اب تو آپ کے سارے مقصد بھی پورے ہو گئے ہیں۔ "" الایا نے عالیہان کو دیکھا جو ہمیشہ کی طرح آج بھی ان دونوں کے درمیان بولنے سے گریراں تھا،، کیونکہ کسی ایک کی حمایب پر دوسرا ناراض ہو جانا۔ اور وہ ان دونوں میں سے کسی کی بھی ناراضگی برداشت کرنے کا متحمل نہیں تھا۔
موم،، مت کریں فورس۔""
مجھے نہیں کرنی شادی "" اس کی جھنجھلائ آواز پر مرحا نے لب بھینچے۔
کوئی ایک ٹھوس وجہ بتاؤ "" بمشکل ضبط کیے وہ نرمی کا مظاہرہ کر رہی "" تھی۔ ورنہ دل تو چاہ رہا تھا کہ اس کی ضدی طبیعت کو دیکھتے ہوئے دو کھینچ کر لگائے۔
موم اگر آپی نہیں مان رہیں،، تو ذرا آپ ادھر ادھر نظر گھمائیں،، ہو "" سکتا کوئی اور ایسا بندہ ہو جو شادی کیلئے تیار ہو۔ "" نوفل نے لگے ہاتھوں اپنا مدعا بیان کر ڈالا۔ عالیہان کی گھوری پر وہ فورا ًسیدھا ہوا۔
آپ کی یہی خواہش ہے نا تو ٹھیک ہے کر لیتی ہوں۔""
لیکن جس سے بھی کروں گی اسکو ساری سچائی بتاؤں گی۔ کہ میں کون ہوں؟
کس کی بیٹی ہوں؟ "" مرحا ہنس دی۔
اور تمہیں ایسا کیوں لگتا ہے کہ ہم تمہاری شادی کسی جھوٹ پر کریں "" گی۔ ؟ "" اس کی شرط مرحا کے نزدیک بچگانہ تھی۔
تو پھر آپ یہ بھی جانتی ہوں گی کہ حقیقت جاننے کے بعد کوئی مجھ "" سے شادی نہیں کرے گا۔
چاہے وہ کوئی دیہاڑی دار مردور ہو یا کوئی امیر کبیر آدمی۔
یہ جو سب میرے طلبگار بنے پھرتے ہیں،، حقیقت جاننے کے بعد ان ""طلبگاروں کی قطار میں آپکو ایک بھی شخص نظر نہیں آئے گا۔
ارتضیہ ٹھیک کہتا تھا اس کے بارے میں۔ وہ سفاکانہ حد تک خود کے بارے میں ظالم تھی۔
ناشتے کی ٹیبل پر سکوت چھا گیا۔ اس کی صاف گوئی آج سب کو کھلی تھی۔
الایا "" عالیہان نے تنبیہی نگاہوں سے اسے دیکھا جو نظریں جھکائے "" پلیٹ میں کانٹا چلا رہی تھی۔
آفس جا رہی ہوں میں۔ ماموں کے ساتھ واپس آؤں گی "" نوفل کی "" آنکھوں سے چشمہ انار کر اپنی آنکھوں پر لگایا اور اٹھ کھڑی ہوئی۔
وہ اس کی باتوں پر ابھی تک ساکت بیٹھا تھا کہ کچھ بول ہی نہ سکا،، ورنہ احتجاج ضرور کرنا۔
میں آتی ہوں "" مرحا جلدی سے اس کے پیچھے بھاگی اور پورچ میں ہی "" اسے جا لیا۔
ارتضیہ حدید کے بارے میں کیا خیال ہے تمہارا ؟ "" گاڑی کا دروازہ "" کھولنے کیلئے بڑھایا گیا الایا کا ہاتھ ہوا میں معلق رہ گیا۔
میں نے آپ سے کہا تھا کہ اسے سمجھائیں کہ میرے راستے میں نہ "" آئے،،، لیکن مجھے لگتا ہے کہ آپ اسے سمجھانے کی بجائے مجھے آمادہ کر کے ہی دم لیں گی۔ "" اس کے نام پر کل کا واقعہ یاد آیا جب وہ اس سمجھانے کا کام مرحا کو دے گی تھی۔
اسے اندازہ بھی نہیں تھا کہ مرحا ایک ہی ملاقات میں اسے خود کیلئے پسند کر لے گی۔
جہاں تک میں نے اندازہ لگایا ہے،، وہ کافی بار آپ سے شادی کا کہہ چکا "" ہے۔ اور اس میں کوئی خاص برائ بھی نہیں ہے۔
تو پھر انکار کی وجہ ؟ "" مرحا چند سیڑھیاں ایرتی اس کے پاس پہنچی۔
وہ اگر دنیا کا آخری مرد بھی ہو گا یب بھی وہ میری پسند نہیں ہو گا "" "" دوٹوک بات کی تھی۔ وہ اس موضوع کو بند کرنا چاہتی تھی۔ کیونکہ ضد میں مرحا اس سے دو ہاتھ آگے تھی۔
شاید آپ بھول رہی ہیں کہ وہ دنیا کا آخری مرد ہو گا جو سب سچ جاننے "" کے بعد بھی تمہاری نظر کرم کا منتظر ہو گا "" الایا نے چوتک کر مرحا کو دیکھا۔ اس کا اندازہ اس قدر درست ہو گا،، الایا کو اندازہ نہ تھا۔
اگلے ہی لمحے وہ نظریں چرا گی،، سچ سے یا مرحا سے،، یہ تو وہ خود بھی نہیں جانتی تھی۔
اسے یقین ہو چلا تھا کہ مرحا عالیہان آفندی سے جیٹیا ناممکن ہے۔ وہ ٹھیک ہی تو کہہ رہی تھی کہ سب سچ جاننے کے باوجود وہ اس کا سوالی تھا۔
کیا کوئی مرد ناجائز لڑکی سے اس قدر محبت بھی کر سکتا ہے ؟
اس نے بے اختیار سوچا۔
مجھے اس کی محبت سے نفرت ہے "" ایک نیا موقف پیش کیا تھا۔ گاڑی "" کی چابی سے بویب پر نسان لگانے لگی۔ مرحا پرسوچ انداز میں سر ہلا گی۔
نفرت محبت کا آغاز ہوتی ہے۔""
مجھے میر عالیہان آفندی کی عادتوں سے نفرت تھی،،، تمہیں اس کی محبت سے نفرت ہے۔ ہم دونوں کی کہانی زیادہ مختلف نہیں ہے۔
مجھے لگتا ہے کہ اس پوری کائنات میں میر عالیہان آفندی سے بہتر شخص کوئی نہیں ہو گا میرے لیے،، کیونکہ وہ بہترین ہے۔
اور مجھے یہ بھی لگتا ہے کہ ارتضیہ حدید سے بہتر شخص تمہیں بھی نہیں ملے گا۔ "" الایا بس خاموشی سے سنتی رہی تھی۔ وہ اس عورت کے سامنے کبھی بھی چبب نہیں سکتی تھی،،، کیونکہ اسے مرحا کمال کی ہار سے ڈر لگتا تھا۔
یہ الگ بات تھی کہ مرحا کمال سے جیٹیا کوئی آسان کام نہ تھا۔
دونوں کے درمیان نجانے کتنی دیر خاموشی چھائی رہی۔
کیا میں تمہاری زندگی کا یہ فیصلہ خود کر سکتی ہوں ؟ "" سناٹے کو چیرتی "" اس کی التجا پر الایا نے تڑپ کر اسے دیکھا۔ یہ عورت اس کی ہر آتی جاتی سانس کی مالک تھی۔ اس عورت کو اس کی زندگی کے تمام فیصلوں کا مکمل حق حاصل تھا۔ وہ کیوں اجازت مانگ رہی تھی۔ اس کا کام حکم کرنا تھا اور الایا کا کام حکم کی تعمیل۔
مرحااااااااااا "" عالیہان کی تنبیہی آواز پر وہ دونوں چونکی۔ وہ تنے "" تاثرات سے مرحا کو گھور رہا تھا۔ اس کے انداز بتا رہے تھے کہ اسے مرحا کہ یہ فیصلہ قطعی پسند نہیں آیا تھا۔
ڈید "" وہ ان دونوں کے درمیان تناؤ یا کشیدگی کی وجہ نہیں بننا چاہتی "" تھی۔
آپ جاؤ الایا۔ مرحا کمرے میں آؤ "" دونوں کو ایک نظر دیکھتے حکم "" نامہ جاری کیا۔
مصطفیہ کی شادی کے ساتھ میری رخصتی رکھ دح ینے گا ۔ "" دونوں کو "" ساکت چھوڑتی وہ گاڑی زن سے بھگا کر لے گئی۔
یہ کیا کیا ہے تم نے ؟ "" عالیہان کا سکتہ ٹونا تو وہ فورا ًاس کے پاس آیا۔""
ملی تھی میں اس سے،، اور تمہیں پتا ہے میری آنکھ دھوکہ نہیں کھاتی۔ ""
وہ بہت اچھا انسان ہے۔
رہی بات افیئرز وغیرہ کی تو جس جگہ پر وہ ہے تو وہاں یہ عام سی بات ہے۔
"" اس کی گھورتی نگاہوں سے نظریں چراتی وہ دھیمے لہجے میں بولی۔
تم اس پر اپنا فیصلہ مسلط کر رہی ہو" عالیہان نے جھنجھلا کر اس سے کہا "" تھا۔ وہ نہیں چاہتا تھا کہ الایا کی زندگی کا اتنا برا فیصلہ کوئی اور کرے۔
اجازت مانگی تھی میں نے،، اور اس نے دے دی۔ مسلط نہیں کیا میں "" نے فیصلہ "" وہ کہہ کر اندر جانے کو تھی جب عالیہان اس کے سامنے دیوار کی طرح حائل ہوا۔
اب تک ان دونوں کے درمیان ہونے والی یہ پہلی بحث تھی۔ جس کا اندازہ دونوں کو ہی نہ ہوا۔
اگر تمہارا فیصلہ غلط ثابت ہوا تو؟ "" اس نے اپنا خدشہ ظاہر کیا تھا۔ ""
مرحا ہنس دی۔
میں ہر سزا بھگتنے کیل تیار ہوں "" اس کے لہجے سے ھلکپا مان ، یقین اور "" بھروسہ دیکھتے عالیہان نے بےساختہ راستہ چھوڑ دیا۔
اگلے ہی لمحے وہ تیز تیز قدم اٹھاتی گھر میں داخل ہو گی تھی۔
وہ پورے نیوز چینل کا چکر لگانے کے بعد بڑے سے آفس میں بیٹھی تھی۔
آنکھوں پر چشمہ،، چہرے پر سنجیدگی،، وہ ایک صوبر سی لڑکی لگی تھی۔
مرحا کو اجازت بھی دے دی تھی،، اور جذبات میں آ کر مصطفیہ کی شادی کے ساتھ رخصتی کا بھی کہہ آئ تھی،، لیکن اب دل تھا کہ سراپہ احتجاج تھا۔ مرحا اس کے بارے میں کبھی غلط فیصلہ نہیں کر سکتی تھی،، اسے یقین تھا،، مگر اس دل کا کیا کرتی جو اس سے شکوہ کر رہا تھا۔
اندورنی توڑ پھوڑ سے بے پروا وہ لیپ ناپ پر کام کر رہی تھی۔
فون کی چنگھاڑتی آواز پر لیپ ناپ سے نظریں ہٹائیں۔ سامنے اس کے نام نہاد باپ کا نمبر جگمگا رہا تھا۔ اس نے کلینڈر پر نگاہ دوڑائی تو نوٹس کی تاریخ ختم ہونے میں دس دن باقی تھے۔
جی فرمائیں۔ "" فون اٹھاتے ہی کاٹ دار لہجے میں کہا۔""
جج جج ج،،،، بے وقوف بنا رہی تھی مجھے "" دوسری طرف سے آتی آواز "" پر وہ کرسی پر جھولنے لگی۔
بری جلدی دماغ چلا،، حالانکہ میں نے کہا بھی تھا کہ کوئی ہوشیاری "" مت کیجئے گا "" اس کی بات کا مطلب سمجھتے،، پیپر ویب گھماتے وہ کرسی پر جھولنے لگی۔
ایک ڈھیلا بھی نہیں ملے گا تمہیں۔""
آئ بری دھمکیاں دے رہی تھی،، کہ قانونی لحاظ سے وارث ہوں میں ۔
ہئہہہہہ"" مقابل شاید بہت خوش تھا۔
میری بات کی اتنی اہمیت ہے کہ آپ کو حرف بہ حرف یاد ہے ؟""
کمال ہے بھئی۔
خیر اگر نوٹس پورا پڑھنے کی زحمت کی ہوتی تو پتا ہونا کہ میں نے تو کسی قانون یا دینی مسئلے کا ذکر نہیں کیا۔ میں نے تو بس رقم کا مطالبہ کیا ہے۔ جو آپ کو ہر حال میں دینی پڑے گی "" اس کے اطمینان میں رتی برابر فرق نہ آیا تھا۔ وہ ابھی بھی کرسی پر جھول رہی تھی۔
میرے ماتھے پر بے وقوف لکھا ہے جو بانوے کروڑ روپے تمہیں دوں "" "" جائیداد اور باقی رقم ملا کر بانوے کروڑ روپے بنتی تھی۔ اس کے درست حساب پر الایا نے آنکھیں گھمائیں۔
آپ کا تو پتہ نہیں مگر میرے ماتھے پر عقلمند ضرور لکھا ہے۔""
خیر پوچھنا یہ تھا کہ کیا میں آپکے گھر آ جاؤں۔ ذرا اپنے بھائیوں سے بھی مل لوں گی "" آرام سے کہتی وہ اسے اپنی جگہ سے اچھلنے پر مجبور کر گی۔
کک،،کیا ،، مطلب ہے تمہارا؟ خح،،خبردار جو ائ تو _______ "" "" وہ جو تھوڑی دیر پہلے تک پراعتماد ہو کر بات رہا تھا،، الایا کے ایک جملے نے اسے حواس باختہ کر ڈالا تھا۔
اجازت کی ضرورت نہیں ہے مجھے آپکی۔ میں تو بس رسم نبھا رہی "" تھی۔
ویسے میں سوچ رہی ہوں کہ دنیا کو بھی بتا دوں کہ میرا اور آپکا کیا رشتہ ہے۔
کیا خیال ہے ؟ "" دوسری طرف کامران نے لڑکھڑاتے ہاتھوں سے ماتھے پر آیا پسینہ صاف کیا۔
جرنلزم میں پی ایچ ڈی کی ہے میں نے۔ قانون کو بہت اچھے سے جانتی "" ہوں۔
آپکو کیا لگا کہ مجھے پتا نہیں ہے کہ ناجائز اولاد کو نہ دین اور نہ قانون میں کوئی حق ملتا ہے۔
آپ سے زیادہ علم ہے مجھے۔
یہ رقم دینا آپکی ذمہ داری نہیں انتہائی مجبوری ہے۔ کیونکہ یہ رقم لیے بغیر میں آپکی جان نہیں چھوڑوں گی "" کرسی پرے دھکیلتی وہ اٹھ کھڑی ہوئی تھی۔ برف کی مانند سرد لہجہ کامران کو خوفزدہ کر گیا۔
اب دوبارہ یب ہی کال کرنا جب رقم دینی ہو۔ اور جتنی ہوشیاری یا "" چالاکی کرنی ہے کر لیں،،، میری طرف سے اجازت ہے۔
لیکن یہ مت بھولیئے گا کہ آپکی ہر ہوشیاری اور ہر چالاکی پر میرا نیا اور خوفناک روپ آپ کے سامنے آئے گا "" کال کاٹ کر صوفے پر اچھالا۔
اور خود بالوں میں بندھی پونی کھول کر دکھتے سر کو ہاتھوں سے دبانے لگی۔
اسے کامران کی فکر نہیں تھی،، اسے مرحا کے فیصلے کی فکر تھی۔
آنکھیں موندیں تو صبح کا واقعہ دماغ پر لہرایا۔ وہ بے بسی سے صوفے پر سر گرا گی۔
اسے لگا وہ بہت بری غلطی کر گی ہے۔
اب انکار کرنے کی گنجائش نہیں تھی۔
یا یوں کہنا بہتر تھا کہ وہ اپنی بات سے مکرنا نہیں چاہتی تھی۔
یہ آپ کیا کہہ رہی ہیں؟ میں نے کوئی کبریکب کینسل نہیں کیا"" "" رومیسہ شدید اضطراب کے عالم میں چکر پر چکر کاٹ رہی تھی۔ یہ امریکہ سے آٹھویں جگہ سے فون آیا تھا،،، جس کے مطابق اس کے ساتھ سائن کیے جیکٹجیکٹ گئے پروس کینسل ہو گئے ہیں۔ یہ پروس اگلے تین سال کے تھے،، جو ایک ساتھ کینسل ہوئے تھے۔ اسے تو سمجھ ہی نہیں آ رہا تھا کہ اس کے ساتھ ہوا کیا ہے۔
میم آپ کے سیکرٹری نے خود ہم سے کنٹیکٹ کیا ہے کہ آپ اگلے "" پانچ سال کوئی پروجیکٹ نہیں کرنا چاہتیں۔ "" فرفر انگلش میں بولتی لڑکی
اسے گرنے پر مجبور کر گی۔ ہر جگہ سے یہی سن کو مل رہا تھا،، جبکہ اس کے سیکرٹری کا کہنا تھا کہ اس نے ایسا کچھ نہیں کہا۔
میرے سیکرٹری نے ایسا کچھ نہیں کہا،، آپ کیسے کسی اور کے ساتھ "" کنٹریکٹ سائن کر سکتی ہیں ؟ "" وہ روہانسی ہو گی تھی۔ ہے در پے ملنے والی ناکامی اس کی کمر توڑ رہی تھی۔
سوری میم،، رولز کے مطابق آپکو ہرجانہ بھرنا پڑے گا،،، آپکو واپس ""
اپنے ساتھ سائن کرنا ناممکن ہے "" کال کاٹ دی گی تھی۔ وہ منہ پر ہاتھ رکھتی صوفے پر گر گئی۔
ی سب کچھ ہاتھ سے ھلسثا چلا جا رہا تھا۔ اس کی ساری کمائی تو کنٹریکٹ کی خلاف ورزی کی صورت میں عائد ہونے والے جرمانے کی راہ میں نکل جانی تھی،، خلاف ورزی بھی وہ جو اس نے کی ہی نہیں تھی۔
وہ ماؤف دماغ کے ساتھ بیٹھی تھی کہ اس کا ملازم پھولوں کا گلدستہ لے کر آیا۔
میم یہ آپکے لیے آئے ہیں "" اس نے پھول پکڑ کر اوپر پڑا کارڈ دیکھا تو "" پیروں تلے سے زمین کھسکی۔
جلی حروف میں لکھا ہوا تھا۔ اس نے پوری قوت سے گلدستہ سامنے دیوار پر دے مارا۔ وہ جان چکی تھی کہ یہ حرکت کس کی ہے،،، اگلے ہی لمحے وہ چلاتی ہوئی چیزوں کی توڑ پھوڑ کر رہی تھی۔ اس کی اولاد اسے تباہ و برباد کر گی تھی۔ یا شاید وہ تھی ہی اسی قابل۔
آفندی ہاؤس اور مصطفیہ ہاؤس میں شادی کی تیاریاں زور وشور سے جاری
تھیں۔ مرحا کی جلد بازی اور پھرتیاں دیکھ کر الایا کی بار بے ہوش ہوتے ہوتے بچی۔ اسے لگا جیسے مرحا صرف اس کی ہاں کی منتظر تھی۔
ارتضیہ دو دفعہ ان کے گھر آ چکا تھا،، اور الایا بدلحاظی کے ریکارڈ قائم کرتی ہوئ اس کے سامنے ایک بار بھی نہیں آئ تھی۔ حیرت انگیز طور پر مرحا نے کوئی اعتراض نہیں اٹھایا تھا،، اور یہ اس کیلینے غنیمت تھا۔
وہ سوچوں میں غرق لان میں موجود جھولے پر آرام سے بیٹھی کافی پی رہی تھی جب ملازم آیا۔
بیٹا یہ آپکے لیے پارسل آیا ہے۔ "" الایا نے لفافہ پکڑ کر اسے جانے کا "" اشارہ کیا۔ کافی کا مگ میز پر رکھ کر لفافہ چاک کیا۔
اندر موجود چند جائیداد کے کاغذات اور پندرہ کروڑ کا چیک دیکھ کر ہونٹوں پر تلخ مسکان ابھری۔
علی بخش گاڑی نکالو ،، مجھے کراچی جانا ہے۔ "" ملازم کو آواز دے کر وہ "" جلدی سے اندر کی جانب بھاگی۔
اگلے دس منٹ میں وہ کپڑے بدل کر گاڑی میں بیٹھ چکی تھی۔
گاڑی کراچی کی راہ پر چل نکلی۔
اس ایدریس پر جانا ہے۔ "" کاغذ ڈرائیور کے آگے بڑھاتے ہوئے ""
سبب کی پشت سے ٹیک لگا گی۔
سوا دو گھں بعد ڈرائیور نے اس ایدریس پر گاڑی روکی۔ ایک وسیع وعریض رقبے پر پھیلی کوٹھی پر نگاہ دوڑاتے آنکھوں سے سن گلاسز انارے۔
""میں پندرہ منٹ تک آتی ہوں"" وہ ڈرائیور سے کہتی لفافہ ہاتھ میں تھام کر اندر کی جانب بڑھ گی جہاں گارڈز کی ایک بری تعداد سے اسے ابھی الجھنا تھا۔
اندر جانا ہے مجھے "" رکھائ سے کہا تھا۔ نگاہیں اس خوبصورت گھر پر "" مرکوز تھیں۔
اجازت کے بغیر نہیں جا سکتی آپ"" گارڈز نے دوٹوک انداز میں کہا۔""
یہ میرا کارڈ دیکھ لیں۔ مسز کامران سے ملنا ہے۔ اگر آپ چاہیں تو میرا "" آئ ڈی کارڈ رکھ لیں۔ "" اس نے اتنے اعتماد سے کہا کہ گارڈ لمحہ بھر کیلئے قائل ہوا۔
اپنا بیگ بھی یہیں چھوڑ کر جائیں۔ "" الایا نے دانت پیسے مگر بظاہر "" مسکراتے ہوئے بیگ پکڑا کر اندر بڑھ گی۔
مختلف راہداریوں سے گزرتے وہ گھر کے مرکری دروازے پر جا پہنچی۔
سنیں۔ مسز کامران سے ملنا ہے مجھے "" ملازمہ کی تقلید میں وہ چلتی "" خوبصورت سے حال نما کمرے میں جا پہنچی جہاں موجود ہر چیز وہاں کے لوگوں کے ذوق کا منہ بولتا ثبوت تھی۔
وہ فریباً بیس منٹ انتظار کرتی رہی مگر کوئی نہ آیا۔ غصے کی انتہاؤں کو چھوتی وہ بمشکل ضبط کیے ہوئے تھی۔
آخرکار کوئی ماڈرن سی عورت کمرے میں داخل ہوئی جسے دیکھتے جو پہلا جملہ ""اس کے دماغ میں ابھرا تھا وہ تھا " بوڑھی گھوڑی لال لگام اس کا میک اپ سے بھرا چہرہ دیکھ کر وہ بمشکل مسکراہٹ چھپا گئی۔
کیسی ہیں آپ ؟ "" مرونا بات کا آغاز کیا۔""
آپکو پہنچانا نہیں میں نے "" عورت آنکھیں سکیڑے اسے دیکھنے لگی۔""
آپ نے اپنی شوہر کی فلاپ فلم نہیں دیکھی کیا؟""
خیر کوئی نہیں۔ آج دیکھ لینا۔ دراصل ضروری بات کرنی ہے، اگر آپ اپنے دونوں بیٹوں کو بھی بلوا لیں تو بہتر ہو گا "" صوفے سے اٹھ کر کھڑے ہوتے اطمینان سے کہا۔
وہ عورت ابھی بھی ماتھے پر شکنوں کا جال اور آنکھوں میں الجھنوں کا ڈھیر لیے اسے دیکھ کم گھور زیادہ رہی تھی۔
آپ اگر جلدی بلا لیں تو مہربانی ہو گی "" اسے ٹس سے مس نہ ہونا دیکھ "" کر اپنے جملے پر زور دےکر کہا تھا۔
دس منٹوں بعد دو نوفل کی عمر کے لڑکے لاونج میں داخل ہوئے تھے۔
ہیلو ،،، کیسے ہو آپ دونوں ؟ "" انہیں دیکھتے بے تکلفی سے کہا۔ وہ "" دونوں ہونقوں کی طرح اسے دیکھنے لگے جو خوامخواہ پھیل رہی تھی۔
ارے ایسے کیوں دیکھ رہے ہو،،، بری بہن ہوں آپ دونوں کی "" "" مسکراتے ہوئے نہایت آرام سے اس نے ساتوں آسمان ان کے سر پر گرائے۔
ان کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئیں۔ بے یقینی کی انتہا پر موجود وہ آنکھیں پھاڑے اسے دیکھنے لگے۔
آنٹی ،،، آپ کا رنگ کیوں پیلا پڑ گیا ہے،، آپکے محبوب شوہر نے "" دوسری شادی نہیں کی "" آہستہ آہستہ قدم اٹھاتی مسز کامران کے پاس پہنچی،،، اور ان کے زرد چہرے کو ہاتھ سے چھوتی وہ اس وقت ڈرامہ کوئین لگ رہی تھی۔ اس قدر کمال اداکاری پر آسکر ملنا اس کا حق تھا۔
اس کی بات پر سامنے کھڑی عورت کے ساتھ ساتھ دونوں لڑکوں کی اڑی رنگت ذرا سی بحال ہوئی۔
""شادی نہیں کی،،، ناجائز اولاد ہوں میں"" اب وہ آرام سے چند کاغذات میز پر رکھ رہی تھی۔ وہ دیکھے بغیر جانتی تھی کہ تینوں نفوس صدمے سے بے ہوش ہونے والے ہوں گی۔ تینوں نفوسوں کی آنکھیں پتھرا گئیں۔
فریباً بانوے کروڑ کی جائیداد اور رقم دی یے مجھے آپکے شوہر نے۔۔""
""ج ،،، کتنی ناانصافی کی ہے نا انہوں نے اپنی جایر اولاد کے ساتھ وہ ہمدرد لہجے میں کہتی ان کے زخموں پر نمک چھڑک رہی تھی۔
اپنے شوہر کو بتائیے گا میری آمد کے بارے میں، باقی کی معلومات بھی "" ان سے لے لینا آپ،، یہ ڈی این اے رپورٹ وغیرہ بھی دیکھ لیں۔
میں چلتی ہوں ،،، وہ کیا ہے نا کہ اگلے ہفتے شادی ہے میری،، تو شاپنگ ""وغیرہ بھی کرنی ہے۔
دل جلانے والی مسکراہٹ ہونٹوں پر سجائے ہاتھ کے اشارے سے خدا حافظ کہا۔ جاتے جاتے بب بنے دونوں بھائیوں کے پاس جا رکی۔
یہ رہا میری شادی کا کارڈ،،، ضرور آنا۔۔ آخر تم لوگوں کی بری بہن کی "" شادی کےث "" دونوں کے ہاتھ میں زبردستی کارڈ تھماتے یہ جا وہ جا۔
پیچھے وہ تینوں نفوس نہ ہوش میں تھے نہ بے ہوش تھے۔ نہ زندوں میں اور نہ ہی مردوں میں۔
وہ چھٹاتک بھر کی لڑکی آدھے گھنٹے میں ان کی ہنستی کھیلتی زندگی کی کایا پلٹ گی تھی۔
کسی معجزے کی امید کے تحت مسز کامران نے ڈی این اے کی رپورٹ دیکھی،،، اگلے ہی لمحے فلک شگاف چیخ کے ساتھ وہ اپنے ہوش وحواس کھو چکی تھی۔
دوسری طرف الایا ایک آخری نگاہ اس خوبصورت کوٹھی پر ڈال کر گاڑی میں جا بیٹھی۔
فون پر ارتضیہ کی لاتعداد کالز دیکھ کر دانت پیستے کاٹ دی۔ اور فون بند کر کے بیگ میں ڈال دیا۔ اور ڈرائیور کو گاڑی چلانے کا اشارہ کرتی ہواؤں سے باتیں کرتی گھر کی جانب بڑھ گی۔
اس کا کام ختم ہو چکاتھا۔ نئ زندگی کی شروعات سے پہلے وہ سارا پھیلاوا سمیٹ چکی تھی۔
حیداباد میں عالیہان کے فارم ہاؤس پر برے پیمانے پر تقریب منعقد کی گی تھی۔
یہ پاکستانی تاریخ کی ایک بری شادی تھی،، جہاں سیاسی( عالیہان آفندی
صبغصنغ )،، شوبر(ارتضیہ حدید ) ،، صحافت ( م کمال ) ،،، پولیس( مصطفیہ م کمال) سے تعلق رکھنے والی بری عوام کے ساتھ ساتھ بزنس کے چمکتے ستارے بھی موجود تھے۔