Chapter 7: قسط 7

"کیسا فیل کررہی ہوں اب"

عنایہ صبح کچن میں ناشتہ بنانے میں مصروف تھی تب نہال کچن میں آکر اسے پوچھنے لگا

"ٹھیک ہوں۔۔۔ آئم سوری کل میری وجہ سے آپ سب لوگ ڈسٹرب ہوگئے"

عنایہ نے نہال کو دیکھتے ہوئے کہا وہ شاید آفس جانے کے لئے تیار کھڑا تھا عنایہ مصروف انداز میں کیٹل میں چائے ڈالنے لگی۔۔۔ کیٹل اس نے ٹرالی میں رکھی تو نہال چلتا ہوا اس کے قریب آیا اور عنایہ کا ہاتھ پکڑا

"کل رات کے لیے سوری کرنے کی ضرورت نہیں ہے کل رات کوئی بھی ڈسٹرب نہیں ہوا سوائے میرے۔۔۔۔ عنایہ میں بہت ڈسٹرب ہو گیا ہوں مگر کل رات سے نہیں بلکہ منگنی کے بعد سے" نہال غور سے عنایہ کو دیکھتا ہوا کہنے لگا نہال کی بات سن کر عنایہ سر جھکا گئی۔۔۔ نہال نے عنایہ کی تھوڑی کے نیچے اپنی انگلی رکھ کر اس کا چہرہ اوپر کیا

"میرا اب مزید ڈسٹرب رہنے کا کوئی خاص موڈ نہیں ہے۔۔۔ اس لیے سوچ رہا ہوں مما سے شادی کا نیکسٹ منتھ کے لیے کہہ دو"

نہال عنایہ سے رات کو اپنی سوچی گئی پلاننگ شیئر کرنے لگا

"شادی اتنی جلدی کیسے، میرے ایگزمیز ہونے والے ہیں دو مہینے بعد"

عنایہ اس کی بات سن کر ایک دم بوکھلا گئی اور ہچکچاتی ہوئی کہنے لگی

"تو اپنے ایگزیمز شادی کے بعد دے دینا۔۔۔ اچھا ہے نہ میں ٹیوٹر کی بجائے شوہر بن کر زیادہ اچھی تیاری کراؤ گا"

نہال اس کو گھبراتے ہوئے دلچسپی سے دیکھ رہا تھا اور عنایہ کو ابھی سے اندازہ ہو گیا کہ وہ ایگزیمز میں بری طرح فیل ہونے والی ہے

"نہال یہ بہت جلدی ہے"

عنایہ نے پریشان ہوتے ہوئے کہا

"جلدی کہاں ہے ابھی مہینہ ختم ہونے میں پورے پندرہ دن باقی ہیں ۔۔۔ مجھ سے پوچھو یہ پندرہ دن میں کیسے گزاروں گا"

وہ محبت کی پاش نظروں سے عنایہ کو دیکھتا ہوا بولا اس کے ہاتھ پر ہلکا سا دباؤ ڈال کر کچن سے نکلنے لگا کچھ یاد آنے پر کچن کے دروازے سے مڑا

"ایک بات اور اب تمہیں کبھی بھی کسی انسان سے،، بارش سے،، اندھیرے سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔۔۔ شادی کے بعد میں تمہیں ان سب سے چیزوں سے اپنی بانہوں میں چھپا کر رکھوں گا اور میری پناہوں میں تم ہمیشہ خود کو محفوظ پاؤگی"

عنایہ نے نظریں اٹھا کر نہال کو دیکھا تو وہ آنکھوں میں نرم تاثر لیے اسی کو دیکھ رہا تھا پھر مسکراتا ہوا کچن سے باہر چلا گیا۔۔ عنایہ کے چہرے پر بھی حسین مسکراہٹ آئی وہ ٹرالی میں ناشتہ سیٹ کر کے کچن سے باہر نکلنے لگی

*****

"لو بھئی اب تمہیں بھی نہال والی بیماری لگ گئی اکیلے میں بیٹھ کر مسکرانے کی"

عنایہ ابھی ثروت کو سوتا ہوا دیکھ کر روم سے باہر نکلی مطلع صاف تھا تبھی باہر لان میں ٹہلنے لگی اور ٹہلتے ٹہلتے صبح نہال کی باتیں یاد آنے لگی جس سے اس کے چہرے پر مسکراہٹ آئی نمیر جو تھوڑی دیر پہلے آفس سے آیا ہے اس کے پاس آ کر بولا

"آپ تو اب مجھ سے بات ہی نہیں کریں ناراض ہو میں آپ سے"

عنایہ کے چہرے سے مسکراہٹ غائب ہوئی وہ نمیر کو دیکھتے ہوئے کہنے لگی

"اب مجھ معصوم نے کیا خطا کردی جو مجھ سے گندے بچوں کی طرح ناراض ہوا جا رہا ہے" نمیر نے حیرانگی سے عنایہ کو دیکھا جو واقعی اسے کسی چھوٹی بچی کی طرح روٹھی ہوئی لگی

"کل رات کو کیا کرنے والے تھے آپ میرے ساتھ"

عنایہ آنکھوں میں شکوہ لیے نمیر سے پوچھنے لگی وہ اس طرح شکوہ کرتے ہوئے نمیر کو بھی کیوٹ لگی نہال اسے صحیح کیوٹ کہتا تھا نمیر اسے دیکھ کر مسکرانے لگا

"یار کل رات نہال نے آکر سارا کام خراب کر دیا ورنہ میں تمہیں بارش میں خوب انجوائے کرانے والا تھا"

نمیر شرارتی انداز میں مسکراتا ہوا بولا

"اگر آئندہ کبھی آپ نے میرے ساتھ ایسا کیا نہ تو بہت بری طرح ناراض ہو جاؤ گی آپ سے" عنایہ نے نمیر کو وارن کرتے ہوئے کہا

"حسین لڑکی یہ بیویوں والے اسٹائل میں نہال کو دھمکایا کرنا شادی کے بعد،،، شکر کرو تمہارے نہال کی نیچر میری طرح نہیں ہے اگر نہال کی جگہ میں ہوتا نہ تو کل رات تمہارا سارا ڈر خوف دس منٹ میں ہوا کر دیتا"

نمیر اسے چیلنج کرتا ہوا بولا عنایہ ابھی بھی نمیر کو ناراضگی سے دیکھ رہی تھی مگر دل میں اس نے واقعی خدا کا شکر ادا کیا

"یار تم نے تو چھوٹے بچوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا،، بارش جیسے رومینٹک موسم سے بھلا کون ڈرتا ہے۔۔۔ تھوڑا سا بریو بنو۔۔۔ اور آج کل کے دور کے حساب سے خود کو بدلو چلو اب ماما سے مل کر آؤ پھر تمہیں گھر ڈراپ کر دیتا ہوں"

نمیر اس کو دیکھتا ہوا بولا کیونکہ عشرت کا فون اس کے پاس آیا تھا اور وہ عنایہ کو بلوا رہی تھی

*****

شانزے کالج سے گھر آئی تو اسے گھر کے باہر نوفل کی گاڑی دکھی وہ ماتھے پر بل لیے گھر میں داخل ہوئی

"آنٹی آپ کو کبھی بھی کسی بھی قسم کی پرابلم ہو یا کوئی بھی کام پڑے آپ بلاجھجک مجھے یاد کری گا آپ مجھے اپنے بیٹے کی طرح سمجھیں بلکہ سمجھنے کی ضرورت نہیں میں آپ کا پکا والا بیٹا ہوں" شانزے صحن میں آئی تو اس کے کانوں سے نوفل کی آواز ٹکرائی

"تو اب تم گھر کے اندر بھی پہنچ گئے۔۔۔ اور یہ کیا باتیں کر رہے ہو میری امی سے۔۔۔ یہ پکا والا بیٹا کیا ہوتا ہے"

شانزے نے ڈرائنگ روم میں داخل ہوکر نوفل کو دیکھتے ہوئے کہا جو نائلہ کے سامنے کرسی پر برجمان تھا

"شانزے جلدی سے کچن میں جاؤ چائے کا پانی رکھو فورا "

نائلہ نے مڑ کر اپنے پیچھے شانزے کو آنکھوں میں تنبیہ کرتے ہوئے وہاں سے جانے کے لیے کہا کیونکہ نائلہ شانزے کے بگڑے ہوئے موڈ کا اندازہ اس کی باتوں سے لگا چکی تھی

"صرف چائے سے کہا کام چلے گا آپ کو معلوم نہیں ہے یہ موصوف تو ایسے ادارے سے تعلق رکھتے ہیں پورے پکوانوں کا انتظام کرنا پڑے گا ان کے لیے تو"

شانزے نوفل کو گھورتی ہوئی بولی نوفل اس کو دیکھ کر مسکرائے جا رہا تھا

"شانزے تمیز سے بات کرو تمیز بالکل بھولتی جارہی ہو تم دن بدن۔۔۔ بیٹا تم اس کی بات کا بالکل برا نہیں ماننا،،، آجکل گرمی زیادہ ہے کالج سے آتی ہے تو اس کا دماغ ایسی ہی خراب رہتا ہے" نائلہ شانزے کو ڈپٹتے کے ساتھ نوفل سے شائستگی سے بولی

"ارے نہیں آنٹی کیسی باتیں کر رہی ہیں اب بھلا اپنوں کی بھی باتوں کا کوئی برا مانتا ہے" نوفل نے شانزے کو دیکھ کر لفظ "اپنوں" پر زور دیتے ہوئے کہا

"نائلہ بہن ذرا یہاں آکر بات تو سننا"

نائلہ نوفل کو کچھ بولتی اس سے پہلے صحن سے (کرائے دار) کی آواز آئی

"جائیے امی اکرم کی اماں کو ضرور کسی مصالے یا چائے کی پتی کی ضرورت ہوگی"

شانزے منہ کے زاویے بگڑتی ہوئی بولی۔۔۔ نائلہ اس کو گھور کر نوفل کو مسکرا کر دیکھنے لگی اور کمرے سے نکل گئی

"اتنی چھوٹی سی تمہاری ناک ہے اس پر سارا وقت اتنا غصہ کیسے سوار رکھتی ہوں آخر"

نوفل چہرے پر سنجیدگی لائے مسکراتی ہوئی نظروں سے اس کو دیکھ کر پوچھنے لگا

"تم سے مطلب۔۔۔ اپنے کام سے کام رکھا کرو"

شانزے اس کو جواب دے کر اپنے کمرے میں جانے لگی

"رکو ظالم حسینہ میری بات تو سنو"

نوفل نے اس کو جاتا ہوا دیکھ کر ایک دم پکارا

"کیا ظالم حسینہ۔۔۔ خبردار جو ایسے گھٹیا نام سے مجھے آئندہ پکارا تو"

شانزے کو اپنا نیا نام بالکل پسند نہیں آیا جیسے اپنے سامنے بیٹھا ہوا یہ ایس۔پی پسند نہیں آیا

"تو پھر تم خود ہی بتا دو تمہیں پیار سے کس نام سے پکارو"

نوفل شانزے کو دیکھ کر شوخی سے پوچھنے لگا

"تمہیں ضرورت نہیں ہے مجھے پکارنے یا مخاطب کرنے کی،، چائے پیو اور فورا نکلو یہاں سے" شانزے نے ماتھے پر تیوری چڑھاتے ہوئے نوفل کو جواب دیا

"چائے کون پیے گا اس گرمی میں،، کیوں نہ کچھ میٹھا ہو جائے"

نوفل معنی خیزی سے شانزے کے ہونٹوں کو دیکھتا ہوا بولا اس کی ہمت دے کر اور اس کی بات کا مفہوم سمجھ کے شانزے کو اچھا خاصا غصہ آگیا۔۔۔ وہ صرف دوسروں کے ساتھ نیکی کر سکتا تھا، ،، اسکے سامنے وہ صرف اپنا ٹھرک پن دکھاتا

"میٹھا تو میں تمہیں اچھی طرح کھلاتی ہوں"

شانزے غصے میں نوفل کی طرف بڑھی۔۔۔ ارادہ وہ اس کا گال سُجانے کا رکھتی تھی مگر بدقسمتی سے ٹیبل میں اٹک کر اس کا پاؤں بری طرح لڑکھڑا آیا،،، اور وہ نوفل کے اوپر جاگری

"اف اتنی فرمابرداری سے تم میری خواہش پوری کرنے میرے پاس آئی ہو یقین نہیں ہو رہا مجھے" شانزے کا پورا وزن ہی نوفل کے اوپر تھا نوفل نے اسے کمر سے تھاما ہوا تھا

"میری کمر پر سے اپنے ہاتھ ہٹاؤ بیہودہ انسان"

شانزے گھبراہٹ میں نوفل کی شرٹ دونوں کندھوں کی طرف سے پکڑ کر بولی

"پہلے یہ بتاؤ کل پولیس اسٹیشن کیوں آئی تھی"

شانزے کا چہرہ قریب ہونے کی وجہ سے وہ غور سے اس کو دیکھ کر سوال کرنے لگا

"یہ پوچھنے کے لیے کہ ہمارے اوپر ہمدردی اور مہربانیوں کے پیچھے آخر کیا وجہ ہے"

شانزے نے نوفل کے کندھے پر وزن ڈال کر خود اس سے الگ ہونا چاہا تو نوفل میں اس کی کمر پر دباؤ ڈال کر اس کا ارادہ ناکام کیا

"اس دن کار میں تمہیں گھر چھوڑتے ہوئے ساری وجوہات میں بتا چکا ہوں۔۔۔ یہ بات اپنے دماغ میں بٹھا کر رکھو کہ میں تم سے غافل ہرگز نہیں ہوں۔۔۔ جسے تم ہمدردی سمجھ رہی ہو وہ میری کیئر کرنے کا انداز ہے۔۔۔ اب تم جو بھی سمجھو بس خود کو میری امانت سمجھو"

نوفل نے بولتے ہوئے شانزے کو سیدھا کھڑا کیا کیونکہ اب صحن سے اکرم کی اماں کی آواز آنا بند ہو گئی تھی یقینا اکرم کی اماں اب چلی گئی تھی

"بڑے آئے امانت سمجھو زبردستی ہے کیا"

شانزے اپنا دوپٹہ ٹھیک کرتے ہوئے نوفل کو گھورنے لگی

"ہاں۔۔۔ کچھ ایسا ہی ہے"

نوفل شانزے کو آنکھ مارتا ہوا بولا اتنے میں نائلہ کمرے میں آگئی نوفل دوبارہ شریفانہ انداز میں معصوم سی شکل بنا کر بیٹھ گیا شانزے اس کو گھورتی ہوئی اپنے کمرے میں چلی گئی

ثروت نے نہال کی بات پر عمل کرتے ہوئے فرمان سے مشورہ کرکے اگلے ماہ کی 8 تاریخ کو نہال اور عنایہ کی شادی کی ڈیٹ فکس کردی جس کے سبب دونوں فیملیز میں شادی کی تیاریاں عمل میں آگئی۔۔۔ نمیر ایک گھنٹہ پہلے آفس سے گھر آیا تھا اس وقت ثروت اور نہال عنایہ کو لے کر شاپنگ کے سلسلے میں باہر نکلے ہوئے تھے نمیر صوفے پر نیم دراز ہاتھ میں ریموٹ پکڑے ٹی وی کے چینل چینج کر رہا تھا تبھی اس کو جھٹکا لگا وہ اٹھ بیٹھا اور اس نے دو چینل پیچھے کیے اس کی آنکھیں حیرت سے کھلی رہ گئی ہے یہ کوئی موڈلنگ شو تھا۔۔۔ جس میں ریمپ پر کیٹ واک کرتی ہوئی لڑکی کوئی اور نہیں منال تھی نمیر نے کافی دیر تک بے یقینی سے اسکرین پر نظر جمائے رکھی منال کی ڈریسنگ دیکھ کر نمیر کا چہرہ ضبط کے مارے سرخ ہونے لگا وہ اپنا موبائل اٹھا کر منال کا نمبر ڈائل کرنے لگا مگر اس کا نمبر بزی جا رہا تھا دو سے تین بار ٹرائے کرنے کے بعد نمیر غصے میں کار کی کیز اٹھا کر عشرت کی طرف چلا گیا

*****

"اچھا ہوگیا نمیر تم آگئے میں تمہیں ہی کال ملانے والی تھی"

منال نمیر کو اپنے کمرے میں آتا دیکھ کر بولی

"کیا کرتی پھر رہی ہو منال تم"

نمیر اس کی بات سنی ان سنی کرتا ہوا غصے میں بولا

"ایسا کیا کر دیا ہے میں نے،، یہ تم بات کس طرح کر رہے ہو"

منال کو نمیر کا لہجہ پسند نہیں آیا وہ سیریس ہو کر پوچھنے لگی

"نادان ہی ہو تم تمہیں میری بات اچھی طرح سمجھ میں آ رہی ہے تم نے ماڈلنگ کی،، اسکرین پر آئی کس کی پرمیشن سے"

نمیر کو اس کا انداز مزید بھڑکا گیا وہ تیز آواز میں بولا

"ایکسکیوز می میں چاہے موڈلنگ کرو یا اسکرین پر آؤ مجھے نہیں لگتا کہ اس بات کے لئے مجھے تمہاری پرمیشن کی ضرورت ہے"

منال اس کے روبرو کھڑی ہوکر اپنے دونوں ہاتھ باندھ کر نمیر کو دیکھ کر بولی ایک لمحے کیلئے نمیر خاموش ہو کر اسے دیکھنے لگا

"تمہیں واقعی اس وقت میری پرمیشن کی ضرورت نہیں ہے مگر آگے جاکر تمہیں میرے ساتھ اپنی پوری زندگی گزارنی ہوگی اور میں ہرگز پسند نہیں کروں گا منال کر تم ڈھیر سارے لوگوں کے مجموعے کے بیچ ریمپ پر اپنی نمائش کرتی ہوئی نظر آؤں اس لیے آئندہ کیلئے احتیاط کرنا" نمیر اپنے غصے کو بہت مشکل سے کنٹرول کر رہا تھا جوکہ اس وقت اسے منال پر آ رہا تھا

"نمیر پلیز اس طرح کی باتیں کر کے تم اپنی کنزرویٹو سوچ مجھ پر شو مت کرو،، تم ایک پڑھے لکھے میچور انسان ہو اور ماڈلنگ کرنا کوئی ایسی بڑی بات نہیں جس کے لئے تم یوں اوور ری ایکٹ کر رہے ہو بلکہ تمہیں تو چاہیے تم مما پاپا کے سامنے اپنے گھر والوں کے سامنے میرا ساتھ کرو تاکہ آئندہ کے لئے ایٹلیسٹ مما پاپا تو مجھ پر کوئی روک ٹوک نہ کرسکیں"

منال اب سیریس ہوکر اس کو سمجھانے لگی مگر منال کی بات سن کر نمیر کا ماتھا ٹھنکا

"آئندہ کیلئے سے کیا مراد ہے تمہاری"

نمیر نا سمجھنے والے انداز میں منال کو دیکھتا ہوا پوچھنے لگا

"نمیر مجھے فلم کی آفر ہے اور یہ میرے لئے ایک گولڈن اپرچونٹی سے کم نہیں ہے میں اس کو ہر صورت آویل کرنا چاہتی ہوں اور اس کام کے لیے تم میرے پیرنٹس کے ساتھ ساتھ اپنی فیملی کو بھی کو ایگری کرو گے پلیز اسے میری خواہش سمجھ لو"

منال کی بات سن کر نمیر ایک بار پھر خاموشی ہو کر اسے دیکھنے لگا

"منال میری ایک بات دھیان سے سنو میں بےشک ایک پڑھا لکھا انسان ہوں مگر میرے خیالات اور نظریات اتنے ماڈرن ہرگز نہیں ہیں کہ میری ہونے والی بیوی فلموں میں کسی غیر مردوں کے ساتھ کام کرتی ہوئی نظر آئے اور میں اس کی ایکٹنگ دیکھ کر واہ واہ کرتا ہوا تالیاں پیٹو۔۔۔ اگر تم میری اس سوچ کو دقیانوسی سوچ سمجھتی ہوں تو پھر ٹھیک ہے میں دقیانوسی مرد ہوئی،،، اگر تم اپنے گولڈن چانس کو نہیں چھوڑ سکتی تو بے شک تم مجھے چھوڑ دو"

نمیر کو لگا وہ منال کے لیے اتنی اہمیت ضرور رکھتا ہے کہ منال اس کی خواہش کا احترام کریں

"نمیر تم واقعی ایک عام سے مرد ہو جسے بس بیوی کے نام پر ایک چوبیس گھنٹے کی ملازمہ چاہیے جو اس کے بچے پیدا کرے اور ان کی پرورش کرے اور اس کے گھر کی دیکھ بھال کرے لیکن میری زندگی کا مقصد صرف شادی کرنا یا بچے پیدا کرنا نہیں ہے یار،، تم سمجھ کیوں نہیں رہے ہو آخر میری بات کو،، میں یہ موقع اپنے ہاتھ سے ہرگز نہیں گنوانا چاہتی"

منال غصے میں اس کو سنجھانے لگی

"اگر تم شادی کے بعد کہیں اور جاب کرنے کے خواہشمند ہوتی تو میں تمہیں کبھی بھی منع نہیں کرتا۔۔۔۔ چلو آج تمہاری باتوں سے یہ تو ثابت ہوا کہ تمہاری نظر میں مجھ سے یا میرے ریلیشن سے زیادہ اپنے مقاصد ویلیو رکھتے ہیں مبارک ہو تمہیں اپنے نیا مقصد"

نمیر منال کو کہتا ہوا اس کے کمرے سے باہر نکلنے لگا

"آئی تھنک تم اپنے بھائی کی طرح عنایہ جیسی لڑکی ڈیزرو کرتے ہو۔۔۔ تمہیں ایسی ہی کسی دوسری لڑکی سے شادی کرنی چاہیے جو سر جھکا کر تمہارا حکم مانتے ہوئے ساری زندگی تمہارے اشارے پر چلے"

اپنی اگنورنس برداشت نہیں ہوئی تو منال تڑخ کر بولی

"میں کیا ڈیزرو کرتا ہوں کیا ڈیزرو نہیں کرتا یا مجھے کس سے شادی کرنی چاہیے۔۔۔ اب اس سے تمہارا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔۔۔ بس آج میں اتنا جان گیا ہوں کہ میں تم جیسی لڑکی ہرگز ڈیزرو نہیں کرتا یہ بات اب تم ہمیشہ اپنے دماغ میں بٹھائے رکھنا"

نمیر اس کو بولتا ہوا کمرے سے نکل گیا

*****

"بہت برا کیا ہے اس لڑکی نے اپنے ماں باپ کے ساتھ،، میرے نمیر کے ساتھ کیسا مرجھا سا گیا ہے میرا بچہ،،، دو دن سے نہ کہیں آ رہا ہے نہ جا رہا ہے بس اپنے کمرے میں خود کو بند کیے بیٹھا ہے وہاں فرمان اور عشرت کی رو رو بری حالت ہوگئی ہے۔۔۔۔ ذرا شرم نہیں آئی اس لڑکی کو اپنے ماں باپ کی عزت کو یوں ٹی وی پر نیلام کرتے ہوئے،، بجائے شرمندہ ہونے کے ضد لگائے بیٹھی ہے کہ آگے بھی فلموں میں کام کرنا ہے فرمان اور عشرت کے منع کرنے پر الٹا گھر چھوڑ کر اپنی سہیلی کے گھر جا بیٹھی بے حیا لڑکی"

ثروت ابھی نہال کے ساتھ فرمان کو ہسپتال سے دیکھ کر گھر آکر بیٹھی تھی

اس ساری صورتحال سے جہاں نہال اور عنایہ کی شادی کی خوشیاں پھیکی پڑی وہی سب کو نمیر اور منال کے تعلق کے ختم ہونے کا بھی علم ہو گیا منال کے اس طرح گھر چھوڑ کر جانے سے فرمان کی اچانک طبیعت بگڑی ڈاکٹرز نے سختی سے تلقین کی تھی کہ کوئی بھی بری خبر فرمان کی زندگی کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے لہذٰا انہیں خوش رکھا جائے۔۔۔ شادی کے گھر میں یوں اچانک منال کی وجہ سے اچھا خاصہ ٹینشن زدہ ماحول پیدا ہوگیا تھا

"اس نے خالہ جانی خالو اور نمیر کے ساتھ ہی نہیں بلکہ اپنے ساتھ بھی بہت برا کیا ہے اور دعا کریں کہ جب اسے احساس ہو تو زیادہ دیر نہیں ہو چکی ہو اور رہی نمیر کی بات تو جہاں تک میں اپنے بھائی کو جانتا ہوں وہ اپنے اور منال کے رشتے کو روگ لگا کر زندگی برباد کرنے والوں میں سے نہیں ہے وہ ایک میچور انسان ہے مگر کسی بھی ریلیشن کے یوں اچانک ختم ہونے سے دکھ تو ہوتا ہے آپ اس کی ٹینشن مت لیں سیٹ ہو جائے گا وہ،، میں نے نوفل کو ساری صورت حال بتا کر اس بلایا ہے اب وہی نمیر کو ٹھیک کرے گا"

نہال ثروت کو دیکھتا ہوا بتانے لگا

*****

"مجھے اس بات کا اندازہ تھا کہ تم منال میں دلچسپی رکھتے ہوں اس لیے اس سے شادی کے خواہشمند ہوں مگر یہ اندازہ ہرگز نہیں کہ تمھیں اس سے عشق ہے۔۔۔ اس ریلیشن کے ختم ہونے کے بعد یوں کمرے میں اس کا جوک لئے بیٹھ جاؤ گے"

نوفل نمیر کے کمرے میں آیا اور کمرے کی لائٹ آن کرکے کھڑکی سے باہر جھانکتے نمیر کو دیکھ کر بولا

"شٹ اپ نوفل میں اس وقت سنجیدہ ہوں مذاق کا موڈ بالکل نہیں ہے میرا"

نوفل کا طنز سن کر نمیر پاس رکھی چیئر پر بیٹھتا ہوا بولا

"میرے بھائی اب سنجیدہ ہونے کا کوئی فائدہ نہیں تمہیں سامنے والے بندے کے انداز اور عادت دیکھ کر بہت پہلے سنجیدگی سے سوچنا چاہیے تھا۔۔۔ اب جب بات آئی گئی ہوگئی ہے تو بات کو مذاق میں اڑا دو یار بھول جاؤ سب"

نوفل بھی بیڈ پر ریلیکس انداز میں بیٹھے ہوئے نمیر سے کہنے لگا

"نوفل تم جانتے ہو ناں کہ میرے اور منال کے ریلیشن میں پہل اور پیش قدمی اسی کی طرف سے ہوئی تھی،، اس نے مجھے کہا تھا کہ وہ مجھے لائک کرتی ہے میرے ساتھ اپنی باقی کی زندگی گزارنا چاہتی ہے،،، وہ میری کزن تھی میرے لئے قابل احترام بھی،، میں اپنے اور اس کے ریلیشن کو لے کر ہمیشہ اس سے مخلص رہا۔۔۔ اس کی چھوٹی چھوٹی غلطیوں کو ہمیشہ اگنور کرتا رہا اور دو دن پہلے وہ مجھے کہہ رہی ہے کہ میں اس کے اسکرین پر آنے پر اوور ری ایکٹ کر رہا ہوں۔۔۔ میں ایک کنزرویٹیو مرد ہوں،،، یار میں ان مردوں میں سے نہیں ہوں جو یہ گوارا کریں کہ اس کی بیوی کسی دوسرے مرد کے ساتھ اسکرین پر کام کریں میں ایجوکیٹڈ ہونے کے باوجود ایسی مینٹلیٹی نہیں رکھ سکتا نہ اتنا بےغیرت ہو سکتا ہوں کہ اپنے سامنے اپنی بیوی کو کسی دوسرے مرد کے ساتھ دیکھو"

نمیر نوفل کے سامنے اپنے دل کا غبار نکالنے لگا نوفل نے بھی اس کو بولنے دیا جب نمیر بول کر چپ ہوا تو نوفل بولا

"نمیر ایک طرح سے یہ اچھا نہیں ہوا کہ منال کی سوچ تم پر شادی سے پہلے واضح ہوگئی اور یہ بھی کہ اس کی لائف میں اس کے خواب پہلے آتے ہیں جنہیں وہ پائے تکمیل پر پہنچانا چاہتی ہے جبکہ تم اپنے آپ کو اس کا خواب سمجھنے کی بھول کر بیٹھے تھے۔۔۔ پہل اگر منال کی طرف سے ہوئی مگر اس کے باوجود تم اس کی فرسٹ پریورٹی نہیں ہو۔۔۔ نمیر تمہیں نہیں لگتا کہ ایسے کھوکھلے ریلیشن کا ابھی نہیں تو بعد میں یہی انجام ہونا تھا۔۔۔ تم سے بریک اپ کے بعد یقیناً منال بھی اپنی زندگی میں مطمئن ہوگی۔۔ میرے خیال میں اب تمہیں بھی اس پر مٹی ڈال دینی چاہیے"

نوفل نمیر کو سمجھاتے ہوئے بیڈ پر لیٹ گیا

"مٹی میں دو دن پہلے ہی ڈال چکا ہوں اگر تم یا کوئی اور یہ سمجھ رہا ہے کہ میں منال کا روگ لے کر بیٹھا ہوں تو ایسا ہرگز نہیں ہے۔۔۔ صرف مجھے افسوس ہے تو اس بات کا کہ میں نے اپنی فیلنگز اپنے ایموشنز اس لڑکی پر شو کیے جو یہ سب کچھ بالکل ڈیزرو نہیں کرتی تھی"

نمیر سر جھٹکتا ہوا کہنے لگا

"اگر تم اپنے ایموشنز اور فیلنگز یونیورسٹی کے ٹائم پر فرحین کے لیے رکھتے تو اب تک میں اور نہال چاچا بن چکے ہوتے"

نوفل کی بات پر جہاں نمیر کے تاثرات سنجیدہ ہوئے وہی نوفل کو بھی اپنے غلط وقت پر بولے گئے الفاظ کا احساس ہوا اور وہ اٹھ کر بیٹھ گیا

"نوفل کیا تمہیں نہیں لگتا کہ اس رات جو کچھ ہم دونوں نے فرحین کے ساتھ کیا"

نمیر نوفل کو بولنے لگا تبھی نوفل نے اس کی بات کاٹی

"میں نے تمہیں منع کیا تھا ناں نمیر کے اس رات کا ذکر ہمارے بیچ بھی اب کبھی نہیں ہونا چاہیے پلیز لیو دس ٹاپک"

نوفل نے سختی سے اس سے کہا

"کیا چل رہا ہے بھئی۔۔۔ حالات کیسے ہیں اب"

نہال کمرے میں آکر نوفل کو دیکھ کر نمیر کے متعلق پوچھنے لگا

"چند منٹ پہلے موسم ابر آلود تھا مگر اب مطلع ایک دم صاف ہے"

نوفل نے نہال کو آنکھ مارتے ہوئے کہا نہال اور نوفل ہنسنے لگے ۔۔۔جس پر نمیر چیئر سے اٹھ کر نوفل کو مُک جڑتا ہوا خود بھی ہنسا

"انسان کے بچے بن جاؤ تم،، عنایہ کی دوست پر تمہاری ساری مہربانیوں سے واقف ہوں میں" نمیر نوفل کو جتاتے ہوئے بولا نہال مسکراتا ہوا بیڈ پر نوفل کے برابر میں بیٹھ گیا

"وہ معاملہ تو کب کا سنجیدگی اختیار کر گیا ہے یار،،، یہ تو شریف آدمی ہے اس نے منگنی سے کام چلا لیا میں تو ڈائریکٹ شادی کا سوچ رہا ہوں منگنی کی خواریوں کو کون برداشت کرے۔۔۔ اس کی شادی سے فارغ ہو جاؤ تو میرے بیاہ کی خبر سننے کے لیے تیار رہنا"

نوفل مزے سے بولتا ہوا دوبارہ بیڈ پر لیٹ گیا جبکہ نمیر مسکراتا ہوا ڈریسنگ روم میں جانے لگا

"کہاں جا رہے ہو تم"

نہال نمیر سے پوچھنے لگا

"چینج کر کے آتا ہوں،، پھر کہیں باہر چلتے ہیں تم دونوں کا یوم آزادی منانے اس کے بعد تو تم دونوں نے اپنی اپنی بیویوں کے پلوؤں میں چھپے ہوئے نظر آؤ گے"

نمیر مسکرا کر بولتا ہوا ڈریسنگ روم میں چلا گیا نوفل اور نہال نمیر کی بات پر مسکرا دی

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.