سامنے نظر گی تو ہلتے پردے سے اپنی ماں کو پرسکون سونا دیکھ کر انہیں بتانے کا ارادہ یرک کر دیا۔۔ کیونکہ وہ جانتی تھی کہ یہ آخری رات ہو گی جو وہ اس طرح کسی بھی فکر یا پریشانی سے آزاد ہیں۔۔۔۔
فون اٹھا کر وہ سوچنے لگی کہ کس سے مدد مانگی جائے۔۔۔
کون کرے گا اس کی مدد،،،، دل سے بے ساختہ آواز آئ۔۔۔
حد سے زیادہ سچائی انسان کو تنہا کر دیتی ہے اسے آج اندازہ ہوا تھا۔۔۔۔
رشوت اور ایر ورسوخ کے بغیر اس دنیا میں گزارا کتنا ناممکن ہے اسے آج کی رات نے اچھے سے سیکھا دیا تھا۔۔۔ فون ہاتھ میں پکڑے وہ ساری رات پریشانی سے چکر پر چکر کاٹتی رہی۔۔۔۔
جب سب در بند ہو جائیں تو بھی ایک در ہے جو ہمیشہ کھلا رہتا ہے۔۔۔
اور مرحا کمال کو تو صرف اسی در سے سفارش کی امید تھی۔۔۔۔۔
فجر کی نماز ادا کر کے وہ جلدی سے ناشتہ بنانے لگی۔۔۔۔
اماں کے علم میں لائے بغیر وہ جیل جا کر م سے ملنے کا ارادہ رکھتی تھی۔۔۔۔
چل اوئے تیری ملاقات آئ ہے۔۔۔""
""زانی کہیں کا نا ہو تو حوالدار کے تلخ جملے اسے اندر تک لہو لہان کر گئے۔۔۔ وہ جانتا تھا کہ اسے دماغی طور پر اذیت دینے کیلئے ان سب کو ایسے الفاظ کا حکم دیا گیا ہے۔۔۔۔
اپنے لیے زانی کا لفظ سببا وہ بھی یب جب آپ کا کردار شیشے کی مانند صاف ہو تو کتنا تکلیف دہ ہونا ہے م کمال سے بہتر کون بتا سکتا تھا۔۔۔۔
کل رات جس قدر خاطر تواضع کی گئی تھی اب تو چلنا بھی محال لگ رہا تھا۔۔۔۔ سوچنے سمجھنے کی صلاحیتیں تو کل کی مار نے مفلوج کر دی تھیں۔۔۔ قانون جرم ثابت ہونے سے پہلے جسمانی تشدد کی اجازت نہیں دیتا ،،، لیکن قانون صرف قانون کی کتابوں یا پھر ٹی وی کے آگے بیٹھے سیاستدانوں کی زبانوں پر ہی اچھا لگتا ہے،،، حقیقت میں تو اس کا کوئی وجود ہی نہیں ہونا۔۔۔
منتشر دماغ کے ساتھ وہ ملاقات والے کمرے کی طرف بڑھ گیا۔۔۔
دماغ کی کھڑکیاں تو سامنے کھڑی مرحا کو دیکھ کر کھلیں۔۔۔ اس کے تو لاشعور میں بھی نہیں تھا کہ صبح کے سات بجے وہ کراچی آ سکتی ہے،،،، اس کی آنکھوں میں دیکھ کر م بے گناہ ہونے کے باجود بھی خود کو مجرم سمجھنے لگا تھا۔۔۔ تھکن دکھ بے بسی فرب اذیت کی طویل داستانیں لیے وہ سبز آنکھیں ویران کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی تھیں۔۔۔۔۔
چل بے بیس منٹ ہیں تیرے پاس۔۔۔ دو منٹ صبر نہیں ہوا اس "" ""محترمہ کو۔۔،، صبح صبح ہی یار کو ملنے آ گی ہے۔۔۔۔
حوالدار نے نخوت سے انہیں دیکھ کر کہا۔۔۔۔
اس سے پہلے م غصے سے اس حوالدار کا حشر بگاڑنا کمرے میں ایک زوردار تھپڑ کی آواز گونجی تھی ۔۔۔ حوالدار کو اپنی دنیا گھومتی ہوئ محسوس ہوئی تھی۔۔۔اس نازک لڑکی کا اتنا بھاری ہاتھ اس کی پوری
کائنات گھما گیا۔۔۔۔ م نے بھی حیرت سے مرحا کو دیکھا۔۔۔
بے غیرت انسان،،،، لعنت ہے تجھ پے،،،، "" ک بھائ ہے وہ میرا۔۔۔ مییا۔۔۔۔
چل دفع ہو ،،، اس سے پہلے تجھے مرا چکھاوں،،،، جانتا نہیں ہے مجھے ،،،، ایک کام کر باہر جا کر موبائل کھول اور گوگل پر مرحا کمال لکھنا،،،، دو منٹ میں جان جائے گا ۔۔ اور اگر ایک گھنٹہ کے ""دوران کوئی یہاں آیا تو پھر تو اپنی خیر منانا۔۔۔
اس کا لہجہ،،، اس کا بات کرنے کا طریقہ،،، اس کی غنڈی گردی م کمال کو جھٹکے پر جھٹکا دے گی۔۔۔۔
""یہ کیسی زبان استعمال کی ہے تم نے مرحا۔۔۔""
وہ ابھی بھی حیرت سے باہر نہیں نکلا تھا۔۔۔
""اس سب کے پیچھے اسی کامران کا ہاتھ ہے کیا۔۔۔""
اس کی بات کو نظرانداز کر کے مدعے پر آئ تھی۔۔۔ دونوں عجیب تھے،،، کہے بغیر پوری بات جان لینے والے۔۔۔۔
ہ ممم ""م،،، وہ دراصل""
پوری کہانی نہیں سٹتی،،، کیونکہ فریب میں کوئی دلچسپی نہیں "" ہے۔۔۔ اگر تم اس لیے پوری بات بتا رہے کہ مجھے تم پر یقین نہیں ہے ""تو بہت افسوس ہوا تمہاری سوچ پر۔۔۔
اس کے حلی کو دیکھ کر دکھ ہوا تھا۔۔۔ وہ وجیہ مرد ایک ہی رات میں برسوں کا بیمار لگ رہا تھا۔۔۔
""اس لیے پوری کہانی بتا رہا ہوں نا کہ تمہیں آسانی ہو۔۔۔""
اس کی فکر دیکھ کر م کو بے انتہا پیار آیا تھا اس پر ۔ برقعے میں خود کو چھپائے وہ ایک عظیم لڑکی لگ رہی تھی۔۔۔۔
""کوئی تمہاری بے گباہی کا گواہ۔۔۔""
اس کی آنکھوں میں دیکھتے ہوئے مختصر مگر اہم سوال کر رہی تھی ساتھ ساتھ کاغذ پر چند نکات بھی لکھ رہی تھی۔۔۔۔
""ہاں۔۔۔""
کاغذ پر چلتا ہاتھ تھما۔۔۔ وہ تو اس سوال کے آگے نہیں لکھ چکی تھی،،، لیکن اس کا جواب مرحا کمال کو اس کی طرف سوالیہ نگاہوں سے دیکھنے پر مجبور کر گیا۔۔۔۔
ایک لڑکی ہے اس سارے واقعے کو اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے اس "" ""نے۔۔۔۔۔
اور پھر اسے ساری روداد بتائ جس کا ایک ایک لفظ مرحا کو اس دھوکے اور فریب کی دنیا سے نفرت کرنے پر مجبور کر گیا۔۔۔۔
ایک لڑکی تمہارے حق میں گواہی دے گی وہ بھی یب جب معاملہ "" اتنا اوپر کا ہو،،، اور دوسری لڑکی کی عزت کا مسئلہ ہو۔۔۔۔
""تمہیں نہیں لگتا ناممکن ہے۔۔
""جانتا ہوں،،، وہ نہیں دے گی گواہی،،،، ""
ظاہر ہے اس معاملے میں کون پڑنا چاہے گا،،،، لوگ تو وسیے ہی تھانے کچہریوں سے دور بھاگتے ہیں اور اب تو وزیر اعلیہ کی بھانجی کا معاملہ تھا۔۔۔
""اس لڑکی کے بارے میں کچھ جانتے ہو۔۔۔""
حد ہے اتنی ہربری میں اس سے اس کا حس نسب تو جاننے سے "" ""رہا۔۔۔
چر کر دیا گیا جواب مرحا آسودگی سے مسکرا دی۔۔۔۔ جیل میں گزاری
گی ایک رات نے اسے کیا سے کیا کر دیا تھا۔۔۔۔
ہمارے پاس ایک ہی راستہ ہے۔۔۔۔ وہ یہ کہ کسی طرح کامران کو "" بے نقاب کیا جائے،،، لیکن یہ نہایت مشکل کام ہے۔۔۔۔ اس کیلئے ہمیں اس لڑکی کی گواہی کی بھی ضرورت ہو گی۔۔۔۔
یہ کام واقعی مشکل ہے۔۔۔ اور اوپر سے الیکشن کے دن فریب ہیں،،، مجھے صبح نو سے شام نو تک کوریج کرنی ہوتی ہے۔۔۔۔
اوپر سے اماں،،، وہ تو برداشت نہیں کر پائیں گی،،، وہ تو پہلے ہی اس میڈیا کے خلاف ہیں۔۔۔۔۔
""مجھے کچھ سمجھ نہیں آ رہا۔۔۔
وہ حد سے زیادہ صاف گوئی سے کام لے رہی تھی،،، نہ اسے باتیں گھمانے پسند تھا اور نہ ہی م جھوٹی تسلیوں پر یقین رکھ تھا۔۔۔۔۔
ساری کوشش بے کار ہیں ،،، الزام اتنا طاقتور ہے کہ پھانسی نہ بھی "" ""ہوئی تو ساری زندگی اس کال کوٹھری میں سڑنا رہوں گا۔۔۔
اس کا ایک ایک لفظ نااُمیدی کی طویل داستان سنا رہا تھا ۔۔۔۔
نا امیدی کی باتیں کیوں کر رہے ہو م،،، نا امیدی کفر ہے۔۔۔""
"". ان وحس ناک سلاخوں کے پیچھے ایک لمحہ بھی گزاریں نہ تو ہر "" امید ٹوٹ جاتی ہے۔۔۔۔ جب سچائ کا پتا ہو نہ تو خود کو جھوٹی تسلیوں سے بہلایا نہیں جانا۔۔۔ کیونکہ یہ تکلیف دیتی ہیں۔۔۔۔
تم سچ تو یہ ہے کہ ہماری ٹکڑ میں پوری سندھ حکومت ہے۔۔۔ سندھ پولیس ہے۔۔۔
سندھ کی عدالتیں سندھ حکومت کے ساتھ ہیں۔۔۔
ہم ایک معمولی سے رپوڑٹر کے بچے ہیں۔۔۔ جو لوگ کل مجھ سے اظہار ی محبت کرتے نہیں ھکنے تھے آج مجھے زانی کہہ کہہ کر مجھ پر تھوک رہے ہیں۔۔۔۔۔
اور تم خود بتاؤ کون مائ کا لال وزیر اعلی سندھ کے خلاف ہمارا کیس لڑے ""گا۔۔۔ اور کوئی لڑ بھی لے تو فیس کہاں سے لائیں گے۔۔۔۔ بتاؤ صاف گوئی اتنی تکلیف دیتی ہے اسے آج اندازہ ہوا تھا۔۔۔۔ اس کا عجیب سا لہجہ مرحا کو خوفزدہ کر گیا۔۔۔ یہ تو کوئی کمزور سا م تھا اس کا بہادر بھائ تو نہیں تھا یہ ۔۔
""مجھ پر بھروسہ کرتے ہو۔۔۔""
اس وقت ہمیں امید یا بھروسہ کی نہیں بلکہ مضبوط سفارش،،،، "" ""ڈھیر سارا پیسہ چاہیے۔۔۔۔
مرحا نے حیرت سے اسے دیکھا تھا۔۔۔۔
""اللّ کی سفارش پر بھروسہ نہیں ہے کیا؟ ؟؟ ؟۔۔۔""
یہ جملہ م کمال کی زبان پر قفل لگا گیا۔۔۔۔۔بحث کی گنجائش ہی نہیں بچی تھی۔۔۔۔
""اس لڑکی کا خاکہ بنوا سکت ہو نا۔۔۔""
ہاتھ میں بندھی گھڑی پر وقت دیکھ کر جلدی سے پوچھا۔۔۔
ہ ممم مم م ""م""
سامنے دیوار کو گھورتے اس لڑکی کا حلیہ یاد کیا تھا۔۔۔۔
ایک بندے کو بلوا رہی ہوں ،،،، خاکہ بنوا کر دو مجھے۔۔۔""
ایسے مت گھورو،،، احتیاطاً لائ تھی ساتھ،،، وقت ضائع نہیں کرنا
چاہتی،،، تمہیں جلد سے جلد یہاں سے رہائی دلوانا چاہتی ہوں۔۔۔
""
اسکو سوالیہ نگاہیں دیکھتے فورا سے صفائ پیش کی تھی۔۔۔۔
م اس کی عقلمندی کو سراہ کر رہ گیا۔۔۔
""پہلی پیشی کب ہے۔۔""
خاکہ بنانے والا گیا تو وہ م سے پوچھنے لگی۔۔۔۔
""پرسوں۔""
محض ایک لفظی جواب دے کر وہ خاموش ہو گیا۔۔۔
ہ ممم مم م م،،، اس لڑکی کا پتا لگواتی ہوں۔۔۔ اور تم فکر نہ کرنا،،، ابھی "" حیداباد جا رہی ہوں کوریج کیلئے۔۔۔۔ پھر اسکو بھی ڈھویدتی ہوں۔۔۔
ناامیدی کفر ہے یاد رکھنا۔۔۔ اس سے بھی برے حالات کا سامنا کرنا پڑنا ہے،،، سچ اور حق کا راستہ بہت کٹھن ہونا ہے۔۔۔۔ ہمت مت ہارنا کیونکہ مرحا کمال اپنے بھائ کو ہارنا ہوا نہیں دیکھ سکتی۔۔۔۔
""جلد ہی ملنے آؤں گی ۔۔ اپنا خیال رکھنا۔۔۔
اس کے گلے لگ کر بولتے ہوئے آنکھیں نم ہو گی تھیں۔۔۔ جتنی مرضی بہادر تھی لیکن اپنے بھائ کیلئے وہ ایک روایتی صنف نازک تھی۔۔۔۔
ملاقات میں ابھی دو منٹ باقی تھے لیکن وہ اس سے مل کر پر اعتماد چال چلتی باہر نکل ائ۔۔۔ م گرنے کے سے انداز میں کرسی پر بیٹھ گیا۔
۔ دماغ صرف اور صرف اس کی باتوں میں اٹکا ہوا تھا۔۔۔۔
""جان گئے مجھے۔۔۔""
باہر ہی حوالدار کو سوجھے منہ کے ساتھ بیٹھا دیکھ کر پوچھا۔۔۔۔ وہ محض اس کے تھپڑ کو یاد کرنا جھرجھری لے گیا۔۔۔ دیکھنے میں وہ ایک نازک سی لڑکی تھی لیکن تھپڑ تو آسمانوں کی سیر کروا گیا۔۔۔۔
میرے بھائ کو زانی کہا نا تو زبان کاٹ دوں گی۔۔۔۔ یاد رکھنا،،،، "" ایک ایک پل کی خبر ہے مجھے۔۔۔۔
یہ وردی ایروانا میرے بائیں ہاتھ کا کھیل ہے۔۔۔۔ اور دوسری بات ""اس پر تشدد کرتے ہوئے ہاتھ ہلکا رکھنا۔۔۔۔ سمجھے ۔ ۔
اسکو اچھی طرح دھمکا کر وہ باہر کھڑے رکشے میں بیٹھ کر اپنی منزل کا رخ کر گی۔۔۔۔۔
چونکہ کوریج شروع کرنے میں دو گھنٹے تھے اس لیے اس کا ارادہ یونیورسٹی آف کراچی جانے کا تھا۔۔۔۔۔
یب تک خاکہ بھی بن کر آجانا۔۔۔۔۔
""ارے آئیے مرحا صاحبہ کیسی ہیں آپ۔۔۔""
پرنسپل گرمجوشی سے اس کا استقبال کرنے لگی۔۔۔ یہ دنیا ابھرتے سورج کو سلام کرتی ہے جبکہ ڈوبتے سورج کو تھو تھو۔۔۔
وہ گھڑی پر نظر دوڑاتی ان کی خوشامد سے تنگ آ چکی تھی۔۔۔۔
بہت شکریہ آپ کا۔۔۔۔""
وہ دراصل ایک کام تھا مجھے۔۔۔۔ اس لڑکی کے بارے میں معلومات ""چاہیے۔۔۔
خاکہ اس کی طرف بڑھاتے ہوئے کہا۔۔۔
پرنسپل کے چہرے پر حیرانی پھیلی۔۔۔ وہ کیوں مانگ رہی تھی کسی لڑکی کی معلومات۔۔۔۔
دیکھیں میم ،،، اس طرح کسی کی معلومات میڈیا تک پہنچانا ہمارے "" اصولوں کے خلاف ہے۔۔۔۔ اور خاص طور پر لڑکی۔۔۔۔ میں ""معزرت چاہتی ہوں۔۔۔
مرحا نے دانت کچکچاتے ہوئے اسے گھورا۔۔۔۔
ہم صحافیوں کا سب سے برا مسئلہ پتا کیا ہے ہم زبان سے سب کچھ "" اگلوا لیتے ہیں۔۔۔۔ ہمیں کچھ نہ بھی پتا ہو نہ تو ہم باتوں کا ایسا جال بچھاتے ہیں کہ مقابل سب کچھ سچ سچ بتانا شروع کر دیتا ہے۔۔۔۔۔
آپ کے خلاف بہت سی معلومات ہے میرے پاس کسی دن فرصت سے مل بیٹھ کر اس پر روشنی ڈالیں گے،،، ابھی مجھے اس کا نام پتا بتائیں اس ""سے پہلے میں ٹیڑھی انگلی سے گھی نکالوں۔۔۔
پرنسپل سٹپٹاتی ہوئ کسی کو بلانے لگی۔۔۔۔
دیکھیے پلیز کسی کو بتائیے گا مت کہ ہم نے آپ کو معلومات دی "" ""ہے۔۔۔
.""بے فکر رہیں۔۔۔""
ذو معنی لہجے میں کہتی وہ فون کھول کر بیٹھ گی۔۔۔۔
اگلے لمحے اس لڑکی کی مکمل معلومات میز پر موجود تھی۔۔۔۔
اس کا حس نسب جان کر مرحا کو لگا ساتوں آسمان کسی نے اس کے سر پر گرا دیے ہوں۔۔۔۔
دلاور آفندی کی نواسی،،، اور عدالت میں گواہی اسے امید کا آخری دیا بھی بجھتا ہوا محسوس ہوا۔۔۔۔
چہرے کا رنگ پھیکا پڑا تھا۔۔۔۔
خود پر قابو پاتی وہ جلدی سے کاغذ کو بیگ میں ڈالنے لگی۔۔۔۔
برے پکے اصول ہیں بھی۔۔۔۔۔کمال ہے میری دو منٹ کی "" تقریر پر آپ نے اس بیچاری لڑکی کی معلومات مجھے دے دی۔۔۔ یہ ""بھی نہ سوچا کہ وہ اس فریب کی دنیا میں پھنس سکتی ہے۔۔۔
اب کی بار پرنسپل کا رنگ اڑا تھا۔۔۔۔
""آپ نے کہا تھا کہ""
صحافی کی زبان پر بھروسہ کرنا سایپ کو دودھ پلانے کے مترداف "" ہے۔۔۔۔۔یہ ہماری زبان ہی تو ہوتی ہے جو دو منٹ میں کسی کی عزت کی دھجیاں بکھیر دیتی ہو۔۔۔صحیح کو غلط ثابت کرنے کیلئے ہمیں دو منٹ لگتے ہیں ۔۔۔
آئندہ احتیاط کرنا ،،، اسے مشورہ سمجھیں یا نصیحت آپ کی مرضی۔۔۔۔۔
""خدا حافظ۔۔۔
اس کی اگلی منزل اب حیداباد تھی جہاں سارا دن کام کرنے کا بعد وہ ٹھنڈے دماغ سے اس سارے مسئلے کو سوچنے کا ارادہ رکھتی تھی۔۔۔۔۔
بھائی کی محبت ایک جگہ لیکن اس چکر میں کام میں کوناہی کرنا اس کے اصولوں کے خلاف تھا۔۔۔۔
ابھی تو میر عالیہان آفندی کا مقابلہ بھی کرنا تھا۔۔۔۔ تھک ہار کر وہ سبب کی پشت سے ٹیک لگا گی۔۔۔۔
فرض ،،، کام اور بھائ کی محبت کے درمیان وہ نازک سی لڑکی بری طرح پھنس چکی تھی۔۔۔
مدد کرنے والی صرف ایک ذات تھی،،،، ذات باری تعالٰہ۔۔۔۔۔
""راجو۔۔۔""
عالیہان لیپ ناپ پر جھکا کوئی ویدیو دیکھ رہا تھا۔۔۔ ساتھ ساتھ سیگریٹ کے بھی کش لگا رہا تھا۔۔۔۔
""حکم سائیں۔۔۔""
راجو پاس ہی کھڑا اس کے حکم کا منتظر تھا۔۔۔۔
""میں سوچ رہا ہوں کہ جلسے میں چلا جاؤں۔۔۔""
راجو نے حیرت سے اسے دیکھا۔۔۔ وہاں اس کے تاثرات تو بتا رہے تھے کہ وہ نہیں جائے گا لیکن اب۔۔۔
""جو آپ کی مرضی سائیں۔۔۔""
حیرت کو پس پشت ڈال کر جی حضور کہا تھا۔۔۔
""کسی ماہر نسانے باز کو بلاؤ۔۔۔""
سیگریٹ کو ایش ٹرے میں مسل کر وہ کھڑکی کے پاس جا کھڑا ہوا۔۔۔۔
شام کے وقت لان کا منظر حسین لگ رہا تھا۔۔۔۔
""جو حکم سائیں۔۔۔""
وہ ایک دفعہ پھر سوال کرنے کی شدید خواہش کے باجود سوال نہ کر پایا۔۔۔
مجھ پر حملہ کرواؤ،،،، سستی شہرت کا یہ طریقہ ہم بھی آزمائیں "" گے۔۔۔
گولی بازو کو صرف چھو کر گزرنی چاہیے۔۔۔
""لوگوں کی ہمدردی حاصل کرنے کا بھی اپنا ہی مرا ہے۔۔۔۔
راجو کیلئے حیرانی کی بات نہیں تھی۔۔۔ ایسے کی حملے دلاور آفندی اور زاور آفندی بھی خود پر کروا چکے تھے۔۔۔۔
سائیں بندوبست ہو جائے گا۔۔۔۔""
""تو پھر کل کیلئے انتظام کرواؤں۔۔
""ہاں اور کوئی اونچ نیچ نہیں ہونی چاہیے۔۔۔۔""
باہر ڈوبتے سورج کو دیکھتے وہ فضا میں سیگریٹ کا دھواں چھوڑ رہا تھا۔۔۔۔
وہ زمین پر ماں کی گود میں سر رکھے بیٹھی تھی۔۔۔ دونوں رو رہی تھیں۔۔۔ قسمت کی ستم ظریفی جس نے خوشیوں کی ایک ہلکی سی جھلک دکھا کر دکھوں کی دنیا میں دھکیل دیا تھا۔۔۔۔
اپنے بیٹے کے خلاف اتنا برا الزام سببا ایک ماں کیلئے موت کے برابر تھا۔۔۔ بیٹا بھی وہ جس کے کردار کی گواہی اس کے مخالف بھی دیتے تھے لیکن وہ اس فریب چشم میں بری طرح پھنس چکا تھا۔۔۔۔
یہ بری ظالم دنیا ہے مرحا جہاں تم دونوں جا کر پھنس گئے ہو۔۔۔۔""
م کیسے بچے گا،،،، ہم غریب لوگ ہیں اور وہ اتنے طاقتور۔۔۔۔
""،،، یا اللّ اس دن سے پہلے ہی میں مر کیوں نہ گی۔۔۔
مرحا تڑپ کر پیچھے ہٹی۔۔۔۔
""اماں،،، ""
ہ محض لب پھڑھرائے تھے۔۔۔۔۔
اگلے لمحے وہ جھٹکے سے اٹھتی کمرے میں جا کر بند ہو گی تھی۔۔۔
دروازے کے ساتھ ٹیک لگائے وہ اپنی بے بسی پر رو دی۔۔۔۔
اسے لگا کہ وہ وہی عام بے بس عورت ہے جو سوائے گھرداری کے کچھ بھی کرنے کی اہل نہیں ہے۔۔۔۔۔
سر درد سے پھٹنے لگا تھا۔۔۔ م کی حالت یاد آتی تو دل درد میں درد اٹھنے لگتا۔۔۔۔۔
اوپر سے اماں کی مایوسی بھری باتیں ۔۔۔ وہ ٹوٹ رہی تھی۔۔۔
فرض،،، اور کام کو ساتھ لے کر چلنا مشکل نہیں ناممکن سا لگ رہا تھا۔۔۔
مرحا کمال سنا ہے آپ م کمال کی بہن ہیں آپ۔۔۔۔""
برا افسوس ہوا سن کر،،،، بیچارے پر برا مضبوط کیس بنا ہے۔۔۔ بچنے کے ""امکانات کم ہیں۔۔۔
دونوں ایک ہی پیل پر کام کرتے تھے ،،، فرق صرف اتنا تھا کہ وہ کیمرے کے آگے کام کرنا تھا اور یہ پس پردہ۔۔۔۔
وہ اپنے پروگرام میں ایدیٹنگ کروانے کیلئے اس وقت سٹوڈیو میں موجود تھی جب چینل کا چیرمین غوری آیا۔۔۔۔
""آپ کو دکھ ہوا ،،،، یہ سن کر خوشی ہوئی۔۔۔۔""
نقاب ٹھیک کرتی وہ دوبارہ کاغذوں پر جھک گی۔۔۔۔ واضح اشارہ تھا کہ وہ مزید بات کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتی۔۔۔۔
""ہمیں برا افسوس ہے کہ اتنا اچھا صحافی کھو دیا۔۔۔۔""
ھب لہجے میں دنیا جہاں کا دکھ سموئے وہ مرحا کو ھکنے پر مجبور کر گیا۔۔۔۔
کھویا کہاں ہے۔۔۔۔ بہت جلد رہا ہو جائے گا۔۔۔۔ سب سے پہلے "" اس نوکری کو لات مارے گا،،، کیونکہ اگر آپ مشکل وقت میں مدد نہیں کر سکت تو وہ پاگل ہے جو آپ کے چینل کو شہرت کی بلندیوں تک ""پہنچائے۔۔۔۔
اس کا لہجہ اعتماد سے بھرپور تھا۔۔۔ غوری صاحب کا چہرہ پھیکا پڑا۔۔۔
""اللّ کرے۔۔۔۔ ویسے کون مدد کر رہا ہے تم لوگوں کی۔۔۔""
وہ بات کو بے جا طوالب دے رہا تھا۔۔۔ مرحا کے ماتھے پر شکنیں ابھریں۔۔۔ لیکن چینل کا چیرمین تھا اس نازک صورتحال میں اس سے
بگاڑ کر نوکری سے ہاتھ نہیں دھونا چاہتی۔۔۔۔
""نہیں فلحال میں خود اپنی مدد آپ کر رہی ہوں۔۔۔""
کمال ضبط کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے جواب دے رہی تھی۔۔۔۔
ہاہاہاہاہاہاہاہا۔۔۔۔""
لڑکی اپنی مدد سے کچھ نہیں ہونا۔۔۔۔ کسی وزیر کی یا برے آدمی کی ""سفارش لاؤ۔۔۔
سفارش حرام ہے۔۔۔ لینے اور دینے والے دونوں جہنمی ہیں۔۔۔""
""
اطمینان سے اس کی بات رد کی تھی۔۔۔۔
جبب اور جہنم۔۔۔""
ہاہاہاہاہاہاہاہا ،،،، پیسے اور شہرت کے بارے میں سوچو۔۔۔
""جبب اور جہنم کس نے دیکھی۔۔۔
مرحا کو حیرت ہوئی اس کی بات پر۔۔۔ لیکن جاہلوں سے بحث کرنا سب سے بری جہالب ہوتی ہے اس لیے خاموشی اختیار کر گئی۔۔۔۔
""اگر چاہو تو میں کچھ مدد کر سکتا ہوں۔۔۔""
عجیب سی خاموشی کو غوری کی آواز نے توڑا۔۔۔۔ مرحا نے جھٹکے سے اس کی طرف رخ موڑا جو اسے ہی گہری نظروں سے دیکھ رہا تھا۔۔۔
شاید وہ اب اصل مدعے پر آیا تھا۔۔۔۔
""وجہ۔۔۔۔""
کاٹ دار لہجہ،،،، جیسے اس کی ثیسکس زہر لگی تھی۔۔۔۔
لو جی بھلائی کا زمانہ ہی نہیں ہے۔۔۔۔""
""میں مدد کر رہا ہوں اور موصوفہ وجہ پوچھ رہی ہوں۔۔۔
ہاں تو کیوں مدد کر رہے ہیں۔۔ بغیر کسی شرط یا معاوضہ کے تو مدد "" ""کرنے سے رہے۔۔۔۔
دونوں ہاتھ باندھ کر وہ اب اس کی طرف پوری طرح متوجہ ہوئی تھی۔۔۔۔
معاوضہ تو لوں گا ۔۔۔۔""
""بہت معمولی۔۔۔۔
ھتک مرحا ھی۔۔۔
""کیا معاوضہ لیں گے۔۔۔""
""زیادہ نہیں بس ایک رات کا سودا۔۔۔""
اس کا پورا وجود زلزلوں کی زد میں آ چکا تھا۔۔۔۔
""اس کے بدلے کیا ملے گا مجھے۔۔۔""
غوری کا چہرہ کھل اٹھا تھا۔۔۔۔۔
دیکھو عبوری ضمانت کروا سکتا ہوں۔۔۔۔""
دو ہفتوں کیلئے۔۔۔۔ ان دو ہفتوں میں تم لوگ مل کر ہاتھ پاؤں
مارنا،،،، اگر کچھ ہو گیا تو بہت اچھی بات ہے،،، ورنہ پھر یہ تمہارے بھائی کی بدقسمتی ہو گی۔۔۔۔
میں برا خطرہ مول لے رہا ہوں،،، صرف تمہاری مدد کرنے کیلئے،،، ورنہ دیکھو مقابل کون ہے،،، وزیر اعلیہ۔۔۔۔
بٹ ""برا خطرہ ہے بھی۔۔۔
اسکو بغور دیکھتے حالات کی دکھی منظر کشی کی تھی۔۔۔۔
مجھے منظور ہے۔۔۔""
""لیکن اگر تم مکر گئے تو،،،، جانچتی نگاہوں سے دیکھتے ہوئے پوچھا تھا۔۔۔۔۔
""معاہدہ نامہ لے کر آیا ہوں۔۔۔""
خوشی کے مارے جھٹ سے جیب سے کاغذ اور قلم نکالا تھا۔۔۔۔
مرحا کے دماغ میں کی مناظر ابھرے ۔۔ ماں کا م کو یاد کر کے رونا ہوا چہرہ،،،، م کا تھکن زدہ وجود،،، اس پر اچھالا گیا کیچڑ،،، اس پر لگے الزامات،،، اپنی بے بسی ،،، اور اس کا ہاتھ خودبخود چلتا سفید جگہ کو مخصوص انداز میں کالا کر گیا۔۔۔۔۔
وہ اپنا آپ بیچ چکی تھی صرف اور صرف اپنے بھائ کی رہائی کیلئے،،، اپنی بج ماں کے آنسوؤں کو پوھپے کیلئے۔۔۔۔
گھاٹے کا سودا تو نہیں تھا،،، اور اس فریب چشم کی دنیا میں ،،، میڈیا کی دنیا میں کوئی نئ بات تو نہیں تھی۔۔۔۔
اس جیسی ہزاروں لڑکیاں تھیں جو مجبورا ًیا اپنی رضامندی سے اپنا وجود بیچ چکی تھیں۔۔۔۔ان میں ایک اور اضافہ صحیح۔۔۔۔
مرحا کمال کا اضافہ۔۔۔۔