Chapter 8: قسط 8

"کیا وہ چڑیل اب فلموں میں آئے گی۔۔۔ کون ہے وہ بےوقوف ڈائریکٹر جو اس نک چری کو اپنی فلم میں لے رہا ہے"

فری پیریڈ میں وہ دونوں کینٹین میں بیٹھی تھی تب عنایہ شانزے کو بتانے لگی

"آپی کے اس عمل سے ماموں جان بہت دکھی ہیں شانزے مجھے بس ان کی بہت فکر رہتی ہے اور مامی وہ تو مجھے ایسے گھور کر دیکھ رہی ہیں جیسے یہ سب میرا کیا دھرا ہے"

عنایہ افسردگی سے بولی

"اپنی مامی کی تو رہنے ہی دو ان کے کچن کا کوئی برتن ہوا سے بھی گر کے ٹوٹا تو وہ تمہیں ہی کھا جانے والی نظروں سے دیکھی گی۔۔ یہ بتاؤ تمہاری شادی کی تیاریاں کیسی چل رہی ہیں"

شانزے نے کولڈرنگ کا سپ لیتے ہوئے ٹاپک چینج کیا جس سے عنایہ کے افسردہ چہرہ پر مسکراہٹ آگئی

"پرسوں ثروت آنٹی اور نہال کے ساتھ جا کر اپنا ویڈنگ ڈریس لے کر آئی ہو پکز بھیجی تو تھی تمہیں"

عنایہ فرائس سے انصاف کرتی ہوئی بولی تو شانزے مسکرائی

"بہت پیارا ڈریس تھا ماشاللہ دیکھا تھا میں نے۔۔۔ یہ بتاؤ ہمارے ایگزامز بھی تمہاری شادی کے بعد ہونے والے ہیں اس کی کیسی تیاری ہے"

شانزے اب آئوزب اچکا کر اس سے پوچھنے لگی

"سچی بتاؤ تو اب کی بار کچھ بھی تیاری نہیں ہے بہت ڈر لگ رہا ہے"

عنایہ کے فیس ایکسپریشن دیکھ کر شانزے کو ہنسی آگئی

"ڈرنے کی کیا ضرورت ہے اس میں،، اب تو تمہارے ٹیوٹر آل ٹائم تمہارے پاس ہوں گے" شانزے شرارتی انداز اختیار کرتی ہوئی بولی

"جبھی تو اور بھی زیادہ ڈر لگ رہا ہے"

عنایہ کے بولنے پر وہ دونوں مسکرا دی

آج نہال اور عنایہ کی مہندی کا کمبائن فنکشن تھا ان دونوں کی رسم کرنے کے لیے ایک ساتھ اسٹیج پر بٹھایا گیا تھا۔۔۔ نہال اور عنایہ سمیت سب اپنی اپنی جگہ خوش تھے فرمان کی بھی طبیعت کافی حد تک سنبھل گئی تھی۔۔۔۔ منال نے اس کے بعد گھر والوں سے کوئی کانٹیکٹ نہیں کیا وہ اپنے آنے والی فلم کی وجہ سے بہت بزی تھی اور ٹینا کے گھر پر ہی رہائش پذیر تھی جبکہ عشرت چہرے پر نقلی مسکراہٹ سجائے خوش ہونے کی بھرپور اداکاری کرتی ہوئی نظر آرہی تھی اور ہر رشتے دار اور دوست احباب جو منال کے بارے میں پوچھ رہے تھے خوبصورتی سے انہیں دوسری باتوں میں لگا کر انکی بات ٹال رہی تھی۔۔۔ دوسری طرف نمیر نوفل کے ساتھ کھڑا باتیں کر رہا تھا وہ پچھلے دو دن کی بانسبت آج کافی خوش لگ رہا تھا

"کیا ہوا آئی نہیں ابھی تک"

نوفل کی نگاہیں ہال میں شانزے کو ڈھونڈتی ہوئی نظر آرہی تھی تبھی لہجے میں شوخی سمائے نمیر نوفل سے پوچھنے لگا

"یار آنا تو چاہیے کافی ٹائم ہوگیا ہے"

نوفل نے اپنی پاکٹ سے موبائل نکالا اور جنید کو کال ملائی اس نے جنید کو شانزے کو گھر سے پک کرنے کے لیے کہا تھا۔۔۔ جنید ایک قابل اعتبار لڑکا تھا اور نوفل نے اس کو جاب دلائی تھی پارٹ ٹائم میں وہ اوبر چلاتا تھا

"قسم سے یار تم دونوں دنیا کے فارغ ترین انسان لگ رہے ہو ایک ان موصوف کی حالت دیکھو بہانے بہانے سے گھونگھٹ میں جھانکنے کی کوشش میں لگے ہیں اور دوسری طرف تم جس سے انتظار کی گھڑیاں نہیں گزری رہی ہیں"

نمیر نے نہال اور نوفل کی حالت پر افسوس کرتے ہوئے کہا

"زیادہ ہم دونوں کا مذاق اڑانے کی ضرورت نہیں ہے آج میں دل سے دعا کرتا ہوں اسی محفل میں کوئی ایک لڑکی ایسی ہو جس سے تمہیں اصلی والی محبت ہو جائے اور جلد سے جلد تمہاری اس سے شادی ہو جائے"

نوفل نے ہاتھ اوپر اٹھا کر دعا کی جس پر نمیر زور سے ہنس دیا

"یہ اصلی محبت کیا ہوتی ہے"

نمیر ہنستے ہوئے نوفل سے پوچھنے لگا

"وہی جو تمہیں آج تک نہیں ہوئی۔۔۔ جو منال کے ساتھ تم نے وقت گزارا۔۔۔ اسے وقتی لگاؤ سمجھ لو مطلب وقتی آٹرکشن۔۔۔ جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اپنی ویلیو کم کرتے کرتے ختم کر دیتی ہے اس کا سب سے بڑا ثبوت یہ ہے کہ تم نے مجنوں بننے کا ڈرامہ زیادہ دن تک نہیں کیا مگر اب کی بار جو تمہیں ہوگی نا گرانٹی دیتا ہوں اصلی والی محبت ہوگی نوفل نمیر کو دیکھ کر وثوق سے بولا اس کی بات سن کر نمیر دوبارہ ہنس دیا

"یار مجنوں بننے والی کیا بات منال مجھے پسند تھی مگر ہم دونوں کی سوچیں ایک دوسرے سے میل نہیں کھاتی تھی اس لئے آج وہ اپنے راستے ہے اور میں اپنے راستے مگر محبت والی بات رہنے دو۔۔۔ یہ محبت والے کام صرف تم دونوں پر ہی سوٹ کرتے ہیں میں ایسے ہی ٹھیک ہوں،،، وہ دیکھ آ گئی"

نمیر نے اپنی بات مکمل کرکے آخر میں نوفل کی توجہ اینٹریس پر دلوائی اور وہاں سے چلا گیا

"افک ظالم حسینہ، یہ کسی دن سچ میں میری جان لے لے گی"

نوفل نے دور سے شانزے کو دیکھ کر آنکھیں بند کر کے دل پر ہاتھ رکھتے ہوئے کہا۔۔۔۔ ڈارک پرپل کلر کی کلیوں کی فراک جس پر سلور نگینوں کا لائٹ سا کام ہوا بالوں کو پراندے میں قید کئے۔۔۔ کانوں میں بڑے بڑے آویزیں پہنے شانزے چلتی ہوئی اسی کے پاس آ رہی تھی نوفل کے لب مسکرائے

"یہ ڈرائیور تم نے بھیجا تھا"

شانزے نوفل سے پوچھنے لگی وہ اسے سہولتیں مہیا کر کے خوب اس کی عادت بگاڑ رہا تھا اب تو اس کا ٹیلر کپڑے سینے کے بعد جب اس سے پیسے نہیں لیتا تو وہ اچھی خاصی چڑ جاتی۔۔۔ لیکن رات کے وقت وہ کسی ٹیکسی میں اکیلی کیسے آتی اس وجہ سے نوفل کی بھیجی گئی گاڑی میں ارام سے آگئی

"کیوں آنے میں کوئی پرابلم تو نہیں ہوئی یا پیسے تو نہیں مانگے اس نے تم سے"

نوفل شانزے کو دیکھ کر فکرمندی سے پوچھنے لگا

"پولیس والوں کے کرتوتوں سے ہر کوئی واقف ہوتا ہے،، پیسے مانگ کر اسے اپنی شامت تھوڑی لانی تھی تم سے" شانزے گھورتے ہوئے اس کو دیکھ کر کہا شانزے کی بات سن کر وہ اپنے ہونٹوں پر پر آنے والی مسکراہٹ چھپا گیا

"ایکسکیوزمی میں اتنا برا بھی افسر نہیں ہوں کافی اچھی امیج ہے لوگوں میں میری" وہ اب شانزے کو جتانے والے انداز میں ذرا سیریس ہوکر بولا

"تمہاری بات نے خود ثابت کردیا تم اتنے برے نہیں مگر تھوڑے بہت برے ہو"

شانزے نے فورا اس کی بات کو پکڑتے ہوئے کہا جس پر نوفل مسکرایا

"تھوڑا بہت تو چلتا ہے اس ادارے میں زیادہ ایمان داری بھی گلے پڑ جاتی ہے"

نوفل دلچسپی سے اس کے چہرے کو دیکھتا ہوا بولا

"بہت اچھا ہوا جو تم نے اپنے بارے میں خود ہی بتا دیا بلاوجہ میں میرے دل میں تمہارا اچھا امیج بن رہا تھا" شانزے بولتے ہوئے وہاں سے جانے لگی تبھی نوفل نے اسکا نازک سا ہاتھ پکڑا

"میں چاہتا ہوں تم میرے بارے میں اچھا ہی سوچو کیونکہ میں تمہارے لیے کبھی بھی برا ثابت نہیں ہوسکتا اور نہ کبھی تمہارے ساتھ کچھ برا کر سکتا ہوں"

نوفل چہرے پر سنجیدگی لائے شانزے کو کہنے لگا ایک پل کے لئے شانزے کا دل چاہا اس کی بات پر ایمان لے آئے

"تمہیں میرے اور امی کے لئے اتنا اچھا بھی بننے کی ضرورت نہیں ہے۔۔۔ سبزی والا ہم سے سبزی کے پیسے نہیں لیتا،، میڈیکل اسٹور سے امی کی دوائیں لینے جاؤں تو میڈیکل اسٹور والا دواؤں کے پیسے نہیں لیتا۔۔۔ کہیں جانا ہو تو رکشے والا پہلے سے آن کھڑا ہوتا ہے دروازے پر،،، کل دو آدمی گھر میں آکر یو۔پی۔ ایس لگا گئے۔۔۔ اس طرح سے مت کیا کرو مجھے اچھا نہیں لگتا"

شانزے اس سے اپنا ہاتھ چھڑا کر ناراض ہوتی ہوئی بولی

"مگر مجھے تو اچھا لگتا ہے،، سمپل سی بات ہے میں چاہتا ہوں تمہیں یہ آنٹی کو کسی چیز کا مسئلہ یا خواری نہ ہو اس لیے سب کو ڈیوٹی پر لگایا ہوا ہے۔۔۔ اب اس طرح گھور کر دیکھوں گی تو یہی کھڑے کھڑے فوت ہو جاؤں گا میں اور ایک پولیس والے کو مارنے کا الزام تم پر آئے گا" وہ سیریس بات کو مذاق کا رنگ دیتے ہوئے بولا،، شانزے ابھی بھی اس کی بات پر ہنسے بغیر اسکو گھور کر دیکھ رہی تھی

"یار میں سوچ رہا تھا،،، تمہیں ہم دونوں کا ملنا کچھ فلمی فلمی سا نہیں لگتا یاد کرو ہماری پہلی

ملاقات۔۔۔۔ اور پھر یوں اچانک نہال کی منگنی میں دوبارہ ملنا۔۔۔ ایسا لگتا ہے جیسے اوپر والا چاہتا ہے کہ ہم دونوں ملیں اور بار بار ملیں"

نوفل اب بھی شانزے کو دیکھ کر شرارتی انداز میں بولا

"تمہارے ڈائیلاگ دیکھ کر لگتا ہے کہ تم فلمیں بہت زیادہ دیکھتے ہو"

شانزے نے نوفل کو دیکھ کر اس کے بارے میں اپنی تازہ تازہ رائے دی

"ہاں میں رومینٹک موویز بہت شوق سے دیکھتا ہوں مگر تمہیں دیکھ کے لگتا ہے کہ تم صرف مار دھاڑ والی فلمیں دیکھتی ہو"

وہ اب بھی ڈھیٹ پن سے مسکراتا ہوا شانزے کو چھیڑنے کے غرض سے بولا

"میں صرف مار دھاڑ والی فلمیں دیکھتی ہی نہیں اگر سامنے والا چھچھور پن پر اتر آئے تو مار دھاڑ شروع بھی کر دیتی ہوں"

شانزے جتنی سنجیدگی سے بولی نوفل اس کے خیالات جان کر ہنس پڑا

"پھر تو ہماری جوڑی سپر ہٹ رہے گی ایک پولیس والے کی بیوی کو ایسا ہی ہونا چاہیے"

نوفل کے مسکرا کر بولنے پر شانزے اس کو گھورتی ہوئی وہاں سے جانے لگی کیونکہ شانزے کو لگا وہ جتنی دیر و ہاں کھڑی رہے گی وہ اتنی ہی دیر تک فضول کی ہانکتہ رہے گا

"سنو ظالم حسینہ۔۔۔ واپسی پر میں تمہیں خود گھر ڈراپ کر دوں گا"

شانزے کو اسٹیج کی طرف جاتا دیکھ کر نوفل نے اس سے کہا

"اس کی ضرورت نہیں ہے میں نے یہاں آنے سے پہلے تمہارے چمچے کو، تم نے جسکی مجھے بہن بنا کر کالج لینے اور چھوڑنے کی ڈیوٹی پر لگایا ہے۔۔۔ دو گھنٹے بعد اسے یہاں آنے کا بول چکی ہوں واپسی پر وہ مجھے گھر چھوڑ دے گا"

شانزے نوفل کو بولتی ہوئی وہاں سے چلی گئی

*****

"نمیر بیٹا یہاں آنا" نمیر اپنے دوستوں کے پاس کھڑا ان سے باتیں کر رہا تھا عشرت نے اسے پکارا

"کہیے خالہ جانی کوئی کام تھا"

نمیر عشرت کے پاس آ کر اس سے پوچھنے لگا

"کیا مجھ سے بھی ناراض ہو تم" عشرت نمیر کو دیکھتے ہوئے پوچھنے لگی

"آپ کو ایسا کیوں لگ رہا ہے کہ میں آپ سے ناراض ہو" نمیر الٹا عشرت سے سوال پوچھنے لگا

"وہ مجھے لگا کہ منال کی وجہ سے تم مجھ سے بھی"

عشرت بولنے لگی تبھی نمیر بولا

"خالہ جانی نہ ہی میں آپ سے ناراض ہو نہ ہی منال سے۔۔۔ اس کی اور میری سوچے ایک دوسرے سے مختلف ہیں ہم دونوں کے ترجیحات جدا ہیں مگر ساتھ ہی اس سے میرا کزن کبھی رشتہ ہے جو ابھی بھی برقرار ہے آپ ٹینشن مت لے اس بات کی"

نمیر عشرت کو تسلی دیتا ہوں وہاں سے چلا گیا تو عشرت کو تھوڑا سا اطمینان ہوا مگر اسے منال پر اور بھی غصہ آیا نمیر ہر لحاظ سے اچھا تھا عشرت نے ہمیشہ اسے اپنے داماد کی نظر سے دیکھا تھا مگر منال کی وجہ سے اب وہ اس بات کا صرف ملال کر سکتی تھی

*****

"کہاں جا رہی ہو میں نے کہا تھا نہ گھر میں ڈراپ کر دوں گا"

نوفل شانزے کو جاتا ہوا دیکھ کر اس کے پاس آ کر بولا

"میں نے بھی تمہیں بتایا تھا نہ کہ تمہارا چمچہ مجھے لینے آئے گا"

شانزے رک نوفل کی طرف دیکھتی ہوئی بولی

"وہ نہیں آئے گا میں نے اسے کال کر کے منع کردیا ہے اور آنٹی کو فون کرکے بتا دیا ہے کہ آپ شانزے کی طرف سے بے فکر ہو جائے اسے گھر تک میں چھوڑ دوں گا"

نوفل اس کو کہتا ہوا گاڑی کی طرف بڑھا مگر شانزے کو وہی کھڑا دیکھ کر اس کی طرف پلٹا

"اگر تم چاہتی ہو میں تمہیں گاڑی تک گود میں اٹھا کر لے کر جاؤ تو چالیس کلو کا وزن اٹھانا میرے لیے کوئی مسئلہ کی بات نہیں"

نوفل شانزے کو دیکھ کر شرارت سے بولا

"اگر تم نے اپنی یہ بے ہودہ گفتگو بند نہیں کی تو میں تمہارے ساتھ ہرگز گاڑی میں نہیں بیٹھو گی" شانزے اس سے سنجیدگی سے مخاطب ہوئی تو نوفل نے اپنی شہادت کی انگلی اپنے ہونٹوں پر رکھتے ہوئے اپنے چپ رہنے کا اشارہ کیا اور دوسرے ہاتھ سے اسے گاڑی میں بیٹھنے کا اشارا کیا

شانزے اس پر احسان کرنے والے انداز میں گاڑی میں بیٹھ گئی۔۔۔ نوفل گاڑی میں بیٹھ کر منہ سے کچھ نہیں بولا مگر اسکو دیکھ کر مسکرانے لگا

"یہ تم مجھے دیکھ کر اسطرح مسکراتے کیوں ہو"

شانزے اس کو دیکھ کر سیریس انداز میں پوچھنے لگی

"پہلے وعدہ کرو میرے سچ بتانے پر تم گاڑی سے نہیں اتروں گی"

نوفل اس کو دیکھ کر معنی خیزی سے بولا

"خبردار جو تم نے ایک بھی لفظ منہ سے نکالا چپ کر کے گاڑی چلاؤ"

شانزے کو پوری توقع تھی وہ ضرور کوئی نہ کوئی بےہودہ بات ہی کرتا اسلیے اس نے اس بات پر لعنت بھیجی کہ وہ اس کو دیکھ کر کیوں مسکراتا ہے اور اسے گاڑی چلانے کا کہا۔۔۔ نوفل نے بھی فرمابرداری سے گاڑی اسٹارٹ کردی۔۔۔۔ ڈرائیونگ کے دوران بھی وہ اس کو دیکھ کر مسکرا رہا تھا شانزے نے جب اس کی طرف دیکھا تو نوفل کے ہونٹ اور زیادہ پھیل گئے

"گاڑی روکو مجھے تمہارے ساتھ گھر نہیں جانا"

شانزے اس کو دیکھ کر غصے میں بولی

"مگر میں نے تو اب کچھ نہیں بولا"

نوفل اس کو دیکھ کر معصومیت سے بولا

"تم مجھے اس طرح دیکھ کر مسکراؤ گے تو میں تمہارے ساتھ ہرگز گھر نہیں جاؤ گی"

شانزے اس کو دوبارہ وارن کرتی ہوئی بولی

"میں دیکھوں نہیں،، کچھ بولو نہیں،،، دیکھ کر مسکراؤ بھی نہیں،،، اور کس کرنے کا تو سوچو بھی نہیں۔۔۔ سچ میں نوفل تیرا پالا تو واقعی ظالم حسینہ سے پڑگیا"

نوفل ڈرائیونگ کرتا ہوا باآواز اپنے آپ سے مخاطب ہوا جس پر شانزے اس کو گھور کر دیکھنے لگی مگر وہ اب خاموشی سے بنا کچھ بولے یا اس کو دیکھے ڈرائیونگ کر رہا تھا

*****

"کیسے بھائی ہو تم یار،، آج میری خوشی والے دن ایک اچھے بھائی کا فرض تو ادا کرنا چاہیے تھا تمہیں"

تھوڑی دیر پہلے ہی تقریب کے اختتام پر وہ لوگ گھر آئے تھے نمیر ڈریس چینج کرکے بیڈ پر لیٹا ہی تھا کہ نہال اس کے کمرے میں آکر بولا

"زیادہ ڈائیلاگ مارنے کی ضرورت نہیں ہے جو بات ہے سیدھی طرح بولو"

نمیر نہال کو دیکھ کر دوبارہ بیٹھتا ہوا بولا

"یار غضب خدا کا ماما نے تو آج ظالم سماج بننے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی بھرے مجموعے میں ایک تو عنایہ سے بات کرنا دور دیکھنا بھی مشکل تھا اوپر سے ماما نے اسکا گھونگھٹ اور نکال دیا کہ روپ آئے گا" نہال کی دکھ بھری داستان سن کر نمیر کو ہنسی آئی

"تو اس میں میرا کیا کردار تھا بھلا،، اسٹیج پر آکر عنایہ کا گھونگٹ ہٹا دیتا اور اس سے کہتا میرے بھائی کو اپنا دیدار تو بخش دو بچارہ بےصبرا ہوا جا رہا ہے"

نمیر دوبارہ لیٹتا ہوا بولا

"یہ نہ کرتے مگر ایک آدھ ملاقات تو چوری چھپے اس سے کرا ہی سکتے تھے"

نہال بھی بیڈ پر بیٹھتا ہوا اس سے شکوہ کرنے لگا

"میرے سامنے زیادہ تڑپنے کی ضرورت نہیں ہے صرف دو دن بعد تمہاری بارات ہے۔۔۔ ایسا ممکن ہی نہیں کہ عنایہ سے تم نے اس کی تصویر نہ مانگی ہو اور اس نے تابعداری سے تمہیں سینڈ نہ کی ہو۔۔۔ اس لئے میرے پاس آکر ڈرامے کرنے کی بجائے اپنے بستر پر جا کر سو جاؤ اور مجھے بھی سونے دو"

نمیر اپنے منہ پر تکیہ رکھتا ہوا بولا مطلب صاف تھا اب وہ سونا چاہتا ہے

"تم سے تو مجھے یہی امید تھی۔۔۔ دو دن ہے برات میں جب یہ گزریں گے تب گزریں گے مگر فی الحال میں ابھی اور اسی وقت عنایہ سے ملنے جا رہا ہوں"

نہال بیڈ سے اٹھ کر کھڑا ہوا اور اس کی بات سن کر نمیر نے اپنے منہ سے تکیہ ہٹایا

"دماغ تو خراب نہیں ہو گیا تمہارا اس وقت رات کے دو بج رہے ہیں تم خالہ جانی کی طرف جاؤ گے"

نمیر سیریس ہو کر نہال کو گھورنے لگا

"اب تمہیں ظالم سماج بننے کی ضرورت نہیں ہے بس تمہیں اس لئے بتانے آیا تھا ویسے تو ماما سو رہی ہیں اگر جاگ جائے اور میرا پوچھیں تو پلیز سنبھال لینا" نہال بولتا ہوا اس کے روم سے نکل گیا نمیر دوبارہ سر پر تکیہ رکھ کے لیٹ گیا

*****

نہال اس وقت کار ڈرائیو کر رہا تھا عنایہ کو وہ میسج پر اپنے آنے کا انفارم کرچکا تھا تاکہ وہ سوئے نہیں۔۔۔ وہ نیند کے معاملے میں بہت پکی تھی اگر سو جائے تو اسے جگانا مشکل ہوتا تھا یہ بات خود اسے عنایہ نے اسے بتائی تھی عنایہ کی باتیں سوچ کر وہ مسکرانے لگا۔۔۔ رات ہونے کی وجہ سے روڈ سنسان تھا خالی روڈ کو دیکھ کر نہال نے گاڑی کی اسپیڈ بڑھا دی

"شادی مبارک"

نہال کے کانوں میں نسوانی آواز گونجی۔۔۔ نہال نے ایک دم پیچھے مڑ کر دیکھا تو اس کی آنکھیں حیرت سے پھٹی کی پھٹی رہ گئی گاڑی کی پچھلی سیٹ پر فرحین بیٹھی اس کو دیکھ کر مسکرا رہی تھی

صرف ایک لمحے کے لیے اس کا دھیان بٹا تھا اور وہ ایک لمحہ اس کی زندگی کے لیے بھیانک ثابت ہوا گاڑی کی اسپیڈ تیز ہونے کی وجہ سے وہ فوری طور پر گاڑی کو کنٹرول نہیں کر سکا اور گاڑی سامنے پول سے بری طرح ٹکرائی

نمیر کافی گہری نیند میں سو رہا تھا تب اسے نیند میں احساس ہوا کہ اس کا موبائل بج رہا ہے اس نے ہاتھ آگے بڑھا کر اپنا موبائل اٹھایا ایک نظر الارم پیس میں دیکھا ساڑھے تین بج رہے تھے۔۔۔ اپنے موبائل پر نہال کی کال دیکھ کر اسے حیرت ہوئی

"ہیلو"

نمیر نیند میں ڈوبی ہوئی آواز میں بولا

"اسلام علیکم میں پوچھ سکتا ہوں نہال بیگ سے آپ کا کیا ریلیشن ہے"

نمیر کے کان میں اجنبی آواز ٹکرائی تو نمیر کا دماغ بیدار ہوا

"آپ کون بات کر رہے ہیں نہال کہاں ہیں اس وقت"

نمیر بولنے کے ساتھ اٹھ کر بیٹھا اور لیمپ ان کیا

"دیکھئے نہال کے موبائل میں لاسٹ کال اسی نمبر پر ملی تھی اس لئے میں نے یہ نمبر ڈائل کیا ہے تاکہ میں آپکو انفارم کرسکو آپ پلیز ان کے گھر والوں کو انفارم کر دیں۔۔۔ نہال کا کار ایکسیڈنٹ ہونے کے باعث وہ اس وقت ہاسپیٹل میں کافی کریٹیکل کنڈیشن میں ہے"

نمیر پر یہ خبر بجلی کی طرح گری وہ کال ڈسکنیکٹ کرتا ہوا باہر نکلا

*****

"عنایہ بیٹا دروازہ کھولیے"

دروازے پر مسلسل ہونے والی دستک سے بھی اس کی آنکھیں نہیں کھل رہی تھی ایک تو وہ سوتی بھی بہت گہری نیند تھی۔۔۔ اوپر سے کل رات کو اس نے بہت دیر تک نہال کا انتظار کیا۔۔۔ نہال کی انوکھی فرمائش پر اس نے کل رات مہندی پر پہنا ہوا چٹاپٹی کا غرارہ ابھی تک نہیں بدلا تھا نہال نے میسج پر عنایہ کو اپنے انے کا بتایا،،، عنایہ اس کا انتظار کرتے کرتے سوگئی

مسلسل دروازے پر ہونے والی دستک نے آخرکار اس کو اٹھنے پر مجبور کر ہی دیا وہ دوپٹہ سر پر ٹکاتی ہوئی بیڈروم کا دروازہ کھولنے لگی

"خیریت تو ہے بوا اتنی صبح صبح آپ نے جگا دیا صبح کے ساڑھے نو بج رہے تھے اور آج چھٹی کا دن تھا عموماً چھٹی کے دن صبح تھوڑا لیٹ اٹھا جاتا تھا مگر بوا کو جلدی اٹھتا دیکھ کر عنایہ کو حیرت ہوئی اس لئے پوچھ بیٹھی

"خیریت ہی تو نہیں ہے بیٹا جی اب آپ کو کیا بتاؤں میں"

بوا عنایہ کو مہندی کے ڈریس میں اس کے مہندی بھرے ہاتھ دے کر آبیدہ ہونے لگی

"کیوں کیا ہوگیا۔۔۔۔ ماموں جان کہاں پر ہیں"

عنایہ کو سب سے پہلا خیال فرمان کا آیا تبھی وہ اپنے کمرے سے نکل کر فرمان کے کمرے میں جانے لگی مگر بوا نے اس کا ہاتھ پکڑ کر روک لیا

"فرمان صاحب اور بیگم صاحبہ آدھے گھنٹے پہلے ہسپتال گئے ہیں"

بوا عنایہ کے ہاتھ دیکھتی ہوئی بولی جن پر مہندی کا بڑا گہرا رنگ آیا تھا

"بوا پلیز پہیلیاں مت بجھائے خدا کے لیے مجھے بتائیے کیا ہوا ماموں جان کو"

عنایہ گھبراتی ہوئی بوا سے پوچھنے لگی

"فرمان صاحب ٹھیک ہیں بیٹا۔۔۔ کل رات نہال بابا کی کار کا ایکسیڈینٹ ہوگیا انکی حالت کافی تشویش ناک ہے سب اس وقت ہسپتال میں موجود ہیں"

بوا اپنے انسو صاف کرتی ہوئی بولی عنایہ نہال کے ایکسیڈینٹ کی خبر سن کر دو قدم پیچھے ہٹی وہ بے یقینی سے بوا کو دیکھنے لگی اسکے سوچنے سمجھنے کی صلاحیتیں یکدم مفلوج ہوگئی صرف اس کے دماغ میں ایک ہی بات گردش کر رہی تھی نہال کا ایکسیڈینٹ ہوگیا ہے اس سے پہلے وہ لڑکھڑا کر زمین پر گرتی بوا نے اس پکڑ کر کرسی پر بٹھایا اب وہ عنایہ کے لیے پانی لینے گئی۔۔۔۔ عنایہ اب خود بھی اپنے ہاتھوں میں رچی مہندی کو خوفزدہ نظروں سے دیکھ رہی تھی

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.