Chapter 46: سوالات ابھی بھی جاری تھے اور وہ

سوالات ابھی بھی جاری تھے اور وہ بے خوف و خطر یکے بعد دیگرے کئی جوابات دیتے دیکھتے ہی دیکھتے وہ سوشل میڈیا پر موسب فالونگ پاکستانی اداکارہ بن چکی تھی۔ اس لمحے سب کچھ دور جا سویا تھا،،ںفرت محبت سب،،کچھ تھا تو صرف اپنا مقصد۔

جو اب اس کی زندگی کا واحد سہارا تھا۔

اکتوبر۔24

کہنے کو صرف یہ ایک عام سا دن تھا جو ہر سال آنا، اس کی زندگی میں بھی اٹھائیس بار آ چکا تھا۔

مگر اب کی بار یہ دن مختلف تھا۔ اس کی نوعیت مختلف تھی۔

یا تو یہ اس کی فتح کا دن تھا یا بربادی کا۔

وہ جبکہ جو اس نے چھیڑی تھی،،، اس کے انجام کا دن تھا۔

وہ بیڈ پر سکڑی سمٹی بیٹھی تھی۔ سوچوں کا مرکر صرف اور صرف آج ہونے والی فلم کی ریلیز تھی۔ گھری صبح کے چھ بجا رہی تھی،، اور اسے نو بجے کراچی کیلئے نکلا تھا۔

اس ایک ماہ میں فلم کی بے شمار پروموشبر کی،،اس دن کے واقعے کا ذکر کیے گ بغیر ارتضیہ حدید ایک ھتی چھاؤں کی طرح ہر لمحہ اس کی مدد کیلئے حاضر تھا۔

اپنے الفاظ پر وہ نادم تھی ،، مگر انا نے اسے معافی مانگنے نہیں دی تھی۔

وہ سب سوچوں کو پس پشت ڈالتی اس کے ساتھ کام میں مصروف تھی۔ نہ ارتضیہ نے اس دن کے حوالے سے کوئی بات کی اور نہ ہی الایا نے۔

وہ مصطفیہ کی محبت کو بھول نہیں سکتی تھی،، ہاں چند دنوں کیلئے اس محبت کی طرف سے دل پر کرے پہرے بٹھا دیے تھے۔ ویسے بھی وہ اس کا نہیں تھا،، کسی اور کا تھا۔ اس کے وجود پر کسی اور کا حق تھا۔

چھ ماہ کی انتھک محنت کا نتیجہ آج آنا تھا۔ جس طرح ایک سال کی محنت کے بعد سٹوڈیب کو انتظار ہونا ہے نتیجہ کا ، اس طرح الایا کو بھی اپنے مقصد کی کامیابی کا انتظار تھا۔

گھڑی پر دوبارہ نظر ڈالی تو سات بج رہے تھے۔ وہ اٹھی اور صوفے پر پڑی ڈیرائیبر ساڑھی اٹھا کر واشروم میں بند ہو گئی۔

آدھے گھنٹے بعد وہ ساری کے پلو سے الجھتی ڈریسنگ کے پاس آ کر کھڑی ہوئی ۔

""موم ،،، میرے پرنٹس کہا ہیں""(

دلاور آفندی کی وفات پر لوگوں کی باتیں سن کے بعد شام ہوتے ہی مرحا سے اس کا پہلا سوال تھا۔ مرحا اور عالیہان کی شادی پر بھی ایسی باتیں ہوئی تھیں،، مگر یب وہ صرف چار سال کی ایک نا سمجھ بچی تھی۔

جبکہ دلاور آفندی کی وفات پر وہ بارہ سالا بری بچی تھی۔ اس سوال کے جواب میں مرحا اور عالیہان نے نہایت خوبصورتی سے اسے بہلا کر جواب )گول کر دیا۔

اس نے منہ پر بیس کی ہلکی سی تہہ جمانی شروع کی۔ ہاتھوں کے ساتھ ساتھ دماغ بھی تیزی سے چلتا ماضی کا سفر طے کر رہا تھا۔

موم،،، آپ ہر بار میری بات اگنور کر دیتی ہیں،، مجھے بتائیں نا کہ ""( میرے پیرنٹس کون ہیں ؟

میں جاننا چایتی ہوں۔ اب میں بری ہو گی ہوں۔

ڈید آپ سمجھائیں نہ موم کو کہ مجھے بتا دیں "" منظر بدلا تھا۔ وہ انیس سالا الایا دونوں کے پاس بیٹھی ضدی ہو رہی تھی۔

مرحا نے بے بس نگاہوں سے عالیہان کو دیکھا،، جبکہ عالیہان آنکھوں ہی

آنکھوں میں اسے مطمئن رہنے کا اشارہ کرنے لگا۔

موم،،، ڈید کو بعد میں دیکھئے گا۔ پہلے بتائیں مجھے۔""

میں آپکے روم سے پوچھے بغیر نہیں جاؤں گی "" کشن گود میں رکھتے ناراضگی سے منہ پھیرا۔ انداز ایسا تھا جیسے واقعی نہیں جائے گی کہیں ۔

عالیہان خاموشی سے باہر نکل گیا،، وہ چاہتا تھا کہ مرحا بتائے اسے۔

آپ خوش نہیں ہو ؟""

آپ کو محبت میں کوئی کمی فیل ہوتی ہے؟

""آپ کو لگتا ہے کہ نوفل اور آپ میں ہم کوئی فرق کرتے ہیں ؟

مرحا اس کے پاس جا کر بیٹھی اور یکے بعد دیگرے کئی سوال کر ڈالے۔

موم ،،، میں خوش قسمت ہوں کہ آپ جیسے پیرنٹس ملے۔ لیکن جاننا "" چاہتی ہوں،، نا کہ لوگوں کو جواب دے سکوں۔

""کیا میرا حق نہیں ہے میں جانوں ؟

وہ پوچھنے سے پہلے شاید نہیں جانتی تھی کہ حقیقت جاننے کے بعد وہ لوگوں کو کبھی فیس ہی نہیں کر پائے گی،، جواب دینا تو دور کی بات۔

مرحا کی لمحے اس کا معصومیت سے بھرپور خوبصورت چہرہ دیکھتی رہی۔

"" you was an unwanted child.

تمہارے پیرنٹس کو کسی ریرن کی وجہ سے اولاد نہیں چاہیے تھی،، تو میں )""نے لندن میں اڈاپب کر لیا تمہیں۔

وہ اذیت ناک لمحہ یاد کرتے ہاتھ لرزے کاجل کی لکیر آنکھ کے گرد پھیل گئی۔ لب سختی سے آپس میں پیوسب کیے وہ ماضی کا سفر طے کر رہی تھی۔

""یہ مذاق ہے نا ؟""( وہ جو سوچ رہی تھی کہ حقیقت جاننے کے بعد لوگوں کو جواب دے پائے گی،، اسے لگا کہ وہ تو لوگوں کا سامنا ہی نہیں کر پائے گی۔

چہرے کا رنگ فق ہوچکا تھا ۔ مرحا نے آگے بڑھ کر اسے گلے لگایا،، اور وہ ساکت سی اس کے کندھے سے لگی رہی۔

وہ پہلی رات تھی جب الایا فاطمہ نے دروازے کو بند کر کے رو رو کر گزاری تھی۔

اپنا وجود بوجھ اور ںےکار لگا تھا۔

)یہ آغاز تھا اس کے دکھ اور کرب سے بھرپور راتوں کا

ل ہونٹوں پر سرخ لپ سٹک لگاتے دونوں لبوں کو باہم ملا کر پسیک ٹھیک کی۔

ہاتھ بڑھا کر سٹرئببر اٹھایا اور بال سٹریب کرنے لگی۔

موم ،،، ڈید******* فائل مانگ رہے ہیں۔ "" منظر ایک "''( بار پھر بدلا تھا۔ انیس سالا الایا مرحا کے بیڈروم میں تھی،، عالیہان نے اس کے ہاتھوں کوئی فائل منگوائی تھی۔

سوٹ ہارٹ،،، تھرڈ لاکر سے لے لو۔۔ پاسورڈ نہیں ہے اس پر "" "" مرحا نے لی لی جواب دیا تھا ۔ الایا سر ہلاتی وارڈروب میں موجود الماری سے فائل نکالنے لگی۔ غیر ارادی نگاہ کونے میں پڑی فائل پر گی،، جہاں مرحا کمال لکھا تھا۔

اس کی ماں مرحا عالیہان آفندی لکھتی تھی،،تو یہ کونسی فائل تھی۔ تجسس کے ہاتھوں مجبور ہو کر کھولی ،، تو لندن کے ہاسپٹل کی رپورٹ تھی۔ جس میں اسے ایک ریپ کے نتیجے میں پیدا ہونے والی اولاد فرار دیا گیا تھا۔

ساتھ ہی ایک اگریمبب تھا جسے کے مطابق مرحا کمال آج کے بعد اس بچی کو واپس نہیں کر سکتی،، چاہے یتیم خانے بھیج دے۔

جیسے جیسے پڑھتی گی،، پیروں تلے زمین نکلتی گی۔ پورا وجود زلزلوں کی زد میں تھا۔

یہ ریپ کیس تو کہیں سے نہیں لگ رہا تھا،، وجہ ایگریمبب میں لکھے گئے سخت الفاظ اس پر ایک عورت کے دستخط بھی تھے،، جس کا تعارف صرف اتنا تھا کہ اس نے الایا کو پیدا کیا ہے۔

وہ فق چہرے کے ساتھ سب کچھ وہیں رکھتی آرام سے باہر نکل گئی۔

)یہ اس کی زندگی کی سب سے بدیرین رات تھی۔

سٹرتببر ایک جگہ رکھے رکھنے کے باوجود بال ہلکے سے جل گئے۔ وہ سپاٹ چہرے کے ساتھ دوبارہ اپنا کام جاری رکھنے لگی۔

اگلے دس منٹ میں بالوں کو دو حصوں میں بایب کر آدھا آگے آدھا پیچھے چھوڑ کر وہ دراز سے جیولری ڈھونڈنے لگی۔

الایا ،، دروازہ کھولو،، ""( ہم باہر جا رہے ہیں سب "" دروازہ بج رہا تھا،، مگر وہ سختی سے منہ پر ہاتھ جمائے زاروقطار رو رہی تھی۔ ان چاہی اولاد جیسی تلخ حقیقت تو جیسے تیسے کر کے قبول کر ہی لی تھی مگر ناجائز اولاد کا دھبہ۔

اسے اپنے وجود سے گھن آنے لگی تھی۔

ڈوپلیکٹ کی سے دروازہ کھول کر اٹھارہ سالا مصطفیہ اندر آیا ،، تو ساکت رہ گیا۔ پورا کمرہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھا جبکہ وہ بیڈ سے ٹیک لگائے بری طرح رو رہی تھی۔ پورا وجود لرز رہا تھا۔

الایا کیوں رو رہی ہو ؟ کیا ہوا ہے ؟ "" اس کی نرم آواز پر رونا بھول کر وہ "" اسے دیکھنے لگی،، جو فکرمند انداز میں گھں کے بل اس کے پاس ھیا تھا۔

وہ دنگ رہ گیا جب الایا اس کے کندھے سے آ لگی۔ اس کے روتے وجود کو ہٹا بھی نہ پایا تھا۔

تمہیں پتا ہے میں ایک ان چاہی اولاد تھی،، جس کے ماں باپ نے "" اسے بوجھ کر طرح انار کر موم ڈید کے حوالے کر دیا "" وہ اپنے حواسوں میں نہ ہوتے ہوئے بھی حواسوں میں تھی۔ وہ اسے نا بتا پائ تھی کہ وہ ایک ناجائز اولاد ہے۔ ورنہ اس کا بھرم ٹوٹ جانا۔

یہ وہ پہلی رات تھی کہ تنہا آنسو بہانے والی الایا فاطمہ نے کسی اور کے سامنے آنسو بہائے۔ لیکن مقابل نے دس سال تک اس کا یہ آنسو بہانے والا راز ،، راز ہی رکھا تھا۔

کیونکہ وہ ایک بہترین دوست تھا،، جس سے محبت ہو جانا فطری سی بات تھی۔

دوسری طرف مصطفیہ م کمال اس کا دکھ اور اذیت محسوس کرتے کی دن )تک سو نہیں پایا تھا۔

لب بھینچے کانوں میں چھوٹے چھوٹے جھمکے ڈالے۔ ڈائمنڈ سے بنے یہ خوبصورت جھمکے عالیہان نے اسے پچھلی سالگرہ پر دیے تھے۔

بیکل خوبصورت ڈبے سے نازک سا س نکال کر گلے کی زینت بنایا۔

اس رپورٹ سے اس نے لندن ہاسپٹل سے کنٹیکٹ کیا تھا،، جہاں سے ( اپنی ماں کا پتا چلا تھا۔

پانچ سالا انتھک محنت کے بعد وہ ان تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی تھی۔

یہ ساری محنت،،جدوجہد رات کی ناریکی میں اس نے خود کہ تھی۔ وہ بھی تن تنہا، بغیر کسی کی مدد کے۔

)ہاں البتہ عالیہان کی مالی مدد کے بغیر یہ ناممکن سی بات تھی۔

وہ اب پاؤں میں ہائ ہیل پہن رہی تھی۔ ہاتھوں میں نازک سا بریسلٹ ،، جو م کی جانب سے ملا تھا،، ہاتھ کی زینت بنایا۔

پرفیوم اٹھا کر خود پر چھڑکا۔ یہ مصطفیہ والا پرفیوم نہیں تھا۔ ورنہ شاید وہ غمزدہ ہو کر نا جا پاتی۔

دیوار پر نسب برے سے شیشے میں خود کا جائزہ لیا تو پہلی بار خود کو دیکھ کر ہلکا سا مسکرا دی۔

وہ خوبصورت نہیں خوبصورت ٹرین لگ رہی تھی۔

موبائل ہاتھ میں پکڑ کر وہ آہستہ آہستہ سیڑھیوں سے ایرنے لگی،، ایک

ہاتھ میں فون دوسرے سے ساڑھی کا پلو سنبھالتے ہوئے وہ چراماں چراماں چل رہی تھی،، جیسے کسی ریاسب کی شہزادی ہو۔

"" Looking so pretty "" اسے دیکھتے ہی مرحا کا تعریفی جملہ آیا۔

آپ سے زیادہ نہیں "" اس کے گلے لگتے آنکھیں پانی سے بھرنے لگی "" تھیں،، جسے جھپک کر ٹھیک کیا۔

آپ لوگ نہیں دیکھیں گی میری فلم ؟ "" وہ جانتے بوجھتے پوچھ "" بیٹھی۔

ٹسٹل ضرور دیکھنے آتے،،اگر آج اپنی بیٹی کا برھدے ییڑیب نہ کرنا "" ہونا ۔ "" اسے بازوؤں کے حلقے میں لیتے عالیہان نے خوشدلی سے کہا۔

مرحا اسے دیکھ کر طمانیب سے مسکرا دی۔ اس نے انکار بھی اس قدر خوبصورت انداز میں کیا تھا کہ مرحا کا دل چاہا کاش وہ اس شخص کے احسانات چکا پاتی۔

کوئی بات نہیں ،، پھر کبھی مل کر دیکھیں گی۔""

دعا کیجیے گا،، بہت برا دن ہے میری زندگی کا۔

اللّ مجھے میرے مقصد میں کامیاب کر دے "" اس کے عجیب لہجے پر مرحا نے چوتک کر عالیہان کو دیکھا۔

یعنی وہ واقعی کسی مقصد کے تحت کر رہی تھی،، مرحا نے بے چین نگاہوں سے اسے دیکھا جو حسن کی دیوی لگ رہی تھی۔

آمین۔ """ اس کا ماتھا چومتے کہا۔""

""چلو ناشتہ کرتے ہیں۔""

صرف جوس پیوں گی۔ لاؤنج میں منگوا دیں۔ "" وہ آہستہ سے قدم "" اٹھاتی لاؤنج کہ جانب بڑھ گئی۔ عالیہان بھی اس کے ساتھ ہو لیا۔

جاتے ہی عالیہان نے ٹی وی چلایا۔ اتفاق تھا کہ ٹی وی پر آج ریلیز ہونے والی فلم "" جنون "" کی تفصیلات چل رہی تھیں۔

وہ عالیہان سے نظریں چرا کر فون کو بلا مقصد چلانے لگی۔ کانوں میں اینکر کی آوازیں گونج رہی تھیں۔

ارتضیہ حدید پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے بننے والی یہ پاکستانی فلم ،، "" جنون ،، پاکستان کی سب سے زیادہ بجٹ میں بننے والی پہلی فلم ہے۔

جس پر چرچ ہونے والے پیسوں کی تعداد فریباً اکسٹھ کروڑ ہے،،جو کہ ایک ناریخی ریکارڈ بن گیا یے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس ریلیز ہونے والی مشہور پاکستانی فلمیں،، سوپر سٹار اور پرے ہے لوو بھی دس کروڑ سے کم میں بنی تھیں۔

مداح اس فلم کو لے کر کافی پرجوش ہیں ،، تو دوسری طرف ٹیم اس کی کامیابی کو لے کر "" اینکر مزید بھی کچھ بول رہا تھا،، مگر یب تک مرحا جوس لا چکی تھی۔

جوس پی کر وہ الوداعی کلمات کہتی باہر کی جانب بڑھ گئی۔

یہ کراچی کا سب سے مشہور و معروف سینما گھر تھا،، جہاں فلم کی ٹیم ،، اداکاروں کی ایک بری تعداد کے ساتھ ساتھ لوگوں کا بھی رش تھا۔ لوگ تو فلم کی لیڈ کاسب کو دیکھ کر آٹو گراف لینے کیلئے پاگل ہونے کو تھے۔

وہ بچتی بچاتی الگ تھلگ گوشے میں آئ۔ نگاہیں سامنے موجود لوگوں پر مرکوز تھی۔

ہپی برھدے "" کانوں کے پاس کسی کی ہلکی سی آواز گونجی تو وہ پلٹی۔ ""

سامنے ہی بلیو جینز پر سفید شرٹ اور بلیو ہی جیکٹ پہنے وہ ہاتے میں گلدستہ تھامے ہوئے تھا۔

کافی ڈھیٹ انسان ہوں ۔ آپکی دعاؤں کے باجود یہاں موجود ہے۔ "" ""

گلدستہ اس کی جانب بڑھایا اور وہ ایک اچٹتی نگاہ اس پر ڈال کر تھام گئی۔

""شکریہ۔ اور سوری اس دن کیلئے۔ الفاظ تلخ تھے میرے۔""

گلدستہ اپنے سے چند قدموں کے فاصلے پر موجود گارڈ کو پکڑا کر گاڑی میں رکھنے کی ہدانت دی۔

لیکن مقصد وہی تھا۔""

وہ ہلکا سا ہنسا۔ اس کی ہنسی میں درد تھا۔ وہ خاموشی سے ناچاہتے ہوئے بھی "" کھڑی رہی ،، ورنہ آٹو گراف کے نام پر لوگوں کا رش لگ جانا۔

خیر آپکی کوئی غلطی بھی نہیں ہے،، غصہ عقل کو کھا جانا ہے،، اور غم "" حواسوں کو۔

آپ نے محبت تھوڑی کی تھی جو آپکی اس دن کی حرکت پر میں آپ کو الزام دوں "" ماتھا مسلتے ایسے کہا تھا،، جیسے کوئی بری بات نہ ہو۔

یہ تو وہی جانتا تھا کہ پچھلے ایک ماہ سے وہ اپنے گھر کے اس حصے میں نہیں گیا تھا ،،جہاں اس کی رندھی آواز میں دی گئی بدعائیں گونجتی تھی۔ ارتضیہ کو وحس ہوتی تھی،، گھر کے اس حصے سے۔

آج کے بعد امید ہے ہمارا ناکرا نہیں ہو گا۔ اپنے الفاظ واپس لیتی "" ہوں،، لیکن اس کا مطلب یہ ہر گز نہیں ہے کہ آپ کو لے کر دل میں جو کدورت ہے وہ مت گئی۔ "" انگلی اٹھا کر وارن کرتی وہ آگے بڑھنے لگی۔

یعنی آپ نے دل میں جگہ دی ہے۔ چاہے کس بھی وجہ سے۔ ""

انٹرسٹنگ۔ "" سر ہلاتے یوں کہا تھا،، جیسے نجانے کتنی اہم بات جانی ہو۔

وہ نفی میں سر ہلاتی ساڑھی کا پلو سنبھالتے اندر بڑھ گئی۔ گرتے پڑتے وہ پہلی قطار میں بیچ و بیچ اپنی جگہ پر جا بیٹھی جس کے ساتھ موجود خالی جگہ پر ارتضیہ حدید کے نام کا ٹیگ لگا تھا۔ ۔ اگلی تین قطاروں میں اداکار موجود تھے،، جبکہ پیچھے عام عوام۔

کچھ ہی دیر میں وہ بھی اس کے ساتھ موجود تھا۔ کیمرہ مین آگے بڑھ کر ان کی تصاویر انارنے لگا۔

آدھے گھنٹے کے بعد سکرین پر فلم کا ڈمر چلنے لگا۔ الایا ہونٹوں پر مسکراہٹ سجائے سامنے سکرین پر نگاہیں جما گئی۔ ارتضیہ نے چور نگاہوں سے اسے دیکھا،، اور اس کی مسکراہٹ پر فلم کی کامیابی کی دعا کرنا سکرین پر نگاہیں مرکوز کر گیا۔

فلم کا آغاز ہوا تھا۔ سٹیما حال میں سناٹا چھایا ہوا تھا۔ دو گھنٹے پندرہ منٹ کی فلم سکرین پر روشنیاں بکھیرنے لگی۔ ارتضیہ حدید کا دل زوروں سے دھڑک رہا تھا۔ یہ فلم ہر دوسری فلم کی طرح اس کے لئے اہم تھی مگر اس کی اہمیت یہ سوچ کر دگنی ہو گئی تھی کہ اس فلم کی کامیابی ساتھ بیٹھی لڑکی کا سب سے برا خواب تھی۔

آدھے گھنٹے بعد خاموشی میں ایٹسار پھیلنے لگا۔ اداکاروں اور لوگوں کی سرگوشیاں بلند ہونے لگیں ۔ جہاں فلم کی کاسب کو پریشانی نے ان گھا وہیں دوسری طرف الایا ابھی بھی پر سکون سی بیٹھی تھی۔

فلم ایک گھنٹے کی مکمل ہوئی تو سرگوشیاں گہری ہو گئیں،، جو کافی کوششوں بھ کے بعد بھی نہ مین۔

مزید پندرہ منٹ بعد لوگ اٹھنے لگے،، جس میں اداکار بھی شامل تھے ۔ سینما حال میں عجیب وغریب صورتحال پیدا ہو گئی تھی۔ ڈائیریکٹر پریشانی سے ماتھا مسلنے لگا۔ ٹیم حواس باختہ ہو گئی تھی۔

دن رات ایک کریں گی تو سب ہو جائے گا۔""

رہی بات سبب ، کاسب ، میک اپ آرٹسٹ اور ڈیرائیبر کی تو جتنا پیسہ لگا سکت ""ہیں آپ لگا دیں۔ بس یہ فلم سوپر ڈوپر ہے ہونی چاہیے۔

شرائط نامہ لکھتے ہوئے اس کا جملہ یاد آیا تو ارتضیہ حدید اس لڑکی سے نگاہیں چرا گیا۔ حالانکہ اس کا کروڑوں کا نقصان ہو رہا تھا۔ مگر پھر بھی اس بے رحم لڑکی کی فکر تھی۔

آدھے گھنٹے کی فلم باقی تھی،، مگر آدھے سے زیادہ سٹیما حال خالی ہو چکا تھا۔

ٹیم کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق باقی سٹیما گھروں کی صورتحال بھی کم و بیش یہی تھی۔

الغرض یہ کہ اکسٹھ کروڑ روپے میں بننے والی پاکستان کی سب سے مہنگی ٹرین فلم جنون بری طرح فلاپ ہوئی تھی۔

زیر لب بربراتے ہوئے الایا ساڑھی ٹھیک کرتی ہیل کی تک تک کرتی

سٹیما حال سے واک آؤٹ کر گی۔ چہرے پر پرسکون مسکراہٹ تھی،، جو

پچھلے دس سالوں سے غائب تھی۔

تٹٹٹ اس کی بربراہب اتنی اونچی ضرور تھی کہ ارتضیہ حدید کے کانوں تک پہنچ جاتی۔ اس نے جھٹکے سے رخ موڑ کر اسے دیکھا جو مسکراتے ہوئے باہر نکل رہی تھی۔

یہ کیا کہا ہے آپ نے اندر؟""

کونسا مشن کسیس فل؟

آپ کا مشن تو فلم کا سوپر ڈوپر ہے ہونا تھا۔ "" وہ فورا ًاس کے پیچھے باہر آیا تھا،، بٹ جہاں وہ آنکھیں موندے مسکرا رہی تھی۔ وہ پل بھر کیلئے ھھکا ۔ اس نے پورے چھ ماہ کی شوٹنگ کے دوران اسے اتنا خوش کبھی نہیں دیکھا تھا۔

خوشی اس کے انگ انگ سے پھوٹ رہی تھی۔

مجھ سے سوال کرنے کا حق تو میں نے خود کو بھی نہیں دیا۔ "" خون "" آشام نگاہوں سے اسے گھورتے کہا،، جیسے اس کی مداخلت سخت ناگوار گزری ہو۔

پوری ٹیم کو لے کر میرے آفس پہنچو فورا۔""

ڈائیریکٹر صاحب کو بھی لازمی لے کر آنا۔ "" فون نکال کر کسی کو کہہ کر کھٹاک سے بند کر ڈالا۔ اس کا سر شدت درد سے پھٹنے کو تھا۔

پورے چھ ماہ گدھوں کی طرح فلم کی کامیابی کیلئے کام کیا تھا،، لیکن پھر بھی فلم فلاپ ہو گی۔ اوپر سے وہ لڑکی فلم کی ناکامی پر مشن سکسیس فل کہہ کر اس کے دکھتے سر کو مزید دکھا گی تھی۔

چلیں میرے ساتھ "" اسکو غصے سے دیکھتے اپنے ساتھ چلنے کا اشارہ "" کیا۔ وہ سر جھٹک کر اپنی گاڑی کی جانب بڑھنے لگی،، انداز ایسا تھا جیسے اس کی بات سے کوئی فرق نہیں پڑنا۔ اگلے ہی لمحے اس کی کلائی ارتضیہ حدید کے ہاتھوں میں تھی،، یہ ایک غیر دانستہ حرکت تھی۔

الایا نے اپنی کلائی جھٹکی،،اور اسے زوردار دھکہ دیا،، یٹیچتا وہ گرتے گرتے بچا۔

"" How dare you to touch me ? "" اردگرد کا دھیان کیے بغیر وہ دھاڑی۔ ارتضیہ سٹپٹا گیا۔ اگر کوئی دیکھ لیتا تو اچھا خاصا سکییدل بننے میں دیر نہ لگتی۔

کیوں کی فلاپ فلم ؟""

اگر کرنی ہی تھی تو اتنا پیسہ کیوں برباد کیا ؟ میرا نام ،، بلکہ پوری ٹیم کا نام ،، شہرت سب ڈبو دیا آپ نے "" غصے سے کہتے آخر میں لہجہ مدھم پڑا تھا۔

اسے فکر نہیں تھی نام اور پیسوں کی۔

لیکن وہ جاننا چاہتا تھا کہ ایسی کونسی وجہ ہے جو یہ لڑکی فریب چشم کہ دنیا میں آ پھسی۔

میں نے کہا تھا نہ سوچ لو۔""

تم نے نہیں سوچا۔

میں نے کہا تھا کہ پچھتاؤ گے، تم نے میری بات کو اہمیت نہیں دی۔

میں نے کری شرائط رکھنے کے بعد بھی موقعہ دیا۔

تم نے فائدہ نہیں اُٹھایا۔

میرے اس کھیل کا حصہ تم خود بنے ہو۔ محبت کے چکر میں سب کچھ کھو دیا چتم نے۔

جج جج ج ،، افسوس ہوا۔

تم اس فریب چشم کے کھیل میں خوامخواہ کچلے گئے۔ وہ بھی اپنی وجہ سے۔

.""مجھے الزام دینے کی ضرورت نہیں ہے۔

وہ آنکھیں پھاڑے اسے دیکھے گیا جو اپسرا کے روپ میں کوئی بے حس وجود لگ رہی تھی۔

خیر ایک ملاقات بنتی ہے پوری ٹیم کے ساتھ۔""

چلتے ہیں۔ امید ہے اچھا لگے گا سب کو "" بالوں کو ھبکنے وہ خود ہی پروڈکشن ہاؤس کی جانب سے مختص کی گئی گاڑی کی جانب بڑھ گئی،، جہاں اداکار بیٹھ چکے تھے۔

سب کے حواس باختہ چہرے دیکھ کر دل میں کمینی سی خوشی کے ساتھ ساتھ تھوڑا سا ان کیلئے دکھ ہوا تھا۔

کالے رنگ کی لیموزین گاڑی کراچی کی سڑکوں پر تیزی سے چلتی ارتضیہ حدید پروڈکشن ہاؤس کے سامنے رکی۔

سب مرجھائے چہروں کے ساتھ اندر بڑھنے لگے۔

وہ جو اندر بڑھ رہی تھی،، فون پر آنے والی کال پر رک گی۔

ٹھیک ہوں موم۔ "" مسکراتے ہوئے جواب دیا۔ یہ تو بریکنگ نیوز "" تھی،، اتنے زیادہ بجٹ میں بننے والی فلم،، وہ بھی فلاپ ٹرین۔ تو مرحا کو یا باقی گھر والوں کو کیسے پتا نہ چلتا۔

ارے نہیں یہ سب تو ہونا ہے۔ میں تو بہت خوش ہوں آج۔""

آپ لوگ دھوم دھام سے برٹھدے کی تیاری کریں۔

آج پارٹی ہو گی "" وقت جیسے دس سال پیچھے چلا گیا تھا۔ وہی ہنسی وہی کھلکھلاہئ جو پہلے ہر وقت اس کے ہونٹوں پر رقصاں ہوتی تھی۔

مرحا سے بات کرنے کے بعد ارتضیہ حدید پر نظر پڑی تو وہ شدید اضطراب کے عالم میں کھڑا ماتھا مسل رہا تھا۔ ڈائیرکٹر ماہی بے آب کی طرح مچل رہا تھا۔

اسے ہمدردی ہوئی تھی ارتضیہ حدید سے جس کے کندھے پر رکھ کر اس نے گولی چلائی تھی۔

لیکن وہ خود کو قصوروار نہیں سمجھتی تھی ،، کیونکہ اس نے منع کیا تھا،،بارہا کیا تھا۔

وہ منع نہیں ہوا یہ الگ بات ہے۔

لا لا لا لا لا لا لا لا۔""

میں اوپر آسمان نیچے۔

لا لا لا لا لا لا لا لا لا۔

""میں اوپر آسمان نیچے ان کے پاس سے گزرتے وہ لہرا لہرا کر گانے لگی۔ انداز ایسا تھا جیسے انہیں دیکھا نہ ہو۔ اتنی شدید پریشانی کے عالم میں بھی اس کا بچگانہ انداز ارتضیہ کو مسکرانے پر مجبور کر گیا۔

اس کا دماغ خراب ہے کیا ؟ "" ڈائریکٹر کا بس نہیں چل رہا تھا کہ آگے "" بڑھ کر اس کی گچی مروڑ دے۔ وہ ' ہئہہہہہ ' کرتی اندر بڑھ گئی۔

ارتضیہ منہ دوسری طرف کرنا ہنس دیا۔

برے سے حال میں پوری ٹیم موجود تھی۔ ارتضیہ حدید نجانے کیسے انکو تسلیاں دے رہا تھا ۔ ڈائیریکٹر بھی خالی خولی تقریر کر کے جیسے معاملے کو سنبھالنا چاہ رہا تھا۔

وہ کرسی پر بچوں کی طرح گھومتی اونگھ رہی تھی۔ وقفے وقفے سے آنکھیں ک کھول کر سامنے دیکھتی پھر برا سا منہ بناتی آنکھیں بند کر لیتی۔

اس کی یہ حرکتیں وہاں موجود لوگوں کو طیش دلا رہی تھیں۔

بس بہت ہو گیا۔ کیا مطلب ہے بہت افسوس ہے۔""

کوئی افسوس نہیں ہے مجھے۔ "" افسوس افسوس کی رٹ سن وہ سیخ پا ہو چکی تھی۔

ارتضیہ اس کی طرف بڑھنے لگا اس سے پہلے ہی وہ انگلی اٹھا کر اسے وارن کر گی۔

میں الایا فاطمہ اس فلم کی ہیروئن اور اس فلم کی ساٹھ فیصد سرمایہ "" کار،،، اس ناکامی پر بھرپور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے آپ سب کو اپنی برٹھدے پارٹی پر مدعو کرتی ہوں۔

آج جشن کا دن ہے،، کیونکہ میری دس سالا محنت رنگ لائی ہے۔ ""

شرارتی لہجہ آخر میں عجیب ہوا تھا۔ افسردہ ماحول ایک دم کسی فلم کا سین بن گیا تھا۔ ارتضیہ نے سیکرٹری کو بلایا اور ٹیم کو باہر نکالنے کا کہا۔

سب کو نہ بھیجیں پروڈیوسر صاحب۔""

ڈائریکٹر صاحب اور ڈیرائنرز صاحبہ سے ذرا خاص بات کرنی ہے۔ ""

موبائل میز پر رکھ کر وہ ان کے فریب آئ۔

ڈیرائنر جو دروازے تک پہنچ چکی تھی،، حیرت میں غرق واپس آئ۔

کیسی ہیں آپ مس رومیسا ؟ "" ساتوں آسمان یکے بعد دیگرے اس کے "" سر پر آن گرے۔ اس نام پر ڈائیریکٹر نے جھٹکے سے رخ موڑ کر دیکھا۔

چہرے کی آہستہ آہستہ رنگت اڑنے لگی۔

ہاں وہ انتیس سال بعد اس عورت کو پہچان گیا تھا۔ جس کو دیکھ کر پچھلے چھ ماہ میں ہر بار شناسائی کی رمق محسوس ہوتی تھی۔

دنیا آپ کو روما کے نام سے جانتی ہو گی،،"" آپ نے نام بدل لیا ،، شناچب تبدیل کر لی،، نا کہ سب سے بچ سکیں لیکن افسوس مجھ سے نہیں بچ پائیں۔ "" ناسف سے نفی میں سر ہلایا۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.