اپنے اوپر جھکاؤ محسوس کرکے صبح عنایہ کی آنکھ کھولی۔۔۔ نمیر کو اپنے اوپر جھکے دیکھ کر اس کا ذہن پوری طرح بیدار ہوا۔۔۔ عنایہ نے نمیر کے شولڈرز پر اپنے ہاتھ رکھ کر اسے پیچھے ہٹانا چاہا مگر نمیر نے اس کی دونوں کلائی تھام کر اپنا کام جاری رکھا
عنایہ کا موڈ خراب ہونے لگا کل رات وہ کتنی برے طریقے سے اس کا دل جلا رہا تھا اور اب مزے سے اپنا مطلب پورا کرنے میں مگن تھا۔۔۔ عنایہ نے کچھ بولے بغیر ہلکی سی مزاحمت کی اور دوبارہ اپنے ہاتھ چھڑانے چاہے،، جس پر نمیر نے اس کی کلائی پر اپنی گرفت سخت کردی۔۔۔ مطلب صاف تھا وہ اس وقت اس کے نخرے برداشت کرنے کے موڈ میں نہیں تھا
"مت اتنا بدگمان ہوا کرو مجھ سے میری جان،، میں نے بتایا تو ہے میں صرف تمہارا ہوں" اب وہ عنایہ کو دیکھتا ہوا اس کا گال سہلا کر کہنے لگا
"پھر وہ جیکٹ منا"
عنایہ کے لفظ منہ میں ہی رہ گئے کیونکہ وہ اسکے ہونٹوں پر اپنے ہونٹ رکھ چکا تھا۔۔۔ شاید نمیر اس وقت اپنے اور اسکے درمیان منال کا نام سننے کے موڈ میں نہیں تھا
جب اس نے عنایہ کے ہونٹوں سے اپنے ہونٹ ہٹائے تو بہت سارے شکوے عنایہ کے لبوں پر ہی دم توڑ گئے۔۔۔ اب وہ نمیر کی باقی کی من مانیاں خاموشی سے برداشت کر رہی تھی
*****
"کل کی فلائٹ سے فریدہ آنٹی اور خرم پاکستان آئے ہیں۔۔۔ آنٹی آپ کا پوچھ رہی تھی۔۔۔ اگر آپ بہتر فیل کررہی ہیں تو ملنے چلیں میں ابھی وہی جا رہا ہوں ساتھ ہی نوفل کو بھی دیکھ لئے گا" نمیر اور ثروت ناشتے کی ٹیبل پر موجود عنایہ ان دونوں کو ناشتہ سرو کر رہی تھی تبھی نمیر ثروت کو بتانے لگا
"کیا فریدہ پاکستان آگئی ہے۔۔ ہفتے بھر پہلے تو بات ہوئی تھی اس نے تو ایسا کچھ نہیں بتایا تھا۔۔ پھر تو میں ضرور چلتی ہوں اس سے مل بھی لوگی اور نوفل کو کیا ہوگیا" ثروت اپنی سہیلی فریدہ سے ملنے کا پلان بناتے ہوئے نوفل کے بارے میں پوچھنے لگی۔۔۔ جبکہ عنایہ ان دونوں کو ناشتہ سرو کر کے نمیر کے برابر میں کرسی پر آکر بیٹھی
"کل نوفل کے ساتھ ایک برا حادثہ پیش آگیا تھا اس بچارے کو نہ جانے کسی نے گولی مار دی مگر گولی کندھے پر لگی ہے اس لیے اب وہ خطرے سے باہر ہے" نمیر کے بتانے پر ثروت اور عنایہ دونوں اسے حیرت سے دیکھنے لگی
"اتنی بڑی بات ہوگئی اور تم نے مجھے کل رات کو نہیں بتایا"
ثروت نمیر سے حیرت سے کہنے لگی کہنا تو عنایہ بھی یہی چاہتی تھی مگر خاموش رہی
"رات میں اس لیے نہیں بتایا آپ پریشان ہوتی ٹینشن سے سو نہیں پاتی۔۔ ویسے بھی وہ اب ٹھیک ہے۔۔۔ نہال اسی کے پاس ہے،، صبح اس کو ہوش آگیا تھا ہم چلتے ہیں، تو آپ خود دیکھ کر اطمینان کر لیے گا"
نمیر ثروت کو ریلیکس کرتا ہوا بولا
"نمیر شانزے کیسی ہے مجھے بھی اس سے ملنا ہے"
عنایہ کی بات پر نمیر نے اس کا پریشان چہرہ دیکھا
"شانزے وہاں پر موجود نہیں ہے نوفل نے ہوش میں آ کر پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کروایا ہے کہ وہ گولی مارنے والے کو نہیں جانتا۔۔۔ اسے چند دن سے فون کالز پر دھمکیاں مل رہی تھی اسی وجہ سے وہ پہلے ہی اپنی وائف کو سیف جگہ پر چھوڑ آیا تھا"
نمیر عنایہ کو دیکھتا ہوا وہی بتانے لگا جو صبح پانچ بجے نوفل نے ہوش میں آنے کے بعد اپنے بیان میں بتایا یہ سب ڈیٹیلز وہ صبح ہی خرم سے لے چکا تھا اور اسے ابھی بھی خاموش رہنے کی تلقین کی تھی
اب وہ خود نوفل کے پاس جا کر اس سے سارا معاملہ جاننے کا ارادہ رکھتا تھا
"میں گھر پر اکیلی رہ کر کیا کروں گی مجھے بھی اپنے ساتھ لے چلیں دس منٹ دیں،، میں چینج کرکے آتی ہوں"
عنایہ نمیر کو بولتی ہوئی اٹھی۔۔ اب وہ نمیر کو کافی الجھی ہوئی لگی۔۔۔ جبکہ عنایہ کے کانوں میں شانزے کی آواز بازگشت کر رہی تھی
اس کی بہن کا گناہگار اسی سزا کا مستحق تو اس کا مطلب شانزے نے نوفل بھائی کو۔۔۔ او کاڈ اس کا مطلب یہ ہوا فرحین آپی کے ساتھ وہ سب نوفل بھائی نے ۔۔۔
عنایہ کو یقین نہیں آرہا تھا۔۔۔ کوئٹہ والے گھر کا شانزے نے اسی وجہ سے بتانے کا منع کیا کیونکہ وہ اس وقت کوئٹہ میں موجود تھی ساری کی ساری کڑیاں عنایہ کے ذہن میں خود جڑنے لگی
نمیر، عنایہ اور ثروت کو لے کر نوفل کے گھر پہنچا تھوڑی دیر پہلے ہی خرم اور نہال اسے اسپتال سے گھر لے کر آئے تھے۔۔۔ فریدہ کو اطمینان ہوا اس نے نوفل کے اوپر سے صدقہ اترا۔۔۔ ثروت بھی نوفل کیلئے فکر مند نظر آرہی تھی،،، نہال اور نمیر کا یہ دوست اسے بھی عزیز تھا جبکہ عنایہ نے سر کے اشارے سے سلام کے علاوہ نوفل سے کوئی دوسری بات نہیں پوچھی وہ سب کے درمیان خاموش بیٹھی تھی۔۔۔۔ تھوڑی دیر گزری تو فریدہ ثروت اور عنایہ کو لے کر دوسرے روم میں بیٹھ گئی
"مجھے تو لگتا ہے جیسے ان تینوں کی دوستی کو کسی کی بری نظر لگ گئی ہے، دیکھا تم نے ایک ماہ بھی نہیں ہوا نہال کو کومے سے واپس آئے اور اب نوفل کے ساتھ یہ حادثہ پیش آگیا۔۔۔ بس اللہ پاک ہمارے بیٹوں کو اپنے حفظ و امان میں رکھے" ثروت کو چھوٹی چھوٹی باتوں سے ڈپریشن ہوجاتا تھا اس لئے وہ پریشان ہوکر فریدہ سے بولی
"کہتی تو تم ٹھیک ہو واقعی اللہ ہمارے بچوں کو اپنے حفظ و امان میں رکھے مگر نوفل کی طرف سے اب مجھے بہت فکر ہونے لگی ہے۔۔۔ تمہیں معلوم ہے ثروت اس کو کسی اور نے نہیں اسیک کی اپنی بیوی نے جان سے مارنے کی کوشش کی ہے اور جب میں نے پولیس کو انفارم کرنا چاہا تو نمیر اور خرم نے مجھے منع کردیا اور دیکھو ذرا نوفل کو ہوش میں آنے کے بعد اس نے پولیس کو غلط بیان دیا مجھے تو رہ رہ کر اسکے اوپر بھی حیرت ہو رہی ہے"
فریدہ نے اپنا غصہ دبا کر ثروت کو اصل بات بتائی جس پر ثروت تو شاک ہوئی عنایہ کو بھی یقین آگیا یعنی وہ جو بات سمجھی تھی وہ بالکل ٹھیک تھی
"فریدہ یہ تم کیا کہہ رہی ہوں شانزے وہ تو اتنی پیاری بچی ہے بھلا ایسا کیسے کر سکتی ہے تمہیں غلط فہمی ہوئی ہوگی"
ثروت کو اسکے انکشاف پر حد درجہ حیرت ہوئی
"نوفل جب میری اس سے بات کرواتا تھا تب مجھے بھی وہ بہت پیاری لگتی تھی مگر اب میری رائے اس کی بیوی کے بارے میں بالکل بدل چکی ہے ابھی تو میں نے چیک نہیں کیا نہ جانے وہ کتنا کیش اور قیمتی سامان لے کر فرار ہوئی ہوگی"
فریدہ موڈ آف کرتی ہوئی ثروت سے کہنے لگی
"آنٹی آپ شانزے کو غلط سمجھ رہی ہے وہ ایسی ہرگز نہیں ہے جب ہمیں اپنے کی حقیقت معلوم نہ ہو تو اس طرح کسی دوسرے پر بھی الزام لگانا ٹھیک نہیں"
عنایہ کو فریدہ کا یوں شانزے کے بارے میں بولنا اچھا نہیں لگا اس لئے وہ خاموش رہنے کی بجائے ایک دم بول اٹھی کہ فریدہ نمیر کی بیوی کو دیکھنے لگی نوفل نے اسے بہت پہلے بتایا تھا کہ شانزے اور نمیر کی وائف بھی بہت اچھی فرینڈز ہیں آپس میں
"حقیقت جو بھی ہو شوہر سے لڑائی کی جاتی ہے،، زیادہ سے زیادہ گھر چھوڑا جاتا ہے۔۔ یوں گولی نہیں ماری جاتی۔۔۔ میں نے تو ارادہ بنا لیا ہے آب نوفل کی ایک نہیں سنی گی بلکہ اب واپس اسے اپنے ساتھ لے کر جاؤگی۔۔۔ پہلے تو اس کی جاب کی وجہ سے ہی کم دھڑکا نہیں لگا رہتا تھا اب تو میں اس کی بیوی سے بھی خوفزدہ ہوگئی ہو معلوم نہیں کب آ جائے اسکو دوبارہ مارنے کے لیے" فریدہ عنایہ پر نظر ڈال کر ثروت کو اپنا پلان بتانے لگی تب عنایہ اٹھ کر روم میں جانے لگی
"کہاں جا رہی ہو بیٹا"
ثروت میں عنایہ سے پوچھا
"نمیر سے کہتی ہوں تھوڑی دیر مجھے ماموں کی طرف چھوڑ آئے یا ڈرائیور کے ساتھ بھیجوا دیں ضروری کام تھا مجھے وہاں پر، ایک گھنٹے میں واپسی کرلو گی"
عنایہ ثروت کو بتانے لگی تو ثروت نے سر ہلایا عنایہ روم سے باہر نکل گئی
"تم بھی ذرا اس پر نظر رکھو شکل کی تو یہ بھی بہت معصوم لگ رہی ہے بالکل شانزے کی طرح اللہ پاک نمیر کا بھلا کرے"
فریدہ ثروت کو سمجھاتی ہوئی نمیر کو دعا دینے لگی
"اوفو فریدہ کیسی باتیں کر رہی ہو میری بہو شکل کی ہی نہیں ویسے بھی معصوم ہے۔۔۔ معلوم نہیں شانزے ایسا کیسے کر سکتی ہے بچی تو وہ بھی بہت پیاری ہے اللہ آگے بہتر کرے"
ثروت نے فریدہ کو دیکھتے ہوئے کہا
*****
"کیسا محسوس کر رہے ہو اب،، طبیعت ٹھیک ہے تمہاری"
فریدہ ثروت اور عنایہ کے روم سے جانے کے بعد نمیر نوفل سے پوچھنے لگا
"پسٹل کی گولی کھا کر آدمی کیسا محسوس کر سکتا ہے کافی درد ہو رہا ہے پین کلر دو مجھے"
نوفل نمیر کو دیکھتا ہوا برا سا منہ بنا کر بولا۔۔۔ ڈاکٹر نے اسے ہر چھ گھنٹے بعد پین کلر دینے کو بولا تھا۔۔۔ نمیر نے پین کلر نکال کر خود سے اس کے منہ میں ڈالی اور پانی پلانے لگا نہال اور خرم بھی اس وقت نوفل کے روم میں ہی موجود تھے
نہال کو نوفل کا رویہ کافی محسوس ہوا وہ جب سے ہوش میں آیا۔۔۔ تو نہال کی طرف دیکھنا تو دور اس سے بات بھی نہیں کر رہا تھا نہال نے اس سے خود سے بات کرنے کی کوشش کی تو وہ کافی روڈ لہجے میں اس کی بات کا جواب سرسری انداز میں دینے لگا تھوڑی دیر پہلے جب فریدہ نوفل کے لیے سوپ بنا کر لائی تھی اور نہال نے اسے سوپ پلانا چاہا تو نوفل نے کہہ دیا
"وہ یہ سوپ خرم سے پینا چاہتا ہے"
نہال کو اس کی بات محسوس ہوئی مگر وہ یہ سوچ کر چپ ہو گیا خرم اس کا چھوٹا بھائی تھا اور کافی عرصے بعد اس سے مل رہا تھا
مگر ابھی تھوڑی دیر پہلے جب پین کلر کا ٹائم ہوا اور نہال نے اسے خود سے اٹھ کر پین کلر دینی چاہی تو نوفل نے صاف کہہ دیا اسے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے پین کلر وہ کھا لے گا جب اس کا موڈ ہوا
نہال اس کی بات سن کر دوبارہ خاموش ہو گیا وہ خرم کا لحاظ کر کے نوفل سے اس کے رویے کی وجہ نہیں پوچھ سکا،، جو شاید نوفل نے اس سے زندگی میں پہلی دفعہ برتا تھا اور اب وہ پین کلر مزے سے نمیر کے ہاتھ سے کھا رہا تھا
"بھیا میرے دوست ملنے آئے ہیں میں اپنے روم میں موجود ہوں آپ کو کسی بھی چیز کی ضرورت ہو تو اقبال سے کہہ کر مجھے بلا لینا"
خرم موبائل پر اپنے دوست کی آمد کا سن کر نوفل کو بولتا ہوا دروازہ کھول کر کمرے سے چلا گیا۔۔۔ اب کمرے میں نوفل نمیر اور نہال موجود تھے
"کیا ہوا ایسے کیوں گھور رہے ہو"
نوفل نے جب نمیر کو اپنی طرف مسلسل دیکھتا ہوا محسوس کیا تب وہ نمیر سے پوچھنے لگا
"آدمی جب پسٹل کی گولی کھائے تو اسے درد ہوتا ہے۔۔۔ لیکن جب وہی پسٹل کی گولی وہ اپنی بیوی کے ہاتھ سے کھائے تو زیادہ تکلیف ہوتی ہے۔۔۔ جھوٹا بیان دے کر کیوں بچایا تم نے شانزے کو" نمیر کی آواز پر کمرے میں آتی عنایہ کہ قدم وہی رک گئے اب وہ دیوار کے ساتھ لگ کر ان کی بات سننے کا ارادہ رکھتی تھی۔۔۔ نمیر کی بات سن کر جہاں نوفل چونکا وہی نہال نے بھی حیرت سے ان دونوں کو باری باری دیکھا اب نوفل مسکرا کر نمیر کو دیکھنے لگا
"کچھ انکشاف ایسے بھی ہوتے ہیں جو بیوی کے ہاتھ کی گولی کھانے سے زیادہ تکلیف دہ ہوتے ہیں" نوفل نے نمیر کو بولتے ہوئے ایک نظر نہال کے حیرت زدہ چہرے پر ڈالی اور پھر نمیر کو دیکھتا ہوا بولا سے
"تمہیں معلوم ہے نمیر میں نے اس شخص کے نام کی گولی اپنی بیوی سے اپنے اوپر کھائی ہے" نوفل دانت پیس کرنے نہال کی طرف اشارہ کرتا ہوا بولا ویسے ہی نہال صوفے سے اٹھ کھڑا ہوا
"یہ کیا فضول بکواس کر رہے ہو تم بھلا تمہاری بیوی اور تمہا رے معاملے سے میرا کیا لینا دینا ہے" نہال غصے میں نوفل کو دیکھتا ہوا بولا جبکہ نمیر خاموش کھڑا نہال کو اور پھر نوفل کو دیکھنے لگا
"تمہارا مجھ سے یا میری بیوی کے معاملے سے کوئی لینا دینا نہیں مگر میری بیوی کی بہن سے تمہارا ہی لینا دینا ہے"
نوفل لہجے میں تلخی سمائے نہال کو دیکھتا ہوا بولا پھر اس نے نمیر کو دیکھا
"تمہیں معلوم ہے نمیر فرحین کا مجرم اسکا گنہگار کوئی دوسرا شخص نہیں بلکہ یہ شخص ہے ۔۔۔ہم تو اس بات کا ملال کرتے رہتے تھے کہ اس رات ہم دونوں نے شرارت میں اس بیچاری کو کلاس روم میں بند کیا مگر اس کے ساتھ بے رحمی سے جانوروں سے بھی بدتر سلوک اس نے کیا"
نوفل حقارت بھری نظر نہال پر ڈال کر نمیر سے بولا۔۔۔ نمیر بے یقینی اور صدمے کے مارے نہال کا گھبرایا ہوا چہرہ دیکھنے لگا اسے تو جیسے نوفل کی بات سے چپ ہی لگ گئی۔۔۔ یہ سب کچھ نوفل نہال کے بارے میں بول رہا تھا وہ اتنی بڑی بات ایسے ہی نہیں بول سکتا تھا اور نہال کا گھبرایا ہوا چہرہ اس بات کی گواہی دے رہا تھا کہ وہ نوفل کی بات سے پریشان ہوگیا ہے
"کیا بکواس کر رہے ہو تم میرے بارے میں،، اتنی بڑی بات بولتے ہوئے تمہیں پہلے دس مرتبہ سوچنا چاہیے تھا"
نہال اپنی پول کھلتا ہوا دیکھ کر چیختا ہوا بولا
"چیخو مت نہال، یہ بات ہم تینوں کے علاوہ کوئی اور سنے گا تو شرمندگی سے تمہیں اپنا منہ چھپانا پڑے گا"
نوفل نہال کو آپے سے باہر آتا دیکھ کر سختی سے بولا مگر اس کمرے سے باہر کھڑا وجود جو ساری باتیں سن رہا تھا نہ صرف سن رہا تھا بلکہ کمرے میں ہونے والے انکشاف پر عنایہ کا اپنے پیروں پر کھڑے رہنا مشکل ہو گیا تھا
"فیورل پارٹی والی رات ہم دونوں سمجھے کہ یہ طبیعت خرابی کی وجہ سے وہاں نہیں آ سکا ہے مگر سچ تو یہ ہے یہ اس رات یونیورسٹی آیا۔۔۔ فرحین کی آوازیں سن کر کلاس روم کا دروازہ کھولا مگر اس کی مدد کرنے کی بجائے اس نے اس کی آبرو کو پامال کیا۔۔۔ یہی نہیں اس کو زخمی کیا وہ تڑپ رہی ہوگی اس کو بزدلوں کی طرح وہاں سے چھوڑ کر فرار ہو گیا۔۔۔ تم جانتے ہو نمیر اس دن اس نے وہی شرٹ پہنی تھی جو خرم میں مجھے پریزنٹ کی تھی۔۔۔ جو اس نے بعد میں مجھے سوری کہہ کر لوٹائی تھی کہ کسی سے جھگڑے میں اس کی جیب پھٹ گئی۔۔۔ وہ جیب بعد میں فرحین نے شانزے کو دی۔۔۔ اور اسی جیب کی وجہ سے شانزے نے مجھے فرحین کا گنہگار سمجھا۔۔۔ اس نے مجھ سے اپنی بہن کی عزت کی پامالی اور موت کا بدلہ لیا"
نوفل نمیر کو دیکھتا ہوا نہال کی ساری حقیقت بتانے لگا
نہال ابھی اپنی دفاع میں کچھ بولتا اس کی نظر دروازے پر کھڑی عنایہ پر پڑی جو آنسوؤں سے تر چہرے سے نہال کو دیکھ رہی تھی
"عنایہ"
نہال عنایہ کو دیکھ کر اس کو پکارتا ہوا عنایہ کے قریب پہنچا نوفل اور نمیر بھی نہال کے ساتھ عنایہ کو دیکھنے لگے
"وہ سب جھوٹ بول رہا ہے تم پلیز اس کی بات پر یقین نہیں کرنا۔۔۔ مجھے اس طرح مت دیکھو عنایہ"
وہ اپنے جرم کا اعتراف دنیا کے سامنے کر سکتا تھا مگر عنایہ اور ثروت کے سامنے نہیں اس وقت عنایہ کی آنکھوں میں اپنے لیے مان اور وقار کو ٹوٹتا ہوا دیکھ کر اسے شدید تکلیف ہوئی
"میں تو خواب میں بھی نہیں سوچ سکتی تھی کہ آپ اتنی گری ہوئی حرکت بھی کرسکتے ہیں" عنایہ کے لفظ اسے چابق کی طرح لگے کے وہ تڑپ کر رہ گیا۔۔۔ نمیر قدم اٹھاتا ہوا عنایہ کے پاس آیا تو عنایہ اسے دیکھنے لگی
"مجھے یہاں سے جانا ہے نمیر پلیز مجھے گھر لے چلیں"
وہ جو فرمان کے پاس جانے کا ارادہ رکھتی تھی نمیر کے پاس آکر اب اس کا دل چاہا وہ اپنے گھر چلی جائے نمیر نے ایک ہاتھ سے اس کے آنسو صاف کیے۔۔۔ دوسرا ہاتھ اس کے کندھے کے گرد حائل کرکے، نہال کو دیکھتا ہوا عنایہ سے بولا
"چلو"
نمیر کا یوں عنایہ کے کندھے کے گرد ہاتھ رکھ کر اس کے پاس سے لے جانا۔۔۔ نہال کو ایسا لگا جیسے نمیر عنایہ کے گرد اپنا حفاظتی حصار باندھ رہا ہو،، عنایہ کو اسکے شر سے بچانے کے لئے۔۔۔ وہ اتنا گرا ہوا انسان تو نہیں تھا جو عنایہ پر بری نظر رکھتا وہ تو اسکی محبت تھی
نمیر کی آنکھوں میں اس وقت کتنی بےاعتباری تھی۔۔۔ نمیر اسکو کن نظروں سے دیکھ رہا تھا۔۔۔ نہال کو اپنا آپ کسی کھائی میں گرتا ہوا محسوس ہوا
"اقبال میرے کمرے کی لائٹ بند کردو میں آرام کرنا چاہتا ہوں اب یہاں آکر کوئی مجھے ڈسٹرب نہ کرے"
نوفل کی آواز پر گم صم کھڑے نہال نے نوفل کو دیکھا وہ اس سے لاتعلق ہوکر بیڈ پر آنکھیں بند کر کے لیٹ گیا۔۔۔ نہال کو لگا اس کا سانس بند ہو جائے گا۔۔۔ وہ سب لوگ اسے کیا سمجھ رہے تھے بہت مشکلوں سے اپنے پیروں پر زور دے کر وہ خود بھی نوفل کے کمرے سے باہر نکل گیا