یہ کوئی نئ بات تو نہیں تھی،،، یہاں تو ہر روز کوئی نہ کوئی تماشا ہونا تھا۔۔۔ دولب اور طاقت کے نشے میں دھت یہ بگڑے امیر زادے اور امیر زادیاں سستی شہرت پانے کیلئے کوئی نہ کوئی گل کھلاتے رہتے تھے۔۔۔
ان پر دو حرف بھیجتی وہ مٹی پر انگلی سے لکیریں کھینچنے لگی۔۔۔۔
اسے الگ تھلگ رہنا پسند تھا کیونکہ وہ نہیں چاہتی تھی کہ کوئی اس کے بارے میں یا اس کے خاندان کے بارے میں جانے۔۔۔ چند اسایدہ کے علاؤہ کوئی اسے جانتا تک نہیں تھا۔۔۔ اس کی زندگی کلاس سے لے کر ہاسٹل میں آ کر ختم ہو جاتی تھی۔۔۔ ایسے میں صرف ایک لڑکی سے جان پہچان تھی،،، وہ کوئی امیر زادی نہیں تھی بلکہ سکالرسپ پر پڑھ رہی تھی۔۔۔۔
آج وہ نہیں آئ تھی اور اوپر سے یونیورسٹی میں جاری اس تماشے نے اسے اکتا دیا۔۔۔۔
ہر روز کوئی نہ کوئی حکومتی وزیر یا کوئی بیرون ملک سے لوگ اس یونیورسٹی کے دورہ کرنے آتے رہتے تھے۔۔۔۔ اور پڑھائی بری طرح متاثر ہوتی تھی۔۔۔۔۔
ابھی وہ سوچوں میں غرق تھی کہ اپنے پیچھے کچھ لوگوں کی باتیں سن کر ھب غیر ارادی طور پر گردن موڑ کر دیکھا تو ھکی۔۔۔ مزید غور کیا تو رومیسہ کسی آدمی اور اپنے دوستوں کے ساتھ نظر آئ۔۔۔
""یہ تو ٹی وی پر آنا ہے۔۔ رومیسہ کے ساتھ کیا کر رہا ہے۔۔۔""
کامران کو دیکھ کر وہ اچنبھے سے سوچ سکی۔۔۔
نظریں چھپا کر وہ ان پر نظریں رکھے ہوئے تھی ۔۔ وہ نہیں چاہتی تھی کہ کوئی اسے دیکھے اور وہ بیٹھے بٹھائے مصیبت میں پھنس جائے۔
کچھ ہی دیر میں رومیسہ اور کامران سنسان علاقے کی طرف بڑھ ٹٹ ت گئے۔۔۔۔ جبکہ اس کے دوست گراؤید کی طرف بڑھ گئے۔۔۔۔
اس حرکت پر وہ ناسف سے سر ہلا گی۔۔۔ یقیناَ اس سنسان جگہ پر پیار محبت کے نام پر انسانیب کی دھجیاں بکھرنے والی تھیں۔۔۔ اس کا بگڑا موڈ مزید خراب ہو گیا۔۔۔ وہ رخ موڑ کر واپس زمین پر لکیریں کھینچنے لگی۔۔۔۔۔
دوبارہ آہئ محسوس ہونے پر دیکھا تو کسی لڑکے کو اس طرف جانا دیکھ کر حیرت ہوئی۔۔۔۔ گلے میں پہنے ہوئے کارڈ سے وہ بھی میڈیا کا نمائندہ لگ رہا تھا۔۔۔
اگر وہاں ایسا ویسا کچھ ہو رہا ہوا،،، اور اس لڑکے نے سب کو بتا دیا تو اس لڑکی کی کیا عزت رہ جائے گی،،،، بے شک اس لڑکی کو اپنی عزت کا خیال نہیں تھا،،، لیکن ایک عورت ہونے کے ناطے اسے دوسری عورت کا ضرور خیال تھا۔۔۔۔
جلدی سے اس کے پیچھے لپک۔۔۔ لیکن وہ لڑکا اطمینان سے ہاتھ باندھے پہلے جھنجھلاہئ سے پھر ایک ایک چیز کو غور سے دیکھنے لگا۔۔۔۔۔
مرال بھی اپنی آہستہ آہستہ اس کا تعاقب کرنے لگی۔۔۔ ساتھ ساتھ متلاشی نگاہیں ان دونوں کو بھی ڈھونڈ رہی تھیں۔۔۔۔
اس نے سن رکھا تھا کہ یونیورسٹی آف کراچی میں موجود لائبیری ایک مشہور لائبریری تھی جہاں نادر کتابوں کی ایک بری تعداد موجود تھی۔۔۔۔
کسی سے اس کا پتا پوچھ کر وہ اس کی طرف بڑھ گیا۔۔۔ کیف اور امبر جو کسی نہ کسی طرح اسکو وہاں بھیجنا چاہتے تھے اتنا اچھا موقع ہاتھ آیا تو گنوانے کی بجائے جھٹ سے غلط پتا بتا ڈالا۔۔۔
م کو اتنی ویرانی دیکھ کر حیرانی ہوئی۔۔۔
دیواروں پر اس یونیورسٹی سے نکلنے والے چند برے ناموں کی تصاویر کندہ دیکھ کر حیرت تھوڑی کم ہوئ اس کی جگہ اشتیاق نے لے لی،،، ایک ایک تصویر غور سے دیکھتا وہ آگے ںرھنے لگا۔۔۔۔
آگے کنسٹرکشن کا کام جاری تھا۔۔۔۔ شاید کوئی نیا بلاک یا کمرہ جماعب زیر تعمیر تھے۔۔۔۔
،
وہ رک کر ادھر ادھر لائبریری کو ڈھونڈنے لگا۔۔۔ دور دور تک کوئی
نام و نسان نہیں تھا۔۔۔ اسے شدت سے اپنے بے وقوف بن جانے کا احساس ہوا۔۔۔ دل کھول کر غصہ آیا۔۔۔ وہ چھٹاتک بھر کے سٹوڈنٹس اسے بدھو بنا چکے تھے۔۔۔
پیچھے کھڑی مرال چھپ کر اس کی ایک ایک حرکت دیکھنے لگی۔۔۔ اس نے سوچ لیا تھا کہ وہ اس کی منتیں کرے گی کہ معاملہ نہ اچھالے۔۔۔
م واپس مرنے ہی لگا تھا کہ کسی کلاس میں سے شور محسوس کرنا مدد کرنے کی غرض سے اس طرف بڑھا۔۔۔
مرال بھی شور محسوس کرتی جلدی سے پلر کی اوٹ میں چھپ گی۔۔۔
ہلکا سا منہ نکال کر اس کی کاروائی دیکھنے لگی۔۔۔۔۔۔
م کو حیرت ہوئی شور کی آواز سن کر ،،،، وہ نظرانداز کر کے آگے بڑھنے لگا کہ لڑکی کی آواز سن کر ھتھکا۔۔۔ یوں محسوس ہو رہا تھا جیسے کسی لڑکی کے منہ پر کپڑا باندھا گیا ہو۔۔۔
مرال بھی سانس روکے اس کے اگلے عمل کہ منتظر تھی۔۔۔ اسے سمجھ نہیں آ رہی تھی کہ وہ دونوں تو خوش خوش اپنی مرضی سے اس طرف آئے تھے تو اب شور کیسا ۔۔۔۔۔
م نے آؤ دیکھا نہ ناؤ ،،،، آگے بڑھ کر دروازہ بجانے لگا۔۔۔ شور کی آواز میں اضافہ ہو گیا تھا ۔۔۔
مرال بھی ڈر کے مارے پلر کو مضبوطی سے تھام گی۔۔۔ اس لڑکے کے تنے تاثرات دیکھ کر لگ نہیں رہا تھا کہ وہ کسی کو بخشے گا۔۔۔۔
""دروازہ کھولو اس سے پہلے میں توڑوں۔۔۔""
وہ دھاڑا تھا،،، جواب ندارد۔۔۔۔۔
ایک دفعہ پھر چلایا لیکن کوئی نتیجہ نہ نکلا۔۔۔۔۔
وہ سر ہلانا پاس پڑے کنسٹرکشن کے سامان سے کچھ ڈھونڈنے لگا۔۔۔
سامان اٹھانے والی بھری ٹرالی کو دیکھا تو جلدی اٹھا کر دروازے میں زور زور سے مارنے لگا۔۔۔۔
کی کوششوں کے بعد دروازہ کھلا تو اندھیرے میں پہلے پہل تو کچھ سجھائی نہ دیا۔۔۔۔
باہر سے بند ہونے والے دروازے کی آواز پر بھٹکا،،، لیکن حیرت کی انتہا تو یب نہ رہی جب کوئی خوشبوؤں میں لپبا وجود اس کے گلے آ لگا۔۔۔
اسے ایک لمحہ لگا تھا اس وجود کو پہچاننے میں یہ تھوڑی دیر پہلے والی ہی لڑکی تھی،،، اس کے پرفیوم سے وہ اسکو فورا پہچان گیا تھا۔۔۔۔۔۔۔
کیمرے کے فلیس پر وہ ہوش کی دنیا میں آیا۔۔۔ کھڑکی کے پاس کوئی وجود موبائل پکڑے اس سارے منظر کو قید کر چکا تھا چہرہ ماسک سے چھپا ہوا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یعنی اسے ٹریپ کیا گیا تھا۔۔۔ وہ لڑکی خود ہی اس کے گرد بازو باندھے بچاؤ بچاو چلانے میں مصروف تھی۔۔۔
اس کا حلیہ دیکھ کر م کا منہ کھل گیا۔۔۔ جگہ جگہ سے پھٹے لباس سے صاف واضح تھا جیسے اس کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی گی ہو۔۔۔ حیرت اور بے یقینی غصے میں بدلی تو وہ اسے پرے دھکیلنے لگا لیکن وہ لڑکی اتنی ڈھیٹ واقع ہوئی تھی کہ اس کی شرٹ کو مٹھیوں میں جکڑ گی۔۔۔۔
وہ اسے جتنا خود سے دور دھکیلتا وہ اتنا فریب ہوتی۔۔۔ غصے سے سرخ چہرہ لیے اپنا پورا زور لگا کر اسے دھکا دینے لگا،،،، یٹیچتا وہ پیچھے جا گری ۔۔
ماتھے سے خون کی بوند نکل کر اس کا چہرہ خراب کر گی۔۔۔
۔۔ اور ساتھ ساتھ اس کا کرنا بھی اس دھکم پیل کا شکار ہونا آگے سے پھٹ چکا تھا۔۔۔۔
م اس ویدیو بنانے والے کی طرف لپ لیکن اس سے پہلے ہی وہ کھڑکی کی چٹخنی چڑھا کر منظر نامے سے غائب ہوا تھا۔۔۔۔ یقیناً یہ ویدیوز آگے بھی کہیں پہنچ چکی ہوں گی ۔
اس قدر گھمبیر صورتحال ،،، اور اپنے اس حلی میں م کمال نے زندگی میں پہلی بار خود کو بے بس محسوس کیا تھا۔۔۔۔ وہ لڑکی ابھی بھی ڈرامے میں مصروف تھی۔۔۔۔۔
جبکہ وہ چہرے پر ہاتھ پھیرنا اپنے بچاؤ کا طریقہ سوچنے لگا۔۔۔۔
کچھ سوچ کر باہر کی طرف لپ۔۔۔ لاک گھمایا لیکن شاید کسی نے باہر سے لاک کر دیا تھا۔۔۔۔
اس کی بے بسی پر رومیسہ کا زوردار قہقہہ گونجا۔۔۔
م کمال نے غصے سے آؤ دیکھا نہ ناؤ،،، زمین پر بیٹھی اس لڑکی کو دو تھپڑ جڑ دیے،، لیکن وہ ہنوز اس کی بے بسی پر قہقہے لگا رہی تھی۔۔۔۔
اس سے پہلے وہ مزید اس کا حشر بگاڑنا کلک کی آواز سے دروازہ کھلا تو وہ جلدی سے باہر لپ جہاں کوئی لڑکی منہ پر ہاتھ رکھے کھڑی تھی۔۔۔ روشنی اندر آئ تو اپنی طرف نظر دوڑائی تو اپنا حلیہ دیکھ کر نئے سرے سے غصہ عود آیا۔۔۔
""اب دیکھتے جاؤ تمہارے ساتھ ہونا کیا ہے"" وہ جو باہر نکلنے لگا تھا اپنے پیچھے اس لڑکی کی آواز پر غصے سے دماغ پھٹیا محسوس ہوا۔۔۔ لیکن غصہ دبا گیا۔۔۔
پھولی سانس کے ساتھ باہر آیا تو کاریدور میں کسی لڑکی کو بھاگتا دیکھ کر فورا اس تک پہنچا۔۔۔ اس کے حلی سے وہ پہچان چکا تھا کہ یہ وہی لڑکی ہے جس نے دروازہ کھولا تھا۔۔۔
""کیا دیکھا ہے تم نے۔۔۔""
اسکو بازو سے پکڑ کر اپنی طرف رخ موڑا۔۔۔مقابل کے سر پر ٹکا دوپٹہ لڑھک کر کندھے پر جھول گیا۔۔۔ وہ جلدی سے اس کے ہاتھ سے اپنا بازو چھڑوا کر دوپٹہ ٹھیک کرنے لگی۔۔۔۔
""کک،،،،کچھ ،،،، نہیں،،،، دد،،، دیکھا میں نے""
ڈر اور خوف کے مارے الفاظ بمشکل ادا ہونے لگے۔۔۔۔ اس کا گھاپا لہجہ بتا رہا تھا کہ وہ ان کے ساتھ نہیں ملی ہوئی تھی۔۔۔۔ اور وہ اتنا پاگل بھی نہیں تھا کہ صحیح غلط کہ پہچان نہ کر سکے۔۔۔
تم میرا پیچھا کر رہی تھی۔۔۔ کیونکہ اس سنسان جگہ تو ہمارے علاوہ "" ""اور کوئی نہیں ہے اس کے اتنے صحیح اندازے پر مرال کا منہ کھل گیا۔۔۔۔
مم م،،،،، مجھے،، جانے دو،،، میں کسی کو ،،، کچھ نہیں ،،، بتاؤں گی،،، "" "" سامنے کھڑے لڑکے سے خوف محسوس ہونے لگا۔۔۔۔ اگر عالیہان یا
نانا سائیں کو اس واقعے کی بھنک پڑ جاتی تو وہ تو اسے جان سے مار ڈالتے۔۔۔
اس کا بس نہیں چل رہا تھا کہ وقت کہ سوئیاں موڑ دے۔۔۔ وہ تو اس لڑکی کی بچی کھچی عزت بچانے گی تھی اسے کیا پتا تھا کہ وہ لڑکی تو خود نجانے کونسی دشمنی نکالنے کیلئے اپنا آپ پلیٹ میں رکھ کر پیش کر رہی ہو گی ۔۔
ایسے کیسے جانے دوں۔۔۔۔""
لڑکی تم جانتی ہو میں نے کچھ غلط نہیں کیا۔۔
۔ انہوں نے مجھے ٹریپ کیا ہے۔۔۔۔ میں میڈیا انڈسٹری سے تعلق رکھنے والا بندہ ہوں۔۔۔
میرے لیے کتنی بری مشکل کھڑی ہو گی ہے تم اندازہ نہیں لگا سکتی۔۔۔
میرے کیریئر پر بدنما دھبہ لگ چکا ہے ،،، وہ وزیر اعلیہ کی بھانجی مجھے نہ ""صرف نوکری سے نکلوائے گی بلکہ جیل بھجوا کر دم لے گی۔۔۔۔
اس کا ہاتھ چھوڑ کر وہ پریشانی سے ماتھا مسلتا ادھر ادھر بہلنے لگا۔۔۔ جانتا تھا کچھ ہی دیر میں معاملہ میڈیا پر آ جائے گا اور پھر وہ شام تک جیل میں ہو گا۔۔۔۔
پھٹے لباس اور ملگجے حلی میں وہ مجرم ہی تو لگ رہا تھا۔۔۔۔
مرال اسکو ٹہلتا دیکھ کر بھاگنے کے چکروں میں تھی کہ وہ اس کا ارادہ بھانپبا کلائی تھام گیا۔۔
اور مرال اعظم کو لگا اب وہ اپنے نانا اور عالیہان کے اعتاب سے نہیں بچ پائے گی۔۔۔۔ یہ شخص اسے ایسے جانے نہیں دے گا،،، اور اس صورت میں اس کا حال جبکہ میں فتح کیے گئے قیدی سے بھی بدیر ہو گا۔۔۔۔ حویلی کی کال کوٹھری اس کا مقدر بن جائے گی۔۔۔۔۔
تم میرے حق میں عدالت میں گواہی دو گی۔۔۔ ہاں تم یہی کرو "" گی۔۔۔
لڑکی تم سن رہی ہو نا ،،،، میڈیا میں اور عدالت میں تم سب کو سچ بتاؤ گی ""کہ کسیے مجھے پھنسایا گیا ہے۔۔۔
اسکو ساکت کھڑا دیکھ کر وہ دھاڑا۔۔۔۔۔ میڈیا،،، عدالت،،، گواہی،،،، پہاڑ تھے جو وہ مرال اعظم پر توڑ رہا تھا۔۔۔۔
ک فون کی آواز پر وہ اس کی طرف متوجہ ہوا،،،، مرال موقع دیکھتی فورا سے بھاگی،،،، اس سے پہلے وہ اسے دوبارہ پکڑنا سامنے سے آتے میڈیا،،، اور پولیس کو دیکھ کر کرب اور اذیت آنکھیں میچ گیا۔۔۔۔۔
فون ہاتھ سے چھوٹ کر نیچے گر گیا۔۔۔۔ایک قیامب تھی جو م کمال کی منتظر تھی ۔۔۔
کلک کلک کی آواز سے ڈھیروں تصویریں بننے لگیں۔۔۔
وہاں موجود میڈیا کے رپوٹر ریٹنگ برھانے کے چکروں میں نجانے کونسے کونسے کیچڑ اس پر اچھال رہے تھے۔۔۔۔
۔ وہ میڈیا جو وزیر اعلیہ کی کوریج کرنے آیا تھا اسے جیپتی کہانی مل گی تھی۔۔۔۔
اس کے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں باندھی جا چکی تھیں۔
لیڈی کانسٹیبل کمرہ جماعب سے اس لڑکی پر چادر ڈال کر باہر لے آئ تھی۔۔۔۔
روشنی میں اس کا نیم وا چہرہ واضح ہوا تو چہرے پر اس کے تھپڑ کے ساتھ ساتھ نیل کے نسانات بھی تھے جو صاف میک اپ کا کمال تھا ۔۔۔ لیکن اندھا میڈیا اسے جسمانی تشدد کہ کر معاملہ مزید اچھالنے لگا۔۔۔۔
م نے ناسف سے اسے دیکھا جو شاطرانہ مسکراہٹ اس کی طرف
اچھال کر آنکھ دبا گی تھی۔۔۔
ناظرین اہم خبر سے اپکو آگاہ کریں،،،، صحافت کی دنیا کا مشہور نام "" م کمال کراچی کی یونیورسٹی میں لڑکی سے زیادتی کی کوشش کرتے ہوئے پائے گئے ہیں۔۔۔ اور اس سے بری خبر یہ ہے کہ وہ لڑکی کوئی اور نہیں بلکہ وزیر اعلیہ سندھ کی بھانجی ہیں۔۔۔۔
اطلاعات کے مطابق یونیورسٹی کی زیر تعمیر جگہ پر انکو بری حالت میں پایا گیا ہے۔۔ جسم پر اور چہرے پر جسمانی تشدد کے نسانات بھی پائے گئے ہیں۔۔ لڑکی نہایت بری حالت میں ہے۔۔۔۔ پولیس اور میڈیا کے ساتھ ساتھ سٹوڈنٹس کی بروقب کوشش کی وجہ سے زیادتی کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔۔۔
رپیسٹ م کمال کو حراسب میں لے لیا گیا ہے،،،، جبکہ وزیر اعلیہ صاحب کی بھانجی کو ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے ہسپتال بھجوا دیا گیا ""ہے۔۔۔۔
کیمروں کی تیز روشنی پر وہ آنکھوں پر ہاتھ رکھ گیا۔۔۔۔ اپنے لیے رپیسٹ کا لفظ سن کر دل خون کر آنسو رویا۔۔۔۔
گ اسکو ھسیٹنے ہوئے لوگوں کے ہجوم سے لے جایا جانے لگا۔۔۔۔ وہ جو دوسروں کی زبانیں بند کروانا تھا آج اپنے اوپر لگے غلط الزامات پر اتنا مجبور تھا کہ صفائی تک نہیں دے پا رہا تھا۔۔۔۔۔ زبان پر جیسے برے برے قفل لگا دیے گئے تھے۔۔۔ کامیابی اور شہرت کا اتنا مختصر دورانیہ اور اتنا بھیاتک انجام،،، اس سے اچھا تھا کہ وہ ایک معمولی سا اسسٹنٹ ہی رہتا کم سے کم عزت تو محفوظ رہتی۔۔۔۔
تھوڑی دیر پہلے جو لوگ اسکو ستائش سے دیکھ رہے تھے اب تھو تھو کر رہے تھے۔۔۔۔ سرگوشیاں ابھر رہی تھیں۔۔۔۔
وزیر اعلی ہسندھ کا دورہ منسوخ ہو چکا تھا ،،،، وہ پہلے ہی ہسپتال پہنچ چکے تھے،،،، ناکہ اپنی زیر نگرانی اپنی بھانجی کا ڈی این اے ٹیسٹ کروا سکے۔۔۔۔ ڈی آئ جی تک یونیورسٹی پہنچ چکا تھا آخر کار وزیر اعلیہ کی بھانجی کا معاملہ تھا۔۔۔۔
یونیورسٹی کے گیٹ سے باہر نکلنے ہوئے اپنے چینل کے بندے کو کوریج کیلئے دیکھا تو شدید حیرانی ہوئی۔۔۔۔۔
حیرت کی انتہا نہ رہی جب پولیس وین میں بیٹھنے سے پہلے دور کھڑے کامران کو آنکھ مارتے دیکھا۔۔۔۔۔
دماغ میں دھماکے ہونے لگے۔۔۔۔ یعنی اسے جان بوجھ کر یہاں بھیجا گیا تھا،،، یہ سب پہلے سے ہی طے کیا جا چکا تھا۔
وزیر اعلیہ کی بھانجی،،، کامران،،، چیرمین کیا یہ سب ملے ہوئے تھے ۔۔۔۔۔
اسکو یہاں بھیجنے کا مقصد صرف اس کے کیریئر اور ذات کی دھجیاں بکھیرنا تھا،،،، کوریج کیلئے تو پہلے ہی اس کے چینل کے لوگ موجود تھے۔۔۔۔۔
وہ جتنا سوچ رہا تھا معاملے کی کریاں ملنے لگیں۔۔۔ اسے بری طرح
ایسے پھنسایا گیا تھا کہ نکلا مشکل تھا۔۔۔۔
تھک ہار کر وہ سبب پر سر ٹکا گیا۔۔۔۔
پولیس کی حراسب میں وہ سارا راستہ اپنے ساتھ اپنائے جانے والے متوقع رویے کو سوچنے لگا۔۔۔۔۔ جانتا تھا کہ اس کے ساتھ وہ رویا اپنایا جائے گا جس کا سوچ کر ہی روح فنا ہو جاتی ہے۔۔۔
جو ویدیوز ان کے پاس موجود تھیں انکو دیکھ کر اور اس کا حلیہ دیکھ کر کوئی بھی ت ٹ اس کی بات کا کیسے یقین کر سکتا تھا۔۔۔۔ ہر کری اس کو گناہگار ثابت کر رہی تھی۔۔۔ اور اوپر سے وہ لڑکی بھی نجانے کہاں گی تھی۔۔۔۔ وہ اس کے حق میں گواہی دے دیتی تو شاید کوئی مبہم سی امید ہو جاتی رہائ کی۔۔۔
ہٹک اپنے ہاتھوں میں موجود ھری دیکھ کر وہ نفی میں سر ہلا گیا۔۔۔ نگاہیں اپنے پھٹے کرتے پر گئیں تو مرحا اور اپنی ماں کا خیال آیا۔۔۔۔ یہ خبر ان تک نہ پہنچے سوال ہی پیدا نہیں ہونا تھا۔۔۔۔
گ وہ اس کی اس حالت میں دیکھ کر کیا سوچیں گی۔۔۔۔ اس پر لگے ھٹیا الزامات سن کر اس کی ماں کا مان ٹوٹ جائے گا۔۔۔ اور مرحا کیا وہ اس پر یقین کرے گی یا پھر ان تصاویر اور ویدیوز کو سچ مان کر اس سے نفرت کرنا شروع کر دے گی۔۔۔۔
م کمال کو پہلی بار میڈیا کی دنیا سے شدید نفرت محسوس ہوئی۔۔۔۔
جہاں لوگوں کی عزت اپنے ہاتھ میں نہیں جبکہ دوسروں کے ہاتھ میں تھی۔۔۔
اس دنیا میں جی حضور کرنے والے کو نوازا جانا تھا جبکہ دوسروں کا حال بلکل م کمال جیسا ہونا تھا۔۔۔۔ کسی سے دشمنی پالنا کتنا خطرناک ہو سکتا ہے اسے اچھے سے اندازہ ہو گیا تھا۔۔۔۔
پولیس کی حراسب میں خود کو دنیا کا بے بس ٹرین انسان سمجھ رہا تھا۔۔۔
اس کے قلم اور الفاظ کی طاقت جیسے کھو سی گی تھی یا شاید جب عزت کی بات آئے تو قلم یا زبان کی طاقت کی نہیں بلکہ رشوت،،، سفارش،،، اور پیسے کی طاقت کی ضرورت ہوتی ہے۔۔۔۔
آج پھر وہ ایک حلقے کی کوریج کر کے آئی تھی جسکا حال بھی پچھلے حلقے جیسا تھا۔۔۔ لوگوں کی حالت زار دیکھ کر سر درد سے پھٹا جا رہا تھا۔۔۔۔
ایک کپ چائے کا لے کر وہ اپنے کمرے میں آ گی۔۔۔ شکر ہے آج لائٹ نہیں گی تھی ورنہ گرمی سے رہی سہی کسر بھی نکل جاتی۔۔۔۔
چائے کا کپ میز پر رکھتے وہ قلم اور ڈایریب اٹھا کر بیٹھ گیا۔۔۔۔۔
سبز آنکھیں آج خاموش تھیں۔۔۔ چمک مانند پر چکی تھی۔۔۔۔
دل میں عجیب سی ہلچل مچی ہوئی تھی۔۔۔۔ کھڑکی سے جھانکتے روشن چاند کو کی لمحے ساکت نگاہوں سے دیکھتی رہی۔۔۔ ہاتھ میں پکڑے قلم سے کاغذ پر آڑھی یرچھی لکیریں بھی کھینچنے میں مصروف تھی۔۔۔۔
سر جھٹک کر دیکھا تو چائے ٹھنڈی ہو چکی تھی۔۔۔ بالائی حصے پر تہ جم چکی تھی۔۔۔۔
ایک نظر اس پر ڈالتی وہ وہی کپ منہ کو لگا گی۔۔۔۔ رزق کی قدر وہ اچھے سے جانتی تھی۔۔۔
لیپ ناپ اور فون اٹھا کر وہ باہر نکل ائ۔۔۔ چاند پوری آب و ناب سے آسمان پر روشنی بکھیر رہا تھا۔۔۔ گرمیوں کی یہ ٹھنڈی رات پرسکون کر رہی تھی۔۔۔۔
وہ کونے میں بچھی چارپائی پر جا کر بیٹھ گی۔۔۔۔ لیپ ناپ کھول کر دیکھا ٹپ فپکپس تو کی نون ابھرے ۔۔۔۔ انہیں نظرانداز کر کے وہ یوٹیوب پر م کا پروگرام کھولنے لگی۔
پروگرام تو نہیں نکلا لیکن آج کی پوری کہانی سامنے آ گی۔۔۔۔
"" Seegham Kamal the rapist… ""
شہ سرخی پڑھ کر مرحا کو لگا کہ کسی نے پیروں تلے سے زمین کھینچ لی ہو۔۔۔ کانپتے ہاتھوں سے ویدیو کھولی تو آج کے واقعے کی مکمل رپورٹ تھی۔۔۔۔
اس کا حلیہ ،،، اس پر اچھالا گیا کیچڑ،،، اس کو حراسب میں لے کر جانے والا منظر،،، وہ کی لمحے بے یقینی کی سی کیفیت میں رہی تھی۔۔۔۔ اتنی بری قیامب ان کے گھرانے پر بیت چکی تھی اور وہ اتنے بدقسمت تھے کے انجان تھے۔۔۔
لڑکی وزیر اعلیہ کی بھانجی تھی،،،، مطلب صاف تھا کہ م کو بری اچھی طرح پھنسایا گیا تھا۔۔۔۔
م ایسی حرکت کر سکتا ہے مرحا کمال تو مر کر بھی اس بات پر یقین نہیں کر سکتی تھی۔۔۔ ایک چھت تلے رہتے ہوئے وہ اسکو رگ رگ سے جانتی تھی۔۔۔۔
وہ جان گی تھی کہ اس کی حد سے زیادہ صاف گوئی،،، اس کی معصومیت،،، اس کی سچائ اس کے گلے کا پھندا بن گی ہے۔۔۔۔
لیکن مسئلہ تو یہ تھا کہ جس الزام میں اسے اندر کیا گیا تھا اس میں بری ہونے کے امکان کم ہی تھے ۔۔ جبکہ کم سے کم سزا عمر قید ہونے والی تھی۔۔۔۔
لیپ ناپ کی لڈ گرا کر وہ اٹھ کھڑی ہوئی۔۔۔ اس ٹھنڈے ماحول میں اسے گھٹن ہونے لگی تھی۔۔۔ پولیس کی حراسب میں مجرموں کے ساتھ کیا سلوک کیا جانا ہے یہ تو کوئی عام انسان بھی آسانی سے بتا سکتا تھا ۔۔۔
اور م کے خلاف تو حکومتی بندے تھے۔۔۔۔