Chapter 14: قسط 14

نوفل اور شانزے سے اس وقت ریسٹورینٹ میں موجود تھے مگر نوفل نے یہاں کیبن بک کروایا تھا تاکہ شانزے کو کالج یونیفارم کی وجہ سے آدھی عوام گھور گھور کر نہ دیکھے۔۔۔ کار میں بھی شانزے بالکل سیریز بیٹھی تھی نوفل نے بھی اس جوالا مکھی کو چھیڑنے کی کوشش نہیں کی

"اب بولو کس بات کو لے کر اتنی خاموش ہو"

نوفل نے ویٹر کو آرڈر دینے کے بعد شانزے کا ہاتھ تھام کر اسے اپنی نرم نگاہوں کے حصار میں لیتے ہوئے پوچھا

"تم اپنی جاب سے کتنے سنسیئر ہو"

شانزے اس کے ہاتھ سے اپنا ہاتھ چھڑاتی ہوئی پوچھنے لگی

"ایک پولیس والے کو جتنا سنسیئر ہونا چاہیے اس سے تھوڑا زیادہ۔۔۔۔ مگر تم سے تو میں ہنڈریڈ پرسی مخلص ہوں۔۔۔ تم چاہو تو اس کا ثبوت میں ابھی تم سے نکاح کرکے دے سکتا ہوں کیا ارادہ ہے پھر یہاں سے لنچ کر کے سیدھے کورٹ چلیں"

نوفل اس کی بات کو مذاق کا رنگ دیتا ہوا بولا

"تم نے نایاب کے مجرم کو کیوں چھوڑا نوفل"

شانزے اس کی مسکراہٹ اور مذاق کو نظرانداز کرتی ہوئی پوچھنے لگی جس پر نوفل کی مسکراہٹ تھمی

"دیکھو شانزے یہ سب میری جاب سے ریلیٹڈ معاملات ہیں ان کو ہماری بیچ میں نہ ابھی نہ بعد میں کبھی،، موضوع بحث ہونا چاہیے۔۔ تم بتاؤ تمھارے ایگزامز کب سے اسٹارٹ ہو رہے ہیں" نوفل نے اسٹریٹ فارورڈ ہوکر اسے کچھ بھی پوچھنے سے منع کیا۔۔۔ اب وہ خود بھی سنجیدگی سے اسی کے متعلق بات کر رہا تھا شانزے نوفل کو دیکھنے لگی

"کتنے پیسے لیے تم نے اس نایاب کے مجرم کو چھوڑنے کے لئے"

شانزے طنزیہ لہجے میں بولی ویسے ہی نوفل نے ٹیبل پر ہاتھ مارا

"انف شانزے۔۔۔۔ ان باتوں سے تمہارا کوئی لینا دینا نہیں ہے،، یہ میرے آفیشل میٹرز ہیں جن میں میں کسی کی مداخلت برداشت نہیں کرتا اور نہ ہی کسی سے اس موضوع پر بات کرنا پسند کرتا ہوں"

نوفل کے تصورات بھی غصے والے تھے مگر شانزے اس کے غصے میں دیکھ کر کم از کم اس معاملے میں تو دبنے والی نہیں تھی

"صحیح ہے میرا اس معاملے سے کوئی لینا دینا نہیں ہے مگر آج سے تمہارا بھی مجھ سے کوئی لینا دینا نہیں ہونا چاہیے"

شانزے جیسے ہی صوفے سے اٹھی نوفل نے اس کی کلائی پکڑی

"کیا بکواس ہے یہ۔۔۔ کسی دوسرے کی وجہ سے اپنا اور میرا تعلق ختم کرنے کی دھمکی دے رہی ہو مجھے"

وہ غصے میں اسے دوبارہ صوفے پر بٹھاتا ہوا بولا

"تمہیں معلوم ہے نوفل مجھے تمہاری کون سی بات نے اپنی طرف متوجہ کیا تھا یا میں تمہارا سوچنے پر مجبور ہوئی تھی صرف اسی بات نے کہ تم نے ایک ایسی مظلوم لڑکی کے حق کے لیے آواز اٹھائی اس کے لیے لڑے جس سے تمہارا کوئی لینا دینا کوئی سروکار نہیں تھا۔۔۔ ایسے ہی نہ جانے کتنی لڑکیوں ظلم و زیادتی کا شکار ہوکر زندہ درگور ہو جاتی ہیں مٹی ڈال دی جاتی ہے ان پر۔۔۔ کوئی بھی ان کی فریاد سننے والا نہیں ہوتا اور نہ ہی ان کے مجرموں کو انجام تک پہنچانے والا ہوتا ہے۔۔۔ مجھے لگا کہ تم ایک اچھے انسان ہونے کے ناطے اس لڑکی کی تکلیف اس کے قرب کو سمجھو گے مگر جب آج میں نے کسی دوسرے کے منہ سے سنا کے تم نے نایاب کے مجرم کو پیسوں کے بدلے میں چھوڑ دیا مجھے اپنے ہی اوپر دکھ ہوا کہ میں نے تمہارے متعلق سوچا ہی کیوں دل دکھایا ہے آج تم نے میرا بری طرح"

شانزے کا ضبط سے چہرہ سرخ ہونے لگا بہت مشکلوں سے اس نے اپنے آنسوؤں کو باہر نکلنے سے روکا کیونکہ نائلہ کے سوا وہ کسی کے سامنے انہیں باہر آنے کی اجازت نہیں دیتی تھی وہ نہیں چاہتی تھی کہ کوئی سے کمزور سمجھے ۔۔۔

شانزے نے ایک بار دوبارہ اٹھنا چاہا نوفل نے ایک بار دوبارہ اس کی کلائی پکڑ کر اسے بٹھا دیا

"ہوگی نہ تمہاری بات مکمل اب میری بات بھی سنو۔۔۔ نایاب کے ساتھ زیادتی کرنے والا لڑکا،،، اس کا کوئی عام آدمی نہیں ہے اگر اس پر کیس چلایا بھی جاتا یا اسے سزا ہو جاتی تو اس کے باپ کی اتنی ریسورسس ہیں کہ وہ کسی نہ کسی طرح اپنے بیٹے کو چھڑوا لیتا۔۔۔ ہاں میں نے پیسے لیے ہیں اس کے باپ سے اور اس کا بیٹا آپ حو الات میں نہیں ہے لیکن تم اگر میری بات سمجھو تو اس میں نایاب کا ہی فائدہ ہے"

نوفل سانس لینے کے لئے روکا تو شانزے بولنا شروع ہوگئی

"ہاں،، اب وہ پیسے تم نے نایاب کے باپ کو دے دو گے تاکہ وہ اپنا منہ بند کرلے اور چار پیسے سے اس غریب آدمی کا بھی بھلا ہوجائے گا۔۔۔ غریب لڑکی کی عزت تو کوئی عزت ہی نہیں ہوتی ناں یا پھر اس کی عزت اتنی ہی سستی ہوتی ہے کہ پیسوں سے ان لوگوں کا منہ بند کر دیا جائے شانزے کو نوفل کی سوچ نہایت بری لگی

"تم اپنا منہ بند کرو تو میں اپنی بات مکمل کرو۔۔۔ کیوں دونگا وہ پیسے میں نایاب کے باپ کو ۔۔۔ کونسا ایسا پولیس والے تم نے دیکھا ہے جو غریبوں اور مظلوموں پر پیسے لٹائے وہ میرا پیسہ ہے اور اس وقت میرے اکاؤنٹ میں موجود ہے"

شانزے کو آج نوفل کی سوچ پر افسوس ہونے لگا کیسے بے شرمی کے ساتھ وہ اپنے اصلی کرتوتوں کا ذکر کر رہا تھا

"اپنے حصے کے پیسے لینے کے بعد میں نے اس کے باپ سے ایک ڈیل کی ہے جسکی وجہ سے اس کا بیٹا سلاخوں سے باہر آیا ہے اور وہ ڈیل یہ ہے کہ اس لڑکے کا باپ پوری عزت کے ساتھ نایاب کو اپنے بیٹے کے لئے بیاہ کر اپنے گھر لے جائے گا" نوفل نے شانزے کو دیکھتے ہوئے بتایا

"اس طریقہ کار سے نایاب کی عزت واپس آجائے گی" شانزے نوفل سے پوچھنے لگی

"عزت کا معاملہ ایسا ہے کہ جانے کے بعد واپس نہیں آسکتی،، اگر نایاب کا مجرم سلاخوں کے پیچھے ہوتا نایاب کی عزت تب بھی واپس نہیں آ سکتی تھی۔۔۔۔ آج کے دور میں اتنا اعلی ظرف مرد کوئی بھی نہیں ہے جو بےداغ لڑکی سے شادی کرے اور اسے اپنا نام اور عزت دے۔۔۔۔ اس لڑکے سے شادی کرنے سے کم ازکم لوگ نایاب کو عزت سے جینے دیں گے"

نوفل شانزے کو سمجھانے لگا

"تم قائم کر لو نا اعلیٰ ظرفی کی مثال نایاب سے شادی کر کے"

شانزے نے بے ساختہ نوفل سے کہا کیونکہ اسے نوفل کی بات ہضم نہیں ہوئی تھی

"ٹھیک ہے اگر تم اپنے اوپر سوتن برداشت کرنے کا مادہ رکھتی ہو تو میں ایسا کر لیتا ہوں"

نوفل نے جتنی سنجیدگی سے کہا شانزے اسے گھورنے لگی

"کیوں،،، ایسے کیوں گھور رہی ہو اب تمہاری اعلی ظرفی کہا گئی۔۔۔ چہرہ دیکھو اپنا ذرا سی سوتن والی بات تو برداشت نہیں ہو رہی پوری سوتن برداشت کرو گے" نوفل سر جھٹکتا ہوا کہنے لگا تھوڑی دیر بعد ویٹر کھانا لے آیا تو دونوں خاموشی سے کھانا کھانے لگے۔۔ شانزے نوفل سے مکمل مطمئن نہ تھی مگر بدگمانی چھٹ گئی تھی

"ویسے تمہاری تنخواہ کتنی ہے نوفل"

کھانے کے دوران شانزے پوچھنے لگی جس پر نوفل اس دیکھ کر ہنسا

"کبھی میں نے تم سے تمہاری عمر پوچھی ہے جو مجھ سے میری تنخواہ پوچھ رہی ہو"

نوفل اسے گول جواب دیتا ہوا دوبارہ کھانے میں مصروف ہوگیا

"تم تو ہر بات کا مجھے الٹا ہی جواب دینا بس"

شانزے نے پلیٹ کو آگے کھسکاتے ہوئے کہا باہر کھانا وہ کم ہی کھاتی تھی اور نوفل کے ساتھ اس طرح فرسٹ ٹائم باہر کھانا کھاتے ہوئے اسے تھوڑا عجیب لگ رہا تھا مگر اپنا کونفیڈنس برقرار رکھنے کے لئے بنا گھبرائے تھوڑا بہت اس نے کھا ہی لیا

"یار سیدھا جواب یہ ہے میں اتنا کما لیتا ہوں کہ ہم دونوں کے ساتھ ساتھ ہمارے مستقبل میں آنے والے دونوں بچوں کا گزارا بہت آرام سے ہو جائے گا"

نوفل کے سیدھے سے جواب پر شانزے اس کو گھور کر رہ گئی

"میں بہت محنت سے کماتا ہوں یوں کھانا چھوڑ کر رزق ضائع مت کرو تھوڑے سے فرائڈ رائس اور لے لو"

نوفل نے کھانے سے اس کا ہاتھ رکتا ہوا دیکھا تو فورا سیریز ہو کر بولا

"تمہاری محنت کی کمائی۔۔۔۔ معلوم نہیں اور کتنی محنت کی کمائیاں تمہارے اکاؤنٹ میں جمع ہو گی اس وقت"

شانزے اس پر طنز کرتی بولی جس پر نوفل بنا شرمندہ ہوئے ڈھیٹ بن کر ہنس دیا

"ظالم حسینہ شادی کے بعد بےشک اکیلے میں ایسے طعنے دے کر میرا کلیجہ چھلنی کردیا کرنا مگر ہمارے چنوں اور منوں کے سامنے میری عزت رکھ لینا۔۔۔ بے شک پولس والا ہو مگر میں تو باپ کی عزت ہونی چاہیے نا"

وہ ابھی بھی کھانے سے انصاف کرتا ہوا بولا

"اگر تم چاہتے ہو کہ منچورین سے بھرا ڈونگا میں تمھارے سر پر نہ انڈیلو تو اپنی یہ بے ہودہ گفتگو بند کردو"

چنوں منوں کے ذکر پر شانزے ایک پل کے لئے سٹپٹائی مگر دوسرے ہی لمحے اسے سختی سے وارننگ دی اور وہ وارننگ کام بھی آگئی۔۔۔ اب نوفل نوفل کے گھورنے پر مسکراتا ہوا خاموش ہو کر کھانے سے انصاف کر رہا تھا

نمیر اپنے بیڈروم میں آیا تو عنایہ بیڈ پر اپنے نوٹس پھیلائے بڑے سکون سے دلجمعی کے ساتھ پڑھنے میں مصروف تھی۔۔۔ وہ آج وقت سے پہلے ہی آفس سے گھر آ گیا تھا عموماً افس سے ہسپتال جاتا اور پھر گھر آتا مگر آج ہسپتال جانے کی بجائے وہ پہلے گھر آگیا۔۔۔۔۔ آتے کے ساتھ ہی ثروت کے کمرے میں سلام کرنے کے لیے گیا۔۔۔ اب وہ اپنے روم میں آیا تھا۔۔۔ پندرہ دن ہو چلے تھے اسکی اور عنایہ کی شادی کو۔۔۔۔ پندرہ دن سے وہ نمیر کے بیڈ روم اور دل دونوں میں بسی ہوئی تھی،،، ان پندرہ دنوں میں اب نمیر کا معمول بن گیا تھا روز صبح عنایہ کو جگانے کا اور اسے اچھی طرح اندازہ ہو چکا تھا وہ سونے کی کتنی شوقین ہے۔۔۔۔ کبھی کبھی پڑھتے ہوئے کتابوں پر ہی سر رکھ کر سو جاتی پھر نمیر اسکی کتابیں رکھ کر اسے سیدھا کر کے لٹاتا۔۔۔ ایک مرتبہ نیند میں نمیر کو عنایہ کے رونے کی بھی آواز آئی مگر اس کے پاس جاکر دیکھا تو وہ گہری نیند میں تھی یقیناً وہ کوئی خواب دیکھ رہی تھی تب نمیر کا شدت سے دل چاہا وہ اسے اٹھا کر بیڈ پر لٹا دے مگر کچھ سوچ کر اپنے ارادے پر عمل نہیں کیا

اکثر نمیر عنایہ کو خاموش یا اداس دیکھتا تو اسے اچھا نہیں لگتا عنایہ کا اداس ہونا۔۔۔۔ وہ اس سے نہیں جاننا چاہتا تھا کہ وہ کیوں اداس ہے،، نہ وہ اس سے پوچھتا تھا اور نہ ہی خود سوچنا چاہتا تھا وہ اس کو جب خاموش دیکھتا وہ جان بوجھ کر اپنے کام کرواتا،، اسے اپنے سامنے اپنے کاموں میں الجھائے رکھتا۔۔۔ نمیر کو اس کے چہرے پر مسکراہٹ اچھی لگتی تھی وہ چاہتا تھا عنایہ مسکرائے اس کے ساتھ خوش رہے اور سوچے بھی اسی کو

"ماما سے تم نے بولا تھا کہ تمہیں فرمان خالوں سے ملنا ہے"

نمیر اپنا موبائل والٹ سائڈ ٹیبل پر رکھتا ہوا عنایہ کے پاس آکر پوچھنے لگا

"جی میرا دل چاہ رہا تھا ماموں جان کو دیکھنے کا"

عنایہ پاس پڑا دوپٹہ اوڑھتی ہوئی اپنے نوٹس سمیٹ کر اسے جواب دینے لگی،، اسے معلوم تھا نمیر کی موجودگی میں اس وقت وہ بالکل نہیں پڑھ سکتی

"یہ بات تم مجھ سے بھی کہہ سکتی تھی۔۔۔ تمہیں مجھ سے بولنے میں کیا قباحت پیش آ رہی تھی" نمیر بیڈ پر عنایہ کے نزدیک بیٹھ کر اس کے ہاتھ سے نوٹس لے کر سائڈ پر رکھتا ہوا سوال کرنے لگا۔۔۔ نمیر کے اچانک اتنے قریب بیٹھنے پر عنایہ بیڈ کے کراون سے چپک گئی

"یہ سوال آپ دور بیٹھ کر بھی مجھ سے پوچھ سکتے ہیں"

عنایہ نے اپنی گھبراہٹ کو چھپا کر اپنا لہجہ نارمل رکھنے کی کوشش کی جس پر نمیر نے اس کا بازو کھینچ کر اسے خود سے قریب کر لیا

"میں تمہارے بےحد نزدیک آکر تم سے ہر طرح کے سوال پوچھنے کا حق رکھتا ہوں۔۔۔ اب بتاؤ مجھ سے کیوں نہیں کہا جبکہ میں ماما کے سامنے تم پر یہ واضح کر چکا ہوں کہ جو بات کرنی ہے ڈائریکٹ مجھ سے کرو ماما کو یا کسی دوسرے کو بیچ میں لائے بغیر"

نمیر اس کی کمر کے گرد اپنے دونوں بازو حائل کر کے۔۔۔۔ عنایہ کے چہرے کو اپنی نظروں کے حصار میں لیتے ہوئے بولا

"آپ اس طرح میرے ساتھ کریں گے تو میں رو دو گی"

عنایہ اس کی اس انداز پر نظریں جھکائے واقعی رو دینے والی ہوگئی۔۔۔ وہ اکثر نمیر کی نظریں،، اس کی طلب کو پہچانتے ہوئے انجان بن جاتی۔۔۔۔ وہ جب گھر میں موجود ہوتا اسے اکثر ایسی ہی اپنی قربت کا احساس دلاتا،، جس سے عنایہ کا دل رکنے لگتا

"اگر تمہاری آنکھ سے ایک بھی آنسو گرا تو میں تمہارے ساتھ وہ کروں گا جس کا تم نے سوچا بھی نہیں ہوگا"

نمیر نے اسے اپنے حصار میں لے کر اسے وارننگ دیتے ہوئے کہا عنایہ نے تڑپ کر اسے دیکھا

"آپ میرے ساتھ ایسا نہیں کر سکتے"

عنایہ نے نمیر کے سینے پر ہاتھ رکھ اسے پیچھے ہٹانے کی کوشش کی تو نمیر نے اس کی کمر پر اپنے بازو کی گرفت اور بھی مضبوط کردی،، وہ پوری نمیر کے سینے سے لگی ہوئی تھی نمیر کے پاس سے آتی کلون کی خوشبو وہ واضح محسوس کر سکتی تھی

"تم چیلنج کر رہی ہو مجھے"

اپنی دلی خواہش کا احترام کرتے ہوئے نمیر نے اپنے ہونٹ اسکے ملائم گال پر رکھنے کی کوشش کی،،، عنایہ نے فورا اپنے چہرے کا رخ دوسرے سمت پھیرا

"نمیر پلیز"

بغیر کسی مزاحمت کے وہ آنکھیں بند کر کے بےچارگی سے بولی شاید آنسووں کو اس نے نمیر کی وارننگ کے ڈر سے روکا ہوا تھا،،، عنایہ کے منہ سے نمیر کو اپنا نام سن کر اور بھی اچھا لگا نمیر کا دل چاہا وہ ان ہونٹوں کو چوم لے جو اسے مدہوش کیے جارہے تھے مگر عنایہ کی حالت دیکھتے ہوئے نمیر کو اپنے دل کو سمجھانا پڑا۔۔۔ وہ اسے اپنی بانہوں کے گھیرے سے آزاد کرتا ہوا بولا

"میری ایک بات اپنے ذہن میں اچھی طرح بٹھا لو آج کے بعد جو بھی بات کرنی ہے ڈائریکٹ مجھ سے کرو۔۔۔ ماما یا کسی دوسرے کو بیچ میں لائے بغیر،،، یہ کوئی انوکھی بات نہیں تھی کہ جس کے لیے تمہیں ماما یا کسی دوسرے کو بیچ میں لانا پڑے میرے ساتھ جانا ہے تو مجھ سے کہنے میں کیا پرابلم ہے،، چلو تیار ہو جاؤ ملوا کر لاتا ہوں تمہیں تمہارے ماموں جان سے"

نمیر عنایہ کو بولتا ہوا وہی بیڈ پر لیٹ گیا نمیر کا ہاتھ اپنی ران پر محسوس کر کے عنایہ کرنٹ کھا کر بیڈ سے اٹھی اور وارڈروب سے اپنے کپڑے نکالنے لگی

"یہ نہیں کوئی ڈھنگ کا ڈریس نکالو"

نمیر بیڈ پے لیٹا ہوا اپنے چہرے کا رخ وارڈروب کی طرف کیے عنایہ کا ڈریس دیکھ کر بولنے لگا،، اس ڈریس میں کوئی برائی نہیں تھی مگر عنایہ نے اس سے کوئی بحث کیے بغیر اپنے لیے دوسرا ڈریس منتخب کیا کیمل کلر کا ڈریس جس پر وائٹ موتیوں سے گلا بنا ہوا تھا وہ ڈریس ہر لحاظ سے ڈھنگ کا تھا

"کوئی ضرورت نہیں ہے فضول کلر پہننے کی دوسرا دیکھو کوئی"

نمیر بیڈ پر لیٹے لیٹے اسے آرڈر دینے لگا وہ اپنے ڈریس کی بجائے وہ نمیر کو دیکھنے لگی

"صرف شکل و صورت میں نہیں مجھے میری بیوی ہر چیز میں پرفیکٹ چاہیے"

نمیر عنایہ کے دیکھنے پر اسے آنکھ مارتا ہوا بولا۔۔۔ عنایہ نے تاسف سے سر ہلا کر دوسرا ڈریس نکالا یہ گرے اور پنک کلر کے کمبینیشن کا ڈریس تھا جس پر ای ورک ہوا تھا

"یہ بھی کوئی اتنا خاص نہیں لگ رہا کوئی دوسرا ٹرائے کرو یار"

نمیر کو اس میں بھی کیڑے نظر آئے تو عنایہ کا موڈ ہی خراب ہونے لگا۔۔۔ وہ ٹھنڈے مزاج کی مالک تھی اس لئے ضبط کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسرے ہینگر پر ہاتھ رکھا جس میں یلو کلر کا ڈریس تھا

"نہیں یار یہ تو بالکل بھی نہیں پہننا"

عنایہ کے کانوں میں دوبارہ نمیر کی آواز ابھری۔۔۔۔ اب کی بار وہ آنکھیں بند کر کے ضبط کرتی ہوئی۔۔۔ وائٹ کلر کی نیٹ کی فراک نکالی اور ساتھ فورا ہی وارڈروب کا دروازہ بند کر دیا

"ہمیں کسی کے قل میں نہیں جانا ہے بلکہ تمہارے گھر جانا ہے وہ بھی شادی کے بعد فرسٹ ٹائم رکھو اسے فورا "

نمیر جتنی سنجیدگی سے اس کو دیکھ کر کہنے لگا وہ اتنا سنجیدہ ہرگز نہ تھا وہ اسے آج پھر زچ کر رہا تھا

"کیا چاہ رہے ہیں آپ برائیڈل ڈریس پہن کر چلو جو آنٹی شادی کے لئے لے کر آئی تھی" عنایہ تنگ آتی ہوئی بولی

نمیر ایک دم بیڈ سے اٹھا اور اس کے قریب آیا عنایہ ڈر کے دو قدم پیچھے ہوئی،، نمیر کے تاثرات دیکھ کر اسے لگا جیسے کوئی غلط بات بول گئی ہو نمیر نے اسے دونوں بازو سے تھام کر وارڈروب سے لگایا عنایہ کا چہرہ اوپر کرتا ہوا اپنا چہرہ اس کے قریب لایا

"بہت موڈ ہو رہا ہے ماما کا لایا ہوا برائیڈل پہننے کا اپنے ایگزیم سے فارغ ہو جاؤ تمہاری یہ خواہش بھی پوری کر دوں گا۔۔۔ مگر اب کی بار وہ برائیڈل ڈریس میرے نام کا ہوگا"

نمیر بولتا ہوا پیچھے ہٹا اور وائٹ کلر کا نیٹ کی فراک اس کے ہاتھ سے لی

وارڈروب کا دروازہ کھول کر اس فراک کو واپس ہینگ کرتا ہوا وہ عنایہ کے سارے ڈریز کا جائزہ لینے لگا اور افسوس سے سر ہلانے لگا

"ڈریسنگ کے معاملے میں تمہاری چوائس بالکل بے کار ہے۔۔۔ سارے بڈھوں والے کلر بھرے ہیں،،، کل تو آفس میں دن بزی گزرے گا پرسوں ہی تمہارے لئے ڈریسز لانے پڑے گے اپنی پسند کے"

وہ خود کلامی کرتا ہوا بولا۔۔۔ بڑی مشکل سے ایک ڈریس نمیر کی نظر سے گزرا۔۔۔ بلیک کلر کا ڈریس اس نے عنایہ کے ہاتھ میں تھمایا دیا

"یہ سارے ڈریس میں نے اپنی پسند سے بنائے ہیں اور مجھے لائٹ کلر ہی اچھے لگتے ہیں"

عنایہ اس کو جتاتی ہوئی بولنے لگی

وہ شروع سے ہی ایسے ہلکے کلر پہنتی تھی جب ثروت نے اس کی چوائس پوچھی تو اس نے ثروت کو بتایا۔۔۔ ثروت نے بھی اس کی پسند کی مناسبت سے بری تیار کی تھی اور نہال کو بھی اس کی ڈریسنگ سے کبھی کوئی مسئلہ نہیں ہوا تھا عنایہ تو اسے ہر حال میں اچھی لگتی تھی

"تمہیں لائٹ کلر اچھے لگتے ہیں مگر مجھے نہیں،،، مجھے برائٹ کلرز ہی اچھے لگتے ہیں اور آج کے بعد تم میری پسند کے مطابق کپڑے پہنو گی مطلب برائٹ کلرز"

نمیر نے بھی اسی کے اسٹائل میں جتانے والے انداز میں کہا

"منال آپی کے اوپر تو مرضی نہیں چلتی تھی میرے اوپر حق جتا رہے ہیں"

عنایہ بڑبڑاتی ہوئی ڈریسنگ روم میں جانے لگی مگر اس کی بڑبڑاہٹ سن کر نمیر نے اس کی کلائی پکڑ کر اسے روکا

"میں تمہاری منال آپی پر کوئی حق نہیں رکھتا تھا تو اس پر اپنی مرضی کیوں جتاتا۔۔۔۔ اگر آج وہ یہاں پر تمہاری جگہ پر موجود ہوتی تو وہ بھی میری مرضی کے مطابق ہی چل رہی ہوتی مگر اس کی قسمت اچھی تھی جو میں نے اسے خود چھوڑ دیا مگر میں تمہیں چھوڑوں گا یہ تم بھول جاؤ۔۔۔ میرے بیڈروم میں آگئی ہو تم میری بیوی بن کر۔۔۔ اس کمرے میں موجود ہر چیز میری پسند کی ہے تمہیں خود کو بھی میرے پسند کے مطابق اپنا آپ ڈھالنا ہو گا"

نمیر اس کی نازک سی کلائی چھوڑتا ہوا کمرے سے جانے لگا

"کمرے میں ہر چیز آپ کی پسند کی ہوگی مگر میں آپ کی پسند تو نہیں رہی تو پھر یہ زبردستی کیوں" وہ عنایہ سے شادی نہیں کرنا چاہتا تھا وہ منال سے محبت کرتا تھا اب اسکے بدلتے ہوئے انداز دیکھ کر عنایہ کو اس کے رویے سے الجھن ہونے لگی تبھی وہ بول اٹھی نمیر اسکی بات سن کر دوبارہ مڑا

"اگر تم ناقابل برداشت ہوتی تو پہلی رات ہی میں تمہیں اٹھا کر اپنے کمرے سے باہر پھینک دیتا۔۔۔ گزارے لائق ہو تم ایسے ہی کام چلانا پڑے گا۔۔۔اب کیا کیا جاسکتا ہے انسان کو کبھی کبھی صبر بھی کرنا پڑتا ہے"

عنایہ اپنے لئے لفظ گزارے لائق سن کر جل ہی گئی۔۔۔ نمیر کو گھورتی ہوئی ڈریسنگ روم میں چلی گئی جبکہ نمیر مسکراتا ہوا کمرے سے باہر اس کا ویٹ کرنے لگا

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.