Chapter 55: مجھے آج بھی مصطفیہ م کمال سے

مجھے آج بھی مصطفیہ م کمال سے عشق ہے،،، لیکن یہ عشق دل کے ایک کونے میں بند ہے،،، جہاں جھانکنے کی اجازت تو میں نے پچھلے چھ سالوں سے خود کو ایک بار بھی نہیں دی۔ دل کا وہ کونہ میرے لیے کسی شجر ممنوعہ کی مانند ہے۔

اب اگر سوچوں تو مجھے لگتا ہے کہ وہ ٹھیک کہتا تھا۔ دوستی کو اگر دوستی ہی رکھا جائے تو اچھا ہونا ہے۔ روحانی رشتے جب جسمانی رشتوں میں بدلتے ہیں تو نہ روح کا تعلق اپنی جگہ پر برفرار رہتا ہے اور نہ ہی جسم کا۔

دوستی کا رشتہ اس نے ٹوٹنے نہیں دیا۔ اور یہ کام صرف وہی کر سکتا تھا۔ میری دعا ہے مصطفیہ م کمال تم ہمیشہ خوش رہو،،، زندگی کا ہر لمحہ ""تمہارے لیے امر ٹھہرے۔۔

ویسے ارتضیہ،،، کھانا کیسا لگا؟ "" مصطفیہ کی بات پر الایا کو اچھو لگا تھا۔ ""( وہ جانتی تھی کہ وہ کیا بولنے والا ہے۔ اسے گھور کر خاموش کرنا چاہا لیکن وہ ٹھہرا مشہورِ زمانہ ڈھیٹ۔ اس کی گھوریوں کو سرے سے نظر انداز کیا تھا۔

اچھا ہے۔ بلکہ بہت اچھا "" اس نے کھلے دل سے تعریف کی تھی۔""

میری مسز نے بنایا ہے۔ اب ذرا بتانا آپکی زوجہ محترمہ کون سے شاہی "" کھانے بناتی ہے سوائے دماغ کا دہی بنانے کا "" ارتضیہ نے سٹپٹا کر دونوں کو دیکھا۔ وہ واقعی دماغ کا دہی بنانے کے علاوہ کچھ نہیں بنا سکتی تھی۔ پلوشہ نے آسودگی سے مسکراتے الایا کو دیکھا۔ جس کی بہترین یک طرفہ محبت پلوشہ کو اس کا اثیر کر گی تھی۔

چلو یار رہنے دو۔ جھوٹ بولتے ہوئے اچھے نہیں لگو گے۔ میں جانتا "" ہوں اس لیڈی ڈیانا کو،،، اسے تو ایدا تک نہیں ابالنا آنا ہو گا۔ "" وہ اپنی بات کے آخر پر قہہقہہ لگا کر ہنسا تھا۔ پلوشہ آہستہ سے ہنسی تھی ارتضیہ نے رخ تٹٹ موڑ کر مسکراہٹ چھپائی۔ ارتضیہ کو مسکراہٹ چھپانا دیکھ کر تمام وعدے وعید بلائے طاق رکھتے اس نے ہیل اس کے پاؤں پر دے ماری۔ وہ کراہ اٹھا )تھا۔ محفل ایک بار پھر زعفران بنی۔

وہ چند ماہ پہلے کا واقعہ یاد کرتی کھلکھلا دی۔ شاید مصطفیہ کے ساتھ وہ اتنی اچھی زندگی نہ گزار پاتی جتنی اچھی زندگی وہ ارتضیہ کے ساتھ بسر کر رہی تھی۔

اس نے بے اختیار سوچا۔

اور دوبارہ انگلیاں چلانے لگی۔

جو ہونا تھا ہو چکا۔""

سب کچھ اب صرف ماضی کا ایک باب بن چکا ہے اب میرے دل کی سلطنت کا مالک صرف اور صرف میرا شوہر ہے،،، ہم میرے اچھے برے دنوں کا سفر،،، میری محبت کا گواہ،،، میری تکلیفوں کا مداوا،،، میری خوشی کی وجہ،،، میری زندگی،،، میری حیات۔۔

صرف اور صرف ارتضیہ حدید ہے۔ یہ الگ بات ہے کہ میں نے آج تک ""اسے یہ بات نہیں بتائی۔

آخری جملے پر وہ بے اختیار کھلکھلائ۔

بے ساختہ اس کی بے فراری یاد آئ تھی۔

گاڑی کی آواز پر فورا ًنیچے بھاگی۔ ارتضیہ کی سالگرہ تھی اور وہ پورا گھر سجا ( رہی تھی۔ اسے اندر آنے سے روکنے کی غرض سے وہ جلدی سے بھاگی تھی۔ ایویب آرگبایرر اس کے بھاگنے کو محبت سے مشروط کرتے معنی خیزی سے مسکرا دیے جسے اس نے سرے سے نظر انداز کیا تھا۔

زہے نصیب ،،، دھیان سے۔ مانا کے آپ ہماری یاد میں غالب بنی "" بیٹھی ہیں ،، لیکن اس کا یہ مطلب تھوڑی ہے کہ ہم ملازموں کے سامنے اپنی رومیٹیک فلم شوٹ کرنا شروع کر دیں۔ "" اسے گرنے سے بچاتے،، اپنے ساتھ لگاتے آنکھ دبائ۔

الایا اسے پرے دھکیلتی سیدھی ہوئی۔

میں کیوں آپکی یاد میں غالب بنوں گی ؟ "" دونوں ہاتھ کمر پر ٹکائے "" پوچھا۔ وہ اسے باتوں میں بہلا پھسلا کر اندر جانے سے روکنا چاہتی تھی۔

محبت سوٹ ہارٹ۔۔""

محبت اچھے اچھوں کو غالب بنا دیتی ہے۔ "" اس کا بازو پکڑ کر اپنی طرف کھینچنا چاہا مگر وہ اس سے پہلے ہی اس کی پہنچ سے دور ہوئی۔

آپ کو کس نے کہا مجھے آپ سے محبت ہے ؟ "" وہ دوبدو بولی تھی۔""

میرے دل نے "" جواب فورا حاضر تھا۔""

دل کا علاج کروائیں۔ ایسا ویسا کچھ نہیں ہے۔ "" اس نے بھاؤ "" دکھائے تھے۔

ہائے کیا لمحہ ہو گا جب مسز ارتضیہ حدید اظہار محبت کریں گی۔ واللہ "" میں تو خوشی سے مر ہی جاؤں گا۔ "" سن پر ہاتھ رکھتے لوفرانہ انداز اپنایا۔

الایا نے اسے گھورا۔

میں اپنے معصوم بیٹے کو یتیم نہیں کرنا چاہتی،،، اس لیے کبھی اظہارِ "" محبت نہیں کروں گی "" کہہ کر وہ فورا لان کی جانب بھاگی تھی۔ ارتضیہ اپنا بیگ لیپ ناپ گاڑی میں پھینکتا اس کے پیچھے بھاگا تھا۔ کچھ ہی دیر میں لان )قہقہوں سے گونج اٹھا تھا۔

وہی مسکراہٹ اب بھی چہرے پر تھی۔ وہ سر جھٹکتی خود کو حسین منظر کے سحر سے نکالنے کی کوشش کرتی لیپ ناپ پر پھر سے جھک گئی۔

ہم مجھے لگتا ہے کہ ارتضیہ حدید میرے لئے ایک بہترین سفر ہے۔""

موم کا فیصلہ بہترین تھا۔ اور میں ہمیشہ اس خوبصورت فیصلے پر ان کی شکرگزار رہوں گی۔

اس کی محبت ،،، اس کی شرارتیں ،، اس کی مصنوعی ناراضگی،، اس کی محبت بھری ڈایب،، اس کی کئیر،،، اس کی چھوٹی چھوٹی خواہشیں _____________"" وہ ایک لمحے کیلئے رکی تھی جیسے کچھ یاد آیا تھا ۔

مہندی نہیں لگوائی تم نے ؟ "" اس کے شفاف ہاتھ کو دیکھتے شکوہ کیا تھا ""( یا سوال ۔

الایا سمجھنے سے قاصر تھی۔

منگنی ہے میرے بھائ کی۔ شادی تھوڑی "" ہاتھ چھڑوا کر وہ اٹھ کر "" بیڈ کی جانب بڑھ گئی۔ سونا چاہتی تھی کیونکہ کل کا دن کافی مصروف گزرنے والا تھا۔

اگلے ہی لمحے اس نے خود کو ارتضیہ کے بازوؤں میں محسوس کیا تو حلق سے چیخ نکلی تھی۔

تم مجھے ملازموں کے سامنے شرمندہ کرواؤ گی مسز "" اس کے چیخنے پر "" مصنوعی گھوری سے نوازتے گاڑی میں بٹھایا اور خود دوسری طرف سے آ کر بیٹھا۔

میرا جونا ؟ "" وہ چیخی تھی۔"""

سوٹ ہارٹ،، تم نے پرامس کیا تھا،، نو بدتمیزی نو بدلحاضی "" الایا "" دانت پیستی خاموش ہو گئی۔

وہ تو وعدہ کر کے بری طرح پھنسی تھی۔

گاڑی سٹائلو کے آؤٹ لیٹ پر رکی تو اس کے ناپ کا ایک جونا چرید کر اسے دیا،، جسے اس نے لاکھ نخروں کے بعد پہنا تھا۔

دوبارہ سیلون کے سامنے گاڑی رکی تو اس نے یوں دیکھا جیسے اس کی ذہنی حالت ہر شک ہو۔

مہندی لگوانے لایا ہوں۔ کہیں دیکھا ہے ایسا شوہر ؟ "" شرٹ کے کالر "" جھاڑتے ایک ادا سے کہا تھا۔

جبکہ الایا ہونقوں کی طرح منہ کھولے نجانے کتنی دیر اسے دھی رہی۔

دونوں ہاتھوں پر مہندی لگوا کر باہر آئ تو بظاہرموڈ خراب تھا۔ البتہ دل ہی دل میں ہاتھوں کو دیکھ کر خوبصورت سا احساس جاگا تھا۔ سفید ہاتھوں ہر خوبصورتی سے لگائی گی مہندی کو دیکھ کر اپنی ہی نظر لگ جانے کا خدشہ لاحق ہوا تھا۔

وہ اس کا ہاتھ ہاتھوں میں لیے کتنی ہی دیر دیکھتا رہا۔

اور پھر شاید ہی کوئی دن ایسا گزرا ہو جب اس کا ہاتھ میں مہندی سے خالی رہا )ہو۔

وہ منظر یاد کرتے الایا کی نگاہیں بے ساختہ اپنے مہندی لگے ہاتھوں پر گئیں۔

وہ شدت سے یاد آیا تھا۔ دل چاہا کاش وہ اڑ کر اس کے پاس پہنچ جاتی۔

اپنی بے خودی پر سٹپٹاتی لیپ ناپ کہ جانب متوجہ ہوئی۔

اس کے کہنے پر میں نے اپنی زندگی پر فلم کا سکرپب لکھا ہے ۔ فلم میری "" سالگرہ پر ریلیز کرے گا وہ۔ ۔ میں نے اس فلم کی سکرپب میں چند تبدیلیاں کی ہیں اپنی یکطرفہ محبت کو ایک نانوی چیز بنا کر کونے پر رکھ دیا۔

وہ کہتا ہے جس محبت کا اللّ نے پردہ رکھا ،، میں بھی اس محبت کا پردہ رکھوں۔

اور میں نے ایسا ہی کیا۔

""شاید ٹھیک ہی کیا۔

اس نے رک کر چائے کو دیکھا جو ٹھنڈی ہو چکی تھی۔ پھر ایک ہی گھونٹ میں پی گئی۔ شاید رزق کی ناقدری گوارا نہیں تھی۔

زندگی کتنی حسین ہے نا۔۔ سب کچھ مکمل ہے ،، گھر،،، اولاد ،، شوہر ،، "" سب کچھ تو ہے۔۔

مرحا کمال،،، یہ کیا ہیں ؟ میں آج تک انہیں سمجھ نہیں پائ۔۔ یہ نام مجھے ہمیشہ سر جھکانے پر مجبور کر دیتا ہے،،، آنکھیں جھک سی جاتی ہیں،،، نمی گھلنے لگتی ہے،،، لہجہ دھیما پڑ جانا ہے،، یہ عورت نہیں بلکہ عظیم شخصیت ہیں۔۔ یہ مجھے انسان بھی نہیں لگتیں۔

کوئی اتنا اچھا اور مکمل کیسے ہو سکتا ہے۔

اگر الایا آج زندہ ہے یا اس مقام پر ہے تو صرف موم ڈید کی وجہ سے۔

""

لکھتے لکھتے ہاتھ لرزے تھے۔ آنکھوں میں نمی گھلنے لگی تو وہ ہاتھ کی پشت سے چہرہ صاف کرتی دوبارہ لکھنے لگی ۔

اور عالیہان ڈید۔""

خون کا رشتہ نہ ہونے کے باوجود جیسے ہر رشتہ ہم دونوں کے رشتے کے سامنے ماند پڑ جانا ہے۔

ایک بہترین انسان،،، بہترین باپ ،، بہترین شوہر،،، ایک مکمل مرد۔۔

مرد کی تعریف پر پورا ایرتے ہیں آپ۔۔

""آپ پر مجھے کسی عظیم انسان کا گمان ہونا ہے۔ بلکہ آپ ہیں ہی عظیم۔

وہ ایک لمحے کیلئے رکی تھی۔ پھر سلسلہ وہیں سے جوڑا۔

کامران ارشد،،، اور رومیسا۔""

______انسان کے روپ میں حیوان

انہیں آج بھی پچھتاوا نہیں ہے۔ مکافات عمل بھی ان کا غرور نہ توڑ سکا۔ کیا سزا نہیں ملتی ایسے لوگوں کو؟

ملتی ہے۔ بالکل ملتی ہے۔

پر ضروری نہیں اسی دنیا میں ملے۔

موم کہتی ہیں کچھ سزائیں خدا نے آچرت کیلئے مختص کر رکھی ہیں۔

اور موم ٹھیک کہتی ہیں۔ ان کی سزا شاید آچرت میں تیار ہے۔

ویسے بھی یہ کوئی کہانی تو نہیں جہاں آخری باب میں سب کو سزا مل جائے اور پھر سب ٹھیک ہو جائے۔ حقیقت میں کچھ لوگ ان گنت گباہوں کے '""باجود آزاد گھومتے ہیں کیونکہ ان کی رسی بروز حشر کھینچی جاتی ہے۔

اس کا چہرہ سپاٹ اور سرد ہوا تھا۔ آنکھوں میں نفرت ابھری۔ رومیسہ اپنے بوائے فرینڈ کے پاس جا چکی تھی،، جبکہ کامران دوسری شادی کر چکا تھا۔

دونوں کو پچھتاوا نہیں تھا،،، بلکہ وہ اپنی بربادی کی زمہ دار اپنی ہی اولاد سے نفرت کرتے تھے۔

اتنی نفرت،، کے اگر موقع ملتا تو وہ دونوں اسے مارنے سے بھی گریر نہ کرتے۔

شاید یہی فریب چشم کی دنیا تھی۔

اس نے سوچوں کو ھبکنے اس ڈائری کا اختتام کرنا چاہا تھا۔ شاید ہمیشہ ہمیشہ کیلئے۔

ت تت ایک وقت تھا جب فریب چشم کی یہ دنیا وحس ناک سی لگتی تھی،،، "" لیکن آج جب کھڑکی سے پردہ ہٹاتی ہوں تو ہر منظر حسین لگتا ہے جس میں موم ہوتی ہیں،، ڈید ہوتے ہیں،،، نوفل ہونا ہے،،، میرا شوہر ہونا ہے،، ._میرا بیٹا ہونا ہے ایسے میں لگتا ہے جیسے ہر لمحہ امر ہے،،، ہر پل حسین ہے،، زندگی سے بھرپور۔۔

خدا کرے یہ منظر ہمیشہ ایسا ہی رہے۔۔

آمین ۔

ڈائیری کا اختتام کر رہی ہوں۔ ہمیشہ ہمیشہ کیلئے۔

مزید لکھنے کا ارادہ نہیں رکھتی ہوں ۔ لیکن ہو سکتا ہے کبھی زندگی کے کسی موڑ پر لکھنی پڑ جائے۔

کیونکہ Life is unpredictable ""

اس نے ایک سانس کھینچی ایسے مسافر کی مانند جو منزل پر پہنچ کر ساری تھکن ایک گہری پرسکون سانس کے ذریعے خود سے نکال پھینکتا ہے۔

لیپ ناپ کی لڈ گرائی اور اٹھ کھڑی ہوئی۔ اردگرد نظر دوڑائی تو اندھیرا پھیل رہا تھا۔

نانگوں میں ایک ہی پوزیشن میں بیٹھنے کے باوجود درد محسوس ہوا تھا۔

وہ جلدی سے لیپ ناپ اٹھاتی اندر کی جانب بڑھی۔

لیپ ناپ کو اس کی جگہ پر رکھتے شیشے کے سامنے کھڑے ہو کر بال باندھنے لگی۔

جب نظر گردن میں موجود بیش قیمت بیکلس پر پڑی۔

آپ کا گفٹ "" اپنے وعدے کے عین مطابق وہ ولیمے سے پہلے ""( گفٹ لے کر اس کے سامنے تھی۔

ارتضیہ نے متایرکن انداز میں ابرو اچکاتے خوبصورتی سے سجایا گیا گفٹ تھاما۔

میرا؟ "" ہاتھ اس کے آگے کرتے اپنا گفٹ مانگا۔ ارتضیہ نے دراز سے "" وہی مخملی ڈبی نکالی۔ اور اسے پکڑائی۔ جسے وہ بغیر کسی اعتراض کے تھام گئی۔

دونوں اپنے اپنے گفٹ کھولتے ولیمے کے کپڑوں میں ملبوس شاید انوکھے ٹرین دلہا دلہن تھے۔

الایا نے ڈبی کھولی تو خوبصورت سا بیکلس برامد ہوا۔ اس کی پسند پر رشک آیا۔

وہ داد دیتی نگاہوں سے گفٹ دیکھنے لگی۔

اسے مشکل ٹرین پیکنگ کے ساتھ حربہ آزمائی کرتے دیکھ کر اس کا متوقع ردعمل سوچتے مسکراہٹ چھپائی۔

کافی کوششوں کے بعد پیکنگ کھولی تو اندر موجود پین دیکھ کر حیرت ہوئی۔

جبکہ ساتھ ساتھ قہقہہ روکنا مشکل ٹرین کام لگا تھا۔

پیکنگ دیکھ کر ہی وہ جان گیا تھا کہ ضرور کچھ الٹا سیدھا ہی ہو گا۔ لیکن اتنا الٹا ہو گا اسے اندازہ نہیں تھا۔

نفیس سا پین ہاتھ میں پکڑتے ابرو اچکاتے اس سے پوچھنا چاہا تھا کہ یہ کیا ہے ؟

ٹ ت پین_____ نا کہ ایگریمبب سائن کرتے وقت آپکو ڈھویدنا نا "" پڑے۔

ویسے بھی منہ دکھائی کا تحفہ تو ہر وقت لڑکیاں اپنے پاس رکھتے ہیں،، تو آپ بھی یہ پین ہر وقت اپنے پاس رکھیے گا۔ جہاں ضرورت پڑی ،،پین پکڑا اور جھٹ سے اگریمبب سائن کر دیا۔ "" الایا نے کندھے اچکاتے نارمل انداز میں کہا تھا۔ اس کے سنجیدہ تاثرات دیکھتے ارتضیہ کو قہقہہ روکنا ناممکن لگا تھا۔

اگلے ہی لمحے ایک چھت پھاڑ قہقہہ پورے کمرے میں جلترنگ بکھیر گیا )تھا۔ وہ بھی سر جھٹکتی ہلکا سا مسکرائی تھی۔

آنی "" اپنے پاس کسی کی آواز پر وہ اپنی جگہ سے اچھلی۔ اس کے خیالوں "" میں گم محب اور شہرام کی آمد کے بارے میں جان ہی نہیں پائی۔

اسے ڈرا کر وہ دونوں بیسٹ بدی ہنس رہے تھے۔

محب کو نجانے کہاں سے باپ کی ہدایات یاد آئیں تو شہرام کو دھکا دیتے الایا کے پاس آیا۔

شہرام اپنے یار کی بےوفائ پر آنکھیں کھولے اسے دیکھنے لگا۔

ماما،،، یہ بہت گندا ہے۔ ایسے آئیڈیاز اس کے ہوتے ہیں۔ میں تو آپ کا "" اچھا بیٹا ہوں نا ؟ "" معصومیت سے کہتے تصدیق کر رہا تھا۔ جبکہ شہرام تو صدمے سے بے ہوش ہونے کو تھا ۔

الایا اس کی چالاکی پر نفی میں سر ہلاتی شہرام سے ملنے لگی۔

کون کون آیا ہے۔ ؟ "" اس کے ماتھے پر بوسہ دیتے پوچھا۔ جبکہ شہرام کی "" خونخوار نگاہیں تو بے وفا یار پر مرکوز تھیں۔

پھوپھو ( منہا) اور چاچو ( نوفل ) کے ساتھ آیا ہوں۔ "" چند لمحوں "" کیلئے گھوریوں کا سلسلہ روک کر وہ الایا کو پیار سے بتانے لگا۔

موم ڈید بھی آئے ہیں۔ "" محب نے پیچھے سے ہاتک لگائی۔ الایا کی "" دیکھا دیکھی وہ بھی مرحا اور عالیہان کو موم ڈید کہتا تھا۔

جبکہ اس کا موم ڈید کہنا ان دونوں کو پارٹیز اور باہر لوگوں کے سامنے شرمندہ کر دیتا تھا۔

لوگ مر مر کر انہیں اور اس چار سالہ بچے کو دیکھتے۔

ان کے چہرے پر پھیلے حیرت اور ہنسی کے ملے جلے تاثرات مرحا اور عالیہان کیلئے کرے امتحان کا باعب بنتے تھے۔

آہاں،،،، واقعی؟ "" وہ تقریباً بھاگتے ہوئے نیچے گئی تھی۔""

محب بھی الایا کے ساتھ کھسکنے کو تھا،، جب شہرام بھاگ کر اسے اپنی گرفت میں لے چکا تھا۔

""شام چھوڑو ،،، پلیز""

""شہرام ،،،، آہ،،، نہیں مارو۔""

وہ چیخنے لگا۔ مگر شہرام مکوں کی برسات جاری رکھے ہوئے تھا۔

""گدھے میری گردن چھوڑ،، میں م چاچو کو بتاؤں گا"" وہ اب تمام تمیز سائیڈ پر رکھ بدتمیزی سے چلا رہا تھا،،، جبکہ شہرام اپنے بیستی کی رگ رگ سے واقف تھا۔ اس کے ڈراموں کو نظر انداز کرتے اور زور سے مارنے لگا۔

یکایک دیکھتے ہی دیکھتے بازی پلٹی تھی،، اور محب ارتضیہ حدید ،، شہرام مصطفیہ پر حاوی ہو چکا تھا۔

اب محب کے قہقہے اور شہرام کی چیخیں گونج رہی تھیں۔

بیستبیست فریب چشم کی کہانی میں ایک نیا موڑ آیا تھا۔ ی کے بچے بھی ی نکلے تھے۔ کیا ہونا تھا ان کا انجام ؟

کیا یہ دوستی ہمسیہ قائم رہنی تھی؟

__________یا پھر فریب چشم کی دنیا میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت تھا۔ کیونکہ گرگب سے بھی زیادہ تیزی سے رنگ بدلتے یہ فریب چشم کے باسی کب بدل جائیں،، کون جانے ؟

امریکہ

یونین سٹیشن آف لاس اینجلس

آسکر ایوارڈ کی رنگا رنگ تقریب اپنے عروج پر تھی۔ یوں محسوس ہو رہا تھا جیسے رنگ و بو کا سیلاب ایک چھت تلے سمٹ گیا ہو۔

رنگ برنگی روشنیوں سے سماں بندھ گیا تھا۔ اس پر ہلکا ہلکا میوزک اور خوبصورت پرفارمٹسڑ غضب ماحول بنا رہی تھیں۔ دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈ شو میں ایوارڈز دینے کا سلسلہ جاری تھا۔

پاکستانی فلم فریب چشم ، جس نے پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں

مختلف زبانوں میں ریلیز ہو کر کی ریکارڈ قائم کیے تھے وہیں آسکر میں دو دو کیپ یگریر میں نامرد ہونے والی پہلی پاکستانی فلم بن چکی تھی۔ ارتضیہ حدید تو جیسے آسمان کی بلندیوں کو چھو گیا تھا۔ جہاں جاتے فریب چشم کے برے برے بینرز نظر آتے۔ ہر جگہ بس پاکستانی فلم فریب چشم زیر بحث تھی ۔

ہر زبان فریب چشم کے گن گاتی۔

گلی گلی اشتہار آویراں تھے۔ فلم کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا تھا کہ ریلیز کے ایک سال بعد بھی سوشل میڈیا پر یہ فلم نہیں آئ تھی بلکہ سیمینا میں آج بھی اس فلم کے شیدائی قطار میں کھڑے ہوتے تھے۔ جو بھی ایک بار دیکھتا،، دوبارہ دیکھنے ضرور آنا۔

شاید ہی کوئی پاکستانی ہو جس نے یہ فلم نہ دیکھی ہو یا جو اس فلم کے بارے میں نہ جانتا ہو۔

ارتضیہ دنیا بھر سے اس فلم سے ڈھائی ارب سے زائد کما چکا تھا،، جبکہ ابھی بھی یہ فلم باکس آفس پر راج کر رہی تھی۔

اس فلم کو آسکر ایوارڈ میں بیسٹ پکچر اور بیسٹ رائیٹنگ / اوریجنل سکرین پلے کیلئے نامرد کیا گیا تھا۔ اسی فلم کج وجہ سے ارتضیہ حدید کو بیسٹ ڈائیریکٹر کے ایوارڈ کیلئے بھی نامرد کیا گیا تھا۔

وہ دونوں چہرے پر خوشیوں کا جہان بسائے اپنی اپنی نشستوں پر براجمان تھے۔ ارتضیہ بلیک تھری پیس میں جبکہ وہ خوبصورت سی سرخ میکسی میں ملبوس تھی۔ چہرے پر خوشی کے تاثرات تھے۔

دیکھا تمہیں ہیروئن نہ لینے کا فایدہ "" اس کے کان میں سرگوشی کی "" تھی۔ الایا خوشی کے باوجود گھورنے کی بجائے ہنس دی۔

اصل ہیروئن تو میں ہی ہوں "" اس کے کوٹ سے نادیدہ گرد جھاڑتے "" ادا سے کہا تھا۔

بلکل ۔ اس میں تو کوئی شک ہی نہیں ہے۔ "" اس کا وہی ہاتھ اپنے ہاتھ "" میں لیے سامنے دیکھنے لگا۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.