Chapter 42: سدا یہ سن آئے ہیں کبھی بوجھل

سدا یہ سن آئے ہیں کبھی بوجھل اگر دل ہو تو تھوڑا رو لیا جائے بہا کر اشک تھوڑے سے سکوں سے سو لیا جائے مگر ایسا بھی ہونا ہے کہ دل بوجھل ہو کچھ ایسے یوں جیسے بند مٹھی میں تو پھر سب بھر کے رونے سے نہ ہی تکیے بھگونے سے نہ آنچل ریشمی خود اپنے اشکوں میں ڈبونے سے یہ دل ہلکا نہیں ہونا یہ دل ہلکا نہیں ہونا۔۔۔

تمہیں پتا ہے عالیہان وہ پاگل ہے۔ بربادی کی طرف جا رہی ہے، اور "" ہم اسے کچھ بھی نہیں کہہ رہے۔ "" مرحا اس وقت بالکونی میں کھڑی بے حد پریشان تھی۔

عالیہان لب بھینچے ،، نیچے اسے ٹہلتا ہوا دیکھ رہا تھا۔

تو تم روک لیتی اسے "" اس کی آواز ہر مرحا نے جھٹکے سے سر اٹھایا۔""

روک لیتی!!!!! کیسے روکتی ؟ کس منہ سے روکتی؟""

اور کیا وہ رک جاتی؟

اس نے نہیں رکنا تھا عالیہان۔ میں اسے روک ہی نہیں سکتی تھی۔ "" اس کی آواز آہستہ سے مدھم پڑ رہی تھی۔ تھک کر وہ پاس پڑے صوفے پر جا بیٹھی۔ عالیہان نے دکھ سے اسے دیکھا۔

وہ رک جاتی اگر تم روکتی۔ "" مرحا نے جھٹکے سے سر اٹھا کر اسے دیکھا "" جو گرل سے ٹیک لگائے اسے ہی دیکھ رہا تھا۔

وہ نہ رکتی "" مرحا کی سرگوشی نما آواز نکلی۔ جیسے افرار کیا ہو کہ وہ "" رک جاتی۔ عالیہان ہنسا تھا اس کے ہار ماننے پر۔

ہاں وہ رک جاتی اگر وہ تھوڑا سا پیار اور تھوڑی سی سختی دکھاتے۔

لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا تھا۔ اور اب وقت ہاتھوں سے نکل چکا تھا۔

اس پر بھروسہ کرو مرحا۔ خود کی یربیت پر بھروسہ کرو۔""

تمہیں کیا لگتا ہے کہ وہ ایسی کوئی حرکت کرے گی جس سے ہماری یربیت پر حرف آئے۔"" وہ آہستہ سے چلتا اس کے پاس آیا ، اور اس کے روتے وجود کو خود سے لگایا۔

وہ منزل کی تلاش میں ہے۔ اسے ڈھونڈنے دو۔ منزل آسانی سے "" تھوڑی ملتی ہے، فربانیاں دینی پڑتی ہیں۔ مصایب سہنے پڑتے ہیں۔

وہ سہہ رہی ہے۔۔ کیونکہ وہ تلاش میں ہے۔

دعا کرو اس کی تلاش جلد ختم ہو جائے۔ "" اسکو خود کے ساتھ لگائے وہ مدھم لہجے میں اسے سمجھا رہا تھا۔ یہ الگ بات تھی کہ اس کی خود کی آنکھیں بھی نم پڑ رہی تھیں۔

کیا تم جانتے ہو کہ وہ کیا کر رہی ہے؟ "" مرحا ایک جھٹکے سے اس سے "" الگ ہوئی۔ عالیہان نے نفی میں سر ہلا دیا نہیں۔ لیکن اتنا ضرور جانتا ہوں کہ وہ کوئی بھی کام بغیر کسی وجہ کے "" نہیں کرتی۔ کیونکہ مجھے اس پر بھروسہ ہے۔ "" اس کے آخری جملے پر مرحا نے بے اختیار نگاہیں چرائیں۔ اور خاموشی سے اس کے کندھے پر سر ٹکا گی۔

اگر الایا کو منزل کی تلاش تھی، تو انہیں شدت سے اس دن کی تلاش تھی جب وہ بھی اس کی منزل دیکھ سکیں۔

وہ کھولتے دماغ کے ساتھ ہسپتال کے بیڈ پر پڑا تھا۔ سر پر پٹی بندھی تھی۔

اور چہرے کے تاثرات بگڑے ہوئے تھے۔

سامنے ہی کوئی پندرہ سولہ سالا لڑکی دوپٹے کے ہالے میں چہرہ چھپائے ڈر کے مارے نظریں جھکائے کھڑی تھی۔

صاحب وہ جس طرح آپ چوری چوری گھر میں آئے تھے،،، مجھے لگا "" کہ اس ارسلان مرزا کی طرح کا کوئی لٹیرا ہے۔ اس لیے اپنی حفاظت کیلئے ""کیا میں نے۔

لڑکی نے جھکے سر کے ساتھ وضاچب دی تھی۔ گویا اعتراف جرم کیا تھا۔

مصطفیہ کو تو مانو صدمہ ہی لگ گیا،، وہ اس کے احتیاط سے چلنے کو چوری چوری چلنا فرار دے رہی تھی۔

پولیس کی وردی میں ، میں تمہیں لٹیرا لگا؟ "" اس نے باقاعدہ خود کی "" طرف اشارہ کیا تھا۔ لڑکی سہم سی گی۔

صاحب۔ لٹیرا تو لٹیرا ہونا ہے۔ پولیس کی وردی میں ہو،، یا اونچے دفتر "" میں بیٹھا سرکاری افسر،، باہر سے پڑھا ہوا آدمی ہو،، یا سر پر ٹوپی ہاتھ میں تسبیح لیے کھڑا شخص،، یا پھر چاہے کوئی گلی گا غنڈا ہو۔ "" مصطفیہ اس کی ہمت اور اس کے الفاظ کی پختگی پر دنگ رہ گیا۔

کونسی کلاس میں پڑھتی ہو؟ "" وہ متاثر ہوا تھا اس چھوٹی سی لڑکی سے۔""

پڑھتی نہیں ہوں صاحب۔""

پڑھے لکھے جاہلوں کو دیکھ کر تعلیم کی اہمیت سے اعتبار ہی اٹھ گیا۔ ""

مصطفیہ نے آنکھیں سکیڑ کر اس چھوٹے پیکٹ برے دھماکے کو دیکھا،، جو ڈرنے کے باجود بھی ڈٹ کر سوال دے رہی تھی۔

پانچوں انگلیاں برابر نہیں ہوتیں۔""

خیر اب جاؤ، نیا گھر دے دیا ہے تم لوگوں کو۔ اب کوئی تنگ نہیں کرے گا۔ "" لڑکی کی آنکھوں میں بے یقینی ایر آئی۔

صاحب ،، مجھ پر پرچہ نہیں کاٹو گے۔ "" اس کی بے یقین آواز پر مصطفیہ "" سر میں اٹھتے درد کے باجود ہلکا سا مسکرایا۔

""نہیں۔""

شکریہ صاحب،، اللّ آپ کو خوش رکھے۔ آپ کے بچوں کی لمبی عمر "" کرے۔ "" وہ تو شروع ہی ہو گی تھی، اور مصطفیہ اس چھٹاتک بھر کی لڑکی کی دعاؤں پر غش کھا کر رہ گیا۔

بری ہنسی آ رہی تھی تم لوگوں کو؟ "" اس کے جاتے ہی وہ کانسٹیبل اور "" سب_انسپکٹر پر چرھ دوڑا۔ جو فورا اتنی سنجیدہ شکل بنا گئے،، کیسے کچھ ہوا ہی نہ ہو۔

عورت ہر روپ میں بہادر ہے۔ قابل عزت، قابل فخر۔""

چاہے وہ پانچ سالا بچی ہو ،، یا ساٹھ سالا بوڑھی عورت پھر چاہے وہ بیٹی کے روپ میں ہو، بہن کے ،، بیوی کے یا ماں کے۔۔""

تٹٹ زیر لب بربرانا وہ آنکھیں موند گیا۔ نیند آور دوائیوں کے باجود نیند آنکھوں سے کوسوں دور تھی۔

وہ کراچی میں تھی، تو ہلکا سا اطمینان تھا،، لیکن آج وہ اسلاماباد جا رہی تھی، تو مصطفیہ کو پریشانی لاحق ہو گی تھی۔

وہ اس کے پیچھے بھی نہیں کا سکتا تھا ،، کیا پتا وہ برا مان جاتی،، اور تو اور چھٹیاں ملنا بھی ناممکن ہی تھا۔

اسلام آباد کا موسم نہایت خوشگوار تھا۔ باقی ٹیم کراچی کے مقابلے یہاں شوٹنگ پر پرجوش تھی۔ جبکہ الایا کا چہرہ بے نایر تھا۔ اس کیلئے یہی بہت تھا کہ وہ اپنے مقصد میں کامیابی حاصل کرتی جا رہی ہے۔

آپ اپنے ڈریسز چیک کر لیں۔ "" ڈیرائنر کی آواز پر وہ چونکی۔ وہ "" پاکستانی نثراد امریکن ڈیرائنر تھی، یہی وجہ تھی کہ اردو بولنا بھی جانتی تھی۔

ہم مم م "" الایا نے محض ہنکارا بھرا۔ ڈیرائنر اس لڑکی کے تیور دیکھ کر "" بھنویں آچکا گی،، جو بری اداکارہ نہیں تھی ، لیکن اس کے نخرے آسمانوں کو چھو رہے تھے۔ شاید ان نخروں کی وجہ وہ سرمایہ ہے جو اس نے فلم پر لگایا ہے۔ ڈیرائنر روما نے بے اختیار سوچا۔

وہ کوئی اعتراض نہیں اٹھا رہی تھی،، کیونکہ جتنا پیسہ اسے ملا تھا ،، اتنا تو وہ ہالی ووڈ کی دو فلموں سے بھی نا کما پاتی۔ وہ حیران بھی تھی کہ اسے اتنا معاوضہ کیوں دیا جا رہا ہے۔ کیونکہ پاکستانی فلموں پر زیادہ پیسہ چرچ نہیں کیا جانا تھا۔

یہ تو بعد میں بلی تھیلے سے باہر نکلی کہ فلم چھ ماہ میں بنانی ہے۔

میں نے آپ سے جو ڈریسز کے ڈیرائن اور سایر کہے تھے،، یہ وہ تو "" نہیں ہیں۔ "" ایک طائرانہ نگاہ سامنے پر پڑے دیدہ زیب بھاری لباس پر ڈال کر اسے مخاطب کیا۔

آپ کے رول اور سین کے مطابق یہی لباس مناسب ہے۔""

آپ پہلے بھی اپنی مرضی کر کے اپنے کردار کے خلاف جا کر ڈریسنگ کر چکی ہیں۔

پتا نہیں کسی نے اعتراض کیوں نہیں اٹھایا، لیکن جو لباس آپ نے اپنے لیے منتخب کیے تھے،،، وہ فلم کیلئے بالکل بھی ٹھیک نہیں تھے۔ "" روما ناچاہتے ہوئے دل کا غبار نکال گی۔ الایا نے لب بھینچ کر اسے دیکھا۔ بجائے بھڑکیلے اور ماڈرن لباس پہننے کے،، سامنے کھڑی لڑکی نسبتا ًسادہ اور کھلے کھلے لباس کا انتخاب کر رہی تھی۔ جو کہ کردار کی ضرورت کے خلاف تھے۔

اس ہفتے شوٹ ہے۔ امید ہے میری پسند کے مطابق لباس تیار ہو "" جائے گا۔ "" اس کی ساری باتوں کو اگنور کرتے ہوئے وہ وہاں سے نکل گی۔ اپنی اس قدر بےعزتی پر پیچھے کھڑی ڈیرائنر کا خون کھول اٹھا۔

لیکن کرا ضبط کر کے رہ گی۔

مزید ڈیرھ ماہ بعد۔

فلم کی شوٹنگ اختتامی مراحل میں داخل ہو چکی تھی۔ ارتضیہ حدید کو لگا کہ فلم مکمل ہونے کے بعد وہ ضرور مینٹل ہاسپٹل پہنچ جائے گا۔

اب محض ڈانس کی ریکارڈنگ باقی تھی جس کی پریکٹس زور وشور سے

جاری تھی۔ الایا کی پرزور ضد یہ رنگ لائی تھی کہ شادی سپیشل گانے میں لہنگے کی بجائے اس کی پسند کا لباس پہننے کی اجازت مل چکی تھی۔ جو اس ڈانس سپٹیٹ گانے سے مناسبب نہیں رکھ تھا ۔ بلکہ اس میں تو س بھی دب جانے تھے۔

ڈائیریکٹر نے اس بات پر کتنا ہنگامہ مچایا تھا کہ یہ تو بس ارتضیہ ہی جانتا تھا۔

اسلام آباد میں جہاں فلم کی شوٹنگ ہو رہی تھی،، اس سے چند قدم کے فاصلے پر کافی کارنر تھا،، جہاں شوٹنگ میں سے تھوڑا وقت نکال کر فریباً سبھی اداکار آتے تھے۔

الایا بھی ڈانس کی دو گھں کی پریکٹس کے بعد یہاں آ کر بیٹھی تھی۔ موسم ابر آلود تھا،، کسی بھی وقت بارش شروع ہو جاتی۔

اسلام علیکم "" ارتضیہ کی آواز پر اس نے نظریں اٹھائیں۔ آج فریباً "" ایک ہفتوں بعد مل رہی تھی وہ اسے۔ کیونکہ الایا ڈانس کی طرف مصروف تھی،، جبکہ وہ باقی کی ٹیم کے ساتھ فلم کے بقیہ سیبر کی عکس بندی میں بری طرح مصروف تھا۔

وعلیکم السلام "" موبائل سے نظریں ہٹا کر جواب دیا۔ جبکہ ارتضیہ "" ہمیشہ کی طرح اس کے سامنے اپنے گمشدہ الفاظ تلاشتا رہ گیا۔

ڈانس پریکٹس کیسی جا رہی ہے؟ "" کچھ تو بات کرنی ہی تھی،، تو کیوں "" نہ کام کے متعلق ہی بات کر لی جاتی۔

اچھی جا رہی ہے۔ ویسے اس فیور کا شکریہ جو آپ نے سب سے مخالفت "" مول لے کر میرے لیے،،، میرے کپڑوں کیلئے کی "" وہ احسان فراموش اور بے رخ نہیں تھی۔ ارتضیہ کو جتنا اس نے تنگ کیا تھا،، کوئی اور ہونا تو ہاتھ پکڑ کر گھر تک چھوڑ آنا۔ لیکن شاید یہ ارتضیہ کی بدقسمتی تھی کہ اس کا ناکرا اس سے غلط وقت پر ہوا تھا۔

( میں خود بھی یہی چاہتا تھا کہ آپ وہ واہیات لباس نہ پہنیں ) دل سے صدا بلند ہوئی تھی۔

شکریہ کی ضرورت نہیں ہے۔ "" صرف اتنا کہنے پر اکتفاء کیا۔ جبکہ "" اس کی طرف دیکھنے سے مکمل گریر برنا تھا۔ ویٹر کافی اس کے سامنے رکھ کر چلا گیا،، تو ارتضیہ کو جیسے مگن ہونے کا بہانہ مل گیا۔ ویسے بھی الفاظ تو اس لڑکی کے سامنے دغا دے جاتے تھے۔

وہ کافی کے مگ میں چمچ ہلانے لگا، انداز ایسا تھا جیسے اس سے اہم کوئی کام نہ ہو۔ وہ بھی موبائل پکڑ کر بیٹھ گی۔ دونوں آمنے سامنے بیٹھے ہوئے تھے،، لیکن یوں محسوس ہو رہا تھا جیسے ایک دوسرے کو جانتے ہی نہ ہوں۔

وہ اچانک ہنسی تھی۔ ارتضیہ نے چوتک کر اسے دیکھا۔ جوابا اًس نے فون اس کی طرف بڑھایا جہاں فیسبک پر کوئی مراحیہ میم تھی۔ اس کو ایک نظر دیکھ کر وہ پڑھنے لگا۔

پاکستان میں ہر دوسرا بچہ آیرن کی کمی کا شکار ہے۔""

""جبکہ ہر دوسرا شخص محبت کی بیماری میں مبتلا۔

ییسلے بنیاد کے ڈبے کے ساتھ ایک طرف ٹوٹا ہوا دل بنا ہوا تھا۔

ارتضیہ ہلکا سا ہنس دیا۔

شاید میں بھی اس محبت نامی بیماری کا شکار ہو چکا ہوں۔ "" نگاہیں اس "" پر جمائے اس قدر عجیب انداز میں اظہارِ محبت کیا تھا کہ کوئی اور ہونا تو شاید سمجھنے سے ہی قاصر ہونا۔

ارتضیہ کو لگا تھا کہ اس کی بات کو وہ سر پر سے اڑا دے گی،، کیونکہ ڈھکی چھپی اس بات میں اس کا تو کہیں بھی ذکر نہیں تھا۔ لیکن سامنے بیٹھی لڑکی کی مسکراہٹ میں اضافہ ہوا تھا۔

ہو جانا ہے اکثر۔ اس میں کوئی بری بات نہیں ہے۔ "" یوں جیسے "" محبت نہیں کوئی عام سی بات ہو۔

آپکو نہیں لگتا کہ آپ جان کر بھی انجان بن گی ہیں۔ "" اس کی استہزایہ "" مسکراہٹ بتا رہی تھی کہ وہ جان گی ہے۔ اسی لیئے وہ آج دو ٹوک بات کرنے کا ارادہ رکھ تھا۔ فلم مکمل ہونے کو تھی اس کے بعد وہ اپنی راہ ،، یہ اپنی راہ۔

اس سب سے پہلے وہ کوئی امید کا سرا تھامنا چاہتا تھا۔

پچھلے ساڑھے چار ماہ میں جس قدر تڑپ اور بے چینی کا وہ شکار تھا ،، اسے یقین ہو چکا تھا کہ اسے سامنے بیٹھی لڑکی سے محبت ہو چکی ہے۔

کب؟ کیسے؟ کہاں؟

اس سوال کا جواب لاکھ چاہنے کے باوجود بھی نہیں ملا تھا۔

جب میں دعوت کا سامان بن کر گھر سے نکلوں گی تو آپ کیا ہزاروں "" مرد متوجہ ہوں گی۔

جب سر سے دوپٹہ ایر جائے نا تو مرد کے دل سے عورت کا احترام بھی نکل جانا ہے۔

اس لئے آپ کا بلکل بھی کوئی قصور نہیں ہے،، یہ جسمانی کشش،، یہ فانی خوبصورتی،،، یہ خوبصورت لباس کسی کو بھی اس محبت کی بیماری میں مبتلا کر سکتا ہے۔ "" وہ سفاکانہ حد تک صاف گوئی کا مظاہرہ کر رہی تھی۔ وہ خود کے بارے میں بات کر رہی تھی اور وہ بھی اس قدر بے رحمی سے۔

ارتضیہ کا دم گھٹنے لگا۔ محبت ایک دم جرم لگنے لگی تھی۔

آپ کو پتا ہے آپ بے حد ظالم ہیں خود کے معاملے میں۔""

اور میری محبت کو کشش کا نام مت دیں۔ اور نہ ہی اسے ظاہری خوبصورتی سے مشروط کریں۔

کیونکہ اس انڈسٹری میں ایک سے بڑھ کر ایک حسینہ موجود ہے۔ "" اس کی مدھم آواز پر الایا ہلکا سا مسکرائی۔

پہلی بات خود پر پارسائی کی چادر کیسے اوڑھ لوں،،، جب میں ہوں ہی "" ایک گناہگار بندی۔

گباہوں کی دلدل میں پھنسی ہوئی۔ "" اب کی بار بھی بے حد صاف گوئی کا مظاہرہ کیا تھا۔ پہلی بار اس کی حاضر جوابی ارتضیہ کو کھلی۔

جہاں تک آپ کی دوسری بات کا تعلق ہے تو میں اپکی محبت سے انکاری "" نہیں ہوں۔

لیکن آپ ایسے شخص کے پاس آئے ہیں جو پہلے سے ہی فقیر ہے۔ اور فقیر سے بھی کوئی بھیک مانگتا ہے بھلا۔ "" اس کی بات پر ارتضیہ کا دل تھم گیا۔ تیز تیز چلتی دھڑکنیں جیسے ساکت ہو گئی تھیں۔ آنکھیں پھیلائے وہ اسے دیکھے گیا جو اب ناخنوں کو دیکھ رہی تھی۔ اس کے چہرے پر آج اسے الجھنوں کا ایک جال نظر آیا تھا۔

کہتے ہیں کسی کا دل توڑ کر خود کی محبت بھی نہیں مل پاتی۔""

اپنے دل کو ٹوٹنے مت دینا،، اپنے لیے نہ صحیح پر میرے لیے۔

مجھے کبھی بدعا بھی مت دینا۔

کیونکہ ہارا ہوا شخص محبت میں بھی ہار جائے نہ تو سوائے موت کے کوئی چیز اسکو سکون نہیں دے سکتی۔

""اور میں ابھی مرنا نہیں چاہتی۔

اس کو خاموش دیکھ کر وہ پھر سے بولی۔

مضبوط لہجے میں کہتے کہتے آخر میں اس کا لہجہ مدھم پڑا تھا۔ سامنے بیٹھا شخص ان لوگوں میں سے تھا جن کا فرض وہ شاید کبھی بھی نہ چکا پاتی۔ لیکن فرض کے بدلے دل دینا بھی اس کے اختیار میں نہ تھا،، دل بھی وہ جو اس کا تھا ہی نہیں۔

اپنا بیگ کندھے پر ڈالتی وہ اٹھ کھڑی ہوئی۔

ایک سوال پوچھوں ؟ "" اسے جانا دیکھ کر ارتضیہ نے روکا۔ الایا نے "" محض سر ہلا دیا۔ وہ یہ نہیں کہہ پائ تھی کہ میں تمہیں جوابدہ نہیں ہوں۔۔

یک طرفہ محبت کا شکار ہیں ،، یا دو طرفہ۔ "" اس نے اذیت سے پوچھا "" تھا۔ الایا اسے دیکھتے لاجواب ہو گی۔ اس پہلو پر کبھی سوچا ہی نہیں تھا، یا شاید ک سوچنا ہی نہیں چاہا تھا۔ وہ بس اپنی جگہ پر کھڑی اسے دیکھتی رہی اور جواب تلاش کرنے لگی، اس کے لیے نہیں ، خود کیلینے ۔

صرف اس لئے پوچھ رہا ہوں کہ اگر دو طرفہ محبت ہے ، تو دعا ہے اس کا "" اختتام نکاح ہو۔

ورنہ کہتے ہیں کہ یک طرفہ محبت کے پیچھے بھاگنے کی بجائے انسان کو وہ شخص اپنے لیے منتخب کرنا چاہیے جو اس سے محبت کرنا ہو۔ زندگی خوبصورت گزرتی ہے۔ "" وہ ہلکا سا ہنس دی۔

کہنے سن میں یہ جملہ برا خوبصورت اور متایرکن لگتا ہے۔ لیکن اگر یہ "" آزمودہ ہونا تو یہاں کوئی عشق کا روگ سن سے لگائے نہ بیٹھا ہونا۔

محبت میں ناکامی بہت اذیت رہتی ہے۔ اور جب خود کی محبت ناکام ہو جائے ""تو انسان دوسرے کا دل کیسے آباد کر سکتا ہے؟

آنکھوں میں آئ نمی کو غیر محسوس انداز میں انگلی کے پور پر چنا۔

مجھے لگتا ہے کہ فلحال یک طرفہ محبت ہی ہے۔""

تو چلیں پھر دونوں مل کر انتہائے عشق کرتے ہیں۔ آپ اپنی محبت جاری رکھیں ،،، مجھے میری محبت جاری رکھنے دیں ۔ "" اس کی بات پر وہ خوفزدہ ہو گی تھی۔ اگر اس کا عشق بازی لے گیا تو؟ ؟؟ ؟؟ ؟

مجھ سے اتنی شدت سے محبت مت کرنا،، کہ میری محبت ہار جائے۔ ""

"" نفی میں سر ہلاتے کہا تھا۔ ارتضیہ حدید مسکرایا تھا۔

مجھے روکنے کی بجائے آپ اپنے عشق کی شدتیں بڑھا دیں۔ کیونکہ "" میرا دل اس معاملے میں ذرا بے اختیار سا ہے۔ "" اسے وحس ہوئی تھی سامنے کھڑے شخص سے۔

اگر اس شخص کی محبت چبی گی تو؟

دل میں امڈنا سوال اسے خوفزدہ کر گیا تھا۔ جلدی سے وہ باہر کی جانب بھاگی ی تھی۔ تیز تیز چلتے وہ برستی بارش میں ھپگتی جا رہی تھی۔ ہائ ہیل کے باجود بھی وہ تیز چل رہی تھی۔ دل کی دھڑکنیں تھیں کہ خوفزدہ ہو کر بڑھ گئی تھیں۔

فٹ پاتھ پر چلتے وہ سامنے موجود پھسلن دیکھ ہی نا پائ،، اور اگلے ہی لمحے ہائ ہیل میں مقید پاؤں مرے اور وہ اپنے پورے قد سے زمین بوس ہو گی تھی۔

لیکن حیرت انگیز بات تھی کہ اس کے منہ سے سسکی تک نہ نکلی۔ پاؤں میں اٹھتا شدید درد بتا رہا تھا کہ مسئلہ ذرا گھمبیر یے۔ اس کے ہونٹ مسکراہٹ میں ڈھلے تھے۔ اس سے چند قدم کے فاصلے پر اس کا ڈرائیور جو اس کے پیچھے ہی آ رہا تھا،، جلدی سے گاڑی لے کر اس کے پاس پہنچا۔

اس چوٹ کا ایک فایدہ ضرور ہوا تھا کہ اب ارتضیہ کی باتیں چند لمحوں کیلئے دماغ سے نکل چکی تھیں۔

وہ چوٹ پر مسکرا رہی تھی،، لیکن کیوں؟

اس سے زیادہ بے یقین اور ناقابل ِفہم لڑکی شاید ہی کوئی ہو۔

وہ جا چکی تھی،،، جبکہ ارتضیہ حدید ابھی بھی ساکت بیٹھا تھا۔ پہلی بار محبت بھی ایسے وجود سے کی،،، جو پہلے سے ہی کسی اور کا تھا ۔

اس کے جملوں کی بازگشت ارتضیہ کو ابھی بھی اپنے بہت فریب سنائی دے رہی تھی، جیسے وہ ابھی بھی سامنے بیٹھی ہو۔

اس کا کافی کا مگ ویسے کا ویسا ہی پڑا ٹھنڈا ہو چکا تھا ۔ ٹھنڈا تو اس کا بھی ہو چکا تھا لیکن خود پر دھیان کب تھا اس کا۔

شاید میری زندگی میں صرف افیئرز ہی لکھے ہیں۔ محبت نہیں۔ "" وہ "" خود سے ہی بول کر ہنسا تھا۔

اس کی ہنسی جیسے خود کا ہی مذاق اڑا رہی تھی۔ اس کی ہنسی میں اذیت تھی،، دکھ تھا،، فرب تھا۔

اس ہلکے پھلکے لہجے میں گہرا کرب چھپا تھا۔ اگلے ہی لمحے وہ بے دھیانی میں پرس سے کی نوٹ گنے بغیر نکال کر ٹیبل پر رکھ کر اٹھ کھڑا ہوا۔ سامنے دیکھا تو میٹیو کارڈ میں چند نیلے نوٹ پڑے تھے ،، جو وہ جانے سے پہلے بطور بل رکھ کر گی تھی۔

وہ مردہ قدموں سے باہر نکل آیا تھا،،، دل بسنے سے پہلے ہی اجڑ چکا تھا۔

وہ جیکٹ کی جیب میں ہاتھ ڈالے آہستہ آہستہ چل رہا تھا۔ منزل کیا تھی،، اسے کچھ اندازہ نہ تھا۔۔

کیونکہ جسے منزل منتخب کیا تھا،،، وہ تو پہلے سے ہی کسی اور کا مسکن تھی۔

الایا فاطمہ۔۔ میں اس قدر شدت سے عشق کروں گا کہ آپ کی محبت "" میری محبت کے سامنے ہار جائے گی۔

لیکن میں بدعا نہیں دے رہا،، یہ جو کمبخت دل ہے نا یہ میرا نہیں رہا۔

""محبت تو پھر ویسے ہی خود غرض مشہور ہے۔

خود سے باتیں کرتے وہ چلتا جا رہا تھا۔ چہرے پر بارش کے قطرے گرے تو وہ چونکا۔ تیز بارش تھی،، اور وہ کب سے بھیگ رہا تھا۔ لیکن احساس ہی نہ ہوا تھا۔

خود پر ،، خود کی بے بسی پر ہنستا ہوا وہ چلتا گیا۔

کہتے ہیں کسی کا دل توڑ کر خود کی محبت بھی نہیں مل پاتی۔""

اپنے دل کو ٹوٹنے مت دینا،، اپنے لیے نہ صحیح پر میرے لیے۔ "" اس کی آواز کی بازگشت سنائی دی تو وہ رکا تھا۔

فٹ پاتھ کے پاس بنے بینچ پر بیٹھ گیا۔ یوں جیسے نجانے کتنی لمبی مسافت طے کی ہو۔

یقین ہو گیا ہے کہ محبت انسان کو خود غرض بنا دیتی ہے۔ "" ہنستے "" ہوئے وہ اٹھ کھڑا ہوا۔ بارش مزید تیز ہوئی تو اپنے ڈرائیور کو فون ملانے لگا ۔

مجھے کبھی بدعا بھی مت دینا۔ "" فون واپس جیب میں ڈالتے،، اس جملے "" پر وہ بے تحاشا ہنسا تھا۔

""محبت کرنے والے بھی بھلا کبھی بدعا دیتے ہیں؟""

اس نے جیسے خود سے سوال کیا تھا۔ دل نے آئینہ دکھایا کہ وہ بھی تو خود غرض ہو کر اس سے انتہائے عشق کر رہا ہے۔

دل کے الزام پر وہ خود سے ہی نظریں چرا گیا۔

ی بارش میں ھپگیا ہوا آہستہ آہستہ چل رہا تھا۔ کراچی کے باسی بھلا اسلام آباد کی بارش سہنے کی سکت کہاں رکھتے ہیں۔

ایسا ہی ہوا تھا ،، ایک کے بعد کی چھینکیں آئیں۔ ارتضیہ نے نفی میں سر ہلایا۔

کم ازکم اگلے دو سے تین ماہ تک بیمار ہونے کا رسک نہیں لے سکتا تھا وہ۔

وہ بے مقصد سا سوچوں میں غرق چلتا جا رہا تھا۔ کہ کوئی بری سی گاڑی سامنے آ کر رکی۔ دکھتی آنکھیں اٹھا کر دیکھا تو گارڈ دروازہ کھولے کھڑا تھا۔

وہ بنا کچھ بولے خاموشی سے جا کر بیٹھ گیا۔

شاہ میڈیکل کمپلیکس کا منظر تھا جہاں ڈاکٹر سالار شاہ اس کے پاؤں کی ڈریسنگ کر رہا تھا۔ پاؤں میں معمولی سا فریکچر تھا،، لیکن پھر بھی کم سے کم دو ہفتوں کے بیڈ ریسٹ کی ضرورت تھی۔

دو ہفتے؟ "" اس نے یوں پوچھا جیسے ڈاکٹر نے نجانے کتنی بے یقین "" بات کہہ دی ہو۔

جی اور اس کے بعد ایک ہفتہ آہستہ آہستہ چلنا ہے۔ پاؤں پر زیادہ وزن "" نہیں ڈالنا۔ خود کا بھی نہیں۔ "" ایک پاؤں تو سلامت تھا جبکہ دوسرا فریکچر ہو چکا تھا۔

دعا کیجیے گا کہ میں تین دن بھی بیڈ ریسٹ کر لوں۔ "" غائب دماغی "" سے کہتے وہ بیڈ پر لیٹ گی۔ اس قدر بے احتیاطی پر سالار نے حیرت سے اسے دیکھا۔

بابا "" اس آواز پر الایا نے حیرت سے دروازے کی جانب دیکھا۔ ""

کراچی کی عوام یہاں کیا کر رہی تھی۔ اس نے بے اختیار سوچا۔

نرس بھی حواس باختہ سی پیچھے آئ تھی۔

""سوری سر۔ لیکن لمظ میڈم نہیں رکیں"" سالار اسکو باہر جانے کا اشارہ کرنا اپنے ہاتھ سیییٹایر کرنے لگا۔ پاس کھڑی نرس سامان اٹھانے لگی۔

ہیلو فرینڈ "" لمظ اس دیکھتے ہی اس کی جانب لپک۔ سالار نے حیرت سے "" یہ دوستی ملاحظہ فرمائ۔

آپ کیسے جانتی ہیں اسے ؟ "" لمظ کی بجائے سیدھا اس سے پوچھا۔""

کراچی میں ملے تھے ہم۔ "" ساری سوچیں جھٹکتی وہ کچھ پلوں کیلئے "" اس بچی میں گم ہوئی تھی۔

سوچوں میں گھرے دماغ کو پرسکون کرنا چاہا تھا البتہ چہرے پر اطمینان ہی اطمینان تھا شاید چوٹ نے اسے کچھ دنوں کی بے سکونی سے نجات دلوا دی تھی ۔ فلم سے دور وہ آرام کر پائے گی ۔ یا شاید چہرے پر اطمینان کی کوئی اور وجہ تھی۔

لمظ ادھر آؤ بیٹا "" لمظ کو اس کے ساتھ چپکا دیکھ کر وہ وہیں کھڑا رہا۔ لیکن "" اس سے زیادہ یہ بے ڈھنگی دوستی کے نظارے برداشت نہ ہوئے تو بول دیا۔ لمظ باپ کا موڈ سمجھتی اس کے گال پر بوسہ دے کر سالار کے پاس چلی گی۔

اپنا اڈریس دے دیں۔ "" سالار نے برو آچکا کر اسے دیکھا۔""

آپ کو ریسٹ کی ضرورت ہے، میرے گھر کے اڈریس کی نہیں "" "" اگلے ہی لمحے وہ وہاں سے جا چکا تھا۔

لیکن پیچھے اس کا منہ کھل گیا تھا۔

کھڑوس۔۔

اسے نائٹل سے نوازتے وہ تکیے پر سر رکھ کر لیٹ گی۔ تھوڑی دیر سوچوں سے نجات حاصل ہوئی تھی،، لیکن اب دماغ پھر سے الجھ چکا تھا۔

پاؤں میں درد کی ناقابل ِبرداشت ی اٹھ رہی تھیں،،، لیکن وہ تھی کہ اس طرف دھیان ہی نہیں دے رہی تھی۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.