Chapter 17: قسط 17

وہ ایک گھنٹے پہلے پیپر دے کر گھر آئی تھی دوپہر کے کھانے سے فارغ ہوکر شاور لینے چلی گئی اس کے بعد اس کا لمبا سونے کا پروگرام تھا کیونکہ نمیر اور ثروت دونوں ہی اسپتال میں نہال کے پاس موجود تھے۔۔۔ آج رات اسے جاگ کر اپنے نیکسٹ پیپر کی تیاری کرنی تھی جو کہ لاسٹ پیپر بھی تھا۔۔۔ عنایہ شاور لے کر نکلی تو بیڈ پر نمیر کو آنکھیں بند کیے لیٹا پایا۔۔۔۔ بیڈ پر رکھا ہوا دوپٹہ لینے کے لئے عنایہ نے ہاتھ بڑھایا تو نمیر کی آنکھ کھل گئی وہ اسے دیکھنے لگا

"پرسو جو ڈریس میں تمہارے لئے لے کر آیا تھا میرے خیال میں وارڈروب میں سجھانے کے لیے نہیں لے کر آیا تھا جاؤ ابھی اور انہی میں سے کوئی ایک ڈریس پہنو"

نمیر عنایہ کو دیکھتا ہوا بولا نمیر پرسوں ہی اپنے پسند کے کلرز کے اسٹایلس ڈریس عنایہ کے لئے لایا تھا اور یہ بات بھی اس نے واضح کی تھی کہ اب وہ یہی ڈریس پہنے گی

"ابھی تو یہ پہن چکی ہوں نہ کل پہن لوں گی آپ کا لایا ہوا ڈریس"

عنایہ اپنے بالوں کو ٹاول سے رگڑتی ہوئی بولی۔۔۔ یہ پہنا ہوا ڈریس بھی نیا ہی تھا جو اس نے اپنی پسند سے لیا تھا

"تم میری بات کی نفی کرری ہو،،، یہ اچھی بات نہیں ہے۔۔۔ میں نے پہلے دن ہی ماما کے سامنے تم پر واضح کر دیا تھا مجھ سے شادی کی ہے تو میرے مائنڈ اور میرے مزاج کے مطابق تمہیں چلنا پڑے گا"

نمیر بیڈ سے اٹھ کر اسکے سامنے آکر بولا

"نفی کب کر رہی ہو یہی تو کہا ہے کل پہن لوگی آپکا لایا ہوا ڈریس۔۔۔۔ آج دھیان نہیں گیا میرا اسطرف"

عنایہ بیڈ پر ٹاول رکھ کر ہیئر برش اٹھاتی ہوئی بولی۔۔۔ نمیر وارڈروب کے پاس جاکر عنایہ کے لیے ایک ڈریس نکال کر لایا

"تمہارا دھیان تب اس طرف جائے گا جب میں یہ ڈریس تمہیں خود پہناؤ گا"

نمیر نے قریب آکر اس کا دوپٹہ اتارتے ہوئے کہا عنایہ ایک دم پیچھے ہوئی اور دیوار سے ٹک گئی

"پیچھے ہٹیں مت تنگ کریں مجھے اسطرح"

نمیر کو اپنی طرف اتا دیکھ کر عنایہ بولی

"بیوی ہو تم میری،،، تمہارا سارا دھیان میں اپنی طرف دیکھنا چاہتا ہو،،، میری ہر بات تمہارے لیے معنیٰ رکھنی چاہیے۔۔۔ ویسے بھی تمھارے پیپرز تک میں نے تمہیں چھوٹ دی ہے اس کے بعد میں تم سے اپنے سارے جائز مطالبات پورے کرنے کا حق رکھتا ہوں۔۔۔ جاؤ دو منٹ میں چینج کر کے آؤ"

نمیر کی بات سن کر عنایہ کی سانس تھمنے لگی وہ نمیر کے ہاتھ سے ڈریس لے کر ڈریسنگ روم میں چلی گئی۔۔۔۔ وہ تو منال سے محبت کرتا پھر آخر کیوں وہ اس سے طرح کی بات کر رہا تھا۔۔۔۔ کیا اس کی منال سے محبت ختم ہو گئی تھی اور اگر ختم بھی ہوگئی تھی تو وہ اپنے دل سے نہال کی محبت کیسے ختم کر سکتی تھی عنایہ کے دل میں پھانس سی چبھی

"کیا نہال کے بھائی کے نکاح میں آکر مجھے نہال کے بارے میں ایسا سوچنا چاہیے"

عنایہ کا دل اسی کی نفی کرنے لگا اب نہال کے بارے میں سوچنا ٹھیک نہیں تھا مگر نمیر۔۔۔۔ وہ اس کے بارے میں اس انداز میں کیسے سوچ سکتی تھی۔۔۔ اس نے تو ہمیشہ نمیر کو منال کے ساتھ تھی دیکھا تھا۔۔۔۔ اپنے ساتھ قائم ہونے والے اس دو ماہ کے رشتے کو وہ فوری طور پر قبول نہیں کر پا رہی تھی

ڈریس چینج کرکے وہ واپس روم میں آئی۔۔۔ نمیر مو بائل پر محو گفتگو تھا عنایہ کو دیکھ کر کال کاٹ کر موبائل پاکٹ میں رکھتا ہوا عنایہ کے پاس آیا۔۔۔ عنایہ پھولے ہوئے منہ کے ساتھ بال بنانے میں مصروف تھی

"کیسا ہو آج کا پیپر"

نمیر بھرپور انداز میں اس کا جائزہ لینے لگا ڈارک بلو کلر کی شارٹ شرٹ،، جس کی چھوٹی سی سلیویز میں عنایہ کے سفید بازو چھلک رہے تھے شفون کا دوپٹہ پھیلا کر اوڑھنے پر بھی اس کا حسین سراپا اور بازو چھپائے نہیں چھپ رہے تھے نمیر اپنی مسکراہٹ چھپائے نرم لہجے میں قریب آکر پوچھنے لگا

"اچھا ہوگیا"

عنایہ نمیر کی قربت محسوس کر کے اتنا ہی کہہ سکی

"انگلش کا پیپر تھا ناں آج"

نمیر اسکی پشت پر پھیلے ہوئے بالوں کو دائیں کندھے سے آگے کرتا ہوا پوچھنے لگا

"جی۔۔۔۔ میں آپکے لیے کھانا لے کر آتی ہو"

نمیر اسکے بالوں سے آتی کنڈیشنر کی خوشبو نتھنوں کے ذریعہ اپنے اندر اتار رہا تھا تبھی عنایہ نے فرار ہونا چاہا

"بھوک نہیں صرف پیاس کی طلب ہے اس وقت"

خمار ذدہ لہجے میں کہتا ہوا وہ دوپٹے کے اندر سے چھلکتے ہوئے بازوؤں پر اپنے ہاتھ دباؤ ڈالتا ہوا کہنے لگا

"پلیز مجھے جانے دیں میتھس کی پریکٹس کرنی ہے"

عنایہ اسکے ہاتھوں کا لمس اپنے بازوؤں پر محسوس کر کے منت بھرے لہجے میں بولی

"میں کراؤ گا پریکٹس مگر ابھی نہیں رات میں"

وہ عنایہ کا رخ اپنی طرف پھیر کر اس کا چہرہ تھامتا ہوا بولا

"نمیر پلیز"

نمیر کے انداز دیکھ کر عنایہ کی حالت غیر ہونے لگی مگر نمیر عنایہ کے بولنے پر نہیں دروازے کی دستک پر پیچھے ہٹا عنایہ نے شکر ادا کیا

"کیا مسئلہ ہے"

اس وقت نمیر کو حمیداں کی مداخلت ذرا پسند نہیں آئی جب ہی وہ چڑتا ہوا بولا

"وہ جی نوفل صاحب آپ کا ڈرائنگ روم میں انتظار کر رہے ہیں" حمیدہ کی بات سن کر نمیر کمرے سے باہر نکل گیا جبکہ عنایہ سن ہو کر صوفے پر بیٹھ گئی

"کہاں غائب ہو تم ہفتے بھر سے،"

نمیر نے ڈرائنگ روم میں آکر صوفے پر بیٹھتے ہوئے نوفل سے پوچھا

"مجھے کہاں غائب ہونا ہے نہال کو دیکھنے سے ڈیلی اسپتال آرہا ہوں" نوفل بھی مصافحہ کرکے واپس صوفے پر بیٹھا

"نہال سے ملنے آ رہے ہو مگر ہم دونوں کی اتنے دنوں سے ملاقات نہیں ہوئی"

نمیر اس کا چہرہ دیکھ کر جانچ گیا ضرور کوئی بات ہے

"پتہ چلا تھا اقبال (ملازم) سے تم نے گھر پر بھی چکر لگایا تھا۔۔۔ بس مصروف تھا ان دنوں" نوفل سر صوفے سے ٹیکتا ہوا بولا

"واقعی مصروفیت تھی یا کچھ اور بات ہے"

نمیر نے اصل بات اس سے جاننی چاہی

"فرحین شانزے کی بڑی بہن تھی"

نوفل نے جتنے آرام سے سامنے بیٹھے نمیر کو بتایا نمیر اتنی حیرت سے نوفل کو دیکھنے لگا

"تمہارا مطلب ہماری یونیورسٹی والی فرحین"

نمیر نے جیسے ایک بار اور کنفرم کرنا چاہا جس پر نوفل نے اقرار میں سر ہلایا

"تم نے شانزے کو کچھ بتایا تو نہیں آئی مین اس رات والی بات"

نمیر نوفل کو دیکھتا ہوا سیریس ہو کر پوچھنے لگا

"تمہیں کیا لگتا ہے یہ سب میں اپنے منہ سے بتا پاو گا شانزے کو۔۔۔ اور وہ یہ سب باتیں سن کر مجھے معاف کردے گی۔۔۔ جب سے یہ بات مجھے پتہ چلی ہے کہ فرحین شانزے کی بہن ہے تب سے میں شانزے سے نظریں نہیں ملا پا رہا شاید کبھی ملا بھی نہ پاو"

نوفل کو عجیب گھٹن اور بے بسی کا احساس تھا اور یہ احساس اسے پچھلے ہفتے بھر سے محسوس ہو رہا تھا

"دیکھو نوفل ہمیشہ تم مجھے سمجھاتے رہے ہو۔۔۔ اس رات جو بھی کچھ فرحین کے ساتھ ہوا،،، اس میں ہمارا قصور صرف اتنا تھا کہ ہم نے اسے شرارت میں کمرے میں لاک کیا،، اس کمرے میں پہلے سے کون موجود تھا یا بعد میں کون آیا اور فرحین کے ساتھ کس نے برا کیا۔۔۔ ان سب باتوں سے ہم بھی انجان ہیں تو پھر قصور وار کیسے ہوئے۔۔۔ ہماری نیت اس کے ساتھ کچھ غلط کرنے کی نہیں صرف اس کے ساتھ مذاق کرنے کی تھی"

نمیر نوفل کو وہی باتیں سمجھانے لگا جو اب تک نوفل اسے سمجھاتا آیا تھا

"اور ہمارے مذاق نے اس لڑکی کی جان لے لی"

نوفل نے بے چین ہوکر کہا۔۔۔ پچھلے ایک ہفتے سے وہ یہ قصہ ہسار بار یاد کرکے پشیماں تھا

"نوفل ہم دونوں میں یہ طے پایا گیا تھا کے اس واقعے کا ذکر ہم دونوں آپس میں بھی نہیں کریں گے۔۔۔ فرحین کے ساتھ برا ہوا،، مگر اس کا گناہگار کوئی اور ہے۔۔۔ اس لیے گلٹی ہونا بند کرو اور تم یہ سب باتیں کبھی بھی شانزے سے ڈسکس نہیں کروگے"

نمیر اسے غور سے دیکھتا ہوا ایک ایک بات سمجھانے لگا

"فرحین شانزے کی بہن ہے یہ حقیقت معلوم ہونے کے بعد تمہیں کیا لگتا ہے مجھے شانزے سے تعلق رکھنا چاہیے"

نوفل کرب سے بولا

"نوفل یار پلیز اب تم یہ مت کہنا کہ تم شانزے سے اپنا تعلق ختم کردو گے۔۔ اس سب قصے میں شانزے کا کیا قصور ہے بھلا"

نمیر جھنجھلاتا ہوا اسے سمجھانے لگا

"میں اس گلٹ کے ساتھ،، اس کے ساتھ ساری زندگی کیسے گزار سکوں گا نمیر"

نوفل بےبسی سے دیکھتا ہوں نمیر سے پوچھنے لگا

"تم اس کے بنا کیسے زندگی گزاروں گے،، ابھی سے حالت دیکھو اپنی۔۔۔۔ جو ہوچکا ہے نوفل اسے میں یا تم بدل نہیں سکتے،،، مگر شانزے کے دل میں اپنی فیلنگز پیدا کرنے کے بعد اس کو چھوڑ دینا یہ اس کے ساتھ نا انصافی ہوگی اور تم کوئی ایسی بیوقوفی نہیں کروگے۔۔۔ تم شانزے کو فرحین کی بہن ہونے کی سزا نہیں دے سکتے"

نمیر نوفل کو سمجھا ہی رہا تھا تبھی ڈرائنگ روم میں ہونے والی آہٹ پر وہ دونوں چونکے نمیر اٹھ کر ڈرائنگ روم کے دروازے پر گیا۔۔۔۔ عنایہ کھانے پینے کی اشیاء سے بھری ٹرالی ڈرائنگ روم میں لا رہی تھی

"تمہیں لانے کی کیا ضرورت تھی حمیدہ کہاں ہے"

نمیر نے عنایہ کو غور سے دیکھتے ہوئے کہا جیسے اندازہ لگا رہا ہوں کہ اس نے کیا سنا

"حمیدہ رات کا کھانا بنا رہی تھی۔۔۔۔ اس لئے میں لے آئی"

عنایہ نمیر کے دیکھنے پر نظریں جھکاتی بولی۔۔۔ اسے پیڈرو والا منظر یاد آیا

"جاگ کیوں رہی ہو۔۔۔ جا کر سو جاؤ آج رات کو دیر تک جاگنا پڑے گا فی الحال تو میتھ کی پریکٹس کے لیے"

نمیر اسکے ہاتھ سے ٹرالی لےکر کا ڈرائنگ کے دروازے سے چلا گیا

نمیر کی بات سن کر عنایہ کو نیند ذرا مشکل سے ہی آنی تھی مگر وہ سست قدموں سے واپس بیڈروم میں چلی گئی

*****

شانزے پیپر دے کر گھر پہنچی مگر وہاں اپنے باپ (اعجاز) کے علاوہ تایا، تائی اور تایازاد کو دیکھ کر وہ چونکی سامنے کرسی پر بیٹھی سرجھکائے نائلہ پر بھی اس کی نظر پڑی

"امی ان لوگوں کو جلدی فارغ کر کے کمرے میں آئے ضروری بات کرنی ہے"

شانزے ان سب پر ایک نظر ڈال کر نائلہ کو مخاطب کرتی ہوئی وہاں سے جانے لگی

"اے لڑکی نہ سلام، نہ کلام، کیا پڑھ لکھ کر بچی ہوئی تمیز بھی چلی گئی ہے تمہاری۔۔۔ معلوم نہیں گھر آئے مہمان سے کیسے ملا جاتا ہے"

شانزے کمرے میں جانے لگی تو اسے اپنی تائی کی آواز سنائی دی اپنے بھاری بھرکم تھل تھل کرتے وجود کو بمشکل صوفے پر پھنسائے وہ شانزے کو گھورتی ہوئی بولیں

"بن بلائے مہمانوں کو آجکل کوئی منہ لگانا پسند نہیں کرتا اور رہی بات کلام کی تو،، جو سلام کرنے کے لائق نہ ہو ان سے کلام بھی نہیں کیا جاتا" شا نزے کا ٹکا سا جواب سن کر وہ اپنا منہ لے کر رہ گئی

"بڑی کیا ہوگئی ہے تو۔۔۔۔ پر نکال آئے ہیں تیرے بھی،، بہت زبان چلنے لگی ہے تیری"

شانزے کے تایا جن سے اس کی زبان درازی برداشت نہیں ہوئی شانزے کو گھورتے ہوئے بولے

"یہ آپ کا گھر نہیں ہے یہاں پر نیچی آواز میں ذرا مہذب طریقے سے بات کریں"

شانزے نے اپنے تایا کو دیکھتے ہوئے کہا جو اپنے گنوار پن کا ثبوت اپنی زبان سے دے رہے تھے یہی وجہ تھی اسے اپنے ان رشتےداروں سے سخت چڑ تھی

"تم تمیز سے بات کرو شانزے بھولو نہیں تایا ہیں یہ تمھارے"

اعجاز کے بولنے پر شانزے اپنے باپ کی طرف دیکھ کر طنزیہ ہنسی

"کم از کم آپ کو تو مجھے رشتوں کی پہچان کراتے ہوئے خود شرم آنی چاہیے،،، نہیں مانتی ہوں میں ان کو تایا،، جب آپ میرے پیدا ہونے پر مجھ سے میری ماں اور بہن سے،، اپنا رشتہ ختم کرکے چلے گئے تھے تو یہ کہاں سے میرے تایا لگے" شانزے اپنے باپ کے سامنے بے خوفی سے بولی

"شانزے اندر جاؤ اپنے کمرے میں"

نائلہ جو اتنی دیر سے خاموش بیٹھی تھی ایک دم بول اٹھی۔۔۔ شانزے سر جھٹک کر اپنے کمرے میں چلی گئی

"بڑی کی بھی ایسی ہی زبان چلتی تھی دیکھ لینا اس کا انجام۔۔۔ چھوٹی کا بھی مجھے اتنے سالوں بعد خیال آیا صرف اپنی بھائی کی وجہ سے آیا اور خون کی کشش مجھے یہاں کھینچ لائی اگلے جمعہ کو جمشید کے ساتھ نکاح ہے شانزے کا۔۔۔ اچھی طرح سمجھا دینا اسے"

اعجاز کے بھائی نائلہ کو دیکھ کر مخاطب ہوئے جس پر نائلہ پھٹی پھٹی آنکھوں سے اپنے سامنے بیٹھے جمشید کو دیکھنے لگی

لمبی لمبی مونچھوں والا،، منہ میں گٹکا بھرے وہ تھوڑی دیر پہلے شانزے کو کیسے گھور کے دیکھ رہا تھا

"ایسے کیا آنکھیں پھاڑ پھاڑ کر دیکھ رہی ہے میرے ہیرے جیسے بیٹے کو۔۔۔۔ اسکے سوا اور کون بیاہ نے آئے گا تیری بیٹی کو۔۔۔ آدھا شہر ڈر کے مارے کانپتا ہے ایسا مرد کا بچہ پیدا کیا ہے میں نے،، اگر تو نے یا تیری بیٹی میں ذرا بھی نخرے دکھائے نا تو پھر دونوں ماں بیٹی اپنا انجام بھی دیکھ لینا" نائلہ کی بھاوج دھمکی دیتی ہوئے کہنے لگی اور جمشید اپنی مونچھوں کو تاؤ دیتا ہوا خود کو مرد ثابت کرنے لگا

"کیسی باتیں کرتی ہو تم بھابھی بیگم ان دونوں ماں بیٹیوں کیا مجال ہے جو منع کرے گی۔۔۔ میں باپ ہو شانزے کا اور میرا کہا ان دونوں کو ہی ماننا پڑے گا فرحین کے بارے میں جان کر کون آئے گا چھوٹی کے لیے۔۔۔ یہ تو بھائی جی کا احسان ہے جو شانزے کو اپنے گھر کی عزت بنانے کا سوچ رہے ہیں"

اعجاز اپنی بھاؤج سے مخاطب ہوا نائلہ افسوس سے اعجاز کو دیکھنے لگی

"اگلا جمعہ یاد رکھنا اچھی طرح"

نائلہ کا جیٹھ ایک دفعہ پھر اسے یاد دہانی کراتا ہوا اٹھا اور باقی سب کو بھی اٹھنے کا اشارہ کیا

*****

"کیا ضرورت تھی ان لوگوں کے سامنے آ کر زبان چلا کر یوں بدتمیزی کرنے کی"

اعجاز کے گھر والوں کے جاتے ہی نائلہ نے کمرے میں آکر شانزے کی خبر لی شانزے تخت پر بیٹھی ہوئی کھانا کھانے میں مگن تھی

"آخر آئے ہی کیوں تھے وہ لوگ،، چڑ ہے مجھے ان کی شکلوں سے،، گھر کے اندر کیو کھسیے دیا آپ نے ان لوگوں کو"

شانزے کا ان لوگوں کے ذکر سے دوبارہ موڈ خراب ہونے لگا

"اگلے جمعہ کو نکاح کا بول کر گئے ہیں تمھارے تایا"

نائلہ نظریں چراتی ہوئے شانزے سے بولی

"کیا مطلب کس کا نکاح"

شانزے ناسمجھنے والے انداز میں نائلہ کو دیکھنے لگی تبھی نائلہ نے شانزے کو دیکھا

"تمہارا اور جمشید کا"

لفظ ہے کہ خنجر شانزے سے ضبط کرنا مشکل ہوگیا

"آخر کیا سوچ کر وہ لوگ یہ بات کر کر گئے ہیں منہ نہیں توڑا اپنے ان کے بیٹے کا"

شانزے کو جمشید کا چہرہ یاد آنے لگا کتنی کراہیت آرہی تھی شانزے کو جب وہ اپنی گندی نگاہوں سے اسے گھور رہا تھا

"غنڈو میں اور موالیوں میں اٹھنا بیٹھنا ہے جمشید کا،،، میرے کچھ بھی کہنے ہے انکار کرنے سے اگر وہ تمہیں اپنے ساتھ اٹھا کر لے جاتا تو"

نائلہ کو اپنی ہی کہی ہوئی بات سے خوف آنے لگا

"اندھی لگی ہوئی ہے جو اٹھا کر لے جاتا قتل نہ کر دیتی اس کا اسی کے ماں باپ کے سامنے" شانزے کو نکاح والی بات کا سوچ پر غصہ آنے لگا

"اعجاز کی اس رشتے میں پوری پوری مرضی ہے اس لئے ان لوگوں سے کسی بھی قسم کی بعید نہیں تم نوفل کو بلاؤ ابھی کہ ابھی اس سے کہو مجھے اس سے ضروری بات کرنی ہے"

نائلہ ایک دم شانزے کا ہاتھ پکڑ کر بولی

"کیا بات کریں گی آپ اس سے میرے لیے بھیک مانگے گیں۔۔۔ نہیں کرنی مجھے اس سے شادی اور آپ کو بھی اس کے آگے گڑگڑانے کی ضرورت نہیں"

شانزے نائلہ کو دیکھتی ہوئی بولی نائلہ کی آنکھوں میں بے بسی سے آنسو آگئے

"ایک بیٹی کو معلوم نہیں کس نے بھاڑ میں جھونک دیا دوسری کو اپنے ہاتھ سے کیسے جھونک سکتی ہو" نائلہ بےبسی سے روتی ہوئی بولی اور کمرے سے باہر نکل گئی۔۔۔ اب شانزے کو رہ رہ کر نوفل پر بھی غصہ آ رہا تھا جو اسے چند دن پہلے گھر نے نکل جانے کے بعد دو دن سے کال اور سوری کے میسجز کر رہا تھا۔۔۔۔ اپنے موبائل پر شانزے کی نظر پڑی جو کہ نوفل کے نام کے ساتھ بلنگ کر رہا تھا

"مرو تم بھی"

شا نزے ہے اپنا موبائل غصے میں سوئچ آف کرتے ہوئے کہا

"عنایہ کہا ہے ماما" نمیر آفس سے گھر پہنچا،، اپنے بیڈ روم میں عنایہ کو موجود نہ پاکر ثروت کے پاس آ کر پوچھنے لگا

"آج پیپر ختم ہوگئے ہیں اس کے تو کہنے لگی کہ تین چار دنوں کے لیے فرمان کے پاس جانا چاہتی ہے ایک گھنٹے پہلے ہی ڈرائیور کے ساتھ نکلی ہے"

ثروت نمیر کو بتانے لگی

"اور آپ نے اس کو جانے دے دیا"

نمیر بگڑے ہوئے زاویوں کے ساتھ شکوہ کرتے ہوئے ثروت سے پوچھنے لگا

"اس کا دل چاہ رہا تھا نمیر،، اپنے ماموں سے ملنے کا اس کو دیکھنے کا"

ثروت بیڈ سے اٹھ کر نمیر کے پاس آتی ہوئی اسے سمجھانے لگی

"جانتا ہوں میں کیوں دل چاہ رہا تھا اس کا۔۔۔۔ ماما آپ اسے طور طریقے سکھائے سسرال میں کیسے رہا جاتا ہے شوہر کو کس طرح ٹریٹ کیا جاتا ہے" نمیر سر جھٹکتا ہوا ثروت سے کہتے ہوئے وہی صوفے پر بیٹھ گیا

"کیا طور طریقے سکھانے ہیں اسے،، تمہا رے کہنے پر پہلے دن سے تمہارے لیے ناشتہ بنانے لگی ہے جو کہتے ہو چپ کر کے مان جاتی ہے کبھی آگے سے زبان نہیں چلاتی بحث نہیں کرتی جواب دینا تو دور کی بات"

ثروت نمیر کے پاس بیٹھ کر اسے کو سمجھانے لگی

"بہت سیدھی لگتی ہے آپ کو،،، کسی دن دیکھیے گا میرے سامنے کیسے زبان چل رہی ہوتی ہے سارے جوابات دینے آتے ہیں اسے"

نمیر نے ثروت کو دیکھ کر جتنا سیریس ہو کر کہا ثروت مسکرانے لگی

"اب لڑکی کے سیدھے ہونے کا یہ مطلب تو نہیں وہ اپنی زبان کو تالو سے ہی چپکا لے شوہر ہو تم اس کے تم سے باتیں نہیں کرے گی تو اور کس سے کرے گی۔۔۔ ویسے اگر تمہاری شادی منال سے ہوجاتی تو تم اس سے کیا توقع کر رہے تھے وہ تمہارے لیے صبح اٹھ کر ناشتہ بنا رہی ہوتی تمہاری بات سن رہی ہوتی،، تقدیر کے فیصلوں پر شکر ادا کرنا چاہیے جو بھی ہوتا ہے اچھے کیلئے ہوتا ہے"

ثروت نمیر کو دیکھ کر کہنے لگی جیسے وہ اس فیصلے پر خوش تھی

"منال کا ذکر مت کیا کریں ماما اس کے ساتھ تین سالوں کی کمٹمنٹ شاید میری زندگی کی بےوقوفی تھی اور رہی تقدیر کے فیصلوں پر شکر ادا کرنے کی بات تو دعا کریں،، جب نہال ہوش میں آئے تو وہ بھی اس تقدیر کے فیصلے کو جلد سے جلد قبول کرلے"

نمیر اس تقدیر کے فیصلے کو نہ صرف دل سے قبول کر چکا تھا بلکہ اندر کہیں خوش بھی تھا مگر جب اس کا دماغ نہال کی طرف جاتا تو اس کے دل کو دھڑکا لگا رہتا۔۔۔۔ اس نے عنایہ سے یہ رشتہ توڑنے کے لئے ہرگز قائم نہیں کیا تھا اس لیے نمیر چاہتا تھا عنایہ بھی اس حقیقت کو قبول کرلے

"معلوم نہیں میرے نہال کی قسمت میں کیا لکھا ہے آج پورے دو ماہ دس دن ہو گئے اسے ہوش و خروش سے بیگانہ ہوئے۔۔۔ کبھی کبھی تو کوئی اچھی امید نظر ہی نہیں آتی ہے"

ثروت آج صبح سے نہال کے پاس اسپتال میں موجود تھی وہ روز نہال سے یہ سوچ کر باتیں کرتی کہ ایک دن تو وہ اس کی باتوں پر جواب دے گا ثروت آج صبح سے ہی نہال کے بارے میں سوچ کر کافی افسردہ تھی

"بس اب آپ اداس ہونے لگ جائیں اور اپنی طبیعت خراب کر لیں۔۔۔۔ ماما میں نے نہال کے لیے ہمیشہ پوزیٹو سوچ رکھی ہے کبھی اس کے لئے کوئی برا خیال دل میں نہیں لایا میں،، وہ بہت جلد ٹھیک ہو جائے گا۔۔۔ آپ تو ماں ہے نہ پھر اس طرح کیوں سوچ رہی ہیں"

نمیر ثروت کے کندھے کے گرد اپنے ہاتھ باندھ کر اسے دلاسہ دینے لگا

"چلو چینج کر پر آؤ حمیدہ سے کہہ کر کھانا لگاتی ہوں" ثروت اپنے آنسو صاف کرتی ہوئی بولی نمیر گھڑی میں ٹائم دیکھتا ہوا اٹھ کر اپنے کمرے میں چلا گیا

تھوڑی دیر پہلے نمیر اور ثروت رات کے کھانے سے فارغ ہو کر اپنے اپنے کمرے میں چلیں گئے تھے نمیر کافی دیر تک دیوار میں نصب ایل ای ڈی پر ٹاک شوز دیکھتا رہا۔۔۔ تھوڑی دیر بعد جب بیڈ پر لیٹا تو اسے عنایہ کی حرکت پر غصہ آیا۔۔۔۔ آدھے گھنٹے تک کروٹ بدلنے کے بعد جب اسے نیند نہیں آئی تو کار کی چابی لے کر باہر نکل گیا

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.