Chapter 13: قسط 13

الارم کی آواز پر نمیر کی آنکھ کھلی وہ اٹھ کر عنایہ کے پاس آیا اسے معلوم تھا وہ صرف آواز دینے پر ہرگز نہیں اٹھے گی اس لیے نمیر اس کے نام کی پکڑ کے ساتھ اس کا کندھا زور زور سے ہلانے لگا مگر وہ اپنے کندھے سے نمیر کے ہاتھ جھٹک کر دوبارہ سو گئی تو نمیر اس کو گھورنے لگا

"عنایہ میں آخری بار پوچھ رہا ہو تم اٹھ رہی ہو یا نہیں" نمیر اس کے سر پر کھڑا اسے پوچھنے لگا مگر جواب نہ آنے پر نمیر نے اس کی کمر میں ہاتھ ڈال کر مضبوطی سے اس کو گود میں اٹھا لیا

"یہ۔۔۔۔ یہ کیا ہوگیا ہے آپ کو،،، کیا کر رہے ہیں نیچے اتاریں مجھے"

عنایہ نے اپنا وجود ہوا میں محسوس کیا۔۔۔ آہستہ اس نے آنکھیں کھولیں تو خود کو نمیر کی گود میں پایا وہ خواس باختہ ہو کر ایک دم بوکھلا کر بولی۔۔۔ نمیر نے اس کے بوکھلائے ہوئے چہرے پر نظر ڈالی بنا اس پر ترس کھائے نیچے اتارنے کی بجائے فرش پر پھینک دیا

"حد ہوتی ہے کوئی لڑکی آخر اتنا بے خبر کیسے سو سکتی ہے،، وہ بھی اتنا سارا۔۔۔ تمہارے لئے تو کوئی تابوت منگوانا چاہیے۔۔۔ سر سے پاؤں تک پٹیاں باندھ کر تمہیں اس میں ڈال دینا چاہیے تاکہ تم صدیوں تک آرام سے سوتی رہو۔۔۔ اب زیادہ مجھے گھورنے کی ضرورت نہیں ہے،،، کپڑے نکالو میرے اور ناشتہ بنا کر خود بھی کالج کے لئے تیار ہو جاؤ" نمیر اس کو بات سناتا ہوا واشروم چلا گیا

عنایہ کو رونا آنے لگا بھلا اس طرح کون نیند سے جگاتا ہے کل رات کو اسکو سوتے سوتے چار بج گئے تھے اور ابھی ساڑھے سات بج رہے تھے جب تک وہ آٹھ گھنٹے کی نیند نہ لے اس کا دماغ سارا دن سن رہتا تھا۔۔۔۔وہ فرش سے اٹھ کر وارڈروب کھول کر جو سامنے ڈریسنگ نظر آئی بیڈ پر پٹخ کر بیڈ روم سے باہر نکل گئی

نمیر نے کل رات کو ہی اسے بتا دیا تھا کہ وہ ناشتے میں پر پراٹھا کھائے گا۔۔۔۔ جبکہ حمیدہ کے مطابق وہ زیادہ تر صبح فریش جوس لیتا تھا اور ناشتہ آفس میں کرتا تھا۔۔۔ اور پراٹھا تو وہ کبھی چھٹی والے دن موڈ ہونے پر بنواتا تھا۔۔۔۔ ابھی تک حمیدہ نہیں آئی تھی عنایہ سستی سے ہاتھ چلاتی ہوئی پراٹھا بنانے لگی

"عنایہ"

نمیر کی چنگھاڑتی ہوئی آواز عنایہ کے کانوں میں پہنچی پراٹھا چھوڑ کر بیڈ روم میں آئی مگر نمیر کو دیکھ کر بےساختہ اس نے اپنے ہاتھوں سے چہرہ چھپا لیا کیونکہ وہ بغیر شرٹ کے ٹراؤزر میں کھڑا تھا اور اس کے گلے میں ٹاول ڈلا تھا یقیناً وہ بھی شاور لے کر نکلا تھا

"یہ کیا ڈریسنگ نکالی ہے تم نے کیا جوکر سمجھ رکھا ہے"

نمیر اس کا شرمانا نظر انداز کرکے بیڈ پر پڑی براون پینٹ کے ساتھ لائٹ پینک شرٹ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہنے لگا۔۔۔ عنایہ اپنے چہرے سے ہاتھ ہٹا کر بیڈ پر دیکھنے لگی

"مجھے کیا معلوم آپ کو کس طرح کی ڈریسنگ پسند ہے اور لڑکوں کی ڈریسنگ کا مجھے کیا اندازہ" عنایہ نمیر کی طرف دیکھنے سے مکمل گریز کرتی ہوئی بولی۔۔ نمیر اس کے گریز کو دیکھ کر اس کے پاس آیا

"تو آج سے میری پسند اور ناپسند کے بارے میں اچھی طرح جان لو ڈریسنگ چاہے لڑکے کی ہو یا لڑکی کی،،، ڈریسنگ کا سینس ہر ایک انسان میں ہونا چاہیے۔۔۔ چلو میرے سامنے دوسری ڈریس پینٹ سلیکٹ کرو اسی شرٹ کے ساتھ"

نمیر عنایہ کا بازو پکڑ کر وارڈروب کھول کر اسے وارڈروب کے سامنے کھڑا کرتا ہوا کہنے لگا اور خود اس کی پشت پر کھڑا ہوگیا۔۔۔ ابھی پراٹھا بنانے کا مرحلہ طے نہیں ہوا تھا وہ صبح ہی صبح اس پر دوسرا کام مسلط کر چکا تھا۔۔۔ عنایہ کا دھیان سامنے ہینگ ہوئی پینٹس پر جب جاتا جب وہ اپنے پیچھے،، اتنے نزدیک کھڑے نمیر کا سینہ اپنی کمر سے ٹچ ہوتا محسوس نہ کرتی۔۔۔ نمیر کی قربت سے وہ نروس ہونے لگی اور سامنے ترتیب سے ہینگ ہوئی پینٹس کو کنفیوز ہو کر دیکھنے لگی۔۔ تبھی نمیر نے اسے دونوں کندھوں سے پکڑ کر تھاما

"میں نے تمہیں پینٹ چوز کرنے کو کہا ہے،،، یہاں پر کھڑے کھڑے سونے کو نہیں کہا" نمیر جھک کر اپنے ہونٹ اس کے کانوں کے قریب لا کر سرگوشی کرتا ہوا بولا عنایہ کو اس کی قربت سے پسینے آنے لگے

"پلیز آپ پہلے پیچھے ہٹیے"

عنایہ گھبراتی ہوئی بولی

"جلدی سے پینٹ چوز کرو ناشتہ بھی کرنا ہے مجھے"

اب کی بار نمیر کی آواز میں سختی کے ساتھ ساتھ عنایہ کو اپنے کندھوں پر اس کے ہاتھ کا دباؤ بھی محسوس ہوا عنایہ نے کانپتے ہاتھوں سے ایک ہینگر تھاما جس میں نیوی بلو پینٹ ہینگ تھی۔۔۔ نمیر نے اس کے کندھے سے اپنا ہاتھ ہٹائے بنا عنایہ کے بازو پر اپنا ہاتھ پھیرتا ہوا ہینگر تک لے گیا۔۔۔ عنایہ نے ہینگر وہی چھوڑ دیا اب وہ عنایہ کا نرم اور گداز ہاتھ اپنے مضبوط ہاتھ میں پکڑ کر دوسرے ہینگر پر رکھ چکا تھا جس میں گرے پینٹ ہینگ تھی

"تمہارا چوز کیا ہوا کمبینیشن بھی اچھا تھا،،، لیکن اگر غور کرو تو یہ کمبینیشن بھی برا نہیں،، بالکل ہمارے کمبینیشن کی طرح"

بات کرتے ہوئے نمیر کے ہونٹ عنایہ کے بالوں کو چھونے لگے۔۔۔ عنایہ کی پشت نمیر کے سینے سے جڑھی ہوئی تھی۔۔۔ عنایہ پاگل ہو جاتی اگر وہ مڑ کر نمیر کو پیچھے دھکیل کر کمرے سے باہر نہیں نکلتی تو

کچن میں آ کر وہ جلدی جلدی ہاتھ چلا کر پراٹھا بنانے لگی۔۔۔ جب تک نمیر ٹیبل پر آیا عنایہ اس کے لیے ناشتہ بنا چکی تھی

"نمیر یہ بہت غلط بات ہے گھر میں آئے اسے دو دن نہیں ہوئے اور تم نے اسے کام پر لگا دیا" عنایہ نمیر کو ناشتہ سرو کر کے اپنی چیئر پر بیٹھی ثروت نمیر کو دیکھ کر شکوہ کرتی ہوئی بولی

"غلط بات کونسی ماما،، دو دن بعد بھی اسے میرے سارے کام کرنے ہیں اگر دو دن پہلے کرلے گی تو اس میں کیا برائی ہے۔۔۔۔ ویسے بھی اب ہم دونوں کو ایک ساتھ زندگی گزارنی ہے تو پھر یہ بلاوجہ کی فارملیٹیز کیوں۔۔۔ اب شادی ہوئی ہے یہ سب تو برداشت کرنا پڑے گا"

عنایہ نے نمیر کو دیکھا تو نمیر اس کو دیکھ کر بول رہا تھا خود نہ جانے وہ اسے کیا جتانا چاہ رہا تھا عنایہ کو تو اس سے خوف ہی آنے لگا۔۔۔۔ عنایہ نے ایک نظر ثروت کو دیکھا تو وہ ناشتہ کرنے میں مصروف تھی۔۔۔ عنایہ چپ کر کے روم میں جانے لگی

"بیٹا ناشتہ تو کرو ناں۔۔۔۔ کہاں جا رہی ہو"

ثروت نے عنایہ کو کرسی سے اٹھتے دیکھا تو ایک دم بولی

"آنٹی کالج کے لیے تیار ہونا ہے لیٹ ہو جاؤں گی،،، کینٹین سے ہی کچھ کھا لوں گی"

عنایہ ثروت کو جواب دینے لگی

"واپس بیٹھو اور ناشتہ کرو اس کے بعد کالج کے لئے تیار ہونا"

اب کی بار نمیر بولا ناچار اسے ناشتے کے لیے بیٹھنا پڑا

نمیر چائے کے گھونٹ بھرتا ہوا ثروت سے باتوں کے دوران عنایہ کو تھوڑی تھوڑی دیر بعد نظر اٹھا کر دیکھتا وہ کارن فلیکس کے پیالے میں سر جھکائے چھوٹے چھوٹے چمچے منہ میں ڈال رہی تھی

جب نمیر عنایہ کو کالج چھوڑنے گیا وہ تب بھی ایسے ہی سر جھکائے بیٹھی تھی۔۔۔ نمیر کو اندازہ تھا وہ اتنی جلدی اس رشتے کو قبول نہیں کر پائے گی۔۔ مگر ان دونوں کی شادی بھی ایک حقیقت تھی۔۔۔۔ اور اس حقیقت کو آج نہیں تو کل اسے قبول کرنا ہی تھا۔۔۔۔ ویسے بھی نمیر کی مردانگی یہ گوارا نہیں کرہی تھی کہ عنایہ اسکے نکاح میں ہوکر اسکے بھائی کی سوچ اپنے دل میں لائے۔۔۔۔ نمیر اسے اپنے اور اس کے رشتے کا احساس اس لیے بھی دلانا چاہتا تھا ۔۔۔

"یہ بتاؤ نمیر بھائی کا رویہ تم سے ٹھیک رہا"

شانزے اور عنایہ دونوں کالج پہنچی تو شانزے فکرمندی سے اس سے پوچھنے لگی کیونکہ کل ان دونوں نے موبائل پر سرسری بات کی تھی وہ بھی صرف پڑھائی سے متعلق

"رویہ کیا ٹھیک ہونا ہے،،، وہ تو میری نیندوں کے دشمن بن چکے ہیں"

عنایہ نہ افسوس کرتے ہوئے کہا

"واقعی۔۔۔ چلو یہ تو اچھی نیوز ہے"

شانزے شرارتی انداز میں معنی خیزی سے عنایہ کو دیکھ کر بولی

"اف تم بھی نا بات کو کہاں لے گئی۔۔ میرا وہ مطلب نہیں تھا۔۔۔۔ نمیر بھائی تو اب پہلے جیسے لگتے ہی نہیں ہیں،، وہ تو دوسری مامی بن چکے ہیں بلکہ ان سے بھی کہیں زیادہ سخت۔۔۔۔ اب تو مجھے ان سے بہت ڈر لگنے لگا ہے شانزے"

عنایہ نے پریشان ہوکر شانزے کو بتایا مگر شانزے نے نمیر کو بھائی کہنے پر اپنا ہی سر پیٹ لیا

"عنایہ تمہارا کیا ہوگا تم اپنے شوہر کو بھائی بول رہی ہو یار۔۔۔۔ یقیناً اسی طرح کی کوئی دوسری الٹی سیدھی حرکت تم نے ان کی سامنے بھی کی ہوگی اسی لیے نمیر بھائی نے سختی والا رویہ اپنایا ہوگا،، حیرت کی بات تو یہ ہے وہ نوفل کے دوست ہوکر بھی معقول انسان لگے مجھے۔۔۔۔ تم نہ اب بیوقوفیوں والے کام،،، پلس گھبرانا اور ڈرنا چھوڑ دو۔۔۔ اور سب سے بڑی بات اپنے اور نمیر بھائی کے رشتے کو سمجھو"

شانزے اس کو سمجھانے لگی وہ دونوں باتیں کرتے کرتے کلاس میں جارہی تھی

"بھائی تو ویسے ہی منہ سے نکل گیا بچپن سے بھائی ہی بولا ہے،، عادت ایک دن میں تو ختم نہیں ہوگی ناں یہ بھی تم نے خوب کہی کے رشتے کو سمجھو بہت آسان ہے نا تمہاری نظر میں سب کچھ" عنایہ شانزے کو دیکھتے ہوئے کہنے لگی

"یہ سب بالکل آسان نہیں ہے عنایہ میں سمجھ سکتی ہوں اس وقت تمہاری سچویشن مگر یہ سب کوئی دوسرا آکر بھی ٹھیک نہیں کرے گا اسے تمہیں ہی ٹھیک کرنا ہے اب تم پریکٹیکل لائف میں آگئی ہو اس طرح پریشان ہونے کی بجائے حالات کو فیس کر کے،، اس کے حساب سے چلنا سیکھو" شانزے دوبارہ اس کو سمجھانے لگی

"تمہاری بات ٹھیک ہے مگر میں ابھی اسٹیڈیز کے علاوہ کسی اور دوسری چیز کے بارے میں سوچنا نہیں چاہتی ایک تو ہمارے ایگزیمز بھی بالکل ہمارے سر پہ کھڑے ہیں۔۔۔ ویسے تم بتاؤ نوفل بھائی سے تمہاری بات ہوئی تم نے ان کے بارے میں کیا سوچا ہے"

عنایہ نے اپنی الجھنوں سے نکلتے ہوئے شانزے سے اس کے بارے میں پوچھنے لگی جس پر شانزے اس کو دیکھ کر مسکرانے لگی

"میں اس وقت تمہیں تو اماں بن کر سمجھا رہی ہوتی ہو مگر حقیقت یہ ہے کہ میں خود اپنے معاملے میں بے حد کنفیوز ہو ایک طرف تو نوفل کا انداز اس کا رویہ دیکھ کر دل اس کی طرف مائل ہوتا ہے مگر دوسرے ہی پل یہ سوچتی ہوں کہ کیا کسی مرد پر اعتبار کرنا ٹھیک رہے گا۔۔ مجھے اعتبار کے ٹوٹنے سے بہت ڈر لگتا ہے عنایہ،،وہ بھی تو ایک مرد ہے نا"

وہ دونوں باتیں کرتے کرتے کلاس روم کے اندر پہنچ گئی

"شانزے جو تمہاری آپی کے ساتھ ہوا وہ بہت برا ہوا مگر ہر مرد تو ایک جیسا نہیں ہوتا نا اب یہاں پر تمہیں بھی پریکٹیکل ہو کر سوچنے کی ضرورت ہے تم بھلا اکیلے اپنی ساری زندگی گزار سکتی ہو یہ ہمارا معاشرہ اس قابل ہے۔۔۔ یہاں عورت کا مرد کے سہارے کے بغیر سروائیو کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔۔۔ چاہے وہ سہارا باپ کا ہو بھائی کا،، بیٹے یا پھر شوہر کا۔۔۔ عورت کتنی ہی انڈیمانڈینٹ ہوجائے بھلے ہی وہ ایجوکیٹڈ کیوں نہ ہو مگر اسے اکیلے زندگی گزارنے میں کئی طرح کے مشکلات پیش آتی ہیں"

شانزے عنایہ کی باتیں غور سے سننے لگی مگر تھوڑی بعد کلاس اسٹارٹ ہونے پر وہ دونوں چپ ہو گئی

*****

"یہ پولیس والے ان کا تو کوئی دین ایمان کچھ نہیں ہوتا۔۔۔ سمجھو یہ تو پیسوں کے آگے اپنا ایمان بھی بیچ دیں"

شانزے اور عنایہ کالج کی کینٹین میں موجود تھے تب پیچھے والی ٹیبل سے ایک لڑکی کی آواز آئی جس پر شانزے نے گردن موڑ کر دیکھا وہ لڑکی اپنی تین دوستوں کے ساتھ بیٹھی ہوئی پولیس پر تبصرہ کر رہی تھی شانزے دوبارہ اپنے سامنے رکھی پلیٹ میں سے سموسہ کھانے لگی عنایہ بھی اپنی جمائی روکے اس کا ساتھ دے رہی تھی

"کیوں ایک ماہ پہلے ہی تو تمہارے کزن کو کسی ایماندار پولیس والے نے پکڑا تھا اور لاک اپ کر کے اس پر کیس بھی تو چلایا تھا"

اسی لڑکی کی ایک سہیلی بولی

"ایماندار کہاں سے آگیا۔۔۔ ایس۔پی نوفل اس نے میرے کزن کو آرسیٹ ضرور کیا تھا اور اس پر کیس بھی چلایا مگر بعد میں اسی نے پیسے لے کر معاملہ رفع دفع کر دیا اب میرا کزن آزاد ہے" وہی لڑکی دوبارہ بولی عنایہ تو سن ذہن کے ساتھ بیٹھی ہوئی تھی مگر نوفل کے نام پر شانزے کا دماغ ان لڑ کیوں کی گفتگو کی طرف گیا

"مگر یہ زیادتی نہیں ہوئی اس لڑکی کے ساتھ تمہارے کزن نے تو۔۔۔۔ میرا مطلب ہے سننے میں آیا تھا کافی برا کیا"

ایک اور لڑکی بولی تو شانزے کا ماتھا ٹھنکا اسے وہ آدمی یاد آیا جو پولیس اسٹیشن میں شانزے کو ملا تھا اور شانزے سے اپنی بیٹی کا ذکر کیا تھا اس بات کو بھی مشکل سے ایک ماہ ہوا تھا

"کیا تمہارے کزن نے نایاب نام کی لڑکی کے ساتھ زیادتی کی تھی شانزے ایک دم اٹھ کر اس لڑکی کی ٹیبل پر گئی اور اس لڑکی سے سوال کرنے لگی جو زوروشور سے پولیس کی برائیاں کر رہی تھی

"زیادتی تھوڑی کی تھی اس لڑکی نے تو الزام لگایا تھا میرے کزن پر،، جس کی صورت میرے کزن کو گرفتار کیا گیا تھا۔۔۔۔ ویسے تم کون ہو اس لڑکی کی" وہ لڑکی شانزے کے سوال پر پہلے گھبرائی اس کے بعد اپنا اعتماد بحال کرتی ہوئی پوچھنے لگی

"میرا اس لڑکی سے صرف ہمدردی کا رشتہ ہے مگر تمہارے کزن نے اس لڑکی کے ساتھ زیادتی کی تھی۔۔۔۔ اگر پیسے لے کر کسی پولیس والے نے اسے چھوڑ دیا ہے تو اس نے بھی اپنے فرض سے غداری کی ورنہ تمہارے کزن کو اور اسی جیسے مردوں کو بیچ چوراہے پر لے جاکر کوڑے مارنے چاہیے"

شانزے ایک دم جذباتی ہوکر بولی

"شانزے یہ کیا ہوگیا ہے تمہیں یہاں آ کر بیٹھو"

عنایہ تو اچانک شانزے کے لیے ری ایکشن پر بوکھلا گئی ایک دم کرسی سے اٹھ کر اس کا ہاتھ پکڑ کر اپنی ٹیبل پر لے آئی

"کیوں کسی کے پرائے پھڈے میں اپنی ٹانگ اڑا رہی ہو،،، چلو سر مجاہد کی کلاس کا ٹائم ہونے والا ہے"

عنایہ نے اس کے موڈ کو دیکھ کر دیکر اسے وہاں سے لےجانا چاہا

"سر مجاہد کی کلاس تم اٹینڈ کرو مجھے ایک ضروری کام ہے وہی سے سیدھا گھر جاؤں گی کل ملتے ہیں" شانزے اپنے کاندھے پر بیگ لٹکائے دوسرے ہاتھ میں فائل اٹھاتی ہوئی کینٹین سے جانے لگی عنایہ نے دو مرتبہ اسے پیچھے سے آوازیں دی مگر اسے اب نوفل سے ملنا تھا

*****

"جی سر یوں سمجھے آپکا کام ہوگیا۔۔۔۔ آپ بالکل بے فکر رہیں"

نوفل جو اپنے موبائل پر کسی سے گفتگو میں مصروف تھا،،، آج وہ یونیفارم کی بجائے سول ڈریس میں پولیس اسٹیشن آیا تھا۔۔۔ سامنے سے شانزے کو کالج یونیفارم میں آتا دیکھ کر اس نے جلدی سے بات مکمل کی

"خیریت تم یہاں پر کیوں آئی ہو"

نوفل نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے شانزے سے پوچھا

"ضروری بات کرنی ہے مجھے تم سے" شانزے اس کے ٹیبل کے سامنے کھڑی سنجیدگی سے بولی

"تو یہاں آنے کی کیا ضرورت تھی میں آجاتا شام میں،،، چلوں اس وقت میں تمہیں گھر ڈراپ کر دیتا ہوں آج مجھے ایک ضروری کام سے کسی سے ملنا ہے کل فرصت میں بات کرتے ہیں" نوفل آس پاس نظر دوڑاتا ہوا اپنا موبائل اور گاڑی کی چابی اٹھاتا ہوا بولا اسے یوں شانزے کا پولیس سٹیشن آنا اچھا نہیں لگا نہ وہ اس وقت اسے ٹائم دے سکتا تھا اس لئے کرسی سے اٹھ کھڑا ہوا

"مجھے تمہارے ساتھ گھر نہیں جانا نہ ہی ابھی تم کہیں جا رہے ہو بلکہ تمہیں میرے سوالات کا جواب دو گے اور بالکل سچ بولو گے"

شانزے بگڑے ہوئے موڈ کے ساتھ بولی

"ٹھیک ہے میں تمہیں گھر نہیں چھوڑ رہا مگر ہم کہیں اور بات کر لیتے ہیں یہاں نہیں کار میں آکے بیٹھو" نوفل اس کا موڈ دیکھ کر بحث کیے بنا نارمل انداز میں بولا اور پولیس اسٹیشن سے باہر نکل گیا شانزے کو بھی اس کے پیچھے آنا پڑا

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.