Chapter 18: قسط 18

عنایہ پیپر دے کر گھر آئی تو اسے اپنے سر سے بوجھ اترتا ہوا محسوس ہوا مگر بیڈروم میں آکر اسے نمیر کے جملے یاد آئے

"تمہارے پیپر تک تمہیں چھوٹ دی ہے اس کے بعد میں اپنے ہر جائز مطالبات خود پورے کرنے کا حق رکھتا ہوں"

عنایہ کو گھبراہٹ ہونے لگی ایک مصیبت اس کے سر سے ٹلتی نہیں کی دوسری تیار کھڑی رہتی تھی وہ بے دلی سے سوچتی ہوئی بیڈ پر لیٹ گئی

اور کل رات کیا ہوا تھا،، کس طریقے سے نمیر نے اس کو میتھ کی پریکٹس کرائی تھی عنایہ کل رات والا منظر سوچ کر سرخ ہونے لگی

"تمہیں معلوم ہے تمہارے چہرے پر سب سے خوبصورت چیز کیا ہے"

نمیر جو کافی دیر سے اس کو بےحد سنجیدگی سے شرافت کے دائرے میں پڑھا رہا تھا اچانک عنایہ سے پوچھنے لگا

"مجھے معلوم ہے میری آنکھیں خوبصورت ہیں کالج کی لڑکیاں اور شانزے نے مجھے یہ بات بتائی ہے"

پرابلمز سولو کرتی ہوئی عنایہ نمیر کو دیکھے بغیر بولی

"یہ خیال تو میرا بھی تم سے شادی سے پہلے تھا کہ تمہاری آنکھیں بہت خوبصورت ہیں مگر اب میں نے غور سے دیکھا ہے تمہارے ہونٹ بھی بہت خوبصورت ہیں اور ہونٹوں کے علاوہ۔۔۔۔" نمیر کی بات سن کر عنایہ نے رجسٹر سے سر اٹھا کر نمیر کو دیکھا ہونٹوں سے ہوتی ہوئی اس کی نظر جہاں گئی عنایہ اپنا دوپٹہ درست کرنے لگی پرابلم سولو کرتے کرتے اسے اپنے دوپٹے کا خیال ہی نہیں گیا

"باقی کی پریکٹس میں خود دوسرے روم میں کر لوں گی۔۔۔ اب آپ سو جائیں"

اچھا خاصا سنجیدہ پڑھاتے پڑھاتے نہ جانے اس کی کون سی رگ پھڑکتی تھی،، جو وہ عنایہ کا دل دہلا دیا کرتا تھا۔۔۔ عنایہ رجسٹر اور پین لے کر اٹھنے لگی تبھی نمیر نے اس کی کلائی پکڑی

"نہ ہی میں سو رہا ہوں اور نہ ہی تم کہیں جا رہی ہو۔۔۔ کافی دیر سے میں سیریس ہو کر تمہیں پڑھا رہا ہوں اب مجھے بریک چاہیے"

وہ عنایہ کے ہونٹوں کو دیکھتا ہوا کہنے لگا

"آپ اس طرح سے مجھے پڑھائے گے،،، آپ چاہتے ہیں کہ میں فیل ہو جاؤ۔۔۔ چھوڑیے مجھے" عنایہ نے اسے اپنی کلائی چھڑائی مگر وہ اس کی کمر کے گرد اپنے بازو حائل کر چکا تھا

"اس لئے تو آج تک میں نے تمہارے علاوہ کسی کو ٹیوشن نہیں دی۔۔۔ تم فیل ہو گئی تو میں بار بار تمہیں میتھ کی پریکٹس کراؤ گا۔۔۔۔ ویسے بھی آج شام شدت سے میرا دل چاہتا کہ میں حمیدہ کو گولی مار دو اب خاموشی سے مجھے بریک دو تھوڑا"

نمیر بولتا ہوا عنایہ کے ہونٹوں پر جھکا۔۔۔ مگر عنایہ کی مزاحمت پر ایک سیکنڈ بعد پیچھے ہوا

"میں آپکو بلاوجہ ڈیسنٹ انسان سمجھتی تھی اب کبھی بھی نہیں پڑھو گی آپ سے"

عنایہ ایک ہاتھ اپنی آنکھوں پر دوسرا ہونٹوں پر پھیرتی ہوئی دوبارہ اٹھنے لگی تو نمیر بھی کھڑا ہوا

"میں ڈیسنٹ ہی ہوں یار۔۔۔۔ مگر شوہر بھی تو ہو میری بھی تو فیلنگز سمجھا کرو،،، پچھلے ایک گھنٹے سے تم رجسٹر میں جھکی ہوئی دوپٹے سے بے پرواہ پرابلمز سولو کرتی ہوئی۔۔۔۔ مجھے پرابلم میں ڈال رہی تھی"

نمیر بےبسی سے کہنے لگا تو عنایہ مزید ناراض ہوتی ہوئی اسے دیکھنے لگی

"اچھا بس اب مذاق ختم اب سیریس ہو کر پڑھیں گے شاباش بیٹھو واپس"

وہ عنایہ کو بٹھا کر دوبارہ سنجیدگی سے پڑھانے لگا

عنایہ کی آنکھوں کے آگے کل رات والے منظر کی فلم سی چلی عنایہ نے اپنے دونوں ہاتھوں میں چہرہ چھپا لیا اسے لگا جیسے نمیر اس کے سامنے ہی بیٹھا ہوا ہے

شام کے وقت اسکی آنکھ کھلی تب تک ہسپتال سے ثروت گھر آ چکی تھی عنایہ ثروت سے اجازت لے کر فرمان کی طرف چلی گئی فلحال تو اسے اور کچھ سمجھ میں نہیں آیا مگر یہاں آ کر عشرت کا رویہ اس کے ساتھ وہی تحقیر آمیز تھا۔۔ وہ کرید کرید کر نمیر اور اس کے بیچ تعلقات کا پوچھنے لگی عنایہ نے اسے تسلی بخش جواب دیا مگر تسلی والی بات سن کر عشرت کو خاص تسلی نہیں ہوئی،،، وہ جل بھن کر رہ گئی

عنایہ فرمان کے پاس بیٹھی ہوئی اس سے باتیں کر رہی تھی تو اسے باتوں کے دوران منال کا معلوم ہوا منال اپنی فلم کی شوٹنگ کے لیے کہیں دوسرے ملک گئی ہوئی ہے فرمان کا دل بھی منال سے کافی دکھا ہوا تھا۔۔۔ فرمان بھی عنایہ سے نمیر اور اس کے متعلق پوچھنے لگا اسے نصیحتیں کرنے لگا عنایہ نے اسے بھی تسلی بخش جواب دیا جس پر فرمان خوش ہوا اور عنایہ کو ڈھیر ساری دعائیں دی بیٹی

عنایہ کا دل چاہا وہ فرمان سے اور بھی باتیں کرے مگر عشرت کو ماموں بھانجی کی محبت زیادہ دیر گوارا نہ ہوئی وہ تھوڑی دیر بعد فرمان کو آرام کا کہہ کر بیڈ روم میں لے گئی اور جاتے جاتے عنایہ کو گھورنا ہرگز نہیں بھولی عنایہ بھی خاموشی سے اپنے کمرے میں آگئی دوپہر وہ کافی دیر تک سوئی تھی اس لیے اس وقت اسے نیند کا احساس نہیں ہوا گھڑی رات کے بارہ بج آرہی تھی فرمان اور عشرت یقیناً سو چکے تھے عنایہ ابھی شانزے کو کال ملانے کا سوچ ہی رہی تھی کہ اس کے کمرے کا دروازہ کھلا سامنے نمیر کو دیکھ کر اس کے ہاتھ سے موبائل بیڈ پر گر گیا۔۔۔ نمیر روم کا دروازہ لاک کر کے اس کے پاس آیا تو عنایہ بیڈ سے اٹھ کر کھڑی ہوگئی

"فرار کی کوشش بے کار ہے کب تک بھاگو گی تمہارے سارے راستے اب مجھ تک ہی آتے ہیں۔۔۔ یہ بات تو اب تمہیں اپنی ذہن میں بٹھا لینی چاہیے"

نمیر عنایہ کو دیکھتا ہوا بولنے لگا

"مجھے کیا ضرورت ہے آپ سے بھاگنے کی میں کیوں بھاگو گی، پیپر ختم ہوگئے تھے اور ماموں جان سے ملنے کا دل چاہ رہا تھا۔۔۔ آپ تو معلوم نہیں کونسی باتیں کر رہے ہیں مجھے تو آپکی باتیں ہی سمجھ میں نہیں آتی"

عنایہ کے بالکل وہم و گماں میں نہیں تک کہ وہ رات کو یہاں چلا آئے گا۔۔۔ عنایہ سے جو باتیں نمیر کر رہا تھا وہ اس ٹاپک سے بچنا چاہتی تھی اس لئے یکسر انجان بنتی ہوئی بولی اس کے انجان بننے پر نمیر نے عنایہ کا بازو پکڑ کر خود سے قریب کیا

"اس وقت یہی باتیں تو سمجھانے آیا ہو تمہیں،، پہلے یہ بتاؤ تم نے مجھ سے پرمیشن لی تھی یہاں آنے کی"

نمیر اس کا بازو پکڑ کر اسکی آنکھوں میں جھانکتے ہوئے سنجیدگی سے پوچھنے لگا

"میں آنٹی سے پوچھ کر ان کی اجازت پر آئی تھی"

عنایہ اس کے سنجیدہ موڈ کو دیکھ کر سر جھکاتی ہوئی بولی عنایہ کو کیا معلوم تھا وہ یہاں آ کر اس سے سوال جواب شروع کر دے گا

"میں ماما کی بات نہیں کر رہا اپنی بات کر رہا ہوں شوہر ہوں تمہارا۔۔۔ میری پرمیشن کے بغیر کیا تمہیں گھر سے باہر نکلنا چاہیے تھا"

نمیر نے اس کے جھکے ہوئے سر کو دیکھا اس کا بازو چھوڑ کر اس کا چہرہ اوپر کر کے اس سے سوال کرنے لگا

"آپ کون سا گھر پر موجود تھے جو آپ سے اجازت لیتی"

عنایہ نمیر کو دیکھتی ہوئی ہمت کر کے اپنی دفاع میں بولی

"یہ موبائل تم نے شانزے سے باتیں کرنے اور گیم کھیلنے کے لئے لے کر رکھا ہے ایک کال نہیں کرسکتی تھی تم"

نمیر اس پر طنز کرتا ہوا بولا کیوں کہ اکثر فارغ وقت میں اس نے عنایہ کو انہی دو کاموں میں لگے دیکھا تھا

"آپ کو کال کر کے اجازت لیتی تو کیا آپ مجھے یہاں آنے کی اجازت دیتے"

نمیر کے بار بار سوال پوچھنے پر وہ جھنجھلاتی ہوئی بولی تو نمیر کو ہنسی آئی

"نہیں میں تمہیں آج یہاں آنے کی اجازت بالکل نہیں دیتا۔۔۔ وجہ سے تم لاعلم نہیں ہوں۔۔۔۔ لیکن اگر تم چاہو تو وجہ میں بتا بھی سکتا ہوں کہ میں تمہیں آج یہاں کیوں نہیں آنے دیتا" وہ عنایہ کی کمر کے گرد اپنے دونوں بازو حائل کرتا ہوا بولا

"مم۔۔۔ مجھے نیند آرہی ہے"

عنایہ اس کے خطرناک عزائم دیکھ کر ہکلا کر بولی اور پیچھے ہٹنا چاہا

"سو جانا۔۔۔ مگر سونے سے پہلے میں تمہیں بتانا چاہتا ہوں شوہر کسی کہتے ہیں یعنی شوہر کی اصل ڈیفینیشن "

نمیر عنایہ کو بیڈ پر لٹا کر اس پر جھکتا ہوا بولا

"آ۔۔۔۔پ کیا کر رہے ہیں آپ میرے ساتھ اس طرح نہیں کر سکتے"

نمیر کو اپنے اوپر جھکا دیکھ کر عنایہ کی سانسوں میں روانی آگئی

"میں تمہارے ساتھ ایسا کیوں نہیں کرسکتا،،، شادی ہوئی ہے ہماری جب آگے زندگی ہم دونوں نے ساتھ گزارنی ہے تو پھر ان ڈراموں کا مطلب"

نمیر اپنا چہرہ عنایہ کے قریب لاکر اس کے اعتراض کی وجہ جاننے لگا

"مجھے یہ سب کو قبول کرنے میں تھوڑا وقت چاہیے۔۔۔ میں نے ابھی ہم دونوں کی رشتے کے متعلق ایسا نہیں سوچا آپ پلیز سمجھیں"

نمیر اس کے بےحد قریب تھا عنایہ آنکھیں بند کئے تیزی سے دھڑکتے دل کے ساتھ اس سے التجا کرنے لگی

"جب تم نے ایسا سوچا نہیں،، تمہارا دل و دماغ اس رشتے کو قبول نہیں کر پا رہا تو پھر شادی کے لیے حامی کیوں بھری انکار کیوں نہیں کیا جواب دو"

عنایہ آنکھیں بند کیے نمیر کے لہجے میں سختی کے ساتھ اپنے چہرے ہر اس کی گرم سانسیں بھی محسوس کر سکتی تھی

"مجھے تھوڑا ٹائم دیں پلیز"

عنایہ دوبارہ نمیر سے التجا کرنے لگی کیونکہ مزاحمت کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا تھا وہ اس پر پورا پورا کسی دیو کی طرح قابض تھا

"فاصلے صرف دوریاں پیدا کرسکتے ہیں تمہارا دل اور دماغ اس حقیقت کو جبھی تسلیم کرے گا،،، جب تم مجھے شوہر کے روپ میں دیکھوں گی۔۔۔ ہمارے رشتے کی حقیقت کو قبول کرنے کے لیے ایسا ضروری ہے،، اب کوئی بے کار کا جواز میں تمہارے منہ سے نہ سنو"

نمیر نے بولتے ہوئی ایک ہاتھ کی انگلیوں کو عنایہ کے بالوں میں پھنسایا اس کا چہرہ اوپر کیا اور عنایہ کی گردن پر جھک کر اپنے ہونٹ رکھ دی ۔۔۔۔ نمیر کی سانسوں کی گرمائش اور ہونٹوں کا لمس عنایہ اپنی گردن پر محسوس کرکے تڑپ گئی۔۔۔ عنایہ کا پورا وجود نمیر کے مضبوط حصار میں چھپ سا گیا وہ عنایہ کی گردن پر محبت مہر ثبت کرتا مزید پیش قدمی پر اتر آیا۔۔۔ اس کا نرم و نازک وجود نمیر کو مزید مدہوش کیے دے رہا تھا۔۔۔ جب عنایہ کا بولنا کام نہیں آیا،،، تو نمیر کی بڑھتی جسارت پر اسے رونا آنے لگا وہ اس وقت کر بھی کیا سکتی رونے کے علاوہ۔۔۔ دوسری طرف نمیر جو پوری طرح مدہوش ہوئے اپنا جائز وقت حق وصولنے کے موڈ میں تھا مگر عنایہ کے رونے پر اس موڈ خراب ہونے لگا۔۔۔ نمیر اٹھ کر بیٹھا اور عنایہ کو بھی کھینچ کر بٹھایا

"پرابلم کیا ہے تمہاری،، تم یوں رو کر کیا ثابت کرنا چاہ رہی ہو مجھ پر،،، زیادتی کر رہا ہوں میں تمہارے ساتھ،، یا زبردستی کررہا ہوں۔۔۔۔ چل کیا رہا ہے تمہارے دماغ میں۔۔ کلیئر کرو ابھی اور اسی وقت،، یہاں میری طرف دیکھ کر"

وہ عنایہ کے جھکے ہوئے سر کو دیکھ کر غصےّ میں بولا عنایہ کا منہ اپنے ہاتھ میں دبوچتا ہوا اوپر اٹھایا

"تم اس طرح خاموشی اختیار کر کے میرے غصے کو مزید ہوا دے رہی ہوں۔۔۔ میری ایک بات کان کھول کر سن لو بلکہ آج ہی اپنے دماغ میں بٹھا لو،،، عنایہ تم میرے نکاح میں ہو میری بیوی ہو اور میری مردانگی یہ بات بالکل برداشت نہیں کرے گی تمہارے دل اور دماغ میں میرے علاوہ کوئی دوسرا نام آئے۔۔۔۔ اگر اب تمہیں رونا آیا یا تم نے مجھے ظالم ظاہر کرنے کی کوشش کی تو اس کا خمیازہ تم ہر رات جنونیت کی صورت بھگتو گی"

نمیر نے بولتے ہوئے جھٹکے سے عنایہ کو لٹایا اور اپنے شرٹ کے بٹن کھولتے ہوئے اس پر دوبارہ جھکا تبھی اس کے موبائل پر کال آنے لگی نمیر کا بالکل ارادہ نہیں تھا اس وقت کسی سے بھی بات کرنے کا۔۔۔۔ وہ اپنا موبائل پاکٹ سے نکال کر اسے سوئچ آف کرنے لگا تبھی مو بائل کے اسکرین پر جگمگاتا ہوا نمبر دیکھا تو اسے کال ریسیو کرنی پڑی

"آپ کے لیے گڈ نیوز یہ ہے کہ آدھے گھنٹے پہلے آپ کے پیشنٹ کوما سے واپس آگئے ہیں" نہال کے ڈاکٹر نے نمیر کو یہ خبر دی تو بے یقین سا ہو کر رہ گیا،، اس وقت وہ اس خبر کی توقع نہیں کر پا رہا تھا مگر اس خبر کے لیے اس نے ڈھیر ساری دعائیں بھی مانگی تھی

"یہ بہت بڑی خبر ہے میرے لیے تھینک یو سو مچ۔۔۔۔ میں آدھے گھنٹے میں پوچھتا ہوں"

نمیر نے ڈاکٹر کو کہہ کر موبائل اپنی پاکٹ میں رکھا اور شرٹ پہن کر اپنی گاڑی کی کیز اٹھانے لگا

نمیر کو شرٹ پہنتے اور گاڑی کی کیز اٹھانے پر عنایہ اسے دیکھنے لگی مگر اس کی ہمت نہیں ہوئی کہ وہ نمیر سے کچھ پوچھتی نمیر بھی اس سے کچھ بولے بغیر ہی کمرے سے باہر نکل گیا عنایہ اسے حیرت زدہ ہوکر جاتا ہوا دیکھنے لگی

نمیر جیسے ہی اسپتال کے کمرے میں داخل ہوا نہال اس کو دیکھ کر بے چینی سے اٹھ بیٹھا نمیر اس کی طرف بڑھا "سب کے سب مایوس ہو جائیں مگر میں نے اس بات کی امید بالکل نہیں چھوڑی،، مجھے پورا یقین تھا میرا دل کہتا تھا تم ٹھیک ہو جاؤ گے" نمیر اسے گلے لگاتا ہوا بولا

"ماما کیسی ہی کہاں آئی وہ"

نہال نمیر سے الگ ہوکر ثروت کے بارے میں پوچھنے لگا

"ٹھیک ہے ماما بھی معلوم ہے آج ہی وہ مجھ سے تمہاری باتیں کرکے اتنی دلبرداشتہ ہو رہی تھی انہیں معلوم ہوگا تم ہوش میں آگئے وہ بہت خوش ہوگیں"

نمیر نہال کو دیکھ کر خوشی سے بتانے لگا۔۔۔ نمیر اپنی آنکھوں کے سامنے اسے بات کرتا ہوا دیکھ کر خوش تھا اس کے دل میں اطمینان تھا کہ نہال اب بالکل ٹھیک ہو چکا ہے

"عنایہ وہ کیسی ہے"

نہال کے سوال پر نمیر کا مسکراتے لب ایکدم سکڑے گئے نہال غور سے اسے دیکھنے لگا تو نمیر بولا

"وہ ٹھیک ہے"

نمیر نے جواب دیا

"کیسے سنبھالا ہوگا تم نے ماما اور ان عنایہ کو عنایہ کا دل کی بہت کمزور ہے وہ بہت روئے ہوگی ناں"

نہال نے دوبارہ نمیر سے سوال کیا

"وقت سنبھال لیتا ہے انسان کو اب تم اپنے دماغ پر زیادہ زور مٹ ڈالو، ڈاکٹرز نے تمہیں ریلیکس رہنے کے لیے کہا ہے"

نمیر فلحال اس ٹاپک سے بچنا چاہتا تھا اس لئے نہال سے بولا اور ساتھ ہی اس کے دل و دماغ میں کئی سوالات گردش کرنے لگے

اتنے میں دوبارہ روم کا دروازہ کھلا اور نوفل کمرے میں آیا۔۔۔۔ نمیر کو جب ڈاکٹر نے نہال کے بارے میں اطلاع دی تھی اپنی گاڑی میں بیٹھتے ہوئے نمیر نے نوفل کے لیے میسج چھوڑ دیا تاکہ جب بھی وہ میسج دیکھے اسے معلوم ہوجائے اب نوفل اور نہال ایک دوسرے سے مل رہے تھے

"نہال اے بی سی ڈی سناؤ جلدی سے" نوفل اسے گلے مل کر سیریس ہوکر کہنے لگا نمیر اور نہال دونوں ہی نہ سمجھنے والے انداز میں نوفل کو دیکھنے لگے

"مگر کیوں"

نہال حیرت سے اس سے پوچھنے لگا

"چیک کرنا ہے تمہاری یادداشت تو نہیں گئی ڈاکٹرز نے کہا تھا زیادہ تر چانس ہے کہ ایسا ہو جائے"

نوفل کی بات پر وہ دونوں ہنس دیے

"نمیر مجھے ماما کے پاس جانا ہے انہیں دیکھنا ہے"

تھوڑی دیر تک وہ تینوں باتیں کرتے رہے اس کے بعد نہال نمیر کو دیکھتا ہوا بولا

"ڈاکٹرز اپنی تسلی کے لئے ایک دو ٹیسٹ کرلیں پھر چلیں گے گھر"

نمیر ریلکس انداز میں صوفے پر بیٹھا ہوا نہال کو دیکھ کر بولا وہ اب عنایہ اور اپنے رشتے کے متعلق سوچنے لگا۔۔۔ عنایہ ابھی بھی ریلیشن اسٹارٹ نہیں کرنا چاہتی تھی یہ سوچ اسے تھکانے لگی

"میرے پیچھے تمہاری لو اسٹوری کا کیا بنا،، شادی تو نہیں کرلی ان دو ماہ میں"

نہال اب نوفل کو دیکھتا ہوا پوچھنے لگا نہال کے سوال پر نمیر نے بھی نوفل کو دیکھا وہ اپنی طرف سے تو اسے سمجھا چکا تھا شانزے سے تعلق ختم کرنا بےوقوفی کے علاوہ کچھ بھی نہیں

"مجھے تم سے ساری زندگی طعنے ہرگز نہیں سننے تھے کہ میرے پیچھے شادی کرلی اور ولیمہ بھی نہیں کھلاتا۔۔۔ اب ریڈی ہو جاؤ کیونکہ میرے نکاح کے گواہوں میں ایک گواہ تم بھی ہوں گے"

نوفل نے بات کو مذاق کا رنگ دیتے ہوئے کہا مگر سچ تو یہ تھا وہ اتنے دنوں سے شانزے کو بہت مس کر رہا تھا اور وہ اس سے اتنی سی خفا تھی کہ اس کی کال بھی رسیو نہیں کر رہی تھی اتفاق سے وہ نائلہ سے بھی ملنے نہیں جا سکا مگر اب وہ کل صبح انکے گھر جانے کا پورا ارادہ رکھتا تھا

"اور تم نے اپنے بارے میں کیا سوچا۔۔۔ میں ماما سے کہوں گا کوئی عنایہ جیسی لڑکی دوسری ملے تو میرے ساتھ ہی تمہاری بھی شادی کر دیں"

نہال نمیر کو دیکھتا ہوا بولا

"اف نہال خاموش بھی کرو ہوش میں آتے ہی کتنا بول رہے ہو تم۔۔۔ ڈاکٹر سے پوچھ کر آتا ہوں چھٹی کا کب تک ممکن ہے"

نمیر چڑتا ہوا بولا اور اسپتال کے روم سے باہر نکل گیا

"ایسا کیا ہو گیا اچانک، یہ تو شادی کے نام سے ایسا چڑا ہے جیسے کوئی روگ لگا کر بیٹھا ہوں"

نہال اب نوفل کو دیکھتا ہوا پوچھنے لگا

"دراصل تم دو ماہ سے خاموش تھے۔۔۔ میں، نمیر، آنٹی آکر تم سے روزانہ باتیں کرتے کے شاید ہمیں بولتا ہوا دیکھ کر تمہاری خاموشی ٹوٹے۔۔۔۔ اور آج جب تمہیں ہوش آیا ہے تو تم نان اسٹاپ شروع ہوچکے ہو" نوفل مسکراتا ہوا بولا مگر وہ نہال کو یہ نہیں بتا سکتا نمیر کو واقعی روگ تو لگ چکا ہے اپنی بیوی سے محبت کا

*****

"میرا بچہ میری جان"

ثروت روتی ہوئی بار بار نہال کا چہرہ چوم کر خدا کا شکر ادا کر رہی تھی

ابھی تھوڑی دیر پہلے ہی نوفل اور نمیر اسے گھر لے کر آئے تھے۔۔۔ دوماہ لیٹے رہنے کی وجہ سے وہ فوری طور پر اپنے ہاتھ پاؤں موو نہیں کر پا رہا تھا۔۔۔ ثروت نہال کے بیڈروم میں اس کے برابر میں ہی بیٹھی ہوئی تھی۔۔۔ نوفل اجازت لے کر وہاں سے نکلا۔۔۔ ثروت کے کہنے پر نمیر میں فرمان اور عشرت کے ساتھ باقی رشتہ داروں کو بھی نہال کے ہوش میں آنے کی اطلاع دی

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.