Chapter 9: قسط 9

نمیر رات میں ہی ڈاکٹر کے بتائے ہوئے اسپتال میں نہال کے پاس پہنچ گیا جہاں نہال کو ٹریٹمنٹ دیا جا رہا تھا۔۔۔ نہال کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال پہنچانے والا کوئی ڈاکٹر تھا جو رات میں اسی جگہ سے گزر رہا تھا جہاں نہال کی گاڑی تباہ کن حالت میں کھڑی تھی۔۔۔ ڈیڑھ سے دو گھنٹے بعد ڈاکٹر نے نمیر کو اپنے روم میں بلا کر یہ بری خبر سنائی کہ دماغ پر خون کے کلوٹز جمنے کی وجہ سے نہال کومے میں جا چکا ہے،،، واپس ہوش میں آنے کی مدت کیا ہے اس کے بارے میں واضح کچھ بھی نہیں کہا جا سکتا۔۔۔ ہوسکتا ہے دو دن دو ماہ دو سال یا پھر وہ ساری زندگی کومے کی حالت میں رہے۔۔۔۔ ڈاکٹر نے ساتھ میں اس اندیشے سے بھی نمیر کو جانکاری دی بہت زیادہ ممکن تھا نہال کے ہوش میں آنے کے بعد اس کی میموری جا چکی ہو یہ ساری خبریں نمیر کو نڈھال کئے دے رہی تھیں۔۔۔ اس میں نہال کے لیے اچھی خبر کوئی نہیں تھی سوائے اس کے کہ اس کی جان بچ گئی ہے مگر بیڈ پر لیٹے نہال کو زندہ لاش بنے دیکھ کر نمیر کو رونا آنے لگا

صبح سات بجے کے قریب نمیر نے موبائل سے کال کرکے نوفل کو نہال کے بارے میں بتایا اور ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ وہ ثروت کو اپنے ساتھ اسپتال لیتا آئے اس کے بعد نمیر نے فرمان کو بھی کال کر کے ساری صورتحال سے آگاہ کیا اور خود آنکھیں بند کیے تھکے ہوئے انداز میں کرسی سے ٹیک لگا کر بیٹھ گیا

جب ثروت نے نہال کو پٹیوں میں جکڑے زخمی حالت میں دیکھا تو نوفل اور نمیر دونوں کا ثروت کو سنبھالنا مشکل ہو گیا تھوڑی دیر بعد فرمان اور عشرت بھی اسپتال پہنچ گئے،،،، عشرت خود بھی نہال کی حالت کو دیکھ کر رو پڑی۔۔۔ نہال کو دیکھ کر دکھ فرمان کو بھی ہوا مگر اسے رہ رہ کر اپنی بھانجی عنایہ کا خیال آ رہا تھا نہال کو ابھی بھی ائی سی یو میں رکھا گیا تھا۔۔۔۔ سب اس کی حالت دیکھ کر غمزدہ تھے

نوفل نمیر کے کہنے پر ثروت کو بہلاتا ہوا اسپتال سے تھوڑی دیر کے لیے گھر لے گیا جس پر ثروت راضی نہیں تھی تھوڑی دیر بعد فرمان اور عشرت بھی اپنے گھر کے لیے نکل گئے پندرہ سے بیس منٹ گزرے تھے نمیر کے موبائل پر عنایہ کی کال آئی وہ ہسپتال میں موجود تھی

"تم یہاں کیسے پہنچی عنایہ"

نمیر نے عنایہ کے پاس پہنچ کر اس سے سوال کیا

"ڈرائیور کے ساتھ آئی ہوں اسے صرف ہاسپٹل کا علم تھا آپ مجھے نہال کے پاس لے چلیں" عنایہ نے اس وقت بہت مشکلوں سے اپنی آنسوؤں کو ضبط کیا ہوا تھا ۔۔۔

ایک پل اسے دیکھ کر نمیر کو اس پر ترس آیا۔۔۔۔ یہ وقت ان سب کے لئے کسی آزمائش سے کم نہیں کا مگر ان میں سے کوئی یہ نہیں جانتا کہ آزمائش کا وقت ان سب کے لیے اب شروع ہوچکا ہے اس سے بڑی آزمائش ایک اور ان کی تقدیر میں لکھی جا چکی تھی

*****

"عنایہ سنبھلو خود کو"

نہال کو بیڈ کر بے ہوشی کی حالت میں لی دیکھ کر عنایہ کا ضبط جواب دے گیا وہ نہال کی حالت دیکھ کر بلک بلک کر رونے لگی۔۔۔۔ کل اس کی شادی ہونے والی تھی کل سے متعلق ہر عام لڑکی کی طرح ڈھیر سارے خواب اس نے جاگتی آنکھوں سے دیکھ ڈالے تھے مگر آج اس بھیانک حقیقت کو دیکھ کر اس کا دل بری طرح تڑپ گیا تھا

"کیسے سنبھالو خود کو۔۔۔ آپ کو معلوم نہیں ہے کتنی بزدل اور کمزور ہوں میں۔۔۔ ایسا کیوں ہوگیا نمیر بھائی پلیز آپ نہال سے بولیے ناں مجھے ڈر لگ رہا ہے،،، خوف آ رہا ہے ان کو اسطرح دیکھ کر"

عنایہ کے رونے میں شدت آئی تو نمیر نے اس کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر تسلی دینے لگا۔۔۔ نمیر اور عنایہ کاریڈور میں موجود تھے تب نمیر کو دور سے نوفل آتا دکھائی دیا

"تمہاری ضد پر میں آنٹی کو چھوڑ کر آگیا ہوں مگر ان کا اکیلا رہنا مناسب نہیں ہے تم ایسا کرو تھوڑی دیر کے لئے گھر کا چکر لگالو اور ریسٹ بھی کرلو۔۔۔ یہاں کی فکر مت کرو میں یہاں پر موجود ہوں شام تک"

نوفل سر کے اشارے سے عنایہ کو سلام کرکے نمیر سے مخاطب ہوا اور نمیر کے منع کرنے کے باوجود نوفل نے نمیر کو گھر بھیج دیا نمیر عنایہ کو گھر ڈراپ کرنے کے بعد ثروت کے پاس جانے کا ارادہ رکھتا تھا

"آپ اندر نہیں آئے گے"

نمیر نے فرمان کے گھر کے پاس کار روکی تو عنایہ نمیر سے پوچھنے لگی

"نہیں ماما اکیلی ہیں بس گھر جاؤگا تم اپنا خیال رکھنا" نمیر عنایہ کو دیکھتا ہوا بولا

"آپ رات سے ہاسپٹل میں ہیں۔۔۔ یقیناً آپ نے کچھ بھی نہیں کھایا ہوگا آپ یہاں پر ناشتہ کرلے پھر ثروت آنٹی کے پاس چلے جائیے گا"

عنایہ نمیر کا احساس کرتی ہوئی بولی نمیر کے چہرے پر تھکن کے آثار نمایاں تھے

"اس وقت کچھ بھی کھانے کا دل نہیں کر رہا"

نمیر عنایہ کو دیکھتا ہوا بولا عنایہ کار سے اترنے لگی تو نمیر دوبارہ بولا

"لیکن اگر تم میرے ساتھ ناشتہ کروگی تو پھر میں ناشتہ کرلوں گا"

نمیر کو لگا یقیناً عنایہ نے بھی ناشتہ نہیں کیا ہوگا وہ بھی اس کے احساس سے بولا عنایہ مسکرا تو نہیں سکی،، سر اقرار میں ہلا کر کار سے اتر گئی اس کے پیچھے نمیر بھی کار سے اتر کر گھر کے اندر داخل ہوا۔۔۔۔ نمیر کچن میں عنایہ پر نظر ڈال کر وہی ڈائننگ ٹیبل پر بیٹھ گیا

"بیٹا آگئے آپ دونوں اب نہال بابا کی طبیعت کیسی ہے"

بوا نے ناشتہ بناتی عنایہ کو دیکھ کر نمیر سے سوال کیا

"تسلی بس اس بات کی ہے کہ اس کی سانسیں چل رہی ہیں اور دل دھڑک رہا ہے آپ پلیز نہال کے لیے دعا کریں"

نمیر کے لہجے میں زمانوں کی تھکن موجود تھی

"اللہ بہت کارساز ہے وہ اپنا کرم کرے گا آپ پریشان مت ہو اور عنایہ بیٹا آپ بھی یہاں آ کر بیٹھو میں آپ دونوں کے لیے ناشتہ بناتی ہوں"

بوا عنایہ کو کہتی خود ان دونوں کے لئے ناشتہ بنانے لگی عنایہ نمیر کے سامنے چیئر پر بیٹھ گئی نمیر اسے دیکھنے لگا مگر وہ گہری سوچ میں گم تھی۔۔۔۔ اپنے ہاتھ پر دوسرے کسی ہاتھ کے لمس سے وہ سوچوں کی دنیا سے واپس آئی اس نے ٹیبل پر رکھے اپنے ہاتھ پر نمیر کا ہاتھ دیکھا اور پھر نمیر کو دیکھا وہ اسی کو دیکھ رہا تھا

"میں اس وقت تمہارا درد سمجھ سکتا ہوں،،، یہ وقت ہم سب کے لیے بہت گڑا ہے نہال کو لے کر سب بہت دکھی ہیں مگر اس وقت عنایہ تمہیں تھوڑی ہمت سے کام لینا ہو گا پلیز تھوڑا سا خود کو اسٹونگ بناؤ"

نمیر عنایہ کا ہاتھ تھامے اس کا حوصلہ بڑھاتا ہوا کہنے لگا دوسرے ہاتھ سے وہ اپنے آنسو پونچھے لگی رونے کے باعث اس کی آنکھیں سوجھ چکی تھی

"جانتی ہو نہال نے تمہیں تمہارے بارے میں ایک بات کبھی نہیں بتائی ہوگی۔۔۔ معلوم ہے وہ بات کیا ہے"

نمیر عنایہ کے ہاتھ سے اپنا ہاتھ ہٹا کر اسے پوچھنے لگا عنایہ اسے سوالیہ نظروں سے دیکھنے لگی

"تم مسکراتی ہوئی بہت پیاری لگتی ہو حسین لڑکی"

نمیر اسمائل دیتا ہوا عنایہ کو کہنے لگا نمیر کی بات سن کر وہ ہلکا سا مسکرائی مگر وہ نمیر کو یہ نہیں بول سکی یہ بات نہال نے کہی بار اسے بتائی تھی

"چلو اب ناشتہ کرنے میں میرا ساتھ دو"

بوا ناشتہ لے کر آئیں تو نمیر عنایہ سے بولا

وہ دونوں ناشتہ کر رہے تھے ابھی ناشتے کا دوران تھا کہ عشرت اپنے کمرے سے نکل کر آئی۔۔۔ اسے عنایہ پر ویسے ہی کم غصہ نہیں تھا۔۔۔۔۔ نمیر کے ساتھ اسے ٹیبل پر بیٹھے دیکھ کر عشرت کو آگ لگ گئی

"بے غیرت،، منحوس،، ڈائن اپنے ہونے والے شوہر کو کھا اب یہاں بیٹھی بےشرمو کی طرح کھانے کھا رہی ہے" عشرت وہی سے چلاتی ہوئی عنایہ کے پاس آئی۔۔۔ عشرت کی بات سن کر عنایہ کے منہ میں جاتا نوالہ پلیٹ میں گر گیا وہی نمیر نے ناگواری سے عشرت کو دیکھا

"خالہ جانی یہ کس زبان میں کس لہجے میں بات کر رہی ہیں آپ۔۔۔ بولنے سے پہلے انسان کو اپنی عمر رتبے اور رشتے کا لحاظ کرنا چاہیئے معاف کیجیے گا نہایت ہی چھوٹی اور دقیانوسی سوچ کی مالک ہیں آپ"

نمیر کرسی سے اٹھ کر عشرت کے سامنے آتا ہوا بولا

"کیا دقیانوسی اور چھوٹی سوچ والی بات کی ہے میں نے۔۔۔۔ یہ منحوس پیدا ہوتے ہی اپنے باپ کو کھا گئی چند سالوں بعد اپنی ماں کو نگل گئی اور اب ابھی اس نے تمہارے گھر میں قدم بھی نہیں جمائے اس سے پہلے ہی تمہارا بھائی موت کے دہانے پر کھڑا ہے صرف اور صرف اس سبز قدم اور بدنصیب لڑکی کی وجہ سے"

عشرت زہر خواندہ لہجے میں بولتی ہوئی عنایہ کو دیکھنے لگی جو آنکھوں میں آنسو لیے مسلسل سر جھکائے خاموشی سے کھڑی تھی

"افسوس ہو رہا ہے خالہ جانی مجھے آپ کی سوچ پر اور آپ کے پڑھے لکھے ہونے پر بھی" نمیر ملامت بھری نظروں سے عشرت کو دیکھ کر کہتا ہوا ایک نظر عنایہ کے جھکے ہوئے سر کو دیکھ کر وہاں سے جانے لگا

"خوبصورتی اور کم عمری دیکھ کر اس کے جال میں پھنس رہے ہو تم۔۔۔ ایسے ہی پہلے اس نے نہال کو اپنی اداؤں سے اور جلوے دکھا کر،،، اسے قابو کیا ابھی اسے بستر سے لگے چند گھنٹے ہوئے ہیں تو اب یہ بے شرم لڑکی تمہیں لبھانے کے چکروں میں پڑی ہے ذرا شرم نہیں ہے اس بے غیرت لڑکی کو"

عشرت کی بات پر عنایہ نے دونوں ہاتھوں میں منہ چھپا کر رونا شروع کر دیا وہی نمیر نے چونک کر عشرت کو دیکھا

"خالہ جانی آپ کو اپنے بولے ہوئے لفظوں کا احساس ہے کہ آپ کیا بول رہی ہیں۔۔۔ اتنی سطحی اور گری ہوئی سوچ رکھتی ہیں آپ۔۔۔۔ شرم اس کو نہیں شرم آپ کو آنا چاہم ایسا بولتے ہوئے ایسا سوچتے ہوئے"

نمیر عشرت کی بات سن کر تقریباً چیختا ہوا بولا

"مجھے معلوم ہے آپا،، تم،، نہال سب اس لڑکی کی سائیڈ لو گے اس کی معصوم شکل دیکھ کر۔۔۔ میری باتوں پر تو تمہیں یقین ہی نہیں آئے گا جب تک اس کی وجہ سے کوئی نقصان نہیں پہنچے گا تم سب کو،،، مجھے نہیں رکھنا اس چڑیل کو اپنے گھر پر،، اس کو بھی اپنے ساتھ لے کے جاؤ" عشرت غصے میں بولتی ہوئی عنایہ کے پاس آئی اس سے پہلے نمیر اس کا ہاتھ،، عشرت کے ہاتھ سے چھڑاتا عشرت نے عنایہ کو باہر کی طرف دھکا دیا

"عشرت"

فرمان کی زور دار آواز پر عشرت سمیت نمیر اور عنایہ بھی فرمان کو دیکھنے لگے۔۔۔۔ فرمان قدم بڑھاتا ہوا عنایہ کے پاس آیا اور اسے گلے لگاتے ہوئے عشرت کو دیکھا

"خبردار جو تم نے اب ایک لفظ معصوم کے لئے بولا تو۔۔۔ ارے تم ہوتی کون ہو اس کو اس گھر سے نکالنے والی یہ میرا گھر ہے عنایہ اسی گھر میں رہے گی تمہیں اس سے تکلیف ہے تو تم جا سکتی ہوں یہاں سے۔۔۔ آج تک تم اس معصوم کو باتیں سناتی آئی ہوں اور میں خاموشی سے برداشت کرتا رہا ہوں مگر آج تم اس کے کردار کو لے کر اتنی گھٹیا باتیں کر رہی ہو،،، کس قماش کی عورت ہو تم،، شرم نہیں آتی تمہیں اگر آئندہ تم نے اس کے لئے بد نصیب، سبزقدم یا منحوس جیسے لفظوں کا استعمال کیا تو میں تمہیں تمہاری عمر کا لحاظ کئے بغیر اس گھر سے چلتا کرو گا"

فرمان بولتا ہوا خود بھی ہانپنے لگا

"چلو بیٹا اندر چلو" وہ عنایہ کو پیار سے بولا

"دور ہٹیے آپ بھی،، مامی ٹھیک کہہ رہی ہیں میں منحوس ہوں بدنصیب ہوں میں۔۔۔ جو میری زندگی میں آتا ہے اسے کھا جاتی ہوں میں۔۔۔ ڈائن ہو میں،،، اپنے ماں باپ کے ساتھ ساتھ نہال کو بھی کھا گئی۔۔۔ آپ بھی دور رہے مجھ سے،،، ورنہ میری نحوست سے آپ کو بھی کچھ ہوجائے گا۔۔۔ سب کو برباد کر دوں گی میں سب کو کھا جاؤں گی"

عنایہ روتی ہوئی ہذیانی انداز میں چیختی ہوئی کہنے لگی

"عنایہ کیا ہوگیا ہے تمہیں،، تمہارا دماغ تو خراب نہیں ہو گیا ہے"

نمیر جو کافی دیر سے خاموش کھڑا تھا اور یہاں آکر سہی معنوں میں پچھتا رہا تھا آگے بڑھ کر عنایہ کو کندھوں سے پکڑ جھنجھوڑتا ہوا بولا مگر عنایہ کے الفاظ سے فرمان کے چہرے پر تکلیف کے تاثرات کوئی نوٹ نہیں کر پایا فرمان کے نیچے گرنے پر سب اس کی طرف بھاگے

*****

"دیکھا آپا آپ نے اس منحوس کی وجہ سے کیسی بربادی ہوئی ہمارے گھر میں"

فرمان کو نمیر فورا ہاسپیٹل لے کر آگیا ڈاکٹر نے اسے کوئی بڑا دھچکا لگنے کے سبب ہارٹ اٹیک بتایا اس وقت نمیر عنایہ نوفل سمیت ثروت اور عشرت بھی اسپتال میں موجود تھے جبکہ نہال تو پہلے سے ہی آئی سی یو میں تھا اب فرمان کو بھی اسی ہسپتال میں رکھا گیا تھا

"معاف کرنا عشرت مگر آج تمہارے گھر میں جو بھی کچھ ہوا اس حادثے میں عنایہ کی بدقسمتی سے زیادہ تمہاری چرب زبانی کا ہاتھ ہے۔۔۔ نہ تم عنایہ کے لیے ایسی فضول باتیں کرتی نہ فرمان کی یہ حالت ہوتی اور رہی میرے نہال کی بات تو اس کی قسمت میں یہ خاص لکھا تھا اس کے لیے میں عنایہ کو قصور وار نہیں سمجھتی"

نمیر نے ثروت کو وہاں ہونے والا واقعہ من و عن سنا دیا تھا نمیر عشرت سے بات نہیں کر رہا تھا وہ اس سے سخت خفا تھا جبکہ ثروت کو بھی بہن کی سوچ اور باتوں سے تکلیف ہوئی

"اگر اتنی ہی بےقصور لگتی ہے آپ کو تو آپ اپنے گھر میں رکھ لیں اسے دل کڑُتا ہے میرا اس کو صبح شام اپنی آنکھوں کے سامنے دیکھ کر"

عشرت نحوست سے سر جھٹک کر بولنے لگی اس سے پہلے ثروت عشرت کی بات کا جواب دیتی نمیر ان دونوں کے پاس آگیا

"ماما خالو کو ہوش آگیا ہے اور وہ آپ کو بلا رہے ہیں"

نمیر عشرت کو اگنور کرکے ثروت سے مخاطب ہو کر کہنے لگا

"فرمان تم عشرت کی باتوں کو دل سے لگا کر بیٹھے ہو اس کی نیچر سے تو تم کتنے سالوں سے واقف ہوں پھر بھی اپنے دل کو روگ لگا لیا۔۔۔ جلدی سے طبیعت بہتر کرو اپنی"

ثروت فرمان کے پاس آئی تو اسے دیکھتی ہوئی بولنے لگی فرمان نے اپنا ہاتھ آگے بڑھا کر آکسیجن کا ماکس منہ سے اتارا

"آپا میں نے آپ کو ہمیشہ عشرت کی نہیں اپنی بڑی بہن سمجھا ہے ہمیشہ آپ کی دل سے عزت کی ہے بالکل بڑی بہنوں کی طرح۔۔۔۔ کیا میں آج آپ سے کچھ کہوں تو اپنا چھوٹا بھائی سمجھ کر میری بات کو پورا کریں گی"

فرمان آہستہ آہستہ بول رہا تھا اس کی کنڈیشن ابھی بھی زیادہ بہتر نہیں تھی

"فرمان تم بھی مجھے چھوٹے بھائیوں کی طرح عزیز ہو اگر میرے بس میں ہوا تو میں ضرور تمہاری بات پوری کروں گی بس تم جلدی سے صحت یاب ہو جاؤ"

ثروت فرمان کو دیکھ کر فکرمندی سے بولی

"آپ ہی کہ بس میں ہے جبھی میں آپ سے درخواست کر رہا ہوں اسے میری التجا سمجھ لیں۔۔۔ عنایہ کی شادی کل ہونی تھی مگر نہال کے ایکسیڈنٹ کی وجہ سے جہاں یہ شادی رکی ہے وہی عنایہ کے لئے عشرت اور اسی کے جیسی سوچ رکھنے والے لوگ باتیں بنائیں گے۔۔ میری بھانجی بہت معصوم ہے بے قصور ہے۔۔۔ وہ قصور وار نہ ہو کر بھی سب کی زہریلی اور کڑوی باتیں برداشت کرے گی مگر آپا اب میں یہ سب برداشت نہیں کر سکتا کہ کوئی میری بھانجی کو منحوس سبز قدم یا بدنصیب جیسے لفظوں سے پکارے آپا میں چاہتا ہوں عنایہ کی شادی جس دن مقرر کی گئی تھی یعنی کل۔۔۔ اس کی شادی کل ہی ہو۔۔۔ تاکہ سب لوگوں کہ منہ بند ہو جائے فرمان ٹھہر کر ثروت کو کہنے لگا

"فرمان یہ کیسے ممکن ہوسکتا ہے تمہیں معلوم تو ہے اس وقت نہال ہوش میں نہیں ہے پھر کل کیسے عنایہ اور نہال کی شادی ہوسکتی ہے دیکھو فرمان عنایہ مجھے بھی بہت عزیز ہے تم اس کے لیے پریشان مت اور نہ ہی لوگوں کی باتوں پر دھیان دینے کی ضرورت ہے،، آج کل تو لوگ تو مرے ہوئے انسان کو نہیں چھوڑتے۔۔۔ عنایہ کی فکر چھوڑ دو اور جلدی سے ٹھیک ہو جاؤ"

ثروت نے فرمان کو تسلی دینی چاہیے

"آپا میں چاہتا ہوں عنایہ کی شادی کل نمیر سے کردی جائے"

فرمان کی بات سن کر ثروت چپ ہوگئی تھوڑی دیر بعد وہ کچھ بولنے کے قابل ہوئی

"فرمان یہ کیا کہہ رہے ہو تم عنایہ تو میرے نہال کی دلہن ہے تم اللہ سے اچھے کی امید رکھو میرا نہال ٹھیک ہوجائے گا مجھے اس پاک ذات پر پورا یقین ہے۔۔۔ نمیر اور عنایہ بھلا کیسے"

ثروت فرمان کی بات سن کر پریشان ہو گئی

"آپا نہال مجھے بھی عزیز ہے میں آپ کی دل آزاری کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا مگر ایک بیٹی کے باپ ہونے کی ناطے دل میں برے خدشات تو آتے رہتے ہیں اگر خدا نہ خواستہ نہال کو ہوش نہ آیا یا دس سال بعد ہوش آیا تو میری عنایہ رل جائے گی۔۔۔۔ اگر مجھے کچھ ہوجاتا ہے تو عشرت اسے بھی جینے نہیں دے گی آپا آپ مجھے معاف کر دیں اگر میری باتوں سے آپ کا دل دکھا ہو تو مگر میں ہاتھ جوڑ کر آپ سے درخواست کرتا ہوں عنایہ کو نمیر کے لئے اپنا لیں"

فرمان نے بولنے کے ساتھ واقع اپنے ہاتھ ثروت کے آگے جوڑ دئیے اس کے ہاتھ لرز رہے تھے اور آنکھوں سے پانی جاری تھا ثروت کو وہ عنایہ کا ماموں نہیں باپ لگا

"میرے سامنے یوں اپنے ہاتھ مت جوڑو فرمان،، جب تم نے مجھے اپنی بڑی بہن کہا ہے تو اب مجھے بھی بڑی بہن ہونے کا ثبوت دینا ہے تمہاری عنایہ کی شادی کل ہی ہوگی نمیر کے ساتھ"

ثروت بولتے ہوئے نہ جانے کون کون سی باتیں سوچنے لگی پھر ائی سی یو روم سے نکل گئی

*****

"یہ کیا کہہ رہی ہیں آپ بھلا ایسے کیسے ممکن ہے میں ایسا سوچ بھی نہیں سکتا"

ثروت اور نمیر رات کے وقت جب اپنے گھر آئے رات کے کھانے کے بعد ثروت نے اپنے اور فرمان کے درمیان ہونے والی باتیں نمیر کو بتائی جسے سن کر نمیر کو نا صرف جھٹکا لگا بلکہ وہ بھڑک اٹھا

"یہ کوئی انہونی بات نہیں ہے جو ناممکن ہو یا اس کے متعلق سوچا نہ جا سکے میں فرمان سے کہہ چکی ہوں کہ کل تمہاری اور عنایہ کی شادی ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ تم اپنی ماما کی بات کا اور زبان کا کتنا پاس رکھتے ہو" ثروت سکون سے صوفے پر بیٹھی ہوئی نمیر کو دیکھ کر بولی

"آپ مجھے اس طرح ایموشنلی بلیک میل نہیں کرسکتی ماما عنایہ اور نہال کی شادی ہونے والی تھی وہ نہال کی پسند ہے اور میں عنایہ کے متعلق ایسا سوچ بھی نہیں سکتا"

نمیر ہتے سے اکھڑتا ہوا ثروت سے بولنے لگا

"ٹھیک ہے پھر تو مجھے نوفل کا نمبر ملا کے دو"

ثروت اب کی بار بھی آرام سے بولی جیسے اسے پہلے ہی اس بات کا اندازہ ہو۔۔۔ جس پر نمیر ایک دم چونکا

"یہاں نوفل کیا ذکر وہ نا سمجھنے والے انداز میں ثروت کو دیکھ کر پوچھنے لگا

"ظاہری بات ہے تم میری بات نہیں مان رہے ہو تو کل میں نوفل سے عنایہ کی شادی کروا دوں گی مجھے یقین ہے وہ میری بات کبھی بھی نہیں ٹال سکتا تمہارے سر پر سے تو شاید منال کے عشق کا بھوت ابھی تک نہیں اترا لیکن یاد رکھنا میں اس لڑکی کو بھی اپنے گھر کی بہو کبھی نہیں بناؤں گی" ثروت کی بات سن کر نمیر اپنا سر پکڑ کر بیٹھ گیا وہ صوفے سے اٹھ کر چلتا ہوا ثروت کے پاس آیا اور اس کے قدموں میں بیٹھ گیا

"ماما منال میرے دل میں یا دماغ میں اس زندگی میں اب کہیں بھی موجود نہیں ہے بات منال کی نہیں ہے۔۔۔ آپ مجھے عنایہ کے علاوہ کسی بھی لڑکی سے کہہ لے میں آنکھ بند کر کے اس سے شادی کر لوں گا مگر عنایہ سے کیسے شادی کر سکتا ہوں ماما وہ میرے بھائی کی پسند ہے۔۔۔ اس کو مجھے اپنی بیوی کے روپ میں دیکھنا تو دور اس سوچ سے بھی جھرجھری آرہی ہے آپ پلیز میری فیلنگز بھی تو سمجھیں"

نمیر نے بہت تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے آخری دفعہ ثروت کو سمجھانا چاہا

"تم فرمان کی جگہ خود کو رکھ کر اس کی فیلنگز کا بھی سوچو وہ عنایہ کو نہال کے لیے کب تک باونڈ کرکے رکھ سکتا ہے کوئی وقت دن ٹائم مقرر نہیں کہ جب نہال دوبارہ جاگ جائے اور اس بات کی گرانٹی بھی نہیں ہوش میں آنے کے بعد اسے سب یاد ہو۔۔۔ رہی بات تمہاری سوچ کی۔۔۔ تو نکاح کے تین بولوں میں ایسی طاقت ہوتی ہے کہ تمہاری فیلنگز خود بخود چینج ہوجائے گی میں خود بھی عنایہ کو اس گھر میں بہو کے روپ میں دیکھنا چاہتی ہوں اور جو کام بعد میں کرنا ہے وہ کل کیوں نہیں"

ثروت اس کو اپنی بات کے لئے قائل کرتی ہوئی بولی

"کل کو اگر نہال کو ہوش آتا ہے تو میں اس سے کیسے نظر ملا پاؤں گا ماما آپ بات کو ہر پہلو سے سوچیں"

نمیر اب ثروت کو سمجھاتے ہوئے دوبارہ جھنجھلانے لگا

"اس کی فکر تم نہیں کرو اس کے سامنے جوابدے میں ہوگی ویسے بھی نہال کے لئے عنایہ کو میں نے پسند کیا تھا وہ اس کی خود کی پسند نہیں ہے تم کل اپنے خاص دوستوں کو بلا لینا مغرب کے بعد فرمان کے گھر میں سادگی سے نکاح کی تقریب رکھی جائے گی اور ساتھ میں ہی رخصتی بھی"

ثروت اس کو مطمئن کرکے کل کا پروگرام ترتیب دینے لگی

نمیر لب بھینچتا ہوا اس کے پاس سے اٹھا اور اپنے کمرے میں جانے کی بجائے گاڑی کی چابی لے کر باہر نکل گیا

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.