م "" جلدی سے نایپ کرتے فون واپس رکھ دیا۔ حالانکہ ابھی تک "" اس بات کی تصدیق نہیں ہوئی تھی۔ لیکن اسے تسلی دینے کی غرض سے میس کہہ دیا تھا۔ وہ جانتا تھا کہ اب کوئی ج نہیں آئے گا۔
اور ایسا ہی ہوا تھا۔
م سر کام ہو گیا "" فریباً آدھے گھنٹے بعد اپنے بندے کا سیج رسیو ہوا تو "" اس کی کب سے اٹکی سانسیں بحال ہوئیں۔
اس نے یہ نہیں کہا تھا کہ وہ تصاویر دیکھنا چاہتا تھا،، کیونکہ اگر وہ دکھانا چاہتی تو ڈیلیٹ کروانے کا نہ کہتی۔
اس کی رگ رگ سے واقف وہ انسان دیکھے بغیر اس کی مشکل آسان کر گیا۔
پی آئ اے کی فلائیٹ حیدراباد ائیرپورٹ پر لینڈ کی ۔۔ آنکھوں پر گوگلز گ چڑھائے،، دوسرے ہاتھ سے ٹرالی ھسیٹتی وہ باہر نکل رہی تھی۔ سب کی توجہ اس حسینہ پر تھیں،،جو ہر چیز سے بے نیاز چلتی جا رہی تھی۔ انداز ایسا تھا جیسے سکندر اعظم دنیا فتح کر کے آ رہا ہو۔
ائیر پورٹ کے باہر مصطفیہ،، نوفل،، منہا،، عالیہان اور مرحا کو دیکھ کر اس نے چشمہ انار کر ہونقوں کی طرح دیکھا۔ دو گاڑیاں کھڑی تھیں، اور وہ سب باہر کھڑے اس کے منتظر تھے۔
بری دادو،، چھوٹی دادو،،، ماموں اور ممانی کو بھی لے آتے۔ "" مرحا "" سے ملتے ہوئے ان سب کے آنے پر طنز کیا تھا۔
وہ سب تو آ رہے تھے،، ہم نے ہی منع کر دیا۔ "" نوفل کی مسکرا کر کہی "" گئی بات پر وہ اسے گھورنے لگی،، پر پھر ایک ماہ بعد ان سے ملنے کی خوشی کا سوچتے مسکرا دی۔
چم جم کیسی ہو ی؟ "" منہا کے گال پر چٹکی بھرتے ہوئے پوچھا۔""
منہا نام ہے میرا۔ من،،ہا۔۔ من،،، ہا"" منہا "" اس کے انداز پر سب کھکھلا دیے اور وہ خجل ہو کر رہ گئی۔ مصطفیہ نے آگے بڑھ کر اسے گلے لگایا۔
اپنے بھائ کو دیکھا ہے کبھی ؟ جسماٹو کہیں کا "" حساب برابر کیا تھا۔ ""
ایک لمبے عرصے بعد ان کی نوک جھوک مرحا کو پرسکون کر گی۔ خوشی سے عالیہان کو دیکھا جوابا ًوہ مسکرا دیا۔
چلیں "" عالیہان کے کہنے پر وہ گاڑی کی جانب بڑھ گی۔ ۔""
نوفل اور منہا مصطفیہ کے ساتھ،، جبکہ الایا مرحا اور عالیہان کے ساتھ بیٹھنے لگی۔
آپی آپکے گوگلز کمال ہیں۔ پر یہ مجھ پر زیادہ سوٹ کریں گی۔ "" ""
نوفل اچھے چمسے نظر انداز کر دیتا،، یہ تو ناممکن تھا۔
الایا نے مسکراتے ہوئے سن گلاسز اس کی طرف اچھالے،، جسے وہ پھرتی سے کیچ کر کے آنکھوں پر چڑھا گیا۔
نوازش "" سر خم کرنا وہ گاڑی میں بیٹھ گیا۔ الایا مسکراتے ہوئے نفی "" میں سر ہلا گی۔
سبب پر طوفان مچا ہوا تھا۔ فلم ریلیز ہونے سے پہلے تمام تصاویر غائب تھیں۔ بینرز کیلئے تصاویر کی اشد ضرورت تھی،، مگر ہر جگہ سے تصویر غائب۔
ڈائیریکٹر سمیت پوری ٹیم پریشان تھی،، کیونکہ اب ہیروئن نے مزید تصاویر بنوانے سے صاف انکار کر دیا تھا۔
شوٹ صرف ایک دفعہ ہی ہو گا،، بار بار نہیں۔ "" اس کا جملہ یاد آیا تو "" ارتضیہ فون نکالتا باہر نکلا ۔
تصاویر کیوں ضائع کروائیں؟ "" اسے فون ملاتے ہی پوچھا۔""
کونسی تصویریں ؟ "" اس نے سانس روکی تھی۔ مقابل کا پر یقین لہجہ "" میں الزام لگانا خوفزدہ کر گیا تھا۔
اچھا کیا آپ نے "" اس کے خوف سے محفوظ ہوتے وہ مدھم سا قہقہہ لگا "" دیا۔ الایا نے فون کان سے ہٹا کر اس کا پل پل بدلتا روپ دیکھا۔
میں کچھ نہیں جانتی آپ کس بارے میں بات کر رہے ہیں۔ میرا ٹائم "" ویسٹ کرنے کی بجائے اپنا علاج کروائیں۔ "" خود پر قابو رکھتے سختی سے انکار کیا۔
آپ کے منہ سے جھوٹ بلکل اچھا نہیں لگتا۔ اور علاج تو ایک ہی بار "" 25 اکتوبر کو کرواؤں گا۔ مینٹل ہاسپٹل کا اپوائنٹمنٹ لے چکا ہوں میں۔
"" لطیف لہجے میں کہتا وہ الایا کو سٹپٹانے پر مجبور کر گیا۔
الزام لگا رہے ہیں آپ "" وہ اب بھی انکاری تھی۔ یہ الگ بات ہے "" لہجہ دغا دے گیا مان لیتا ہوں۔ "" اس کے انداز گفتگو پر وہ خوامخواہ شرمندہ ہو گی۔""
وہ کچھ زیادہ بولڈ تھیں۔ اس لیے کھینچوائیں کیونکہ پہلے ہی ہم ڈائیریکٹر "" صاحب کے خلاف جا کر بہت سے کام کر چکے ہیں۔
اب بھی انکار کر دیتی تو وہ بہت ہنگامہ کرتے۔ "" اس کی وضاچب پر ارتضیہ حدید ھے آنکھیں موند کر خود میں سکون ایرنا محسوس کیا۔ کل سے چھائے بے سکونی کے بادل چھٹ گئے تھے۔
بلاشبہ وہ تصاویر میں اس کے ساتھ تھا،،مگر پھر بھی وہ نہیں چاہتا تھا کہ دنیا یہ تصاویر دیکھے۔
اچھا کیا۔""
""کیسی رہی فلائیٹ آپکی؟
بس ٹھیک تھی۔""
فلم کی پروموشن کب شروع کرنی ہے۔ ؟ "" وہ پرسکون ہوتی اس سے اگلے لائحہ عمل کے بارے میں پوچھنے لگی۔
کل پوری ٹیم واپس آ رہی ہے کراچی۔۔""
سینسر بورڈ سے فلم اپروو ہو جائے تو اسی ہفتے ٹیزر بھی ریلیز کرنا ہے اور ""پروموشن بھی سے شروع کر دیں گی۔
اسے مکمل تفصیل سے آگاہ کیا تھا۔
آپی نیچے آ جائیں ۔ "" نوفل کی آواز پر وہ ارتضیہ سے اختتامی کلمات کہہ "" کر نیچے کی جانب بڑھ گئی۔
م کی پوری فیملی بھی ڈنر پر مدعو تھی۔
ایک خوشگوار شام تھی،، جہاں کوئی فلم نہیں تھی،، کوئی آنسو ،، کوئی دکھ،، کوئی کرب، کوئی اذیت نہ تھی۔
بس محبت،، پیار،،اور نوک جھوک سے مرین رشتوں کا ایک حسین امتزاج تھا۔
کھانا کھاتے ہوئے ایک غیر ارادی نگاہ اس پر ڈالی،، جو آستینیں فولڈ کیے اپنے مخصوص ہیر سٹائل میں موجود ،، عالیہان سے محو گفتگو تھا۔
اسکو ایک نظر دیکھنے کے بعد وہ نگاہیں چرا گئی،، کہ کہیں یہ راز محبت سب پر آشکار نہ جائے۔
اس کے بے ساختہ قہقہے پر بمشکل دل تھاما تھا،، اور اپنی نگاہوں پر سختی سے پہرہ بٹھائے رکھا،، کیونکہ جہاں اس کی موجودگی میں دھڑکنیں بے یرتیب ہو جاتیں،، وہیں نگاہیں بے قابو ہو جاتی تھیں آئیس کریم کھانے چلیں "" وہ لان میں ٹہل رہی تھی،، جب مصطفیہ "" اس تک آیا۔
نیکی اور پوچھ پوچھ "" نوفل سیٹی بجانا اس سے بھی پہلے حاضر تھا ۔""
کباب میں ہڈی بننے کا زیادہ شوق ہے کیا ؟ "" اسکو گردن سے دبوچتے "" پوچھا۔ نوفل کراہ کر رہ گیا۔
ایسا کیا کرنا ہے آپ دونوں نے ،، جو مجھ معصوم کو نہیں لے کر جا "" سکت؟ "" شاکی نگاہوں سے دونوں کو گھورتے عورتوں کی طرح کمر پر ہاتھ رکھتے ہوئے پوچھا۔
اندر چلو بیٹا۔۔ شاباش۔۔ "" اسکو دھکیلتے ہوئے ہاتھ جھاڑے۔ جبکہ "" الایا کہیں نہیں تھی۔
گاڑی کے ہارن پر وہ چونکا۔ جہاں وہ گاڑی سٹارٹ کیے اسے اشارہ کر رہی تھی۔
چلو،،، یہ محترمہ پہلے سے ہی تیار بیٹھی تھی۔ "" نفی میں سر ہلانا وہ اس کی "" طرف بڑھ گیا۔۔
گاڑی ہواؤں سے باتیں کرنے لگی،،، مصطفیہ کے لاکھ کہنے کے باجود بھی اس نے رفتار آہستہ نہ کی تھی ۔
برے برے ڈھیٹ دیکھیں ہیں،،پر تمہارا اپنا ہی لیول ہے۔ "" اگر "" کوئی اور وقت ہونا تو وہ برا مان جاتی،،، مگر اس وقت وہ فریب چشم کی دنیا سے آزادی پر اتنا خوش تھی کہ بنا برا منائے مسکرا دی۔
بس کبھی غرور نہیں کیا "" بالوں کو ایک ادا سے جھٹکا۔""
ٹیت ایک بات بتانی تھی تمہیں "" گاڑی کے بویب پر ھنے ہوئے کہا۔ ""
اس کی دیکھا دیکھی وہ بھی اس سے۔ ذرا سے فاصلے پر بیٹھ گئی۔
بتاؤ بتاؤ "" اس کی جلدبازی پر وہ ناچاہتے ہوئے بھی مسکرا دیا۔""
ہاں بتا رہا ہوں۔۔ آخر بری بہن ہی کام آتی ہے ایسے موقعوں پر "" وہ "" جو کولا کی بوپل منہ سے لگا کر لطف اندوز ہو رہی تھی،، اس کی بات پر منہ میں موجود کولا فوارے کی صورت باہر نکلی۔ اور وہ کھانس کھانس کر بے حال ہو گی۔
وہ جو اسے سیاں بنانے کے خواب دیکھ رہی تھی،، مقابل بھیا بنا بیٹھا تھا۔
برا اچھا مذاق تھا۔""
ت ٹ اب بولو جلدی "" ٹسو سے منہ اور جیکٹ صاف کرتے ہوئے اس کے تاثرات بگڑے تھے۔ یہ لفظ جتنا زہر لگا تھا وہ بتا نہیں سکتی تھی۔
دیکھو میری نا عمر نکلی جا رہی ہے۔ "" الایا نے سر نا پیر اس کا جائزہ لیا۔""
وحید مراد بننے کی بجائے اگر کام کی بات کر لو تو زیادہ بہتر ہو گا۔ "" ""
اس کی فضول گوئی پر دانت پیستے کہا۔
شادی کرنا چاہتا ہوں میں۔ "" دھڑکنیں ایک دم ساکت رہ گئیں۔ ""
جہاں مراح اور ہنسی کھیل تھا،، وہاں اب مکمل سکوت تھا۔
اس کا پرجوش لہجہ نا صرف مانند پڑا،، بلکہ گال دہک اٹھے،،الفاظ کھو گئے۔
ہم نے کہا تھا نہ کہ ایسی کوئی بھی بات ہو گی تو سب سے پہلے ایک "" دوسرے کو بتائیں گی۔ "" وہ اپنی بات جاری رکھے ہوئے تھا۔ الایا کو وہ وقت ایا جب وہ کالج میں تھے اور زور و شور سے شادی اور لڑکیاں ڈسکس کرتے تھے۔
تو ؟ "" دھڑکتے دل سے سوال آیا تھا۔""
وہ ہاتھ میں پکڑی چابی گھما رہا تھا،، جبکہ الایا سختی سے کولا کی بوپل کو پکڑے ہوئے تھی،، جیسے جانتی تھی کہ اب وہ اظہار محبت ہی کرے گا ۔
تو یہ کہ ایک لڑکی ہے۔ "" وہ دن سادھے اسے دیکھے گی۔ اور بے "" صبری سے اس کے اگلے جملے کی منتظر تھی۔
پیاری سی ہے۔ "" پلکیں ہلکی سی لرزیں۔""
اسلام آباد میں میرے سارے پڑھتی تھی۔ پلوشہ نام ہے اس کا۔ "" ""
بوپل ہاتھ سے پھسل کر سڑک پر پھسلتی چلی گئی۔ اس نام کو کیسے بھول سکتی تھی،،، اسلام آباد میں اسی نام پر تو اس کا دل کٹا تھا۔ اسی نام کیلئے تو اس کے لہجے میں فکر محسوس کی تھی۔
کیا اس کی محبت اتنی بے ایر تھی کہ مقابل پر ایر ہی نہ کر پائ ؟
کیا اس کی محبت میں کوئی کمی تھی؟
اردگرد جیسے چیزیں ٹوٹ کر بکھرنے لگیں۔
کان سائیں سائیں کر رہے تھے۔
مذاق کر رہے ہو نا ؟ "" اٹکتے لہجے میں کسی امید کے تحت پوچھا کہ "" شاید وہ ستمگر کہہ دے کہ ہاں وہ مذاق کر رہا ہے۔
لو جی ،، اس میں مذاق والی بات کہاں ہے ؟""
""رکو تمہیں تصویر تو دکھا دوں ۔۔
امید کا آخری دیا بھی بری بے دردی سے بجھا دیا تھا اس نے۔۔
نہ زمین پھٹی تھی،، نہ آسمان شق ہوا تھا،، مگر ہاں رات کی ناریکی میں خاموشی سے اس پر قیامب آ کر اس کے چہرے سے مسکان بری بے دردی سے چھین کر دھڑکنیں روک گی تھی۔
لیکن پھر بھی سانسوں کی روانی جاری تھی،، کیوں ؟
لو جی ،، اس میں مذاق والی بات کہاں ہے ؟""
""رکو تمہیں تصویر تو دکھا دوں ۔۔
امید کا آخری دیا بھی بری بے دردی سے بجھا دیا تھا اس نے۔۔
نہ زمین پھٹی تھی،، نہ آسمان شق ہوا تھا،، مگر ہاں رات کی ناریکی میں خاموشی سے اس پر قیامب آ کر اس کے چہرے سے مسکان بری بے دردی سے چھین کر دھڑکنیں روک گی تھی۔
لیکن پھر بھی سانسوں کی روانی جاری تھی،، کیوں ؟
یہ دیکھو۔ "" موبائل اس کے سامنے کیا،، وہ کرب سے آنکھیں میچ گی۔ ""
یہ لمحہ اذیت ناک لگا تھا۔
پیاری ہے؟ "" اس کا دل اس ایک جملہ کی ادائیگی کرتے وقت کس قدر "" اذیت میں گھرا تھا،،، وہ بتانے سے قاصر تھی۔ مصطفیہ چونکا،،، اس نے تصویر نہیں دیکھی تھی،، تبھی بولی تھی۔
لیکن کیوں ؟
بہت "" اس کا دوپٹے کے ہالے میں چھپا چہرہ،، کتابوں پر جھکا اس کا وجود "" یاد کرتے وہ ہلکا سا مسکرایا تھا۔ الایا کی آنکھیں ایک دم کھلیں۔ وہ اب فون واپس رکھ رہا تھا۔ الایا نے اس لڑکی کو نہیں دیکھا تھا،، مگر اب دیکھنا چاہا تھا۔
ایک آنسو ٹوٹ کر گال پر بکھرا۔ جو اندھیرے میں بے مول ہو کر رہ گیا۔
محبت کرتے ہو؟ "" سسکی روکنے کی خاطر ہونٹ سختی سے آپس میں "" پیوسب کیے۔ رات کی ناریکی میں اس کا چہرہ بھیگ رہا تھا ۔
شاید "" وہ اب بھی مسکرایا تھا۔ الایا کا دم گھٹنے لگا۔ آنسو روکنے کے "" باعب آنکھوں میں جلن بڑھنے لگی تھی۔ وہ رونا چاہتی تھی۔ آنسوؤں کا گولہ حلق میں اتک چکا تھا۔
وہ کیوں تھی اتنی بدقسمت؟
فون کی رنگ ٹون نے اسے اذیت سے نجات دلوائی تھی۔ وہ ایکز کرتی سڑک کے دائیں طرف بنے پارک کی جانب بڑھ گئی۔ مصطفیہ اس کی پھرتیاں دیکھ کر کندھے آچکا گیا۔
اس کی نظروں سے اوجھل ہوتے ہی ہاتھ منہ پر جمائے یب سے رکے آنسو بے دردی سے بہا دیے۔ وہ اندھیرے میں کھڑی تھی،، جانوروں کا خدشہ تھا،، لیکن اسے ڈر نہیں لگ رہا تھا۔
دل چاہا دھاڑیں مارے،، سینہ کوبی کرے۔
آنسو تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہے تھے۔ سانس لینے میں دشواری ہونے لگی۔
وہ ایک دم رکی تھی۔ اردگرد نگاہ دوڑائی۔ یہ اس کا کمرہ نہیں تھا،، جو اس کے دکھ سکھ کا ساتھی ہونا۔
وہ کھلے میدان میں کیسے رو سکتی تھی؟
وہ کیسے انجان جگہ کو اپنا ہم راز بنا سکتی تھی؟
جیکٹ سے بے دردی سے چہرہ صاف کیا۔ آنسو پھر بھی نہ تھمے۔ درد ہی اتنا برا تھا۔ لیکن گہرے گہرے سانسیں لے کر خود کو حواسوں میں رکھا۔ کئی لمحے چہرہ صاف کر کے واپس مری۔ مسکرانے کی کوشش کی،،، لیکن آنسو ابل پڑے۔
اسلیے مسکرانے کا ارادہ یرک کرتی وہ گاڑی میں بیٹھ گی۔
کیا ہوا؟ کس کا فون تھا؟ "" اسکو خاموشی سے بیٹھتا دیکھ کر وہ اس کی "" طرف سے کھڑکی سے جھانکتے ہوئے بولا۔
نفسی گھر چلو،، پلیز۔ "" آنسو پیتے ہوئے کہا۔ اس کے انداز پر وہ جو س کا "" ارادہ رکھ تھا،، کچھ سوچ کر رک گیا۔ اور دوسری طرف سے آ کر بیٹھ گیا۔
ہم کہاں تھے ؟ "" بات جاری رکھنا چاہی تھی۔ مگر وہ جانے انجانے "" میں اس کے زخمی دل پر تیز دھار خنجر چلا گیا۔
وہ خاموشی سے کھڑکی کی جانب منہ کیے بیٹھی رہی،،، جیسے اسے دیکھا یا اسے جواب دیا تو پتھر کی ہو جانے کا خدشہ ہو۔ مصطفیہ نے ماتھا مسلا۔ اس کا رویہ کبھی کبھی سمجھ سے باہر ہونا تھا، جیسے آج۔
گھر کے سامنے گاڑی رکی تو وہ اس کی آوازوں کے باجود بھاگتی ہوئ اندر گی تھی۔ صد ُشکر تھا کہ سب کمروں میں تھے۔ اپنے کمرے میں پہنچتے ہی دروازہ لاک کیا،،، اور نیچے بیٹھتی چلی گئی۔
اللّ "" پوری قوت سے اس ذات پاک کو پکارا تھا جو دلوں کے حال "" بخوبی جانتا تھا۔
اللّ "" وہ کسی کا نام نہیں لے رہی تھی،، اس ذات باری کو ازیب سے "" چور ہو کر پکار رہی تھی۔ کہ شاید وہ اپنی قدرت کی ہلکی سی جھلک ہی دکھا دے ۔ دل درد سے پھٹنے کو تھا۔ سانسیں رک رک کر آ رہی تھی۔
آہہہہہہ "" بااواز روتے وہ وحس زدہ سی ہو کر بال نوچنے لگی۔ چہرہ "" آنسوؤں سے اس قدر بھیگ چکا تھا کہ دیکھنے والے کو یوں گماں ہونا جیسے وہ منہ دھو کر آئ ہو۔
وہ ہاتھوں کی ہتھیلی پر زور ڈالتی اٹھنے کی کوشش کرنے لگی،، اس چکر میں کی بار لڑکھڑائ۔ مگر آخرکار کامیاب ہو گی۔
آہستہ سے قدم اٹھاتے وہ پانی کے چگ سے گلاس بھر کر منہ کو لگا گی۔ مگر لرزتا وجود اس گلاس کا بوجھ اٹھانے سے قاصر تھا۔ یٹیچتا ًگلاس زمین بوس ہو گیا۔
وہ شدت سے روتی شاید اپنے حواسوں میں نہیں تھی۔ جلدی سے دیوانہ وار وارڈروب کی جانب بڑھی،، اور الماری سے ایک خوبصورت سا ڈبہ نکال کر لائ۔
چند فرینڈسپ کارڈز تھے،، اور وہ تحفے جو اس نے اب تک اسے دیے تھے۔
جن میں پرفیوم کی خالی بوتلوں سے لے کر ٹوٹی گھڑیاں،، اور دیگر چیزیں تھیں۔
آج فرینڈسپ ڈے تھا،،میں نے تمہارے لیے کارڈ بنایا،، تم میری ""
""فرینڈ ہو نا؟
میں نے تمہیں سب سے پہلے وش کیا کیونکہ میں تمہارا بیسٹ فرینڈ "" ""ہوں۔
یار کالج میں اتنی لڑکیاں دوستی کیلئے مرتی ہیں،، پر میں لفٹ نہیں "" کروانا،، پہلے ہی ایک چریل سے دوستی کر کے پچھتا رہا ہوں۔ مزید روگ ""نہیں پال سکتا تو یہ کہ ایک لڑکی ہے ۔ پیاری سی۔ اسلام آباد میں میرے ساتھ پڑھتی "" ""تھی۔ پلوشہ نام ہے اس کا
وہ بے وقوف ہی تو تھی،، جو دوستی کو محبت کا نام دے کر زندگی بھر کا روگ پال کر بیٹھ گی تھی۔ پوری قوت سے اس خوبصورت ڈبے کو پرے دھکیلا،،، سب کچھ بکھر گیا۔۔
اس بکھرے سامان کی مانند وہ بھی بکھرتی گھں پر سر ٹکائے پھوٹ پھوٹ کر رو دی۔
نجانے کتنی دیر وہ اپنا غم غلط کرنے کی کوشش کرتی رہی،، آنسو تھے کہ تھمنے کی بجائے برھتے چلے جا رہے تھے۔
کافی دیر بعد وہ اٹھی اور میز سے لیپ اٹھا کر لے آئ۔ نوٹ پیڈ کھولا تو گیارہ سال پہلے لکھا گیا اس کا اظہارِ محبت سکرین پر جگمگانے لگے۔
ہاں پورے گیارہ سال پہلے ہی تو اسے ادراک ہوا تھا،، کہ وہ دوستی سے بہت آگے نکل کر عشق ومحبت کی نگری میں قدم رکھ چکی ہے۔
جیسے جیسے پڑھتی جا رہی تھی،، اذیت میں اضافہ ہونا جا رہا تھا۔
کہنی سے منہ صاف کرتے لیپ ناپ سامنے رکھا۔
اور پھر میں نے اسے کھو دیا۔""
یوں لگا جیسے زندگی کی بھیڑ میں ہر کوئی ہاتھ چھوڑ کر مجھے تنہا کرگیا۔
وہ ایک تھا،، مگر اب لگ رہا ہے کہ تصویر کائنات کے ہر رنگ میں وہی تو تھا۔
اور پھر محبت ہار گئی ،،۔۔
قسمت چبی گی۔
سانس آ رہی ہیں مجھے،، دھڑکنیں بھی چل رہی ہیں،، کیوں ؟
کیا اور اذیتیں باقی ہیں ابھی ؟
کیا اور امتحان مٹنطر ہیں میرے ؟ "" وہ پھر سے سسکی۔ آنسوؤں کی رفتار میں تیزی آ گئی۔ لیپ ناپ کے کیبورڈ پر انگلیوں سے بھی زیادہ تیزی سے آنسو گرتے جا رہے تھے ،، جسے اس نے شرٹ کی آستین سے صاف کیا۔
وہ جو میں نے خواب دیکھے تھے،، ان کا کیا ؟""
وہ جو اس کی مسکراہٹ پر دل دھڑکتا تھا،، اس کے گھمبیر لہجے پر سانسوں کا تنفس بگڑنا تھا،، اس کی کئیر پر محبت ہر لمحہ ہر پل عشق میں بدلتی تھی،،، اس کا کیا؟ "" سر ہاتھوں میں گرا کر وہ سکرین کو دیکھتی گی۔ الفاظ دھندلے لگنے لگے تھے۔ وجود ہلکا ہلکا لرز رہا تھا۔ کمرے میں ایک طرف کانچ , ایک طرف بکھرے کارڈز اور اس کا دیا گیا سامان،، اور بیچ و بیچ کارپب پر پڑا اس کا لرزنا وجود۔
اس کی اذیت کی عکاسی اس سے بہتر انداز میں ہو سکتی تھی کیا؟
سر رونے کی شدت سے دکھنے لگا تھا۔ اس نے لیپ ناپ کی لڈ گرا دی۔ اور پیچھے پڑے کاؤچ سے کمر لگا لی۔ اور اذیت سے آنکھیں موندیں۔
ذہن میں جھماکہ ہوا تو پب سے آنکھیں کھولیں۔
مجھ سے اتنی شدت سے محبت مت کرنا،، کہ میری محبت ہار جائے۔ ""
"" نفی میں سر ہلاتے کہا تھا۔ ارتضیہ حدید مسکرایا تھا۔
مجھے روکنے کی بجائے آپ اپنے عشق کی شدتیں بڑھا دیں۔ کیونکہ "" ""میرا دل اس معاملے میں ذرا بے اختیار سا ہے۔
اسلام آباد کے کافی کارنر میں اس سے ملاقات کے دوران کہے گئے اس کے الفاظ یاد آئے۔
اس نے کتنا روکا تھا کہ شدت عشق مت کرنا،،مگر اس نے نہیں سنی تھی،،اس کے عشق کہ شدت کے سامنے الایا کا عشق ہار گیا تھا۔
اس نے کیوں نہیں مانی تھی اس کی بات ؟
لیکن وہ جھلی بھول گئی تھی کہ ارتضیہ حدید کے بس میں ہونا تو وہ اس جان لیوا بیماری میں کبھی خود کو مبتلا نہ ہونے دیتا۔
ارتضیہ حدید خدا کرے مر جاؤ تم۔۔ تمہاری شدت عشق نے برباد کر "" ڈالا مجھے۔ "" وہ پھوٹ پھوٹ کر رو دی۔ ضبط کرنے کی ہر کوشش ناکام ہوتی جا رہی تھی۔
اللّ کرے تم ساری زندگی خوشیوں کو یرسو۔ "" وہ اسے بدعائیں دے "" رہی تھی۔ زخمی دل کو سکون مل رہا تھا۔
تمہاری محبت تمہارے لیے وبال جان بن جائے۔ اس یکطرفہ محبت "" کی اذیت میں ساری زندگی جلتے رہو۔ "" تیز تیز روتے نفی میں سر ہلایا تھا۔
معاملہ برداشت سے باہر تھی۔
اللّ مجھے سزا دی ہے نا آپ نے؟""
میں دوسروں کو برباد کرنے چلی تھی،،، آپ نے قسمت کا ایسا چکر چلایا میں برباد کیا مر ہی گی۔ "" کوئی اتنا کیسے رو سکتا ہے؟
کیا محبت اتنی جان لیوا ہوتی ہے؟
اگر یہی محبت ہے تو ایسی محبت بھلا کس کام کی جو خدا سے شکوہ اور بے گناہ کو بد دعائیں دینے پر مجبور کر دے۔
آنسو ،، اور زارو قطار رونا اب سسکیوں میں بدل گیا تھا۔ رونے کی شدت سے ناک بہنے لگی،، جسے وہ وقفے وقفے سے شرٹ کے ساتھ صاف کر رہی ییسٹ تھی۔ سر میں درد کی ی اٹھ رہی تھیں۔
""پیاری ہے وہ ؟""
""بہت""
اس کا جملہ سنائ دیا تو وہ جلدی سے اٹھ کر شیشے کے سامنے گی۔ رونے کی زیادتی سے سرخ پڑتی آنکھیں،،، لال پڑنا ناک اور آنسوؤں سے یر چہرہ، وہ اپسرا تھی۔۔
حسن کی دولب سے مالا مال۔
اسے میری خوبصورتی کیوں نظر نہ آئ ؟ "" ایک ایک نقش کو چھوتے "" خود سے سوال کیا۔
""محبت کرتے ہو اس سے"" ""شاید""
کاش تم کہہ دیتے نہیں ،، نہیں کرنا محبت۔""
پسند ہوتی تو شاید صبر آ جانا ،،، مگر تم نے تو اسے محبت ہی بنا ڈالا۔ "" منہ پر سختی سے ہاتھ جمائے خود کو چلانے سے روکا۔
میڈم سب ناشتے پر ویب کر رہے ہیں "" دروازے پر دستک پر اس کے "" آنسو تھمے۔ باہر ملازمہ تھی۔ نگاہیں بے ساختہ گھڑی کی جانب گئیں،،، اور ساکت رہ گئیں۔ صبح کے دس بج رہے تھے۔ وقت کا اندازہ ہی نہیں ہوا تھا اسے۔ کیا وہ اتنی دیر روتی رہی تھی۔ ؟ شیشے میں اپنی آنکھیں دیکھتے اسے جواب مل گیا تھا۔
ایک نگاہ کمرے پر ڈالی۔ وہ بکھرا ہوا تھا ،،۔ مگر اس کا وجود تو اس سے بھی زیادہ بری طرح بکھرا تھا۔
وہ مردہ قدم اٹھاتی واشروم کی جانب بڑھ گئی۔ آدھے گھنٹے بعد وہ دوبارہ شیشے کے سامنے آ کھڑی ہوئی۔
فاؤیدیشن اٹھا کر سرخ ہوتی ناک اور آنکھوں کے نیچے لگائ۔ اس کی شل ٹانگیں اس کے اپنے ہی وجود کا وزن اٹھانے سے قاصر تھی۔ رونے کی شدت سے چکر آ رہے تھے۔
خود پر ایک نگاہ ڈالی تو وحس سی ہونے لگی۔ چہرے پر بھی فاؤیدیشن لگا کر سرخی کم کرنے کی کوشش کی۔
بگڑی آنکھوں پر گہرا سموکی میک اپ کر کے ان کی حالت بہتر کی۔ اس دوران آنسو روکنے کی غرض سے دانتوں پر اتنی سختی سے دانت جمائے ہوئے تھی،، کہ ٹوٹنے کی قصر ہی باقی تھی۔
دوپٹہ گلے میں ڈال کر اپنا بیگ اٹھا کر وہ باہر نکل گئی۔
اس نے سوچ لیا تھا کہ اسے کیا کرنا ہے۔
موم سے کہہ دینا ضروری کام سے جا رہی ہوں۔ جلدی واپس آ جاؤں "" گی۔ "" ملازمہ سے کہہ کر وہ پورچ میں کھڑی ایک گاڑی نکال کر ہواؤں سے باتیں کرتی منزل مقصود کی جانب چل دی۔
دروازہ کھولو "" اس وسیع وعریض گھر کے سامنے کھڑے درجنوں "" گارڈز کو دیکھ کر وہ بری طرح ھپکاری۔
گلا بیٹھ چکا تھا،، اس لیے چلانے کے باجود مدھم سی آواز نکلی۔
میم اس طرح بنا پرمیشن کے الاؤ نہیں ہونا۔ "" گارڈ گھگیاتے ہوئے "" بولا۔ اس کی گاڑی سے وہ ایک امیر زادی لگ رہی تھی،، لیکن اجازت کے بغیر اندر بھیجنا بھی ان کے اختیار میں نہ تھا۔
ابھی فون کرو،، اور بولو الایا فاطمہ ملنے آئ ہے۔ "" گارڈ اس کے رعب "" سے خاتف ہونا کال ملانے لگا،، اگلے ہی لمحے فورا اجازت دی گئی تھی۔
ایک قہر آلود نگاہ باوردی گارڈز پر ڈال کر وہ اندر بڑھ گی۔
یہ ان کے گھر سے کی گبا برا تھا،،، خوبصورتی میں بھی اپنی مثال آپ تھا۔
مگر وہ اس کا گھر تھوڑی دیکھنے آئ تھی۔ چند قدموں کے فاصلے پر اسے باوردی ملازمہ ملی،، جو اپنی تقلید میں اسے لیے چلتی گئی۔
لاؤنج میں داخل ہوتے ہی سیدھا نگاہیں اس پر گئیں جو ٹراؤزر شرٹ میں ملبوس ہاتھوں سے ماتھے پر بکھرے بال سنوار رہا تھا۔
مبارک ہو ارتضیہ حدید۔ میں سراپا مجسم پوری کی پوری اپنی شکست "" اور تمہاری جیت کا اعلان کرنے سر کے بل تمہارے پاس دوڑی چلی آئ "" اس کی گلا بیٹھنے کے باوجود ہلکی مگر کاٹ دار آواز پر وہ اس کی جانب پلٹا جو شلوار قمیض میں ملبوس کندھے پر دوپٹہ ڈالے اسے بھسم کرنے کے سے انداز میں دیکھ رہی تھی۔
اس کی آنکھوں میں کانچ کے بکھرے ٹکڑے اور خود سے شدید نفرت دیکھ کر دل کسی انہونی کے احساس سے سکڑ کر پھیلا۔