نو گھنٹے ہونے کو تھے ،، رات کے دس بج چکے تھے لیکن اس کی لاکھ کوششوں کے باجود اس کھڑوس ڈاکٹر نے ڈسچارج نہ کیا۔ وہ تو بعد میں پتا چلا کہ وہ یہاں کا مالک ہے، اور شاید اس کے تیوروں سے اندازہ لگا چکا تھا کہ یہ لڑکی ریسٹ تو بلکل نہیں کرے گی۔
اس نے اس خبر کو خوبصورتی سے سب سے چھپایا ہوا تھا،، اور اطمینان سے مرحا اور عالیہان سے بات کر چکی تھی۔
وہ یونہی سوچوں میں گھری لیٹنے کے سے انداز میں بیٹھی تھی کہ کوئی ناک کر کے اندر آیا۔
مصطفیہ کو سامنے دیکھ کر حیرت کے ساتھ ساتھ بے یقینی بھی ہوئی۔ وہ یہاں کیسے آ سکتا تھا؟
اسے کس نے بتایا تھا۔ ؟
مختلف سوالات نے دماغ میں انگڑائی لی۔
لیکن اس کے آنے پر دل کھل اٹھا تھا۔ ارتضیہ حدید کی باتیں،، اور وہ خود کہیں دور چلا گیا تھا۔
اس وقت صرف سامنے کھڑے شخص کے گرد سوچوں کا دایرہ گھوم رہا تھا۔
صرف مصطفیہ م کمال کے گرد۔
وہ بے ساختہ مسکرا دی۔
دل چاہ رہا ہے ابھی تمہارے اس کارنامے کے نظارے ماموں اور آنی "" کو کرواؤں۔ نا کہ تمہیں دو دو لگائیں وہ۔ "" ہاتھ میں پکڑا پھولوں کا گلدستہ اس کے اوپر یوں پھینکا جیسے یہ لا کر صرف تیمارداری کا فرض نبھایا ہو۔
پھول خوبصورت ہیں۔ "" بے ڈھنگا سا جواب آیا تھا۔ مصطفیہ نے "" آنکھیں سکیڑ کر اسے دیکھا جو نازہ گلاب کی خوشبو خود میں انار رہی تھی۔
گھر چلو "" جوابا اًس سے بھی عجیب و غریب بات آئ تھی۔""
تمہیں کیسے پتا چلا؟ "" ایک گلاب کا پھول نکال کر باقی اس نے سائیڈ "" ٹیبل پر رکھے،،، اور اس کی بات کو سرے سے ہی نظر انداز کرتے پوچھا تھا۔
بنا سر پیر کے باتیں کرتے وہ عجیب ہی لگ رہے تھے۔ ہاں البتہ یہ بنا سر پیر کی باتیں وہ خود اچھے سے سمجھ رہے تھے۔
تمہارے ڈرائیور نے فون کر کے بتایا ہے۔""
مل گیا جواب۔ اب اٹھو ،، اور گھر چلو۔ "" غصے سے دانت پیستے ایک ہی جملے میں جواب کے ساتھ ساتھ حکم نامہ بھی جاری کر ڈالا۔
نہیں۔ دو ہفتوں بعد شوٹ ختم ہو جائے گی۔ پھر آؤں گی کچھ دنوں "" کیلئے۔ "" مصطفیہ جو فون پر کسی سے کہہ فلانیب کی بکنگ کروا رہا تھا،، اس کی بات پر فون ہاتھ سے چھوٹتے چھوٹتے بچا۔
اس ٹوٹی نانگ کے ساتھ شوٹنگ کرو گی تم ۔ دو ہفتے کیا ،، تین ہفتے "" ""ریسٹ کرنا ہے۔ ڈاکٹر سے ملا ہوں میں۔
انداز دو ٹوک تھا۔
ڈاکٹر نے کہا میں نے مان لیا۔""
ہئہہہ ہہہہ۔
کہا نا دو ہفتوں بعد آ جاؤں گی۔ "" وہ ضدی ہو رہی تھی،،، مصطفیہ نے غصے سے اسے دیکھا۔ جو پھول ہاتھ میں پکڑے اس کے ساتھ کھیل رہی تھی۔
میں اٹھا کر لے جاؤں گا تمہیں۔ "" غصے سے اسے گھورا، اور پھول "" ہاتھ سے پکڑ کر دور اچھالا۔
پاؤں میں چوٹ لگی ہے ۔ بازوؤں میں ابھی بھی دم خم ہے۔""
ک دیکھتی ہوں کس میں ہمت ہے کہ مجھے یہاں سے لے کر جائے۔ "" غصے سے اسی کے انداز میں کہتے گلدستے سے ایک اور پھول نکالا۔ جس کا حال بھی مصطفیہ نے ویسا ہی کیا تھا۔
تم کیا چاہتی ہو کہ تمہارا مقصد بتا دوں سب کو ؟ "" کچھ سوچتے ہوئے "" وہ ایک دم مسکرا کر ذرا سا فریب ہوا تھا۔ الایا کا چہرہ پھیکا پڑا۔
کونسا مقصد؟""
کوئی مقصد نہیں ہے میرا،، فلم کرنا شوق تھا میرا۔ "" اس کے لڑکھڑاتے لہجے پر مصطفیہ نے متایرکن انداز میں سر ہلایا۔
میں نے تو فلم کا ذکر ہی نہیں کیا۔ الایا میڈم۔""
ویسے تمہیں کیا لگتا ہے کہ ایس پی پولیس کیا غنچے کھیل کر بنا ہوں یا نقلیں مار کر۔
تم نے مجھے نہیں بتایا۔ تو تمہیں لگا میں ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھ جاؤں گا اور تماشا دیکھوں گا۔ "" سرگوشی نما انداز میں کہتے آخر میں ناسف سے سر ہلایا۔
تم جاؤ یہاں سے "" اس کے لہجے سے الایا کو لگا کہ اس کا راز فاش ہو کر ہی "" رہے گا۔ خوف اور گواہ سے ماتھے پر پسینے کے قطرے ابھرنے لگے۔
دو آپشن ہیں۔""
یا تو دو ہفتوں کیلئے گھر چلو،، یا پھر میں ابھی سب کو بتا دوں گا۔ "" فرار کی تمام راہیں بند کرتے وہ اسے مکمل بے بس کر گیا۔ وہ تھک کر تکیے پر سر گرا گی۔
جب سب جانتے ہو،، تو یہ بھی پتا ہو گا کہ صرف ڈیرھ ماہ باقی ہے۔ اور "" یہ چوٹ میرے لئے کتنی ضروری تھی،، یہ بھی جانتے ہی ہو گے۔"" بے بسی سے کہا تھا۔ اس شخص کا کیا بھروسہ تھا کہ ابھی فون کر کے سب کو بتا دیتا۔ اسے یقین تھا کہ اس کے بعد عالیہان اور مرحا اسے گھر میں ہی بند کر دیتے۔ فلم کرنا تو دور کی بات ۔۔
تم نے جان بوجھ کر خود کو نقصان ہیتحاپا ہے نا "" اس کی جانچتی نگاہوں "" میں دیکھتے الایا نے نفی میں سر ہلایا۔
خیر پانچ تک گنوں گا میں۔ جلدی سے فیصلہ کر لو۔ کونسا آپشن منتخب "" پیت کرنا ہے۔ "" پاس پڑے صوفے پر شاہانہ انداز میں ھنے کہا تھا۔
الایا نے حیرت سے آنکھیں پھیلا کر اسے دیکھا جسے وہ نظر انداز کر گیا۔
""پانچ۔""
دیکھو۔۔ دو ہفتوں میں شوٹ لازمی طور پر مکمل کرنا ہے۔ کیونکہ باقی "" تکنیکی کام ہونے ہیں فلم کے۔ تبھی تو اکتوبر میں ریلیز کر سکیں گی۔ "" وہ اٹھ کر بیٹھی اور اسے دیکھا جو سن کر بھی ان سنی کر رہا تھا۔
""چار""
پلیز سمجھنے کی کوشش کرو۔۔ "" منت کرنا چاہی تھی۔""
""تین""
موم دو ہفتے کیا دو مہینے گھر سے نہیں نکلنے دیں گی۔ میں اس معاملے کو "" جلد از جلد ختم کرنا چاہتی ہوں۔ "" ادنی سی کوشش کی تھی،، جو رائیگاں گی۔
""دو""
میں اپنا خیال خود رکھ سکتی ہوں،، تمہیں کیا مسئلہ ہے، کیوں بنا بنایا کام "" بگاڑنے آ گئے ہو؟ "" جب وہ منتوں سے نہیں مانا،، تو وہ زچ ہوتی اس پر چلائ تھی۔ مصطفیہ ڈھیٹ بنا مسکرا دیا۔
""ایک"" کہہ کر فون نکال کر اس کے سامنے لہرایا ۔ اس کا اوپر کا سانس اور اور نیچے کا نیچے رہ گیا۔ جو اتنی منتوں پر بھی نہیں مانا تھا ،،، وہ اب کیسے مانتا۔
تمہیں اللّ کا واسطہ ہے۔ م ماموں کا،، ممانی کا واسطہ ہے۔ منہا کا۔""
""بلکہ تمہیں میری قسم ہے فون مت کرنا۔
فون پر چلتی اس کی انگلیاں آخری جملے پر ساکت رہ گئیں۔
تمہیں اللّ کا واسطہ ہے۔ م ماموں کا،، ممانی کا واسطہ ہے۔ منہا کا۔""
""بلکہ تمہیں میری قسم ہے فون مت کرنا۔
فون پر چلتی اس کی انگلیاں آخری جملے پر ساکت رہ گئیں۔
نظریں اٹھا کر اسے دیکھا جو اسے کسی صورت نہ مانتا دیکھ کر اب بے بسی سے ہاتھوں میں سر گرا کر بیٹھی ہوئی تھی۔
پھر تو میں ضرور کروں گا۔ کیونکہ مرنا تو تم نے ویسے ہی ہے،،، اس "" ٹوٹی نانگ کے ساتھ وہاں ڈانس کرو گی،، اس سے اچھا نہیں ہے میرے ہاتھوں مر جاؤ۔ "" الایا نے سر اٹھا کر اسے دیکھا جو اب بھی فون پر مگن تھا۔
لفظ ڈانس پر وہ نگاہیں چرا گئی ۔ مگر پھر جلدی سے بولی۔
کمینے انسان ہو تم۔۔ تمہیں کس منہ سے سمجھاؤں،، کس زبان میں ""
""بتاؤں کہ اتنا آگے آ کر پیچھے گی تو برباد ہو جاؤں گی۔
مصطفیہ اسکو بری طرح بے بس دیکھتا فون وہیں پھینک کر اس کے پاس آیا۔
اس کمینے انسان کو بتانا پسند کرو گی کہ یہ سب کر کے بھی اگر ناکام ہو گئی "" تو کیا کرو گی؟ "" اس کے سر پر پہنچتے لفظ کمینے انسان پر خاصا زور دیا تھا۔
تم بدعا دے رہے ہو ؟ "" اس قدر بے تکی بات پر اس نے پاس پڑا "" گولیوں کا پتہ اس پر پھینکا۔ دل تو تھپڑ مارنے کا چاہ رہا تھا،، مگر یربیت اور سامنے بیٹھی لڑکی کی ہمت اس بات کی اجازت نہیں دیتی تھی۔
اتنا مت بکھیرو خود کو کہ ساری زندگی سمٹنے میں گزر جائے۔ "" وہ "" لب کچل کر رہ گئی۔ مصطفیہ اس کے تاثرات دیکھتا رہا۔
ہو گیا بھاشن۔ اب جاؤ۔ "" اسے پرے دھکیلا تھا۔ وہ جو اس افتاد پر تیار "" نہیں تھا،، گرتے گرتے بچا۔
تم سے بری بے وقوف لڑکی شاید ہی کوئی ہو۔ "" سیدھا ہو کر بگڑا "" تنفس سنبھالتے ہوئے اپنے پھول واپس اٹھاتے ہوئے کہا تھا ۔
یہ تو دیتے جاؤ "" اسکو پھول لے جاتے دیکھ کر جلدی سے بولی۔""
بیماروں کیلئے ہیں۔ تمہاری زبان کے جوہر دیکھ کر لگ رہا ہے کہ اس کی "" تمہیں بلکل ضرورت نہیں ہے۔
فون صوفے سے اٹھاتے ہوئے باہر کی طرف قدم بڑھائے۔""
ناراض ہو کر جا رہے ہو؟ "" وہ بے ساختہ رکا۔""
نہیں "" پلٹ کر جواب دیا تھا ۔ وہ بیڈ پر بیٹھی بظاہر ریلیکس تھی۔ مگر "" چہرے پر درد کے واضح تاثرات تھے۔
ناراضگی تو اسے دیکھتے ہی اڑن چھو ہو جاتی تھی۔ کیونکہ وہ کچھ زیادہ ہی معصوم صورت تھی۔
پھر پھول تو واپس دے جاؤ "" اس کے گھمبیر لہجے پر دل کی برھتی "" دھڑکنوں کو بمشکل سنبھالتے ہوئے کہا۔ مصطفیہ ہلکا سا مسکرا دیا،، وہ بھی طمانیب سے مسکرا دی۔
کیچ "" گلدستہ اس کی طرف اچھالا۔۔ پھول گلدستے سے نکل کر اس پر "" بکھرتے چلے گئے۔ پتیاں بیڈ پر اور اس کے چہرے پر گر گئیں۔ پھولوں کا بھی یہی حال تھا کچھ نیچے گر گئے۔ وہ پھولوں کی نرماہئ اور اس قدر فلمی سین پر کھکھلا دی ۔
مصطفیہ اسکو مسکرانا دیکھ کر شدید خدشات کے باجود بھی خدا حافظ کہتا باہر نکل گیا۔ پیچھے وہ درد اور ارتضیہ حدید کی باتوں کو بھولے نجانے کتنی ہی دیر پھولوں میں مگن رہی۔
ت ٹ اس کی آمد بری خوبصورت ثابت ہوئی تھی۔
آپ کو ابھی نہیں آنا چاہیے تھا۔ "" میک اپ روم میں بیٹھی وہ ہاتھوں "" میں چوڑیاں ڈال رہی تھی۔ تین دن بعد وہ شوٹ پر واپس آ گی تھی۔ اور اب فراک زیب تن کئے ڈانس کی شوٹنگ کیلئے تیار بیٹھی تھی۔ میک اپ آرٹسٹ اس کا میک اپ کر جا چکی تھی۔
پاؤں مکمل طور پر ٹھیک نہیں ہوا تھا،، مگر وہ تھی کہ جلد از جلد یہ فلم مکمل کرنا چاہتی تھی،، چاہے جیسے بھی۔ ارتضیہ اس کے پاس آ کر کھڑا ہوا۔ یہ کافی کارنر کے بعد ان کی پہلی ملاقات تھی۔
شاید آپ بھول رہے ہیں کہ اگلے ہفتے شوٹ مکمل ہونا ہے۔ ریلیز میں "" صرف ڈیرھ ماہ باقی ہے "" خود پر طائرانہ نگاہ ڈالتے اسے جواب دیا تھا۔ اس واقعے کی رمق تک نہ تھی۔
آئٹم نمبر کیلئے کسی اور ہیروئن کو ہایر کر لیا ہے۔ آپ کو صرف یہی گانا "" چھ کرنا ہے۔ "" کانوں میں مکہ ڈالتے ہاتھ تھم سے گئے۔ ہونٹوں پر چھ مسکراہٹ پھیل گئی۔ اگلے ہی لمحے یہ مسکراہٹ سمٹی۔ مکہ پہن کر وہ پلٹی،، اور اس تک پہنچی۔
اس عنایب کی وجہ جان سکتی ہوں؟ "" دونوں ہاتھ سن پر باندھے "" اس کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالتے پوچھا۔
ارتضیہ نے اس کے وجود سے نگاہیں چرائیں۔
آگے بڑھ کر سٹینڈ سے واسکٹ اٹھا کر پہننے لگا۔ میک اپ روم خالی ہو چکا تھا۔
اب صرف وہ دونوں وہاں موجود تھے۔
آپ فکر نہ کریں۔ محبت میں نہیں کر رہا یہ سب۔""
ویسے بھی محبت میں زن مزید بن جانے کا قائل بلکل نہیں ہوں۔ "" اس نے شرارت سے کہا تھا،، مگر الایا کے چہرے کا رنگ پھیکا پڑا۔ وہ ابھی تک اس سے محبت جاری رکھے ہوئے تھا۔
پھر ؟ "" وہی سوال دہرایا تھا۔ وہ ہنوز اس سے رخ موڑے شیشے کے "" سامنے کھڑا سبب کیے ہوئے بالوں کو سبب کر رہا تھا۔ وہ اس سے نگاہیں چرا رہا تھا،،الایا اچھے سے جانتی تھی۔
دو شرائط باقی تھیں،، ان میں سے ایک آپ کے کہے بغیر پوری کر "" دی۔ کیونکہ جلد یا بدیر آپ یہی کہنے والی تھیں۔
اس پاؤں کے ساتھ آئیٹم سانگ کیا آپ یہ سانگ بھی کر لیں تو غنیمت ہو گا۔ "" الایا نے حیرت سے اس کی پشت دیکھی۔ وہ واقعی یہی شرط رکھنے والی تھی،، وہ کیسے جان گیا تھا؟
بے ساختہ سوال امڈا۔
بنا کوئی نایر دیے وہ باہر نکل گئی۔ ارتضیہ نے اس کے جاتے ہی پیچھے مر کر دیکھا جہاں سے وہ گی تھی۔ سپاٹ چہرے کے ساتھ وہ ڈریسنگ کو ٹیک لگائے کی لمحے کھڑا رہا ۔ دماغ میں پچھلے کی دونوں سے صرف اور صرف اس کے جملے ہی گونج رہے تھے۔ وہ چاہ کر بھی چھٹکارا نہیں حاصل کر پا رہا تھا۔
ڈائیریکٹر نے اپنی زندگی کا بدیرین گانا ریکارڈ کیا تھا۔ جس میں نہ تو کپڑے مناسبب رکھتے تھے،، وہ ان کپڑوں میں پیاری لگ رہی تھی،،مگر فراک کا گھاؤ اتنا مختصر تھا کہ ڈانس سیپس بری طرح دب گئے۔
اوپر سے فریکچر زدہ پاؤں نے ساری کثر نکال دی تھی۔
ڈائریکٹر نے بارہاخود کو کوسا کہ کیوں گانوں کی شوٹنگ آخر میں رکھی؟
پوری فلم کی کامیابی کا دارومدار گانوں پر ہونا ہے ، جبکہ یہ گانا اس کے معیار پر تو کم از کم پورا نہیں ایرا تھا۔ شکر تھا کہ آئٹم نمبر کسی اور اداکارہ نے کیا تھا۔
ارتضیہ حدید۔ یہ شخص اور یہ نام اسے کتنا زہر لگا تھا، وہ بتانے سے قاصر تھا۔
ہر معاملے میں اس کے خلاف جا کر ایسی لڑکی کی حمایب کرنا،، جو ابھی اپنا ڈتبیو کر رہی تھی۔
بیک اپ سے پہلے چند فوٹو شوٹ ہونے تھے،، ہیرو ہیروئن اور دوسری کاسب کے۔ کیونکہ فلم کی پروموشن کے دروان ان تصاویر کو بینرز پر آویراں کیا جانا تھا۔
یہ ایک بولڈ فوٹو شوٹ ہو گا۔ جس پر ذرا سا بھی اعترض ناقابل ِ"" برداشت ہو گا۔ "" ارتضیہ کو وارننگ کرتی نگاہوں سے دیکھتے ایک نظر جینز شرٹ میں اعتماد سے بیٹھی اس اداکارہ پر ڈالی جو ابھی اس انڈسٹری میں مکمل طور پر آئ نہیں تھی،، لیکن سب کو اپنے اشاروں پر ضرور نچوا رہی تھی۔
نجانے اگر وہ یہاں قدم جما لیتی تو کیا کیا غضب کرتی۔
""ضرور۔ کیوں نہیں۔""
ارتضیہ جس نے کچھ کہنے کیلئے لب کھولے ہی تھے،، اس کی بات پر جھٹکے سے پلٹا۔ وہ اطمینان سے صوفے پر بیٹھی کافی پی رہی تھی۔ نگاہیں سامنے پڑے کپڑوں پر اٹکی تھیں۔
وہ اب کیا کہہ سکتا تھا،، وہ تو ان بولڈ شوٹس کا عادی تھا،، اب جب کہ وہ خود راضی تھی تو اس کے انکار کی گنجائش ہی نہیں بچتی تھی۔
شوٹ صرف ایک دفعہ ہی ہو گا،، بار بار نہیں۔ "" باور کرواتے ہوئے "" وہ اٹھ کھڑی ہوئی۔۔ اور سامنے پڑے کپڑوں کو دیکھنے لگی۔ مغربی طرز کے کپڑے جنہیں پہننے کیلئے ہمت اور حوصلے کی ضرورت تھی۔
اب برقع پہننے کا مت کہنا۔""
ان میں سے ہی کوئی لباس منتخب کرنے ہیں ۔ "" اس قدر بدتمیزی پر ارتضیہ بل کھا کر رہ گیا۔ غصے بھری نگاہ ڈائیریکٹر پر ڈالی جو سر ھبکنے سگار سے لطف اندوز ہونے لگا تھا۔ دوسری نگاہ اس پر ڈالی جو کافی کا مگ ایک ہاتھ میں پکڑے ،، کپڑے دیکھنے میں مگن تھی۔ نگاہ ملنے پر وہ نظریں چرا گئی۔
شام کے وقت شوٹ ہونا تھا۔ سلک کی فیروزی رنگ کی سٹایلس سی شرٹ کے ساتھ کالے رنگ کی بھڑکیلی پینٹ پہنے ہوئے تھی۔ بالوں کو ہائ ٹیل میں مقید کیا گیا تھا،، جبکہ اس کے مدمقابل ارتضیہ کالے رنگ کی جیکٹ ، کے ساتھ سفید شرٹ اور جینز پہنے ہوئے تھے۔
فوٹوگرافر نے انہیں مختلف پوز سمجھائے،، بلکہ صرف الایا کو سمجھائے،، کیونکہ ارتضیہ حدید کا تو یہ معمول کا کام تھا۔
ڈائیریکٹر کے متوجہ کرنے پر وہ چونکا۔ اس کے پاس جانے کیلئے ہمت کی کمی سی لگی۔
سبب پر ہر کسی کی نگاہیں اس کے وجود ہر جمی تھیں۔ ارتضیہ نے غصے سے مٹھیاں بھینچ لیں۔
مختلف پوز پر وہ دونوں تصاویر بنوانے لگے۔
سر سمائل پلیز "" فوٹوگرافر بولا تو الایا نے نظریں اٹھا کر اسے دیکھا،، "" جو سرخ چہرے کے ساتھ بمشکل اسے اپنے ساتھ لگائے شوٹ کروا رہا تھا۔
فوٹوگرافر کے کہنے پر وہ جبرا مسکرا دیا۔
اس کی آنکھوں میں دیکھ کر مسکرانا کتنا مشکل تھا،، ارتضیہ حدید بتانے سے قاصر تھا۔ وہ دونوں فریب کھڑے تھے،،مگر پھر بھی کوسوں دور۔
""Next outfit please "" ایک گھنٹے بعد وہ دوسرے کپڑوں میں موجود تھے۔ شوٹنگ کیلئے جگہ کو خوبصورتی سے سجایا جا چکا تھا۔
چیتا پریب شرٹ کے ساتھ مغربی طرز کی جینز پہنے،، بالوں کو کھلا چھوڑے وہ اس سے پہلے شوٹ پر موجود تھی۔ اس حلی میں اس سے نگاہیں چرانا مشکل کام تھا۔
اس کی جینز کی طرح کی جیکٹ پہنے،، ہای نیک سٹائل ٹی شرٹ کے ساتھ جینز پہنے وہ بے حد وجیہہ لگ رہا تھا۔
ڈائریکٹر کی ہدایات کے مطابق صوفے پر وہ شاہانہ انداز میں بیٹھا تھا۔ جبکہ صوفے کے ساتھ بنی جگہ پر وہ ٹھوڑی تلے ہاتھ ٹکائے بیٹھی تھی۔ اس طرز پر کی تصاویر بنائی گئیں۔ دونوں کی الگ الگ بھی صوفے پر کئی تصاویر بنائی گئیں۔
اس کے بعد تین اور کپڑوں میں ان کا مکمل فوٹو شوٹ ہوا۔ رات کے بارہ بجے وہ واپس ہوپل گی۔ ارتضیہ گاڑی لیے بے مقصد سا اسلام آباد کی سڑکوں پر گاڑی دوڑانا رہا۔ ماتھے پر کی بل موجود تھے،، لب سختی سے آپس میں پیوسب کیے وہ ضبط کا دامن بمشکل تھامے ہوئے تھا۔
دل چاہ رہا تھاکہ سب کچھ تہس نہس کر ڈالے۔
وہ لیپ ناپ پر کوئی انگلش فلم دیکھ رہا تھا۔ گھڑی رات کا ایک بجا رہی تھی۔
دفعتاً فون کی چنگھاڑتی آواز کمرے میں پھیلے سکوت میں ایٹسار پیدا کر گی۔
نمبر دیکھ کر حیرت ہوئی۔ رات کے ایک بجے وہ اسے فون کر رہی تھی،، یقیناً کوئی خاص وجہ ہی تھی۔
کیا ہوا ہے، سب ٹھیک ہے ؟ "" جس جگہ پر وہ موجود تھی،، ہر وقت "" اس کی سلامتی اور حفاظت کو لے کر کھٹکا ہی لگا رہتا تھا۔ ٹیک چھوڑ کر وہ جلدی سے سیدھا ہوا بنا سلام دعا کے جلدی سے پوچھنے لگا۔
ایک کام ہے تم سے "" ہوپل کے کمرے میں موجود کاوچ پر بیٹھی وہ "" شدید اضطراب کا شکار تھی۔ ایسے موقع پر جو شخص یاد آیا تھا،، بنا سوچے سمجھے اسے فون ملا چکی تھی۔
بولو "" لیپ ناپ سائیڈ پر رکھ وہ بیڈ سے نیچے ایرا اور بالوں میں ہاتھ "" پھیرنا وہ ٹیرس پر نکل گیا۔
اس کو فون تو کر لیا تھا،، مگر بولنا مشکل ٹرین کام لگ رہا تھا۔ دوستی ،، محبت سب اپنی جگہ مگر مخالف جنس ہونے کے باوجود جھجھک آڑے آ گی تھی۔
فلم کے متعلق بات ہے ؟ "" دوسری طرف سے خاموشی محسوس "" کرتے لب بھینچ کر کہا تھا۔ اس قدر درست تکے پر الایا کے ہاتھ سے فون چھوٹتے چھوٹتے بچا۔
م "" وہ ہلکا سا منمنائ۔""
میں سن رہا ہوں "" کافی دیر خاموشی محسوس کرنے کے بعد وہ پھر سے "" بولا۔ یہ سوچ کر ہی ماتھے پر تیوریاں چرھ آئ تھیں کہ نجانے کونسی ایسی بات ہے جو وہ اس قدر یدبدب کا شکار ہے۔
کچھ تصاویر ڈیلیٹ کروانی ہیں۔ "" آنکھیں میچے فون پر گرفت کمزور "" ہوئی۔ لب سختی سے دانتوں تلے دبائے وہ خود کو رونے سے باز رکھنے لگی تھی۔ اس شخص کے سامنے آنسو ناچاہتے ہوئے بھی بہہ جاتے۔
خود کو اس کے غصے کیلئے مکمل طور پر تیار کر چکی تھی، مگر دوسری طرف سے آنا جواب ساکت کر گیا۔
فوٹوگرافر کون تھا ؟ "" مٹھیاں بھینچ کر کہا تھا۔ وہ دیکھے بغیر بھی "" جان گیا تھا کہ کس طرح کی تصاویر ہوں گی۔
مپس ج کر دوں گی "" اس کے سرد لہجے سے بچنے کی خاطر جان چھڑانی چاہی "" ۔
جو پوچھا ہے وہ بتاؤ۔ "" اس کی غصے بھری آواز پر الایا نے جلدی سے "" فون کاٹ دیا۔ مصطفیہ نے غصے سے فون کو گھورا۔
بپ مپسفپکپس اس سے پہلے وہ جذبات میں آ کر فون دیوار پر مارنا،، ج کا نون آیا۔
بیتمپس پاس پڑی کرسی پر ھنے ج پڑھا۔
فوٹوگرافر کا نمبر ،،نام اور سبب کا ایدریس بھی تھا۔
فون ہاتھ میں گھماتے کسی کو فون ملایا تھا۔
اس ایدریس سے اور فوٹوگرافر سے آج کھینچی گئی تصویروں ڈیلیٹ کروا "" دو۔ صبح کا سورج طلوع ہونے سے پہلے تصویروں کا نام و نسان تک نہیں ہونا چاہیے "" کسی کو فون کرتے جلدی سے کہا اور اگلے ہی لمحے فون بند کر ڈالا ۔
صوفے پر لیٹتے دونوں انگلیوں سے ماتھا مسلا۔ فلم کی مناسبب سے یہ نہایت معمولی بات تھی۔ مگر وہ اداکارہ نہیں تھی۔ وہ تو ان دیکھی جبکہ میں خود کو جھلسا رہی تھی۔ جبکہ ارتضیہ جانتا تھا کہ وہ اپنے مقصد میں کامیاب ہو کر بھی ناکام ہو جائے گی۔
پاگل ہو جاؤں گا تمہاری حفاظت کے چکر میں۔ "" فون کھول کر اس کا "" واٹس ایپ نکالا۔ جہاں آنلائن لکھا شو ہو رہا تھا۔
اگلے ہی لمحے نائپنگ لکھا نظر آنے لگا۔ وہ اٹھ بیٹھا۔ اور فون پکڑ کر انتظار کرنے لگا۔
مگر یہ انتظار انتظار ہی رہا کیونکہ صبح تک وہاں محض نائپنگ ہی لکھا نظر آ رہا تھا۔
دونوں ہاتھ میں فون پکڑے ساری رات بیٹھے رہے۔
ایک طرف الفاظ کی کمی تھی،، تو دوسری طرف انتظار لاحاصل۔
مپس یہ جانتے ہوئے بھی کہ کوئی ج نہیں آئے گا،، وہ منتظر تھا۔
""کام ہو گیا"" مٹس پورے دس گھنٹے مسلسل نائپنگ شو ہونے کے بعد ج آیا تھا۔ مصطفیہ نے بے یقینی آنکھیں کیڑ کر وہ تین لفظی جملہ دیکھا،، جس کی خاطر وہ پوری رات منتظر رہا تھا۔