آپکے ساتھ ہیرو کے طور پر میں کام کروں گا "" اس کی شرط پر الایا نے "" آنکھوں میں حیرت کا جہاں لیے جھٹکے سے رخ موڑ کر اسے دیکھا جو ہلکا سا مسکرا رہا تھا۔ اس کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ سامنے کھڑا شخص ایسی شرط رکھے گا۔
مجھے کام سے مطلب ہے۔ اس بات سے کوئی غرض نہیں ہے کہ فلم "" ک میں میرے ساتھ سے کاسب کیا جائے۔ یا ہیرو کون ہو گا۔
آپ ہوں یا کوئی بھی، مجھے منظور ہے۔ "" الایا نے بنا لگی پٹی کے اسے پل بھر میں باور کروایا تھا کہ اسے قطعی طور پر اس چیز سے فرق نہیں پڑنا ۔
ارتضیہ حدید کا چہرہ پھیکا پڑا، لیکن وہ یہ سوچ کر چہرے پر مسکان سجا گیا کہ اس کی شرط مسترد نہیں ہوئی تھی۔
میرا آفس فریب ہی ہے۔ وہاں چل کر کنٹریکٹ سائن کر لیتے ہیں۔ ""
میں وکیل کو کال کر دیتا ہوں۔ "" وہ سارے کام جلدی جلدی نببانا چاہتا تھا۔ ورنہ کچھ بعید نہ تھا کہ اس لڑکی کا گھر جاتے جاتے ارادہ بدل جائے۔
کیونکہ بقول اس کے ارادہ بدلنے میں کتنی دیر لگتی ہے بھلا۔
ضرور "" کچھ سوچتی وہ اس کے ساتھ ہو لی۔""
ایک نئے سفر کا آغاز تھا۔ جس کا انجام وہ نہیں جانتی تھی کہ کیا ہو گا۔
آدھے گھنٹے کی ڈرائیو کے بعد گاڑی ایک شاندار پروڈکشن ہاؤس کے باہر
رکی۔ جگہ جگہ ارتضیہ حدید کا نام لکھا تھا۔ خوبصورتی کی مثال اس پروڈکشن ہاؤس کو دیکھتے وہ ایک کمرے کے سامنے رکے۔ ہینڈل گھماتے ہی ایک برا سا حال نما کمرہ ان کے سامنے تھا۔ یہ شاید اس کا آفس تھا جو نفاسب سے سجا ہوا تھا۔ کی ایوارڈ بھی یہاں موجود تھے جو اس کی فلموں کو ملے تھے۔ یہاں موجود ایک ایک چیز ارتضیہ حدید کی نفاسب پسند طبیعت اور اعلیہ ذوق کی عکاسی کر رہی تھی۔ پراعتماد چال چلتی وہ صوفے پر جا بیٹھی۔
چائے یا کافی ؟ "" انٹرکام کا رسیور اٹھا کر پوچھا۔""
صرف کام۔ "" کی سال پہلے والا مرحا کا جملہ دہرایا گیا تھا۔ اس کے سپاٹ "" لہجے پر ارتضیہ کے ہاتھ سے رسیور پھسلا۔ اہایب کے احساس سے اس سے نظریں چرا گیا۔ بلاوجہ کاغذات الی ہوئے وہ شاید اس بات کا ایر زائل کرنا چاہ رہا تھا۔
وہ نہیں جانتا تھا کہ اس لڑکی کہ اتنی بدتمیزی وہ کیوں برداشت کر رہا تھا۔
ملک کی ناپ ہیروئنز اس کے ساتھ فلم کرنے کو راضی تھیں، اور وہ تھا کہ ایک ایسی لڑکی کی منتیں کر رہا تھا جس کے بارے میں یہ بھی نہیں جانتا تھا کہ وہ اداکاری کر پائے گی بھی یا نہیں۔
شرائط سن لیں۔ مجھے گھر بھی جانا ہے " کلائی میں بندھی نازک سی "" گھڑی کو دیکھتے ہوئے کہا تھا۔
ارتضیہ ایک فائل اور لیپ ناپ اٹھانا ہوا اسی صوفے کے دوسرے کنارے پر تک گیا۔
شرط نمبر 1۔""
ڈائیریکٹر میری مرضی کا ہو گا۔
(یعنی یہ فلم مشہور ڈائیریکٹر کےکے بائے مانی KKbyMani ) ""ڈائیریکٹ کرے گا۔
ارتضیہ کی انگلیاں تیزی سے چلتی نائپنگ کر رہی تھیں۔ یہ پاکستان کا سب سے برا ڈائیریکٹر تھا، جس کو ہایر کرنے کیلئے پیسوں کی ایک کثیر تعداد کی ضرورت تھی۔ لیکن ارتضیہ حدید کو فرق نہیں پڑنا تھا۔
شرط نمبر 2۔""
ڈیرائنر اور پوری فلم میں پہنے جانے والے کپڑے میری پسند کے ہوں گی۔
(یعنی امیریکن ڈیرائنر روما Roma میرے کپڑے ڈیرائن کرے ) ""گی۔
یہ فلم شاید نہیں یقیناً اس کے کیریئر کی مہنگی ٹرین فلم ہونے والی تھی۔ وہ چپ چاپ شرائط لکھتا رہا ۔ ذرا بھی اعتراض نہیں اٹھایا تھا۔
قسط نمبر 3۔""
فلم سے منسلک کوئی بھی شخص فلم بیچ میں نہیں چھوڑ کر جائے گا۔ چاہے کچھ بھی ہو جائے، اس فلم کی تکمیل تک اس فلم کے ساتھ جڑے رہنا پڑے گا۔
""ورنہ سخت ٹرین قانونی کارروائی کا حق ہمارے پاس محفوظ ہو گا۔
اگلی شرط آئ تھی۔ ارتضیہ نے عجیب نگاہوں سے اسے دیکھا جس کی نظریں لیپ ناپ کی سکرین پر جمی تھیں۔ یہ شرط خاصی عجیب تھی۔ کیونکہ بیچ میں اکثر لوگ مختلف مسائل کی وجہ سے چھوڑ دیتے تھے۔ یہاں تو اکثر ہیرو یا ہیروئن بھی فلم ادھوری چھوڑ دیتے تھے۔
شرط نمبر 4۔""
فلم اسی سال اکتوبر میں ریلیز کی جائے گی۔ کیونکہ چوبیس اکتوبر کو میری سالگرہ ہوتی ہے۔ اور میں چاہتی ہوں فلم میری سالگرہ پر ریلیز ہو۔
""یعنی ہمارے پاس فلم کی شوٹنگ کیلئے تقریباً چھ ماہ ہیں۔
ارتضیہ کی تیز تیز چلتی انگلیاں رکیں۔ یہ شرط تو سر کے اوپر سے گزر گی تھی۔ کیا وہ نہیں جانتی تھی کہ ایک فلم کی شوٹنگ اور دیگر مرحلوں میں کم از کم سال ڈیرھ سال کا عرصہ درکار ہونا تھا۔ اس نے بے اختیار سوچا۔
یہ کیسے ہو سکتا یے۔ ؟ چھ ماہ سے بھی کم وقت ہے۔ مانا کہ ہمارے پاس "" اس وقت سکرپٹ موجود ہے۔ اور لیڈ کاسب کا مسئلہ بھی حل ہو چکا ہے۔
ٹیم بھی موجود ہے۔
لیکن یہ کافی نہیں ہے سپورٹنگ کاسب، ان کے ڈیرائیبر ، کوریوگرافر ، میک آپ آرٹسٹ اور سب سے بری بات کہ سبب نہیں ہے ہمارے پاس نہ ہی لوکیشن ڈیسائیڈ کی ہے۔
چھ ماہ سے بھی کم وقت میں کیسے ہو گا یہ سب؟ "" اس نے تشویش زدہ لہجے میں ساری معلومات دیتے آخر میں پوچھا۔
دن رات ایک کریں گی تو سب ہو جائے گا۔""
رہی بات سبب ، کاسب ، میک اپ آرٹسٹ اور ڈیرائیبر کی تو جتنا پیسہ لگا سکت ہیں آپ لگا دیں۔ بس یہ فلم سوپر ڈوپر ہے ہونی چاہیے۔ "" اس کے سارے اعتراضات کو خوبصورتی سے رد کیا تھا۔ ارتضیہ حدید نے محض پریشانی سے سر ہلا دیا۔
شرط نمبر 4۔""
ڈائیلاگ میں جہاں کہیں تبدیلی کی ضرورت پڑی ، میرے پاس تبدیلی ""کرنے کا حق ہو گا۔
یہ شرط اس نے بغیر کسی اعتراض کے لکھ دی تھی۔ کیونکہ اس میں کوئی قابل اعتراض بات نہیں تھی۔
شرط نمبر 5۔""
فلم میں ساٹھ فیصد سرمایہ میں لگاؤں گی، البتہ فلم سے کمائی جانے والی رقم سے میرا کوئی تعلق نہیں ہو گا۔
""فلم ایسی ہونی چاہیے کے باکس آفس پر تہلکہ مچا دے۔۔
ارتضیہ نے اس شرط پر اعتراض کے باوجود اس کے چہرے پر موجود سپاٹ تاثرات دیکھتے ہوئے مان لی۔ اگر وہ سرمایہ لگا رہی تھی، تو کمائ میں اس کا بھی حصہ ہونا چاہیے تھا۔ لیکن وہ چپ ہی رہا تھا۔ وجہ مقابل کا دوٹوک انداز تھا۔
شرط نمبر 6۔""
""زیادہ یر شوٹنگ کراچی میں کی جائے گی یہ بھی بغیر اعتراض کے مان لی گی تھی۔
یہی چند شرائط ہیں۔ لیکن اگر بعد میں کوئی یاد آئ یا ضرورت محسوس "" ہوئی تو بول دوں گی۔
اب اتنا تعاون تو آپ کر ہی لیں گی میرے ساتھ۔ "" وہ جو پہلے ہی اسے کافی رعایب دے چکا تھا، اس کے آخری جملے پر ہنس دیا۔
لیڈی۔ آپ کوئی سی بھی دو شرائط شوٹنگ کے دوران کبھی بھی منوا "" سکتی ہیں۔
یہ میری طرف سے گفٹ سمجھیں۔ "" مسکراتے ہوئے لیپ ناپ پر یہ نقطہ بھی لکھا اور لیپ ناپ اس کے آگے کیا نا کہ وہ شرائط پڑھ سکے۔ زبانی کلامی بات پر ہرگز انحصار نہیں کیا تھا، ایک ایک چیز کانٹریکٹ پیپر کا حصہ تھی۔
میں اجنبیوں سے تحفے نہیں لیتی۔""
ہاں البتہ میں اسے آپ کا احسان سمجھوں گی۔
اور یاد رکھی گا کہ الایا فاطمہ کسی کا احسان بھی نہیں رکھتی۔ "" تمام شرائط کو سرسری سا دیکھتے لیپ ناپ اسے واپس کر دیا۔ وہ اس کی بات پر اسے دیکھ کر رہ گیا۔
یہ لڑکی عجیب تھی۔ نا سمجھ آنے والی۔
ارتضیہ حدید نے اسے دیکھتے ہوئے نازہ نازہ رائے قائم کی تھی۔
میں مٹنطر رہوں گا کہ کب آپ میرا احسان چکائیں۔ ""مسکراتے "" ہوئے جواب دیا۔ اس کے انداز پر الایا بھی مسکرا دی۔ اس ایک لمحے سے بھی مختصر وقت کے عمل میں اسے لگا جیسے وہ اس پر جادو کر گی ہے۔
ان شرائط کے بعد اگر آپ چاہیں تو ابھی بھی انکار کر سکت ہیں۔ مجھے "" قطعی کوئی اعتراض نہیں ہے۔ "" اس کو دیکھتے ہوئے آفر دی تھی۔ ارتضیہ نفی میں سر ہلانا مسکرا دیا۔
میں نے کہا تھا کہ مجھے بغیر جانے بھی آپ کی تمام شرائط منظور ہیں۔ ""
اور ارتضیہ حدید کے فیصلے اتنے کمزور بھی نہیں ہوتے کہ ایک لمحے میں بدل جائیں،، یا ڈگمگا جائیں۔ "" الایا نے بھنوئیں اچکائیں۔
مسٹر پروڈیوسر صاحب۔ میں اپنا احسان چکا چکی ہوں۔ یہ الگ بات ہے "" آپ نے اس موقع سے فایدہ نہیں اُٹھایا۔
کہا تھا نہ کہ میں کسی کا احسان نہیں رکھتی۔
ورنہ آپ کو کیا لگتا ہے کہ میں اس موقع پر آ کر آپکو پیچھے ہٹنے دے سکتی ہوں؟ "" ارتضیہ حدید ساکت رہ گیا۔ وہ اس کے احسان کرنے سے سے پہلے ہی بہترین انداز میں احسان کا بدلہ چکا گی تھی۔ وہ دنگ رہ گیا تھا۔
اس نے زندگی میں پہلی بار اتنی پراعتماد، فیصلوں کی پکی، اور بلا کی حاظر جواب لڑکی دیکھی تھی۔
"" Iamimpressedbadly میکانکی انداز میں "". الفاظ دل اور سوچ کی یرجمانی کرتے ہوئے ہونٹوں سے ادا ہوئے۔
حالانکہ بببا نہیں تھا۔ میں نے صرف اپنی بات پر عمل کیا ہے۔ "" ""
مخصوص لہجے میں کہتی وہ اسے اب تک نجانے کتنی بار متاثر کر چکی تھی۔ ہر ت ٹ بار پہلے سے بڑھ کر متاثر کن انداز ہونا تھا۔
وہ اٹھ کر تھوڑے سے فاصلے پر موجود میز تک گیا، اور اپنے سیکرٹری کو بلایا۔
اسے چند نکات سمجھاتے ہوئے لیپ ناپ دے کر باہر بھیجا، اور خود چند کاغذات کھنگالنے لگا۔
سکرپب جانتی ہیں کس نے لکھا ہے ؟ "" وہ کچھ سوچ کر وہیں سے اس "" سے پوچھنے لگا جو فون میں کچھ دیکھ رہی تھی۔
ویسے جاننا تو نہیں چاہتی، لیکن پھر بھی آپ بتا دیں۔ "" لاپرواہی سے "" کہتے ہوئے واپس نگاہیں فون پر مرکوز کر لیں۔
خلیل الرحمہ قمر نے لکھا ہے۔ "" میز کے سہارے کھڑے ہوتے، ""
دونوں بازو سن پر باندھ کر وہ فرصت سے اسے دیکھنے لگا۔
یقیناً اچھا لکھا ہو گا "" نگاہیں فون پر ہی جمائے جواب دیا۔ ارتضیہ اسے "" دیکھے گیا۔
فریباً دس منٹ بعد وہ اپنی جگہ سے اٹھی اور اس تک آئ۔ ارتضیہ حدید نے یب بھی نظریں نہیں ہٹائیں تھیں۔
مجھے عورتوں کو ناڑنے والے مرد شدید زہر لگتے ہیں۔""
""ایکز می یہ کہتے ہی فون کان کو لگا کر آفس سے منسلک بالکونی میں نکل گئی۔ ارتضیہ حدید کی نظروں کا ارتکاز چھن سے ٹونا۔ شرمندگی سے بری طرح لب کچلے۔
یعنی وہ اس بات سے باخبر تھی کہ ارتضیہ اسے دیکھ رہا ہے۔ اسے لگا کہ وہ لڑکی اس کے منہ پر تمانچہ لگا کر گی ہے۔
وہ بے خبر ہو کر بھی بے خبر نہیں تھی۔ بظاہر فون میں مگن لڑکی اتنی چوکس تھی، ارتضیہ کو لگا کہ یہ لڑکی اسے مات پر مات دے رہی ہے۔
کچھ ہی دیر میں وہ واپس آئ تو اس کے تھوڑی ہی دیر بعد ارتضیہ کا سیکرٹری بھی لیگل ٹیم کے ساتھ داخل ہوا۔
چند ضروری قانونی کاروائیوں کے بعد وہ ارتضیہ حدید کے ساتھ فلم سائن کر چکی تھی۔
اس کی طرف سے کوئی وکیل نہیں تھا، لیکن ارتضیہ حدید جانتا تھا کہ وہ اتنی طاقتور ضرور ہے کہ اس کنٹریکٹ پیپر کی خلاف ورزی پر مہنگے سے مہنگا وکیل ہایر کر سکتی تھی۔
قانونی کاروائی مکمل ہوتے ہی وہ وہاں سے واپس آ گی تھی۔ اس کا کام تو ختم ہو چکا تھا، اب صرف اپنے سیبر عکاس بند کروانے تھے ۔
جبکہ ارتضیہ کو لگا کہ وہ ان چھ ماہ میں پاگل ہو جائے گا۔
پروڈیوسر ہونے کے ساتھ ساتھ فلم کا ہیرو بھی وہی تھا، تو ذمہ داری بڑھ گی تھی۔
جبکہ وقت نہایت کم تھا۔ چھ ماہ سے بھی کم۔
جلدی سے اٹھتا وہ ڈائریکٹر کے سیکرٹری سے ملاقات کا وقت لینے لگا۔
سپورٹنگ کاسب فائنل کرنے کا کام کو_ پروڈیوسر کے سپرد کر دیا گیا تھا۔
ڈائیرکٹر کے ساتھ کنٹریکٹ سائن کرنے کے کے بعد اسے امریکہ کی مشہور
ڈیرائنر روما سے ملنے کیلئے جانا تھا۔
نا کہ اس کے ساتھ بھی کانٹریکٹ سائن کر سکے۔
یہ کام اسے جلد سے جلد کرنا تھا، تبھی تو شوٹنگ شروع ہو سکتی۔
پوری ٹیم حرکت میں آ چکی تھی، سبب اور لوکیشن پر کام تیزی سے شروع ہو گیا تھا۔ ارتضیہ حدید اپنے کیریئر کی سب سے مہنگی فلم کرنے جا رہا تھا وہ بھی مختصر ٹرین عرصے میں۔ نجانے یہ اویب کس کروٹ بیٹھنے والا تھا۔
شام کے گہرے سائے ڈھل رہے تھے جب وہ گھر لوٹی۔ پورچ میں مصطفہ ی کی گاڑی دیکھ کر دل نے بیٹ مس کی۔ بیگ کندھے پر ڈالتی وہ اندر بڑھ گی، جہاں نوفل ، عالیہان، مرحا ، سایرہ اعظم اور فائر آفندی بیٹھے ٹی وی پر کوئی پروگرام دیکھ رہے تھے۔
ان سے سلام دعا کرتی وہ اوپر کی جانب بڑھنے لگی۔ ارادہ فریش ہو کر تفصیلی بات کرنے کا تھا۔
موم ، باہر مصطفیہ کی گاڑی کھڑی ہے، کہاں ہے وہ ؟ "" وہ ناچاہتے "" ہوئے بھی پوچھ بیٹھی۔
ابھی کال سن گیا ہے سوٹ ہارٹ۔ تم فریش ہو کر جلدی آؤ، چائے "" پیتے ہیں "" الایا مسکراتے ہوئے اوپر کی جانب بڑھ گی۔ آخری سیڑھی پر پہنچ کر ایک نظر پورے گھر پر دوڑائی لیکن وہ اسے کہیں دکھائی نہیں دیا تھا۔
اداسی سے وہ آگے بڑھ گی۔ کمرے میں داخل ہوئی ہی تھی کہ سامنے مصطفیہ کو دیکھ کر حیرت ہوئی۔
کیا تھا یہ سب الایا ؟ "" وہ دھاڑا تھا۔ الایا نے ساختہ اپنی جگہ سے "" اچھلی۔ وہ نرم گو سا مصطفیہ تو نہیں لگ رہا تھا، بلکہ ظالم، اور جلاد ایس پی لگ رہا تھا۔
چلا کر بات کیوں کر رہے ہو؟ بے وقوف ڈرا کر رکھ دیا۔ "" حلق یر "" کرتے یوں ظاہر کیا جیسے کچھ ہوا ہی نہ ہو۔
اس کے ڈرامہ پر پہلے سے بھڑکے مصطفیہ کا میبر شوٹ کر گیا۔
اووو، یعنی الایا میڈم باہر فلمیں اور گھر میں ڈرامے کریں گی۔""
کمال ۔ اس بات پر تالیاں تو بنتی ہیں۔ "" باقاعدہ اس کی آنکھوں کے سامنے تالی بجاتے طنز کے تیر اس کے سن میں گھونپے۔
تمہیں اس سے مطلب میں جو بھی کروں۔ "" چھلکنے کو بے ناب "" نگاہیں چراتی وہ وارڈروب کی جانب بڑھنے لگی۔
جب مصطفیہ دیوار کی طرح اس کی راہ میں حائل ہوا تھا۔
کیوں کر رہی ہو یہ سب ؟ "" وہ کس قدر ضبط کا مظاہرہ کر رہا تھا، الایا "" کو اس کے ماتھے پر موجود شکنوں کے جال سے اور سرخ ہوتے چہرے سے بخوبی پتا چل چکا تھا۔
پتا نہیں۔"" جان چھڑانی چاہی تھی، لیکن وہ چھوڑنے کو روادار نہیں "" تھا۔
میں اتنا گیا گزرا ہوں کہ تم نے مجھے بتانا بھی ضروری نہیں سمجھا۔""
اور آج جب تم فلم سائن کر کے آ چکی ہو، یب مجھے پتا لگ رہا ہے۔ "" اس کی آواز اب ہلکی ہو رہی تھی۔ جیسے بری طرح مایوس ہو کر تھک چکا ہو۔
وہ اس کا دوست تھا۔ ہر بات ایک دوسرے کو بتانا جیسے دونوں پر فرض تھا۔ یہ مصنوعی لڑائی جھگڑے تو محض دکھاوا تھا۔ ورنہ عمر کا زیادہ حصہ ان دونوں نے ایک دوسرے کے ساتھ گزارا تھا۔
الایا کا دل ڈوبا۔ اس کے چہرے پر دکھ تھا۔ وہ شخص ہمیشہ سے اس کے لیے مخلص تھا۔
الایا کا یہ فیصلہ اسے بری طرح دکھی کر گیا تھا۔
وہ ییپکل مرد نہیں تھا، مگر روشنیوں میں چھپی اس اندھیری دنیا جسے شوبر کہا جانا تھا، یہ کتنی وحس ناک تھی، وہ اچھی طرح سے جانتا تھا۔
میں بتانے والی تھی تمہیں "" آگے برھتے ہوئے وضاچب دینا چاہی۔ ""
مصطفیہ نے اپنے قدم پیچھے کی جانب بڑھائے۔ اس کی یہ حرکت الایا کا دل کاٹ گی۔ آنکھوں میں یکلخت نمی تیرنے لگی ۔
""جب فلم سینما میں آ جاتی ، یب بتانے والی تھی ۔ ہے نا ؟""
دیکھو تم ایسے ہی سینٹی ہو رہے ہو۔""
ایک فلم ہی تو ہے۔ کتنی لڑکیاں کرتی ہے ، اس میں کونسی بری ںات ہے۔
"" آنسو چھپانا کس قدر مشکل تھا، دل کا درد دبانا کس قدر اذیت ناک تھا، کوئی الایا فاطمہ سے پوچھتا۔
خود پر نجانے کتنا ضبط کر کے وہ نارمل انداز میں بات کر رہی تھی۔
مجھے کسی سے غرض نہیں ہے۔ صرف تم سے ہے۔ میں نہیں چاہتا "" میری دوست اس اندھیر نگری کا حصہ بنے۔
اور یہ اتنی سی بات ہے۔ الایا فاطمہ تمہارے کردار پر دھبہ لگ جائے گا۔ تم کیوں نہیں سمجھتی، تمہاری پاک دامنی پر لوگ سوال اٹھائیں گی۔ "" وہ بے ساختہ سسکی۔ اور صوفے پر گرنے کے سے انداز میں بیٹھ گی۔ مصطفی اس کی حرکت پر ششدر رہ گیا۔ فورا آگے برھتا اس کے پاؤں کے پاس گھں کے بل بیٹھا۔
تم رو رہی ہو ؟ دیکھو تم مت روؤ۔ فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔""
کنٹریکٹ کینسل کر دیتے ہیں۔ میں سارا ہرجانہ بھر دوں گا۔ "" وہ شاید خوشی سے نہال ہو جاتی اس کی اس قدر فکر پر اگر حالات مختلف ہوتے۔
ستم تو یہ تھا کہ اس کا دل دھڑک ہی نہ پایا تھا۔ وہ ساکت نگاہوں سے اسے ک دیکھتی رہی جو اس کے قدموں میں بیٹھا اسے ہی دیکھ رہا تھا۔ چہرے پر دکھ اور آنکھوں میں فکر تھی۔
دل چاہا تھا ہر چیز کو ٹھوکر مارے اور اس شخص کے ساتھ زندگی کا آغاز کر دے۔
لیکن شاید دیر ہو چکی تھی۔
اس نے بے دردی سے گال رگرا۔ مصطفیہ نے الجھتی نگاہوں سے اس کی یہ حرکت دیکھی۔
تمہیں لگا میں اس وجہ سے رو رہی ہوں ؟""
غلط لگا، کیونکہ الایا فاطمہ اپنے فیصلوں سے پیچھے نہیں ہٹتی۔ نکلے نہ تم وہی عام مرد جو لوگوں کے اچھے اور برے کردار کو ان کے شعبے کے مشروط کرتے ہیں ۔ تف ہے تمہاری سوچ پر۔
اور دوسری بات میری فکر میں گھلنے کی ضرورت نہیں ہے، کیونکہ میں اپنا اچھا برا جانتی ہوں۔ اور آخری بات،، میری فکر کیلئے میرے ماں باپ کافی ہیں۔ "" ایک ایک لفظ کہتے ہوئے اسے کتنی اذیت ہوئی تھی یہ اس کا خدا جانتا تھا ۔ قدرت اس دھان پان سی لڑکی کے حوصلے اور ضبط پر حیران تھی ، جو کتنی دیر سے ضبط کا دامن مضبوطی سے تھامے ہوئی تھی۔
آنکھوں سے آنسو بہہ نکلے جب مصطفیہ کی بے یقین نگاہیں اور فق ہونا چہرہ دیکھا۔ وہ لب بھینچے آہستہ سے اٹھا تھا۔
پچھتاؤ گی تم "" وہ اذیت میں تھا۔ اس لڑکی کی خاطر جسے کوئی فکر ہی "" نہیں تھی۔
دعا کرنا پچھتانا نہ پڑے۔ "" وہ اٹھ کر اس کے روبرو ہوئی تھی۔ مصطفیہ کو "" اس کی برستی آنکھوں پر یرس آیا تھا۔ وہ بہت کم اس کے سامنے روتی تھی، مگر جب روتی تھی تو سارے بندھن توڑ دیتی تھی۔
لیکن آج وہ اپنی چھلکتی آنکھوں پر شدید قسم کا ظلم ڈھا رہی تھی۔ مصطفیہ لب بھینچ کر اسے دیکھے گیا۔
اس یاد تھا کہ زندگی میں پہلی بار جب وہ اس کے سامنے روئ تھی۔ وہ کی ماہ سو نہیں پایا تھا۔ اس کی سسکیاں کی ماہ کیلئے اس کی راتوں کی نیند اڑا کر لے گی تھیں۔
مرحا اور عالیہان کے سامنے وہ نہیں روتی تھی ، اسے لگتا تھا کہ وہ پہلے ہی اس پر کافی احسانات کر چکے ہیں، وہ مزید انکو پریشان نہیں کر سکتی تھی۔
اگر ان کے احسانات نہیں انار سکتی تھی تو مزید بوجھ بھی نہیں بننا چاہتی تھی۔
یہ الگ بات ہے کہ اگر اس کی یہ سوچ ان دونوں تک پہنچتی تو وہ دونوں ٹوٹ جاتے۔
دوسری طرف مصطفیہ کو لگا جیسے عالیہان آفندی کے ساتھ ساتھ اس کی راتوں کی نیندیں بھی اگلے کی ماہ کیلئے اڑ گی ہیں۔
آمین۔ "" بے ساختگی میں منہ سے نکلا تھا ۔ الایا نے چوتک کر اسے "" دیکھا اور نم آنکھوں سے ہنس دی۔ وہ جانتی تھی کہ اس سے جڑا کوئی بھی شخص اس سے ناراض ہو ہی نہیں سکتا تھا۔ اور اس بات کا زندگی میں پہلی بار فایدہ اٹھایا تھا۔
بچپن میں دوستی اپنے مطلب کیلئے کی تھی۔ کیونکہ تمہارے پاس "" ٹیبلٹ تھا اس وقت ۔"" دونوں کو وقت بے ساختہ کی سال پیچھے لے گیا جب مصطفیہ کو م نے فون اور لیپ ناپ سے دور رکھا ہوا تھا، اور ایسے وقت میں الایا کے پاس ٹیبلٹ دیکھ کر اس چھوٹے سے بچے نے کیسے دوستی کر ڈالی تھی۔ مصطفیہ وہ وقت یاد کرتے ہلکا سا ہنس دیا۔ اور اپنی بات جاری رکھی۔