Chapter 10: مرال اپنے کمرے میں بیڈ کی پائببی

مرال اپنے کمرے میں بیڈ کی پائببی کے ساتھ لگی بیٹھی تھی ۔۔۔۔ بار بار وہ مناظر آنکھوں کے سامنے آ رہے تھے جب وہ اسے گواہی دینے کیلئے اکسا رہا تھا۔۔۔۔ جب وہ ہربری اور پریشانی کے عالم میں ایک انجان لڑکی کو اپنے کردار کی صفائیاں پیش کر رہا تھا۔۔۔۔۔

مرال کو سیاسی کی دنیا کے ساتھ ساتھ میڈیا کی دنیا سے بھی گھن محسوس ہونے لگی تھی۔۔۔۔ یہ وہ جگہیں تھی جہاں عزت کے لٹیرے ہر وقت طاق میں رہتے تھے۔۔۔۔

معمولی سی دشمنی پر ذات کے یوں پرخچے اڑتے تھے کہ انسان ساری زندگی انہیں سمیٹتا ہی رہ جانا تھا ،،، جڑنا تو ناممکن تھا۔۔۔۔۔۔

سب اس سے ہرار سوال پوچھ چکے تھی کہ امتحانات کے عین فریب وہ ہاسٹل سے واپس کیوں آئ ۔۔۔ اور وہ سوائے رام کہانیاں سنانے کے علاوہ کچھ نہیں کر سکتی تھی۔۔۔۔

وہ تو دن رات دعا کرتی تھی کہ عالیہان یا نانا سائیں کو پتا نہ لگ جائے۔۔۔

ورنہ اس کے حق میں بہت برا ثابت ہونا۔۔۔۔

اسے اس بے گناہ لڑکے سے ہمدردی تھی،،، لیکن وہ اتنی بہادر بھی نہیں تھی کہ اس کے حق میں گواہی دینے پہنچ جائے۔ ۔ وہ تو اپنے حق کیلئے آج تک آواز نہ اٹھا پائ تھی کسی اور کے حق کیلئے کیا خاک آواز اٹھاتی۔۔۔۔۔

دروازے پر ہونے والی دستک پر وہ چونکی۔۔۔۔

دوپٹہ اٹھا کر خود کے گرد لپیٹا اور دروازہ کھولنے لگی۔۔۔۔

سامنے ہی عالیہان کو کھڑا دیکھ کر ماتھے پر خوف کے مارے پسینے کی بوندیں ابھرنے لگیں۔۔۔۔۔

""اندر نہیں بلائیں گی کرن صاحبہ۔۔۔""

یوں محسوس ہوا تھا جیسے نجانے کتنے اچھے تعلقات تھے ان کے بیچ۔۔۔۔

وہ کچھ کہے بغیر پیچھے ہے گی۔۔۔۔

جانتی تھی کہ انکار کی صورت میں اس نے کونسا رک جانا تھا۔۔۔

بری مہربانی،،، لیکن میں گھڑسواری کیلئے جا رہا ہوں۔۔۔۔""

سوچا تم سے پوچھ لوں کے کونسے عاشق کا سوگ منانے کیلئے یونیورسٹی

""چھوڑ کر کمرہ نشین ہو گی ہے۔۔۔

بھگو بھگو کر طنز کے تیر مارنا وہ اس کی روح تک چھلنی کر گیا۔۔۔

""ہر کسی کو خود کی طرح مت سمجھا کرو۔۔۔""

ناچاہتے ہوئے بھی زبان سے پھسل گیا۔۔۔

او بی بی،،، کل تک تو بری تقریریں کر رہی تھی کہ میرے امتحانات "" سر پر ہیں،،، عالیہان ضد میں آ کر مجھے چھوڑنے نہیں جا رہا،،، بلا بلا بلا ""اور اب دیکھو ذرا،،، بلاوجہ چھٹیاں کر کے مکھیاں مار رہی ہو۔۔۔

طبیعت نہیں ٹھیک میری،،، اس لیے کچھ دونوں کیلئے چھٹی لی "" ""ہے۔۔

نظریں چراتے ہوئے آہستگی سے وضاچب پیش کی تھی ۔۔۔

بہانے بنانے بند کرو،،،، اور اس اتوار کو جانے کی تیاری پکڑو۔۔۔۔""

""چار دن ہیں ،، علاج کرواؤ اپنا،،، بلکہ اپنے دماغ کا۔۔۔۔

ہمیشہ کی طرح چکمیہ انداز میں کہتا وہ دروازے سے اوجھل ہوا تھا۔۔۔

مرال ایک دفعہ پھر بے بس سی ہو گی تھی۔۔۔

آہستہ سے دروازہ بند کر کے وہ بیڈ پر جا کر بیٹھی۔۔۔۔

دونوں بازو گھں کے گرد باندھے وہ رو دی۔۔۔ اگر یونیورسٹی میں کسی کو پتا چل گیا کے وہ اس سارے منظر کی گواہ ہے تو اس کا کیا بنے گا۔۔۔۔۔

اور اوپر سے عالیہان کا حکم تھا،،، وہ لاکھ ہاتھ پاؤں مارتی ،،، اتوار کو ہر صورت یونیورسٹی جانا پڑنا تھا۔۔۔۔

رونے کی سو وجوہات تھیں ،،، وہ کس کس بات پر روتی۔۔۔۔۔ اس لیے اپنا منہ صاف کرتی آنکھیں موند کر سونے کی کوشش کرنے لگی۔۔۔ ضبط کے باجود بھی وقفے وقفے سے آنسوؤں کے چند قطرے گال پر پھسل جاتے جنہیں وہ ہاتھ کی پشت سے رگر دیتی۔۔۔۔

وہ آج پھر اس حویلی میں قدم رکھ چکی تھی۔۔۔ دونوں دفعہ اسے یہاں غرض کھینچ کر لائ تھی،،، ورنہ شاید اس خود غرضی اور فریب کی دنیا میں کبھی قدم نہ رکھتی۔۔۔۔

پہلے انسانیب کا دکھ اور اب بھائ کی محبت۔۔۔۔

رشتے انسان کو کمزور ہی تو کر دیتے ہیں،،،، وہ مضبوط لڑکی ان دو دنوں میں کمزور ہو گی تھی۔۔۔ ٹوٹ گی تھی۔۔۔۔۔۔

پچھلی دفعہ کی بنسبت وہ برقعے میں نہیں تھی۔۔۔۔ ورنہ کچھ بعید نہ تھا کہ اس حویلی کے ملازم اور مکین اسے پہچان لیتے۔۔۔۔

سفید شلوار قمیض پر گلابی دوپٹہ لیے وہ واقعی حسین لگ رہی تھی۔۔۔۔

چہرہ مرجھایا ہوا لگ رہا تھا،،، لیکن آسودگی میں بھی کمال کشش تھی۔۔۔۔۔

یونیورسٹی سے پتا کروانے پر پتا چلا تھا کہ مرال اس واقعے کے بعد سے چھٹیوں پر تھی۔۔۔۔۔ مرحا کو اس کی بردلی پر ناؤ چڑھا۔۔۔۔

""مرال اعظم سے ملنا ہے۔۔۔""

باہر کھڑے گارڈ کو دیکھتے ہوئے بولی۔۔۔ صبح کا وقت تھا اس لیے گارڈز کی کثیر تعداد موجود تھی۔۔۔۔

""اپنا شناختی کارڈ دکھاؤ۔۔۔""

مرحا ان امیروں کے چونچلوں پر آنکھیں گھما کر رہ گی۔۔۔۔

شناختی کارڈ تو ایسے مانگتے ہیں جیسے حملہ آور گیٹ سے اجازت نامہ "" ""لے کر جائیں گے۔۔۔۔

کارڈ اس کی طرف بڑھاتے ہوئے بربرائ۔۔۔۔

ان دو دنوں کی بھاگ دوڑ نے اسے چرچرا کر دیا تھا۔۔۔۔

دکھاوے کی چیکنگ ختم ہوئی تو اس نے سکھ کا سانس لیا۔۔۔۔

اندر کا ماحول آج بھی ویسا ہی حسین تھا۔۔۔۔

""او ہیلو میڈم کدھر جا رہی ہو منہ اٹھا کر۔۔""

وہ جو اپنے ہی رو میں چل رہی تھی فریب کسی کی بھاری آواز سے اپنا وزن برفرار نہ رکھ پائ،،، یٹیچتا ًاس کا وجود زمین بوس ہوا تھا۔۔۔۔

سامنے دیکھ کر غصہ کی لہر تن بدن میں آگ لگا گی جہاں وہ ٹریک سوٹ میں منہ کو جوس لگائے ہنسی روکے کھڑا تھا۔۔۔۔۔

ک ""اندھا ۔۔۔ مییا۔۔۔ گدھا۔۔۔۔""

برںراتے ہوئے اپنے کپڑے جھارتی وہ اٹھ کھڑی ہوئی۔۔۔ ہنسی روکنے کے چکروں میں عالیہان آفندی کا چہرہ سرخ ہو چکا تھا۔۔۔۔۔

""راستہ دیں ۔۔۔۔""

اسکو دیوار بنا کھڑا دیکھ کر چرتے ہوئے کہا۔۔۔

""تمہارے باپ کا گھر ہے جو یوں چہل قدمی کر رہی ہو۔۔۔""

لحاظ اور تمیز کا تو دور دور تک کوئی واسطہ نہیں تھا ۔۔۔ مرحا اس کے انداز گفتگو پر لب بھینچ گی ۔۔۔

""مرال کی دوست ہوں،،،، اس سے ملنے آئ ہوں۔۔۔""

جانتی تھی کہ وہ اسے وجہ پوچھے بغیر اندر جانے نہیں دے گا۔۔۔۔

جہاں تک مجھے یاد پڑنا ہے اس کی ایسی کوئی دوست نہیں ہے جو "" عقل سے پیدل ہو،،، اور یوں منہ اٹھا کر گھر آ جائے۔۔۔۔

کسی اور کو جا کر الو بنانا۔۔۔۔ ابھی نو دو گیارہ ہو جاؤ،،، شاباش۔۔۔۔

""

چٹکی بجاتے ہوئے باہر کی طرف اشارہ کیا تھا۔۔۔۔ اتنی ذلب پر مرحا کا چہرہ سرخ ہو گیا۔۔۔۔ وہ بغور اس کے چہرے کے انار چرھاؤ دیکھ رہا تھا،،،، ساتھ ساتھ ہاتھ میں پکڑی بوپل سے جوس کے گھونٹ بھی بھر رہا تھا۔۔۔۔

""آپ اسے بلوا دیں،،،، وہ خود ہی بتا دے گی آپ کو۔۔۔۔ ،""

اتنی بے بسی اسے کبھی محسوس نہیں ہوئی تھی۔۔۔ اس جیسے شخص کے منہ نہیں لگنا چاہتی تھی لیکن کوئی اور چارہ بھی تو نہیں تھا۔ ۔۔۔

اسے آج کا دن ہی منحوس لگا تھا ۔۔۔۔

""راجو مرال کو کہو ایک منٹ کے اندر اندر لان میں پہنچے۔۔۔۔""

اسکو گہری نگاہوں سے گھورتے فریب ہی پلر کے پاس کھڑے راجو کو حکم دیا۔۔۔۔

نظریں جیسے اس کی سبز آنکھوں میں شناسائی کی رمق ڈھونڈنے کی کوشش میں تھی۔۔۔۔۔ لیکن کوئی سرا ہاتھ نہ لگا تو وہ سر جھٹک گیا۔۔۔۔

اس کا چکمیہ انداز ،،، مرحا کو وہ پڑھا لکھا جاہل لگا تھا۔۔۔۔

کچھ ہی دیر میں آسودہ سے حلی میں کوئی بیس بائیس سالا لڑکی کسی ملازم کی تقلید میں چلتی ہوئ آئ تھی۔۔۔

اس کا حلیہ بتا رہا تھا کہ وہ جیسے بیٹھی تھی ویسے ہی اٹھ کر آگی ہے شاید یہ مقابل کا خوف تھا ۔۔۔۔ وہ تو بس یہی اخد کر پائ تھی۔۔۔۔

""کیسی ہو مرال ،،، کہاں غائب ہو اتنے دنوں سے۔۔۔۔""

آگے بڑھ کر گرمجوشی سے اسے گلے لگایا ۔۔۔ مرال تو اس نئ لڑکی نما مصیبت پر ہکا بکا رہ گی۔۔۔ زندگی میں اور کم مصایب تھے جو سامنے کھڑی لڑکی ایک اور اضافہ بن کر آ گی تھی۔۔۔۔۔

تٹٹ تھوڑی دیر بات کرنا چاہتی ہوں آپ سے ،،، گربر مت کرنا "" ""پلیز۔۔

اس کے کان میں سرگوشی نما انداز میں کہا تو خوف سے مرال کے ہاتھ پاؤں پھول گئے۔۔۔ سامنے کھڑے عالیہان کو دیکھا جو ان دونوں کو ہی گھور رہا تھا ۔۔۔۔

""طبیعت کیسی ہے۔۔۔""

وہ یوں ظاہر کروانے لگی جیسے نجانے کتنی پرانی دوستی ہو۔۔۔۔۔۔

چھ ج مرال بھی اس کی آنکھوں کا اشارہ سمجھتی ھکنے ہوئے جواب دینے لگی۔۔۔

""۔"" اب تھوڑی بہتر ہے۔۔۔

ک مرحا ٹیڑھی نگاہوں سے عالیہان کو دیکھتی اس کے جانے کی منتظر تھی لیکن حد تو یب ہوئ جب وہ آرام سے کرسی پر بیٹھتا فون میں مگن ہو گیا۔۔۔۔۔

البتہ دھیان سارا کا سارا ان دونوں کی طرف تھا۔۔۔۔۔

اتنی عجیب و غریب صورتحال ،،،، مرحا کو لگا کہ وہ بری طرح پھنس جائے گی۔۔۔۔۔

وہ تو بھلا ہو ملازم کا جو کھانے پینے کا سامان لے آیا تو مرحا کو راہ فرار مل گی۔۔۔۔

ہلکی پھلکی باتیں مرال سے کرتی وہ دل ہی دل میں اسکو صلواتیں سنا رہی تھی۔۔۔۔۔

ہہہہہ اہہہہہہہہ،،،، سوری۔۔۔۔۔""

جوس گر گیا ہے،،،، ""واشروم کہاں ہے مرال۔۔۔

عالیہان بھی فون چھوڑ کر اس کی طرف متوجہ ہو چکا تھا۔۔۔۔۔۔

""آؤ تمہیں واشروم کا راستہ بتاؤں۔۔۔""

اب کی بار تو جقیقیا ًمرحا کا منہ کھل گیا۔۔۔۔ اس کے اتنے آرام سے کہنے پر اس کا دل چاہا یا تو اسے غائب کردے یا خود غائب ہو جائے۔۔۔۔۔۔ اسے ڈر تھا کہ کہیں اس کی نیا پار لگنے سے پہلے ہی ڈوب نہ جائے۔۔۔۔۔۔

"" No it's okkk…… I can manage… "" مصنوعی ہنسی چہرے پر سجائے سامنے پڑے میز سے ٹسو اٹھا کر اپنی قمیض کا کونا صاف کرنے لگی۔۔۔۔ دل ہی دل میں خوب گالیوں سے نواز رہی تھی ۔۔۔۔

بیت ""اندر چل کر ھنے ہیں مرال۔۔۔""

اس کے جانے کی کوئی صورت نہ دیکھ کر بولی۔۔۔۔

نہیں،،،، لان میں ہی ٹھیک ہے۔۔۔ موسم دیکھو کتنا اچھا ہے اور "" صوفے بھی آرام دہ ہیں۔۔۔

""یہیں بیٹھ کر آرام سے بات کرو۔۔۔

فون پر نظریں جمائے بولتا ہوا وہ مرحا کمال کو زہر سے بھی زیادہ زہریلا لگا۔۔۔۔۔ جبکہ مرال تو اس انجان لڑکی کے سامنے شرمندہ سی ہو گئی۔۔۔۔۔

اس کی ہر بات کا جواب مرال کی بجائے عالیہان دے رہا تھا یہ بات مرحا کو طیش دلانے کیلئے کافی تھی۔۔۔۔۔

مرال دراصل میرا فون چوری ہو گیا ہے،،، اور نمبر کہیں اور محفوظ "" نہیں ہے۔۔۔۔۔

تو ایک کام کرو اپنا نمبر دے دو،، میں نئے فون میں محفوظ کر لوں۔۔۔

"" مرال گھا سی گی۔۔۔ کسی انجان لڑکی کو نمبر دینا جو حرکتوں سے ہی خاصی چالاک لگ رہی تھی۔۔۔۔۔۔

""لینڈ لائن کا نمبر لکھو،،،، ذاتی نمبر پر کال کرنا منع ہے۔۔۔""

مرال کے کچھ بولنے سے پہلے وہ فون پر ہی نظریں جمائے بولا۔۔۔۔

""وہ دوست ہے میری۔۔۔۔""

دانت کچکچاتے ہوئے گویا باور کرایا گیا تھا ۔۔۔۔۔۔

""وہ کرن ہے میری۔۔۔۔""

اتنا ہی اطمینان سے جواب دیا گیا تھا۔۔۔۔

اور مرحا کمال جیسی نامور صحافی کی بس ہو گی تھی۔۔۔۔

وہ کسی بھی طرح اس گھٹن زدہ ماحول سے فرار چاہتی تھی۔۔۔۔۔۔۔

چاروناچار لینڈ لائن نمبر لکھ لیا ۔۔۔۔۔۔ گویا بھاگتے چور کی لنگوٹی ہی صحیح۔۔۔۔۔۔

مجھے دیر ہو رہی ہوں،،، پھر ملنے آؤں گی،،، اپنا خیال رکھنا۔۔۔۔""

"" اس نے اٹھنا ہی مناسب سمجھا تھا۔۔۔۔۔ وہ تو کرسی سے جیسے چپک ہی گیا تھا،،، اٹھنے کا نام ہی نہیں لے رہا تھا۔۔۔ دو لڑکیوں کے درمیان بیٹھنے کی بھلا کیا تک بنتی تھی ۔۔۔۔۔۔

""خدا حافظ۔۔۔۔""

مرال تو کب سے اس کے جانے کی دعائیں کر رہی تھی۔۔۔۔ اسلیے فورا بول پڑی۔۔۔۔

مرحا اس کی جلدبازی پر مسکرا دی۔۔۔۔۔

ایک گھوری فون پر مگن عالیہان پر ڈال کر وہ گیٹ کی طرف بڑھ گی۔۔۔۔۔

""کہاں رہتی ہے یہ۔۔۔""

اور یہی وہ عدالت تھی جس سے وہ بچنے کیلئے بھاگ رہی تھی ،،، لیکن اس کے ہوتے ہوئے ایسا ممکن تھوڑی تھا۔۔۔۔۔

""وہ ،،،، وہ دراصل۔۔۔۔۔""

تم یہاں بولنے کی مشق کر لو،، ویسے زبان قینچی کی طرح چلتی ہے "" ،،، اگر کام کی بات پوچھ لو تو پرانی ٹرینوں کو بھی سستی میں پیچھے چھوڑ ""دیتی ہے۔۔۔۔۔

طنزیہ انداز میں کہتا وہ اندر کی طرف قدم بڑھا گیا۔۔۔۔۔

ھپن جبکہ مرال سوائے مٹھیاں چنے کے کچھ نہ کر سکی۔۔۔۔

یہ کیا کیا آپ نے غوری صاحب،،،، میرا بنا بنایا کھیل خراب کر دیا "" ""۔۔۔۔

غصے کی شدت سے اس کے دماغ کی رگیں پھٹنے کو تھیں۔۔۔ وہ ایک ایسے کھلاڑی کی مانند تھا جو منزل کے نہایت فریب ہونے کے باوجود ہار گیا ہو۔۔۔۔

کامران اس وقت پاگلوں کی طرح چلانا ہوا پورا غوری مینشن سر پر اٹھائے ہوئے تھا ۔۔۔۔

اور غوری ،،، وہ تو ہاتھوں میں سر گرائے صوفے پر بیٹھا اپنا ہی غم منا رہا تھا۔۔۔۔۔

آپ کچھ بولنا پسند کریں گے کہ کیوں آپ نے اتنا مضبوط کیس "" ہونے کے باجود اسے عبوری ضمانت دلوائی۔۔۔۔۔

آپ جانتے نہیں ہیں اسے،،، وہ دو کیا ایک ہفتے کے اندر اندر ہمیں جیل ""کے پیچھے کر دے گا۔۔۔

پاس پڑی میز کو زوردار ٹھوکر ماری تھی۔۔۔۔ بیش قیمت شو پیس دو کوڑی کے ہو گئے تھے۔۔۔۔۔۔

وہ چھٹاتک بھر کی لڑکی الو بنا گی غوری کو۔۔۔۔""

ارے تیس سال میں کبھی ایسا نہیں ہوا۔۔۔۔ اور وہ مجھے میرے ہی

""*****جال میں پھنسا گی۔۔۔۔۔

غصے سے دانت پیستے اس لڑکی کو گالیاں بکنے لگا تھا جسے اس نے دیکھا تک نہیں تھا۔۔۔۔ ہوس میں اتنا اندھا ہو چکا تھا کہ ایک اندیکھی لڑکی کے ساتھ ایک رات کا سودا کر لیا تھا ۔۔۔۔

""لڑکی ،،،،،، کونسی لڑکی۔۔۔۔""

یفسی وہ حیران ہونا اب س پر ایر آیا تھا۔۔۔۔

اور پھر غوری نے جو کہانی سنائی ،،، کامران کا دل چاہا اس کا گلا اپنے ہاتھوں سے دبا ڈالے۔۔۔۔۔

او غوری صاحب،،،، "" کراچی میں کوٹھے ختم ہو گئے تھے جو آپ کو اپنی ہوس پوری کرنے کیلئے وہ صحافی ملی تھی۔۔۔۔

ارے کیا ہو گیا تھا آپ کی موٹی عقل کو،،، ۔ جانتے نہیں ہیں پوری میڈیا انڈسٹری میں وہ مشہور ہے،،،، اور آپ نے اسے بے وقوف بنانے کا ""کیسے سوچ لیا ۔۔۔

اب ہو گیا تو کیا کروں۔۔۔۔۔۔""

کل کی وہ چھوکری الو بنا گی۔۔۔ تجھے لگتا یہاں میں جشن منا رہا ہوں،،،، ابے آگ لگی ہے دل میں،،،، اور یہ آگ یب ہی ٹھنڈی ہو گی جب وہ ""چھوکری میری دسترس میں آئے گی۔۔۔۔۔۔

اب کی بار وہ بھی غصے سے بولے۔۔۔ کب سے اس کی بک بک سن کر اپنے بے وقوف بن جانے کا شدت سے احساس ہو رہا تھا ۔۔۔۔۔۔

بس کر دیں غوری صاحب،،،، شیخ چلی کے خواب نہ دیکھیں۔۔۔۔""

مان لیں کے الو بن گئے ہیں آپ۔۔۔۔۔

آپ یہاں بیٹھ کر سڑیں،،، میں آپکی طرح ہاتھ پر ہاتھ دھرے نہیں بیٹھ سکتا۔۔۔

اور یاد رکھیے گا اگر میں پھنسا تو آپ بھی ساتھ ہی پھنسیں گی۔۔۔۔۔

""

اس کا دل چاہ رہا تھا سب کچھ تہس نہس کر دے۔۔۔۔۔

فون کی رنگ ٹون سے وہ اس کی طرف متوجہ ہوا۔۔۔۔۔ نام پڑھ کر پوری قوت سے فون سکرین پر دے مارا۔۔۔۔۔۔

پتا نہیں کونسی منحوس گھڑی تھی جب یہ متھے لگ گی تھی۔۔۔۔۔""

""

غوری بھٹکا۔۔۔۔۔

کامران،،، ہوش کر ابے،،،، ""

یہ آخری سہارا ہے،،، اگر اس سے بھی بگاڑ لی نہ تو ہم پکا جیل میں چکی پیسیں گی۔۔۔۔۔

بے غیرت تو ویسے بھی تم ہو،،، تھوڑے اور بن جاؤ،،، محبت محبت کھیل کر وزیر اعلیہ کو جلد فیصلے کروانے کا دباؤ ڈالو۔۔۔ اسے بول کے ""اپنے ماموں سے کہے کہ جلدی یہ م کا فیصلہ کریں۔۔۔

بن پانی کے مچھلی کی طرح پھڑپھڑاتے وہ کوئی بھی موقع ہاتھ سے نہیں گوانا چاہتے تھے۔۔۔۔۔ غلطی کی کوئی گنجائش ہی نہیں تھی،،، اب یا تو آر تھا یا پار۔۔۔۔

کامران بھی پرسوچ انداز میں بہلنے لگا۔۔۔۔۔ شاید غوری ٹھیک ہی کہ رہا تھا ،،،، رومیسہ ہی امید کا آخری دیا تھی ۔۔۔۔۔۔

آج صبح صبح ہی پیشی سے ٹھیک دو گھنٹے پہلے م کمال کی عبوری ضمانت کی درخواسب عدالت کی طرف سے قبول کر لی گی تھی جس میں سارا ہاتھ غوری کے پیسوں اور ایرو رسوخ کا تھا۔۔۔۔۔

مرحا کمال کو یقین نہیں تھا کہ اللّ اتنی آسانی سے موقع فراہم کر دے گا۔۔۔۔۔

اپنی حفاظت کیلئے وہ ہر وقت اپنے ساتھ قلم نما کیمرہ رکھتی تھی۔۔۔۔۔۔ ساری ریکارڈنگ کر کے وہ دو گھں کے اندر اندر غوری کی بازی پوری کی پوری اسی پر پلٹ گی۔۔۔۔۔۔

کامران کو تو م کی مسکراہٹ اور وکٹری کا نسان ہی نہیں بھول رہا تھا جو جیل سے رہا ہوتے ہوئے اسے دکھایا تھا۔۔۔۔۔۔

میڈیا کے سامنے اس نے اپنی بے گباہی کے بارے میں ایک لفظ نہیں بولا تھا ۔۔۔۔۔۔

میں یہاں کسی کو جوابدہ نہیں ہوں۔۔۔۔""

سب سے پہلے اللہ کو جوابدہ ہوں،،، اللہ جانتا ہے کہ میں بے گناہ ہوں۔۔۔۔۔

اس کے بعد میں عدالت کے سامنے جوابدہ ہوں،،،، اور بہت جلد ہی عدالت کے سامنے سب ثبوتوں کے ساتھ آؤں گا۔۔۔۔

""شکریہ۔۔۔۔

جیل کے باہر کھڑی میڈیا کی ایک کثیر تعداد کو دیکھتے ہوئے وہ محض چند جملے کہ کر نکل گیا تھا ۔۔۔۔

اس فریب چشم کی دنیا میں کوئی کسی کا سگا نہیں تھا وہ جانتا تھا کہ اس کے کہے گئے ایک ایک لفظ کا الگ الگ مطلب اخد کیا جائے گا۔۔۔۔۔

گاؤں کے مرکری چوک پر لوگوں کا رش تھا۔۔۔۔۔ بری بری تین ٹرالیاں جو اکثر سامان ٹرانسپورٹ کرنے کے کام آتی تھیں،،، وہ بھی چوک کے بیچ و بیچ کھڑی تھیں۔۔۔۔

لوگوں میں عورتوں اور بچوں کی بری تعداد موجود تھی۔۔۔۔۔ دلاور

آفندی کا ملازم خاص ہاتھوں میں پانچ پانچ سو روپے والے نوٹوں کی کی گڈیاں لیے کھڑا تھا۔۔۔۔۔۔

پیت چلو چلو شاباش ،،،، پانچ پانچ سو لیتے جاؤ،،، اور ھنے جاو۔۔۔۔""

یرتیب سے بیٹھو اور بھی بہت سے لوگ ہیں۔۔۔۔ فکر نہ کرنا جلسے میں ""کھانا بھی ملے گا،،، بے شک شام کیلئے بھی وہاں سے لے آنا۔۔۔۔

ہر کسی کے ہاتھ میں ایک ایک سبز نوٹ رکھ کر اسے گاڑی میں سوار کیا جا رہا تھا۔۔۔۔ یہ تین ٹرک بھر کر ضلعے میں ہونے والے جلسے میں جانے تھے۔۔۔۔۔

عوام کو پیسے اور کھانے کا لالچ دے کر جلسے میں لے جایا جا رہا تھا کیونکہ عوام کی جتنی زیادہ تعداد ہو گی اتنی زیادہ شہرت ملے گی۔۔۔۔۔

پانچ پانچ سو روپے دینا دلاور آفندی کے بائیں ہاتھ کا کھیل تھا۔۔۔۔

جبکہ غریب گاؤں والوں کیلئے مفت کا کھانا اور پانچ سو روپے ایک بہت بری غنیمت تھی۔۔۔۔ آنے جانے کا سارا چرچہ بھی ان کا ہی تھا۔۔۔۔

گاؤں والوں کیلئے یہ گھاٹے کا سودا تو نہ تھا ،،، بس چند گھنٹے بیٹھ کر نعرے بازی کرنی تھی اور ان کی بک بک سٹتی تھی۔۔۔۔۔

دوپہر کے بارہ بج رہے تھے،،،، موسم ابر آلود تھا ،،، جیسے ابھی کالی گھٹائیں برسنا شروع ہو جائیں گی۔۔۔۔۔۔۔

گھر کے اندر قدم رکھا تو خاموشی کا سامنا کرنا پڑا۔۔۔۔۔

دروازہ بند کر کے پلٹی تو م کے کرے تاثرات دیکھ کر گلے میں گلٹی ابھری۔۔۔۔۔

""مرحا میں جو پوچھوں سچ سچ بتانا۔۔۔۔""

اس کا سرد لہجہ مرحا کو آج پہلی بار اس سے خوف محسوس ہوا۔۔۔ اس کے چہرے پر فکر اور پریشانی کے تاثرات مرحا کو شرمندہ کر گئے۔۔۔۔

""پانی تو پوچھ لو۔۔۔ تھکی ہاری آئ ہوں۔۔""

لہجہ کو حتی الامکان نارمل رکھنے کی کوشش کی گی تھی۔۔۔۔۔

مرحا بات مت گھماو۔۔۔""

کیسے دو دن کے اندر اندر ضمانت ہوئ وہ بھی یب جب نہ ہمارے پاس سفارش تھی نہ پیسے۔۔۔ کیس بھی اتنا مضبوط تھا۔۔۔۔۔۔۔

""مجھے سچ سچ بتانا کیا کیا ہے تم نے اور کیسے۔۔۔۔، وہ چپتحا تھا اس کے بے پرواہ لہجے پر۔۔۔

""یہ دیکھ لو،، "" فون نکال کر اس کی طرف برھایا۔۔۔ جبکہ ویدیو کو دیکھتے ہوئے اس کے تاثرات بگڑتے چلے گئے۔۔۔

مرحا خاموشی سے کمرے کی طرف بڑھ گی۔۔۔۔ برقع میں ملبوس وہ

باہر آئ تو اس کا فون زمین پر کرچی کرچی ہوا پڑا تھا۔۔۔ یقیناً یہ م کے اشتعال کا سبب بنا تھا۔۔۔۔۔ اور وہ خود بھینچے جبڑوں کے ساتھ چارپائی پر بیٹھا ٹانگیں ہلا رہا تھا۔۔۔۔

اسے کہتے ہیں جوش میں ہوش کھونا۔۔۔۔۔""

""تم تو جیسے جانتے ہی نہیں کہ اس فیلڈ میں کیا کیا ہونا ہے۔۔۔۔۔

سم کارڈ اور میموری کارڈ اٹھاتے ہوئے ناسف سے اس کے عمل کو دیکھا تھا۔۔۔۔

""اور اگر کچھ ہو جانا،،،،""

اس کا جملہ ادھورا ہی تھا جب مرحا ہنس دی۔۔۔۔

توبہ کر رہا ہو گا وہ کمینہ،،، یا پھر مجھ سے بدلے لینے کے منصوبے بنا "" رہا ہو گا۔۔۔۔۔ لیکن شاید جانتا نہیں ہے مجھے۔۔۔۔ عورت ہوں ،،،،

لیکن کہیں سے صنف نازک نہیں ہوں۔۔۔۔ تم کیا چاہتے تھے کہ میں

یہاں بردل عورتوں کی طرح رونا دھونا ڈال کر بیٹھ جاتی،،، اور تم وہاں جیل میں سڑتے رہتے۔۔۔۔۔

خیر اج میں حویلی گی تھی،،، وہ لڑکی حد کی بردل ہے۔۔۔۔ عالیہان آفندی کی پھوپھی کی بیٹی ہے۔۔۔ اور وہ اس طرح رعب جما رہا تھا جیسے بیوی ہو اس کی۔۔۔۔

جم کر ہی بیٹھ گیا تھا پاس،،، اس لیے بات کرنے کا موقع نہیں ملا۔۔۔۔۔

دو ہفتے ہیں ہمارے پاس ،،، اگر اب کچھ نہ کیا تو بہت مشکل ہو جائے گی۔۔۔۔۔

اس لڑکی سے تم نبٹ لو،،، میں کراچی جا کر اس کامران اور رومیسہ نامی لڑکی کی جاسوسی کرتی ہوں۔۔۔ کوئی نہ کوئی ثبوت ہاتھ لگ جائے گا۔۔

"" اس کے پاس ھنے ہوئے پہلے سے یرتیب کردہ منصوبہ اس کے گوش گزارا۔۔۔۔

م کا غصہ تو اس کے پر اطمینان لہجہ دیکھ کر ہی ایر گیا تھا۔۔۔۔ اگر وہ لڑکی ہو کر اتنی بہادری سے کام لے سکتی تھی تو وہ کیوں نہیں۔۔۔۔ ۔

""عقلمند ہو۔۔۔""

اسکو دیکھتے ہوئے ہنس کر کہا۔۔۔۔

""بس کچھ لوگوں کو ہماری عقلمندی پر شک ہے۔۔۔""

مسکراہٹ دباتے ہوئے برقعے کے نادیدہ کالر جھاڑے۔۔۔۔۔

م بھی مسکرا دیا۔۔۔۔ غصہ جیسے جھاگ کی طرح بیٹھ گیا تھا۔۔۔۔

""اماں مرار سے آئیں تو بتا دینا کسی کام سے جا رہی ہوں۔۔۔۔""

""جلسے پر جا رہی ہو۔۔۔""

م نے بےساختہ پوچھا۔۔۔۔

ہاہاہاہاہاہاہاہا ،،، ہاں۔۔۔۔""

پتا ہے چوک میں ٹرالیاں کھڑی ہیں جہاں انسانوں کو کھانے اور پیسوں ""کا لالچ دے کر جانوروں کی طرح لادا جا رہا ہے۔۔۔۔

ہنستے ہنستے ہوئے اس کا لہجہ آسودہ ہو گیا۔۔۔۔۔

م بھی نفی میں سر ہلانا اس کے ہاتھ سے فون کے باقیات پکڑنے لگا۔۔۔۔۔

فون کے ٹکڑے دیکھ کر وہ دونوں کھکھلا کر ہنس دیے۔۔۔

بچو اب آئ فون لوں گی میں۔۔۔۔۔ میرے آنے سے پہلے چرید "" کر رکھنا۔۔۔۔

""خدا حافظ۔۔۔

ہنستے ہوئے وہ باہر نکل گی جہاں چینل کی طرف سے دی جانے والی ذاتی استعمال کیلئے گاڑی اور ڈرائیور کھڑا تھا۔۔۔۔

گاڑی میں ھنے ہوئے پیچھے مر کر دیکھا تو محلے والے سر نکلاے کھڑے اسکو دیکھ رہے تھے۔۔۔۔ ان کے ہلتے ہونٹ ان کی بربراہب کے گواہ تھے۔۔۔۔

مرحا ہاتھ ہلا کر انکو خدا حافظ بولتی گاڑی میں بیٹھ گی۔۔۔ جبکہ اس کے چرانے والے انداز پر محلے والے چرتے ہوئے مزید گالیوں سے نوازنے لگے۔۔۔۔۔۔

جلسے میں عوام کا جم غفیر موجود تھا۔۔۔ سامنے ہی کنٹینرز سے اونچا سٹیج بنایا گیا تھا جہاں سے عوام آسانی سے خطاب کرنے والے کو دیکھ سکتی تھی۔۔۔۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.