نمیر اور عنایہ ابھی ڈرائنگ روم میں آ کر بیٹھے تھے تو عشرت ڈرائنگ روم کے اندر داخل ہوئی۔۔۔ نمیر کے سلام کرنے کے بعد عنایہ نے بھی عشرت کو سلام کیا عنایہ کے سلام کا جواب دئیے بغیر وہ صوفے پر بیٹھ گئی
"خالہ جانی عنایہ نے بھی آپ پر سلامتی بھیجی ہے،، شاید آپ نے سنا نہیں"
نمیر عشرت کو دیکھ کر گویا ہوا جس پر عشرت نے نراٹھے پن سے عنایہ کو سلام کا جواب دیا
"تو اب یاد آئی ہے پندرہ دنوں بعد تمہیں اپنی خالہ جانی کی"
عشرت عنایہ کو نظرانداز کر کے نمیر سے مخاطب ہوئی
"میں تو 15 دن پہلے توقع کر رہا تھا آپ صبح سویرے ناشتہ وہ کیا بیکار سی رسم ہوتی ہے جو بیٹیوں کے گھر والدین لے کر آتے ہیں۔۔۔ اسی بہانے آپ کا دیدار بھی ہو جاتا مگر شاید آپ کو ہماری یاد ہی نہیں آئی۔۔۔ میں تو خیر آج بھی نہیں آتا،، نہال کے پاس ہسپتال جانے کا ارادہ تھا مگر عنایہ کہ کہنے پر آگیا اسے فرمان خالو سے ملنا تھا"
نمیر نے بغیر لگی لپٹی رکھے عشرت کو جواب دیا
"ناشتہ لے کر بیٹیوں کے گھر آیا جاتا ہے تم نے کونسا میری منال سے شادی کی جو میں شادی کے دوسرے دن رسم نبھانے آتی۔۔۔ ویسے بھی فرمان ہاسپٹل میں ایڈمٹ تھے تو کہاں باہر نکل سکتی تھی میں"
عشرت کو نمیر کے انداز میں پہلے جیسی گرمجوشی نہیں لگی اس لیے وہ بھی صاف گو انداز اختیار کرتی ہوئی بولی
"میں نے اگر منال سے شادی نہیں کی تو اب اس کا غم منال کو بھی نہیں ہوگا،، آپ بھی اس غم سے نکل آئے خالہ جانی۔۔۔ ہم دونوں کی شادی نہیں ہوئی یہ ہم دونوں کے لئے ہی اچھا ثابت ہوا،، اب منال اپنی لائف میں خوش ہے اور میں خوبصورت بیوی کو پاکر پہلی محبت کو بھول گیا ہوں اس لیے اب آپ بھی ریلیکس رہا کریں"
نمیر کا انداز صاف چڑانے والا تھا عشرت کے ساتھ ساتھ برابر میں بیٹھی ہوئی عنایہ بھی چڑ گئی اور اپنے دوغلے شوہر کو دیکھنے لگی جو گھر میں اسے تھوڑی دیر پہلے گزارہ لائق کہہ رہا تھا اور دوسروں کے سامنے وہ اچانک خوبصورت بیوی بن گئی تھی
"اور نہال۔۔۔۔ اس کا کیا ہوگا تمہاری خوبصورت بیوی کو دیکھ کر اس کے دل پر کیا گزرے گی یہ سوچا ہے تم نے"
عشرت کا انداز صاف چوٹ کرنے والا تھا جس پر عنایہ کے دل پر واقعی چوٹ لگی مگر نمیر اب بھی ریلکس تھا
"نہال کا کیا ہونا ہے نہال کے لئے پہلے بھی ماما نے خوبصورت لڑکی کا انتخاب کیا تھا،،، اب دوبارہ اس کے لیے دوسری کوئی خوبصورت لڑکی ڈھونڈ لی گیں بلکہ اب کی بار میں ماما کو مشورہ دوں گا اس کام پر آپ اپنی بہو کو لگا دیں۔۔۔۔ عنایہ خود ہی اپنے لیے اپنی ہی طرح کی کوئی خوبصورت جٹھانی ڈھونڈے لےگی"
نمیر نے عنایہ کی گود میں رکھا ہوا اس کا ہاتھ پر اپنا ہاتھ رکھا۔۔۔ عنایہ کے دل کو ٹھیس لگی وہی عشرت بھی بری طرح جل گئی
"تمہیں کیوں بیٹھے بیٹھے سانپ سونگھ گیا ہے اپنی شوہر کی باتوں سے۔۔۔ جاؤ جاکر دیکھ کر آؤ تمہارے ماموں اٹھے بھی ہیں یا سو رہے ہیں ابھی تک"
عشرت نے اب کی بار عنایہ کو دیکھ کر کہا نمیر کے ہاتھ میں عنایہ کا ہاتھ دیکھ کر گویا اس کے سینے پر سانپ کی رینگنے لگے تب ہی اس نے عنایہ کو وہاں سے جانے کے لیے کہا۔۔۔ عنایہ نے بھی موقع دیکھ کر وہاں سے اٹھنا چاہا مگر نمیر کے ہاتھ کی گرفت اتنی ہلکی بھی نہیں تھی جتنی سامنے صوفے پر بیٹھی ہوئی عشرت کو لگ رہی تھی
"خالہ جانی سانپ نہیں سونگتا اسے،، بس حد سے زیادہ شرمیلی بیوی لکھی تھی میری قسمت میں اب ہر لڑکی تو بے باک اور ماڈرن نہیں ہوسکتی نا۔۔۔ پندرہ دن سے میرے سامنے سیونٹیز کی ہیروئن کی طرح ری ایکٹ کرے جارہی ہے۔۔۔ مجھے دیکھ کر کبھی اپنا دوپٹہ چبانے لگتی ہے تو کبھی پردوں میں جا کر چھپ جاتی ہے۔۔۔ جاؤ عنایہ جلدی سے خالو سے مل کر اور پھر ہمیں چلنا ہے"
نمیر عشرت سے بولتا ہوا آخری جملہ عنایہ کو دیکھ کر ایسے بولا جیسے بہت ہی محبت لٹانے والا شوہر ہوں۔۔۔ نمیر کی بات سن کر عنایہ اس کو دیکھتی ہوئی کمرے سے باہر نکل گئی
"اب آ ہی گئے ہو تو کھانا کھا کر جانا"
عشرت نے جلے ہوئے دل سے منہ بنا کر بولا بہن کا بیٹا تھا تھوڑی مروت تو دکھانی تھی
"پھر کبھی صحیح خالہ جان آج میرا اور عنایہ کا باہر ڈنر کرنے کا پروگرام ہے واپسی پر نہال کے پاس بھی جانا ہے گھر جاتے جاتے دیر ہو جائے گی۔۔۔ آپ چکر لگائیے گا ماما آپ کو یاد کر رہی تھی نمیر بولنے کے ساتھ ہی کھڑا ہوا
فرمان کے پاس وہ دونوں ہی دس سے پندرہ منٹ بیٹھے۔۔۔ فرمان کے بہت اصرار پر بھی نمیر کھانا کھانے کے لئے نہیں رکا
*****
"کیا تھا اگر ماموں کے کہنے پر وہاں پر رک جاتے کتنا انسسٹ کر رہے تھے وہ ہم سے"
اوپن ایئر ریسٹورینٹ کے پرسکون ماحول میں ویٹر کو کھانے کا آرڈر دیا تو ویٹر کے جانے کے بعد عنایہ شکوہ کرتی ہوئی نمیر سے بولی
"کیوں خالا جانی کی باتوں کو بہت انجوائے کر رہی تھی تم"
نمیر عنایہ کو دیکھتا ہوا پوچھنے لگا جتنا خوش وہ عشرت کے سامنے پوز کر رہا تھا اس وقت وہ اتنا ہی سیریس تھا
"جوابی کاروائی میں تو آپ نے بھی کوئی کسر نہیں چھوڑی،، پھر کیوں منہ بنا ہوا ہے آپ کا" عنایہ ناراض ہو کر اسے کہنے لگی نمیر غور سے اسے دیکھنے لگا
"یہ تمہاری زبان صرف صرف میرے ہی آگے کیوں چلتی ہے،، دوسروں کے سامنے تو تمہاری گھگی بند جاتی ہے۔۔۔ وہاں خالہ جانی کے ٹونی کرنے پر منہ میں پان رکھ کر کیوں بیٹھی ہوئی تھی" نمیر عنایہ کو دیکھتا ہوا سنجیدگی سے سوال کرنے لگا
"ماشاءاللہ سے آپ کافی تو تھے اپنی خالہ جانی کا مقابلہ کرنے کے لیے۔۔۔ بلکہ ایک کیا،، مامی جیسی چار خاتون اور آجاتی مجھے پورا یقین تھا آپ ان پر بھی بھاری پڑتے"
عنایہ نے جتنا سیریس ہو کر کہا نمیر کو اس کی بات اور انداز پر ہنسی آگئی
"پھر تھوڑے سے گڈز تم بھی مجھ سے سیکھ لو کہ سامنے والے کی بولتی کیسے بند کی جاتی ہے" نمیر دلچسپی سے اس کو دیکھتا ہوا مشورہ دینے لگا
"مجھے آپ سے کچھ سیکھنے کی ضرورت نہیں نہایت دوغلے انسان ہیں آپ،،، گھر میں آپ مجھے گزارے لائق سمجھ کر صبر کرنے کی بات کر رہے تھے اور مامی کے سامنے میں اچانک خوبصورت بیوی بن گئی"
عنایہ کو اپنے لئے گزارہ لائک الفاظ ابھی تک نہیں بھولے تھے تبھی وہ نمیر سے تپ کر بولی
"اب کیا کیا جا سکتا ہے دوسروں کے سامنے بیوی کو خوبصورت بول کر اپنا بھرم تو رکھنا پڑتا ہے" نمیر ٹھنڈی آہ بھرتا ہوا اس کی دمکتی ہوئی رنگت کو دیکھ کر بولا سچ تو یہ تھا اسے عنایہ کا یوں بیویوں والے اسٹائل میں لڑنا بہت مزا دے رہا تھا
"بھرم آپ نے نہیں میں نے رکھا ہے آپ کا چپ رہ کر،، خاموش رہنے کا یہ مطلب ہرگز نہیں ہے کہ میں شرمیلی ہوں نہ ہی میں کوئی سیونٹیز کی ہیروئن ہو نہ ہی انکی کی طرح بےوقوفی والے ایکٹ کر سکتی ہو"
عنایہ اس کو گھورتی ہوئی کہنے لگی وہ عشرت کے سامنے نہ جانے اسے کیا کیا بول رہا تھا
"اور اگر آج رات میں تمہیں سیونٹیز کی ہیروئن کی طرح شرمانے پر مجبور کر دو تو"
نمیر سیریس ہوکر چیلنج کرتا ہوا عنایہ کو دیکھ کر بولا جس پر عنایہ کی نظریں جھک گئی ویٹر کے کھانا سرو کرنے کے بعد بھی وہ سر اٹھائے بغیر اپنی پلیٹ میں جھگی کھانا کھاتی رہی واپسی پر ڈرائیونگ پر بھی اس کی بولتی بند رہی تو نمیر نے اسے مزید نہیں چھیڑا
وہ دونوں اس وقت ہسپتال کے پرائیویٹ روم میں موجود تھے جہاں نہال کو سوئے ہوئے آج 17 دن گزر چکے تھے۔۔۔ ثروت نمیر تو روزانہ نہال کے پاس چکر لگالتے اور نوفل بھی روز ہی ہسپتال آتا۔۔۔ مگر عنایہ آج نہال کو اس کے ایکسیڈنٹ کے بعد سے دوسری بار اسے دیکھ رہی تھی،،، دیوار سے ٹیک لگائے اپنے سامنے نہال کو بیڈ پر بےہوش دیکھ کر آج بھی اسے پہلے دن کی طرح رونا آ رہا تھا مگر تب میں اور اب میں بہت فرق آچکا تھا۔۔۔ وہ کھل کر اب اپنے دکھ کا اظہار بھی نہیں کرسکتی تھی اور نہ ہی اسے نمیر سے امید تھی کہ وہ اسے دلاسہ دے کر چپ کر آئے گا،،، کافی ضبط کرنے کے باوجود آخر کار آنسو،، پلکوں کی باڑ توڑ کر عنایہ کی آنکھوں سے نکل آئے
نمیر نہال کے پاس کھڑا اسے کروٹ دلا رہا تھا کیونکہ اسٹریٹ لیٹے رہنے سے بیڈسول کا خدشہ ہو سکتا تھا۔۔۔ ویسے تو نمیر نے نہال کے لیے چوبیس گھنٹے کے لئے ایک اٹینڈینٹ مقرر کیا تھا۔۔۔ جو ہر وقت کے ساتھ رہتا مگر نمیر جب ہسپتال آتا،، تو نہال کے چھوٹے چھوٹے کام اپنے خود کردیتا ان سترہ دنوں میں اس نے ایک بھی دن،، نہال سے غفلت نہیں برتی تھی، ،، ساتھ نوفل بھی اپنی دوستی کا خوب حق ادا کر رہا تھا۔۔۔۔ نہال کو کروٹ دلا کر نمیر کی نظر سامنے کھڑی عنایہ پر پڑی جس کا چہرہ آنسوں سے بھیگا ہوا تھا
نمیر کے دیکھنے پر عنایہ نے جلدی سے ہاتھوں کو اپنے چہرے سے رگڑ کر اپنے آنسوؤں کو صاف کیا اس وقت نمیر کو عنایہ سے ہمدردی کی بجائے اندر کہیں چبھن کا احساس ہونے لگا۔۔۔ نمیر کو غصہ آنے لگا اس کی بیوی اس کے بھائی کے لئے رو رہی ہے۔۔۔ غصہ نمیر کو اس بات پر تھا کہ عنایہ کا رونا نہال کے لیے محض ہمدردی ظاہر نہیں کر رہا تھا بلکہ ہمدردی سے کچھ زیادہ لگ رہا تھا۔۔۔ جب نمیر سے برداشت نہیں ہوا تو وہ ہونٹ بھینچ کر چلتا ہوا عنایہ کے پاس آیا
"کیوں رونا آرہا ہے تمہیں جواب دو"
عنایہ کا منہ اپنے ہاتھ میں دبوچے وہ سخت لہجے میں عنایہ سے پوچھنے لگا
"و۔۔۔۔ وہ نہال"
عنایہ نے روتے ہوئے نہال کی طرف انگلی سے اشارہ کرتے ہوئے کہا
"کیا نہال۔۔۔ مرا نہیں ہے وہ،، کومے میں ہے۔۔۔۔ آج نہیں تو کل اسے ہوش آ جائے گا تب بھی تم اسے دیکھ کر اسی طرح ری ایکٹ کروگی جواب دو مجھے"
لہجے میں سختی کے ساتھ ساتھ اس کے ہاتھوں میں بھی سختی آگئی جس سے عنایہ کو اپنے جبڑے دکھتے ہوئے محسوس ہوئے
"آپ مجھے تکلیف دے رہے ہیں"
عنایہ بناء مزاحمت کیے بمشکل نمیر سے بول پائی،،، تو نمیر نے اس کا منہ چھوڑ کر بازو پکڑا
"نہیں۔۔۔ تم مجھے تکلیف دے رہی ہو،، تمہیں میں اس لیے یہاں نہیں لایا تھا کہ تم میرے بھائی کا سوگ،، میری بیوی بن کر،، میری انکھوں کے سامنے مناؤ"
نمیر اس کا بازو پکڑ کر ہسپتال کے کمرے سے نکل کر اسے گاڑی تک لے آیا
عنایہ نے ہمت کر کے دو بار نظریں اٹھا کر نمیر کو دیکھا وہ بہت سیریس ہوکر ڈرائیونگ کر رہا تھا۔۔۔ عنایہ کو اس سے ابھی بھی ڈر لگ رہا تھا اس لئے گھر پہنچ کر وہ بیڈ روم میں جانے کی وجہ ثروت کے پاس آکر بیٹھ گئی۔۔۔ نمیر ثروت سے دو تین سرسری باتیں کرکے سونے کا کہہ کر اپنے بیڈ روم میں چلا گیا۔۔۔ جب عنایہ کو یقین ہوگیا کے نمیر سو گیا ہوگا تب وہ ثروت کو شب بخیر کہہ کر اپنے بیڈ روم میں آئی
بیڈ روم کی لائٹ آف دیکھ کر اور نمیر کو آنکھوں پر ہاتھ رکھے بیڈ پر سوتا ہوا دیکھ کر عنایہ نے اطمینان کا سانس لیا۔۔۔۔ وہ آہستہ قدم اٹھاتی بیڈ سے تکیہ اٹھاتی کر صوفے پر رکھتی ہوئی ڈریسنگ روم کی طرف گئی تاکہ خود بھی کپڑے چینج کرکے آرام سے سو سکے
ڈریسنگ روم میں آنے کے بعد اس نے اپنے کپڑوں کی بجائے نائٹی ٹنگی دیکھی۔۔۔ یہ نائٹی تو اس کے وارڈروب میں رکھی تھی جو ابھی تک اس کے استعمال میں نہیں آئی تھی
عنایہ آہستہ قدم اٹھاتی دوبارہ کمرے میں آئی اور وارڈروب کا دروازہ کھولنے لگی۔۔۔ چار سے پانچ بار ہینڈل گھمانے پر جب وارڈروب کا دروازہ نہیں کھلا تو عنایہ کو احساس ہوا کہ وارڈروب لاک جام ہے یا پھر خراب ہوچکا ہے۔۔۔ عنایہ نے بے بسی سے گردن موڑ کر نمیر کو دیکھا۔۔۔ وہ ویسے ہی آنکھوں پر ہاتھ رکھے سو رہا تھا۔۔۔ عنایہ دوبارہ ڈریسنگ روم میں آئی اور کشمکش میں پڑ گئی۔۔ شفون جارجٹ کے اتنے فٹنگ کے سوٹ میں وہ ساری رات بے سکون ہی رہتی
یہ نائٹی نمیر کے سوا بھلا کون رکھ سکتا تھا اور اس نائٹی کا وہ کیا مطلب سمجھے۔۔۔ وہ ایسا کیو سوچ رہی تھی نمیر تو کتنا غصے میں تھا،، سارے خیالات کو جھٹک کر اس نے نائٹی کی طرف ہاتھ بڑھایا جو بھی تھا نمیر اب سو چکا تھا
نائٹی پہن کر جب وہ صوفے پر لیٹی تو گردن سے لے کر پاؤں تک دوپٹہ اوڑھ کر سونے کی کوشش کرنے لگی تب اسے نمیر کی آواز سنائی دی
"بیڈ پر آ کر لیٹو" نمیر کی آواز سن کر عنایہ کی جھٹ سے آنکھیں کھلی اور اس کی فرمائش سن کر عنایہ کے ماتھے پر پسینے آنے لگے یعنی وہ جاگ رہا تھا
"میں یہی ٹھیک ہو" عنایہ ہمت کر کے بولی
"تم بیڈ کر خود آ رہی ہو یا پھر میں تمہیں اٹھا کر بیڈ پر لاؤ"
کمرے میں اندھیرے کی وجہ سے وہ نمیر کے تاثرات تو نہیں دیکھ سکتی تھی مگر اس کی لہجے میں سختی اور دھمکی سن کر پریشان ہو گئی۔۔۔ تکیہ کو سینے سے لگائے وہ چھوٹے چھوٹے قدم اٹھاتی بیڈ پر آئی اسے بیڈ پر نمیر کے ساتھ لیٹنا عجیب لگ رہا تھا
"بیڈ پر لیٹو میں نے تمہیں یہاں کھڑے رہنے کے لئے نہیں بلایا"
نمیر نے اپنی آنکھوں پر ابھی بھی ہاتھ رکھا تھا اور اس کے لہجے میں سنجیدگی برقرار تھی
عنایہ چپ کرکے بیڈ پر لیٹ گئی مگر لیٹنے سے پہلے اس نے تکیہ کو اپنے اور نمیر کے بیچ رکھ کر دیوار بنانا نہ بھولی۔۔۔۔ اپنے دوپٹے کو اس نے اوڑھنے کے ساتھ سختی سے پکڑا ہوا تھا
نمیر نے آنکھوں سے ہاتھ ہٹا کر اس تکیہ کو دیکھا جو اسکے اور عنایہ کے درمیان حائل تھا۔۔۔ نمیر چاہتا تو اس کمزور سی دیوار کو ایک منٹ میں اپنے اور اس کے درمیان سے ہٹا کر اپنا اور عنایہ کا فاصلہ ختم کر سکتا تھا مگر عنایہ کو بیڈ پر لٹانے کا مقصد صرف یہی تھا کہ وہ آج رات نہال کی جگہ اپنے اور نمیر کے رشتے کو سوچے۔۔۔۔ نمیر دوسری طرف کروٹ لے کر سونے کی کوشش کرنے لگا تاکہ عنایہ کو بھی تھوڑا اطمینان ہوجائے
*****
روز معمول کی طرح آج بھی نمیر کی ہی آنکھ کھلی مگر صوفے کی بجائے اس کی نظر اپنے پہلو پر گئی بیڈ کا دوسرا حصہ کل رات کو عنایہ کے وجود سے آباد ہو چکا تھا۔۔۔۔ کل رات والا غصہ کہیں جا سویا اب وہ اپنے ہونٹوں پر مسکراہٹ لائے اپنے برابر میں اپنی سلیپنگ بیوٹی کو دیکھنے لگا جو ہمیشہ کی طرح دنیا جہاں سے بے نیاز ہوکر پورے بیڈ کو چھوڑ کر بیڈ کے آخری حصے میں ٹکی ہوئی تھی اگر نیند میں وہ دوسری سائیڈ کروٹ لیتی تو لازمی فرش پر پائی جاتی نمیر نے اس کی بنائی گئی کمزور دیوار (تکیہ) کو اپنے اور اس کے درمیان سے ہٹا کر آہستہ سے عنایہ کو کھینچ کر بیڈ پر لٹایا۔۔۔ عنایہ کا اوڑھا ہوا دوپٹہ بیڈ سے نیچے گرا ہوا تھا،، وہ غور سے عنایہ کا چہرہ دیکھنے لگا پھر اس کی نظر نائٹی میں عنایہ کے وجود پر گئی۔۔۔ کئی احساسات اس کے اندر جگے وہ اس کی بیوی تھی،، نمیر چاہتا تو اس سے اپنے جائز رشتے کا آغاز کر سکتا تھا مگر وہ عنایہ کو تھوڑا وقت دینا چاہتا تھا یہ وقت وہ اسے اس لیے دے رہا تھا تاکہ عنایہ اس وقت میں اپنے اور اس کے رشتے کے بارے میں سوچے اور عنایہ جب ہی ایسا سوچ سکتی تھی جب نمیر اس کے قریب آکر اسے سوچنے پر مجبور کرتا
"اٹھ جاؤ یار صبح ہوگئی۔۔۔ نمیر عنایہ کے سلکی بالوں میں ہاتھ پھیرتا ہوا کہنے لگا جبکہ اسے معلوم تھا کہ صرف کہنے سے وہ ہرگز نہیں اٹھنے والی
نمیر نے اس کے چہرے پر جھک کر اس کے گالوں پر اپنے ہونٹ رکھے، جس پر عنایہ ماتھے پر ہلکی سی شکن لائے کسمسائی جیسے اسے اپنی نیند میں یہ مداخلت خاص پسند نہیں آئی ہو،، نمیر ہونٹوں پر مسکراہٹ لائے اس کے چہرے کے تاثرات دیکھنے لگا یعنی اس نے اپنی بیوی کو فرسٹ ٹائم کس کری مگر اس کی بیوی کو خبر بھی نہیں ہوئی،،، نمیر اس کی بے خبری پر افسوس کرتا ہوا عنایہ کا کندھا ہلانے لگا
"اٹھنا نہیں ہے کیا یار، بھوک لگ رہی ہے مجھے"
نمیر نے عنایہ کو ایک بار پھر جگانے کی کوشش کی جس پر عنایہ نے منہ بسورتے ہوئے آنکھیں کھولیں
"مجھے کھا جائے آپ،، معلوم نہیں کیا مسئلہ ہے آپ کے ساتھ سونے ہی نہیں دیتے"
عنایہ کو نیند میں نہ اس بات کا ہوش تھا کہ اس وقت وہ صوفے پر نہیں بیڈ پر نمیر کے پاس موجود ہے،، نہ اپنے لباس کا ہوش تھا اور نہ ہی اسے یہ احساس تک کہ اس کی قائم کردہ دیوار اب نمیر اور اس کے بیچ میں موجود نہیں
"یہ بھی ٹھیک ہے آج تمہیں ٹیسٹ کرنے میں کیا حرج ہے"
نمیر نے جھک کر اس کی تھوڑی پر دانت سے دباؤ ڈالا ہی تھا عنایہ بدک کر پیچھے ہٹی،، نمیر اس کا بازو نہیں پکڑتا تو وہ فرش پر پڑی ہوتی
"یہ کیا کر رہے ہیں آپ۔۔۔ میرا وہ مطلب تو نہیں تھا"
عنایہ اس کی حرکت پر اب پوری طرح بیدار ہوچکی تھی،،، نمیر کی حرکت پر حیرانگی کے چکر میں وہ اپنے لباس کو فراموش ہی کر بیٹھی
"میں نے تو تمہاری اجازت پر ہی ایسا کیا جاؤ چینج کر کے آؤ صبح صبح میرا دل بے ایمان ہو رہا ہے" نمیر نے اس کے سراپے پر گہری نظر ڈال کر عنایہ کے لباس پر اس کی توجہ دلائی۔۔۔ عنایہ کی نظر اپنے حلیہ پر گئی۔۔۔ اس نے اپنی پنڈلیاں اور بازو چھپانے کی بجائے چہرے پر ہاتھ رکھ کر اپنا منہ چھپا لیا
"اف میرے خدا میرا دوپٹہ کہاں ہے جو میں آوڑھ کر سو رہی تھی"
عنایہ اپنا چہرہ چھپا کر گھبراتی ہوئی پوچھنے لگی جس پر نمیر کو ہنسی آئی
"کل رات کو تو کوئی لڑکی مجھ سے بڑے کونفیڈنس سے کہہ رہی تھی نہ وہ شرماتی ہے نہ ہی سیونٹیز کی ہیروئن کی طرح ری ایکٹ کرتی ہے"
نمیر مسکراتا ہوا مزے سے عنایہ کو یاد لانے لگا
"آپ کو معلوم نہیں آپ شوہر بننے کے بعد کتنے گندے ہوچکے ہیں،، میرا دوپٹہ ڈھونڈ کر مجھے دیجیے ورنہ میں آپ سے بات نہیں کروں گی"
وہ ابھی بھی اپنے ہاتھوں سے چہرہ چھپائے اسی کی برائی کرتی ہوئی نمیر کو دھمکی دینے لگی جس پر نمیر نے جھک کر بیڈ کے نیچے سے اس کا دوپٹہ اٹھایا
"تم شرمانے میں سیونٹیز کی ہیروئن کو بھی مات دے چکی ہو،،، سنو ابھی تمہاری اس گندے شوہر نے ایسا کچھ نہیں کیا جو تم اپنی چہرہ چھپانے پر مجبور ہوجاؤ۔۔۔ اب تمہاری شرم دے کر تو میں خود بھی سوچ میں پڑ گیا ہو کہ ۔۔۔"
نمیر اس کے گرد دوپٹہ لپیٹا ہوا بات ادھوری چھوڑ کر خود کمرے سے باہر نکل گیا تاکہ وہ چہرے سے ہاتھ ہٹا کر چینج کرلے
نمیر کو ناشتہ دینے سے لے کر کالج جانے تک وہ سر جھکائے اپنا دوپٹہ بار بار صحیح کرتی رہی