Chapter 51: یہ دونوں شاہی شادیاں جو پچھلے ایک

یہ دونوں شاہی شادیاں جو پچھلے ایک ہفتے سے ٹی وی پر زیر بحث تھیں،،، آخرکار آج انجام پائی تھیں۔ شام کا وقت تھا اور خوش قسمتی سے موسم نہایت خوشگوار تھا۔ نومبر کا آخری ہفتہ تھا مگر سردی اتنی زیادہ نہ تھی۔

پھولوں سے کونہ کونہ سجا یہ فارم ہاؤس لوگوں کو سحر میں جکڑ رہا تھا۔ نگاہ ایک بار اٹھتی تو واپس پلٹنے کا نام نہ لیتی۔

یہ مرحا کمال کی شادی تو نہ تھی جو اعلیہ مثال قائم کی جاتی۔

سامنے تخت نما صوفے دونوں جوڑوں کیلئے مختص تھے۔ نکاح کی تقریب ہو چکی تھی۔

اس سے زیادہ اذیت ناک لمحہ شاید ہی الایا نے کبھی اپنی زندگی میں دیکھا یا محسوس کیا ہو۔ اس اذیت ناک لمحے میں اس نے خود پر ایک ستم اور کیا تھا،، اور وہ یہ کہ مصطفیہ م کمال کی محبت کی پاکیزہ پردوں میں لپیٹ کر دل کے کسی گوشے میں چھپا لی تھی،، اس وعدے کے ساتھ کہ اس گوشے میں وہ خود بھی کبھی نہیں جھانکے گی۔

وہ مرحا کمال کی بیٹی تھی،،، اپنا بٹا وجود کیسے کسی کے حوالے کر سکتی تھی۔

وہ پوری کی پوری خود کو ارتضیہ حدید کے نام کر چکی تھی۔

پہلی محبت بھولنا آسان نہ تھا،،، مگر فارم ہاؤس کے ایک کمرے میں بیٹھ کر ڈھیروں آنسوؤں سے اس نے اپنا دل صاف کر لیا تھا،،، بلکل کورے کاغذ کی مانند۔

اس کورے کاغذ پر ارتضیہ اپنا نام کتنی جلدی لکھوانا ،، یہ اس پر منحصر تھا۔

ہاں لیکن الایا فاطمہ اب صرف اور صرف ارتضیہ حدید کی تھی۔

سامنے سٹیج پر فوٹو شوٹ کے دوران ایک نگاہ ارتضیہ پر ڈالی جس کے چمکتے چہرے پر پھوٹتی خوشی اس کے چہرے پر تلخ مسکان بکھیر گی۔

خوش قسمت ہوتے ہیں وہ لوگ جن کی محبت کو منزل مل جاتی ہے۔ ""

اور خوش قسمت ٹرین ہوتے ہیں وہ لوگ جن کی پاکیزہ محبت ان کے لیئے ک باعث رسوائی نہیں بنتی۔ "" دل میں سوچتے وہ کیمرے کی جانب دیکھتی ہلکا سا مسکرا دی۔ کیونکہ سامنے ہی مرحا کھڑی تھی،،، اور وہ کوئی شک کی گنجائش پیدا نہیں کرنا چاہتی تھی۔

خود پر کسی کی نظروں کا ارتکاز محسوس کرتے رخ موڑا تو پلوشہ اسے دیکھ رہی تھی۔ وہ ہلکا سا مسکرا دی۔ مگر پلوشہ ہنوز اسے دیکھ رہی تھی۔ الایا اسے الجھتی نگاہوں سے دیکھتی واپس رخ موڑ گی۔

ہزاروں تصویریں بنائی گئیں تھیں،، اس دوران ارتضیہ نے اس سے بات کرنے کی کافی کوشش کی مگر اس نے جواب تک نہ دیا۔

فریباً رات کے دس بجے رخصتی کا عمل قیام میں لایا گیا۔ ایک آخری نگاہ مصطفیہ اور پلوشہ کی گاڑی پر ڈالتے وہ مرحا اور عالیہان سے ملتی الایا فاطمہ سے الایا ارتضیہ حدید بن کر ارتضیہ حدید کے سنگ حدید مینشن کیلئے نکل گی۔

وہ کمرے میں داخل ہوا تو اندھیرا تھا۔ لائٹ بند تھی،، بس ہلکی ہلکی کینڈلز کی روشنی پورے کمرے میں چھائ ہوئی تھی۔

چونکہ اپنے خاندان کے کرنوں کے ساتھ اتنی بےتکلفی نہیں تھی،، تو راستہ روکنے والی رسم سے وہ مکمل طور پر بچ چکا تھا۔

یہ کام نوفل ضرور کرنا منہا کے ساتھ مل کر،، مگر وہ خود الایا کی شادی کی وجہ سے دکھی آتما بنا کمرہ بند تھا۔

ٹٹ ٹ انہی سوچوں میں غرق وہ ہاتھ بڑھا کر لائٹ آن کرنے لگا تھا کہ سنانا چیرتی نم آواز میں کی گئی سرگوشی سے اس کا ہاتھ ہوا میں ہی رہ گیا۔

وہ پیاری لگ رہی تھی نا آج ؟ "" مصطفیہ حیران ہوا تھا۔ وہ بیڈ پر نہیں "" تھی،، بلکہ اس سے چند قدموں کے فاصلے پر کھڑی سراپا سوال تھی۔

کون 'وہ' ؟ "" اسے واقعی سمجھ نہ آئ تھی کہ وہ کس بارے میں بات "" کر رہی ہے۔ حیرت اور پریشانی کے ملے جلے تاثرات لیے وہ اس کے بولنے کا شدت سے منتظر تھا۔

وہی "" ہیل کی تک تک نے کمرے میں موجود سنانا ایک بار پھر توڑا۔ ""

وہ چند قدم اٹھاتی اس تک پہنچی۔ اسے اب بھی سمجھ نہ آئ تھی۔

ہماری شادی میں تو بہت ساری 'وہی' تھیں،، اور سب کی سب پیاری "" لگ رہی تھیں۔

آپ کس کی بات کر رہی ہیں؟"" ماتھے پر الجھنوں کا جال بچھا تھا،،، جسے پلوشہ کمرے میں موجود اندھیرے کے باوجود دیکھنے سے قاصر تھی۔

آپکو پچھتاوا ہو رہا ہو گا اسے دیکھ کر ! "" اس کی آواز رندھ گئی تھی ۔ ""

مصطفیہ کو لگا کسی نے اسے آسمان سے زمین پر پٹخ دیا ہو۔ سامنے کھڑی لڑکی جسے ابھی چند گھں پہلے ہی اللّ اور رسول کا نام لے کر اس نے سب کے سامنے اپنی زوجیب میں لیا تھا،،، وہ شادی کے بعد اس سے بات کر بھی رہی تھی تو کس موضوع پر۔

ہاتھ بڑھا کر اس نے سارے سوئچ گرا دیے،،، ایک دم روشنی کا تیز چھناکہ آیا،، پلوشہ نے آنکھوں پر فورا ہاتھ رکھا۔ اس عمل سے کمرے میں چوڑیوں کی کھنکھار پھیل گئی۔ اپنے غصے پر قابو پاتے اس نے گہری سانس بھری۔ دماغ تیزی سے چلتا منصوبہ تلاش کر رہا تھا۔

پچھتاوا تو بہت چھونا سا لفظ اس کیفیت کیلئے،، مجھے لگتا ہے کہ میرا دم "" گھٹ رہا ہے۔ "" آہستہ سے کہتے اس نے سامنے دیکھا جہاں میک اپ سے لبریر اس کی بری بری آنکھیں بھر آئی تھیں۔

وہ دور گی ہے تو احساس ہو رہا ہے کہ میں نے کیا کھو دیا۔ "" آہستہ سے "" چلتا وہ صوفے پر گرنے کے سے انداز میں بیٹھ گیا۔ پلوشہ ابھی بھی کمرے کے بیچ و بیچ اپنا بے جان وجود لیے کھڑی تھی۔ وہ جو منتظر تھی کہ مقابل اس کی بات کی یردید کر دے گا،، اس کی باتوں پر اسے لگا کہ اس کا دم گھٹ جائے گا۔

یہ احساس ہی سوہان روح ہے کہ وہ میری کسی بھی طرح سے نہیں ہو "" سکتی،،، میں نے اسے کھو دیا پلوشہ، مجھے بتاؤ میں کیا کروں ؟

کیسے اس تکلیف اور دکھ کر مداوا کروں ؟

میں نے اس کی محبت کو ٹھکرایا ،، آج وہی محبت پھانسی کا پھندا بن گی ہے میرے لیے۔ "" وہ نظریں جھکائے بیٹھا اس کے سامنے گویا اعتراف جرم کر رہا تھا۔

پلوشہ کا رخ دروازے کی جانب تھا،، جبکہ وہ اس کے دائیں جانب موجود صوفے پر بیٹھا تھا۔ پلوشہ میں اتنی ہمت بھی نہ تھی کہ اس کے تاثرات دیکھ لے۔

اس کا دل چاہا کاش وہ بہری ہوتی۔ تو اس کی باتیں تو نہ سن پاتی۔

اسے لگا کہ وہ واقعی خوشیوں کی حقدار نہیں ہے۔ اس کا داغدار وجود صرف رکھیل بننے کے قابل ہے،،، کسی کی عزت بننے کے نہیں۔

وہ آنسو بہاتی ساکت سی کھڑی تھی ،،، جب کسی نے اس کا بازو پکڑ کر اپنی طرف کھینچا،، اگلے ہی لمحے وہ مقابل کے سن جا سے لگی تھی۔ یہ سب اتنا اچانک ہوا تھا،،، کہ اسے کچھ سمجھ ہی نہ آیا۔ اسے بس اتنا پتا تھا کہ ایک سانسیں تھم گئی ہیں تو دوسری طرف دھڑکنیں بے یرتیب ہو گی تھیں۔

کچھ بولنے کیلئے لب کھولے ہی تھے،، کہ اس کی اتنی فربت پر الفاظ آدھ کھلے لبوں پر آ کر دم توڑ گئے۔

یہ سب سببا چاہتی تھیں آپ ؟ "" اس کی نرم سی سرگوشی پر اسے لگا کہ "" کانوں نے کچھ غلط سن لیا ہو۔ وہ اس کا چہرہ دیکھنا چاہتی تھی،،، وہ مذاق کی رمق تلاش کرنا چاہتی تھی ،، لیکن مقابل کا حصار اتنا کمزور نہ تھا۔

جو اپنے فیصلوں پر پچھتاتے ہیں وہ کمزور مرد ہوتے ہیں،،، جبکہ میرے "" بابا کہتے ہیں کہ مصطفیہ ایک مضبوط انسان ہے۔

آپ کو کیا لگا کہ میں اپنا وجود کسی اور کو دوں گا اور دل کسی اور کو ؟ "" اسے نرمی سے خود سے الگ کیے اب وہ سراپا سوال تھا۔ وہ بے یقین نگاہوں سے اسے دیکھنے لگی۔

وہ کرتی تھی مجھ سے محبت،،، یہ بات میں آپکو بتا چکا ہوں۔""

لیکن میں جانتا ہوں کہ نکاح نامے پر دستخط کرتے ہوئے آج اس نے اپنی اس پاکیزہ محبت کو دل کے کسی گوشے میں دفن کر دیا ہو گا۔ کیونکہ میں جانتا ہوں وہ کبھی بھی اپنا بٹا ہوا وجود لے کر ارتضیہ حدید کی دہلیز پر قدم نہیں ""رکھے گی۔

اس کا ہاتھ تھام کر صوفے پر بٹھایا،، اور خود گھں کے بل اس کے قدموں میں بیٹھا تھا۔ پلوشہ کو لگا یہ سب ایک خواب ہے۔ وہ کچھ کہنا چاہتی تھی لیکن الفاظ نہیں تھے۔

وہ اسے وہاں سے اٹھانا چاہتی تھی لیکن جسم میں جان نہیں تھی۔

وہ دوست تھی میری ،،، دوست ہے ،،، اور دوست رہے گی۔""

آپکو پتا ہے آج اسے دیکھ کر مجھے کسی قسم کا پچھتاوا نہیں ہوا ،، بلکہ بےتحاشا ہم خوشی ہوئ،، کیونکہ اسے ایک بہترین سفر ملا ہے،، جو صرف اس کا ہے،، ""صرف اس سے محبت کرنا ہے۔

اس کا ہاتھ اپنے مضبوط ہاتھ میں تھامے وہ اسے وضاچب دے رہا تھا۔ اس کے سفید ہاتھ میں اپنا سانولا ہاتھ دیکھتے اسے یکلخت احساس کمتری نے آن گھا۔ اس کی آنکھوں میں لکھی داستان پڑھتے اس نے اپنے ہونٹ اس کی ہاتھ کی پشت پر رکھے تھے،،، گویا اس کے وجود کو معتبر کیا تھا۔ وہ سانسیں روک گی۔

آپ کا اگلا سوال ہو گا کہ میں نے کیوں نہیں کی اس سے شادی؟""

حالانکہ میں اسے بچپن سے جانتا تھا،، اس کا اچھا دوست تھا،، پھر کیوں میں نے اس کے جذبات کا احترام نہیں کیا؟

ہ تو جواب یہ ہے کہ کہاں لکھا ہے اچھے دوست اچھے مسفر ہو سکت ہیں۔

میں یہ بات وثوق سے کہہ سکتا ہوں کہ میں اسے وہ محبت کبھی بھی نہیں دے سکتا تھا جو ارتضیہ دے گا اسے۔

ہر دوستی کا اختتام شادی ہو ،، ضروری تو نہیں۔ "" وہ اس قدر خوبصورتی سے نرم لہجے میں بات کر رہا تھا،،، کہ پلوشہ کا دل چاہا وہ بولتا رہے اور یہ سنتی رہے۔

اس کی قسمت اتنی اچھی کیسے ہو سکتی ہے؟

وہ اب بھی بے یقین تھی۔

آپ یہ سوچ دماغ سے نکال دیں کہ مصطفیہ م کمال کے دل میں "" الایا ارتضیہ حدید کیلئے دوستی،، عزت اور احترام کے علاوہ کوئی جدبہ ہے۔

مصطفیہ م کمال پورا کا پورا اپکا ہے ،،، صرف آپکا۔ جس پر صرف آپکا حق ہے اور کسی کا نہیں۔ "" اس کا ایک ایک لفظ پلوشہ پر سحر طاری کر رہا تھا۔

وہ ہر لفظ سے اسے معتبر کر رہا تھا۔

مجھے برا لگے گا اگر آپ میرے اور اس کے پاکیزہ رشتے پر کبھی شک "" کریں گی،،، سوال کا حق ہے آپکو لیکن کبھی شک مت کیجئے گا،، کیونکہ شک رشتوں کو کھوکھلا کر دیتا ہے۔ اور میں کھوکھے رشتے بنانے کا قائل نہیں ہوں۔ "" اس کے قدموں کے پاس بیٹھا وہ ہنوز بول رہا تھا۔ نگاہیں اس کے چہرے پر مرکوز تھیں جہاں موجود ہر تحریر وہ باسانی پڑھ رہا تھا۔ اس کے لب خاموش تھے،،، مگر اس کی بولتی آنکھیں مصطفیہ کے ہر سوال کا جواب دے رہی تھیں۔

وہ تھوڑی دیر بعد اٹھا اور دراز سے کچھ نکال کر لایا تھا۔ پلوشہ ساکت سی اس کا ک ایک ایک عمل دیکھتی رہی۔

وہ نہیں جانتی تھی کہ کب وہ واپس اسی پوزیشن میں اس کے پاؤں کہ پاس بیٹھا،، کب بیش قیمت بریسلٹ اس کی کلائی کا حصہ بنا،، ہوش تو یب آیا جب اس کی انگلیوں کا لمس بریسلٹ اور کلائی پر محسوس ہوا۔

بیوبیفل "" وہ ہلکی سی مسکراہٹ لیے بولا تو پلوشہ نے اس کی نظروں کے "" تعاقب میں اپنی کلائی کو دیکھا جہاں وہ بریسلٹ کافی جچ رہا تھا۔ اس کی پسند لاجواب تھی،،، پلوشہ نے بےساختہ سوچا۔

ویسے مجھے لگتا تھا کہ ویدنگ نایٹ رومیٹیک نایٹ ہوتی ہے۔""

آپ نے تو انون ہی شروع کر دی ،،، ظالم بیوی کی طرح "" ذرا سا پیچھے ہونا وہ وہیں نیچے سیدھا ہو کر بیٹھ گیا تھا۔ لہجہ اب کی بار ذرا سا شرارتی ہوا تھا،،، مقابل کے چہرے پر ہلکی سی مسکان ابھری تھی،، ساتھ ہی گالوں پر لالی ابھری۔

مصطفیہ اس کے شرمانے پر محفوظ ہونا ہنس دیا۔

وہ اپنی زندگی کی شروعات کسی غلط فہمی پر نہیں کرنا چاہتا تھا۔ وہ رشتوں میں پاکیزگی اور یقین کا قائل تھا۔ اپنے باپ م کمال کی طرح۔

پلوشہ "" اس نے پہلی بار اس کے سامنے بیٹھ کر اس کا نام پکارا تھا۔ اس کی تیز "" تیز چلتی دھڑکنیں اپنے نام کی پکار پر ایک لمحے کیلئے رک گئیں۔

دکھوں ،، محرمیوں ،، غموں اور تکلیفوں کو بھول کر اپنا ہاتھ میرے "" ہاتھ میں تھمائیں اس یقین کے ساتھ کہ مصطفیہ آپکا ہاتھ کبھی نہیں چھوڑے گا۔ "" اس کی آنکھوں میں نمی جھلملانے لگی۔

اس نے آنکھیں بند کر کے اپنا حنائ ہاتھ مقابل کے مضبوط ہاتھ میں دیا تھا،، اس یقین کے ساتھ کہ یہ ہاتھ کبھی نہیں چھوٹے گا۔ اب کی بار آنکھوں میں احساس کمتری کی بجائے خوشی کا بسیرا تھا۔

میرے ساتھ شکرانے کے نوافل پڑھنا چاہیں گی ؟ "" وہ کھڑا ہو کر "" اس کی اجازت کا منتظر تھا۔ پلوشہ ایک لمحے کی ناخیر کیے بغیر اٹھی تھی۔ اسے وارڈروب میں بھیجتا وہ شیروانی صوفے پر رکھ کر ،،، بیڈ پر بیٹھتا اس کا انتظار کرنے لگا۔

آپ پر کافی محنت کرنی پڑے گی مجھے ۔""

آپ کا ڈر،، آپ کا خوف ،، آپ کا احساس کمتری یہ سب ختم کر دوں گا میں۔

مجھے یقین ہے کہ میری فربب میں آپ ایک نئ پلوشہ کا روپ دھار لیں گی "" تکیے پر سر گراتے اس نے صدق دل سے عزم کیا تھا۔

اور مصطفیہ م کمال اپنا ہر عزم کامیاب کرنے کی ہمت رکھ تھا۔

کیونکہ وہ ایک بہترین ماں باپ کی بہترین اولاد تھا۔

حدید مینشن کا نقشہ یکسر طور پر بدل چکا تھا۔ روشنی اور پھولوں سے سجا حدید مینشن خوبصورتی میں اپنی مثال آپ لگ رہا تھا۔ چونکہ اس کے ماں باپ نہیں تھے،، اور وہ تھا بھی اکلونا تو رسمیں وغیرہ نہیں ہوئی تھیں۔

اپنے چند رشتے داروں اور دوستوں کو الوداع کہتا وہ کمرے کی جانب بڑھا۔

انداز ایسا تھا جیسے سکندر اعظم نے دنیا فتح کر لی ہو۔ الایا دنیا ہی تو تھی اس کی،،، جسے آج اس نے حاصل کر لیا تھا۔

کمرے کے باہر رک کر اس نے گہری سانس کھینچی،،، دل میں ہزاروں

خدشات نے جنم لیا۔ اسے اچھائ کی امید تو نہیں تھی مقابل سے،،، مگر پھر بھی اللّ کا نام لیتے دروازہ کھولا تو وہ سامنے ہی صوفے پر سر گرائے لیٹنے کے سے انداز میں آنکھیں بند کیے بیٹھی تھی۔ ارتضیہ کے ہونٹوں پر مسکراہٹ بکھری۔ وہ وہیں کھڑا کی لمحے اسے دیکھتا رہا ۔ وہ فلم کی شوٹنگ کے دوران بھی تیار ہوتی تھی ،، مگر یب وہ خود پر کی پہرے بٹھا لیتا تھا۔

لیکن آج پیچ رنگ کا میکسی نما گاؤن پہنے،،، بالوں کو میسی جوڑے میں مقید کیے وہ بےتحاشہ حسین لگ رہی تھی۔ ہلکا ہلکا میک اپ اور دائیں شانے پر موجود تہہ کر کے لیا گیا دوپٹہ اس کے حسن کو مکمل کر رہا تھا۔

اس کے ایک ایک نقش کو دیکھتا وہ نجانے کتنی دیر کھڑا رہا۔ وہ جانتا تھا کہ وہ جاگ رہی ہے،،، اور اس کی موجودگی سے بھی باخبر ہے، لیکن وہ کوئی حرکت کیوں نہیں کر رہی تھی،،، ارتضیہ کو حیرت ہوئی۔

مجھے اپنی بے بسی پر رونا آ رہا ہے۔ "" اس کی آواز پر اس کا سکتا ٹونا۔ ارتضیہ "" کو لگا اس نے کچھ غلط سن لیا ہو۔ تیزی سے قدم اُٹھانا وہ اس کے پاس جا کر بیٹھا۔ وہ ہنوز آنکھیں بند کیے بیٹھی تھی۔

وہ جو اس کے سامنے اپنا آپ آشکار کر رہی تھی اس کی وجہ کچھ گھنٹے پہلے ان کے مابین جڑنا والا رشتہ تھا۔

حالانکہ تمہیں اپنی قسمت پر رشک آنا چاہیے "" اسکو بغور دیکھتے کہا تھا۔ ""

وہ سر صوفے کی پشت پر گرائے تھکی تھکی سی لگ رہی تھی۔

جاننا چاہیں گے میری ناکام یکطرفہ محبت کے بارے میں ؟ "" وہ اب "" آنکھیں کھول کر چھت کو گھور رہی تھی،،، جہاں لگی لائٹس اس کی آنکھوں میں چبھنے لگیں تو وہ دوبارہ آنکھیں موند گئیں۔

نہیں۔ "" اس نے حیرت سے ساتھ بیٹھے ارتضیہ کو دیکھا جو صوفے پر "" کہنی ٹکائے اس پر اپنا سر رکھے اس انداز میں بیٹھا تھا کہ الایا مکمل طور پر اس کی نظروں کے حصار میں تھی۔

جس محبت کو اللّ نے بے پردہ نہیں ہونے دیا،،،، اس شخص نے بے "" پردہ نہیں ہونے دیا جس سے تم نے کی،،، تو میں کون ہونا ہوں پوچھنے والا۔

میرے لیے صرف اتنا کافی ہے اب تمہارا دل ایک کورے کاغذ کی مانند ہے ""جس پر میں اپنا نام جلد ہی اپنی محبت سے لکھ لوں گا الایا نے پہلی بار محسوس کیا کہ وہ آپ سے تم پر ایر آیا تھا۔

لیکن احترام اور عزت میں کوئی کمی نہیں آئ تھی۔

حقیقت جانتے ہیں آپ میری ؟ "" وہ دونوں کسی بھی قسم کے طنز اور "" جھگڑے کے بغیر آرام سے بات کر رہے تھے،،، یہ سوچ ارتضیہ کے ہونٹوں پر مسکراہٹ بکھیر گی۔

مرحا عالیہان آفندی اور میر عالیہان آفندی کی بیٹی ہو،،، ارتضیہ حدید "" کی بیوی ہو۔ یہی تمہاری حقیقت ہے۔ اور میرے لیے یہ تعارف کافی ہے۔

"" اس کے چہرے پر آئ بالوں کی لب کان کے پیچھے کرتے گھمبیر لہجے میں کہا۔

اس کی حرکت اور جرات پر وہ ایک لمحے کیلئے ساکت رہ گی۔

سر درد کر رہا ہے میرا "" اس کی آواز اب کی بار مدھم ہو رہی تھی کہ "" ارتضیہ کو بمشکل سنائی دی۔ سارا دن رونے کی شدت سے اب آنکھیں درد کرنے کے ساتھ ساتھ سر بھی بےتحاشہ درد کر رہا تھا۔

دروازہ بند ہونے کی آواز پر اس نے آنکھیں کھولیں،،، ارتضیہ کمرے میں نہیں تھا۔ وہ پاؤں کو ہیلر سے آزاد کرتی ذرا آرام سے بیٹھ گئی۔

حالانکہ تمہیں اپنی قسمت پر رشک کرنا چاہیے "" کمرے میں اس کی "" خوبصورت آواز گونجی تھی۔

ارتضیہ حدید کی بیوی ہو "" وہ آہستگی سے آنکھیں موند گی۔ پورے "" کمرے میں اس کے جملوں کی بازگشت جاری تھی۔

اس نے شیروانی انار کر لاونج کے صوفے پر رکھی،،، اور وہیں موجود چھوٹے سے اوپن کچن کی جانب بڑھ گیا۔

ہلکی ہلکی داڑھی کھجاتے وہ مطلوبہ چیز ڈھونڈنے لگا۔

ارتضیہ حدید تم دنیا کے پہلے شوہر ہو جو شادی کی رات اپنی بیوی کیلئے "" یہاں کچن میں کھڑے کافی بنا رہے ہو۔

زن مریدی کے اس اخیر لیول پر تمہارا نام گیییڑ بک آف ورلڈ ریکارڈ میں ""آنا چاہیے کافی مگ میں ڈال کر پھینٹتے ہوئے زیر لب بربرایا۔ اس کا انگ انگ خوشی سے سرشار تھا،،، یہی سرشاری اس کے ہر عمل سے پھوٹ رہی تھی۔

مسکراہٹ تو جیسے ہونٹوں سے جدا ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی تھی۔

""جاننا چاہیں گے میری ناکام یکطرفہ محبت کے بارے میں ؟""

مجھے اچھا لگا تمہارا مجھ پر اعتماد کرنا،، مجھے بتانے کا ارادہ کرنا۔""

لیکن ارتضیہ حدید کبھی تم سے اس موضوع پر سوال نہیں کرے گا۔ میں جانتا ہوں کہ تمہاری طرح تمہاری محبت بھی پاکیزہ ہو گی۔ اور پاکیزہ محبت ""کے بارے میں سوال کر کے میں داغدار نہیں کرنا چاہوں گا

ہلکا سے مسکراتے ہوئے دودھ مگ میں ایدیلنے لگا۔ کریم کا چمچ ڈال کر اس کا رخ کمرے کی جانب تھا۔

سر درد کا بہترین علاج "" کافی اسکو پکڑاتے ہوئے کہا تھا۔ دائیں شانے "" پر سلیقہ سے سبب کیا گیا دوپٹہ اب بے یرتیب سا پڑا تھا۔ جبکہ بالوں کو وہ جوڑے سے آزاد کر چکی تھی۔ بھورے بال کندھوں پر بکھرے اسے مزید خوبصورت بنا رہے تھے۔

پین کلر دے دیتے آپ ،، اس کی ضرورت نہیں تھی "" ارتضیہ کے "" تاثرات بگڑے۔ شادی کی پہلی رات وہ اس کے لیے کچن میں جا کر کافی بنا کر لایا تھا ،، اور محترمہ کو قدر ہی نہیں تھی۔

کافی لوور کیلئے ہر درد کا علاج کافی ہونا ہے۔ "" سنگل صوفہ کھینچ کر "" بیت اس کے سامنے ھنے ہوئے اطمینان سے کہا۔

الایا نے حیرت سے اسے دیکھا۔ آنکھیں سوال کر رہی تھیں کہ وہ کیسے جانتا ہے۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.