Chapter 38: ہاں جی

ہاں جی، ۔ تو بیٹا کیا ساٹھ سال کی عمر میں شادی کرنی ہے۔ ؟ "" دانت "" پیستے پوچھا۔ ان دونوں بہن بھائیوں پر غصہ تو وہ کر ہی نہیں سکتی تھی۔ خاص طور پر الایا پر۔ ایک خاص انسیت سی تھی اس سے۔

نہیں نہیں، بوڑھی ہو کر لہنگا پہنتی اچھی تھوڑی لگوں گی۔ "" آنکھیں "" گھماتے بات کو مذاق کا رخ دینا چاہا، جب مرحا کی گھوری پر سیدھی ہو گی۔

اچھا نا موم، اگلے سال آپ کو میری اس انگلی میں،،، بایاں ہاتھ آگے "" یگٹ کیا تھا،،، اس میں ایک خوبصورت سی اجمنٹ رنگ نظر آئے گی۔ "" اپنا ہاتھ اس کے آگے کرتے یقین دلایا۔

مجھے آپ کی اس انگلی میں رنگ نہیں، اس ہاتھ میں نکاح نامہ چاہیے۔ ""

"" اس کا دایاں ہاتھ سیدھا کرتے باور کروایا۔ الایا منہ بنا کر رہ گی۔

یہ آپ کچھ زیادہ جلدی نہیں کر رہیں؟ "" نروٹھے پن سے کہا تھا۔""

جی بہت جلدی ہے۔ ابھی تو آپ فیڈر پیتی ہو نا؟ "" طنزیہ لہجے میں "" اسے شرمندہ کرنا چاہا، اور وہ وقتی طور پر شرمندہ ہو بھی گئی تھی۔ لیکن صرف وقتی طور پر۔

اچھا چھوڑیں اسے۔ یہ تو بتائیں ہم جا کہاں رہے ہیں ؟ "" موضوع "" بدلتے ہوئے ایک نظر باہر دوڑائی جہاں گاڑی کراچی میں داخل ہو چکی تھی۔ جبکہ سورج بھی ڈوبنے کو تھا۔

ایک این جی او کی اونر سے ملنے آئ ہوں۔ ریپ وکبمر کو پناہ دیتی ہیں ، "" اور ان کا کیس بھی لڑتی ہیں۔

ان کے ساتھ مل کر کچھ نئ این جی اوز کھولنے کا سوچ رہی ہوں۔

اسی سلسلے میں ملاقات رکھی ہے "" مرحا بھی سوچوں کو ھبکنے اس سے نارمل لہجے میں بات کرنے لگی۔

""اوووو اچھا۔ نام کیا ہے؟""

نورالحیا "" اس نام پر چونکی۔ یہ نام مانوس لگا تھا ، جیسے پہلے بھی کہیں "" سن چکی ہو۔ پرسوچ انداز میں دو انگلیوں سے ماتھا مسلتے یاد کرنے کی کوشش کی۔

موم ، یہ وہی ریپ وکٹم ہیں نا، جن کا کچھ سالوں پہلا ٹی وی پر کافی شور "" مچا تھا۔ "" نورالحیا ریپ کیس کا حوالہ دیا تھا، جبکہ مرحا اس لڑکی کی اذیت محسوس کرتے لب بھینچتی سر ہلا گی۔ الایا جو تھوڑی دیر پہلے شدید بور ہو رہی تھی ، اب اس عورت سے ملنے کا اشتیاق پیدا ہوا۔ بوریب اور بے زاریب دور جا سوئ تھی۔ اس قدر بہادری، وہ بھی ایک زیادتی کا شکار لڑکی۔ بنا دیکھے ہی الایا کو وہ عورت بری طرح متاثر کر گئی تھی۔

گاڑی ایک وسیع رقبے پر پھیلی ایک خوبصورت عمارت کے سامنے جا رکی تھی۔ ہلکے گرے رنگ سے بنی یہ کی منزلہ عمارت دور سے ہی نہایت خوبصورت تھی،، مگر اندر موجود لوگوں کے کرب کو کون جانتا تھا بھلا۔

زیادتی کا شکار فریباً ہر عمر کی بچیاں یہاں پناہ لیے ہوئے تھیں۔ عمارت کے درمیان میں جلی حروف میں یہ الفاظ درج تھے۔

"" I Am VICTIM ""

پارکنگ میں گاڑی رکی تو مرحا ڈرائیور کو واپس جانے کا کہہ کر اندر کی جانب بڑھنے لگی۔

ڈرائیور کو واپس کیوں بھیجا ؟ "" اچنبھے سے پوچھا تھا۔""

عالیہان لینے آئیں گی۔ "" رسانیب سے جواب دیتی وہ اندر کی جانب "" بڑھ گی۔ الایا بھی عالیہان سے ملنے کو سوچتے خوشی سے مرحا کے پیچھے لپک۔

یہ عمارت جتنی باہر سے خوبصورت تھی، اتنی ہی اندر سے بھی صاف ستھری اور خوبصورت تھی۔

لگتا ہے باہر ( یورپی ممالک) سے فنڈنگ آتی ہو گی! "" اردگرد نظر "" دوڑاتے الایا نے اپنا خیال ظاہر کیا جس پر مرحا نے بھی اتفاق کیا تھا۔ اتنی بری عمارت، اتنی بری این جی او بنا کسی مدد کے تو نہیں چل سکتی تھی۔

لیکن ان کی یہ غلط فہمی بھی بہت جلد ہی دور ہونے والی تھی۔

اسلام علیکم "" ایک گریس فل سی مرحا کی ہی ہم عمر خاتون نے انہیں "" خوش آمدید کہا تھا۔ الایا اسے دیکھتے ہی اندازہ لگا گی، کہ یہ وہی ہے۔

رسمی سلام دعا کے بعد وہ دونوں نور کے ہمراہ اس کے آفس کی جانب بڑھ گئی۔

وہ واقعی کافی سوٹ خاتون تھیں، جو اچھے طریقے سے ان سے ملی تھی۔

آفس میں جیسے ہی داخل ہوئے ،، تینوں اپنی جگہ پر اچھل کر رہ گئے۔ جہاں سکرین پر فل والیوم میں نام اینڈ جیری کارٹون جلوہ افروز تھے۔ اور کوئی تین سے چار سالا پیاری سی بچی چپس کھاتی کارٹونوں میں اتنی مگن تھی کہ کسی کی آمد پر بھی اس کے تسلسل میں فرق نہ پڑا۔ بلکہ وہ ہر چیز سے بے نیاز نظریں سکرین پر جمائے ہوئے تھی ۔

لمظ۔۔۔ "" تنبیہی لہجے میں اسے کہتی، نور شرمندہ ہوتی ٹی وی کی آواز "" بند کرنے لگی۔ بچی کے چہرے کے تاثرات بگڑے تھے، جیسے یہ حرکت ناگوار گزری ہو۔

نانو "" بچی منمنائ تھی۔""

مرحا سامنے صوفے پر جا کر بیٹھ چکی تھی، لیکن الایا کی مسکراتی نگاہوں کا مرکر وہ چھوٹی سی بچی تھی۔

نور آنٹی، میں اسے تھوڑی دیر کیلئے لے سکتی ہوں؟ "" نگاہیں اس پر "" ٹکائے اجازت چاہی، جو فورا ہی مل گی تھی۔ اس سے پہلے لمظ کچھ سمجھتی، الایا اسے گود میں اٹھاتی باہر کی جانب بڑھ چکی تھی۔

جبکہ مرحا نور کے ساتھ باتوں میں مگن ہو گی۔ الایا چند ہی منٹوں میں اسے اپنے ساتھ مانوس کر چکی تھی، جس میں سب سے برا کردار اس کی جیب میں کلیٹ موجود چاس نے ادا کیا تھا۔۔۔

رات گیارہ بجے ان کی واپسی ہوئی تھی۔ عالیہان بھی ان کے ساتھ تھا۔ ان چند گھں کی ملاقات میں جہاں الایا لمظ کے ذریعے نور کا مکمل شجرہ نسب جان چکی تھی، وہیں مرحا اور نور کی بھی اچھی خاصی دوستی ہو چکی تھی۔ دونوں کا مزید چند مشترکہ این جی اوز بنانے کا مصمم ارادہ تھا۔

مصطفیہ لان میں بیٹھا چائے پی رہا تھا۔ ہاتھ میں اخبار پکڑا ہوا تھا۔ چہرے کے تاثرات کچھ بہتر نہ تھے۔ کوئی گاڑی تیزی سے آ کر پورچ میں رکی تو اس کی سوچوں کا تسلسل ٹونا۔

اندر سے نکلنے والے نفوس کو دیکھ کر چہرے کے زاویے مزید بگڑے۔

اسلام علیکم پانچ سال برے بھائی جان۔ "" اپنے مخصوص انداز میں "" اسے سلام کرتے نوفل نے چھیڑا۔ اس جملے کے پیچھے چھپا طنز وہ اچھے سے جان گیا تھا۔ نوفل کے اس ایک جملے میں نا صرف عمر کا طعنہ تھا، بلکہ شادی نہ ہونے کا طنز بھی چھپا تھا۔

یہ آپ کے منہ پر کیا ہوا ہے ؟ "" اس کے منہ پر سوجن محسوس کرتے "" نوفل کی ساری شرارت بھی سے اڑی۔ آگے بڑھ کر وہ فکر مندی سے اس کا چہرہ دیکھنے لگا، جہاں بائیں گال پر اچھی خاصی سوجن تھی۔

سفید گال سرخ ہو رہا تھا۔

اسی اثناء میں الایا بھی ان تک پہنچ چکی تھی۔

مصطفیہ کا چہرہ دیکھتے پریشانی عود آئ۔

پریشانی کا یہ دورانیہ نہایت مختصر تھا کیونکہ اس کے سوجھے منہ کے ساتھ ساتھ اس کے قہر آلود تاثرات دیکھ کر الایا کا زوردار قہقہہ بلند ہوا تھا۔

سماٹو۔۔ تمہاری بہن کی وجہ سے ہوا ہے یہ سب ۔ "" دانت پیستے اس کا "" بس نہیں چل ریا تھا کہ اس کے خوبصورت چہرے سے مسکراہٹ چھین ڈالے۔

ک وہ ابھی بھی اسے دیکھتی ہنس ہنس کر دہری ہوتی وہیں کرسی پر بیٹھ چکی تھی۔

نوفل ناسمجھی سے ہنستی ہوئی الایا کو اور سیخ پا ہوتے مصطفیہ کو دیکھنے لگا۔

اسے چھوڑیں بھائی، بتائیں کیا ہوا ہے ؟ "" الایا کو تیکھی نگاہوں سے "" دیکھتے وہ دوبارہ سے مصطفیہ کی جانب متوجہ ہوا جو اس کا ہاتھ جھٹک کر کرسی پر بیٹھ چکا تھا۔

الایا کی ہنسی کا دورہ جونہی ہلکا سا تھمتا، مصطفیہ کے چہرے کو دیکھ کر پھر سے شروع ہو جانا۔۔

شاکرہ _____ چمچی۔۔ م،،،، میرا مطلب ہے مہنا کو باہر بھیجو۔ "" ""

مجم نوفل روانی میں ی بول گیا ، مصطفیہ کی گھوری پر سٹپٹانا ہوا جلدی سے اصل نام سے پکارنے لگا۔

تھوڑی ہی دیر میں وہ اپنی ہی دنیا میں گم رہنے والی اکیس سالا منہا م کمال نیند میں جھولتی ہوئی باہر آئ تھی۔ شاید وہ سوتے ہوئے اٹھ کر آئ تھی۔

یہ تمہارے بھائی کے چہرے پر سپیڈ بریکر کیوں بنا ہے ؟ "" وہ منہ نیچے "" کرتی کھی کھی کرنے لگی۔ اور مصطفیہ کا چہرہ ضبط سے سرخ پڑنے لگا۔

الایا آپی،، رات کو بابا کے اندر کا صحافی اور ایمان دار انسان ایک ساتھ "" جاگ گیا تھا ۔

یعنی صحافیوں کی طرح آدھی بات سنی ہی تھی کہ اگلے ہی لمحے ایمان دار انسان جاگا اور بابا کا تھپڑ دو سو اسی کی سپیڈ سے بھائی کے منہ پر پڑا۔ یہ الگ ""بات ہے بعد میں بابا نے سوری بھی کیا، اور ماما سے ڈایب بھی کھائی۔

جس طرح اس نے اپنے بھائی کی عزت کا فالودہ کیا تھا،، نوفل بھی بھائی چارے اور مصطفیہ کی دوستی کو چولہے میں جھانکتا الایا کے ساتھ ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو رہا تھا۔

بھائی میں بھی ان کے ساتھ ہنس لوں۔ سچی بہت ہنسی آ رہی ہے۔۔ ""

تھوڑے سے قہقہے لگاؤں گی بس۔ "" دونوں کو ہنستا دیکھ کر وہ مصطفیہ کے پاس جا کر اجازت لینے لگی۔ اس بات پر الایا نوفل کے بے ہنگم قہقہے مزید بلند ہوئے۔

بھاڑ میں جاؤ تم سب "" تینوں پر ایک کاٹ دار نگاہ ڈالتا وہ لمبے لمبے "" ڈنگ بھرنا اندر بڑھ گیا۔

لان میں تینوں کے قہقہے ہنوز گونج رہے تھے۔ اوپر سے کھڑکی سے دیکھتے ھپت مصطفیہ نے مٹھیاں حپن اور کھٹاک سے کھڑکی بند کر ڈالی۔

ڈید بات کرنی ہے آپ سے "" دروازے سے جھانکتے ہوئے الایا نے "" کہا تھا۔ مرحا لیپ ناپ میں کچھ کر رہی تھی، جبکہ عالیہان ٹی وی دیکھ رہا تھا۔

اندر آ جاؤ، وہاں کیوں کھڑی ہو؟ "" عالیہان ٹی وی بند کرنا اسے اپنے "" پاس بلانے لگا۔ مرحا ایک نظر اسے دیکھ کر واپس اپنے کام کی طرف متوجہ ہو گی۔

موم کو بولیں بیچ میں نہیں ڈانبنا۔ پہلے پوری بات سٹتی ہے۔"" کان "" کے پاس جھک کر سرگوشی نما لہجے میں کہا تھا۔ یہ الگ بات ہے کہ مرحا کے تیز کانوں تک اس کی آواز بخوبی پہنچ چکی تھی۔

اگر فضول بات ہوئی تو دو منٹوں میں باہر نکال دوں گی کمرے سے۔ ""

"" اس کے بے لچک لہجے کو دیکھتے الایا نے مدد طلب نگاہوں سے عالیہان کو دیکھا۔ جو آنکھوں ہی آنکھوں میں تسلی دیتا بات شروع کرنے کا عندیہ دے گیا۔

وہ ،،، بات یہ ہے کہ میں ایک فلم کرنا چاہتی ہوں۔"" مرحا کا چہرہ پھیکا "" پڑا۔ لیپ ناپ پر چلتی انگلیاں رک گئیں۔ بے یقینی سے آنکھیں پھیلائے اسے دیکھا جو گردن نیچے کیے انگلیاں مروڑتی اضطراب کا شکار لگ رہی تھی۔ دونوں سے نظریں ملانے سے انکاری تھی، کیونکہ جانتی تھی کہ اس نے بات ہی ایسی کی ہے۔ البتہ عالیہان کا چہرہ کسی بھی قسم کے نایر سے پاک تھا، کیونکہ وہ پہلے سے ہی جانتا تھا کہ وہ ایسا ویسا کچھ ضرور کرے گی۔ چند دنوں سے فلم انڈسٹری، اور شوبر کے متعلق اس کی برھتی گفتگو عالیہان کو ویسے بھی کھٹک رہی تھی۔ وہ تو شکر ہے اس نے خود ہی بلی تھیلے سے نکال دی تھی، ورنہ عالیہان کا ارادہ خود اس سے پوچھنے کا تھا۔

بتا رہی ہو یا پوچھ رہی ہو؟ "" مرحا کے تیز اور طنزیہ لہجے پر اس نے "" آنکھیں میچیں۔ عالیہان اتنے سالوں میں پہلی بار اس کا سرد اور بے رخی سے بٹ بھرپور لہجہ دیکھ کر ھھکا۔

موم "" احتجاج کرنا چاہا تھا۔ وضاچب دینی چاہی تھی۔""

لیکن وہ لیپ ناپ پر نگاہیں جمائے سپاٹ چہرے کے ساتھ بیٹھی تھی۔

اگر اجازت لے رہی ہو، جو کہ لگ تو نہیں رہی،، تو مجھے کوئی اعتراض "" نہیں ہے۔ "" لیپ ناپ کی لڈ گرا کر ، سائیڈ پر رکھتی وہ واشروم کی جانب بڑھ گئی۔

وہ اسے روک نہیں سکتی تھی۔

اس کے پاس کوئی حق نہیں تھا روکنے کا۔ وہ بالغ تھی، اپنے فیصلوں میں خود مختار۔ مرحا اسے روک ہی نہیں سکتی تھی۔ وہ کیسے روک سکتی تھی بھلا، وہ خود بھی تو پانچ سال اس ماحول کا حصہ رہی تھی۔ وہی کیمرے، وہی ٹی وی، وہی پروڈیوسروں کا ڈھیر، وہی ڈائیریکٹر ۔

دونوں شعبوں میں کیا فرق تھا بھلا۔

اب کس منہ سے روکتی۔ اگر وہ پلٹ کر یہ کہہ دیتی کہ آپ نے بھی تو اس شعبے میں کام کیا ہے ، تو مرحا کیا جواب دیتی اسے؟

یہ ناراضگی نہیں تھی، بے یقینی تھی۔ وہ جو اس کی شادی کے خواب دیکھ رہی تھی، یہ جان ہی نہ پائی کہ اس کے خوابوں کی آڑ میں اس کی بیٹی شہرت کی بلندیوں کو چھونے کی خواہاں ہے۔

مرحا جو واشروم میں بند ہونا دیکھ کر الایا کی آنکھوں میں نمی جھلملانے لگی۔

جسے وہ آنکھیں جھپکتی خوبصورتی سے چھپا گئی۔

وہ ناراض نہیں ہے تم سے۔""

بس دھحکہ لگا ہے۔ ٹھیک ہو جائے گی۔ رہی بات تمہاری فلم کی تو مجھے یقین ہے میری بیٹی نہ ہی کوئی غلط فیصلہ کر سکتی ہے اور نا ہی جذباتی ہے۔

میں یہ بھی جانتا ہوں روشنیوں کی اس اندھیری دنیا میں میری بیٹی اپنی حفاظت کر سکتی ہے۔ "" الایا نے بے ساختہ نظریں چرائیں۔ اس شخص کا اس قدر مان شرمندہ کر گیا تھا۔ آنسو باہر آنے کو بے ناب تھے، جن پر وہ سختی سے بند باندھے ہوئے تھی۔ سامنے بیٹھا شخص اس کا باپ نہیں تھا، لیکن باپ کی مکمل تصویر تھا۔

شعور کی دنیا میں قدم رکھتے ہی اپنے گرد اس شخص کو دیکھا تھا جو ہر گرمی سردی میں ایک مضبوط ڈھال کی طرح اس کے سامنے موجود ہونا تھا۔

اور تو اور نوفل کی پیدائش کے بعد بھی اس کی اہمیت روز اول کی طرح تھی۔

اس شخص کے اس پر بے شمار احسانات تھے، اسے دیکھتے ہی آنکھیں تشکر کے احساس سے نم ہو جاتیں تھیں۔

کیا تھا یہ شخص۔

ایک مکمل باپ، الایا اور نوفلہ کا باپ ایک مکمل شوہر، مرحا کمال کا شوہر

ایک مکمل بیٹا، فائر آفندی کا بیٹا ایک مکمل بھائی، مرال کا بھائ اور سب سے بڑھ کر ایک کامل انسان۔ میر عالیہان آفندی۔

دونوں کے درمیان کی لمحے خاموشی چھائی رہی۔ لیکن خاموشی کی بھی اپنی ہی زبان تھی۔

موم کو منا لینا اب آپ "" اٹھتے ہوئے اپنی آواز کی نمی پر بمشکل قابو "" پایا۔ یہ پہلی بار تھا کہ مرحا عالیہان آفندی نے الایا فاطمہ سے رخ موڑا تھا۔

اس سے بے رخی برتی تھی، اور مقابل کا یہ عمل الایا کا دل کاٹ رہا تھا۔

عالیہان اس کے ماتھے پر بوسہ دیتا مدھم سا مسکرا دیا ۔

دعا کرنا سٹڈی میں نہ سونا پڑے "" مراقا کہتے ماحول میں چھائ "" اجنبیت کو دور کرنا چاہا۔ الایا جانتی تھی کہ آج کے بعد یہ شخص کی راتیں نہیں سو پائے گا۔ اس کی فکر میں نجانے کونسے کونسے اقدامات کرے گا۔

اسے اپنے فیصلے پر شرمندگی ہو رہی تھی ، لیکن اس موڑ پر آ کر پلٹنا ناممکن تھا۔ وہ بہت آگے نکل چکی تھی۔ واپسی کے راستے تو وہ نجانے کب کے بند کر چکی تھی۔

الایا_____ ایک نامور فلم سٹار بننے کیلئے تیار ہو جاؤ۔ فکر کرنے یا "" ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔۔ کیونکہ پر موڑ پر ، ہر کانٹوں بھری راہ پر، ہر ٹھوکر پر تم میر عالیہان آفندی کو اپنے پیچھے پاؤ گی "" الایا جو باہر جا رہی تھی ،، ایک لمحے کیلئے رکی۔ اس قدر مان بھرا لہجہ ایک دفعہ پھر احساس تشکر سے نگاہیں جھکانے پر مجبور کر گیا۔ واشروم سے نکلتی مرحا کو یہ جملہ بے ساختہ چند سال پیچھے لے گیا ۔۔

مرحا کمال ، ایک نامور صحافی بننے کیلئے تیار ہو جاؤ۔۔ فکر کرنے یا ""( ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔۔۔ کیونکہ ہر موڑ پر، ہر کانٹوں بھری راہ پر،، )""ہر ٹھوکر پر تم م کمال کو اپنے پیچھے پاؤ گی

فرق صرف اتنا سا تھا کہ وہ جملہ ایک بھائ نے کہا تھا، جبکہ یہ جملہ ایک باپ نے کہا تھا۔ دونوں جملوں میں مان تھا، اعتماد تھا ، بھروسہ تھا۔

مرحا کے دل نے ایک بار پھر گواہی دی تھی کہ بلاشبہ ایک کامیاب عورت کے پیچھے ایک مرد کا ہاتھ ہونا ہے۔

چاہے وہ باپ ہو، بھائی ، شوہر ، یا پھر بیٹا۔

مرحا حال اور ماضی کی سوچوں میں غرق میکانکی انداز میں قدم اٹھاتی اس تک گئی جو ابھی بھی کمرے کے بیچ و بیچ مجرموں کی طرح کھڑی تھی۔ آگے بڑھ کر اس کے ماتھے پر بوسہ دیتے وہ باہر نکل گئی۔ آمادگی کا انوکھا مگر خوبصورت انداز تھا۔ ایک آنسو پلکوں کی باڑ توڑنا الایا کے سرخ عارض پر ڈھلکتا چلا گیا۔ اگلے ہی لمحے بنا عالیہان آفندی کی جانب دیکھے وہ تیزی سے اپنے کمرے کی جانب بڑھ گی تھی۔

زندگی نے ایک نیا موڑ لیا تھا، لیکن ہر کوئی پرسکون تھا۔ جب تک ایک عورت کے پیچھے مرد کا ہاتھ ہونا یے، دنیا کی کوئی طاقت بھی اس کا بال بیکا نہیں کر سکتی تھی۔

مرحا کمال اس کی واضح مثال تھی، جسے م کمال نے غیر محسوس انداز میں ہر موڑ پر راہ دکھلائی۔ اس کی راہ سے کانٹے چنے۔

اب اس سفر پر الایا فاطمہ چلنے کو تھی، جس کی راہ سے کانٹے چننے کیلئے عالیہان آفندی اور نوفل عالیہان آفندی موجود تھے۔ ہر وقت ہر لمحہ۔۔

کیا کی سال پہلے کی کہانی پھر سے اپنا آپ دہرانے کو تیار تھی؟

کون جانے بھلا ۔

لیکن یہ تو طے تھا کہ بے شک کردار مختلف تھے ، مگر ایک چیز دونوں میں سانجھی تھی اور وہ تھی خود اعتمادی، طاقت، حوصلہ، ہمت، بہادری۔

کسی اشتہار ، ڈرامے یا فلم میں کام کیا ہے پہلے ؟ "" ایک مشہور "" پروڈکشن ہاؤس کے آڈیشن جاری تھے۔ الایا سنجیدہ سی سوالوں کے جوابات دے رہی تھی۔

نہیں "" کو _ پروڈیوسر نے بھسم کرنے کے سے انداز میں ساتھ بیٹھے "" سیکرٹری کو دیکھا جو ایسے ناتجربہ کار لوگ لا رہا تھا۔ اب بھلا مشہور و معروف پروڈکشن ہاؤس عام لوگوں کے ڈتبیو کروانا پھرے گا۔

آپ کو پتا بھی ہے کہ کتنا برا پروڈکشن ہاؤس ہے یہ۔ اور آپ کہا چاہتی "" ہیں کہ یہاں اپنا ڈتبیو کریں وہ بھی ہیروئن کے طور پر؟ "" اس کا طنزیہ لہجہ سامنے بیٹھی الایا نے جس طرح ہضم کیا تھا یہ تو وہی جانتی تھی۔

بلکل۔ اس کے ساتھ ساتھ میں اس فلم میں سرمایہ لگا کر پارٹنر سپ "" کرنا چاہتی ہوں۔

صرف یہی نہیں بلکہ ڈیرائیبر اور ڈائیریکٹر میری مرضی کا ہو گا۔

اگر منظور ہے تو ٹھیک ورنہ میرا خیال ہے آپ اپنا بھی وقت ضائع کر رہے ""ہیں اور میرا بھی بلاشبہ پیسہ انسان کے منہ میں زبان ڈال ہی دیتا ہے۔ اگر اس کی جگہ کسی مڈل کلاس گھر کی لڑکی ہوتی تو منتیں کرنے سے بھی گریر نہ کرتی۔

اس قدر پر اعتمادی پر کو_پروڈیوسر نے آبرو اچکا کر اسے دیکھا۔

آئٹم نمبر کر سکتی ہو ؟ "" وہ اب اس کے ساتھ کھیل رہا تھا۔ الایا جانتے "" بوجھتے بھی اس کھیل کو آگے برھانے لگی۔ بنا کوئی نایر دیے۔

ہ مم م "" ہنکارا بھرا تھا، جسے افرار سمجھا گیا تھا۔ لیکن سامنے بیٹھی لڑکی "" نے نہ انکار کیا تھا نہ افرار۔۔

ڈانس کر کے دکھاؤ "" کمینگی سے کہتے وہ کرسی پر جھولنے لگا۔ اس "" لڑکی کو رحکث تو ویسے ہی اس نے کرنا تھا، تو ذرا شغل میلے کی خاطر اس کے ساتھ باتوں کو طول دینے لگا۔

پوری ٹیم بھی اب اس ڈرامے کو انجوائے کرنے لگی تھی۔

آپ کو کیا لگتا ہے کہ جہاں جہاں آڈیشن دینے جاؤں گی، وہاں "" پرڈیوسروں کی فرمائشیں پوری کروں گی۔ اور انہیں ناچ گانا کر کے دکھاتی پھروں گی۔

اچھے سے پتا ہے کہ یہ ڈانس کروانا محض بہانا ہے اپنی غلیظ نگاہوں کو سرور بخشنے کا۔

آپ لوگوں کا تجربہ اور زیرک نگاہیں ایک لمحے میں پہچان لیتی ہیں کہ کون ہیرو یا ہیروئن بننے کے قابل ہے۔ کون کتنے پانی میں ہے۔

آپ کی غلیظ نگاہیں اچھی طرح سمجھ آ رہی ہیں مجھے۔

لیکن وہ کیا ہے نا کہ ضرورت کے وقت گدھے کو بھی باپ بنایا جا سکتا ہے۔

اگر میری شرائط منظور ہیں تو میں ابھی کنٹریکٹ پیپر سائن کرنے کیلئے تیار ہوں۔ اس کے باجود کے مجھے آپ اس وقت شدید زہر لگ رہے ہیں۔

"" بنا ڈرے وہ اس پروڈیوسر کو اس کی اوقات یاد دلا گئی۔ ٹیم میڑان نے حیرت سے اس چھٹاتک بھر کی لڑکی کو دیکھا۔

اگر اتنی ہی پارسا ہو تو یہاں کیوں آئ ہو ؟ کیا برقع پہن کر فلم کرنی "" ہے ؟ "" وہ اب سارے لحاظ بالائے طاق رکھ اپنی اوقات پر آ رہا تھا۔

الایا نے ایک دفعہ پھر کرا ضبط کیا۔

پارسا ہوتی تو یہاں تھوڑی ہوتی۔ رہی بات برقع والی، تو شاید آپ "" بھول رہے ہیں کہ ابھی تھوڑی دیر پہلے میں نے کہا تھا کہ ڈیرائیبر میری مرضی کا ہو گا۔ "" اطمینان سے کہتے وہ ٹانگیں جھکانے لگی۔

وہاں بیٹھے لوگ خاموش تماشائی بنے اس لڑکی کو دیکھنے لگے، جو کسی برے خاندان سے لگ رہی تھی۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.