رومیسا دم سادھے بنا پلکیں جھپکائے اس دھان پان سی لڑکی کو دیکھ رہی تھی ،،جو اس کی اصل شناچب جانتی تھی۔۔
لیکن کیسے؟
اس کا کیا تعلق تھا بھلا۔
دل کسی انہونی کے تحت بری طرح دھڑکنے لگا۔
ڈائیریکٹر صاحب ،، آپ کے دیکھنے کے انداز سے مجھے معلوم ہو گیا ہے "" کہ نامور ڈائیرکٹر کامران ارشد اپنی سابقہ گرل فرینڈ رومیسا کو جان چکا ""ہے۔
اصل دھماکے تو اب ہوئے تھے۔ وہ ان دونوں کے تعلقات جانتی تھی۔
لیکن وہ تھی کون ؟
یہ مشترکہ سوال تھا کمرے میں موجود تین نفوسوں کا۔
ارتضیہ بس حیران و پریشاں کھڑا ان انکشافات کو ہضم کرنے کی کوششیں کر رہا تھا۔
رومیسا کو لگا اس نے کامران کو جاننے اور پہچاننے کے باجود کام کرنے کی حامی بھر کے زندگی کی سب سے بھیاتک ٹرین غلطی کی ہے۔
وہ راز جو انتیس سال پہلے راز ہی رہ گیا تھا،، آج سامنے کھڑی لڑکی اس راز کو بری طرح کھول رہی تھی۔
یقیناً وہ ان کے مابین موجود ناجائز تعلقات کے بارے میں بھی جانتی ہو گی۔
دونوں اپنے آپ سے نظریں چرانے لگے۔
کچھ کہنے کے تو قابل ہی نہیں چھوڑا تھا اس لڑکی نے۔
کافی دیرینہ تعلقات تھے آپ دونوں کے بیچ "" طنزیہ انداز میں کہے "" گئے اس کے جملے پر ارتضیہ نے لب بھینچے۔ جس تعلق کا وہ ذکر کر رہی تھی ،، یہ تو کوئی بچہ بھی جان جانا۔
جبکہ دونوں نفوس کا دل چاہا کہ کاش کوئی ایسی جادوئی طاقت مل جائے جس سے وہ یہاں سے غائب ہو سکیں،،یا کم ازکم اس لڑکی کا منہ بند ہو جائے۔
لگتا ہے مجھے نہیں پہچانا۔ ؟""
پہچانیں گی بھی کیسے ؟ "" خود ہی سوال کر کے جواب دیا تھا۔ اور ایک کرسی کھینچ کر ان کے سامنے بیٹھ کر جھولنے لگی۔ ارتضیہ کا دل چاہا اس لڑکی کو سسپیٹ جھنجھوڑ کر رکھ دے جو قسطوں میں باتیں کرتی س پھیلا کر بیٹھی ہوئی تھی۔
تعارف اتنا اچھا نہیں ہے میرا کہ بتایا جائے۔""
لیکن آپ لوگوں سے کیا چھپانا؟ آپ کونسا پارسا ہیں جو مجھ جیسی ناپاک ""لڑکی کا تعارف نہیں سن پائیں گی۔
وہ سفاک تھی،،، بے حد سفاک۔ اس کے جملے پر ارتضیہ کا دل کٹا۔ اس سارے واقعے میں وہ بھول چکی تھی کہ ان تینوں کے علاؤہ ارتضیہ حدید بھی یہاں موجود ہے۔
مابدولب کو الایا کہتے ہیں۔""
اور بدقسمتی کی انتہا ہے کہ آپ دونوں کی ناجائز اولاد ہوں۔ "" اس کا لہجہ لڑکھڑایا۔ گلے میں مرچیں بھرنے لگیں۔ ارتضیہ نے لڑکھڑا کر دیوار کا ھ سہارا لیا۔ اتنا برا دحکہ تو فلم کی ناکامی پر نہیں لگا تھا ۔ جبکہ سامنے موجود نفوسِ تو آنکھیں پھاڑے اس لڑکی کو دیکھ رہے تھے،، جس کی بات میں شک کی کوئی گنجائش ہی نہیں تھی۔
ہر اس بات کے متعلق جانتی تھی جس کو انہوں نے اپنی زندگی کی کتاب سے کھرچ ڈالا تھا۔
دوسرے لفظوں میں میرا تعارف یہ ہے کہ میں آپ لوگوں کی "" بربادی ہوں۔ "" کرسی کو زوردار دھکہ دیا تھا۔ زوردار آواز کے ساتھ کرسی نیچے گری۔
کامران صاحب،، اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ مل کر م کمال پر "" زیادتی کا الزام لگا کر ملک سے روپوش ہو گئے۔ یہ جانتے ہوئے بھی کہ آپ کے جذبات میں بہہ کر کیے گئے عمل کے نتیجے میں آپکی گرل فرینڈ امید سے ہیں۔
"" وہ وحشیانہ انداز میں اس پر ھپی۔ ارتضیہ نے تیزی سے آگے بڑھ کر اسے تھاما ۔ لیکن وہ حواسوں میں نہیں تھی۔ وہ جو اس کا حددرجہ پرسکون لہجہ دیکھ کر حیران تھا،، اب انداذہ ہوا کہ وہ اذیت کی انتہاؤں کو چھوتی اپنے حواس کھو چکی ہے۔
جب رات کی ناریکی میں نفس کے ہاتھوں مجبور ہو کر نفس کی تسکین "" حاصل کرنے کی جرات کر سکت تھے،، تو اس گناہ کو مٹا کر جاتے نا ۔ ارے مرد کے نام پر گالی ہو آپ مسٹر نام نہاد باپ۔ "" وہ اس پر بری طرح چلا رہی تھی۔ ارتضیہ کے مضبوط ہاتھوں نے اسے نہ تھاما ہونا،، تو وہ اب تک اس کا منہ توڑ چکی ہوتی۔
وہ ارتضیہ سے خود کو چھڑواتی آگے بڑھی۔
اب کی بار وہ چاہ کر بھی اس بری طرح تڑپتی لڑکی کو روک نہ پایا۔
ارے م کمال پر زیادتی کا الزام لگانے والے آپ کو تو میں مرد بھی "" نہیں کہوں گی۔
کیونکہ مرد عالیہان آفندی ہے،، م کمال ہے۔ یہ ہوتے ہیں مرد۔ آپ جیسے لوگوں کو نامرد کہا جانا ہے "" ٹیبل سے شو پیس اٹھا کر پوری شدت سے دیوار پر مارا۔
رومیسہ کونے میں کھڑی اس لڑکی کی ہمت دیکھ رہی تھی،، جسے وہ نہایت لاغر حالت میں مرحا کمال کے حوالے کر کے آئ تھی۔ بلکہ بیچ کر آئ تھی،، یہ الگ بات ہے کہ مرحا نے وہی رقم کی گڈیاں اس کے منہ پر دے ماری تھی۔
اور آپ۔ "" وہ رومیسہ کی جانب بڑھی تھی۔""
اس گناہ میں برابر کی شریک تھیں نا آپ۔""
جب ماں ہونے کا حق ادا نہیں کر سکتی تھیں تو کیوں کیا مجھے پیدا؟
""نا کہ زمانے کیلئے گالی بن جاؤں۔ ؟
اس کی چلانے کی آواز پر وہ بے ساختہ پیچھے ہٹی۔
دس کروڑ میں مجھے مرحا کمال کے ہاتھوں بیچا،،، اور سخت ناکید بھی کی "" کہ دوبارہ واپس نہیں کر سکتی۔
میں قسم اٹھا کر کہہ سکتی ہوں کہ اگر آدھی دنیا بھی آپ مرحا کمال کو دیتی تو ""وہ ٹھکرا دیتی۔ دس کروڑ بلکل بھی نہیں لیے ہوں گی۔
چٹ اس کے لہجے سے ھلکپا یقین دیکھ کر کامران ھتھکا۔
کیا رومیسہ اسے م کمال کی بہن کے حوالے کر آئ تھی۔
وہ جانتے بوجھتے کیسے اتنی بری غلطی کر سکتی تھی۔ ؟ اس بے حس انسان کو اب بھی اپنے نام کی فکر تھی۔ شہرت کی فکر تھی۔
افسوس معاشرے کیلئے گالی نہیں بنی میں۔ مرحا کمال نے بننے ہی نہیں "" دیا۔ "" اس کے ذکر پر آنکھیں نم ہو گئیں۔ وہ ہتھیلی سے چہرہ صاف کرنے لگی۔
اووو توچ م کمال کی بہن نے بدلہ لیا ہے تمہارے ذریعے۔""
جج جج ""ج بری ہی کوئی ***** عورت ہے
اےےےےےےےےے "" اس کی دھاڑ سے حال لرز کر "" رہ گیا۔ ارتضیہ ساکت رہ گیا۔
وہ تیزی سے کامران کی طرف پلٹی۔
نام نہاد ماں باپ ہو آپ لوگ۔""
یربیت کا لحاظ کر رہی ہوں،، لیکن اگر ایک بھی لفظ میرے موم ڈید کے متعلق کہا تو خدا کی قسم زیادہ دیر یربیت کا لحاظ نہیں رکھوں گی۔
کیونکہ خون کا بھی تو کچھ ایر ہونا ہی ہے۔ "" غصے سے اس کا چہرہ سرخ پڑ رہا تھا۔ ماتھے پر لکیریں ابھری ہوئی تھیں۔ اس کے منہ پر دھاڑتی وہ پل بھر کیلئے اسے خوفزدہ کر گی تھی۔
سات سال سے اس موقعے کی منتظر تھی۔ چاہتی تو اسی وقت آ کر آپ "" دونوں سے سوال کرتی،، آپ کا گریبان پکڑتی۔
لیکن جو لوگ پیدا کر کے بھول سکت ہیں،، انہیں کیا فرق پڑنا تھا میرے سے۔
ابھی بھی کوئی پیار محبت نہیں امڈ رہا ہو گا آپ لوگوں کے دلوں میں۔ ""
دونوں پر نفرت بھری نگاہ ڈالتے کہا تھا۔ عجب سماں تھا۔ وہ دونوں تو انتیس سال بعد اس نازک لمحے کا نتیجہ دیکھ رہے تھے،، جو ان پر ایک عذاب کی طرح نازل ہوا تھا۔
وہ ٹھیک کہہ رہی تھی،، انہیں کوئی غرض نہیں تھی کہ سامنے کھڑی لڑکی ان کے وجود کا حصہ ہے۔ انہیں تو بس اپنی بربادی کا غم کھائے چلا جا رہا تھا۔
تین سال میں آپ دونوں کو ڈھویدا ، اور سات سال انتظار کیا کہ کب "" آپ لوگ شہرت کی بلندیوں کو چھوئیں،،، کب آپ کو بری طرح زمین پر پٹخوں۔
تڑپتے دل کو سکون مل رہا ہے مجھے۔
اس اذیت سے نکل آئی ہوں جو پچھلے دس سال سے سہہ رہی ہوں۔
آپ لوگوں کی بربادی میری اصلی چبب ہے۔
آپ کو کیا لگا ماں باپ کی محبت کھینچ کر لے آئ۔
آپ لوگوں سے توجہ اور محبت کی بھیک مانگنے آئ ہوں۔
ارے میں لعنت بھیجتی ہوں آپ لوگوں کی محبت اور توجہ پر۔ "" وہ غصے سے پھنکاری تھی۔ اگر ساؤید پروف حال نہ ہونا تو اب تک لوگوں کا جم غفیر جمع ہو چکا ہونا۔
ڈی این اے ٹیسٹ کروانا چاہیں تو شوق سے کروا لیجئے گا۔""
یہ رہا میرا ڈی این اے سیمپل،، اور یہ رپورٹ بھی موجود ہے۔ "" کاغذ کامران کے منہ پر مارے تھے۔ اور سیمپل اس کے ہاتھ میں پٹخا۔
ویسے ایک سوال کا جواب دیں آپ "" قہر برساتی نگاہوں سے "" ک کامران کو دیکھتی وہ دکھ سے رومیسہ کی جانب بڑھی۔
مجھے دیکھ کر کبھی مامتا والا احساس نہیں جاگا؟ پچھلے چھ ماہ سے ہم ساتھ "" ہیں،، کبھی احساس نہیں ہوا؟ "" وہ کہتے ہوئے تھک کر نیچے بیٹھتی چلی گئی۔
اس عورت کے قدموں میں جہاں اس کی جبب ہونی تھی۔ اس عورت کے قدموں میں جس نے اسے پیدا کیا تھا۔ لیکن اب یہ مقام مرحا عالیہان آفندی کو حاصل تھا۔
کیا کبھی مجھے دیکھ کر دل میں محبت نہیں امڈی؟ "" وہ سر اٹھا کر رومیسہ "" دیکھ رہی تھی،، جو بے یقینی کی کیفیت میں کھڑی تھی۔ آنکھیں جامد تھیں،، ارتضیہ کو اس کے مردہ ہونے کا گمان ہوا۔
کیا کر رہی ہو تم ؟ اس بچی کو کیوں مارنا چاہتی ہو؟ "" لندن میں اس کے ""( ساتھ والے فلیٹ میں مرحا کمال رہنے آئ تھی۔ مرحا اس وقت پڑھ رہی تھی۔
ایک ماہ کی بچی پر وہ جتنا ظلم ڈھا سکتی تھی،، ڈھا چکی تھی ۔ اب بس جان سے مارنے کی کثر باقی تھی۔
ایک خاموش شام تھی ،،جب بچی نے رو رو کر اس کا دماغ خراب کر رکھا تھا۔
اور وہ برے طریقے سے اسے پکڑتی فلیٹ سے کہیں لے کر جا رہی تھی۔
جب مرحا سیسہ پلائی دیوار کی مانند اس کی راہ میں حائل ہوئی۔
""یتیم خانے چھوڑنے جا رہی ہوں۔ تمہیں کوئی اعتراض؟""
وہ کاٹ کھانے کو دوڑی تھی۔
پاگل ہو،، اس اجنبی ملک میں اپنی بیٹی کو پھینک رہی ہو۔ کوئی انسانیب "" یا مامتا ہے تم میں؟ "" سرخ و سفید سی وہ بچی نہایت لاغر لگ رہی تھی جو بری طرح چلا چلا کر رو رہی تھی۔ ۔ مرحا کو افسوس ہوا۔
تمہیں بری ہمدردی ہو رہی ہے۔ ایک کام کرو،، تم رکھ لو۔ یہ "" پکڑو،،جان چھوڑو میری۔
میری بھی کوئی زندگی ہے،،اس ناپاک وجود کو پلو سے باندھ کر نہیں بیٹھ ""سکتی ۔ بلکہ تم ایک منٹ رکو میں آئ۔
بچی زبردستی اس کے ہاتھ میں تھماری وہ فلیٹ میں گم ہو گی۔ مرحا ساکت سی اس کی بات کا مطلب ڈھونڈنے لگی۔ بیشک وہ ناجائز اولاد تھی،، لیکن تھی تو اس کے وجود کا حصہ۔
مرحا نے ایک نگاہ اس چھوٹی سی بچی پر ڈالی،، جو اسے ٹکر ٹکر گھور رہی تھی۔
شاید اس کے ہاتھوں اور اس کی گرفت میں وہ سختی نہیں تھی،، جو تھوڑی دیر پہلے وہ اپنی ماں کی گود میں محسوس کر رہی تھی۔
مرحا نے اسے خود کو تکتا پا کر بے ساختہ اس کی آنکھوں پر اپنے ہونٹ رکھے۔ بچی مسکرا دی۔ شاید اس دنیا میں آ کر پہلی بار مسکرائی تھی۔
رومیسہ ایک کروڑ روپے نقد ،، اور نو کروڑ کے چیک کے ساتھ واپس آئ۔
یہ پکڑو،، دس کروڑ ہیں۔""
آج کے بعد اس مصیبت سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے۔
بلکہ ہم ایگریمبب سائن کریں گی۔ "" وہ پوری طرح اس مصیبت ( بچی) سے جان چھڑانا چاہتی تھی۔
مرحا نے پوری قوت سے ایک کروڑ روپے کی گڈیاں اس کے منہ پر دے ماریں،، کہ ہونٹوں کے کنارے سے خون رسنا شروع ہو گیا۔
ایگریمبب ضرور ہو گا۔ نا کہ تم دوبارہ اس سے مل بھی نہ پاؤ۔ ماں اور "" عورت کے نام پر بدنما داغ ہو تم "" چیک بھی پھاڑ کر اس کے منہ پر مارا۔ وہ ہونٹوں کے کنارے سے خون صاف کرتی طنزیہ مسکرائی۔
مصیبت دوبارہ گلے کون ڈالنا چاہتا ہے؟ "" نفرت سے کہتے وہ "" ایگریمبب سائن کر کے مرحا کے حوالے اسے کرتی اگلے دن فلیٹ سے جا چکی تھی۔
مرحا نے سب سے پہلے م کو بتایا تھا،،، اور وہ ایک بہترین مرد تھا،، جس نے پوری خوشدلی سے اس لڑکی کو رکھنے کی اجازت دی تھی۔ عالیہان نے کوئی منفی ردعمل نہیں دیا،، بلکہ وہ لندن آ کر اس کا قانونی سرپرسب بن گیا تھا۔ سارے کاغذات میں اس کا نام موجود تھا۔ اس کا نام عالیہان آفندی نے )رکھا تھا،، اور مرحا کو بھلا کیا اعتراض تھا۔
رومیسہ نے وہ وقت یاد کرتے ہویٹ بھینچے۔ مرحا سے شدید نفرت محسوس ہوئی جس نے بقول اس کے ایگریمبب کی خلاف ورزی کی تھی۔
خیر،،، تباہی اور بربادی مبارک ہو۔ جو نام شہرت پچھلے بیس سالوں "" کی محنت سے کمایا تھا اسے میں نے چھ ماہ میں خاک میں ملا دیا۔ "" آنکھوں کے گرد پھیلتی نمی صاف کرتے مذاق اڑاتے لہجے میں کہا تھا۔
یہ نام،، یہ شہرت حاصل کرتے کرتے انساللہ موت کے منہ چلے "" جائیں گی آپ لوگ۔
فرعون کا واقعہ سنا ہے نا۔
حضرت موسیہ علیہ السلام کے ہاتھوں کیسے اللّ نے نیست و نابود کیا۔
""یہاں بھی کچھ ایسا ہی حال ہے۔ آپ کی اولاد آپکی تباہی کا باعب بنی۔
وہ دونوں ساکت رہ گئے۔ مکافات عمل یا پکڑ کے ڈر سے نہیں،، بلکہ اپنی بربادی پر۔
آج برٹھدے ہے میری۔ اور شدت سے خواہش کی تھی،، کہ اپنا جنم "" دن آپ لوگوں کیلئے قیامب کا دن بنا دوں۔
اللّ نے باقی دعاؤں کی طرح یہ دعا رد نہیں کی۔ "" اپنا فون اٹھا کر دونوں پر ایک نفرت بھری نگاہ ڈالی اور آگے بڑھنے لگی۔
زندگی کا نیا سفر مبارک ہو آپ دونوں کو۔ "" پیچھے مر کر کہا اور آگے "" ھٹ بڑھ گئی جب ارتضیہ حدید کو ساکت کھڑا دیکھ کر ھکی۔ وہ یہاں موجود تھا،، الایا کو لگا اس کا وجود برہنا ہو گیاہے ۔ اس شخص کے سامنے قائم بھرم ٹوٹ گیا۔ وہ جو ڈنکے کی چوٹ پر اسے ذلیل کرتی تھی،، اس کے سامنے اپنی اوقات کھلنے پر پانی پانی ہو گی۔
وہ نظریں چرا کر پروڈکشن ہاؤس کے باہر کھڑی گاڑی میں جا بیٹھی۔
شام کے گہرے سائے پھیل چکے تھے۔ گاڑیوں کی ہیڈ لائٹس آن ہو چکی تھیں۔ موبائل پر نگاہ دوڑائی تو گھر سے بےشمار کالز آئ ہوئی تھیں۔
یقیناً سب اس کے منتظر تھے۔
اس نے کھڑکی سے باہر دوڑتی گاڑیوں کو دیکھا،، اس کی زندگی بھی تو ایسی ہی تھی۔ ہلچل سے بھرپور۔ جہاں اگلے لمحے کوئی نیا دکھ اس کا منتظر ہونا تھا۔
کی گاڑیاں اس کی گاڑی کو اوور ٹیک کر گئیں،، وہ ہنس دی۔ سب ایسے ہی اسے دھکیلتے آگے بڑھ رہے تھے۔
موبائل پر چھ بجے کا وقت نظر آ رہا تھا۔ اس نے ایک نظر باوردی ڈرائیور پر ڈالی اور دوسری نظر شیشے سے پیچھے آتی اس کی سیکورٹی کی گاڑی پر۔
وہ آسودگی سے گہری سانس بھر کے سبب سے پشت لگا گئی۔
اسے آج کے واقعے کا دکھ نہیں تھا۔ اسے ان کی محبت کی بھی ضرورت نہیں تھی۔ اس کے پاس مرحا اور عالیہان کی بے تحاشا محبت موجود تھی۔
اسے نا ان کی بربادی سے غرض تھی۔ وہ مکافات عمل کی منتظر نہیں تھی،، کیونکہ مکافات عمل تو ہو چکا تھا۔ اب بس یہ دیکھنا تھا کہ وہ سدھر گئے ہیں یا ان کے دلوں سے ہدانت نکل چکی ہے۔
اسے اپنے عمل پر کوئی شرمندگی نہیں ھیی،، ہاں بس اپنے وجود سے نفرت محسوس ہو رہی تھی۔ ،، کیونکہ اس کی رگوں میں ان کا خون دوڑ رہا تھا۔
اس کا وجود تو ناپاک تھا۔
گباہوں کے لوتھڑے سے بنا۔
وہ ارتضیہ حدید کے سامنے نظریں اٹھانے کے قابل نہیں رہی تھی۔
وہ کرب سے آنکھیں موند گئی۔
شاید ابھی سفر باقی تھا؟
ایک تھکا دینے والا،، نا ختم ہونے والا سفر وہ گھر کی جانب جا رہی تھی،، جب کچھ سوچ کر ہونٹوں پر مسکراہٹ دوڑ گئی۔ فون نکال کر نمبر ملایا۔
دو سے تین گھنٹیوں کے بعد فون اٹھا لیا گیا۔
م کمال کی بھانجی بات کر رہی ہوں۔ "" چھوٹتے ہی تعارف کروایا "" تھا۔ وہ ہر جگہ پر ضرورت کے حساب سے اپنا تعارف بدل لیتی تھی۔ کہیں مصطفیہ کی کرن،،کہیں عالیہان کی بیٹی،، کہیں مرحا کی بیٹی ،،، تو کہیں م کی بھانجی۔
جی جی میڈم۔ کیا خدمب کر سکتا ہوں میں؟ "" دوسری جانب سے "" نہایت مودبانہ لہجے میں جواب آیا۔
دو خبریں کل کے اخبار میں شائع کروانی ہیں۔ "" سرخ نیل پینٹ سے "" سجے ناخنوں پر پھوتک مارتے کہا۔
وہ میڈم،، ایسے کیسے ____ "" وہ جھجھک کا شکار تھا یا ڈرامہ کر رہا تھا "" ،، الایا کو اندازہ نہ ہوا۔
ہاں یا نا ؟ "" آبرو اچکاتے صاف صاف پوچھا۔ مقابل گربرا گیا۔""
خاموشی کو ہاں ہی سمجھا جانا ہے۔""
تو پہلی خبر یہ ہے کہ سابق جرنلسٹ اور موجودہ فلم ڈائیریکٹر کامران شاہد اور مشہور امریکی ڈیرائیبر رومیسہ عرف روما کے تعلقات منظر عام پر۔
اس خبر کو کیسے مرچی لگانی ہے یہ تم اچھے سے جانتے ہو گے۔ ساتھ یہ ضرور لکھنا کہ مستند ذرائع سے خبر موصول ہوئی ہے۔ چند تصاویر بھیجوں گی وہ بھی لگانا ساتھ۔ "" اسکو انکار کا موقع دیے بغیر وہ بولتی چلی گئی۔ مقابل انکار کر بھی نہیں سکتا تھا،، کیونکہ وہ م کمال کی بھانجی تھی۔
دوسری خبر یہ ہے کہ مشہور فلم ڈائریکٹر کامران ارشد فلم کی بدیرین "" ناکامی پر سٹھیا گئے۔ فلم کی ہیروئن الایا فاطمہ کو دھمکی بھرے خطوط اور مپس چر موصول۔
اس خبر پر بھی خوب مرچیں چھڑکنا۔
یہ دونوں خبریں ہر اخبار میں آنی چاہیے۔ ٹی وی پر معاملہ خود ہی آ جائے گا "" گاڑی گاؤں میں داخل ہو چکی تھی،، اور وہ جلد از جلد بات ختم کرنا چاہتی تھی۔
لیکن میم،، یہ وہ ،، دراصل ______"" الایا اس کا مقصد سمجھتے "" طنزیہ مسکرائی۔
اکاؤیب نمبر لکھوا دیجیے گا،، پیسے کام ہوتے ہی مل جائیں گی۔ "" ""
کہتے ہی فون کھٹاک سے بند کر ڈالا۔
فون سے تصاویر واٹس ایپ کر کے سم نکالی اور توڑ کر چلتی گاڑی سے باہر پھینک دی۔ بربادی کا مکمل بندوبست کرنا چاہتی تھی نا کہ وہ دوبارہ اوپر آ ہی نا پائیں۔ جانتی تھی کہ اتنے اسکییدلز بنیں گی کہ دوبارہ شہرت حاصل کرنا ایک خواب ہی رہ جائے گا۔
تمام سوچوں کو پرے دھکیلتی وہ سر جھٹک کر نیچے اُیرنے لگی۔
گھر کے باہر کھڑی گاڑیوں کی کثیر تعداد بتا رہی تھی کہ ہمیشہ کی طرح عالیہان آفندی نے مرحا کے لاکھ انکار پر برے پیمانے پر تقریب منعقد کی ہے۔
اس نے ایک نظر اپنے حلی پر ڈالی،، وہ تھکی تھکی سی کافی خوبصورت لگ رہی تھی۔
موبائل پر نوفل کو کال ملاتی وہ اندر بڑھنے لگی،، کہ تیز میوزک اور تیز روشنی پر سٹپٹا گئی۔
اسکو دیکھتے ہی عالیہان نے میوزک بینڈ کو اشارہ کیا جو خوبصورت آواز کے جادو بکھیرنا سالگرہ کی مناسبب سے گانا گا رہا تھا۔
زوردار تالیوں کی گونج میں چلتی وہ مرحا کی جانب بڑھی۔ وہ جو فلم کی ناکامی پر پریشان تھی،،، اس کے چہرے پر موجود خوبصورت مسکراہٹ دیکھ کر حیران ہو گی ۔ عالیہان بھی حیرانی چھپانا اس سے ملنے لگا۔ سب سے باری باری مل کر وہ پھولوں سے مرین خوبصورت جگہ پر گی جہاں برا سا کیک پڑا تھا۔
تحفوں کا ناختم ہونے والا سلسلہ نبباتی وہ سب سے ملنے لگی۔ اس کی فلم کی ناکامی کی خبر زبان زدِ عام تھی۔
سنا ہے آپ کی فلم ناکام ہو گی ہے۔ افسوس ہوا مجھے "" یہ کسی صوبائی "" وزیر کی بیوی تھی جو اس سے ملتے ہی بول اٹھی۔
وہ اس لیے کیونکہ آپ جو نہیں تھیں اس فلم میں ۔ آپ ہوتیں تو ہے "" ہو جاتی۔ ہیں نا ؟ "" طنزیہ لہجے میں دیکھتے وہ آگے بڑھ گی،، جبکہ اتنے لوگوں میں اپنی بےعزتی پر وہ عورت تلملا کر رہ گئی۔
وہ لوگوں کو ان کی اوقات میں رکھتی تھی،، کیونکہ وہ مرحا کمال کی بیٹی تھی۔
وہ مضبوط تھی،، مگر افسوس محبت کے معاملے میں ہار کر بکھر گی تھی۔
ہمہم مممم ام ام "" نوفل کو منہا کے ساتھ کھڑا دیکھ کر گلا کھنکھارا۔""
میرا سین نہ بننے دینا آپ۔ اچھی بہنوں کی طرح یہاں سے جائیں۔ ""
پرائیویسی بھی کوئی چیز ہوتی ہے۔ "" چشمہ ٹھیک کرتے دھیمے لہجے میں کہا۔
چمچی۔ کیا کہہ رہا تھا جسماٹو؟ "" نوفل کو گھورتے منہا سے پوچھا۔""
کرن میرج کے فائدے بتا رہا تھا آپی۔ "" کیک کا ٹکڑا منہ میں رکھتے "" کہا۔ الایا نے ابرو آچکا کر نوفل کو دیکھنا چاہا،، مگر وہ چند قدموں کے فاصلے پر عالیہان کے ساتھ کھڑا غصے سے منہا کو گھور رہا تھا،، جس کے منہ کے آگے خندق تھی۔ بولنے سے پہلے سوچنا تو بھائ کی چمچی نے سیکھا ہی نہیں تھا۔
غیر ارادی نگاہ گیٹ کی جانب گئی تو پلوشہ کو پریشان سا دیکھ کر وہ منہا کو چھوڑ کر اس کی جانب بڑھی۔ اردگرد نگاہیں دوڑائیں تو مصطفیہ کہیں نہیں تھا۔
کیا وہ نہیں آیا تھا؟ ' سوچ کر تلخ مسکان لبوں پر آن ٹھہری۔ لب بھینچتی وہ ' دل کا درد نظرانداز کرتی اس کی جانب بڑھی۔