وہ حلق کے بل چلایا تھا۔۔۔ اس کا بس نہیں چل رہا تھا کہ سب کچھ تہس نہس کر دے۔۔۔ تو کیا وہ ایک رقاصہ کے ہونٹوں کو چوم کر آیا تھا،،، چاہے ٹسو کی دیوار حائل تھی لیکن پھر بھی۔۔۔۔
اس کی تنی رگیں اور لہو چھلکاتی نگاہیں دیکھ کر راجو لیپ ناپ بند کرنا کھسک گیا۔۔۔۔
چیزیں پٹختا وہ اپنا غصہ دبانے لگا۔۔۔
اپنے نام نہاد اصولوں کو بدلو عالیہان۔۔۔""
ورنہ پچھتاؤ گے۔۔۔ میں ماں ہوں تمہاری،،، تمہارا برا نہیں چاہوں گی اس لیے کہ رہی ہوں خود کو بدل لو ،،، کچھ مقامات ایسے آتے ہیں جن میں اصولوں کو نہیں دیکھا جانا ورنہ پچھتاوے کا سامنا کرنا پڑنا ""ہے۔۔۔۔
کانوں میں گونجتے چند دھندھلے جملے وہ بے ساختہ نیچے بیٹھتا چلا گیا تھا۔۔۔۔۔
کانوں پر ہاتھ رکھے وہ حقیقت سے نظریں چرانا چاہتا تھا۔۔۔
اپنی زبان سے پیچھے نہیں ہٹوں گا ،،، کبھی بھی نہیں۔۔۔ چاہے جتنا "" مرضی نقصان ہو۔۔۔
لوگ کیا کہیں گی عالیہان کتنا بے غیرت ہے اپنی باتوں سے مکر جانا ""ہے۔۔۔ میں نہیں ہٹوں گا پیچھے اپنی بات سے۔۔۔
نفی میں سر ہلانا وہ اٹھ کھڑا ہوا۔۔۔ ڈریسنگ کے دراز سے سیگریٹ کا ڈبہ اٹھا کر بالکونی میں نکل گیا۔۔۔ ناروں بھری رات میں وہ پورا ڈبہ سلگا گیا۔۔۔۔ نانگیں سن ہونے کو تھیں لیکن اسے پرواہ نہیں تھی۔۔۔۔
سیگریٹ کی زیادتی کے باوجود ہونٹوں کا رنگ بھی سرخی مائل کی بجائے ہلکا ہلکا کالا ہو چکا تھا۔۔۔۔
آخری سیگریٹ لبوں میں دبائے وہ وہیں پڑے صوفے پر ٹانگیں پسار کر بیٹھ گیا۔۔۔۔ نظروں کا تعاقب ناروں بھری یہ چاندنی رات تھی۔۔۔۔
دور کہیں نارا ٹوٹ کر گرا تو وہ جلدی سے سیدھا ہوا ۔۔۔۔ سمجھ نہ آیا کیا مانگے۔۔۔
اپنی حالت پر دل کھول کر قہقہہ لگایا۔۔۔
مجھے بھلا کیا ضرورت ہے مانگنے کی۔۔۔""
ہاہاہاہاہاہاہاہا۔۔۔
میر عالیہان بھی کسی سے مانگ سکتا ہے کیا۔۔ میں تو خود مقدر کا سکندر ہوں، ہر چیز بغیر مانگے میرے مقدر میں لکھ دی گی ہے۔۔۔۔
""ہاہاہاہاہاہاہاہا۔۔۔۔ پاگل ہیں لوگ جو مانگتے پھر رہے ہیں۔۔۔۔
وہ شاید ہوش وحواس کھو رہا تھا۔۔۔۔ پہلے اتنا نشہ،،، اب سیگریٹ اور ٹ تٹٹ اوپر سے نیند کی شدید کمی وہ بربرانا ہوا یدھال سا صوفے کی پشت پر سر گرا گیا۔۔۔،۔۔۔
ساری رات آنکھوں میں کٹی تھی۔۔۔۔ پروڈیوسر نہیں مانے گا یہ تو اسے پکا یقین تھا۔۔۔۔
کافی سوچ بچار کے بعد یہی فیصلہ کیا کہ اپنے بل بوتے پر ہی کچھ کرے گی۔۔۔۔ ۔
ک آج سکھر سے کوریج بھی کرنی تھی۔۔۔ ٹائم دیکھتی جلدی سے اٹھ کھڑی ہوئی۔۔۔۔
پندرہ منٹ کے قلیل وقت میں وہ مکمل تیار کھڑی تھی ۔۔ خود کو برقعے میں چھپائے سبز آنکھوں کو چھوڑ کر پورا چہرہ نقاب میں چھپا تھا۔۔۔۔
موبائل اور چند کاغذات اٹھاتی وہ باہر نکل آئی۔ جہاں اس کی ماں تخت پر اس کے لیے ناشتہ تیار کیے بیٹھی تھی۔۔۔
""جائے گی کیسے۔۔۔ ؟ ؟""
چھوٹتے ہی سوال کیا تھا۔۔۔۔
گاڑی آئے گی چینل والوں کی۔۔۔ گھر واپس بھی چھوڑ کر جائے "" ""گی۔
نقاب کو چہرے سے انارتے ہوئے چائے کا کپ منہ کو لگایا تھا۔۔۔
""اپنا خیال رکھنا۔۔۔ جانتی تو ہو کیسی دنیا ہے یہ۔۔۔""
نظریں اٹھا کر ماں کو دیکھا جنکی نگاہوں میں خوف اور پریشانی کی لہر تھی۔۔۔۔
تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے اماں۔۔۔ اور مرحا کمال کو اپنی ""
""حفاظت کرنا آتی ہے۔۔
کسی بھی نایر سے پاک لہجے میں جواب دیتی وہ اٹھ کھڑی ہوئی۔۔۔ وہ ماں تھی ان کی پریشانی بجا تھی۔۔۔
جذبات میں آ کر اجازت تو دے دی تھی لیکن اب ڈر دل میں کنڈلی مار کر بیٹھ گیا تھا۔۔۔
""باہر شور کس چیز کا ہے۔۔۔""
ملی جلی آوازوں کا شور محسوس کرتے وہ نقاب ٹھیک کرتی باہر کی طرف برھی۔۔۔۔
جلسے رنگ کی گاڑی کے اردگرد محلے والے اکٹھے ہو کر کھڑے تھے۔۔۔
مرد اور عورتیں ایک دوسرے کے کانوں میں سرگوشیاں کرنے میں مشغول تھے تو دوسری طرف بچے گاڑی کو چھو چھو کر دیکھ رہے تھے۔۔۔ ایسی گاڑی کبھی محلے میں آئ جو نہ تھی۔۔۔۔
""کیا ہو رہا ہے یہ۔۔""
وہ میٹھا اور نرم لہجہ جو تھوڑی دیر پہلے اندر تھا اس کا نایر تک نہ تھا۔۔۔
سخت آواز میں بولتی وہ کوئی اور ہی مرحا لگ رہی تھی۔۔۔۔
سبز آنکھیں کانوں میں پڑنے والی سرگوشیوں کی وجہ سے سرخ ہو رہی تھیں۔۔۔۔
""ارے دیکھ برقع کر کے عیاشیاں کرنے جا رہی ہے۔۔۔""
نہیں نہیں سنا ہے یہ ٹی وی پے کام کرے گی۔۔ اتنے مردوں کے "" بیچ۔۔ توبہ توبہ ۔۔۔
باپ مر گیا تو عیاشیاں شروع کر دی۔۔۔
""اللّ ایسی ناخلف اولاد نہ دے۔۔۔
اور اس طرح کے کی جملے۔۔۔۔
وہ کافی دیر دروازے کی چوکھٹ پر کھڑی رہی۔۔۔
عیاشی کیلئے ٹی وی پر جانے کی کیا ضرورت ہے بھلا۔۔۔۔""
مولوی صاحب آپ بتائیں ذرا اس دن میں مجھے راہ چلتے کونسی ثیسکس کی تھی۔۔۔۔
رشیدہ باجی ،،، اپنی بیٹی پر نظر رکھیں خطوں سے آگے بڑھ گیا ہے معاملہ۔۔
اور یہ جو نیک پروین وحیدہ ہے،،، آپ بتائیں وہ آپ کے اوباش کرن سارا سارا دن کیا کرنا ہے آپ کے گھر ۔۔۔
اپنے گریبانوں میں جھانکیں۔۔۔۔ مجھے درس دینے کی ضرورت نہیں
ہے۔۔۔ ابھی تو منہ بند ہے کھلا نہ تو کی گل کھڑے کھڑے کھل جائیں ""گے۔۔۔۔
آرام سے ایک ایک کا وار انہی پر پلٹتی وہ گاڑی کی طرف بڑھ گی۔۔۔۔
اور ہاں فکر نہ کرنا رشیدہ آپا بدنامی کے داغ لے کر آپ کی چوکھٹ "" ""پر آپ کے آوارہ بیٹے کے پاس نہیں آؤں گی کہ مجھے اپنا لے۔۔۔
وہ جو پچھلے کی دنوں سے اپنے بیٹے کی ضد پر ان کے گھر کے چکر پر چکر لگا رہی تھی ،،، آج انکار کا سارا غصہ اس کے کردار پر کیچڑ اچھال کر نکالا لیکن سامنے بھی مرحا کمال تھی جو جیسا منہ ویسی چپیر کے مقولے پر یقین رکھتی تھی۔۔۔۔
صبح صبح ہی موڈ خراب ہو چکا تھا۔۔۔ لیکن یہ ضروری تھا ورنہ روز روز ایسا ہی ہونا۔۔۔ وہ چپ بیٹھ کر کرھنے والوں میں سے نہیں تھی بلکہ بات کو وہیں پر ختم کر دینے کی قائل تھی۔۔۔۔
""گاڑی روکیں۔۔۔""
گاؤں کی دہلیز سے نکلنے سے پہلے حکومتی شکایت آفس کے سامنے گاڑی رکوا کر باہر نکلی۔۔۔۔
زنگ آلود نالا اس خستہ حال عمارت پر لگا منہ چرا رہا تھا۔۔۔۔
اوقات کار۔
صبح 9 سے شام 5
سامنے لگے بورڈ کو دیکھ کو استہزایہ ہنسی ہس دی۔۔۔۔
انہی قدموں پر لوٹتی گاڑی کی طرف بیٹھ گی۔۔۔
گاڑی حیدراباد کی حدود سے نکلتی سکھر کے راستے پر چل پڑی۔۔۔
سارے راستے وہ سوچوں میں غرق رہی ۔۔۔
ایک اسسٹنٹ جو کہ لڑکی تھی اس نے کی بار مخاطب کرنے کی کوشش کی لیکن وہ منہ پر نو لفٹ کا بورڈ لگائے بیٹھی رہی۔۔۔
اپنی منزل پر پہنچ کر ایک طائرانہ نگاہ اردگرد ڈالی۔۔۔
جدید طرز کے کیمرے ،،، ۔ مائیک اور دیگر ریکارڈنگ کا سمان اور چینل کی کی گاڑیاں سکھر کے کسی گاؤں کے سامنے کھڑی تھیں۔۔۔۔ مطلب ہر چیز تیار تھی،،، اس کا ہی انتظار ہو رہا تھا۔۔۔۔
بغیر وقت ضائع کیے کیمرے سبب کیے۔۔۔۔ چونکہ کیمرے کے
سامنے کام نہیں کرنا تھا اس لیے کیمرہ مین کے ساتھ ساتھ چلتی وہ ایک ایک چیز پر فر فر بول رہی تھی ۔۔۔ یہ تو اس کے گاؤں سے بھی زیادہ خستہ حال تھا۔۔۔
ٹوٹی پھوٹی سرکاری عمارتوں کی شوٹنگ کے بعد ان کا اگلا ہدف عوامی رائے لینا تھا۔۔۔۔۔
زیادہ یر عوام حکومت سے نالاں تھی۔۔۔۔ حکومت کو گالیاں تک دے رہے تھے۔۔۔۔ ان کی شکایتوں کی ایک ناختم ہونے والی فہرسب تھی۔۔۔۔
چند گاؤں کی کوریج کے بعد سکھر شہر کے مشہور علاقوں کا رخ کیا۔۔۔
ٹوٹی پھوٹی سڑکوں پر وہ یدر ہو کر بولتی اپنے ساتھ موجود ٹیم کو حیران کر رہی تھی۔۔۔۔
کان میں لگے ائیر فون پر پروڈیوسر کی تنبیہ کو دل کھول کر نظرانداز کیا۔۔۔۔۔
اس کی نا نا کے باجود وہ کھرا سچ بول رہی تھی جو نہایت کروا تھا۔۔۔۔م سرکاری سکولوں،،، سڑکوں،،، ہسپتالوں،،، اور پارکوں کی کوریج کرتے شام ڈھل گئی تھی۔۔۔ لیکن تھکن کے آنار تک نہیں تھے ۔۔
اور نہ ہی باقی اینکرز کی طرح نخرے تھے۔۔۔۔
جہاں جہاں عوام کی رائے لی تھی عوام ناقص سہولیات ،،، مہنگائی ،،،
ناقص پالیسیوں،،، جھوٹے وعدوں سے سخت نالاں تھی۔۔۔۔
شام کے سات بجے کوریج مکمل کر کے وہ اپنے کانوں سے ائیر فون اور منہ سے مائیک انارنے لگی۔۔۔۔
جگہ جگہ پھرنے کی وجہ سے نقاب اور برقع مٹی سے اٹ چکا تھا۔۔۔۔
کونے میں جا کر پانی کی بوپل منہ کو لگائی۔۔۔۔ صبح کا ناشتہ کیا ہوا تھا ،، اور اب پیٹ میں چوہے ناچ رہے تھے لیکن اس کا ارادہ گھر جا کر ماں کے ساتھ کھانے کا تھا۔۔۔۔
""میڈم یہاں کسی ہوپل سے ڈنر کر لیں۔۔۔""
اس کو واپس آنا دیکھ کر ایک بندہ بول پڑا۔۔۔
مجھ سے کیوں پوچھ رہے ہیں۔۔۔""
میرے حکم کے نابع تھوڑی ہیں آپ لوگ۔۔۔۔۔ مجھے گھر پہنچائیں پھر ""چاہے ڈنر کریں یا لنچ۔۔۔
دو ٹوک انداز میں کہتی وہ گاڑی میں جا بیٹھی۔۔
مطلب صاف تھا کہ وہ بالکل بھی نہیں جانے والی۔۔۔۔۔
ڈرائیور ،، گارڈ،،، اور اسسٹنٹ بھی کندھے اچکاتے گاڑی میں جا بیٹھے۔۔۔۔۔
سوچوں میں رقصاں وہ آج شدید پریشان تھی۔۔۔ غربب اور بے بسی کی انتہا تھی۔۔۔ سوال کناں ضعیف چہرے ،،، محرمیوں میں اٹے معصوم بچے جنکے ہاتھ مشقت کے باوجود سخت ہو چکے تھے،،،، مظلوم اور بے بس عورتیں ایک ایک چہرہ آنکھوں کے سامنے آ رہا تھا۔۔۔۔
یہ سب اتنا آسان نہیں تھا اسے اندازہ ہو گیا۔۔۔ غربب،،، بے بسی،،،
محرومیوں،،، کی کہانیاں سببا آسان کام تھوڑی تھا۔۔۔ جانتی تھی کہ پرسکون نیندیں اب نہیں آئیں گی اسے۔۔۔
ہر رات سوچوں کی نظر ہو گی۔۔۔۔ تیز رفتار میں چلتی گاڑی کے باہر کے مناظر لمحوں میں اوجھل ہو رہے تھے،،،، جبکہ اس کی سوچوں کے گھوڑے اس سے بھی تیز رفتار سے دوڑ رہے تھے۔۔۔۔
وہ ابھی ہاسٹل پہنچی تھی۔۔۔ صبح کا سن میں اٹکا سانس اب بحال ہوا تھا۔۔۔۔
عالیہان کے ساتھ گزرا ہوا سفر دعاؤں میں گزرا تھا۔۔۔ اپنی حفاظت کی دعاؤں میں۔۔۔
گاڑی کے اندر وہ نجانے کتنی سیگرتیبن پی چکا تھا۔۔۔۔
دھواں دھواں گاڑی میں بیٹھنا نہایت محال تھا،،،، لیکن مجبوری تھی۔۔۔۔۔
اس کا بس نہیں چل رہا تھا کہ وہ اب کبھی واپس نہ جائے لیکن کیا کرتی ایک بیوہ ماں بھی تو پیچھے اس کی راہ تکے بیٹھی تھی۔۔۔۔
اور یہی سوچ مرال کی باغی سوچوں کو توڑ دیتی تھی۔۔۔۔۔
اپنا سامان وہیں چھوڑ کر وہ بیڈ کی پائببی سے ٹیک لگا کر بیٹھ گی۔۔۔۔ اس کال کوٹھری سے نکل کر آئ تھی تو تھوڑی بہت پرسکون تھی ،،، لیکن جب دوبارہ اس جہنم میں واپسی کا سوچتی تو روح تک کانپ جاتی۔۔۔۔
نظروں کا ارتکاز دیوار گیر گھڑی پر ٹکائے وہ اپنی زندگی کا جائزہ لینے لگی۔۔۔ سوچوں میں غرق وہ کب سوئی اسے اندازہ ہی نہ ہوا۔۔۔
لیکن اتنا ضرور تھا کہ اسے آج پرسکون نیند آئ تھی بغیر ڈر کے۔۔۔۔
عالیہان اس وقت اپنے گاؤں کا چکر لگا رہا تھا۔۔۔۔۔
سرکاری سکول کی عمارت دیکھ کر اندر کی طرف بڑھا تو چار سو چالیس والب کا زوردار جھٹکا لگا۔۔۔۔ اعلی نسلی گھوڑے بندھے ہوئے دیکھ کر اس کا دل کیا ماتھا پیٹ لے۔۔۔
تو گاؤں کی بچیاں کہاں پڑھتی ہوں گی۔۔۔ یہ سوچ کر وہ حیران ہوا۔۔۔
اپنے باپ دادا سے کم از کم اس قدر بے حسی کی امید نہیں تھی۔۔۔۔
""راجوو۔""
اس کی دھاڑ پر راجو فورا چوکنا ہوا۔۔۔
""حکم سائیں۔۔۔""
مجھے ایک ہفتے کے اندر اندر سکول اصلی حالت میں چاہیے۔۔۔ ""
لڑکوں کا سکول میں نے ابھی نہیں دیکھا لیکن وہ بھی اپنی حالت میں چاہئے۔۔۔۔
استادوں اور ٹیچروں کا بندوبست کرو۔۔۔ اور پیسے بابا سائیں کے اکاؤیب ""سے نکلوا کر دے دوں گا شام تک۔۔۔۔
حکم نامہ جاری کرنا وہ ایک ناسف بھری نگاہ اس عمارت پر ڈالتا آنکھوں پر چشمہ چڑھا گیا۔۔۔۔۔
"" May I come in.. ""
آفس کے سامنے کھڑا ہو کر وہ اجازت کا منتظر تھا۔۔۔۔
""ارے آؤ آؤ م۔۔۔ کیسے ہو۔۔۔""
چینل کے چیرمین کی گرمجوشی دیکھ کر اس کا دل بے ساختہ پکار اٹھا۔۔۔
بدلتا ہے رنگ آسماں کیسے کیسے۔۔۔
ٹتٹ مسکراہٹ چھپانا وہ صوفے پر تک گیا۔۔۔۔
""ہاں تو سناؤ کیسے ہو۔۔ کیا ہو رہا ہے آج کل""
یوں محسوس ہو رہا تھا جیسے نجانے کتنی پرانی جان پہچان ہے۔۔۔۔
حالانکہ یہ وہی چیرمین تھا جو کی بار اسے بات بے بات ذلیل کر چکا تھا۔۔۔۔
ٹھیک ہوں،،، بس آج کل آفرز کے بارے میں سوچ رہا "" ""ہوں۔۔۔
ہاں ماشاءاللہ آفر تو آئیں گی۔۔۔""
تم نے تو کمال ہی کر دیا تھا۔۔۔۔
تو وہ کیا کہ رہا تھا میں۔۔ ہاں میں کہ رہا تھا کہ یہیں کام کر لو۔۔۔ کامران ""کہ جگہ تم یہ پروگرام کرو۔۔
فورا ہی مطلب کی بات پر آئے تھا۔۔۔ م اس مطلبی دنیا کے باسی کو دیکھ کر رہ گیا۔۔۔
میں سوچ کر بتاؤں گا۔۔۔۔ کیونکہ بہت ساری آفرز ہیں میرے "" پاس۔۔۔۔
""اچھا فیصلہ لینا چاہتا ہوں۔۔۔
الوداعی کلمات کہتا وہ اٹھ کھڑا ہوا۔۔۔۔
تھوڑا سا ٹیلنٹ کیا آ جائے خود کو نواب زادہ سمجھ لیتے ہیں۔۔۔ ""
ہئہہہ ""ہہہہہ۔۔۔
نخوت سے سر ھبکیا چیر مین فون پر متوجہ ہو گیا۔۔۔۔
م جو کچھ سوچتا راہداریوں سے گزر رہا تھا سامنے ہی کامران کو دیکھ کر قدموں رکے۔۔۔۔
تم ایک دو ٹکے کے اسسٹنٹ میری جگہ لینا چاہ رہے ہو۔۔۔۔""
آئ جی سے لے کر وزیر اعلیہ تک پہنچ ہے میری۔۔۔۔
""یو چٹکیوں میں اٹھوا کر کچرے کے ڈھیر پر پھینکوا دوں گا تجھے۔۔۔۔
جب سے نوکری خطرے میں محسوس ہوئی تھی وہ پاگلوں کی طرح ادھر ادھر پھر رہا تھا۔۔۔۔۔
دس بجے چلنے والا یہ پروگرام اس کیل سونے کی چریا تھا۔۔۔۔ گھر گاڑی پیسا سب کچھ تو مل رہا تھا بلکہ اوپر کی کمائ (رشوت ) بھی بہت تھی۔۔۔
الفاظ بیچتا تھا وہ ،،،، کیونکہ وہ اپنے الفاظ کی قیمت اور اہمیت جانتا تھا۔۔۔۔
لیکن اب جبکہ سب ڈوبتا محسوس ہو رہا تھا تو اسے سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ کیا کرے۔۔۔۔ کہاں جائے،،، کونسی دیوار سے سر ٹکرائے۔۔۔۔
""میری بھی اوپر تک پہنچ ہے۔۔۔""
اطمینان سے کہا گیا تھا۔۔۔۔
مقابل کا تمسخرانہ قہقہہ گونجا تھا۔۔۔
ابے تیری کیا چپڑاسی تک پہنچ ہے سالے۔۔۔۔""
""آرام سے پیچھے ہے جا اس سے پہلے میں ہٹاوں۔۔۔
نہیں اللّ تک پہنچ ہے میری۔۔۔۔ اوپر سے سفارش آئ ہے کیسے "" رد ہو سکتی تھی۔۔۔۔
ان ٹکے ٹکے لوگوں کی سفارش نہ میں لیتا ہوں نہ ہی قبول کرنا ہوں کیونکہ یہ میری سفارش کے قابل ہی نہیں ہیں۔۔۔۔
م کمال صرف اللّ کی سفارش لیتا اور مانتا ہے۔۔۔۔۔
دوسری بات پیچھے تو میں نہیں ہٹوں گا۔۔۔ ضد ہے میری۔۔۔۔ انتظار کرنا اگلے ہفتے سے تمہاری کرسی پر بیٹھ کر بہلکا مچاوں گا۔۔۔۔۔ یوں اوپر جائے گا پروگرام یوں چٹکیوں میں۔۔۔۔۔
جسٹ ویب اینڈ واچ۔۔۔۔
(Just wait and watch ) ""
اطمینان سے کہتا وہ اسے سلگا کر مغرور سی چال چلت وہاں سے نکل گیا جبکہ کامران ابھی بھی اسے دھمکیاں اور گالیاں بک رہا تھا لیکن وہ کان لپیٹے سٹوڈیو سے باہر نکل گیا۔۔۔۔۔
اتنا سا منہ نکل آیا ہے میری بچی کا،،، سارا دن تھک جاتی ہو کام کر "" کر کے۔۔۔
اور وہاں م سارا دن مغز ماری کرنا رہتا ہے۔۔۔
""مجھے لگتا ہے تم دونوں نے پورے ملک کا بھیکا اُٹھایا ہوا ہے۔۔۔
اماں کو تو وہ ایک دن میں ہی کمزور اور بیمار لگنے لگ گی تھی۔۔۔۔
اس لیے نجانے کیا کیا کھلا رہی تھیں۔۔۔۔ کبھی دیسی گھی کہ روٹی ،، تو کبھی مکھن ،،، کبھی دودھ تو کبھی کیا۔۔۔۔
وہ دن دور نہیں تھا جب وہ ڈھول بن جاتی۔۔۔۔۔
اماں اتنی موٹی ہو گی ہوں میں کھا کھا کر۔۔۔""
کہاں سے کمزور ہوں۔۔۔
اور دوسری بات اگر ہر کوئی یہی سوچے گا کہ ہم نے کونسا بھیکا اُٹھایا ہے تو پھر کبھی بھی تبدیلی یا خوشحالی نہیں آ سکتی۔۔۔۔
بحیثیت ایک زمہ دار انسان ہمارا فرض ہے کہ جو کچھ ہم سے ہو سکتا ہے ""کریں۔۔۔۔۔
ان کے گلے میں بانہوں کا حصار باندھتی آرام سے سمجھانے لگی۔۔۔۔۔
چل اب جا کر آرام کر۔۔۔۔""
اور کل کوئی ضرورت نہیں ہے جلدی اٹھنے کی۔۔۔۔ چھٹی ہے تو آرام
""کرنا۔۔۔
لہجے میں دنیا جہاں کی محبت تھی۔۔۔۔ اسی لہجے سے تو ساری تھکن اور سستی ایرتی معلوم ہوتی تھی۔۔۔۔
ہاں جا رہی ہو۔۔۔""
ویسے محلے میرے جانے کے بعد تو باتیں نہیں کر رہے ""تھے۔۔۔۔۔۔۔
کہاں تو نے جو عزت افزائی کی ہے آج ان کی۔۔۔""
اس کے بعد تو آپس میں باتیں نہیں کی ہمیں کیا خاک کچھ کہیں گے۔۔
"" بہت اچھا ہوا ان کے ساتھ۔۔۔""
""ایسے لوگوں کے ساتھ یہی کرنا چاہیے۔۔۔۔
برتن اٹھا کر باورچی خانے میں رکھتی وہ کمرے کا رخ کر گی۔۔۔
کل ویسے بھی اسے ایک اہم کام نپبانا تھا۔۔۔۔
پچھلے ایک ہفتے کی سوچ بچار کے بعد وہ جس نتیجے پر پہنچی تھی اس پر عمل کرنے کا وقت آ گیا تھا۔۔۔۔
""کہاں جا رہی ہے"" اسکو برقعے میں تیار دیکھ کر پوچھا ۔۔۔ آج چھٹی تھی لیکن وہ آرام کی بجائے پتا نہیں کہاں جا رہی تھی۔۔۔۔
اماں کچھ کتابیں چریدنی ہیں،،،، اور سامان بھی لانا ہے۔۔۔۔۔""
""شہر تک جانا ہے۔۔۔۔ فکر نہ کرنا جلدی آ جاؤں گی۔۔۔۔
دھیان سے جانا،،،، پتا نہیں کہاں سے یہ موا کتابی کیڑا دماغ میں "" گ ھس گیا ہے۔۔۔۔ ہر وقت کتابیں۔۔۔۔۔ اور اب تو اتنی سخت روٹین گھ ہو گی۔۔ بجائے آرام کرنے کے کتابوں میں س جاتی ہے۔۔۔
""اب جا ہی رہی ہے تو میری گھں کی دوائی لیتی آنا۔۔۔۔
وہ جو پہلے ہی الجھی ہوئی تھی محض اثبات میں سر ہلاتی باہر نکل آئی۔۔۔۔
مکمل طور پر خود کو چھپائے وہ اپنی منزل کی طرف رخ موڑ گی۔۔۔۔۔
مرحا تجھے اجازت تو دے دی ہے میں نے لیکن سیاستدانوں یا ""
وڈیروں کے ساتھ ذاتی دشمنی نا پالنا ۔۔۔ ان انسان نما حیوانوں سے ہم دور ہی بھلے۔۔۔ ان کے تو سائے سے بھی دور بھاگبا۔۔ کسی کے منہ لگنے ""کی ضرورت نہیں ہے۔۔۔
شہر کو جاتی سڑک سے دائیں طرف مرتے ہوئے بے یہ جملے دماغ میں گونجے تو ماں کا بھروسہ ، مان یاد کر کے آنکھیں جلنے لگیں۔۔۔۔ لیکن جی کرا کر کے چلتی گی۔۔۔۔
معاف کرنا اماں لیکن اگر میرے اس ایک قدم سے گوٹھ کی "" لڑکیوں کے ہاتھ میں جھاڑو کی بجائے کتابیں اور قلم آ جائیں تو یہ گھاٹے کا سودا تو نہیں ہے۔۔۔۔
خدا گواہ ہے کہ مرحا کمال اپنی ماں کی نافرمانی نہیں کر رہی بس ایک ""انسان ہونے کے ناطے انسانیب کا فرض نبھا رہی ہے۔۔۔۔
سوچوں میں غرق وہ کب اپنی منزل پر پہنچی اسے قطعی اندازہ نہ ہوا۔۔۔۔ نظریں اٹھا کر سامنے دیکھا تو پلٹنا بھول گئیں۔۔۔۔۔
محل تھا یا گھر،،، وہ فرق کرنے سے قاصر تھی۔۔ اس نے تو شاید خوابوں میں بھی نہ دیکھا ہو۔۔۔۔
یہاں رہتے ہوئے چھ ماہ بیت چکے تھے،،،، لیکن وہ اس پسماندہ گاؤں میں اس عالیشان گھر کو آج تک نہ دیکھ پائ۔۔۔۔ نوکروں کی چاق و چوبند فوج چاروں طرف پہرہ دیے ہوئے تھی۔۔۔۔
""بی بی کس سے ملنا ہے""
اپنے پیچھے بھاری آواز سن کر ہاتھ دل تک گیا۔ ۔۔۔ بگڑا تنفس سنبھالتے پلٹی۔۔۔
برے سائیں سے ملنا ہے۔۔۔ ،،،"" ""انہیں بتاؤ شکایب لے کر آئ ہوں۔۔
ملازم نے حیرت سے اس چھٹاتک بھر کی لڑکی کو دیکھا جو دھرلے سے شکایب لے کر آئ تھی۔۔۔
""بی بی تیرا دماغ خراب ہو گیا ہے کیا ۔۔""
سامنے کھڑی لڑکی کی ہمت پر حیران ہوا تھا۔۔
شکایب کرنے آئ ہوں،،، اس میں دماغ خراب والی کونسی بات "" ""ہے۔۔۔
آنکھیں گھما کر کہا تھا۔۔۔ ملازم کی بات ذرا بھی پسند نہیں آئ تھی۔۔۔۔
ارے بی بی تو سائیں کو شکایب لگانے آئ ہے۔۔۔ جان پیاری نہیں "" ہے کیا۔۔۔۔
""وہ سائیں ہیں ۔۔ پورے پندرہ گوٹھ ان کے ہیں
ملازم اب سائیں پر کھڑے کھڑے کتاب لکھنے کا ارادہ رکھ تھا۔ ۔۔
اس کی دولب اور طاقت کا شمار کروا رہا تھا۔۔۔۔ جس میں مرحا کمال کو کوئی خاص دلچسپی نہ تھی۔۔۔۔۔
""مجھے اندر جانے دو ۔۔""
اس کی بات کاٹتے بے زاریب سے کیا تھا۔۔۔۔
""تجھے جان نہیں پیاری ہے کیا""
ایک بات پھر وہی سوال مرحا کمال کو بھڑکا گیا۔۔۔
کیوں وہ خدا ہے۔۔۔۔ نہیں نا۔۔۔۔""
جہاں تک میرا علم ہے زندگی موت خدا کے ہاتھ میں ہے،،، اور اس کی مرضی کے بغیر پتا تک نہیں ہلتا۔۔۔۔
اور اگر تم نہیں جانے دیتے تو میں یہاں بیٹھ جاتی ہوں،،، کبھی تو نکلیں گی نا گھر سے ""یا چوڑیاں ڈال کر بیٹھ جائیں گے۔۔۔
گھر کے سامنے لگی گھاس پر وہ آلتی پالتی مار کر بیٹھ گی۔۔۔۔ آخری بات دل میں کہی تھی ،، جو بھی تھا وہ ایک لڑکی تھی ،، دل میں انجانا سا ڈر تھا۔۔۔
اندر آ جاؤ ،، تو مجھے عقلمند لگتی ہے،،، لیکن ہر جگہ عقلمندی کام نہیں "" آتی،، کبھی مصلحت سے بھی کام لینا پڑنا ہے۔۔۔
""سامنے والے کو دیکھ کر بولنا پڑنا ہے۔۔
بمشکل پندرہ منٹ ہی گزرے تھے کہ ملازم اسے بلانے آ گیا۔۔ اندر نجانے کونسی رام کہانی سنائی تھی۔۔۔
لیکن مرحا کو اس سے کوئی لینا دینا نہ تھا کیونکہ اسے محض اندر جانا تھا چاہے جیسے بھی جاتی۔۔۔۔
جاتے جاتے ملازم کی آواز کانوں میں پڑی تو سر جھٹک گئی۔۔۔ بھلا وہ کسی کی نابع تھوڑی تھی جو سوچ سمجھ کر بولتی۔۔۔ وہ تو ڈنکے کی چوٹ پر کھرا سچ بولنے والوں میں سے تھی۔۔۔
اگر ظلم کے خلاف زبان نہ کھل پائے تو ایسی زبان کو کاٹ کر آوارہ "" کتوں کے آگے ڈال دینا چاہیے۔۔۔ کم سے کم کسی کام تو آئے ""گی۔۔۔
پیچھے مر کر پر اطمینان لہجے میں کہ کر اپنے ہاتھ میں پکڑا بیگ سنبھالتی وہ اندر کی طرف بڑھ گی ۔۔۔
آنکھیں عالم حیرت میں پھٹنے کو تھیں،،، یوں جیسے کسی الگ دنیا میں آ گی ہو۔۔۔ ہر طرف پھولوں کی دلفریب خوشبو نتھنوں سے ٹکراتی خوبصورت احساس دلا رہی تھی۔
ایک ملازمہ کی تقلید میں وہ راہداریوں سے گزرتی مہمان خانے جا کر رک گئی۔۔۔۔
مہمان خانہ خالی تھا۔۔۔۔ البتہ شان و شوکت دیکھنے کے لائق تھی۔۔۔۔
""مہمان خانہ اتنا حسین ہے تو گھر کتنا خوبصورت ہو گا بھلا۔۔۔""
ک وہ ایک ایک قیمتی چیز کو دیکھتی محض سوچ سکی۔۔۔
آدھے گھنٹے کے طویل انتظار کے بعد سائیں سرکار مہمان خانے میں داخل ہوے۔۔۔۔ اس طویل وقت میں وہ پورے کمرے کی ایک ایک چیز زبانی حفظ کر چکی تھی۔۔۔۔
""سلام سائیں۔۔۔""
گردن جھکائے بغیر سامنے نظریں گاڑے پر اعتماد لہجے سلام کیا۔۔۔۔
دلاور آفندی حیرانی سے بے ہوش ہوتے ہوتے بچا۔۔۔
""کیا شکایب لائ ہو۔۔""
گھمنڈی لہجہ محسوس کر کے مرحا نے نخوت سے سر جھٹکا۔۔۔
شکایات کی تو ایک طویل فہرسب ہے۔۔۔ وہ بعد میں بتاتی "" ہوں۔۔۔
لیکن اس سے پہلے کچھ پوچھنا چاہتی ہوں ""۔۔۔
مقابل کی بھاری اور رعب دار آواز سے بھی اعتماد میں رتی برابر فرق نہ آیا۔۔۔۔
""لڑکی۔۔۔۔""
اس کا اطمینان اور لہجہ دلاور آفندی کو سلگا گیا۔۔۔ انہیں تو جھکی گردنیں پسند تھی جن پر ان کی تعریفوں کا ورد رہے۔۔۔۔۔
گستاخی معاف لیکن بس اتنا بتا دیں آپ کے ہوتے پوتیاں کہاں "" ""پڑھتی ہیں۔۔
اندر آنا میر عالیہان بری طرح ھتھکا۔۔۔۔
.""کون ہے یہ دادا سائیں""
سرد نگاہوں سے اسے گھورتے ہوئے پوچھا۔۔۔
میں صرف اتنا کہوں گی،،، گوٹھ کے لوگ۔ بھی انسان ہیں۔۔۔""
ان کے پاس اتنا پیسہ نہیں بے کہ شہر بھیج سکیں۔۔ نام نہاد غیرت مند ہیں لڑکیوں کو شہر نہیں بھیج سکت۔۔ اور نہ ہی اتنے وسائل ہیں ان کے پاس۔۔۔۔
آپ تو پیسے والے لوگ ہیں اپنے بچوں کو مہنگے سکولوں اور کالجوں میں پڑھا سکت ہیں لیکن بمشکل دو وقت کی روٹی کھانے والے یہ لوگ کیسے پڑھائیں اپنے بچوں کو۔۔۔۔
اسی صورتحال کے پیش نظر حکومت پاکستان نے ہر گاؤں میں سرکاری سکول بنائے ہیں،،، نہایت افسوس سے کہنا ہر رہا ہے کہ جو گاؤں میں لڑکیوں کا سکول ہے وہ اسطبل بنا ہوا ہے۔۔۔۔
جہاں تک میں نے دیکھا ہے یہ گھر کافی برا ہے۔۔۔۔ اسطبل تو یہاں بھی بن سکتا ہے۔۔۔
لیکن ان چند جانوروں کی وجہ سے کی لڑکیاں علم کی دولب سے محروم رہ ""جائیں گی۔۔۔۔ لیکن آپ کو احساس تک نہیں ہے۔ ن۔
اندر آتے عالیہان کو نظر انداز کرتے سائیں سرکار کی آنکھوں میں آنکھیں گاڑے وہ یدر لہجے میں بولی تھی۔۔۔۔
""اٹھو یہاں سے""
ضبط سے کھڑے عالیہان کا پیمانہ لبریر ہوا ۔۔۔ نقاب میں لپٹی سبز …آنکھوں نے ناسف سے اسے دیکھا ۔۔
یہ تو ایک سوال پوچھا تھا۔۔۔""
""شکایات کی ایک طویل فہرسب تو ابھی باقی ہے۔۔۔۔۔
اس کی تیز آواز کو نظرانداز کرتے اپنی بات جاری رکھی تھی۔۔۔۔۔
او بی بی۔۔۔ یہ بھاشن کہیں اور جا کر دینا،،،، بہت دیکھی تم "" جیسی،،،، نیچ خاندان والیاں،،، یہ برقع پہن کر شریف نہیں بن جاتی لڑکیاں ۔۔۔