Chapter 12: قسط 12

"کیسے ہو کب آئے ہاسپٹل"

نمیر آفس سے ہاسپٹل پہنچا تو ثروت کے علاوہ وہاں پر نوفل بھی موجود تھا۔۔۔ ثروت کی دوست نہال کو دیکھنے آئی تو نمیر اور نوفل کوریڈور میں کھڑے ہوگئے وہی نمیر اس سے پوچھنے لگا

"تمہارے آنے سے ایک گھنٹے پہلے آیا تھا،، میرے سامنے ہی نہال کو آئی سی یو سے روم میں شفٹ کیا ہے"

نوفل نمیر کو بتانے لگا

"ڈاکٹر سے بات ہوئی تمہاری کیا کہتے ہیں ڈاکٹر نہال کے بارے میں"

نمیر آفس سے پانچ منٹ پہلے ہی آیا تھا اسلیے نوفل سے معلومات لینے لگا

"کوئی ایسی گہری یا خطرناک چوٹ نہیں جس کی وجہ سے نہال کو ائی سی یو روم میں رکھا جائے البتہ نہال اس گہری نیند اسے کب جاگے ہے اس کا کچھ اندازہ نہیں لگایا جا سکتا۔۔۔ اس لیے فی الحال اسے پرائیویٹ روم میں شفٹ کردیا گیا ہے" نوفل نمیر کو دیکھ کر بتانے لگا

"یعنی کوئی خاص پروگریس نہیں ہے" نمیر مایوس کن لہجے میں بولا

"اس طرح مایوس مت ہو نمیر جس دن نہال کومے سے واپس آجائے گا سب پہلے جیسا ٹھیک ہو جائے گا"

نوفل نمیر کو مایوس دیکھ کر اس کی ہمت باندھتا ہوا کہنے لگا

"ریئ،، سب پہلے جیسے ٹھیک ہو جائے گا،، تمہیں ایسا لگتا ہے۔۔۔۔ اب نہال کے ہوش میں آنے کے بعد بھی نہ ہی کچھ ٹھیک ہو سکتا ہے اور نہ ہی کچھ پہلے جیسا ہوسکتا ہے"

نمیر تلخی سے طنزیہ ہنسی ہنستے ہوئے کہنے لگا۔۔۔۔ جس پر نوفل ایک منٹ کے لئے خاموش ہوگیا پھر بولا

"دیکھو نمیر جو بھی کچھ ہوا اس میں نہ نہال کا قصور تھا،، نہ تمہارا اور نہ ہی عنایہ بھابھی کا۔۔۔۔ یار یہ سب تقدیر کے کھیل ہوتے ہیں ہم اپنی لائف میں آگے کا پلان کر رہے ہوتے ہیں یہ جانے بغیر کے اوپر والے کی کیا پلاننگ ہے۔۔۔ تم نے یہ تو سنا ہوگا کہ جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں۔۔۔ یہی سمجھ لو نہال اور عنایہ بھابھی کا ساتھ اتنا ہی لکھا تھا۔۔۔ اصل میں ان کو تمہاری زندگی میں آنا تھا تمہاری وائف بن کر۔۔۔ تم اس حقیقت کو ایکسیپٹ کرو"

نوفل نمیر کو دیکھ کر سمجھ آنے لگا

"تم جانتے ہو کل رات سے میرے اندر ایک جنگ چھڑی ہے کس کشمکش کا شکار ہو میں تمہیں اندازہ نہیں ہوسکتا۔۔۔ میرا دل اس حقیقت کو قبول نہیں کر رہا ہے اس لڑکی کو میں کیسے بیوی ایکسیپٹ کرو جو میرے بھائی کی پسند تھی،،، جس سے میرے بھائی کی شادی ہونے والی تھی۔۔۔ اگر میں اپنے دل کو سمجھاتا ہوں کہ اب حقیقت اس کے برعکس ہے تو کوئی آواز میرے اندر سے آتی ہے مجھے ایسا کرنے سے روکتی ہے"

نوفل کو اس وقت نمیر بہت بے بس اور لاچار لگا

"دیکھو نمیر میری ایک بات غور سے سنو اس حقیقت کو اب تمہیں اپنے دل اور دماغ میں بٹھانا ہے کہ عنایہ بھابھی تمہاری بیوی ہے شادی کی ہے یار تم نے اور شادی کوئی مذاق بات نہیں ہوتی ہے۔۔۔۔ نہال کی عنایہ بھابھی سے صرف منگنی ہوئی تھی منگنی کوئی ایسا پائیدار رشتہ نہیں ہے منگنی تو انسان دس کر کے توڑ دیتا ہے مگر شادی۔۔۔ شادی کے بعد تو ایک مرد اور عورت شادی مضبوط رشتے میں باندھ جاتے ہیں۔۔۔ میں مانتا ہوں اس بات کو نہال پسند کرتا تھا عنایہ بھابی کو اور ہوسکتا ہے اسکے ہوش میں آنے کے بعد یہ نیوز اسکے لیے کسی شاک سے کم نہیں ہوگی مگر وہ ایک میچور پرسن آہستہ آہستہ وہ حالات کی مناسبت سے ساری سچویشن کو سمجھتے ہوئے اس حقیقت کو قبول کرے گا مگر یہ جب کی بات ہے جب نہال ہوش میں آئے گا،،، ہم اس کے لیے دعا کرسکتے ہیں انشاءاللہ وہ جلد ہی ٹھیک ہو جائے گا لیکن اس وقت کیلئے ضروری ہے کہ تم اپنے اور عنایہ بھابھی کے رشتے پر غور کرو اس کو سمجھو۔۔۔ انہیں وائف سمجھ کر اپنے اور ان کے رشتے کا احساس دلاؤ۔۔۔ یہ ضروری نہیں ہوتا کہ رشتہ بنانے کے لیے عورت ہی ہر دفعہ پہل کرے۔۔۔ نمیر اب شادی کر ہی لی ہے تو دل سے اس رشتے کو بھی قبول کرو اپنے دماغ سے یہ بات نکال دو کہ وہ نہال کی منگیتر تھی بلکے یہ سوچو اب وہ تمہاری وائف ہے"

نوفل کی باتیں ڈرائیونگ کے دوران اس کے دماغ میں گردش کر رہی تھی وہ چپ چاپ اس وقت ڈرائیونگ کر رہا تھا ثروت نے بھی اس سے کوئی بات نہیں کی

"ارے لگتا ہے ہمارے ایریے کی لائٹ گئی ہے"

ثروت کی آ واز پر نمیر نے چونک کر اسے دیکھا پھر اس کا دھیان عنایہ کی طرف گیا۔۔۔۔ نمیر نے کار کی اسپیڈ تیز کردی یقیناً وہ پاگل لڑکی اندھیرے میں ڈر رہی ہوگی۔۔۔ کیونکہ اتفاق سے آج گھر میں کوئی نوکر بھی موجود نہیں تھا جو جنریٹر آن کر دیتا حمیدہ کھانا بنا کر شام میں ہی گھر چلی گئی تھی

"آپ ایک منٹ کار میں ہی بیٹھے میں عنایہ کو دیکھ کر پھر جنریٹر آن کرتا ہوں"

نمیر ثروت کو کہتا ہوا کار سے اتر کر موبائل کی فلش لائٹ آن کر کے عنایہ کو پکارتا ہوا اپنے کمرے کی طرف بڑھا

*****

ثروت کے اسپتال جانے کے بعد عنایہ نمیر کے روم میں آئی خالی بیڈ دیکھ کر اسے دوبارہ نیند آنے لگی رات کو تو ویسے بھی کافی دیر سے سوئی تھی اور بے آرام ہوکر سوئی تھی اوپر سے صبح ہی صبح نمیر نے اسے جگا دیا تھا یہی سوچتے ہوئے عنایہ بیڈ پر لیٹ گئی اور نمیر کے ساتھ اپنا رویہ سوچنے لگی اس نے کبھی نہیں سوچا تھا نمیر اس سے کبھی اتنی سختی سے بھی بات کر سکتا ہے خیر سوچا تو اس نے کبھی نمیر سے شادی کا بھی نہیں تھا۔۔۔ نمیر کا یہ نیا رویہ عنایہ کو تکلیف دے رہا تھا ابھی ایک بھی دن نہیں گزرا تھا اور اسے نمیر کے ساتھ اسے اپنی پوری زندگی گزارنی تھی باقی کی زندگی اس کی کیسی گزرے گی یہی سوچتے سوچتے اس کی آنکھ لگ گئی

دو بجے کے قریب حمیدہ کے زور زور سے اسکا کندھا ہلانے پر عنایہ کی آنکھ کھلی

"عنایہ بی بی کب سے اٹھا رہی ہو جی آپ کو"

حمیدہ عنایہ کے سر پر کھڑی ہوئی اسے بولنے لگی

"ہاں رات کو ٹھیک طرح سے سو نہیں پائی تھی"

اب وہ اسے کیا بتاتی نیند کے معاملے میں وہ شروع سے ہی ایسی تھی کالج جانے کے وقت بوا بھی اسے چار سے پانچ بار اٹھانے آتی تھی

"جی جی وہ تو میں سمجھ گئی تھی رات کو نیند پوری نہیں ہوئی ہوگی"

حمیدْہ دانت نکالتے ہوئے بولی بےوقت کی ہنسی اور بات عنایہ کے سر پر سے گزر گئی

"کوئی کام کیا تمہیں"

عنایہ حمیدہ سے پوچھنے لگی

"جی کھانا کھانے کے لیے بلا رہی تھی بڑی بیگم صاحبہ نمیر صاحب تو رات کو آئے گے۔۔۔۔ میں نے سوچا آپ سے دوپہر کے کھانے کا پوچھ لو آخر کو نئی دلہن ہو آپ اس گھر میں"

حمیدہ نے دوبارہ بولا لفظ دلہن پر عنایہ نے حمیدہ کو دیکھا۔۔۔ اب وہ اپنی نیند والی بات پر حمیدہ کی معنی خیز جملے اور ہنسی پر شرمندہ ہوگئی

"تم چلو میں آتی ہوں تھوڑی دیر میں"

عنایہ حمیداں کو کہہ کر واش روم چلے گئی

کھانے سے فارغ ہونے کے بعد وہ دوبارہ نمیر کے بیڈروم میں آگئی وارڈروب کھول کر،، ڈریسنگ روم سے اپنا سوٹ کیس لاکر اپنا سامان ایک خالی پورشن میں سیٹ کرنے لگی باقی پرفیومز،،، باڈی اسپرے اور تھوڑا بہت میک اپ کا سامان ڈریسر پر موجود نمیر کے پرفیومز کے ساتھ سیٹ کردیا

اب اس نے اپنے حل پر غور کیا اس نے کل رات جو سونے کے لئے ڈریس پہنا تھا وہ اب بھی اسی ڈریس میں موجود تھی شاید اسی وجہ سے ثروت نے اس کو ٹوکا تھا۔۔۔ نمیر کے لیے تیار ہونے کا سوچ کر اس کا دل ہی نہیں چاہا کہ وہ ڈریس چینج کرے مگر اب شاید اس سے ہمیشہ آگے بھی اپنا آپ مار کر چلنا تھا۔۔۔ اس لئے لائٹ کلر کا ایک ڈریس نکال کر وہ شاور لینے چلی گئی بالوں میں برش کر کے لائٹ سی لپ اسٹک لگالی تاکہ ثروت ناراض نہ ہو۔۔ شام سات بجے حمیدہ سب کام نپٹا کر عنایہ سے اجازت لے کر اپنے گھر چلی گئی

تھوڑی دیر شانزے سے موبائل پر بات کرکے اب عنایہ نے فرمان کو کال ملائی اس کی خیریت پوچھنے لگی ابھی فرمان سے بات کرکے فارغ ہوئی تھی کہ لائٹ چلی گئی

لائٹ جانے سے عنایہ نے پریشان ہونا شروع کردیا بار بار اس کے دماغ میں ایک ہی خیال آ رہا تھا کہ وہ پورے گھر میں اکیلی تھی موبائل کی لائیٹ سے اس کی ڈھارس نہیں ہورہی تھی بدقسمتی سے موبائل کی بیٹری لو ہوئی اور موبائل بھی آف ہو گیا اب وہ زور شور سے دعا کر رہی تھی کہ کوئی آ جائے مگر آج کل اس کی دعائیں عرش پر نہیں پہنچ رہی تھی خوف کے بعد اسے رونا آنے لگا

"میرے ساتھ ہی ایسا کیوں ہوتا ہے" عنایہ روتے ہوئے شکوہ کرنے لگی

"تمہیں آئندہ بارش سے کسی سے بھی ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔۔ اگر کسی سے ڈر لگے تو میرے سینے پر اپنا سر رکھ لینا یقیناً میری پناہوں میں تم خود کو محفوظ تصور کرو گی"

عنایہ کے کانوں میں نہال کی آواز گونجی

"کہاں چلے گئے نہال مجھے چھوڑ کر،،، مجھے ڈر لگ رہا ہے آپ پلیز آجائیں"

عنایہ روتی ہوئی کہنے لگی

"عنایہ"

چند منٹ بعد عنایہ کے کانوں نے اپنے نام کی پکار سنی

"نہال"

عنایہ کے لب پڑپڑائے وہ بیڈ سے اتر کر دیوانہ وار،، ٹارچ ہاتھ میں پکڑے نمیر کے سینے سے جا لگی

"کہاں چلے گئے تھے آپ،،، آپ کو معلوم ہے نا اندھیرے سے ڈر لگتا ہے مجھے"

وہ نمیر کے سینے سے لگی سختی سے نمیر کے شرٹ کو مٹھیوں میں دبوچے روتی ہوئی چیخ کر بولی۔۔۔ نمیر کو اندازہ ہوگیا وہ بری طرح ڈری ہوئی تھی اس نے اس نے عنایہ کو خود سے الگ کرنے کے بجائے اس کے گرد اپنے ہاتھوں باندھ کر عنایہ کو مکمل اپنے حصار میں لیتے ہوئے بولا

"آئی ایم سوری مجھے دیر ہوگئی لیکن میں آگیا ہوں نا عنایہ۔۔۔۔ پرامس اب تمہیں کبھی بھی اکیلا نہیں چھوڑوں گا،، نہ خود سے دور کروں گا ہمیشہ تمہارا خیال رکھوں گا بس اب رونا بند کرو" کل رات سے صبح تک کی تلخی عنایہ کے رونے سے کہاں غائب ہوگئی تھی نمیر کو خود بھی اندازہ نہیں ہوا۔۔۔ نوفل کی باتوں کا اثر تھا یا پھر قائم ہونے والے رشتے کی کشش وہ کافی جلدی نمیر کے دل میں نرم گوشہ بنانے میں کامیاب ہوئی تھی

"مجھے کبھی تنہا چھوڑیے گا نہال پرومس کریں آپ ہمیشہ ہی میرے ساتھ رہیں گے"

عنایہ نمیر کے سینے میں منہ چھپائے آنکھیں بند کئے ہوئے بولی جیسے وہ اس کے حصار میں خود کو محفوظ تصور کر رہی ہو

عنایہ کے منہ سے نہال کا نام سن کر نمیر نے ایک جھٹکے سے اسے خود سے الگ کیا ویسے ہی لائٹ آگئی اور کمرہ روشنی میں نہا گیا۔۔۔ عنایہ نے اپنے سامنے نمیر کو کھڑا پایا۔۔۔۔ جو غصے میں گھورتا ہوا اسے دیکھ رہا تھا

عنایہ کے منہ سے نہال کا نام سن کر نمیر نے ایک جھٹکے سے اسے خود سے الگ کیا ویسے ہی لائٹ آگئی اور کمرہ روشنی میں نہا گیا۔۔۔ عنایہ نے اپنے سامنے نمیر کو کھڑا پایا۔۔۔۔ جو غصے میں گھورتا ہوا اسے دیکھ رہا تھا۔۔۔ اس سے پہلے وہ اپنے جملے پر پچھتاتی نمیر نے آگے بڑھ کر اس کو دونوں شانوں سے پکڑا

"میں نہال نہیں ہوں نمیر ہوں۔۔۔ نمیر تمہارا شوہر جس سے تمہاری شادی ہوئی ہے۔۔۔ اگلی بار میرے سامنے اپنے حواس بحال رکھنا ورنہ مجھے دو سیکنڈ نہیں لگے گے تمہارے حواس ٹھکانے لگانے میں" نمیر کی انگلیاں اسے اپنے کندھوں میں گھڑتی محسوس ہوئی۔۔۔ عنایہ سے کچھ نہیں بولا گیا بس وہ سانس روکے نمیر کے خطرناک تیور دیکھنے لگی جو اس کو خونخوار نظروں سے گھور رہا تھا۔۔۔ نمیر ایک جھٹکے سے اس کو چھوڑ کر کمرے سے باہر چلا گیا اور تب عنایہ نے اپنا رکا ہوا سانس بحال کیا

*****

نمیر کو اس وقت عنایہ پر اتنا غصہ تھا کہ وہ اگر گھر سے باہر نہیں نکلتا تو شاید اپنے ہاتھوں سے عنایہ کا گلا ہی دبا دیتا۔۔۔ اس وقت وہ اس کے نکاح میں تھی، اس کی بانہوں میں خود کو چھپائے،، وہ کیسے اس کے بھائی کا نام لے سکتی ہے،،، وہ اسے نہال سمجھ کر اس کی طرف بڑھی تھی نمیر کو یہ سوچ مزید کھولانے لگی بھلا اتنا بھی کوئی حواس باختہ کیسے ہوسکتا ہے

وہ کم عمر تھی مگر کم عقل نہیں۔۔۔ اور اگر کم عقل تھی تو اب نمیر اس کی عقل اچھی طرح ٹھکانے لگانے کا ارادہ رکھتا تھا۔۔۔ دو گھنٹے سے مسلسل گاڑی کو لیے سڑکوں پر آوارہ گردی کرنے کے بعد اب اس نے گاڑی کا رخ دوبارہ گھر کی طرف کیا

*****

جس وقت وہ گھر پہنچا تقریباً رات کا ایک بج رہا تھا عنایہ کو صوفے پر سوتا ہوا دے کر نمیر کو مزید پتنگے لگے۔۔۔ وہ اس کا آرام اور سکون برباد کرکے کتنے مزے سے سو رہی تھی۔۔۔ بیڈروم کی لائٹ آن تھی یقیناً اس نے اپنے ڈر کی وجہ سے آن رکھی تھی۔۔۔ نمیر نے اپنے کپڑے لینے کے لیے وارڈروب کھولی تو اس پورشن میں ترتیب سے سب عنایہ کے کپڑے رکھے تھے اس نے مڑ کر ایک نظر سوتی ہوئی عنایہ پر دوبارہ ڈالی۔۔۔ اور وارڈروب کا دوسرا ڈور کھول کر اپنا آرام دہ سوٹ نکالا

جب وہ ڈریسنگ روم میں جانے لگا تو سامنے ڈریسر پر بھی اس کے پرفیومز شیونگ کٹ کے ساتھ عنایہ کی چیزوں کا اضافہ تھا۔۔۔ اور سب سے بڑا اضافہ تو اس کی زندگی میں ہوا تھا،، جو اس وقت اس کے کمرے کے صوفے پر اپنے ہوش و حواس سے غافل تھا۔۔۔ نمیر اپنے کمرے میں اور اپنی زندگی میں اچانک اس اضافے پر اگر خوش نہیں تھا تو ناخوش بھی نہیں تھا۔۔۔ وہ ناخوش کیوں نہیں تھا صوفے کے پاس رک کر عنایہ کو دیکھتا ہوا سوچنے لگا

کیا ہر مرد کی طرح اسے بھی ایک خوبصورت بیوی چاہیے تھی،،،، وہ عنایہ کے خوبصورت چہرے پر اپنی نظروں ٹکائے سوچنے لگا۔۔۔۔ وہ صرف خوبصورت تو نہیں تھی بلکے معصومیت بھی اس کے چہرے کا خلاصہ کرتی تھی وہ غور سے اس کے چہرے کے ایک ایک نقش کو دیکھ کر سوچنے لگا۔۔۔۔ دل میں اچانک خواہش جاگی کہ وہ اس کے چہرے کے نقوش کو چھو کر دیکھے۔۔۔ مگر اس کے جاگ جانے کے ڈر سے نمیر نے اپنا ارادہ ترک کیا۔۔۔۔ نمیر اسکو دیکھ کر اسکی نیچر کے بارے میں سوچنے لگا۔۔۔ وہ بالکل شیشے کی ماند تھی بالکل شفاف،،، اندر سے باہر سے ایک جیسی۔۔۔ ہر طرح کی بناوٹ سے پاک۔۔۔ ہاں اسے یہ معلوم تھا وہ ایک ڈرپوک دبو سی لڑکی ہے چھوٹی چھوٹی چیزوں اور باتوں سے ڈر جانے والی۔۔۔۔ تھوڑی دیر پہلے جب وہ خوف سے نمیر کے گلے لگی تھی تب نمیر کا دل بہت زور سے دھڑکا تھا۔۔۔ اسکے دل کو اچانک کچھ ہوا جیسے کوئی احساس جاگا ہو نمیر کا دل چاہا وہ اسے اپنی بانہوں میں چھپا کر اس کا سارا ڈر نکال دے مگر پھر کیا ہوا یہ سوچ کر نمیر کا موڈ خراب ہونے لگا۔۔۔ وہ سخت قسم کی گھوری عنایہ پر ڈال کر اپنے کپڑے لے کر ڈریسنگ روم میں چلا گیا

ٹراؤزر اور ٹی شرٹ میں ملبوس جب وہ ڈریسنگ روم سے باہر نکلا تو عنایہ کو اسی اینگل میں سوتا پایا۔۔۔ نمیر نے اس کو سوتا ہوا دیکھ کر جگانے کا ارادہ ترک کیا مگر جیسے ہی اس کو خیال آیا تھوڑی دیر پہلے وہ اس کی بانہوں میں اسے نہال سمجھ بیٹھی تھی

"اگر میرے بیڈروم میں رہنا ہے پھر تو میرا ہی بن کر رہنا ہوگا۔۔۔۔ جب شوہر میں ہوں تمہارا اور تم میرے نکاح میں ہو تو اصولاً تمہارے حواسوں پر مجھے ہی سوار رہنا چاہیے آج کے بعد ایسا ہی ہوگا"

نمیر نرمی سے اس کے ملائم گال کو چھو کر دل ہی دل میں اس سے مخاطب ہوا

"عنایہ"

نمیر اس کے سر پر کھڑا ہوکر اسے پکارنے لگا مگر جب وہ دو سے تین بار پکارنے پر بھی نہیں اٹھی تو۔۔۔ نمیر اپنا منہ اس کے کان کی طرف لاکر زور سے اس نام پکارا۔۔۔۔ جس سے عنایہ ایک دم ہڑبڑا کر اٹھ گئی اور اب وہ نیند میں ڈوبی آنکھوں سے نمیر کو حیرت سے دیکھ رہی تھی

"سونے کا تم نے کیا کوئی ریکارڈ قائم کرنا ہے،،، میری شکل کیا دیکھ رہی ہوں اٹھو کچن میں چلو اور مجھے کھانا دو" عنایہ کو اپنی طرف گھورتا ہوا دیکھ کر نمیر سنجیدگی سے بولا

"آپ اس وقت کھانا کھائیں گے"

عنایہ نے گھڑی میں ٹائم دیکھا جو کہ رات کے دو بجا رہی تھی اور اس وقت عنایہ کا نیند سے برا حال ہو رہا تھا

"کیوں تم کیا چاہتی ہو کہ میں بھوکا ہی مر جاؤں۔۔۔ تم جیسی بیوی تو کسی دشمن کو بھی نہیں ملنی چاہیے جسے اپنے شوہر کا احساس ہی نہ ہو"

نمیر اسے مزید شرمندہ کرتا ہوا کہنے لگا۔۔۔۔ عنایہ صوفے سے اٹھ کر اپنا دوپٹہ ٹھیک کرنے لگی

"میں نے صرف آپ سے اتنا پوچھا ہے کہ آپ اس وقت کھانا کھائیں گے کیونکہ رات کافی ہو گئی ہے۔۔۔۔ کھانا دینے سے انکار تو نہیں کر رہی میں"

عنایہ اس کو دیکھتی ہوئی افسوس سے بولی

"تم ذرا انکار کر کے تو دیکھو پھر دیکھو کیا کرتا ہوں تمہارے ساتھ"

نمیر اس کے قریب آ کر بولا تو عنایہ کو حیرت ہوئی اسے سمجھ میں نہیں آیا آخر کس بات کو لے کر وہ اس سے لڑنے کے موڈ میں ہے ۔۔۔

عنایہ اس کی بات کا کوئی جواب دی بنا کچن میں چلی آئی اور فرج سے چاول نکالنے لگی آج حمیدہ نے اس کے کہنے پر ہی یخنی پلاؤ بنایا تھا

"چاول نہیں کھاؤں گا میں اس وقت"

اپنے عقب سے عنایہ کو نمیر کی آواز سنائی دی عنایہ نے بغیر کچھ بولے دوپہر کا رکھا ہوا قورمہ نکالا۔۔۔ نمیر وہی چیئر پر بیٹھ کر اس کی ایک ایک حرکت نوٹ کرنے لگا اور مائیکرویو اون میں قورمہ گرم کرنے کے بعد وہ چنگیر سے روٹی نکال کر گرم کرنے لگی

"دوپہر کی روٹی نہیں تازہ روٹی بناؤ میرے لئے"

اب وہ عنایہ پر ایک اور حکم صادر کر چکا تھا عنایہ نے گلابی آنکھوں سے جو نیند کی وجہ سے بوجھل ہو رہی تھی ایک نظر نمیر کو دیکھا وہ اسی کو دیکھ رہا تھا۔۔۔ عنایہ نے بغیر کچھ کہے فرج سے آٹا نکالا اور روٹی کے دو پیڑے بنائیے

"چڑیا جتنی خوراک نہیں ہے میری، مرد ہوں میں اور جتنا تمہارے ہاتھ کی روٹی کا سائز ہے بندہ آرام سے چار روٹیاں کھا جائے"

وہ اٹھ کر عنایہ کے پاس آیا تھوڑا سا آٹے نکال کر عنایہ کو تھمایا عنایہ نے اس کا بھی پیڑہ بنایا اور دس منٹ کے اندر تین روٹیاں بنا کر قورمہ پلیٹ میں نکال کر روٹیوں کا چنگیر نمیر کے سامنے رکھتی وہ کمرے میں سونے کے لئے جانے لگی

"کہاں جا رہی ہو یہ دوبارہ گرم کرو روٹیاں بنانے کے چکر میں ٹھنڈا ہوگیا"

نمیر کے کہنے پر عنایہ نے نمیر کو دیکھا ضبط کرتی ہوئی قورمہ دوبارہ گرم کرنے لگی

"جلدی سے کھالیں کہیں روٹیاں ٹھنڈی نہ ہو جائے"

پلیٹ دوبارہ نمیر کے سامنے رکھ کر عنایہ آہستہ سے بولی

"زبان کم چلاؤ پانی کا جگ اور گلاس رکھو ٹیبل پر"

نمیر اس کے تپے ہوئے چہرے کو دیکھ کر ایک بار پھر بولا۔۔۔ عنایہ کا شدت سے دل چاہا کے وہ گلاس ٹیبل پر رکھنے کی بجائے اس کے سر پر دے مارے کیونکہ وہ نوٹ کر رہی تھی وہ کافی دیر سے اسے بلاوجہ زچ کر رہا تھا اس سے پہلے وہ عنایہ کو کبھی اتنا برا نہیں لگا۔۔۔ ٹیبل پر پانی سے بھرا جگ اور گلاس رکھ کر وہ کچن سے نکل گئی

"عنایہ"

اپنے نام کی صدا پر دوبارہ پیر پٹختی ہوئی وہ کچن میں آئی

"آخر ہو کیا گیا ہے آپ کو"

اب عنایہ کی آنکھوں میں نیند کم اور حیرت زیادہ دی آخر وہ کیوں اس کے ساتھ ایسا کر رہا تھا

"تم نے کھانا کھایا تھا"

نمیر سنجیدہ تاثرات سے اس کو دے کر پوچھنے لگا

"جی انٹی کے ساتھ کھا لیا تھا"

آدھا کھانا ٹھونسنے کے بعد اسے عنایہ کا خیال آیا تھا عنایہ تپتی ہوئی سوچنے لگی اور جانے کے لیے واپس مڑی تو دوبارہ نمیر نے اس کو پکارا

"میں تمہاری فکر کر کے کھانا کھانے کا نہیں پوچھ رہا۔۔۔ اس لیے پوچھ رہا ہو تم نے یہ قورمہ ٹیسٹ نہیں کیا اس میں نمک کم ہے چلو نمک اٹھا کر دو مجھے"

نمیر کے بولنے پر عنایہ صدمے سے اسے دیکھنے لگی۔۔۔ پہلی بات تو یہ کہ قو رمے میں نمک بالکل مناسب مقدار میں موجود تھا دوسرا یہ کہ نمک دانی کھانے کی ٹیبل پر ہی موجود تھی مگر وہ ہاتھ بڑھا کر نمک دانی لینے کی بجائے اس کام کے لیے بھی عنایہ کو آواز دے رہا تھا

عنایہ اس کے ہاتھ میں نمک دانی پکڑا کر وہی کرسی کھینچ کر بیٹھ گئی

"گڈ یہ پہلا تم نے اچھا کام کیا ہے جب تک شوہر کھانے سے فارغ نہیں ہو جائے بیوی کو اسی طرح اس کے سامنے بیٹھنا چاہیے"

نمیر عنایہ کو بولتا ہوا اب مزے سے کھانا کھانے لگا

"کاش شوہر بھی ایسا ہو جو اپنی بیوی کی نیند کا احساس کر لے"

نہ چاہتے ہوئے بھی عنایہ کے منہ سے شکوہ نکلا

"تو ابھی بیڈ روم میں جاکر تمہیں سونا ہی ہے۔۔۔ کون سا میں تمہیں رات بھر جگانے کا پلان بنانے لگا ہوں"

عنایہ کا شکوہ سن کر نمیر بولا اور چپ کرکے اپنا کھانا کھانے لگا

جبکہ عنایہ اس کی بات سن کر اور اس کے جملے پر غور کر کے خاموشی سے بیٹھی برتنوں کو گھورنے لگی

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.