Chapter 35: مجھے ایسا کیوں لگ رہا ہے کہ

مجھے ایسا کیوں لگ رہا ہے کہ تم کوئی ایسی بات کرو گے جس سے مجھے "" غصے آئے گا "" آنکھیں اس کی شرارت سے چمکتی آنکھوں میں گاڑے اندازہ لگایا تھا ہاں تو میں کہہ رہا تھا کہ میری بیالوجی کا ایک ہونہار سٹوڈیب تھا۔""

لیکن وہ کیا ہے نا کہ بچے دو ہی اچھے،، تو اب ایک پر گزارا کرنا پڑے گا،، کیونکہ ایک تو پہلے ہی ہے "" یہ کہہ کر وہ رکا نہیں تھا بلکہ کمرے کا دروازہ کھولتا نظروں سے غائب ہوا ۔

وہ ہکا بکا سی منہ کھولے کمرے کا دروازہ دیکھنے لگی جو ابھی بند ہوا تھا،، مٹھیاں بھینچتی وہ اس کے پیچھے بھاگی لیکن خالی کمرہ منہ چرا رہا تھا۔

باہر آؤ عالیہان "" واشروم کی طرف دیکھتے وہ چلائ تھی۔""

پہلے وعدہ کرو "" واشروم کے دروازے سے ٹیک لگائے آرام سے کہا "" تھا۔

بدتمیزی نہیں کرو ،،، باہر آؤ "" پیر پٹختے کہا تھا۔""

نا نا،،، "" پہلے وعدہ کرو کہ کچھ نہیں کرو گی "" اندر سے آتی آواز نے جلتی پر تیل کا کام کیا تھا۔

ھپت عالیہان "" مٹھیاں چنے کہا تھا ۔۔ کافی دیر بعد آہستہ سے واشروم کا "" دروازہ کھلا تھا۔ اس سے پہلے وہ حالات کا جائزہ لیتا کشن اڑنا ہوا اس کے منہ پر آ لگا۔

مرحا رکھو اسے "" دوسرا کشن نشانہ چونکنے کی باعب دروازے پر جا لگا "" تھا۔

ایسے کیسے؟ "" اب کی بار تکیہ اس تک آیا تھا ۔۔""

یار میں نے صرف بتایا تھا،،، "" تکیہ کیچ کرتے دہائ دی اور خود بالکونی "" کا رخ کیا،، یہاں رہتا تو وہ یا تو کمرے کا یا اس کا حشر بگاڑ دیتی۔

کوئی شرم ہوتی ہے ،، کوئی حیا ہوتی ہے "" اس کے پیچھے جاتے ہاتک "" لگائی۔

ان دونوں چیزوں کا میرے پاس کیا کام "" بائیں آنکھ دباتے کہا تھا۔ وہ "" اسے گھورنے لگی،، جبکہ وہ ہاتھ اٹھانا سیز فایر کر گیا۔

میں اپنے الفاظ واپس لیتا ہوں۔ اب ٹھیک ہے ؟ "" اس کے بگڑے "" تاثرات دیکھتے صلح جو انداز اپنایا۔

کوئی ضرورت نہیں ہے "" منہ کے زاویے بگاڑتے کہا تھا۔""

ٹھیک ہے جیسے تمہاری مرضی "" کندھے اچکاتے معصومیت سے کہا "" تھا۔

اب کہاں جا رہے ہو ؟ "" اسے باہر جانا دیکھ کر پوچھا۔""

خود ہی تو کہا تھا کہ آج رات راشدہ کے ساتھ رہنا "" کان کھجاتے کہا،، "" اور خود باہر کا رخ کر گیا۔۔

وہ غصے سے بڑبڑاتی خود پر کمفرٹر تان گی۔

کچھ دیر گزری تھی کہ بیڈ پر وائبریشن محسوس ہوئی۔ اس کا فون تھا جس پر میس کوئی ج آیا۔

کچھ سوچتے ہوئے فون اٹھایا،، صد شکر تھا کہ کوئی پاسورڈ نہ تھا۔

ایک نظر بند دروازے کو دیکھ کر اپنا نمبر نکالنے لگی۔ اس کے نام کے ساتھ آج بھی سبز چریل لکھا تھا،، وہ آنکھیں گھماتی نام بدلنے لگی۔

مرحا عالیہان آفندی لکھتے فون واپس اس کی جگہ رکھا تھا۔ اور خود سونے کی ناکام کوشش کرنے لگی۔ جانتی تھی کہ وہ اس وقت سٹڈی میں ہو گا۔ بظاہر آنکھیں بند کیے وہ سو رہی تھی ،، جبکہ جقیقیا ًوہ ہمیشہ کی طرح اس کی واپسی کی منتظر تھی۔ شاید وہ اس مختصر عرصے میں اس کی بری طرح عادی ہو گی تھی۔

فون کی مسلسل گونجتی آواز پر وہ چاروناچار کمرے کی طرف گی جہاں فون ک بری طرح بج بج کر بند ہو چکا تھا۔ اس سے پہلے وہ دیکھتی ایک بار پھر فون بج اٹھا۔ م کی کال دیکھ کر وہ دانتوں تلے لب دبا گی۔ یقیناً پچھلے پندرہ منٹ سے وہ اسکو کال پر کال کر رہا تھا۔

میں نیچے گاڑی میں ہوں،، جلدی سے پہنچو۔ "" چھوٹتے ہی حکم دے "" کر وہ فون بند کر چکا تھا۔ مرال جلدی سے بالکونی سے نیچے جھانکنے کیلئے باہر کی طرف بڑھی جہاں واقعی گاڑی کھڑی تھی۔ سوچنے میں وقت ضائع کیے بغیر وہ بیڈ پر پڑا فون اٹھا کر نیچے کی طرف بڑھ گی۔۔

اماں ،، م بلا رہے ہیں،، آپ مصطفیہ کو دیکھ لیجئے گا "" فوزیہ بیگم کے "" کمرے میں جھانکتے ہربری میں کہا۔

ہاں ہاں ٹھیک ہے،، تم جاؤ "" وہ تیز تیز قدم اٹھاتی باہر کی طرف بڑھ "" گی۔

بالکونی سے جھاتک کر تسلی کرنی ضروری تھی مسز "" اس کی حرکت پر "" چوٹ کرتے گاڑی سٹارٹ کی۔

میں نے کب دیکھا ؟ "" جھوٹ بول کر دامن بچانا چاہا،، لیکن اس کی "" ایک ہی گھوری مرال کو لائن پر لے آئ۔

کہاں جا رہے ہیں ہم ؟ "" خجالب مٹانے کی خاطر موضوع بدلنا چاہا "" تھا۔

ڈنر پر "" آرام سے جواب آیا ۔""

وہ جو میں نے ڈھیروں کھانا بنایا ہے وہ کون کھائے گا "" م جانتا تھا "" کہ وہ مسکرا ہر گز نہیں رہی بلکہ اس پر طنز کر رہی ہے۔

عجیب ہے جی،،، لڑکیاں تو ایسے رومٹیک ڈنر پر خوش ہوتی ہیں "" "" حیرت کا بھرپور اظہار کیا تھا۔

میرا شوہر کہتا ہے میں ایک ان رومٹیک بندی ہوں "" اس کی طرف "" جھکتے رازداری سے کہا تھا،،، گویا کسی اور سے بات کر رہی ہو۔

تمہارا شوہر بکواس کرنا ہے "" اس کی ادا خاصی بھائ تھی،، اسی لیے اس کا "" انداز اپناتے کہا تھا۔

ایسا نہ بولیں میرے شوہر کے بارے میں سمجھے "" برا مناتے کہا تھا،،، "" صپغ جبکہ نجانے کیوں اس وقت م کو خود سے ہی جلن محسوس ہوئی تھی۔

تمہیں نہیں لگتا ہمیں ہنی مون پر جانا چاہئے۔ "" اس کی بات پر وہ بے "" ساختہ ہنسی تھی۔۔

مجھے ایسے کیوں لگ رہا ہے کہ آپ اس وقت نیند میں ہیں "" ٹھوڑی "" تلے ہاتھ ٹکاتے آنکھیں بپٹپائ۔

اور جناب کو ایسا کیوں لگتا ہے "" نظریں سڑک سے ہٹا کر اس کی جانب "" کیں۔

کیونکہ شادی مرحا اور عالیہان کی ہوئ ہے،، ہماری نہیں۔ اسلیے انہیں ""

جانا چاہیے ہمیں نہیں "" اس کی بات پر م نے ناک پر سے مکھی اڑائ۔

جیسے یہ وجہ بلکل بھی پسند نہ آئی ہو۔

اس سے کیا ہونا ہے ؟ "" کندھے اچکا کر نارمل انداز میں پوچھا تھا۔""

فلحال جس سپیڈ سے آپ گاڑی چلا رہے ہیں ہم ریسٹوریب پہنچ جائیں "" بری بات ہے،، ہنی مون تو دور کی بات ہے "" گاڑی کی ہلکی سپیڈ پر طنز کرتے کھڑکی سے باہر نگاہیں مرکوز کیں۔۔

جبکہ اگلے لمحے ایک زوردار چیخ نکلی تھی۔ وہ گاڑی کو جہاز کی سپیڈ پر چلا رہا تھا۔

م آہستہ یار "" جبکہ وہ ہنستے ہوئے رفتار آہستہ کر گیا۔۔""

اس سے ہلکی اور تیز گاڑی نہیں چلا سکتا میں"" مرال نے توبہ کی تھی "" اسے کچھ بھی کہنے سے۔۔ اس شخص پر ہر بات کا الٹا ہی ایر ہونا تھا۔۔

بری کوئی پہنچی ہوئی چیز ہیں آپ "" آنکھیں گھماتے کہا تھا،، جبکہ "" م اسے دیکھ کر رہ گیا۔۔

پھر تو تمہیں مجھ سے ڈر کر رہنا چاہ ینے "" دلفریب لہجے میں کہتے اس کی "" جانب ہلکا سا جھکا تھا۔

میں ڈرپوک نہیں ہوں "" اس کے بازو پر ہلکی سی چپکے رسید کرتے باور "" کروایا۔

اوکے باس "" اس کی ناک دباتے وہ گاڑی کی رفتار تیز کر گیا۔۔ جبکہ وہ "" مسکراتے ہوئے سامنے دیکھنے لگی۔۔ زندگی کا ہر پل پچھلے پل سے زیادہ حسین تھا۔۔۔

کچھ ہی دیر بعد م کو اس کا سر اپنے کندھے پر محسوس ہوا تھا۔ وہ نامحسوس انداز میں اپنا بازو اس کے گرد باندھ گیا۔۔

جھلملاتی روشنیوں میں گاڑی مخصوص رفتار سے چلتی اپنی منزل کی جانب

گامزن تھی۔۔

کیا دیکھ رہی ہو ؟ "" اسے کمرے کے بیچ و بیچ کھڑے ہو کر جائزہ لیتے "" دیکھ کر وہ اس کے پیچھے آن کھڑا ہوا تھا۔ کانوں کے پاس جھک کر سرگوشی نما انداز میں پوچھتے اس کے کندھے پر ٹھوڑی ٹکائے۔

کمرہ کافی برا نہیں ہے "" وہ اس کی طرف مرتے بولی تھی جبکہ عالیہان "" نے ایک نظر اسے دیکھا اور دوسری نظر کمرے پر ڈالی۔۔

ایک کام کرتے ہیں آدھا کمرہ کرائے پر دے دیتے ہیں کسی کو ،،، ہم "" دونوں کیلئے تو بیڈ جتنی جگہ کافی ہے "" سنجیدگی سے بھرپور طنز کیا تھا جبکہ وہ اس کی بات کا مطلب سمجھتی پرے دھکیل گی۔

میرا وہ مطلب نہیں تھا "" دونوں ہاتھ کمر پر ٹکائے پھر سے کچھ سوچنے "" لگی تھی۔

آج راشدہ چھٹی پر ہے "" اس کی دکھ سے بھرپور آواز پر وہ ایرھیوں کے "" ٹتٹ بل مری۔ آنکھیں کی پیلیاں سکیڑ کر اسے دیکھا جو اب صوفے پر بیٹھا تھا ۔۔

اور میرا بریانی کھانے کو دل کر رہا ہے۔ اور راشدہ کے ہاتھ کی بریانی،، "" واللہ۔۔ کیا بتاؤں تمہیں بلکل____________ "" وہ ایک ت ٹ پتچت جدب کے عالم میں ابھی بول ہی رہا تھا کہ وہ پیر ی کمرے سے نکل گی،، عالیہان ہوش میں آنا اس کے پیچھے بھاگا ،،، جو تیز تیز قدم اٹھاتی سیڑھیاں ایر رہی تھی۔

سنو تو ۔۔۔ مرحا رکو "" اس کے پیچھے بھاگتے آواز لگائی جبکہ مرحا کا رخ "" کیچن کی جانب تھا۔۔

الماری اور فریج سے مختلف چیزیں نکال کر وہ شیلف پر پلٹنے لگی۔۔

""بی بی سائیں،،، ہم نکال دیتے ہیں۔""

نہیں تم سب جاؤ،،، اور جب تک میں نہ کہوں کوئی نہ آئے "" "" ملازماؤں کو کچن سے نکالا جبکہ عالیہان نا سمجھی سے اسے دیکھنے لگا جو فریج سے گوسب نکال کر باہر رکھ رہی تھی۔۔

شیلف پر پڑا سامان دیکھتے لب بے ساختہ مسکراہٹ میں ڈھلے۔۔

اوو یعنی اب میری بیوی رات کے وقت میری خواہش کا احترام کرتے "" ہوئے بریانی بنائے گی ،،، کمال ہو گیا "" خوشی سے تمبانا چہرہ لیے وہ کرسی گھسیٹتا وہیں بیٹھ گیا اور اس کی حرکتیں ملاحظہ کرنے لگا جو خاموشی سے لب بھینچے سامان ڈھونڈ رہی تھی۔۔

ویسے شوہر کی خدمب کرنے والی بیویاں جبب میں جاتی ہیں "" سامنے "" پڑے جار سے میوہ جات نکال کر منہ میں ڈالے تھے۔۔

عالیہان "" مسکرا کر اسے پکارا، جبکہ اس قدر محبت پر اچروٹ گلے میں "" ہی پھنس گیا۔

جی جان عالیہان "" جوابا ًجس قدر محبت سے کہا گیا تھا وہ پل بھر کیلئے "" سٹپٹائ مگر پھر پیاز اور چھری لا کر اس کے سامنے رکھا۔۔ ساتھ ہی کٹنگ بورڈ بھی میز پر رکھا۔۔

عالیہان نا سمجھی سے چیزیں دیکھنے لگا۔

مجھے کیوں دے رہی ہو؟ "" جار بند کرتے ہوئے پوچھا۔""

نا کہ تم کاٹ سکو "" آرام سے جواب دیتے وہ واپس پلٹ گی ۔۔""

واٹ،،، مرحا یہ میں کاٹوں،،، مجھے تو چھری پکڑنی بھی نہیں آتی۔ "" ""

سامنے پڑے پیازوں کو عجیب وغریب نگاہوں سے دیکھتے چہرے کے زاویے بگڑے۔

پھر بریانی نہیں بن سکتی۔ "" ہاتھ جھاڑتے اس کے سامنے والی کرسی پر آ "" بیٹھی تھی۔۔

کیوں ؟ "" بریانی کھانے کی ساری خوشی اڑن چھو ہوتی دکھائی دی "" تھی۔

کیونکہ مجھ سے پیاز نہیں کٹتے "" بے بسی سے کہتے ٹھوڑی میز پر "" ٹکائ۔۔ جبکہ اس کی تقلید کرتے وہ بھی ٹھوڑی میز پر ٹکا گیا۔

دونوں درمیان میں پڑے پیازوں کو دیکھ رہے تھے۔۔

مطلب میں انکار سمجھوں ؟ "" پیازوں کو خونخوار نگاہوں سے "" گھورتے پوچھا،، جیسے سارا قصور ان پیازوں کا ہو۔

نہیں اگر تم کاٹ دو تو میں بنا سکتی ہوں "" انگلی سے میز بجایا تھا ۔ رات "" کے اس وقت وہ دونوں سامان بکھیرے میز پر آمنے سامنے بیٹھے تھے۔۔

مان لو کہ راشدہ تم سے زیادہ اچھی ہے "" اس کی بات پر مرحا نے جھٹکے "" سے سر اٹھایا۔ ایک خونخوار گھوری اس پر ڈالتے پیاز والی پلیٹ اپنی طرف کھینچی۔۔

پیاز جیسے تیسے چھل گئے جبکہ اس کے تاثرات دیکھتے عالیہان نے بمشکل مسکراہٹ چھپائی۔۔ اصل مسئلہ تو یب پیش آیا جب کاٹنے کی باری آئی۔

بمشکل آدھا پیاز کٹا ہو گا کہ وہ کرسی دھکیل کر اٹھ گی۔۔۔

بس راشدہ بہت اچھی ہے،،، مجھ سے نہیں ہونا یہ "" عالیہان کا زوردار "" قہقہہ گونجا تھا۔

فاچرہ اسے سمیٹو،،، اور دو کپ کافی کمرے میں بھیجو۔۔ "" ملازنہ کو "" آواز دیتا وہ اس کی طرف بڑھا جو سنک پر جھکی آنکھوں پر پانی کے چھینٹے مار رہی تھی۔۔

ہو گیا "" اس کی طرف ٹسو بڑھاتے آنکھیں دیکھیں جو سرخ ہو رہی "" تھی۔۔ بے ساختہ اپنے مذاق پر افسوس ہوا۔۔

۔ سوری یار مذاق کر رہا تھا۔ "" اس کا چہرہ صاف کرتے معزرت کی '" تھی۔۔

میں تو سب لڑکیوں کی ہمت کو داد دوں گا سوائے تمہارے جو کتنے "" مشکل کام کرتی ہیں۔ "" اس کی بات پر مرحا نے ایک زوردار مکہ بازو پر مارا تھا۔۔

""تمہاری غلطی ہے اگر تم پیاز کاٹ دیتے تو میں بنا لیتی۔""

مطلب مرحا دا سٹرانگ لیڈی پیاز نہیں کاٹ سکتی "" اسکو چھیڑنے کی "" غرض سے کہا تھا ۔۔ جبکہ وہ سیڑھیاں چرھتے ہوئے رک کر اسے دیکھنے لگی۔

اب تم مجھے تنگ کر رہے ہو "" خفگی سے کہا تھا۔۔""

میری اتنی مجال "" سر دائیں بائیں ہلاتے اس کے گرد بازو پھیلایا۔۔ وہ "" ک ایک نظر اسکو دیکھتی آسودگی سے مسکرا دی۔۔

چند سالوں بعد۔۔

دیکھیے رفیق صاحب ،،، ضمانت تو کر دیں گی،،، لیکن چرچہ پانی بھی تو "" چاہیے ہونا ہے نا۔۔

""ہمارے گھر تو آپ کے نظر کرم کی وجہ سے ہی چل رہے ہیں۔

ٹوپی انار کر میز پر رکھتے مخصوص انداز میں کہا تھا۔

کتنے ؟ "" مقابل کے چہرے پر مسکراہٹ دوڑ گی۔""

ارے جو مرضی دے دیں اپنی خوشی سے "" شان بے نیازی سے کہتے "" میز پر پڑا پیپر ویب گھمانے لگا تھا۔۔ جبکہ اس سے ذرا سے فاصلے پر کھڑا کانسٹیبل حیرت سے اپنے سر کو دیکھ رہا تھا جو یہاں آتے ہی رشوت شروع کر چکے تھے۔ بے شک پچھلے افسران بھی اسی قسم کے تھے مگر اس افسر کے خاندان کے بارے میں جاننے کے بعد ایک اچھا نایر قائم ہو چکا تھا۔

تٹٹ سب ایک ہی تھالی کے چٹے بٹے ہیں "" منہ ہی منہ میں بربرانا وہ واپس "" سامنے ہونے والی کاروائی پر دھیان دینے لگا۔

پچاس لاکھ "" پہلی آفر آئ تھی۔۔ ایس پی مصطفیہ کے چہرے کے "" تاثرات بگڑے۔۔

ستر لاکھ "" وہ جانتا تھا کہ یہ لوگ ایک کرور پر بھی مان جائیں گی،،، "" لیکن اس سے زیادہ کمینگی کا مظاہرہ وہ کر نہیں سکتا تھا۔۔ آخر اس کے اپنے بھی چند اصول تھے۔

یہ لیں۔۔۔ گن لیں "" نیلے نوٹوں کی کئی گڈیاں ان کے ساتھ کھڑے "" ملازم نے میز پر رکھی تھیں۔ جبکہ وہ تو حیرت سے ان کی کاروائی دیکھنے لگا،، شاید وہ جانتے تھے کہ پیسے کے زور پر منہ بند کروانے میں کامیاب ہو جائیں گی۔ ایک ناسف بھری نگاہ نوٹوں پر ڈالتے بے ساختہ شرمندگی ہوئی تھی۔ لیکن پھر جی کرا کر گیا۔

سمیع اللّ ،،، پیسے گنو """ کانسٹیبل سیلوٹ کرنا آگے بڑھا اور گڈیاں "" گننے لگا۔۔

پورے ہیں سر "" مصطفیہ سر ہلانا فائنل کھولنے لگا۔""

چل اوئے معافی نامہ سائن کر۔ "" بوسیدہ کپڑوں میں ملبوس وہ "" ضعیف العمر شخص شکل سے ہی مجبوری کی داستان لگ رہا تھا۔

صاحب سائن نہیں آتے "" لاچاری سے کندھے ڈھیلے چھوڑے "" تھے۔ مصطفیہ نخوت بھری نگاہ اس پر ڈالتا سیاہی کی ڈبی اس کے سامنے دھکیل گیا۔

مصطفیہ "" حیرت میں ڈوبی آواز پر اس نے سر اٹھایا۔۔ جہاں کھڑی "" ہستی اور اس کے تاثرات دیکھتے اندازہ ہوا کہ وہ سب سن چکی ہے۔ ایک گہری سانس فضا کے سپرد کرنا وہ اس پر سے نظریں ہٹا گیا۔ ں ""جلدی کرو"" اگلے دو منٹ میں معافی نامہ سائن ہو چکا تھا،،، وہ آگے بڑھ کر اس امیر شخص کے گلے لگ کر گویا قانون کی دھجیاں بکھیرنے پر مبارکباد دے رہا تھا۔

چلو بھئی یہ تھانہ ہے،، تمہارا گھر نہیں جو ڈیرا ڈال کر بیٹھ گئے ہو۔ "" ""

اس ضعیف العمر شخص کو حقارت سے دیکھتے ڈپٹا اور خود سر ہو ٹوپی رکھ جیب میں گن چیک کرنا باہر نکل آیا۔۔

الایا بھی اس کے پیچھے لپک۔۔۔ وہ جانتا تھا کہ اب ایس پی مصطفیہ م کمال کی نفسی س شروع ہو جائے گی۔۔ اس سے پہلے وہ اس پر دھاوا بولتی ،، اپنا دامن بچانے کی غرض سے وہ خود ہی بول اٹھا تھا۔

شریف لڑکیاں یوں منہ اٹھا کر تھانے نہیں آتی "" اسکو ایک نظر "" دیکھتے لفظ شریف پر خاصا زور دیا تھا۔۔

وہ جو کچھ بولنے کیلئے لب کھولنے والی تھی ،، سارے الفاظ منہ میں ہی رہ گئے۔ اس کی بات پر ایک استہزایہ مسکان اچھالی۔

اوووو اس حساب سے جو لیڈی پولیس آفیسر ہیں،،، یہ تو بدمعاش "" ہوئیں ،، کیوں صحیح کہا نا میں نے ؟ "" اس کی طرف ایک قدم بڑھاتے گہرا طنز کیا تھا،،، جبکہ وہ لب بھینچ کر اس کی حاضر جوابی ملاحظہ کرنے لگا۔۔ اس لڑکی سے جیٹیا نا ممکن تھا۔ ادھار رکھنا تو شاید سیکھا ہی نہیں تھا اس نے۔

معاف کرو باجی۔ "" جان چھڑانے کیلئے بولتا وہ ذرا تیز چلنے لگا نا کہ اس "" کے سوال جواب سے جان چھڑا سکے،،، لیکن بدقسمتی سے یہی بات گلے پڑ گی۔۔

ابے اوئے ،،، باجی کس کو بولا؟ "" وہ ایک حس میں اس تک پہنچی "" تھی،،، بھورے بال پونی سے نکل کر چہرے پر جھولتے اسے پرکشش بنا رہے تھے۔ تمیز سے تو ویسے ہی وہ اسے کم کم مخاطب کرتی تھی،،، لیکن لفظ باجی پر 'تم' سے 'ابے اوئے' کا سفر اس نے ایک منٹ سے بھی کم وقت میں طے کیا تھا۔

باجی کو باجی ہی بولوں گا نہ،،،، باجی جی "" مصنوعی معصومیت سے کہہ "" کر وہ پھر سے چلنے لگا۔۔ جتنا جان چھڑانے کی کوششوں میں تھا،،، یہ لڑکی اتنا ہی اس کے گلے پڑتی چلی جا رہی تھی۔

باجی کے کچھ لگتے،،، اب اگر مجھے باجی بولا تو تمہارا باجا بجا دوں گی "" "" غصے اور گرمی کی شدت سے چہرہ سرخ پڑا تھا۔ چھوٹی سی ناک پھلائے وہ اس کے آگے ڈٹ کر کھڑی تھی۔ انداز سخت تھا،، جیسے لفظ باجی قطعی پسند نہ آیا ہو۔ اس لمحے وہ بات تو شاید بھول ہی گئی تھی جو کہنی تھی۔

اوکے باجی۔ "" بائیں آنکھ دبانا وہ جلدی سے گاڑی کی طرف بڑھا "" تھا،، جبکہ وہ ہکا بکا سی کھڑی اس کی پشت کو خونخوار نظروں سے گھورنے لگی۔۔ بھینچے لب،،، اور بند مٹھیاں غصہ دبانے کی عکاسی کر رہی تھیں۔

جبکہ پھر کچھ سوچتے لب مسکراہٹ تھے۔۔

مصطفہ چاچا گھر جائیں آپ۔۔ موم کو کہہ دینا میں ی کے ساتھ آ رہی "" ہوں۔ "" باوردی ملازم اثبات میں سر ہلانا واپس مر گیا۔۔

تمہیں کس نے کہا میں تمہیں گھر لے کر جا رہا ہوں؟""

کام ہے مجھے۔۔ تمہاری طرح فارغ نہیں ہوں میں۔ "" گاڑی کا دروازہ بند کرتے ایک غصیلی نگاہ دور جاتی گاڑی پر ڈالی دوسری سامنے کھڑی الایا پر ۔

ارے ہاں ڈی ایس پی صاحب،، آپ نے تو رشوت کے پیسوں سے "" عیاشی کرنی ہو گی۔۔ مجھے کیسے ساتھ لے کر جا سکت ہیں۔ "" شہادت کی انگلی ٹھوڑی تلے رکھتے پرسوچ انداز میں سر ہلایا۔

فضول مت بولا کرو "" نظریں پھرتے گاڑی کا رخ کیا جبکہ وہ اس سے "" پہلے ہی جا کر فریب سبب پر براجمان ہو چکی تھی۔

تمہیں کونسی زبان میں سمجھاؤں کہ گھر نہیں جا رہا میں آج۔۔۔ کام "" ہے مجھے "" اسے اپنے ساتھ بیٹھا دیکھ کر غصہ دباتے کہا تھا۔

مجھے گھر چھوڑ کر تم جو بھی کرو،،، اور یہ جو تم نے حرکت کی تھی نہ "" تھانے میں ، شرم سے ڈوب مرنے کا مقام ہے۔۔

اسی لاکھ کیلئے اپنا ایمان بیچ ڈالا،،، اس بوڑھے آدمی پر یرس نہ آیا تمہیں۔

مجھے بتاتے ڈید سے لے کر اسی لاکھ کیا ایک کروڑ تمہارے منہ پر مارتی۔۔

"" آخری جملہ نخوت سے کہا تھا ،،، وہ جو لب بھینچے اسے سن رہا تھا ،، آخری بات پر گھور کر رہ گیا۔

ہو گیا۔ "" یوں جیسے ایک بھی لفظ سے فرق نہ پڑا ہو۔ الایا ناسف سے "" سر ہلاتی سیدھی ہو کر بیٹھ گی۔

کوئی دودھ کا دھلا نہیں ہے یہاں،، اگر میں نے بہتی گنگا میں ہاتھ دھو "" لیے تو کیا ہوا۔ "" کندھے اچکاتے نارمل انداز میں کہا تھا جیسے اسی لاکھ ایک معمولی رقم ہو۔ جبکہ اپنی بات مکمل کرنا وہ گاڑی سٹارٹ کر گیا۔

رشوت حرام ہے۔۔ رشوت لینے والا اور دینے والا دونوں جہنمی ہیں۔ ""

"" ناسف سے اسے سمجھانے کی کوشش کی تھی، جو یقینا ناکام ہونے والی تھی۔

جبب جہنم کا ہم فیصلہ کرنے بیٹھیں تو ہر شخص جہنمی ہی لگے گا "" ناک "" مپس پر سے مکھی اڑاتے کسی کو ج کیا۔

ماموں کے پاس اتنا پیسہ ہے،،، تمہاری خود کی تنخواہ کافی ہے تو پھر کیا "" ضرورت ہے حرام مال کھانے کی۔ "" لب بھینچے اسے دیکھا جو کہیں گاڑی روک ایر کر اس کی طرف آ رہا تھا۔

ایرو "" دروازہ کھولتے کہا۔ جبکہ نگاہیں سڑک پر بھٹک رہی تھیں۔""

پاگل ہو تم،،، کیسے جاؤں گی میں گھر "" نیچے ایرتے وہ چیخی جب نگاہ "" سامنے کھڑی اپنی گاڑی پر پڑی۔ اسے پیچھے دھکیلتی وہ اپنا بیگ کندھے پر ڈالتی گاڑی کی طرف بڑھ گی ۔۔

کالی وردی پہن کر کالے کرتوت ھپنے نہیں ہیں،، ڈی ایس پی مصطفیہ "" م کمال ۔۔

اب دیکھنا تم کیسے بدلہ لیتی ہوں تم سے۔۔ "" جاتے جاتے جھٹکے سے رک کر وارننگ دی۔ اس کی پولیس وردی پر بھی طنز کر ڈالا،، مصطفیہ نے متاثر کن انداز میں اسے دیکھا جو یدر لہجے میں اس کے سامنے کھڑی دھمکی دے رہی تھی۔

میں تو ڈر گیا آپی۔ "" ہاتھ اٹھا کر سیز فایر کیا تھا۔۔ ڈرنے کی ناکام "" ایکٹنگ کرتے وہ اسے سر نا پیر سلگا گیا۔

ت ٹ پتٹ لفظ 'آپی' پر وہ پیر چی اپنی گاڑی کی جانب بڑھ گی جبکہ مصطفیہ بھی سر ھبکیا اپنی گاڑی میں جا بیٹھا۔

الایا کو راستے میں انار کر وہ واپس گاڑی موڑ گیا۔ تھوڑی دیر پہلے والے تاثرات غائب تھے ، اب چہرے پر صرف اور صرف سنجیدگی تھی۔ دانت پر دانت جمائے وہ تیز رفتار میں گاڑی دوڑا رہا تھا۔

چند کلومیبر کے فاصلے پر گاڑیوں کا ریلہ دیکھ کر وہ کسی گاڑی کی تلاش میں نگاہیں دوڑانے لگا۔ زیادہ محنت نہیں کرنی پڑی تھی، کیونکہ ایک لینڈ کروزر کے پیچھے یونین کونسل کے سربراہ کا مونوگرام بنا تھا۔

گاڑی کو تیزی سے چلاتے اوور ٹیک کر کے روکا۔ جس کے باوجود پروٹوکول کا حصہ، پچھلی گاڑیوں کو بھی روکنا پڑا۔

کیا مسئلہ ہے تیرے ساتھ، گاڑی کیوں روکی؟ "" یونین کونسل کے "" سربراہ کا بیٹا، ارسلان گاڑی رکنے پر شدید بدمرہ ہونا ڈرائیور پر چرھ دوڑا۔

سائیں، وہ پولیس کی گاڑی ہے "" ڈرائیور جلدی سے بولا، مبادا پرایا "" غصہ اسی پر نہ نکل جائے۔ ارسلان گاڑی سے ایرا، مگر اس سے پہلے ہی ایس پی مصطفیہ م کمال اس کے سامنے تن کر کھڑا تھا۔ ارسلان مرزا بمشکل کھڑا تٹت تھا، اگر مصطفیہ ذرا سا بھی آگے ہونا تو یہ واپس سبب پر جا گرنا۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.