Chapter 52: فلم کے دوران جتنی کافی آپ نے

فلم کے دوران جتنی کافی آپ نے پی ہے،،، اتنی آج تک میرے "" ساتھ کام کرنے والے کسی اداکار نے نہیں پی۔ اس کا تو یہی مطلب ہوا کہ آپ کافی کی شیدائ ہیں۔ "" وہ سر جھٹکتی ہلکا سا ہنس دی مگر جلد ہی مسکراہٹ سمیٹ لی۔ اس کی یہ حرکت ارتضیہ کی آنکھوں سے چھپی نہ تھی۔

خوبصورتی سے سجا کنگ سایر بیڈ اپنی ناقدری پر نالاں لگ رہا تھا۔ کیونکہ وہ دونوں بیڈ سے کوسوں دور شاید صوفے پر ہی رات گزارنے کا ارادہ رکھتے تھے۔

کافی کا گھونٹ بھرتے ہی ایک خوشگوار احساس ہوا۔ بلاشبہ اس نے بہت اچھی کافی بنائ تھی۔ لیکن یہ بات بتا کر وہ اسے پہلے دن سے ہی شوخا ہر گز نہیں کرنا چاہتی تھی۔

بندہ صلح ہی مار لیتا ہے۔ "" اس کے خوبصورت سراپے کو نظروں کے "" حصار میں لیے مصنوعی خفگی سے کہا تھا۔ مقصد اسے بولنے پر اکسانا تھا۔

کیونکہ وہ اسے سببا چاہتا تھا۔

آپ پینا چاہتے ہیں تو بنا لیں،، مجھے کوئی اعتراض نہیں ہے۔ "" احسان "" فراموشی کی انتہا کی تھی۔ ارتضیہ نے محض ابرو اچکانے پر اکتفا کیا۔

کافی عجیب نہیں ہے ویسے۔""

میں نے سوچا تھا کہ حجلہ عروسی میں گھونگھٹ ڈالے میری زوجہ محترمہ

میری منتظر ہوں گی،،، مگر یہاں تو الٹی گنگا بہہ رہی ہے۔

شرمانا تو دور کی بات ،،، یہاں تو خدمتیں کروائی جا رہی ہیں۔ "" ہاتھ سے گھڑی انار کر ڈریسنگ پر رکھتے اسے سنانے کی غرض سے باواز بربرایا۔

الایا نے آنکھیں سکیڑ کر اس کی پشت کو گھورا۔ کافی کا خالی مگ میز پر رکھتے وہ ننگے پاؤں اس تک گئی۔

وہ آئینے میں اسے اپنے پیچھے دیکھ کر بھٹکا۔ اس سے پہلے وہ مڑتا وہ اس کے ساتھ آ کھڑی ہوئی۔ یوں کہ آئینے میں دونوں کا خوبصورت عکس ابھرا۔

دل کی تختی سے سب پرانے نام کھرچ کر نکاح نامے پر دستخط کر کے "" آپ کے سنگ آئ ہوں۔ اب میرا دل کورے کاغذ کی مانند ہے۔ اس دن کی منتظر ہوں جب آپ اپنا نام اس کاغذ پر لکھوانے میں کامیاب ہو جائیں گی۔

آپ کی محبت سے نفرت ہونے کے باجود کوئی بدتمیزی یا بدلحاظی نہیں کروں گی میں۔ کیونکہ آج تک میں نے اپنی موم کو ڈید کے ساتھ اونچی آواز میں بات نہیں کرتے دیکھا۔

اور بیٹیاں تو ہوتی ہی ماں کی پرچھائی ہیں۔

ایک بیوی کی حیثیت سے سب حقوق اور فرائض پورے کروں گی،،، جہاں تک بات ہے ____ "" وہ ایک لمحے کیلئے رکی تھی۔ کمرے میں سکوت سا چھا گیا۔ دونوں کی نگاہیں سامنے موجود شیشے سے ابھرتے ان کے عکس پر مرکوز تھیں پھولوں کی خوشبو میں سانس لیتے اس نے اپنا جملہ وہیں سے مکمل کرنا شروع کیا۔

جہاں تک بات ہے محبت کی،،، تو سنا ہے نکاح کے بولوں میں بری "" طاقت ہوتی ہے۔

محبت نہ بھی ہوئی تو عزت اور احترام ایک خوبصورت زندگی گزارنے کیلئے ""کافی ہونا ہے۔

لہجہ کسی بھی قسم کی بے رخی،، سرد مہری سے پاک تھا۔ بلکہ نرم لہجے میں احترام اور عزت کی آمیزش تھی،،، وہی احترام جو ایک مجازی خدا کیلئے ہونا ہے۔

مرحا عالیہان آفندی اور میر عالیہان آفندی نے اس کی بہترین یربیت کی تھی،،، جو اس کے ہر جملے سے جھلک رہی تھی۔

وہ جانے کو تھی جب اس کی چوڑیوں سے بھری کلائی ارتضیہ کے مضبوط ہاتھ میں تھی۔ وہ ہاتھ چھڑوانے کی بجائے رک گی تھی۔ حالانکہ اس کی گرفت میں سختی نہ تھی۔ ارتضیہ کو دیکھنے کی بجائے اس نے شیشے میں اس کا چہرہ دیکھا۔

تم مجھے یقین،، اعتماد،، بھروسہ،، اور تھوڑی سی عزت دے دینا۔ میں "" تمہیں بےشمار محبت دوں گا۔ اتنی محبت کہ تمہیں میری محبت سے محبت ہو جائے گی ۔ "" اس کا رخ ہلکے سے اپنی طرف موڑے دھیمے لہجے میں کہا تھا۔

الایا نے اس کی آنکھوں میں دیکھا جہاں محبتوں کا ایک شہر آباد تھا ،، جس کے ہر کونے میں الایا کا نام لکھا تھا۔

زندگی کا ایک حسین آغاز مبارک ہو الایا ارتضیہ حدید ،،، جہاں محبت "" نفرت کو مات دے کر ہر جگہ پھیل جائے گی۔

اور مجھے یقین ہے کہ یہ مات،، مات نہیں ،،فتح ہو گی ہم دونوں کی زندگی کی ""بہترین فتح وہ خاموشی سے اس کے فریب کھڑی اسے سنتی رہی۔

اسے خاموش کھڑا دیکھ کر ارتضیہ نے آگے بڑھ کر آہستگی سے اس کی بے داغ پریشانی پر اپنے ہونٹ رکھے تھے۔

وہ آنکھیں موند گی۔

زندگی کا انتہائی فیصلہ کیا تھا،، وہ بھی ایسے موقع پر جب محبت کا رخم ہرا تھا،،، لیکن اب ارتضیہ حدید کو اپنے روبرو دیکھ کر لگا تھا کہ شاید مرحا جا فیصلہ اور اس کی آمادگی کا فیصلہ اتنا غلط بھی نہ تھا۔

گھڑی رات کے بارہ بجا رہی تھی ۔ عالیہان بالکونی میں کھڑا دور چاند پر نظریں ٹکائے نجانے کن سوچوں میں گم تھا۔ وہ گھر کی ایک فرد تھی،، مگر آج وہ گی تھی تو محسوس ہو رہا تھا کہ پورا گھر اسی کے دم سے تو تھا۔

چائے "" مرحا کی آواز پر وہ سوچیں سائیڈ پر رکھ اس کی طرف متوجہ ہوا "" ،،، جو آرام دہ کپڑوں میں ملبوس بالوں کو جوڑے میں قید کیے چائے کے دو کپ ہاتھوں میں لیے کھڑی تھی۔

شکریہ۔ "" وہ دونوں گرل پر بازو ٹکا کر کھڑے ہوگئے۔ نگاہوں کا "" مرکر اب سامنے نظر آنا لان کا خوبصورت منظر تھا۔

اداس ہو ؟ "" اس کی جانب سے پہل ہوئی تھی۔ مرحا اس کے سوال پر ہلکا "" سا مسکرائی۔

پتا نہیں،،، ہاں البتہ دل ضرور مطمئن ہے۔ ایسا لگ رہا ہے کہ اسے "" رومیسہ سے لیتے وقت جو وعدہ خود سے کیا تھا وہ پورا کر دیا میں نے۔ "" اس کے لہجے سے ھلکپا اطمینان اور خوشی دیکھ کر عالیہان پرسکون ہو گیا۔

ویسے میں اکثر سوچتا ہوں تم اچھی ماں ہو ،، اچھی بیوی ہو،، اچھی بہن ہو "" ،، اچھی بیٹی ہو یا اچھی انسان ہو؟ "" مرحا نے ناسمجھی سے اسے دیکھا مگر سمجھ آنے پر ماتھے کے بل معدوم ہوئے اس کی جگہ ہونٹوں پر مسکراہٹ بکھر گئی۔

ہم ایک بہترین شخص کی سفر ہوں۔ یہی میرا تعارف ہے۔ "" وہ کبھی "" کبھی اسے حیران کر دیتی تھی،،، اپنی باتوں سے ،، اپنے عمل سے۔

ابھی بھی اس کے کندھے پر سر ٹکائے وہ اسے حیران کر گی تھی۔ اپنی کامیابی کا ہر سہرا وہ عالیہان کے سر رکھنے کی عادی تھی،،، جبکہ عالیہان اپنی ہر کامیابی کا سہرا اس کا سر رکھ دیتا۔

تمہیں پتا ہے مجھے آج تک ایک بار بھی یہ احساس نہیں ہوا کہ وہ میری "" بیٹی نہیں ہے،،، یہاں تک کہ نوفل بھی اس کی جگہ نہیں لے سکا۔

آج وہ گی ہے تو مجھے لگ رہا ہے جیسے جسم کا اہم حصہ کہیں گم گیا ہے۔ ""

آہستگی سے کہتے اس کی آنکھیں نم ہونے لگی تھیں۔

دعا ہے وہ ہمیشہ خوش رہے "" عالیہان کا لہجہ اس کے ذکر پر ہلکا سا نم ہوا "" تھا۔

پچھلے انتیس سال ہر پل ہر لمحہ اسے اپنے ساتھ پایا تھا اور اب ایک لمحے میں لگ رہا تھا جیسے وہ بہت دور چلی گی ہو۔

حالانکہ کراچی حیدراباد سے اتنا دور تو نہ تھا۔

وسیے آپ لوگوں کی اداسی دور کرنے کا ایک حل ہے میرے پاس "" "" پشت سے نوفل کی آواز پر وہ دونوں چونکے۔ وہ عالیہان کے ہاتھ سے چائے پکڑ کر منہ کو لگا چکا تھا۔ عالیہان کی گھوری پر ہنستے ہوئے کندھے اچکا دیے۔

کیا حل ہے ؟ "" مرحا جانتی تھی وہ کوئی الٹی بات ہی کرے گا۔ پھر "" بھی پوچھ لیا۔

شادی کروا دیں میری، آپ کی بیٹی کی کمی دور ہو جائے گی "" ان "" دونوں سے ذرا سا فاصلہ بناتے کہا تھا،، کیونکہ الایا اور مصطفیہ کے ولیمے سے پہلے وہ ان دونوں کے ہاتھ کا تھپڑ کھا کر اپنا چہرہ نہیں بگاڑنا چاہتا تھا۔

بیٹا ،، پہلے کمانا تو شروع کر لو،،، کون آپ کو اپنی بیٹی دے گا۔ "" ""

عالیہان نے اسے آنکھیں دکھاتے چائے واپس پکڑی۔ وہ تینوں اب بالکونی میں موجود صوفوں پر براجمان ہو چکے تھے۔

ت ٹ ڈید آپ کا بیٹا بزنس کا ابھرنا ستارا ہے،،، بہت جلد میں کامیاب بزنس "" مین ابھر کر سامنے آؤں گا۔ "" مصنوعی کالر جھاڑتے ان دونوں کو ایمپریس کیا تھا۔

ڈید صرف الایا بول سکتی ہے،، تم بابا ہی بولو "" عالیہان نے اسے ٹوکا "" تھا۔ وہ جانتا تھا کہ الایا کی کمی نہ محسوس ہو اس لیے وہ ان دونوں کے پاس آیا تھا۔

وہ جانے سے پہلے اپنے سارے انچارج مجھے دے کر گی ہے۔""

یہ بھی کہا ہے کہ موم ڈید پر نظر رکھنا،،، یہ نہ ہوں بگڑ جائیں۔

اور آپ لوگ جلدی سے مجھے گھوڑی چرھانے کی تیاری کریں۔ "" ایک جاندار قہقہہ لگاتے وہ یہ جا وہ جا ۔ مرحا اور عالیہان نے حیرانی،،، بے یقینی اور ناسمجھی کے ملے جلے تاثرات لیے ایک دوسرے کو دیکھا ،،، اگلے ہی لمحے ان دونوں کا ایک جاندار قہقہہ پرسکون ماحول میں جلترنگ بکھیر گیا۔

مصطفیہ ہاؤس میں ناشتے کی میز پر رونق تھی۔ منہا کی چہکتی آواز اور پلوشہ کی مدھم آواز گونج رہی تھی۔ م مصطفیہ سے باتیں کر رہا تھا،،، ایک آدھ نگاہ دونوں پر ڈال کر مسکرا دیتا۔

مرال ناشتہ لگوا رہی تھی۔

مصطفیہ اس ہفتے جا رہا ہے۔ "" کھانا کھاتے ہوئے م نے مرال کو "" مطلع کیا۔

مرال نے چوتک کر دونوں باپ بیٹوں کو دیکھا۔

کہاں ؟ "" مرال کا توقع کے برعکس سادہ سا سوال آیا تھا۔ منہا بھی "" مصطفیہ کی جانب متوجہ تھی۔ پلوشہ بظاہر کھانے پر نگاہیں جمائے ہوئے تھی،، مگر درحقیقت مصطفیہ کے بولنے کی منتظر تھی۔

بلوچستان "" اس نے اسی اطمینان سے جواب دیا تھا۔ مرال نے پر شکوہ "" نگاہوں سے م کو دیکھا،، جوابا ًوہ کندھے آچکا گیا،، جیسے کہنا چاہ رہا ہو اس کی ڈیوٹی کا حصہ ہے میں کیا کر سکتا ہوں۔

تمہاری شادی کل ہوئ ہے۔ "" مرال کے دانت پیس کر اطلاع ""

دینے کے سے انداز پر م سمیت مصطفیہ اور منہا بھی مسکراہٹ چھپا گئے۔

پلوشہ محض سامنے بیٹھی اس خوبصورت سی عورت کو دیکھ کر رہ گئی۔

آپ سمجھیں ہنی مون پر جا رہا ہوں۔ "" اس کے مذاق میں کہنے پر پلوشہ "" کے ہاتھ ہلکے سے لرزے۔ مرال ناچاہتے ہوئے بھی ہنس دی۔

میں یہاں رہ لوں گی "" اس کی سرگوشی اتنی مدھم تھی کہ مصطفیہ کو "" بمشکل سنائی دی۔ اس نے حیرت سے اسے دیکھا جو اس کے رات کو اتنا سمجھانے کے باجود بھی وہیں کی وہیں تھی۔

نہیں "" نرم لہجے میں یک لفظی جواب دیتے وہ سامنے دیکھنے لگا۔""

ماما،،، پلوشہ بھابھی کہہ رہی تھیں کہ انہیں بہت اچھا کھانا بنانا آنا ہے۔ ""

"" ماحول میں چھائ خاموشی توڑتے ہوئے منہا نے نہایت خوبصورتی سے

موضوع بدل دیا۔ مصطفیہ اس کی چالاکی پر ہنس دیا ،، جوابا وہ آنکھ دبا گی۔

تو بیٹا آپ کیا چاہتی ہیں آپ کی بھابھی کو کک کی جگہ کچن میں بھیج "" دیں۔ "" م کی مذاق میں کہی گی بات کو وہ سیریس سمجھتی سٹپٹائ۔

نہیں تو،،، میں تو اس لیے کہہ رہی ہوں کہ ماما فکر نہ کریں۔ وہاں بھائ "" کو باہر کا یا ملازم کے ہاتھ کا کھانا نہیں کھانا پڑے گا۔ آفٹر آل بھابھی ہیں نا "" خوبصورتی سے بات بدلتے وہ تینوں کو مسکرانے پر مجبور کر گی۔ پلوشہ بھی مدھم سا مسکرا دی۔ بےساختہ نظر اپنی کلائی میں موجود رات کو دیے گئے اس کے بریسلٹ پر پڑی تو مسکراہٹ گہری ہو گی۔

اس کی نظروں کا ارتکاز دیکھتے مصطفیہ پرسکون ہوا تھا۔ شاید نہیں یقیناً وہ کل رات کے بعد سے کافی مطمئن نظر آ رہی تھی۔

ہم وہ ہر گز اسے نہ الایا کے بارے میں نہ بتانا ،،، مگر وہ اس کی سفر تھی ،، زندگی بھر کی ساتھی جس سے چھپانا اسے مناسب نہیں لگا۔ کل کو اگر اسے کبھی کہیں سے پتا چلتا تو یہ نہایت غیر مناسب بات ہوتی۔

اس لئے وہ شادی سے پہلے اسے بتا چکا تھا۔

باقی کے اس کے خدشات وہ گزشتہ رات وہ ختم کر چکا تھا۔

ناشتے کے بعد وہ منہا اور پلوشہ کو پالر چھوڑ کر کسی کام سے نکل گیا۔

آج اس کا ولیمہ تھا،،، تمام فنکشن وغیرہ آج ختم ہو جانے تھے، پھر زندگی اپنی ڈگر پر چل پڑتی۔

وہ پچھلے آدھے گھنٹے سے منہ بنائے صوفے پر بیٹھی تھی۔ نظروں کا مرکر بیڈ پر سویا ہوا ارتضیہ حدید تھا۔ وہ جو کل اس سے بدتمیزی نہ کرنے کا اور بدلحاظی سے گریر کرنے کا وعدہ کر چکی تھی،، آج پہلے ہی دن اس پر قائم رہنا ذرا مشکل لگا۔

اسے لگا کہ وہ کبھی مرحا کمال بن ہی نہیں سکتی،، کیونکہ مرحا کمال بننے کیلئے ت ٹ بری محنت کرنی پڑتی ہے۔ برداشت کرنی پڑتی ہے۔ جو اس میں ہر گز نہ تھی۔

اپنے وعدے کو کچھ لمحوں کیلئے سائیڈ پر رکھتے وہ ڈریسنگ کے سامنے گی۔

برش اٹھا کر زور سے پٹخا۔ وہ جو اپنے والدین کی وفات کے بعد نو سال کی عمر سے اکیلا رہنے کا عادی تھا،، ہلکی سی آہئ پر بیدار ہو جانا،، ہمیشہ کی طرح اب بھی جاگ گیا۔

جھٹ سے آنکھیں کھولتے اردگرد کا جائزہ لیا۔ کل رات زندگی میں نئے

ہونے والے اضافے کا خیال آیا تو آنکھیں مزید کھلیں۔ نگاہ سامنے پڑی تو وہ شیشے کے سامنے کھڑی اسے کرے تیوروں سے گھور رہی تھی۔

وہ کہنی کے بل ذرا سا اونچا ہوا اور آبرو اچکائے۔ گویا اس کے تپنے کی وجہ پوچھنی چاہی ہو۔

جب شادی کرتے ہیں تو بیوی کی ضرورت کی چیزیں بھی لے لیتے "" ہیں۔ ورنہ بتا دیتے ہیں نا کہ بیوی جہیز کا ٹرک بھر کے لے آئے۔ ایسا کرنے سے اسے کمازکم اسے اگلی ہی صبح چیزوں کیلئے تو نہ یرسنا پڑے "" وہ بظاہر نرم لہجے اور ہونٹوں پر مسکراہٹ سجائے بول رہی تھی مگر اس کے لہجے کی تلخی ارتضیہ نے بخوبی محسوس کی۔

نرم لہجہ اور مدھم مسکان بھی شاید کل اس کے کیے گئے وعدے کے باوجود تھی۔ اس نے زبان سے وعدہ نہیں کیا تھا،، مگر اپنی کہی گی ہر بات کو اس نے وعدہ ہی سمجھا تھا ، جس میں شاید وہ کبھی خیایب نہ کرتی۔

""کون سی چیزیں نہیں ہیں جناب؟""

لفظ چیزیں پر خاصا زور دیا تھا اس نے،، اور اٹھ کر بیڈ کی پشت سے ٹیک لگا کر اسے بغور دیکھنے لگا۔

اس کے تن پر موجود کپڑے ،، ہلکی سی جیولری ،، چہرے پر ہلکا سا میک اپ اس بات کی نفی کر رہا تھا کہ یہاں صبح صبح اسے چیزوں کیلئے یرسنا پر رہا ہے۔

سٹرتببر چاہئے۔ "" وہ شاید واقعی بری تمیز کا مظاہرہ کر رہی تھی ورنہ "" اب تک اس کا کیا کمرے کا حشر بگاڑ چکی ہوتی۔

جہیز میں چیزیں نہیں آنکھیں لانی چاہیے تھیں بیگم صاحبہ کو "" وہ ہلکا "" سا بربرایا۔ الایا نے سن کر بھی ان سنا کر دیا۔

یہ رہی آپکی چیزیں "" ڈریسنگ کے بنے درازوں میں سے چند دراز "" کھولے ۔ لفظ چیزیں پر پھر سے زور دیا تھا۔ اب کی بار اس نے خونخوار نگاہوں سے اسے دیکھتے سامنے دیکھا جہاں سٹرتببر کے ساتھ ساتھ بالوں کیلئے استعمال ہونے والی ہر مشین موجود تھی۔

اوپر والے درازوں میں ارتضیہ کی چیزیں تھیں،، تبھی اس نے باقی دراز دیکھنے کی زحمت نہ کی تھی۔ جبکہ باقی ہر دراز میں اس کی چیزیں موجود تھیں۔

الایا شرمندگی مٹاتی جلدی سے سوئچ لگا کر اپنا کام کرنے لگی۔ اس کی طرف دیکھنے سے گریر برنا تھا۔

لکیگ گارجیس "" اپنا سوٹ نکال کر واشروم میں بند ہونے سے پہلے "" اسے سر نا پیر ایک نظر دیکھتے دل سے تعریف کی تھی ۔ الایا نے چوتک کر اسے دیکھا یب تک وہ واشروم میں بند ہو چکا تھا۔

پیچھے وہ گہرا سانس بھر کر رہ گئی۔

تمیز وہ بھی اس سے ،، لحاظ وہ بھی اس کا۔""

""واہ مولی تیری شان ہے۔

منہ ہی منہ میں بربراتی وہ سر جھٹکتی بال سٹریب کرنے لگی۔ انداز ایسے تھے جیسے زیادہ دیر تک تمیز کا دامن پکڑ نہیں پائے گی۔

سماٹو "" وہ لان میں بیٹھا لیپ ناپ سے شادی کی اچھی اچھی "" تصویریں کھنگال رہا تھا نا کہ انہیں فریم کروا سکے۔

اپنے نام کی پکار پر سامنے دیکھا جہاں وہ کرسی پر بیٹھ چکی تھی۔

چمچی،،، مجھے میرے نام سے بلایا کرو۔ سمجھی "" مصنوعی غصے سے کہتے "" دوبارہ لیپ ناپ پر نگاہیں جما لیں۔

کراچی چلیں۔"" اس نے جوابا ًیوں گھورا کہ منہا سٹپٹا گی۔""

تمہاری کونسی پھوپھی رہتی ہے وہاں؟ "" اسکو گھورتے ہوئے پوچھا "" تھا ۔ منہا م کمال کو اگر اس سے کام نہ ہونا تو وہ کبھی اس کی اتنی باتیں نہ سنتی ،، بلکہ ایک کی بجائے سو سنا چکی ہوتی۔

دیکھو،،، "" تحمل سے اسے سمجھانا چاہا تھا۔""

دکھاؤ "" لیپ ناپ سامنے میز پر رکھ وہ آرام سے بیٹھ کر پوری طرح "" اس کی طرف متوجہ ہوا۔

میرا مطلب ہے سنو "" وہ جھنجھلائ۔""

سناؤ "" اتنے عرصے بعد وہ ہاتھ آئ تھی،، ایسے کیسے چھوڑ سکتا تھا وہ۔ ""

اس کے انداز بتا رہے تھے کہ اسے کوئی کام ہے نوفل سے۔ اور نوفل کام کا معاوضہ لینا اچھے سے جانتا تھا۔

میری دوست کی برھدے ہے۔ بابا کہہ رہے ہیں نہیں جانا ،، گھر میں "" بھائ کا ولیمہ ہے۔

ہم ایسا کرتے ہیں،، کہہ دیں گی کہ الایا آپی سے ملنے گئے تھے ،، میری مدد کر دو نا،، میرے کرن نہیں ہو؟ "" وہ تو اس کی سوچ سے بھی زیادہ تیز نکلی تھی جو سارا منصوبہ بنا کر آئ تھی۔ اب بس اس کے کندھے پر بندوق رکھ کر چلانی تھی۔

میرے ماتھے پر بےوقوف لکھا ہے ؟ "" چند نانیے اسے گھورنے کے "" بعد طنز کیا تھا۔ وہ جو اسے امید بھری نگاہوں سے دیکھ رہی تھی،، سخت بد مرہ ہوئی۔

بھاڑ میں جاؤ "" سارا لحاظ بالائے طاق رکھتے ہوئے وہ اس پر چلائ۔ ""

ساتھ ہی میز پر پڑا چھونا سا کرسٹل کا شوپیس اسے دے مارا ۔

آ گی نا اوقات پر۔""

منہا بی بی اگر تھوڑی دیر تمیز کا مظاہرہ کر لیتی تو شاید میں تمہاری خاطر جھوٹ بول لیتا۔ "" اسے چراتے ہوئے وہ واپس لیپ ناپ گود میں رکھ کر بیٹھ گیا۔

ہاں پہلے تو جیسے تم نے سچائی میں شیخ عبد القادر جیلانی کو بھی پیچھے چھوڑ "" دیا ہے۔ "" اس کے طنز پر نوفل نے اسے آنکھیں دکھائ جس کا مقابل پر قطعی کوئی ایر نہ ہوا۔

معزز ہستی ہیں وہ "" اس کی سرزنش کی تھی۔ وہ آنکھیں گھماتی اٹھ گی۔""

اللّ کرے ساری زندگی کنوارے سڑو،،، آنی اور ماموں کبھی تمہاری "" شادی نہ کروائیں۔ تم شادی کی حسرت دل میں لیے دنیا سے کوچ کر جاؤ۔

"" ایک تو اس کی بات کو رد کیا تھا اوپر سے اتنی بےعزتی۔

منہا م کمال اپنا تمام یر غصہ اس پر انار گی۔

چمچی،،، پاگل بدعائیں کیوں دے رہی ہو؟""

تمہارے منہ میں خاک مٹی۔ "" وہ وہیں سے چلانے لگا جبکہ وہ اسے زبان دکھاتی چراتے ہوئے اندر بڑھ چکی تھی۔

یا اللّ اس کی دعا مت سببا۔ توبہ استغفار کتنی خوفناک بدعائیں دی ہیں اس "" ٹتٹ بھائ کی نمونی چمچی نے "" کانوں کو ہاتھ لگاتے وہ بربرانا ہوا لیپ ناپ بند کر کے اندر کی جانب بڑھ گیا۔

زیر لب استغفار کا ورد بھی جاری تھا۔

ارتضیہ فریش ہو کر واپس آیا تو وہ ابھی تک بالوں کے ساتھ لگی ہوئی تھی۔

اس نے حیرت سے اسے دیکھا ، جو اچھے خاصے خوبصورت اور سٹریب ت ٹ بالوں کو نجانے اور کتنا سٹریب کرنا چاہتی تھی۔ شرٹ کے بازو فولڈ کرنا وہ گھڑی اٹھا کر پہننے لگا۔ اسے دیکھ کر وہ نامحسوس انداز میں سائیڈ پر ہوئی تھی، گویا اسے کھڑے ہونے کیلئے جگہ دی تھی۔

بالوں کو جلانے کا ارادہ ہے کیا؟ "" اس کے بالوں کو چھوتے محبت سے "" پوچھا تھا۔

نہیں "" یک لفظی جواب دے کر وہ دوبارہ اپنی کاروائی جاری رکھنے "" لگی۔ ارتضیہ اسے دیکھ کر کندھے آچکا گیا۔ اور آگے بڑھ کر بالوں میں برش پھیرنے لگا۔

دونوں کے درمیان قدرے فاصلہ تھا اسلیے وہ مطمئن سی اپنا عمل جاری رکھے ہوئے تھی۔

ارتضیہ نے ہاتھ بڑھا کر اپنا پرفیوم اٹھایا اور خود پر سپرے کرنے سے پہلے اسے پورا کا پورا پرفیوم میں نہلا دیا تھا۔ کہ وہ کھانستی رہ گی۔ مگر لب پر قفل لگائے کچھ نہیں کہا تھا۔ کیونکہ وہ جانتی تھی کہ اگر بولی تو کفن پھاڑ کر ہی بولے گی۔

اس طرح تو اس کا وعدہ بارہ گھں سے پہلے ہی ٹوٹ جائے گا کجا کہ عمر بھر نبھانا۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.