کچھ بولنے کیلئے لب وا کیے ہی تھے کہ وہ اپنے بیٹھے گلے کو نظر انداز کرتی پھر سے بول پڑی۔
مبارک ہو تمہاری بدعائیں رنگ لے آئیں۔ "" وہ اذیت سے کہہ "" رہی تھی۔ خود پر بمشکل قابو رکھے ہوئے تھی،، آنسو تو ابلنے کو بے ناب تھے۔
کیا کہہ رہی ہو؟ "" وہ اس مختصر وقت میں نجانے کتنے اندازے لگا چکا "" تھا، اس کی اس حالت کو لے کر۔ مگر سمجھنے سے قاصر تھا۔ اب بھی محض سرگوشی نما بے یقین آواز نکلی تھی۔
شادی کر رہا ہے وہ "" حدید مینش پورا کا پورا اس کے سر پر آن گرا۔ پورا "" وجود سن ہو گیا۔ یہ سوچ ہی جان لیوا تھی کہ وہ اپنی ناکام محبت کا الزام لے کر اس کے پاس آئ تھی۔
اس کا انداز گفتگو،، اس کی بکھری حالت،، اس پر اس کا یہاں ہونا،، یہ سب اسی بات کی گواہی دے رہے تھے کہ وہ اپنی یکطرفہ محبت کے قتل کا الزام ارتضیہ حدید کے سر ڈال چکی ہے۔
محبت نہیں تھی اسے مجھ سے۔۔""
دوست سمجھتا تھا وہ مجھے۔ "" وہ ہنسی۔ ہنسی میں آنسو گھلے ہوئے تھے۔ اس کی کانچ سی ہنسی ارتضیہ کو چبھی۔
کتنی خوشی کی بات ہے نا ؟ "" وہ نفی میں سر ہلانا آگے بڑھا۔ بیشک وہ "" اس سے محبت نہ کرتی ،، مگر اس کی محبت کو تو پامال نہ کرتی۔ اسے اذیت تو نہ دیتی۔ وہ اسے وضاچب دینا چاہتا تھا۔ لیکن زخمی دل لے کر اس کے در پر آئ لڑکی تو سببا ہی نہیں چاہتی تھی۔
اس خوشی کے موقع پر دعائیں دینا چاہتی ہوں تمہیں۔ "" ارتضیہ کا دم "" گھٹنے لگا۔ لمبے لمبے سانس لیتا وہ خود پر ضبط کرنے لگا۔ الایا کے گلے میں درد ہو رہا تھا،، بے تحاشا درد۔ مگر درد دل سے زیادہ تو نہ تھا۔ وہ سب کچھ نظر انداز کرتی اپنی پوری طاقت لگائے حلق کے بل چلا رہی تھی۔
اللّ کرے تم مر جاؤ "" ارتضیہ کی آنکھیں اس کے اس قدر نفرت سے "" بھرپور جملے پر پھٹی کی پھٹی رہ گئیں۔ وہ لڑکھڑا کر گرنے کو تھا۔ اور شاید گر بھی جانا اگر پیچھے صوفہ موجود نہ ہونا۔
وہ آنکھوں میں نفرت کا جہاں لیے اسے مرنے کی دعا دے رہی تھی یا بدعا؟
خدا کرے تمہیں کبھی کوئی خوشی نصیب نہ ہو۔ ناکام محبت کا کشکول "" پھیک لیے مجھ سے بھی بری حالت میں ے مسافر کی طرح تپتے صحراؤں میں پھرتے رہو۔۔
""کوئی تم پر رحم نہ کرے،،، بلکہ یہی اذیت تمہاری جان لے لے ارتضیہ کا وجود سن ہو گیا۔ نگاہیں ساکت رہ گئیں۔ محبت اتنا برا جرم ہو سکتی تھی،، اسے اندازہ نہیں تھا۔ اور وہ صنف نازک ہو کر اتنی بے رحم کیسے ہو سکتی تھی۔
اس یکطرفہ محبت کی اذیت میں جلتے رہو "" اس کا ابھی بھی دل نہیں "" بھرا تھا۔ ارتضیہ کا دل چاہا وہ واقعی مر جائے۔ وہ دل کا غبار نکالتی اب مرنے کو تھی،،، جب اس کی نم آواز پر قدم رکے۔
مجھے اپنی یکطرفہ محبت سے محبت ہے۔""
اس سے بری بھی کوئی نعمت ہوتی ہے کیا؟
محبت پر صرف اور صرف آپکا اختیار ہونا ہے۔
یہ عام محبتوں کی طرح دو لوگوں میں بٹتی نہیں ہے۔ تبھی تو اس میں اتنی شدت ہوتی ہے۔ "" وہ لب بھینچ کر اسے سن لگی،،، جو اب اس سے چند قدموں کے فاصلے پر کھڑا تھا۔ وہ اطمینان سے کیسے کھڑا تھا۔
وہ تو اسے اذیت میں دیکھنا چاہتی تھی،، اسے تڑپتے ہوئے دیکھنا چاہتی تھی،، اسے چلاتے ہوئے دیکھنا چاہتی تھی،،، جیسے وہ خود تڑپ رہی تھی۔
وہ کیوں تھا اتنا پرسکون ؟
""______لفظوں کی اچھی سوداگری کرتے ہو"" محبت میں سوداگری نہیں ہوتی،، پھر چاہے وہ لفظوں کی ہو یا جدبوں "" کی "" وہ دل میں اُٹھتے طوفان کو دبائے خود کو پرسکون ظاہر کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔
مرنے سے پہلے میرا ایک کام کرو گے؟ "" اس کی بات کو سرے سے "" نظر انداز کرتے،،، اپنی سرخ آنکھیں اس کی اذیت سے چور نگاہوں میں براہ راسب ڈالتے اس قدر اطمینان کہا کہ ارتضیہ حدید کو اس کے دل کی جگہ پتھر کا امکان ہوا۔
وہ اتنی بے حس کیسے ہو سکتی تھی؟
مرنے سے پہلے اپنی تڑپ،، اذیت ،، بے بسی کا تماشا مجھے ضرور "" دکھانا،، یا کم ازکم اتنی بدیرین موت مرنا کہ اس زخموں سے چور دل کو سکون آ جائے ""اپنے دل کے مقام پر ہاتھ رکھتی وہ اسے ساکت کر گی۔
اگر آتی جاتی سانسوں کا نام زندگی تھی،، تو پھر وہ دونوں زندہ تھے۔
یکطرفہ محبت کی اذیت سہہ رہے تھے۔
مگر ارتضیہ حدید سے زیادہ اذیت شاید ہی کسی نے سہی ہو۔ اس کی محبت اسے مرنے کا کہہ رہی تھی،، وہ بھی بدیرین موت۔
اتنا ظلم مت کرو کے میری محبت میرے لئے وبال جان بن جائے۔""
""یہ نہ ہو کہ ان بدعائوں پر پچھتانا پڑے۔
الایا کے ہونٹ پہلی بار مسکراہٹ میں ڈھلے تھے۔ اس کی خوبصورت آنکھوں میں ابھرتی ہلکی ہلکی نمی کی جھلک رگ وپے میں سکون دوڑا گئی۔
یہی تو میں چاہتی ہوں کہ تمہاری محبت وبال جان بن جائے۔""
میری زندگی پہلے ہی پچھتاووں کا مجموعہ ہے،، لیکن فکر نہ کرو اس معاملے میں کبھی نہیں پچھتاؤں گی۔ "" وہ اس کا دل بری طرح زخمی کر گی تھی۔
اور ارتضی حدید آہ بھی نہ بھر پایا۔
چلتی ہوں۔""
دعا ہے میری طرح ہر پل ہر لمحہ تڑپو۔ "" وہ جس خاموشی سے آئ تھی ،،، اسی خاموشی سے چلی گئی۔
ارتضیہ بے اختیار نیچے بیٹھتا چلا گیا۔
ہر طرف اس کے مرنے کی بدعائیں گونج رہی تھیں۔
ایک زوردار چیخ ماری تھی اس کے کے ساتھ ہی چھناکے کی آواز سے گلدان زمین بوس ہوا تھا۔
وہ خود کو زخمی کر چکا تھا۔ نا کہ دل کی تکلیف مانند پڑ جائے۔ جسمانی تکلیف تو بہت آسان تھیں،،، اصل مسئلہ تو دل میں اُٹھتے اذیتوں کے طوفان کا تھا،، جو روح چھلنی کرتے جا رہے تھے۔
یکطرفہ محبت روگ نہیں جرم بن گئی تھی۔
ارتضیہ حدید نے اس کانچ کے ساتھ خود کو مارنا چاہا تھا۔ اس کی خواہش پوری کرنی چاہی ۔
لیکن یہ تو بہت آسان موت تھی۔ "" جبکہ اس کی محبت تو اسے اذیت "" میں دیکھنا چاہتی تھی،، کانچ وہیں پھینکتے وہ رو پڑا۔ وہ دیو قامب ،،لمبا چوڑا مرد اس کے نفرتوں میں یگے روح چھلنی کرتے تیر اپنے وجود پر سہہ سہہ کر اب یدھال ہو چکا تھا ۔
چار لفظی یہ لفظ " محبت " کیا سے کیا کر دیتا تھا؟
ک وہ کیوں چلی گئی تھی ،، وہ دیکھتی تو صحیح کہ ارتضیہ حدید پل پل مر رہا ہے۔ وہ اذیتوں میں گھرا ہے۔
وہ اسے دیکھ لے ناکہ اس کے زخمی دل کو فرار آ جائے۔
لیکن وہ تو جا چکی تھی۔ اس کا تماشا دیکھے بغیر ۔۔۔۔
وہ آج ایک ہفتے بعد ناشتے کی میز پر آئ تھی۔ آنکھوں کے گردسیاہ حلقوں کو نہایت مہارت سے چھپائے وہ سب کے ساتھ بیٹھی تھی۔ اس ایک ہفتے مصطفہصنغ میں ی م کمال کی محبت کو بھلانے کی ناکام کوششیں کرنے کے ساتھ ساتھ اس بے گناہ شخص کو بھی شدید بدعائیں دی تھیں،، جو اس کی بد دعاؤں،، الزامات کے باجود فلم کی کامیابی کیلئے سر توڑ کوششیں کر رہا تھا۔ یہ الگ بات تھی کہ ان چند دنوں میں اس کی ربوٹ جیسی حالت پر اس کے مردہ ہونے کا گمان ہونا۔ ہنسی تو جیسے روٹھ ہی گئی تھی۔
مصطفیہ م کمال کی منگنی تھی کل،،، اور گزشتہ رات اس نے بے شمار آنسو بہا دیے نا کہ ان دو دنوں میں آنسو نہ بہانے پڑیں۔ ورنہ اگر سب پر اس کا راز محبت آشکار ہو جانا تو وہ تو جیتے جی مر ہی جاتی۔
اس ایک ہفتے میں سب کچھ طے کر دیا گیا تھا،،، اور وہ کتنی اذیت میں تھی, یہ تو بس اللّ جانتا تھا۔
مصطفیہ نے اس سے ملنے کی کی کوششیں کی ،، وہ اس سے بات کرنا چاہتا تھا،، اس لڑکی سے ملوانا چاہتا تھا،،، مگر اس نے نہایت خوبصورتی سے ہر کوشش ناکام بنا ڈالی۔
وہ ناشتہ کے نام پر چند نوالے زہر مار کر رہی تھی،، جبکہ مرحا تھی کہ اس کی پلیٹ میں کچھ نہ کچھ ڈالتی جا رہی تھی۔
مخصوص خوشبو اپنے آس پاس محسوس کرتے،، اوپر سے اس کی بھاری گھمبیر آواز پر ہاتھ میں پکڑا جوس کا گلاس گرتے گرتے بچا۔ چند چھینٹے اڑ کر کپڑوں پر گرے،،، تو اسے کسیے راہ فرار مل گی تھی۔
"" Excuseme وہ بنا اس سے نظریں ملائے اندر جانے کو "" تھی،، جب اس کی آواز کانوں میں پڑی۔
عالی ماموں،،، الایا سے کام ہے مجھے،،، تھوڑی دیر کیلئے لے جاؤں ؟ ""
"" اس کی پشت کو گھورتے عالیہان سے اجازت دی۔
ہاں لے جاؤ،،، الایا تم کل کیلے شاپنگ بھی کر لینا۔ "" وہ جو کچھ کہنے "" کیلئے لب کھولنے ہی لگی تھی،، مرحا کی زیرک نگاہوں سے بچتی جلدی سے اوپر کی جانب بھاگی تھی۔ مرحا کی نگاہوں نے دور تک اس کا پیچھا کیا۔
اس ستمگر کی بے پرواہی پر حیرت ہوئی تھی جو چاہتا تھا کہ وہ اپنی محبت کی ٹوٹی کرچیوں پر ننگے پاؤں چل کر اس کی خوشی میں شریک ہو چاہے اس اذیت میں اس کی روح ہی پرواز کر جائے۔
وہ لاکھ ضبط کے بندھن باندھ کر نیچے آئ جہاں وہ سب کے ساتھ چائے پی رہا تھا۔
چلو "" لہجہ کسی بھی احساس سے عاری تھا۔ مصطفیہ کپ رکھ اس کے پیچھے "" باہر کی جانب بڑھ گیا۔
کب ہوا یہ حادثہ ؟ "" گاڑی کی خاموشی کو اس کی آواز نے چیرا۔ وہ جو باہر "" دیکھ رہی تھی،، ایک نظر اسے دیکھ کر واپس نگاہیں موڑ گئی۔ اس کی بنا سر پیر کی بات کو ایک کان سے سن کر دوسرے کان سے نکال دیا تھا۔ مصطفیہ نے اس کی حرکت پر لب بھینچے۔
محبت کے حادثے کی بات کر رہا ہوں "" اس کی آواز ساکت کر گی تھی۔ ""
دل جیسے دھڑکنا بھول گیا۔ کچھ چھن سے ٹونا تھا۔ ہاں مصطفیہ م کمال کے سامنے اس کا بھرم ٹوٹ گیا تھا۔
وہ راز محبت جس پر پردہ رکھ کر وہ اذیتیں برداشت کر رہی تھی،، وہ اس پر آشکار ہو چکی تھی۔
لیکن کب؟
اس نے تو ایسی کوئی بات نہیں کی تھی۔
وہ پلٹی نہیں تھی،،، بس سانس روکے کھڑکی کے پار دھی رہی۔ سانسیں اتک رہی تھیں, اس شخص سے نگاہیں ملانا مشکل لگا تھا۔
گاڑی کب رکی،، اسے اندازہ نہ ہوا۔
اس کی طرف کا دروازہ کھلا تو اسے ہوش آیا۔
عالیہان کا فارم ہاؤس تھا،، جہاں وہ اسے لایا تھا۔
وہ اس کے ساتھ کھینچتی چلی گی تھی،، دماغ ماؤف ہو چکا تھا۔
اب بتاؤ "" اندر موجود صوفے پر اسے بٹھاتے وہ اس کے روبرو بیٹھا تھا۔ ""
ک وہ لب سیے اپنے ہاتھوں کی لکیریں دیکھتی رہی۔
تم سے بات کر رہا ہوں الایا "" اب کی بار ذرا غصے سے کہا تھا۔ اس "" شخص کے منہ سے اپنا نام کتنا پسند تھا اسے۔ وہ یہ حق خود ہی کھو رہا تھا۔
تم بات نہیں کر رہے ہو،، تکلیف دے رہے ہو مجھے۔ جانتے بوجھتے "" ""زخموں پر نمک چھڑک رہے ہو وہ پھر سے بکھرنے کو تھی۔
اس نے یہ نہیں پوچھا تھا کہ وہ کیسے جان گیا،، جو وہ مقصد جان چکا تھا،، جس کی بھنک اس نے خود کو بھی نہیں پڑنے دی تھی،، تو یہ تو بہت معمولی بات تھی۔ اس کی آنکھوں کے چلتے دیپ وہ آسانی سے دیکھ سکتا تھا۔
ہاں اگر وہ نہ جان پانا تو یہ حیرت کی بات ہوتی۔
تمہیں لگتا ہے کہ میں ایسا کر سکتا ہوں ؟ "" اسکو دیکھتے سوال کیا تھا۔ وہ "" نگاہیں چراتی آنسو پینے لگی۔
پھر سب جانتے بوجھتے بھی تم کیوں کر رہے ہو منگنی ؟ کیا تمہیں کبھی "" محبت نہیں ہوئ مجھ سے ؟ کوئی ایسا لمحہ کوئی ایسا پل جب مجھے دیکھ کر تمہارا دل دھڑکا ہو۔ ؟ "" آنسو ٹوٹ کر پلکوں کی باڑ پر اتک گیا۔
تمہیں کس نے کہا کہ مجھے تم سے محبت نہیں ہے۔""
مجھے ہے تم سے محبت ۔
وہ محبت جو ایک دوست دوسرے دوست سے کرناہے۔
وہ محبت جس میں سکون ہے پر جنون نہیں۔
فکر ہے پر تڑپ نہیں۔
آزادی ہے،، قید نہیں۔
وہ محبت جس میں روح کا تعلق ہو،،جسم کا نہیں۔
وہ محبت جس کا کوئی اختتام نہ ہو۔
وہ محبت جو سات سمندر پار ہونے کے باجود بھی قائم رہے۔
یہ جو تڑپ،، جنون،، اور قید والی محبت ہے،، یہ بہت خطرناک ہے۔ اس محبت میں کوئی نہ کوئی رشتہ کھو جانا ہے۔ اس محبت کا انجام شادی ہونا یے، جبکہ دوسری والی محبت ہے نہ اس کا کوئی انجام نہیں ہونا۔
وہ تو ایک پاکیزہ وجود کی طرح برھتی چلی جاتی ہے ،، ہر پل ہر لمحہ۔ اور مجھے ایسی ہی محبت ہے تم سے۔ "" اس کے بہتے آنسوؤں کو دیکھتے وہ رسانیب سے اسے سمجھانے لگا۔ وہ جو نفی میں سر ہلاتی اس کی بات سن رہی تھی،،، آخری ت ٹ جملے پر اسے دیکھا جو نائ کی ناٹ ڈھیلی کرنا اس کی جانب متوجہ تھا۔
اس کے چہرے پر پھیلتی استہزایہ مسکان دیکھ کر وہ چونکا۔
فلم کے پیچھے چھپی حقیقت جاننے کے بعد تم یہی کہو گے ۔ میں بیوقوف "" تھی جو تم سے اپنی امیدیں جوڑے بیٹھی تھی،، یہ جانتے ہوئے بھی کہ میں ""______________کون ہوں ؟ کیا وہ بدگمانی کی انتہاؤں کو چھو رہی تھی،،، کہ اس کا اگلا جملہ ساکت کر گیا۔
"" She was raped when she was 8 years old "" نہایت آرام سے اسے باور کروایا کہ اس کے نزدیک ماضی سوائے ادنیہ سی چیز کے اور کچھ نہیں۔۔ جبکہ الایا کو لگا کہ فارم ہاؤس کی اینٹیں ساری کی ساری اس کے سر پر آ گریں۔ پھٹی آنکھوں کے ساتھ وہ کی لمحے اسے دیکھتی رہی جو اپنے جوتوں پر نگاہیں جمائے بیٹھا تھا۔
الایا کو لگا کہ اگر وہ مزید یہاں رکی تو اس کا دم گھٹ جائے گا۔
یرس کھا کر ،، یا ہمدردی کے تحت اس سے شادی نہیں کر رہا،، کیونکہ "" یہاں اس سے بھی زیادہ حالات کی ماری،، بے بس لڑکیاں موجود ہیں۔ وہ تو پھر بھی اپنے پیروں پر کھڑی ایک مضبوط لڑکی ہے۔ بس اچھی لگتی ہے۔
محبت نہیں ہے اس سے،،، شاید نکاح کے بعد ہو جائے۔
تم سوچو گی کہ تم سے بھی تو نکاح کے بعد ہو سکتی ہے۔
یقیناً ہو جاتی اگر ہم اتنے اچھے دوست نہ ہوتے۔ میں بنا سوچے سمجھے تمہارا ہاتھ تھام لیتا۔
اگر ہم اتنے اچھے دوست نہ ہوتے۔ "" وہ نظریں جھکائے ابھی بھی اپنی بات جاری رکھے ہوئے تھا،، اس کے دل میں امڈتے ہر سوال کا مدلل جواب دے رہا تھا۔
وہ لفظوں کا جادوگر تھا جو جانتا تھا کہ کہاں کب اور کیسے کونسا جملہ کہنا ہے۔
دوسری طرف الایا کو جہاں ایک جانب اس لڑکی سے ہمدردی ہوئ وہیں احساس رقابب بھی جاگا۔
جب ہم اسلام آباد گئے تھے،، یب تمہارا انداز کافی عجیب لگا تھا،، "" لڑکیوں کے ذکر پر اٹھ جانا،، میرے جیسا پرفیوم لگانا،، مجھے دیکھ کر بے خود ہونا۔
بٹ میں ھھکا تھا۔
پچھلے پانچ ماہ سے کافی کوشش کی ،، کافی سوچا۔ لیکن یہی فیصلہ کیا کہ شادی نہیں کر سکتا میں تم سے۔۔
تمہاری فلم کی وجہ سے میں سو نہیں پایا،، لیکن اس عمل میں تڑپ،، بے چینی،،، جنون نہیں تھا۔ فکر تھی،، خیال تھا۔
یہ جانتے ہوئے بھی کہ تم مجھ سے محبت کرتی ہو،، میں نے یہ فیصلہ کیا۔
کیونکہ میں نے صرف مصطفیہ بن کر نہیں سوچا،،، بلکہ تمہارا کرن،، تمہارا بہترین دوست ،، تمہارا خیرخواہ بن کر سوچا۔
م اگر صرف صطفیہ بن کر سوچتا تو فورا ًشادی کر لیتا تم سے۔
لیکن میں جانتا ہوں کہ تم ہماری دوستی کی وجہ سے یہ سوچ رہی تھی،، کہ ہم ایک کپل کی طرح بھی اچھی زندگی گزار پائیں گی،،، لیکن ایسا نہیں ہے۔
تمہیں اپنی محبت کے بدلے مجھ سے محبت چاہو گی،،اور ایسا ہونا بھی چاہیے کیونکہ یہ عمر بھر کا ساتھ ہے،، لیکن میں شاید وہ محبت نہ کر پاؤں جو تم چاہتی ""ہو۔
وہ اس کی طرف نہیں دیکھا رہا تھا،، لیکن وہ جانتا تھا کہ صدا کی جذباتی یہ لڑکی رو رہی ہو گی۔
میں چاہتا ہوں تم ایک بہترین زندگی گزارو۔ ایک بہترین لاتف "" پارٹنر کے ساتھ۔ ایسے شخص کے ساتھ جو صرف اور صرف تم سے ہی محبت کرنا ہو۔ جس کا ہر لمحہ ہر پل صرف اور صرف تمہارا ہو۔
کیونکہ تم بہت محبت ڈیررو کرتی ہو۔
یہ نہیں کہتا کہ مجھے بھول جاؤ،، کیونکہ دوستی اور دوست کو کبھی نہیں بھولا ہ جانا،،، لیکن اتنا ضرور کہوں گا کہ میں تمہارے لیے ایک مسفر کے طور پر ""کبھی بھی تمہارے قابل نہیں ہو سکتا۔
وہ لب بھینچے اسے سنتی چلی گی،، جبکہ بات کے اختتام پر باہر کی جانب بڑھ گئی۔
الایا رکو،،الایا ،،، "٫ وہ فورا ًاس کے پیچھے بھاگا تھا۔""
منگنی مبارک ہو۔ "" اس کے آواز دینے پر وہ پلٹی۔""
مصطفیہ نے الجھی نگاہوں سے اسے دیکھا۔
ایسے مت دیکھو،، تھوڑا ٹائم چاہیے،، تھوڑا روؤں گی،،، تھوڑا پچھتاؤں "" گی،،، تھوڑی اذیت سہوں گی،، تھوڑا کرب برداشت کروں گی،، پھر شاید سب ٹھیک ہو جائے۔
لیکن اگر پھر بھی نہ ہوا تو ؟ "" زبردستی مسکراتے ہوئے کہتی کہتی وہ آخر میں رک گئی۔
یہ سب کرو گی تو کبھی کچھ ٹھیک نہیں ہو گا۔ ہاں اگر زندگی میں آگے "" بڑھ جاؤ گی تو سب ٹھیک ہو جائے گا۔ "" وہ ہنستی چلی گئی۔ اتنا کہ آنکھوں میں نمی در آئ۔
کیا ہوا ؟ "" اس نے تشویش زدہ لہجے میں پوچھا۔ الایا نے نفی میں سر "" ہلا دیا۔
کچھ نہیں۔""
خیر تصویر دکھاؤ "" وہ پرسکون ظاہر کر رہی تھی خود کو ،،، لیکن وہ پرسکون نہیں تھی۔ مصطفیہ جانتا تھا۔
کل مل لینا اس سے۔ ویسے بھی تم آفر ضائع کر چکی ہو "" کیا وہ جانتا "" تھا کہ اس نے تصویر نہیں دیکھی،،، الایا نظریں ُچرا گی۔
ارتضیہ کے گھر کیوں گئی تھی ؟ "" سوال پر وہ پل بھر کیلئے ساکت رہ "" گی۔ بے ساختہ وہ ملاقات یاد آئ ۔ وہ اس کی ہر حرکت پر نظر رکھے ہوئے تھا۔
کام تھا اس سے "" نظریں چراتی وہ گاڑی میں جا بیٹھی۔""
تم الگ آ جانا پلیز "" اس کا جواب سنے بغیر وہ گاڑی بھگا کر لے گئی۔""
مصطفیہ نجانے کتنی دیر وہیں کھڑا رہا۔
مصطفیہ ہاؤس کو مکمل طور پر پھولوں سے سجایا گیا تھا۔ رنگ برنگی قمقموں سے سجا گھر مہمانوں سے بھرا پڑا تھا۔
وسیع و عریض لان میں لوگوں کی ایک بری تعداد موجود تھی۔ سائیڈ پر میوزک بینڈ اپنے سروں کے جلوے بکھیر رہا تھا۔ آج حیدراباد کے ایکسپو سینٹر میں فلم کے متعلق پریس کانفرنس بھی تھی۔ اس لیے اس کا ارادہ منگنی کے فنکشن سے سیدھا وہیں جانے کا تھا۔ ویران،، اور بنجر آنکھیں لیے وہ اردگرد دیکھ رہی تھی،، جہاں سب اس کی اندرونی ٹوٹ پھوٹ سے بے نیاز اپنی ہی دنیا میں مگن تھے۔ اسے اشتیاق تھا اس لڑکی کو دیکھنے کا،، جو مصطفیہ صنغہم م کمال کی سفر بننے جا رہی تھی۔
نوفل اور منہا کو دیکھ کر ہلکا سا مسکرا دی۔ پر دعا ضرور کی تھی،، کہ کم ازکم اس کے بھائ کو اس کی محبت ضرور مل جائے۔
غیر ارادی نگاہ اس پر پڑی تو ایک لمحے کیلئے بے خود ہو گئی۔ بلیک تھری پیس میں وہ پورے ماحول پر سحر طاری کر رہا تھا۔ دل میں ایکدم درد بڑھا تھا۔
وہ منہ پر ہاتھ پھیرتی خود پر قابو پانے لگی۔ ہلچل محسوس ہوئی تو دیکھا کہ نفیس سی میکسی پہنے وہ سٹیج کی جانب بڑھ رہی تھی۔ مصطفیہ نے آگے بڑھ کر اس کا ہاتھ تھاما۔ چونکہ الایا کی جانب اس کی پشت تھی،، اسلیے وہ اسے دیکھ نہ پائی۔
لیکن جیسے ہی وہ بیٹھنے کیلئے مری،، الایا کی نگاہیں ساکت رہ گئیں۔
""پیاری ہے وہ"" ""بہت""
اس تیکھے نقوش کی حامل سانولی سلونی سی لڑکی کو دیکھ کر اس کا جملہ یاد آیا تھا۔
وہ بنا پلکیں جھپکائے ان دونوں کو دیکھنے لگی،،، جہا مصطفیہ کے سفید ہاتھ میں اس کا سانولا سلونا سا ہاتھ موجود تھا۔
لوگوں میں چہ مگوئیاں شروع ہو چکی تھیں۔
وہ امیر باپ کا اکلونا اور وجیہہ بیٹا،، ایک پولیس افسر سانولی سی لڑکی کو اپنی ہمسفر بنانے جا رہا تھا،، حالانکہ کی حسینائیں اس کی جھلک کی منتظر تھیں۔
صنغلعس مصطفیہ م کمال واجب اق تھا۔ اس سے محبت ہو جانا غیر معمولی سی بات تھی،، کیونکہ وہ تھا ہی بے شمار محبتوں کے قابل۔
"" she was raped when she was 8 years old قدم میکانکی انداز میں سٹیج کی جانب برھے۔ ہلکے براؤن رنگ "" کی میکسی پہنے کی میکسی پہنے وہ اردگرد سے بے نیاز ان کی جانب جا رہی مصطف تھی۔ دماغ میں یہ کے جملوں کی بازگشت جاری تھی۔
بس اچھی لگتی ہے۔""
""محبت نہیں ہے اس سے،،، شاید نکاح کے بعد ہو جائے۔
سوچوں میں غرق وہ کب سٹیج پر پہنچی اسے اندازہ نہ ہوا۔ مصطفیہ اسے دیکھ کر بٹ ھھکا۔ اس کی آنکھوں میں کچھ تلاشنا چاہا،،مگر ناکام رہا۔
"" congratulations مسکراتے ہوئے پھولوں کا گلدستہ "". اسے پکڑایا ۔ مصطفیہ ابھی تک الجھا ہوا تھا۔
ھییک س "" اس کی خوبصورت آواز پر الایا مسکرا دی۔""
کرن ہوں اس کی۔ اور بیسٹ بدی بھی۔ "" مصطفیہ کی جانب دیکھتے "" تعارف کروایا۔
یہ تمہیں جانتی ہے۔ "" پلوشہ نامی وہ لڑکی ہلکا سا مسکرا دی۔""
اوو یہ تو بہت اچھی بات ہے۔""
خیر مصطفیہ مجھے جانا ہے تو اگر یہ رنگ ایکسچینج سیریمنی تھوڑا سا جلدی کر لو۔
مصطف "" اسکو جانچتی نگاہوں سے دیکھتےی نے مرال کی جانب اشارہ کیا۔
اگلے دس منٹ میں وہ اسے اپنے نام کی انگوٹھی پہنا چکا تھا۔ وہ اپنا وجود اس لڑکی کے نام کر گیا تھا۔ ایک آنسو الایا کے گال پر جدب ہو گیا تھا۔ مصطفیہ نے نظریں اٹھا کر اسے دیکھا،، جہاں وہ کچھ فاصلے پر کھڑی مرحا سے بات کر رہی تھی۔
چہرہ کسی بھی قسم کے منفی نایر سے پاک تھا۔
اس کے دیکھتے ہی دیکھتے وہ باہر نکلتی چلی گئی تھی۔
بیی گاڑی میں ھنے شیشہ کھول کیا اور نازہ ہوا میں سانسیں لینے لگی۔
پینتالیس منٹ کی ڈرائیو کے بعد گاڑی ایکسپو سینٹر حیدراباد کے باہر موجود تھی۔ میڈیا کی ڈی ایس این جی بھی باہر کھڑی تھیں۔
وہ تیز تیز قدم اٹھاتی اندر بڑھی جہاں پریس کانفرنس جاری تھی۔ ارتضی حدید کے ساتھ اس کی جگہ خالی پڑی تھی۔
وہ آرام سے جا کر وہاں بیٹھ گئی۔ رپورٹر کے سوالات کا رخ اب اس کی جانب تھا۔
ارتضیہ حدید پروڈیوسر کے طور پر اور ایک ہیرو کے طور پر کیسے کو سٹار "" ہیں۔ ؟
ان کے ساتھ کام کا ایکسپرینس کیسا تھا ؟ "" اس کی آمد ہر آتے ہی سوالوں کی بوچھاڑ ہو گئی۔
اس سوال پر جہاں ارتضیہ کے چہرے پر کرب پھیلا وہیں الایا نے رخ موڑ کر اسے دیکھا۔
ایک اچھے انسان ہیں،،جن کے ساتھ کام کر کے کافی مرہ آیا مجھے۔""
یہ اچھے پروڈیوسر ،، اور ہیرو کے ساتھ ساتھ ایک بہترین انسان بھی ہیں ہر ""کسی کی سن والے،،نرم دل کے مالک
یہ تھی فریب چشم کی دنیا۔
اسے ہی تو فریب چشم کہتے تھے۔ سوشل میڈیا اس بیان سے اب انہیں لونگ آن سکرین کپل فرار دے رہا تھا یہ جانے بغیر کہ یہ لونگ آن سکرین کپل کتنا لونگ ہے۔
ارتضیہ حدید کے چہرے پر اس کے جواب سے عجیب و غریب سی مسکراہٹ پھیل گئی۔
وہ دیدہ دلیری اور نفاسب سے جھوٹ بول رہی تھی۔ کیونکہ یہ شوبر کی دنیا تھی ہی جھوٹ اور دکھاوے کی دنیا۔ فریب چشم کی دنیا۔