اس کی گرومنگ کا نتیجہ دیکھنا چاہا تھا۔ ہلکے رنگ کی سیفون کی ساڑھی میں نفاسب سے تیار ہوئ وہ پرکشش لگ رہی تھی۔
لیکن آپ اتوار بازار میں کر کیا رہے تھے؟ "" اس کے دوبدو بولنے پر "" مصطفہ ی کا جاندا قہقہہ لگا۔ منہا بھی ہنس ہنس کر دہری ہو گی۔ جبکہ نوفل سامنے کھڑی پلوشہ کو گھور رہا تھا ،،نو معصوم تو بالکل بھی نہیں رہی تھی۔
مل گیا جواب جسماٹو ؟ "" وہ اچانک سے سامنے آیا تھا۔ نوفل نے برا سا "" منہ بنایا۔
بھائ یہ بھابھی کو تنگ کر رہا تھا۔ "" اس کی معصومیت پر نوفل کا دل چاہا "" کہ اس کا سر پھاڑ دے۔ سارے بدلے وہ اس سے شادی کے بعد لینے کا ارادہ رکھ تھا۔
لیکن مسئلہ تو یہ تھا کہ شادی ہی نہیں ہو رہی تھی۔
مصطفیہ پلوشہ کو لیے مہمانوں کی جانب بڑھ چکا تھا۔
جبکہ پیچھے وہ دنوں تنہا رہ گئے تھے۔
یہ جو تم دل ہی دل میں مجھ سے شادی کے بعد بدلہ لینے کا ارادہ کرتے "" ہو،، یہ سب فلاپ ہو جائے گا،، کیونکہ مرحا آنی تمہیں پہلی فرصت میں گھر سے نکال پھینکیں گی۔ "" اپنی خوبصورت میکسی سنبھالتی وہ اس کے فریب آ کر بولی تھی۔ جبکہ وہ حیران سا کھڑا اسے دیکھ رہا تھا۔
سوری پر الایا آپی نے بتایا۔ اور پھر تمہارے کمرے کی تلاشی کے """ دوران ڈائری ملی،،جہاں تم نے ٹھرک پن کی انتہا کی ہوئی تھی۔ اوپر سے جو تم ہر روز کرن میرج کے فوائد کی ایک لمبی لسٹ سناتے تھے،،، اس تو کوئی بےوقوف بھی سمجھ جائے۔
جبکہ منہا م کمال خاصی عقلمند ہے۔ "" اس کی حیرانی بھانپتے بتایا،، اور آخری جملے پر بال جھٹکے۔
بری ہی کوئی پہنچی ہوئی چیز ہو تم چمچی۔ "" حیرت کا دورانیہ ختم ہوا تو "" اس کی جگہ خوشگوار احساس نے لے لی۔
مسکراتے ہوئے اسے دیکھا جو ٹکر ٹکر سب کو دیکھ رہی تھی۔
بس کبھی غرور نہیں کیا۔ "" ہنستے ہوئے کہا تو فضا میں دونوں کا قہقہہ "" بلند ہوا۔
وہ خوبصورت سی لان کی شرٹ کے ساتھ کھلے پائپحوں والا ٹراؤزر پہنے ،، بالوں کو بینڈ میں مقید کیے کچھ ڈھونڈ رہی تھی۔
کہاں ہیں آپ؟ "" مطلوبہ چیزیں ملنے پر وہ فون اٹھا کر اسے کال ملا کر "" بولی۔ دوسری طرف سے جواب سن کر وہ مسکراتی ہوئی سامان اٹھا کر نیچے بڑھ گئی مختلف راستوں سے گزرتے وسیع و عریض حال نما لاؤنج میں پہنچی۔
ہاتھ بڑھا کر سوئچ گرائے۔ پورا لاؤنج ایک دم روشن ہوا تھا ۔
شادی کے ان چند ماہ کے دوران وہ دونوں ایک بار بھی یہاں نہیں آئے تھے۔ وہ ابھی اردگرد کا جائزہ لے ہی رہی تھی کہ ملازم اس کے پیچھے خوبصورت سا پیانو لے کر آئے۔
یہاں رکھ دیں۔ "" ملازموں کو بھیجتے وہ سامنے پڑے میز پر "" خوبصورت سی ڈائری اور قلم سبب کر کے رکھنے لگی۔ ساتھ ہی لیپ ناپ بھی رکھا تھا۔
میری محبت ،،میری نفرت ،، میری دعائیں ،، میری بدعائیں،،سب ""
بے ایر ہیں۔ "" یہ وہی جگہ تھی جہاں وہ اسے بدعائیں دے کر گئی تھی۔
اس جگہ کو دیکھتے وہ پھیکی سی ہنسی ہنس دی۔
لیکن زندگی میں پہلی بار اپنی نفرت اور بدعائیں رد ہونے پر خدا کی شکر "" گزار ہوں۔ "" گاڑی کی آواز پر وہ چونکی۔ بکھرے بالوں کو سمیٹتے وہ صوفے پر جا بیٹھی۔ جانتی تھی کہ وہ یہاں نہیں آئے گا۔
میم سر بلا رہے ہیں آپکو "" ملازمہ کی بات پر اس نے گہری سانس "" کھینچی۔
""انہیں یہاں بھیج دیں۔ بولیں ضروری کام ہے۔ میں نہیں آ سکتی۔""
تھوڑی ہی دیر میں وہ دروازے پر کھڑا تھا۔ چہرے پر خفگی،، ناگورایب کے تاثرات تھے۔
باہر آؤ "" سپاٹ لہجے میں کہا گیا تھا۔""
آپ اندر آئیں "" جوابا ًنرم لہجے میں کہا تھا۔""
آپ چاہتے ہیں اس دن کیلینے دوبارہ سے معافی مانگوں۔ "" وہ اس کے "" سامنے تھی۔ دونوں دروازے کے آر پار کھڑے تھے۔
نہیں "" سرد لہجے میں جواب دیا تھا۔"""
تو پھر۔""
میں شرمندہ ہوں اس عمل کیلئے۔ کامران کا گھر تباہ کرنے پر بھی شرمندگی تھی مگر وہ عنیزہ کا اطمینان دیکھ کر ختم ہو گئی۔
جبکہ اس دن یہاں کھڑے ہو کر جو جو میں نے کہا،، اس کیلئے ہمیشہ شرمندہ رہوں گی۔
ہاں لیکن اگر آپ اس جگہ کو پھر سے آباد کر دیں،، تو میرے ملال میں کمی ""ہو سکتی ہے۔
چہرے پر شرمندگی کی تاثرات تھے۔ ارتضیہ نے آگے بڑھ کر اسے گلے سے لگایا۔ وہ خاموشی سے اس کے سن پر سر ٹکا گئی۔
مجھے یہاں آتے ہوئے شرمندگی ہوتی ہے،،، کہ تمہاری خواہش "" پوری نہیں کر پایا۔
پر کیا کروں محبت نے مجھے خود غرض بنا دیا۔ اور میں مرنے کی بجائے تمہارے سنگ بہت سارا جینا چاہتا تھا۔ "" وہ خاموشی سے پاؤں پر نظریں جمائے اسے سن رہی تھی۔
آج سے فلم کا سکرپب لکھنا شروع کروں گی۔""
روز یہاں ایک گھنٹہ بیٹھیں گی۔ آپ پیانو بجائیں گی اور میں لکھوں گی۔ "" اس سے الگ ہوتے پہلے سے یرتیب کردہ پلان اس کے گوش گزارا۔ اس کی بات پر ارتضیہ مسکرا دیا۔
ضرور۔ "" اس کے ماتھے پر بوسہ دیتے کہا تھا۔ وہ مسکرا دی۔""
وہ اسے ساتھ لگائے صوفے تک پہنچا۔ جہاں چھوٹی سی میز رکھ کر کاغذات اور ڈائیری رکھی گی تھی ،، اور ساتھ ہی پیانو پڑا تھا۔
کھلی ڈائیری پر برے برے حروف میں " فریب چشم " لکھا تھا۔
ارتضیہ نے آگے بڑھ کر ڈائری اٹھائ۔
یہ کیا ہے ؟ "" خوبصورتی سے لکھے گئے اس لفظ پر انگلی پھرتے پوچھا۔ ""
وہ چند قدم اٹھاتی اس کے پاس آئ۔
فلم کا نام "" ارتضیہ نے متایرکن انداز میں ابرو اچکائے۔""
متاثر کن ہے۔ ایسے جیسے خود میں ایک وسیع جہاں سموئے ہوئے ""
ہے۔ "" لفظ ہر انگلی پھیرتے گھمبیر لہجے میں کہا۔ ڈائری واپس رکھ کر اپنی جگہ پر ھنے اس نے پیانو پر انگلی رکھی۔ کمرے کی خاموشی میں خوبصورت سی دھن بکھری۔
الایا چلتی ہوئی صوفے پر جا بیٹھی۔
وہ خوبصورت سی دھن بجانے لگا۔ الایا نے مسکراتی نگاہ اس پر ڈالتے قلم اٹھایا اور ڈائری کے شفاف صفحے پر لکھنا شروع کیا۔
منظر : لندن کا شاپنگ مال""
وقت : دوپہر
کردار : لڑکی ( ہانیہ ) بچی ( نور ) کیمرہ لندن کے خوبصورت مناظر کو قید کرنا ایک مال میں داخل ہونا ہے ( جہاں مختلف لوگ شاپنگ کرنے میں مگن ہیں۔ ایسے میں لانگ کوٹ ہ ینے ایک ستائیس سالا لڑکی ایک پانچ سالا لڑکی کا ہاتھ پکڑے کچھ چرید رہی )تھی۔
نور:۔ موم ہم پاکستان واپس کب جائیں گی۔
خوبصورت سے بھالو کو دیکھتے بچی کے چہرے پر پرسوچ تاثرات ( )ابھرے۔ بچی پرجوش نظر آ رہی تھی۔
ہانیہ :۔ پرسوں میری جان۔
لڑکی نے بھالو پیک کروا کر باہر کا رخ کیا۔ اس کے جواب پر بچی چہک اٹھی۔( ) الایا نے لکھتے ہوئے رک کر ایک نظر اسے دیکھا جو آنکھیں موندے اس کے پسندیدہ گانے کی دھن بجا رہا تھا۔ اسکو کی لمحے دیکھتی رہی،، کہ نظروں کی تپش محسوس کرتے مقابل نے اپنی آنکھیں کھولیں۔ وہ فورا سے نظریں ڈائیری پر مرکوز کر گئی۔ ارتضیہ کے لب مسکرائے تھے۔
ایک نظر اس کے تیز تیز چلتے ہاتھوں کو دیکھتے وہ واپس گانا بجانے لگا۔
پانچ سال بعد۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فلم فریب چشم کی شوٹنگ تقریباً مکمل ہو چکی تھی۔ ارتضیہ حدید کیلئے شاید یہ فلم نہیں بلکہ زندگی کا مشن تھی۔ پورے پانچ سال وہ اس فلم پر لگا چکا تھا۔ اس عرصے میں دو اور فلمیں بھی بنائیں مگر فریب چشم کا تو ایک ایک سین وہ نجانے کتنی بار شوٹ کروا چکا تھا۔ الغرض یہ کہ اس نے اپنی زندگی کی بہترین فلم پروڈیوس کی تھی۔
لیڈ کاسب میں پاکستانی اداکارہ مایا علی،،، فواد خان،،، فیروز خان،،، ثنا
جاوید،،، احد رضا میر ،،، صنم سعید ،،، ریما،، عدنان صدیقی سمیت کئی برے اداکار شامل تھے۔
پچاس کروڑ میں بننے والی یہ فلم بھی پاکستان کی مہنگی ٹرین فلموں میں دوسرے نمبر پر تھی۔ پہلے نمبر پر بھی اسی کی پروڈیوس کی گئی فلم تھی جو فلاپ ہو گئی تھی۔
یہ فلم بھی الایا کی سالگرہ پر ریلیز ہونی تھی۔ جس پر الایا کا احتجاج اس نے بلکل نہیں سنا تھا۔ اسے ڈر تھا کہ کہیں اس کی برٹھدے والے دن ریلیز ہونے پر یہ فلم فلاپ نہ ہو جائے۔ جبکہ دوسری طرف ارتضیہ کو اپنی بیوی کی خوقسمتی پر پورا بھروسہ تھا۔
وہ فلم کے چند بقیہ سین شوٹ کرنے کیلئے لندن گیا ہوا تھا۔ ایسے میں ہمیشہ کی طرح الایا کو لگا وقت تھم سا گیا ہے۔ وہ آفس سے بھی جلدی آ گئی تھی۔
صنغچٹ م کے نیوز یل کی سیکرٹری چیف ایگزیکٹو کی پوست سے وہ مستعفی ہو چکی تھی،،، لیکن پھر بھی م کے اصرار پر کبھی کبھار چلی جاتی تھی۔ گھر آ کر بھی وہ سخت چرچرے پن کا شکار تھی۔
وجہ وہ تھا جو پچھلے ایک ہفتے سے لندن میں موجود تھا۔ ویسے تو وہ ہر جگہ ساتھ ہی جاتے تھے مگر اس دفعہ محب ارتضیہ حدید کے پیپرز کی وجہ سے وہ نہیں جا پائ تھی۔
وہ جو ہر روز اس کے ہاتھ کی بنی کافی پینے کی بری طرح عادی ہو چکی تھی،،، اب سخت جھنجھلاہئ کا شکار تھی۔ کیونکہ کی کوششوں کے بعد بھی وہ اس کے جیسی کافی نہیں بنا پائ تھی۔
ان پانچ سالوں میں مجال ہے جو اس نے ایک دفعہ بھی اس سے اظہار محبت (کیا ہو۔ دوسری طرف اس کا DoYouLoveMe والا سوال ) اپنی جگہ پر قائم تھا۔
ماما آپ بابا کو مس کر رہی ہیں ؟ "" وہ اس کے پاس کارپب پر پیٹ کے بل "" لیبا کچھ لکھ رہا تھا۔ اس کے سوال پر الایا نے اسے آنکھیں دکھائیں۔ جوابا اًس نے معصومیت سے آنکھیں نپبائیں۔
میں نے تو ویسے ہی بولا۔ "" اس کے معصومیت سے کہنے پر وہ ہلکا سا ہنس "" دی۔
بیٹا یہ جو آپ اپنے بابا کے سیکرٹری بنتے ہو نا، سدھر جاؤ ورنہ میں بھی "" آپکی ہی ماما ہوں۔ "" بھایدا پھوٹنے پر وہ سٹپٹایا۔ ارتضیہ کے کہنے پر ہی وہ اسے چھیڑ رہا تھا۔ مگر شاید بھول گیا تھا کہ وہ بھی اس کی ماں ہے۔
میں تو پڑھ رہا ہوں ماما "" منمناتے ہوئے وہ گردن اپنی کتاب پر "" مزید جھکا گیا۔ الایا اس کے سر پر ہلکی سی چپیت لگاتی ہنستے ہوئے کچن کی جانب بڑھ گئی۔
پچھلے تین دنوں کی طرح آج بھی کافی بنانا شروع کی۔ دو دفعہ بنانے پر بھی ت ٹ پتچت وہ ذائقہ نہ آیا تو مگ ی اسکو کال ملا گئی۔
کافی کہاں ہے؟ "" چھوٹتے ہی بنا کسی سلام دعا کے کھٹاک سے لیے "" دیے اور جھنجھلائے ہوے لہجے میں سوال کیا تھا۔ دوسری طرف وہ جو فلم کی شوٹنگ رکوا کر اس کی کال اٹینڈ کر کے کونے میں آیا تھا،، اس کی بات فون کان سے ہٹا کر اس کا نمبر دوبارہ دیکھنے پر مجبور کر گی۔ کہ کہیں کسی اور سے بات تو نہیں کر رہا۔
کونسی کافی؟ "" لہجے میں حیرت اور ناسمجھی تھی۔ الایا نے سامنے پڑے "" مختلف قسم کے کافی کے ڈبوں پر خونخوار نگاہ ڈالی۔
وہی جو آپ بناتے تھے۔ "" لہجہ اب بھی جوں کا توں تھا۔ بیشک وہ "" 'آپ' کہ کر مخاطب تھی مگر انداز 'تم' سے بھی گیا گزرا تھا۔
کچن میں ہی ہوتی ہیں ایسی چیزیں۔ "" وہ ہنوز حیران سا تھا۔ آہستہ سے "" چلتا وہ کرسی پر جا بیٹھا،، جبکہ پوری کاسب سین کی شوٹنگ کیلئے تیار اس کی منتظر کھڑی تھی۔
اگر گھر میں ہوتی تو آپ سے پوچھتی؟ "" وہ اب کی بار ذرا سا اونچی آواز "" میں بولی تھی۔ ان تین دنوں میں وہ کچن میں موجود ہر کافی کو ہر انداز میں بنا کر دیکھ چکی تھی مگر اس کی جیسی کافی کا ذائقہ ندارد۔ ہاں وہ ہر شام اس کے ساتھ بیٹھ کر اس کے ہاتھ کی کافی پینے کی عادی ہو گی تھی۔ اور عادت کی کتنی جان لیوا ہوتی ہے اسے تین دنوں میں اچھے سے اندازہ ہو گیا تھا۔
وہ کافی کو مس کر رہی تھی،، یا کافی بنانے والے کو ،،، وہ سمجھنے سے قاصر تھی۔
الایا یار تمہیں لگتا ہے کہ میں جہاں جانا ہوں گھر سے چیزیں اٹھا کر "" ساتھ لے جانا ہوں۔ کچن میں دیکھو بہت طرح کی پڑی ہوئی ہیں۔ کک سے بولو بتا دے گی۔
وہ جو براؤن جار ہے کافی کا،،، میں تو وہی استعمال کرنا ہوں۔
اب مجھے کیا پتا تم کونسی کافی ک بات کر رہی ہو ،، اور وہ کہاں ہے۔ "" وہ تحمل سے بولا تھا۔ یہ الگ بات ہے سمجھ اب بھی کچھ نہیں آئ تھی۔
اس کی بات پر اس نے مر کر شیلف پر پڑا وہ جار دیکھا جو کسی باہر کے ملک کا معلوم ہونا تھا۔ اس سے تو وہ کل بنا کر دیکھ چکی تھی،، مگر اتنی بدذائقہ تھی کہ ایک گھونٹ کے بعد پی ہی نہیں گی۔
کیا کیا ملاتے ہیں اس میں ؟ "" لہجہ اور انداز اب کی بار خاصا تمیز والا "" تھا۔ ہاتھ میں اس جار کو پکڑے وہ اس کے جواب کی منتظر تھی۔
چینی،، کافی،، دودھ،، اور کریم "" اس کی ہر بات کا وہ نہایت نرمی اور "" محبت سے جواب دے رہا تھا،، حالانکہ سمجھ اب تک کچھ نہیں آئ تھی۔
مجھ سے کیوں نہیں بنی پھر ؟ "" وہ اب جیسے خود سے سوال کر رہی "" تھی۔ اس کی ہلکی سی آواز سن ہی سات سمندر پار ارتضیہ حدید کا زوردار قہقہہ گونجا تھا۔ پل بھر میں سارا معاملہ سمجھ میں آ چکا تھا۔
ایک چیز نہیں ملائ تھی، مسز "" مسکراتے ہوئے وہ کرسی پر جھول "" گیا۔ ٹیم نے حیرت سے اسے دیکھا جو انہیں انتظار کی سولی پر نانگ کر خود مرے سے کرسی پر جھول رہا تھا۔
کیا ؟ "" فورا سے سوال آیا تھا۔ اس کی جلدبازی پر ارتضیہ نے لب "" دانتوں تلے دبائے۔
محبت،، پیار،، عشق،، "" اس کے ہاتھ میں پکڑا کافی کا جار لرزا۔ دل کی "" دھڑکنوں میں ایک دم ایٹسار پیدا ہوا تھا۔
برا ہی کوئی سستا رومانس تھا۔ "" فون ایک کان سے ہٹاتے دوسرے "" کان کو لگایا۔ لہجہ مضبوط تھا یہ الگ بات ہے کہ اس کے گھمبیر لہجے میں کہے گئے جملے نے دل کی دھڑکنوں میں ہلچل مچا دی تھی۔
صرف آپ کو لگتا ہے مسز۔ ورنہ اسے عشق کہتے ہیں۔ "" مسکراتے "" ہوئے کہا تھا۔
کب آ رہے ہیں ؟ "" دل کا سوال نجانے کب لبوں پر آیا۔ وہ جلدی "" سے بول کر لب دانتوں تلے دبا گئی۔ گویا اپنی بےخودی پر خود کو ملات کی تھی۔
آپ حکم کریں۔ غلام حاضر ہو جائے گا۔ "" اس کے جواب پر الایا نے "" ہنستے ہوئے آنکھیں گھمائیں۔
جب کام ختم ہو جائے یب "" کھلکھلاتے ہوئے وہ اسے اندر تک "" سرشار کر گئی۔
دوسری طرف سے فون بند کر دیا گیا تھا۔
پھر تو جلدی کام ختم کرنا پڑے گا سوٹ ہارٹ "" ہنستے ہوئے گردن "" سہلائ اور انتظار کی سولی پر لپک ٹیم کا انتظار تمام کرنا سین شوٹ کرنے کا اشارہ کرنا اپنی جگہ پر جا کر براجمان ہو گیا۔ پروڈیوسر اور ڈائریکٹر دونوں ہی وہی تھا تو زمہ داری بھی دہری تھی۔
دوسری طرف وہ ملازمہ کو چائے کا کہتی کمرے کی جانب بڑھ گئی۔ اس کے جیسی کافی تو شاید وہ کبھی بھی نہ بنا سکتی۔ اس لیے اب چائے پر ہی گزارا کرنا تھا۔
اپنا لیپ ناپ اٹھا کر بالکونی میں نکل گئی۔ ارادہ کوئی اچھی سی ڈاکومببری دیکھنے کا تھا مگر لاشعوری طور پر لیپ ناپ میں موجود ڈائری کھول بیٹھی۔
چھ سال پہلے لکھی گئی ڈائری سامنے آئ تو وہ بے نایر چہرے کے ساتھ اپنے ہی لکھے گئے الفاظ پڑھنے لگی۔
ہونٹوں پر استہزایہ مسکان پھیلی۔
اپنے الفاظ نجانے کیوں بچگانہ محسوس ہوئے تھے۔
اپنے شکوے نجانے کیوں بے وجہ محسوس ہوئے تھے۔
اپنی بدعائیں نجانے کیوں محض ایک جذباتی عمل محسوس ہوا تھا۔
سیدھی ہو کر بیٹھتی وہ لیپ ناپ اپنے سامنے رکھ کر کچھ لکھنے لگی۔
آج چھ سال بعد الفاظ انار رہی ہوں اس خالی جگہ پر۔""
سمجھ نہیں آ رہی کیسے لکھوں اور کیا لکھوں۔ زندگی کی کایا ایسی پلٹی ہے کہ جو کچھ پہلے لکھا اب اس پر ہنسی آتی ہے۔ بے تحاشا ہنسی۔
:کہتے ہیں Life is unpredictable یہ جملہ مجھ سے بہتر کون جانتا ہو گا ۔ لیکن کبھی کبھی یہ ان پریڈکییبل زندگی اتنی حسین ہوتی ہے کہ دل چاہتا ہے کہ ہر وقت ان پریڈکییبل چیزیں ہوتی رہیں۔
""اور یہ بھی مجھ سے بہتر بھلا کون جانتا ہو گا۔
دروازہ بجنے کی آواز پر اس نے اپنے ہاتھ روکے۔ ملازمہ چائے کا مگ رکھ کر جا چکی تھی۔ بھاپ اڑاتے کپ کو دیکھتے اس نے گہری سانس فضا کے سپرد کی اور لکھنے کا سلسلہ وہیں سے جوڑا۔
کچھ عرصہ پہلے ایک جملہ سنا تھا۔""
عورت فطرنا ًبےوفا ہوتی ہے ،، اور جو بے وفا نہیں ہوتی وہ فطرنا ًعورت نہیں ہوتی۔
نصی اس جملے میں ج کی ضرورت ہے۔ کیونکہ عورت بے وفا نہیں ہوتی۔
بلکہ بے وقوف ہوتی ہے۔ اور جو بے وقوف نہیں ہوتی وہ فطرنا ًعورت نہیں ہوتی۔
میں نے تو اپنی زندگی سے ایک ہی چیز اخد کی ہے،، عورت ذات سے زیادہ بے وقوف اور جلدباز مخلوق اس دنیا میں نہیں ہے۔۔
ہو سکتا ہے کچھ لوگ میری بات سے اتفاق نہ کریں لیکن میری زندگی کا کل خلاصہ تو یہی ہے۔ ۔۔
وہ چاہتی ہے کہ سب کچھ بس فورا مل جائے،،، ہئہہہ بے وقوف ۔۔
یہ بھی نہیں سوچتی کہ وہ جو ستر ماؤں سے زیادہ پیار کرنا ہے اس کے ہر کام میں کوئی نہ کوئی مصلحت پوشیدہ ہوتی ہے۔
یہ مصلحت مجھے اب سمجھ آئ ہے۔ اور یہ مصلحت کتنی خوبصورت تھی،،، ""اس کا اندازہ میرے اس خوبصورت آشیانے سے لگایا جا سکتا ہے۔
وہ ہنسی تھی۔ چہرے پر سکون دوڑا تھا۔ چائے ٹھنڈی ہو رہی تھی،، جس کا خیال کرتے اس نے ایک گھونٹ لیا۔ اور واپس رکھ دی۔
لیپ ناپ پر نظریں جمائے دوبارہ سے انگلیاں چلانی شروع کیں۔
یک طرفہ محبت۔۔ اجکل تقریباً ہر شخص کا مسئلہ ہے۔۔ یہ اپنے سایر "" سے چھوٹے جوتے کی مانند ہے جو بہت خوبصورت ہو ،، جسے اگر پہن بھی لیا جائے تو سوائے تکلیف کے اور کچھ حاصل نہیں ہونا۔ اس لئے بہتر ہے کہ ایسے جوتے کو انار کر پھینک دیا جائے اور کوئی اس سے کم درجے کا جونا ""لے لیا جائے۔ کمازکم تکلیف سے تو بچا جا سکتا ہے۔
اس کی مخروطی انگلیاں تیزی سے کیبورڈ پر رقصاں تھیں۔ ہوا سے بال بکھر چکے تھے۔ اور وہ حسین شام کا حسین منظر محسوس ہو رہی تھی۔
کچھ سالوں پہلے تک مجھے ہزاروں شکوے تھے،،، قسمت سے،، "" نصیب سے،،، اپنے مقدر سے ،، سب سے بڑھ کر خدا سے۔۔
اب سوچتی ہوں تو دل چاہتا ہے اپنی بے وقوفی پر دل کھول کر ہنسو،، تو کبھی چاہتا ہے دل کھول کر روؤں۔
مصطفیہ کو نہیں تھی مجھ سے محبت،،، نہ ہی ہوئ،، اور نہ ہی کبھی ہو گی،، اب دل پر کس کا زور ہے بھلا۔ میں ٹھہری عورت ذات،، صدا کی بے وقوف اور جلد باز سراب کے پیچھے بھاگتی رہی۔۔
سنا تھا کہ محبت میں اتنی کشش ہوتی ہے کہ وہ مقابل کو آپ سے محبت پر ""مجبور کر دے،،، لیکن میری محبت میں کیا کمی تھی؟
وہ ایک لمحے کیلئے رکی۔ سانسوں کے ذریعے ٹھنڈی ہوا اپنے اندر اناری اور دوبارہ سے لیپ ناپ کی جانب متوجہ ہوئی۔
میری محبت میں کمی نہیں تھی،، محبت میں بھی بھلا کبھی کمی ہوئ ہے؟""
محبت کی کاملیٹ کا اس سے بڑھ کر کیا ثبوت ہو گا کہ میری محبت کی پاکیزگی کا ""گواہ میرا شوہر ہے۔
""جاننا چاہیں گے میری ناکام یکطرفہ محبت کے بارے میں ؟""(
""نہیں۔""
جس محبت کو اللّ نے بے پردہ نہیں ہونے دیا،،،، اس شخص نے بے "" پردہ نہیں ہونے دیا جس سے تم نے کی،،، تو میں کون ہونا ہوں پوچھنے والا۔
میرے لیے صرف اتنا کافی ہے اب تمہارا دل ایک کورے کاغذ کی مانند ہے )""جس پر میں اپنا نام جلد ہی اپنی محبت سے لکھ لوں گا اس کے جملے کان میں گونجے تو وہ مسکرائی تھی۔ ساتھ ہی ہوا کا تیز جھونکا آیا جیسے ہوائیں بھی اس کے ساتھ خوش ہوتی رقص کر رہی تھیں۔
ہر محبت کا انجام شادی نہیں ہونا۔۔ اور نہ ہی ہر دوستی کا انجام محبت ہونا "" ہے۔
لیکن محبت کا انجام شادی ہو بھی جانا ہے،، جیسے کہ ارتضیہ حدید کی محبت۔
اور دوستی بھی محبت میں بدل سکتی ہے،، جیسے کہ میری۔
میں یہ نہیں کہتی کہ مجھے اب مصطفیہ سے محبت نہیں ہے۔ کیونکہ اگر یہ کہوں گی تو سب سے بری جھوٹی کہلاؤں گی۔ عورت اپنی پہلی محبت کبھی نہیں بھولتی۔