Chapter 34: قسط 34

"کیا یار تمہیں پورے گھر میں تلاش کر رہا ہوں اور تم یہاں بیٹھی ہو اور یہ کیا حلیہ بنایا ہوا ہے۔۔۔ ڈرائیور امی اور خرم کو لے پہنچنے ہی والا ہوگا۔۔۔ کم ازکم کپڑے تو چینج کر لو"

شانزے ڈرائنگ روم میں صوفے پر پاؤں اونچے کئے اپنے گرد شال لپیٹے بیٹھی تھی۔۔۔ نوفل چند منٹ پہلے ہی گھر پہنچا تھا

"میں نے آج تمہارا بہت انتظار کیا ایک ایک پل بہت بھاری محسوس ہو رہا تھا وقت تھا کہ گزر ہی نہیں رہا تھا بلکہ آج سے نہیں میں تو کب سے تمہارا انتظار کر رہی تھی اللہ سے بہت دعائیں کی تھی میں نے۔۔۔ کہ وہ مجھے تم سے ایک دفعہ ملوا دے میری دعا کب قبول ہوئی یہ مجھے خود نہیں معلوم ہوا"

وہ نوفل کی بات سنے بغیر اپنی ہی بات کئے جا رہی تھی

"کیا مطلب ہے تمہاری ان باتوں کا میں سمجھا نہیں" نوفل کو واقعی نہیں سمجھ میں آیا کہ شانزے اس سے کیا کہہ رہی ہے

"تمہیں معلوم تھا فرحین آپی میری بہن ہے"

شانزے اپنے سامنے کھڑے نوفل کو دیکھ کر پوچھنے لگی نوفل اس کی بات سن کر چونکا ساتھ ہی اس کے چہرے کا رنگ بھی بدلا۔۔ یہ بات شانزے کو کیسے معلوم ہوئی وہ پریشان تھا

"ہاں یونیورسٹی فیلو تھے ہم۔۔۔۔ آنٹی نے اس دن تصویریں دکھائی تو مجھے معلوم ہوا کہ تم فرحین کی بہن ہو۔۔۔ مجھے اس کا بہت دکھ ہے شانزے"

نوفل اب بھی سنبھل کر اصلی بات چھپاتا ہوا بولا اسے شانزے کی ناراضگی کا ڈر تھا اور وہ یہ نہیں چاہتا تھا شانزے کا دل دکھے

"یہ جیب کا ٹکڑا تمہارا ہے ناں نوفل" شانزے نے اپنا ایک ہاتھ شال سے باہر نکالا اور اس کی طرف جیب کا ٹکڑا اچھالتے ہوئے نوفل سے پوچھا۔۔۔ نوفل نے جھک کر فرش پر گرا ہوا ٹکڑا اٹھایا اور غور سے دیکھنے لگا

"ہاں یہ میری ہی ایک پرانی شرٹ کی جیپ ہے مگر یہ تمہارے پاس کیسے آئی"

نوفل نے غور سے جیب کے ٹکڑے کو دیکھا اور پہچاننے کے بعد شانزے کو دیکھتے ہوئے پوچھنے لگا۔۔۔ شانزے کی آنکھوں سے اچانک آنسو ٹپکنے لگے

"یہ جیب مجھے فرحین آپی کے پاس سے ملی، نوفل تم وہ مرد ہو جسے میں نے اپنی زندگی میں سب سے زیادہ پیار کیا اور تم ہی نے میری بہن کے ساتھ"

شانزے نے اپنی بات ادھوری چھوڑی اور اپنا شال سے دوسرا ہاتھ نکالا جس میں پسٹل تھی

" شانزے نہیں میری بات سنو میں نے فرحین۔۔۔"

نوفل اس کی بات سن کر پہلے تو شاک میں آیا مگر اس کے کچھ بولنے سے پہلے شانزے نے اس کے اوپر فائر کیا اور نوفل فرش پر گرا شانزے روتی ہوئی خود بھی فرش پر بیٹھ گئی

"شانزے یہ کیا کیا تم نے۔۔۔ اپنی شوہر کو مار ڈالا،،، بے غیرت،، بے حیا ہوش میں تو ہو تم" نائلہ فائر کی آواز سن کر بھاگتی ہوئی ڈرائنگ روم میں آئی۔۔۔ نوفل فرش پر اوندھے منہ گرا ہوا تھا اسکا خون تیزی سے فرش کو سرخ کر رہا تھا اور شانزے اس سے تھوڑی دور فرش پر بیٹھی آنسو بہاتی ہوئی اسے ہی دیکھ رہی تھی پسٹل شانزے کے قریب پڑا تھا۔۔۔ تبھی نائلہ چیخ کر شانزے کو جھنجوڑتی ہوئی پوچھنے لگی

"آپی کا گناہگار تھا یہ۔۔ امی میرا شوہر میری بہن کا مجرم تھا۔۔۔ اس کے ساتھ زیادتی کرنے والا درندہ ہی میرا شوہر تھا"

شانزے چیخ چیخ کر روتی ہوئی نائلہ کو بتانے لگی۔۔ نائلہ خود بےیقینی سے سکتے کی کیفیت میں نوفل کو دیکھنے لگی

"شانزے اٹھو جلدی سے اس سے پہلے کوئی یہاں آجائے جلدی سے چلو"

نائلہ ایک دم ہوش میں آ کر فرش پر بیٹھی ہوئی شانزے کو اٹھانے لگی

"نہیں میں کہیں نہیں جا رہی"

شانزے نفی میں سر ہلانے لگی

"پولیس والا ہے یہ پولیس والے پر گولی چلائی ہے تم نے"

نائلہ اپنی قسمت کو روتی ہوئی شانزے کو سمجھانے لگی

"میں اپنے جرم کا اعتراف کروں گی آپ جائیں یہاں سے" شانزے نائلہ کو دیکھتی ہوئی کہنے لگی

"میں تمہارے آگے ہاتھ جوڑتی ہوں شانزے، خدا کا خوف کر مجھے اس عمر میں ذلیل مت کر۔۔۔ ارے میں کیسے اس عمر میں اس پگلی کو سنبھال پاؤگی چل جلدی سے۔۔۔ اس سے پہلے یہاں کوئی آجائے"

نائلہ شانزے کو گھسیٹتی ہوئی کمرے سے لے گئی

*****

"کیسے ہو"

دروازہ ناک کیے بنا نمیر منال کے بیڈروم میں آکر صوفے پر بے تکلفانہ انداز میں بیٹھا۔۔۔ منال اس کے پرانے انداز پر مسکراتی ہوئی اس کی خیریت پوچھنے لگی

"بہت خوش تم سناؤ کیسی ہو"

وہ سامنے رکھی چھوٹی سی ٹیبل پر جوتے رکھ کر مزید ریلکس ہوا

"تم بہت خوش، تو تمہیں دیکھ کر میں بھی بہت خوش" منال مسکراتی ہوئی ایک ادا سے اس کو دیکھ کر بولی

"تو دور کیوں کھڑی ہو قریب آؤ"

وہ منال کے آگے اپنا ہاتھ بڑھا کر اس سے کہنے لگا منال مسکراتی ہوئی جھٹ سے نمیر کے قریب آئی اور اپنا ہاتھ اس کے ہاتھ میں دے دیا نمیر نے اسے اپنے قریب بٹھایا

"کیا ہوا آج تمہاری بیوی نے فاصلہ رکھا ہوا ہے جو تم یوں میرے پاس آئے ہو" منال نمیر سے مزید چپکتی ہوئی پوچھنے لگی وہ فلم میں کام کر کے کافی بےباک ہوگئی تھی

"بورنگ لڑکی ہے یار سمجھ نہیں آتا کب کس بات پر موڈ آف کر کے بیٹھ جاتی ہے۔۔۔ آدمی تھکا ہارا گھر پر آتا ہے اور بیوی کا منہ بنا ہو سوچو کیسا فیل کرے گا بندہ"

نمیر بدمزہ ہوتا ہوا بولا۔۔۔ منال کو اپنی چال کامیاب ہوتی لگی،، ڈرپوک عنایہ نے یقیناً منال کے بارے میں نمیر کو کچھ نہیں بولا ہوگا الٹا نمیر سے ناراض ہو کر بیٹھ گئی ہو گی

"تو دفع کرو اسے اپنی زندگی سے کیا ضرورت ہے اتنی لفٹ کرانے کی"

منال بھی منہ بگاڑ کر سر جھٹکتی ہوئی کہنے لگی

"دفع ہی تو نہیں کرسکتا بیوی جو بنا لیا ہے اتنی آسان سے تھوڑی نہ ہوتا ہے چھوڑ دینا"

نمیر صوفے کے پیچھے اپنا سر ٹیکتے ہوئے تھکے انداز میں منال کو کہنے لگا

"اتنا مشکل بھی نہیں ہے اسے چھوڑنا۔۔۔ ایسا کرو تم یہ کام مجھ پر چھوڑ دو۔۔۔ دو دن میں اسے تمہاری زندگی سے نکال سکتی ہو اتنی محبت تو میں تم سے کرتی ہوں نہ" منال نمیر کے سینے پر اپنا خوبصورت رنگین ناخنوں والا ہاتھ رکھ کر اسے ریلیکس کرتی ہوئی بولی

"کیسے نکال سکتی ہوں اسے میری زندگی سے"

نمیر سر اٹھا کر اسے دیکھتا ہوا پوچھنے لگا تو منال ایک ادا سے مسکرائی

"کچھ پانے کے لئے حاصل کرنے کے لئے ہم چھوٹی موٹی بے ایمانی تو کر سکتے ہیں ناں"

منال نمیر کے قریب اپنا چہرہ لاتے ہوئے کہنے لگی

"مطلب یہ کہ میں جاکر تمہاری بیوی کو کہہ دیتی ہوں کہ ہم دونوں اسلام آباد میں ایک ہوٹل کے ایک ہی روم میں ایک ساتھ تھے"

منال اسے دیکھتی ہوئی بتانے لگی

"یہ بات تم عنایہ سے جاکر کہو گی یا آج صبح آلریڈی کہہ چکی ہو"

نمیر نے اپنے سینے سے اسکا ہاتھ پکڑ کر دور جھٹکا اور کھڑا ہوگیا

"شیم ان یو منال،، تم اس حد تک گر سکتی ہو۔۔۔ ایسا میں نے کبھی بھی نہیں سوچا تھا۔۔۔ اپنی باتوں سے اور سوچ سے تم نے ثابت کردیا تم ایک گھٹیا اداکارہ ہی نہیں ایک گھٹیا قسم کی لڑکی ہو" نمیر کا دل چاہا وہ اسکے منہ پر تھپڑ لگا دے ناجانے وہ عنایہ سے اپنی اور اسکی کتنی جھوٹی اور چیپ باتیں کرچکی ہوگی

"بکواس کر رہی ہے تمہاری بیوی۔۔۔ میں نے اسے ایسا کچھ بھی نہیں کہا"

منال کو اپنی بےوقوفی کا احساس ہوا تو وہ فورا بولی

"بکواس اس نے نہیں، اس جیسی یا پھر یہی سب بکواس یقیناً تم نے میری بیوی سے کی ہوگی۔۔۔ ایک فلم میں ہی کام کر کے تم نے اپنی شرم اتار پھینکی ہے۔۔۔ مجھے افسوس ہو رہا ہے کہ میں نے تم جیسی لڑکی سے ریلیشن رکھا۔۔ میری ایک بات کان کھول کر سن لو منال،، اگر تم نے کبھی عنایہ سے کوئی بھی الٹی سیدھی بات کری یا کوئی ایسی حرکت کری جسکی وجہ سے میرا اور عنایہ کا ریلیشن خراب ہوا۔۔۔۔ تو میں تمہارا وہ حشر کرو گا جو تم نے کبھی سوچا نہیں کیا ہوگا"

نمیر منال کو بولتا ہوا وہاں سے نکل گیا اب وہ اپنی کار میں بیٹھ کر گھر جانے کا ارادہ کررہا تھا کہ اسکے موبائل پر نوفل کی کال آنے لگی

"ہیلو"

نمیر کال ریسیو کرتے ہوئے بولا

"نمیر بھائی میں خرم بات کر رہا ہو۔۔۔ آپ پلیز ہسپتال آجائے بھیا کو کسی نے جان سے مارنے کی کوشش کی ہے"

نمیر کے لیے یہ خبر کسی شاک سے کم نہیں تھی۔۔۔ وہ اب جلد از جلد نوفل کے پاس پہنچنے کا ارادہ رکھتا تھا

*****

عنایہ خاموشی سے اپنے بیڈروم میں آکر بیٹھی۔۔۔ نمیر کو نکلے کافی دیر ہوچکی تھی۔۔۔ اس نے اور ثروت نے ابھی کھانا کھایا تھا ۔۔

اسے نمیر پر شک نہیں کرنا چاہیے تھا مگر وہ جیکٹ منال کے پاس کیوں تھی یہ سوچ کر عنایہ بے بس ہو جاتی ابھی بھی وہ اسی بات میں الجھی ہوئی تھی کہ اس کے موبائل پر ان نون نمبر سے کال آنے لگی

"ہیلو"

عنایہ نے کال ریسیو کرتے ہوئے اپنی سوچوں کو جھٹکا

"عنایہ میں بات کر رہی ہوں شانزے پلیز میری بات غور سے سنو، آج جو بھی کچھ ہوا وہ میں نے اپنی بہن کا بدلہ لینے کے لیے کیا،،، تم تو جانتی ہو نا میری آپی کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا تھا۔۔۔ اس کا گناہگار اسی سلوک کا مستحق تھا پلیز مجھے غلط مت سمجھنا پلیز نمیر بھائی یا نہال بھائی کو کوئٹہ والے گھر کا ایڈریس مت بتانا۔۔ میں چند دنوں بعد تم سے خود کانٹیک کروں گی"

شانزے نے روتے ہوئے کال ڈسکنکٹ کری شانزے کی ساری باتیں عنایہ کے سر پر سے گزر گئی

"خرم، آنٹی۔۔۔ نوفل کہا ہے اس وقت،، وہ ٹھیک تو ہے نا یہ سب کچھ کب اور کیسے ہوا"

نمیر خرم کے بتائے ہوئے اسپتال پہنچا اور پھولی ہوئی سانس کے ساتھ ایک ساتھ ان دونوں کو دیکھ کر سوالات کرنے لگا

"شولڈر کے پاس بولڈ لگی تھی۔۔ اللہ کا احسان ہے بولڈ نکال دی گئی ہے۔۔ اب بھیا کی جان کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے مگر ابھی تک وہ ہوش میں نہیں آئے ڈاکٹرز کہہ رہے ہیں چند گھنٹے تک ہی ہوش آئے گا" خرم نمیر کو دیکھتا ہوا بتانے لگا جس پر نمیر نے آنکھیں بند کر کے شکر ادا کیا

"آخر کون ہو سکتا ہے کس نے کیا ہوگا اس کے ساتھ ایسا"

نمیر خرم کو دیکھتا ہوا کہنے لگا

"اس کی بیوی نے کیا ہے ایسا۔۔۔ میرے خدا شکل سے کیسی معصوم لگتی تھی اور کیسے اس نے اپنے شوہر پر گولی چلائی مجھے تو ابھی تک حیرت ہورہی ہے"

فریدہ نمیر کو دیکھتی ہوئی بتانے لگی نمیر ایک بار پھر شاک کی کیفیت نے فریدہ کو دیکھنے لگا

"کیا کر رہی ہیں امی آپ، آہستہ تو بولیں"

خرم نے فریدہ کو ٹوکتے ہوئے کہا۔۔۔ پھر نمیر کو اپنا موبائل نکال کر ویڈیو دکھانے لگا جس میں شانزے نوفل پر فائر کر رہی تھی

"اومائی گاڈ شانزے ایسا کیسے کر سکتی ہے"

ویڈیو دیکھ کر بے یقینی سے نمیر کے منہ سے نکلا۔۔۔ اب وہ حیرت سے خرم کو دیکھ رہا تھا۔۔۔ یہ تو نمیر کو سمجھ میں آ گیا کہ یہ نوفل کے ڈرائنگ روم کی ویڈیو تھی اور نوفل نے اپنے ڈرائنگ روم میں خفیہ کیمرا لگایا تھا یہ بات اسے اور نہال کو بہت پہلے سے معلوم تھی مگر کیمرے کی رینج کے حساب سے وائز کلیئر نہیں آرہی تھی

"یہی تو مجھے بھی سمجھ میں نہیں آرہا جب ہم لوگ ایئرپورٹ سے گھر پہنچے تو بھیا زخمی حالت میں فرش پر بے ہوش پڑے تھے اور بھابھی اور ان کی امی گھر پر موجود نہیں تھی"

خرم نمیر کو بتانے لگا

"تم نے یہ بات اور کسی سے شیئر تو نہیں کی"

نمیر کچھ سوچتا ہوا خرم سے پوچھنے لگا

"میں تو اس سے کہہ رہی ہوں کہ پولیس کو بتاؤ تاکہ وہ اریسٹ کرے ایسی خطرناک لڑکی کو مگر یہ میری بات مان ہی نہیں رہا اور نہ ہی مجھے بتانے دے رہا ہے"

فریدہ نمیر کو دیکھتی ہوئی بولی

"آنٹی پلیز آپ میری بات اطمینان سے سنیں،، شانزہ ایسی لڑکی نہیں ہے آخر کیا وجہ ہوئی ہوگی جو اس نے اتنا بڑا قدم اٹھایا۔۔۔ میرے خیال میں ہمیں نوفل کے ہوش میں آنے کا انتظار کرنا چاہیے،، اس کے بعد ہی کوئی ایکشن لینا چاہیے تب تک یہ بات ہم تینوں کے درمیان رہے گی" نمیر کی بات کی خرم نے تائید کی،، فریدہ، خاموش ہوگئی تھوڑی دیر بعد نہال بھی اسپتال میں ان لوگوں کے پاس پہنچ گیا

*****

"ارے واہ یہ شرٹ بڑی زبردست لگ رہی ہے نیو ہے کیا" نمیر نوفل اور نہال تینوں ہی اس وقت جم سے آکر نوفل کے روم میں بیٹھے ہوئے تھے تب نہال اس کی وارڈروب میں رکھی ایک شرٹ کو دیکھتا ہوا پوچھنے لگا جس کی پاکٹ پر این ایلفابیٹ موجود تھا

"یہ شرٹ مجھے پرسوں خرم نے پریزنٹ کی تھی" نوفل نے اسکرین سے نظریں ہٹا کر شرٹ کو دیکھتے ہوئے نہال کو جواب دیا جبکہ نمیر ان دونوں کی باتوں پر توجہ دیے بغیر بیڈ پر لیٹا ہوا مووی دیکھ رہا تھا

"ٹھیک ہے اسے پہلے میں پہن کر حلال کروں گا اس کے بعد تم یوز کرنا"

نہال بولتا ہوا وہ شرٹ اپنے بیگ میں رکھنے لگا،، جو بیگ وہ جم لے کر جاتا تھا۔۔۔ نوفل اور نہال اکثر ایک دوسرے کے کپڑے اور چیزیں استعمال کرلیتے تھے مگر نمیر کی یہ عادت بالکل بھی نہیں تھی۔۔۔ نوفل نہال کی بات سن کر جواب دیے بغیر مووی دیکھنے لگا

"نہال۔۔۔ نہال"

نوفل نے بے ہوشی کی حالت میں نہال کو پکارا تو وہ اٹھ کر نوفل کے پاس آیا

"میں یہی موجودہ نوفل آنکھیں کھولو پلیز"

نوفل کے پکارنے پر جہاں فریدہ خرم نمیر اس کی طرف متوجہ ہوئے وہی نہال بیڈ پر اس کے پاس آ کر بولا۔۔۔ اب وہ دوبارہ غشی کی حالت میں جا چکا تھا اور خاموش ہوچکا تھا۔۔۔ فریدہ کے چہرے پر افسردگی کے آثار نمایاں ہوئے

"آنٹی آپ پریشان مت ہوں پلیز،، ڈاکٹر نے کہا ہے اسے صبح تک ہوش آجائے گا۔۔۔ میرے خیال میں آپ دونوں کو گھر جاکر ریسٹ کرنا چاہیے آج ہی فلائٹ لے کر آئے ہیں آپ دونوں" نمیر فریدہ کو دیکھتا ہوا بولا

"اتنے بڑے حادثے کے بعد کیسے ریسٹ کر سکتی ہو مجھے تو بہت زیادہ ٹینشن ہو رہی ہے"

فریدہ پریشان ہوتی ہوئی بولی

"آنٹی اس طرح تو آپ اپنی طبیعت خراب کرلے گیں۔۔۔ نمیر ٹھیک کہہ رہا ہے میرے خیال میں، نمیر تم آنٹی اور خرم کو گھر ڈراپ کر دوں میں آج یہی نوفل کے پاس موجود ہوں۔۔۔ اگر اسے رات میں ہی ہوش آتا ہے تو میں سب کو انفارم کر دوں گا"

نہال فریدہ کے ساتھ باقی ان دونوں کو بھی دیکھتا ہوا بولا

"ٹھیک کہہ رہا ہے نہال،، میں صبح ہاسپٹل پہنچ جاؤں گا آنٹی آپ ٹینشن نہیں لے،، چلو خرم تم بھی کافی تھکے ہوئے لگ رہے ہو"

نمیر فریدہ اور خرم کو وہاں سے لے کر چلا گیا

جب کے نہال نوفل کو دیکھتا ہوا سوچ میں پڑ گیا آخر اس کی حالت کا ذمہ دار کون ہے کیونکہ نمیر کے منع کرنے پر فریدہ اور خرم نے یہ بات کسی کو بھی نہیں بتائی تھی

*****

نمیر واپس گھر آ کر ثروت سے ملتا ہوا اپنے بیڈ روم میں آیا تو ناگوار نظر اس نے صوفے پر ڈالی جس پر اس کی بیگم بیٹھی ہوں یقیناً اپنے شوہر کی بیوفائی کا سوگ منا رہی تھی

عنایہ کو دیکھتا ہوا وہ سائیڈ ٹیبل پر اپنا والٹ اور موبائل رکھنے لگا۔۔۔ آج نوفل کے چکر میں وہ تھوڑی دیر کے لئے اپنے مسئلے مسائل تو بھول ہی گیا تھا دوسری طرف عنایہ نے نمیر کے آنے کے بعد گھڑی میں ٹائم دیکھا تو وہ مزید جل گئی۔۔۔ نمیر اسے شام میں یہ کہہ کر گیا تھا کہ وہ منال کی طرف جا رہا ہے اب رات کے بارہ بجے اس کی واپسی ہوئی تھی عنایہ شانزے کی باتوں کو ذہن سے جھٹکتی ہوئی اپنے بے وفا شوہر کو دیکھنے لگی

"تم میں کچھ آداب، طور طریقے ہیں کہ نہیں۔۔۔ شوہر گھر آیا ہے اور تم یہاں بیٹھی اس کا منہ تک رہی ہو۔۔۔ کھانے کا کون پوچھے گا مجھ سے یہ گھر کی دیواریں"

جب عنایہ نے آگے بڑھ کر اس سے کوئی بات نہیں کی تو نمیر اسکے سر پر کھڑا ہو کر اسے باتیں سنانے لگا اور اپنے اگنور ہونے کا بدلہ لینے لگا

"جہاں آپ اتنی دیر لگا کر آئے ہیں اس نے کھانے کو بھی نہیں پوچھا"

عنایہ صوفے سے اٹھ کر طنز کرتی ہوئی کچن میں جانے لگی تبھی نمیر نے اس کا بازو پکڑا

"اس نے کھانے کے علاوہ کچھ دوسری پرکشش آفر پیش کی تھی۔۔۔ اب گھر آکر بیوی کو تو ہر بات نہیں بتائی جا سکتی نا"

نمیر نے اس کا دل جلانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جس پر عنایہ شکوہ کناں نظروں سے اسے دیکھنے لگی۔۔۔ نمیر مسکراہٹ چھپائے اسے بانہوں میں لینے لگا۔۔ تبھی عنایہ ایک دم پیچھے ہوئی

"کیوں پرکشش آفر کو ٹھکرا کر آئے ہیں کیا۔۔۔ جو یہاں آکر ارمان نکال رہے ہیں یا پھر ابھی بھی دل نہیں بھرا آپ کا"

عنایہ کو اب نمیر کی ڈھٹائی پر غصہ آنے لگا وہ اسے کچھ ایکسپلین کرنے کی بجائے اس کا دل جلا رہا تھا۔۔ اور یوں دل جلانے کے بعد وہ اپنے چہرے کی مسکراہٹ جس انداز میں چھپاتا مطلب جلتی پر تیل کا کام کرتا تھا

"مفت کی آفر کو تو کوئی پاگل مرد ہی ٹھکرا سکتا ہے تمہیں تو خوش ہونا چاہیے اپنے شوہر کہ اتنے انرجیٹک ہونے پر وہ باہر کی آفر پوری کرنے کے بعد بھی گھر آکر تمہیں اگنور نہیں کرتا" نمیر مزید اس کی جان جلاتا ہوا۔۔ اب صوفے پر بیٹھ کر شوز اتارنے لگا اور عنایہ قہر برساتی نظر اس پر ڈال کر روم سے باہر نکلنے لگی

"کھانا بعد میں لے کر آنا پہلے وارڈروب سے کپڑے نکال کر دو مجھے"

عنایہ کا پھولا ہوا منہ دیکھ کر وہ ٹائی کی ناٹ ڈھیلی کرتا ہوا بولا۔۔۔ آج صبح اس نے عنایہ کو بہت مشکل سے ٹائی کی ناٹ باندھنے دی تھی۔۔۔۔ وہ بھی تب جب عنایہ نے اسے سچی والا ناراض ہونے کی دھمکی دی۔۔۔ عنایہ نے اسے کپڑے تھمائے اور اس کا کوٹ ہینگ کر کے کمرے سے باہر نکل گئی

"بیوقوف لڑکی"

نمیر اپنے کپڑے لے کر ڈریسنگ روم میں جاتا ہوا بڑبڑایا۔۔۔ اس کا فی الحال عنایہ کی غلط فہمی دور کرنے کا یا اسے وضاحت دینے کا کوئی موڈ نہیں تھا۔۔۔ ابھی تک وہ اسے اتنا ہی جان پائی تھی،، جو شام میں اس کا تعلق منال کے ساتھ جوڑ رہی تھی۔۔۔ اگر بدلے میں وہ عنایہ سے صرف یہ سوال کرلیتا کہ اسکا پینڈینٹ نہال کے بیڈ پر کیا کر رہا ہے تھا تو یقیناً اس نے کھڑے کھڑے ہی فوت ہو جانا تھا

"ماما کو کھانا کھلا دیا"

عنایہ اس کے لئے ٹرالی میں کھانا لے کر آئی تو وہ عنایہ کو دیکھتا ہوا پوچھنے لگا جبکہ ثروت اسے بتا چکی تھی کہ وہ دونوں ساس بہو کھانا کھا چکی ہیں

"جی کھانا کھلا دیا تھا اور میڈیسن بھی دے دی آنٹی کو"

عنایہ بولتی ہوئی صوفے پر جا کر بیٹھی

"اتنا نہیں ہوسکا کہ بیوی سے بھی پوچھ لیا جائے اس نے کھانا کھایا ہے کہ نہیں، بہت ہی اچھا ہوا جو میں نے ان کا انتظار کیے بنا کھانا کھا لیا"

عنایہ دل ہی دل میں خود سے مخاطب ہوئی

"آج شانزے سے بات ہوئی تمہاری"

نمیر کے سوال پر عنایہ نے چونک کر نمیر کو دیکھا وہ اسی کو غور سے دیکھ رہا تھا

"نہیں اتفاق سے آج نہ اس کی کال آئی نہ ہی میں نے کی"

عنایہ کو سمجھ میں نہیں آیا وہ کیا بولے اس لئے صاف مکر گئی ایک تو اسے شانزے کی بات بھی سمجھ میں نہیں آئی تھی وہ کس کو گناہگار کہہ رہی تھی بس اپنی بات کرکے اس نے فون رکھ دیا

"شانزے کے فادر کہاں رہتے ہیں کچھ آئیڈیا ہے تمہیں یا اس کے کوئی رشتے دار یا پھر شانزے کا کوئی دوسرا گھر" نمیر کھانا کھانے سے زیادہ تفتیش کے موڈ میں تھا۔۔۔ وہ ایک ایک کر کے عنایہ سے سوال کرنے لگا کیونکہ نوفل کو گولی مار کر وہ اپنے گھر تو جانے سے رہی ہوسکتا ہے عنایہ ہی کچھ اس کے متعلق جانتی ہوں

"نہیں مجھے کیا معلوم ہوگا ان سب باتوں کے متعلق شانزے نے کبھی ایسا کچھ بتایا ہی نہیں" جبکہ عنایہ کو معلوم تھا کہ کوئٹہ میں اس کی امی کی کزن رہتی ہے۔۔۔ شانزے کا دو بار کوئٹہ جانا ہوا تھا تو اس نے وہاں سے عنایہ کو فون بھی کیا تھا۔۔۔ مگر آج فون پر شانزے نے اسے شاید کوئٹہ والے گھر کے بارے میں بات کرنے کو بھی منع کیا تھا۔۔۔ دوستی کی لاج رکھتے ہوئے عنایہ نے کانفیڈینس بحال رکھا اور نمیر کو جواب دینے لگی۔۔ نمیر کھانا کھانے کے ساتھ بہت غور سے جانچتی ہوئی نظروں سے عنایہ کو دیکھ رہا تھا

"بقول تمہارے کہ تمہاری شانزے سے بات نہیں ہوئی نہ تمہیں اس کے فادر کا یا کسی دوسرے رشتے دار کا معلوم ہے۔۔۔ ٹھیک ہے لیکن اگر کل کو مجھے معلوم ہوا تمہیں ان میں سے کسی ایک بھی بات کا آئیڈیا تھا تو پھر دیکھنا میں تمہاری کیسے بینڈ بجاتا ہوں"

نمیر اس کے چہرے کے اتار چڑھاؤ دیکھ کر اسے دھمکاتے ہوئے بولا

"بینڈ تو آپ میری شادی کے پہلے دن سے ہی بجا رہے ہیں۔۔ حد ہوتی ہے اگر اعتبار نہیں ہے تو سوالات کیو کر رہے ہیں"

عنایہ اس کی دھمکی سے واقعی ڈر گئی مگر اب وہ اس کے سامنے خود کو جھوٹا بھی ثابت نہیں کرنا چاہتی تھی

"اعتبار کی بات کم از کم تم میرے سامنے مت کرو عنایہ"

نمیر نے اپنا سر جھٹکا

"تو پھر بتائے آپکی جیکٹ منال آپی کے پاس کیا کر رہی تھی ویسے تو آپ اپنی چیزیں کسی سے شیئر نہیں کرتے"

عنایہ کو یہی سوال تو صبح سے پریشان کر رہا تھا

"تمہیں جو سمجھنا ہے سمجھو،، جو سوچنا ہے سوچتی رہو۔۔ میں تمہیں اپنے کریکٹر کی وضاحت دینے والا نہیں۔۔۔ کھانا اٹھاؤ کھا چکا ہو میں"

نمیر عنایہ کو جھڑکتا ہوا بولا،،، کوئی اور وقت ہوتا وہ منال کو کبھی اپنی جیکٹ نہیں دیتا۔۔۔ مگر وہ اسکے ساتھ سلیوز لیس ٹاپ میں واک کر رہی تھی گزرنے والوں کی نظریں اس پر محسوس کرکے نمیر نے اپنی جیکٹ منال کے مانگنے پر اسکو دی اور منال نے اس بات کا فائدہ اٹھایا بلکہ جیکٹ مانگی بھی شاید اسی وجہ سے تھی

نمیر نے برائے نام ہی کھانا کھایا تھا۔۔۔ عنایہ روم سے ٹرالی واپس لے گئی

"نمیر ویسے آپ شانزے کے بارے میں کیو پوچھ رہے تھے وہ ٹھیک ہے نا"

عنایہ کچن سے واپس آئی تو اس نمیر کو بیڈ پر لیٹے دیکھا وہ خود بھی لائٹ بند کر کے بیڈ پر لیٹ گئی ایک دفعہ پر اسکا دھیان پھر شانزے کی باتوں کی طرف چلا گیا۔۔۔ نمیر آخر کیو اسطرح اس سے شانزے کے متعلق پوچھ رہا تھا عنایہ سوچنے لگی

"وہ ٹھیک ہے، اب سونے کی کوشش کرو"

نمیر کا جواب سن کر وہ خاموش ہوگئی

شانزے نے کافی دیر سے اپنا نمبر آف کیا ہوا تھا وہ نمیر کے آنے سے پہلے کافی دیر سے ٹرائے کر رہی تھی پھر نمیر کا یوں اچانک سوال کرنا۔۔۔۔ شانزے کی عجیب سی باتیں۔۔۔ لازمی کوئی بات تھی

وہ صبح شانزے کے متعلق اسکی خالہ سے کوئٹہ فون کر کے بات کرنے کا ارادہ رکھتی تھی۔۔۔ شانزے کی خالہ کا لینڈ لائن نمبر اسکے پاس ڈائری میں موجود تھا اور ڈائری فرمان کے گھر میں مگر وہ کوئی اتنا بڑا مسئلہ نہیں تھا، وہ بوا کو کال کر کے پوچھ لیتی۔۔۔ یہی سب سوچتے سوچتے اس کی آنکھ لگ گئی

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.