Chapter 32: دلاور آفندی نے نخوت بھری نگاہ بھورے

دلاور آفندی نے نخوت بھری نگاہ بھورے بالوں اور بغیر آستین کے ت ٹ گھں تک فراک میں ملبوس لڑکی پر ڈالی جس کے چہرے کی خوشی اس وقت سخت زہر لگی تھی۔۔ اوپر سے جس طرح وہ دندناتی ہوئی پورے گھر میں پھر رہی تھی ان کا دل چاہا اس لڑکی کو باہر پھینکوا دیں۔ وہ تو مصطفیہ کو بری مشکل سے برداشت کرتے تھے کجا کہ الایا کو یہاں برداشت کرنا۔۔

ان دونوں کی موجودگی کی وجہ صرف ایک ہی شخص تھا اور وہ تھا میر عالیہان آفندی،،، جس کو کچھ کہنا خود کو لہو لہان کرنے کے مترادف تھا۔۔

تم اس لڑکی سے شادی کرو گے جو پتا نہیں کس کے ساتھ منہ کالا کر "" کے آئ ہے،، یہ بچی دیکھ رہے ہو جسے یہ اپنے ساتھ لائی ہے،، پتا نہیں کس ""کا خون ہے۔۔ تم اندھے۔۔۔

وہ آتش فشاں پہاڑ کی مانند پھٹ پڑے تھے۔۔ اس بچی کی مسکراہٹ اور مرحا کمال کی اکر انہیں سلگا گی تھی۔۔ عالیہان غصے سے ایک قدم آگے بڑھا تھا۔۔ اسے پہلے وہ کچھ بولتا خاموش کھڑی مرحا بول پڑی۔۔

خاموش۔۔""

میری کردار کشی کی اجازت کس نے دی یے آپ کو۔ ؟

بتائیں ؟

مت بھولیں اپنے خلاف اٹھنے والا ہر ہاتھ کاٹ دیتی ہوں۔۔

ہر زبان جڑ سے کھینچ لیتی ہوں۔۔

ہر حرف کا وجود مٹا دیتی ہوں۔۔

اپنے کردار پر تہمت لگنے کے باوجود خاموش بیٹھنے والوں میں سے نہیں

ہوں،، اپنا حق لینا جانتی ہوں، نا ملے تو چھین لیتی ہوں۔۔ عام لڑکی نہیں ہوں جو گھں رو رو کر اپنا غم ہلکا کرے،، میں رلاتی ہوں روتی نہیں ہوں۔

ویسے آپ کو کیا لگا تھا کہ ابھی میں عالیہان کے سامنے روؤں گی اور کہوں گی ' پلیز عالیہان مجھ سے شادی کر لو،، میں کہا جاؤں گی،،، میں مر جاؤں گی،،، 'میں برباد ہو جاؤں گی ""تو یہ آپکی بھول ہے اور رہے گی۔۔

وہ آج بھی نہیں بدلی تھی،، حق کو حق کہنے والی چاہے سامنے والا کتنا بھی طاقتور ہو۔۔ بے ساختہ وہ منظر یاد آیا تھا جب وہ پہلی بار برقعے میں آئ تھی۔۔

لب بے ساختہ مسکراہٹ میں ڈھلے تھے۔ عالیہان آفندی سے زیادہ اچھا

جواب دیا تھا۔۔ اپنے خلاف ایک لفظ بھی نہیں سنتی تھی۔۔فایرہ بیگم بچوں کو وہاں سے لے کر جا چکی تھیں،، جبکہ اب وہاں صرف چار نفوس موجود تھے۔۔

اور ایک اور بات ،،، میری بیٹی کے بارے میں ایک لفظ بھی مت کہیے "" گا۔۔ میں بالکل بھی لحاظ نہیں کروں گی "" گہری سانس کھینچتے ایک ایک لفظ چبایا تھا۔ الایا کے بارے میں سببا کتنا تکلیف دہ تھا، عالیہان آفندی کو اندازہ تھا۔۔۔

عالیہان سر۔۔ برائے مہربانی ذرا جلدی یہ سب نببائیں ،، کیونکہ "" پروگرام شروع ہونے میں محض سات منٹ باقی ہیں "" ایک ایک لفظ پر زور ڈالتے کہا تھا،،، جبکہ اس کا انداز عالیہان کو مسکرانے پر مجبور کر گیا۔۔

آئیے میم ،، "" ہاتھ سے اشارہ کرتے اسے باہر کی طرف لے کر بڑھا "" تھا۔

جبکہ پیچھے دلاور آفندی اور زوار آفندی سلگ کر رہ گئے۔۔

دونوں کا اس طرح جانا ان کے منہ پر ذلب کے تھپڑ کے برابر تھا۔

میم ۔۔ کافی غصے میں ہیں آپ۔ میک آپ خراب ہو جائے گا "" اس کے "" ساتھ چلتے ہوئے چھیڑا۔۔ جبکہ وہ خود بلکل پرسکون تھا کیونکہ اسے قطعی کسی چیز سے کوئی فرق نہیں پڑنا تھا۔

اگر تم نہیں چاہتے کہ یہاں سے کوئی شو پیس اٹھا کر تمہارے سر پر "" ماروں تو چپ ہو جاؤ "" رک کر اس کی طرف منہ کر کے وارن کیا تھا۔

عالیہان ایک ادا سے منہ پر انگلی رکھ گیا ،، گویا اشارہ دیا ہو خاموش رہنے کا۔۔

جبکہ پروگرام شروع ہونے تک نہ وہ بولا تھا اور نہ ہی مسکرانا چھوڑا۔

عمر کا لحاظ کر گی ورنہ بیالوجی خود پڑھانے کا ارادہ تھا۔۔ مطلب حد ہی "" ہو گی ہے۔ "" برںراتے ہوئے وہ راہداری سے مری تھی جبکہ عالیہان نے بمشکل اپنا قہقہہ روکا۔۔

اللّ کے نام سے شروع جو برا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔۔""

آج کے پروگرام میں مرحا کمال کا آپ سب کو سلام۔۔

ناظرین وفاقی کابینہ کے کسی اجلاس پر نظر ڈالی جائے،، یا قومی اسمبلی کی اجلاس پر۔ کسی ترقیاتی منصوبے کا ذکر ہو یا کسی کامیاب وزیر کا نام آئے تو ہمیں پاکستان کے چند گنے چنے ناموں میں ایک نام کافی زیادہ سنا جانا ہے۔۔

جی ہاں وفاقی وزیر میر عالیہان آفندی،، جن کا یدکرہ اکثر و بیشتر ہمیں خبروں میں ملتا ہے ۔۔ کچھ لوگ مقدر کا سکندر ہوتے ہیں،،، اور یہ انہی میں سے ایک ہیں۔۔ اس سے بڑھ کر خوقسمتی کیا ہو گی کہ پہلے الیکشن پر ہی کابینہ کا ایک اہم رکن بن گئے۔۔ آج ہمارے ساتھ اس شو میں موجود ہیں میر عالیہان آفندی۔۔

ناظرین ان کے بارے میں جانیں گی آج انہی کی زبانی۔۔

اسلام علیکم سر۔۔ کیسے ہیں آپ؟ بہت شکریہ ہمیں وقت دینے کا۔ ""

نگاہیں کیمرے سے ہٹا کر اس کی طرف مبذول کیں جہاں وہ اس کے بلکل سامنے ہی صوفے پر بیٹھا تھا۔۔ سفید شلوار قمیض پر کالا جوٹ پہنے وہ مکمل تیار تھا۔۔

صوفے کے ساتے پڑے میز پر قائد اعظم کی تصویر کے ساتھ اس کی تصویر پڑی تھی۔۔

جبکہ ان کے ساتھ ساتھ پاکستان کا جھنڈا اور پارٹی کا جھنڈا بھی موجود تھا۔

پورا کمرہ یہاں کے مکینوں کے اعلیہ ذوق کی عکاسی کر رہا تھا۔۔

بزنس چھوڑ کر سیاسی کی طرف آئے،، اس کے پیچھے چھپی کوئی خاص "" ""وجہ سوالات کا سلسلہ جاری تھا۔۔ اس کے ہر سوال کا وہ بہترین جواب دیتا شو کی ریٹنگ بڑھا رہا تھا۔

کوئی خاص شوق نہیں تھا۔۔ بس دھکہ سٹارٹ کہہ لیں "" وہ بے "" ساختہ مسکرائی تھی اس کے جواب دینے کے انداز پر۔۔ البتہ ٹی وی سکرین پر دیکھنے والوں کو اس کی مسکراہٹ ہر صحافی کی مسکراہٹ کی طرح مصنوعی لگی تھی۔ لیکن اصل راز تو سامنے بیٹھا شخص جانتا تھا۔۔

گزشتہ رات سوشل میڈیا پر ایک خبر زیر گردش تھی کہ آپ اپنا ذاتی "" جہاز چرید چکے ہیں۔ جبکہ آپکی طرف سے ناحال کوئی تصدیق یا یردید نہیں آئ۔۔ اس خبر میں کتنی سچائی ہے۔ ؟ "" نیا سوال آیا تھا جبکہ وہ ہنوز سکون سے بیٹھا تھا۔

جی ہاں درست خبر ہے "" مرحا نے حیرت سے اسے دیکھا۔""

ایک وفاقی وزیر کو ملنے والی تنخواہ اتنی تو نہیں ہوتی کہ وہ جہاز چرید "" سکے۔ یا ہم یہ سمجھیں کہ خفیہ ذرائع ( کرپشن ) کے ذریعے چریدا گیا ہے "" دل میں امڈنا سوال بے ساختہ منہ پر آیا تھا۔ حالانکہ یہ شو کا حصہ نہیں تھا۔

اگر مرحا کمال کی جگہ کوئی اور ہونا تو یہ سوال نہ پوچھتا اور نہ ہی عالیہان جواب دیتا ۔ لیکن وہ مرحا کمال تھی۔

شاید آپ کو پتا ہو گا کہ سیاستدان سے پہلے میں ایک کامیاب بزنس مین "" ""تھا۔

مرحا اثبات میں سر ہلا گی۔ وہ اس سے جھوٹ نہیں بول سکتا تھا ،،، اس کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر تو بلکل بھی نہیں یہ بات مرحا اچھے سے جانتی تھی۔۔

پروگرام آخری مرحلے کی جانب داخل ہو چکا تھا۔

آگے برھتے ہیں۔""

آپ پبلک فگر ہیں اور ہماری پاکستانی عوام کو اداکاراؤں ،، گلوکاروں،، اور سیاستدانوں کی ذاتی معلومات میں بری دلچسپی ہوتی ہے۔۔

اگر آپ اجازت دیں تو چند سوالات ہیں عوام کی طرف سے جو میں آپ ""سے پوچھنا چاہوں گی ؟

بے حد سنجیدگی سے ہاتھ میں پکڑے کاغذ میز پر رکھے تھے۔۔

("" میں منع کروں گا تو تم نے کونسا منع ہو جانا ہے "" ) منہ ہی منہ میں بربرایا تھا۔۔

چہرے پر مسکراہٹ سجاتے سر کو ہلکی سی جنبش دی۔۔

جی ضرور۔۔۔ جو دے سکا وہ دوں گا ورنہ عوام سے معذرت ۔۔ "" ""

مسکراتے ہوئے بے حد دلکشی سے کہا تھا۔۔

گوگل کے مطابق،، آپ کی عمر بتیس سال ہے،،، لیکن ابھی تک کوئی "" منگنی یا شادی کی خبر نہیں سنی ہم نے۔۔

کب ارادہ ہے۔۔۔ عوام کو بڑی فکر ہے کہ آپکی عمر نکلتی جا رہی ہے۔ ؟ ""

سوال کو گھمانا تو کوئی صحافیوں سے سیکھتا۔ من پسند جواب لینے کیلینے جس طرح عوام کے سر ڈالا تھا۔۔ عالیہان بے ساختہ کھانسا تھا۔۔ مرحا نے اس کی حرکت پر دانت پیسے البتہ چہرے پر مسکراہٹ سجائے بیٹھنا مجبوری تھا۔۔

بھی لڑکی ہی الٹے دماغ کی ہے میرا کیا قصور ہے ۔۔ دیکھو زمانہ کیسا آ گیا ( ہے خود دلہن ہو کر اپنے منہ سے شادی کا پوچھ رہی ہے ۔۔ خود انتظار کی )""سولی پر لپیا ہوا ہے اور اب پوچھ رہی ہے شادی کا کب ارادہ ہے دل ہی دل میں اس کی نقل اناری تھی۔۔

مسٹر گوگل سے تو خیر آپ ایسی باتیں نہ پوچھا کریں۔""

وہ تو کچھ عرصہ پہلے پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کو کسی مشہور اداکارہ کی والدہ فرار دے چکا ہے۔۔

اور ہاں میری عمر اکتیس سال ہے بتیس نہیں۔ "" اس کے جواب پر وہ ایک دفعہ پھر ہنسی تھی۔۔

ہم گوگل والوں سے سفارش کریں گی کے آپکی عمر میں درستگی کی "" جائے۔

خیر تو میں سمجھوں کہ آپ جواب نہیں دینا چاہ رہے ہیں۔ ؟ ابرو اچکاتے دلکش انداز میں اس کی توجہ سوال کی طرف کی۔۔ وہ اپنی آنکھوں سے مقابل کو زیر کرنے کا مکمل ہنر رکھتی تھی۔۔

نہیں نہیں،،، انساللہ جلد ہی ہو گی۔۔ سب سے پہلے عوام کو ضرور "" بتاؤں گا۔ آپ کو میرا ٹویب نظر آئے گا۔۔ اور فکر نہ کریں آپ کو ییپس انون ضرور بھیجوں گا۔۔ اب ساری عوام کو تو نہیں بلوا سکتا لیکن عوام ""کے نمائندے کو تو بلوا سکتا ہوں اس کی بات پر وہ سٹپٹائ تھی۔۔

دل میں ایک بار پھر توبہ کی تھی کہ آئندہ جو بھی ہو جائے اس شخص کے ساتھ کوئی لائیو شو نہیں کرے گی۔ مرحا کمال چن چن کر الفاظ ادا کر رہی تھی،،، مبادا مقابل کچھ الٹا سیدھا ہی نہ بول دے۔۔ اگر جو بائیڈن کا انٹریو کرتی تو بھی اتنا مسئلہ نہ ہونا ، جتنا سامنے بیٹھے اس شخص سے انٹرویو لیتے ہوئے ہو رہا تھا۔۔

ان کی ایک ایک حرکت اردگرد موجود ڈھیروں کیمروں کی نظروں میں تھی۔۔

""کوئی ایسی خواہش جو آج بھی ادھوری ہو ؟""

جس انداز میں اس نے مرحا کو دیکھا تھا مرحا کا دل چاہا کاش وہ وقت کو پیچھے موڑ سکتی یا کمازکم اس سوال کو نہ پوچھتی۔

ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پر دم نکلے۔""

ویسے ایسا کچھ ہے نہیں ،، یہ محض ایک شعر سنایا ہے ۔۔ لیکن اگر یہ سوال ""چند ماہ بعد مجھ سے پوچھا جائے تو میں اچھے سے جواب دے سکتا ہوں دلفریب لہجے میں کہتے آخر میں شادی کا حوالہ دینا نا بھولا تھا۔۔ مرحا کروا گھونٹ بھر کر رہ گی جو واقعی اسے توبہ کرنے پر مجبور کر گیا تھا۔۔

آئندہ چند سالوں میں خود کو کہاں دیکھتے ہیں ؟ "" اگلا سوال آیا تھا۔۔""

( زن مریدی کا ریکارڈ توڑتے ہوئے دیکھ رہا ہوں خود کو ) منہ ہی منہ میں برںرایا تھا۔۔

گمان اچھا کیا جا سکتا ہے لیکن کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہو گا "" جواب "" بے حد تمیز سے آیا تھا۔۔ مرحا نے شاکی نگاہوں سے اسے دیکھا،،، گھورتی تو اردگرد کیمروں کی نظروں سے اوجھل نہ رہتا۔

کوئی ایسا جملہ جو آج تک یاد ہو،، کسی مخالف کی طرف سے یا اپنے حامی "" کی طرف سے "" وہ سوال پوچھ کر پھر پچھتائ تھی وجہ اس کا دیکھنے کا انداز۔

جملے نہیں بلکہ لیکچرز اچھے سے یاد ہیں۔۔ "" وہ پہلو بدل کر رہ گی۔۔ ""

نجانے ہر جواب خود پر ہی پورا ایرنا محسوس ہو رہا تھا۔۔ شاید یہ نہیں جانتی تھی کہ وہ واقعی ہی ہر سوال کا جواب اس کے حوالے سے دے رہا تھا۔۔

چند اختتامی کلمات۔۔ عوام کو کوئی پیغام یا نصیحت۔۔ محض دو منٹ "" ہیں میرے پاس۔ "" گھڑی پر نظر دوڑاتے جلدی سے کہا تھا۔

میں خود ایک خطاکار انسان ہوں،، کسی کو کیا پیغام دوں گا لیکن محض اتنا "" کہنا چاہوں گا کہ خود کو مقدر کا سکندر سمجھنے کی غلطی نہ کریں کیونکہ جب قسمت کی ٹھوکر لگتی ہے تو انسان کو اندازہ نہیں ہونا کہ اس کے ساتھ ہوا کیا ہے۔۔

اور غلطیاں ہر انسان سے ہوتی ہیں،، کوئی دودھ کا دھلا نہیں ہونا،، لیکن غلطی سدھار لینی چاہئے ماضی تو نہیں لیکن مستقبل ضرور حسین ہو جانا ہے۔

اور آخری بات حق کیلئے آواز اٹھاتے ہوئے یہ نا دیکھیں کہ آپ کے آگے کون ہے،، بلکہ یہ دیکھیں آپ کے پیچھے مدد کرنے والی ذات کونسی ہے۔۔

اور میرا یقین ہے حق کیلئے اٹھایا گیا قدم اور حق کیلئے اٹھائ گی آواز کبھی رائیگاں نہیں جاتی۔

""اللّ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔

وہ دم سادھے اسے دیکھے گی۔۔ اندازہ نہیں تھا کہ وہ اتنا اچھا بول سکتا ہے۔

کان میں لگے ائیر پیس پر تیس سیکنڈ کے نائمر سے ہوش میں آئ تھی ورنہ سماعتیں اسے مزید سن کی خواہش رکھتی تھیں۔۔

بہت شکریہ آپ کے وقت کا۔""

معذرت کے ساتھ وقت ختم ہوا چاہتا ہے۔ مل کر اچھا لگا۔ آج کیلئے اتنا ہی ،،، زندگی نے وفا کی تو آپ سے ملاقات ہو گی انساللہ اگلے ہفتے۔ یب تک ""مجھے مرحا کمال کو اجازت دح ینے خدا حافظ تمام لائٹس اور کیمرے ایک دم بند ہوئے تھے۔۔۔ وہ دونوں اٹھ کر مائیک اور ائیرپیس انارنے لگے ۔۔ جبکہ ٹیم حرکت میں آتی کیمرے اور دیگر سامان سمیٹنے لگی۔

کیریئر کا مشکل ٹرین انٹرویو بخیر و عافیت مکمل ہوا تھا ،، وہ اس پر ایک نگاہ ڈال کر گہری سانس کھینچ گی جو باہر آنے کا اشارہ کر رہا تھا۔

بہت ہی کوئی ڈیش انسان ہو تم۔ میں مرحا کمال توبہ کرتی ہوں کہ "" تمہارے ساتھ کوئی لائیو شو نہیں کروں گی "" باہر نکلنے ہی اس پر چڑھ دوڑی۔۔ وہ قہقہہ لگانا اسے حویلی کے پچھلے حصے کی طرف لے کر جانے لگا۔ جہاں سے آتی آوازوں سے اندازہ ہوا کہ بچے وہیں ہیں۔

تم نے بتایا نہیں کہ تم نے اپنا ذاتی جہاز چریدا ہے؟ "" لان کی پچھلے "" حصے کی طرف جاتے ہوئے اس سے پوچھا۔

سب سے پہلے تمہیں ہی بتایا ہے "" وہ اسے دیکھ کر رہ گی۔ ٹھیک ہی تو "" کہہ رہا تھا وہ۔۔ اس کی چالاکی پر لب مسکراہٹ میں ڈھلے تھے۔

الایا،،، مصطفیہ آ جاؤ ۔۔""

""ہم واپس جا رہے ہیں

انکو پرندوں اور جانوروں کے ساتھ چھیڑخانی کرتے دیکھ کر آواز لگائی۔

نو موم۔۔ "" الایا کی آواز پر وہ حیرت سے عالیہان کو دیکھنے لگی جو کوٹ "" انار کر ملازم کو پکڑا رہا تھا۔

""ان کو بھیجو گھر اب۔ لائے کیوں تھے ؟""

اپنے گھر سے نکالوں نا کہ وہ دوبارہ آئیں ہی نا "" ابرو اچکاتے صاف "" انکار کیا۔

مرحا اس سیے انسان کو دیکھ کر رہ گی۔

دو نمبر سیاستدان بلکل تمہارے جیسے ہوتے ہیں "" دانت پیستے ہوئے "" جیسے نجانے کتنی اہم بات بتائ تھی۔

تم کبھی خوش نہ ہونا مجھ سے۔ "" مصنوعی دکھ سے کہتا وہ آگے بڑھ گیا "" جہاں الایا چرگوش کو پکڑنے کی کوشش میں ہلکان ہو رہی تھی۔۔ جبکہ مصطفیہ طوطوں کے ساتھ لگا ہوا تھا۔

عالیہان الایا کو چرگوش اٹھا کر دینے لگا جبکہ وہ اب پکڑ کر مصطفیہ کے پیچھے بھاگی تھی۔۔ مصطفیہ ڈر کر آگے آگے بھاگ رہا تھا جبکہ الایا پیچھے پیچھے۔

مرحا مسکراتے ہوئے وہیں کھڑی دونوں کو دیکھنے لگی جبکہ ایک نظر عالیہان پر ڈالی جو ہنوز اسے ہی دیکھ رہا تھا۔ اس کے دیکھنے پر بھی اس نے نظروں کا زاویہ نہیں بدلا تھا ،،، البتہ اس کی نظروں میں مزید نہ جھانکتے وہ نظریں پھیر گی۔

مرحا لاونج میں صوفے پر بیٹھی تھی جبکہ اس کے سامنے بیٹھی مرال اسے خونخوار نظروں سے گھور رہی تھی،،، جس کا بس نہیں چاہ رہا تھا کہ کھینچ کر ایک لگائے اسے۔

اتنے پیار سے مت دیکھو۔ شادی ہونے والی ہے میری ارادہ بدل "" جائے گا۔ "" آنکھ دباتے جس قدر بے شرمی سے کہا تھا مرال سٹپٹاتے ہوئے رخ موڑ گی۔

تھوڑی دیر بعد ایک کشن اڑنا ہوا مرحا کے سر پر لگا تھا جبکہ اس اچانک افتاد پر فون زمین کو سلامی دینے لگا۔

یہ کپڑے پہنو گی تم ؟ "" اس کی بے یقین آواز پر مرحا کو کشن پھینکنے کی "" وجہ سمجھ آئ۔ اک گھنٹے کی بحث کے بعد بھی اس کی سوئی وہیں کی وہیں اٹکی ہوئی تھی۔

جی بلکل "" مسکراتے ہوئے کمال ڈھیٹ پن کا مظاہرہ کیا تھا۔""

جبکہ سامنے ہی تین جوڑے پڑے تھے۔ جو قیمتی ضرور تھے مگر بے حد سادہ۔

مرال اسے ہر طرح سے سمجھا چکی تھی لیکن وہ ٹس سے مس نہ ہوئی تھی۔۔

م آیا ؟ "" اسے اندر کی طرف جانا دیکھ کر پوچھا۔ جبکہ جوابا اس نے "" ایسے گھورا کے مرحا اپنی شہادت کی انگلی ہونٹوں پر ٹکا گی۔۔

اچھا اسے بولو ہم نے حیداباد جانا تھا نا ،،، جلدی کرے "" پیچھے سے "" ہاتک لگاتے وہ کمرے کی طرف بڑھ گی ۔۔

جبکہ پورے ایک گھنٹے بعد طے شدہ وقت کے مطابق طے شدہ جگہ پر وہ چاروں موجود تھے۔۔

آمنے سامنے میز پر بیٹھے وہ مرحا کو دیکھ رہے تھے،،، گویا پوچھنا چاہ رہے ہیں ہوں کہ یہاں کیوں بلایا ہے۔

ضروری بات کیلئے بلایا ہے "" انداز ایسا تھا جیسے نجانے کتنی ضروری "" بات بتائی ہے۔

فرمائیں "" عالیہان فون سائیڈ پر رکھ سامنے پڑے جوس کا گلاس منہ "" کو لگا گیا۔

شادی میں تین سو لوگ تم لوگوں کی طرف سے ہوں گی ،، تین سو "" ہماری طرف سے۔

کل ملا کر چھ سو۔۔ "" جتنے آرام سے اس نے کہا تھا جوس پیتے عالیہان کو زبردسب اچھو لگا ۔۔ کھانس کھانس کر بے حال ہونا وہ اسے یوں دیکھنے لگا جیسے اس کی ذہنی حالت پر شک ہو۔

تین سو سے زیادہ تو صرف ہمارے خاندان والے ہو جائیں گی۔ "" ""

اس کے سنجیدہ تاثرات دیکھتے دہائ دی۔ جبکہ اسے ہرگز امید نہ تھی کہ وہ اسے یہاں یہ سب کہنے کیلئے بلائے گی۔

چھانٹی کرو نا خاندان والوں کی۔۔""

تک چرے لوگوں کو نکال دو،،، باتیں بنانے والوں کو بھی،،، شودوں کو بھی۔۔

پیچھے انساللہ دس بھی نہیں بچیں گی۔ "" آرام سے حل بتایا تھا۔ جبکہ م نے اسے زبردسب گھوری سے نوازا۔

مرال نے اسے حیرت سے دیکھا جسکے تاثرات ہنوز پر سکون تھے۔۔

اس طرح تو نانا سائیں اور ماموں سائیں کو بھی نکالنا پڑے گا "" مرال "" کی بےساختگی میں کہی گی بات پر تینوں کا مشترکہ قہقہہ گونجا۔ جبکہ وہ اپنی جگہ شرمندہ سی ہو گی۔

دوسری اور نہایت ضروری بات۔""

کھانا بلکل سادہ ہو گا ،،، بریانی ،، قورمہ اور کوئی بھی میٹھا۔ سالاد وغیرہ تو ہو گا ہی ہو گام "" اب کی بار نہ صرف علیہان بلکہ م کو بھی اس کی عقل پر ماتم کرنے کا دل چاہا۔

نامنظور "" عالیہان اپنی جگہ سے اٹھا تھا۔ جبکہ مرحا کی گھوری پر دانت "" پیستا واپس بیٹھ گیا۔

یار یہ تمہاری بہن چاہتی کیا ہے؟ اس سے اچھا ہے کورٹ میرج کر "" لیں۔ "" اب کی بار م کی مدد لینا چاہی جو خود اس کے سامنے بے بس نظر آ رہا تھا۔

مرحا یار "" م نے کچھ بولنا چاہا تھا لیکن پھر دانت پیستا خاموشی "" اختیار کر گیا۔

ٹھیک ہے پھر ولیمے پر میری مرضی کے بندے ہوں گی۔ "" دل پر "" پتھر رکھ کر کروے گھونٹ بھرتے کہا تھا۔

چلو جی کر لو بات۔۔ کیا فایدہ پھر۔۔""

ولیمے پر زیادہ سے زیادہ پندرہ سو لوگ ،، اس سے زیادہ نہیں "" تینوں نے منہ کھول کر اسے دیکھا۔

"" Are you mad ? "" صدمے سے چور آواز پر مرحا نے نفی میں سر ہلایا۔۔

چلیں "" اسے دیکھتے م نے دانت پیسے،، جیسے اس کا یہ فیصلہ ہر گز "" پسند نہ آیا ہو۔

وہ خاموشی سے اس کے ساتھ ہو دی۔۔

میں آتی ہوں "" گاڑی کا دروازہ بند کرتے وہ ریسٹوریبٹ کی جانب "" بڑھ گی جہاں وہ بھی گاڑی میں بیٹھنے والا تھا۔

عالیہان "" وہ رک کر پیچھے مرا جہاں وہ چند قدموں کے فاصلے پر "" کھڑی تھی۔

دروازہ بند کرنا وہ اس کی جانب بڑھ گیا۔

""سوری"" حیرت کا شدید جھٹکا تھا جو اسے لگا۔ آنکھیں پوری طرح سے کھولے وہ اس کے چہرے پر مذاق کی رمق تلاش کرنے لگا۔

کس لیے ؟ "" سنجیدہ چہرہ دیکھتے حیرت سے پوچھا تھا۔""

ابھی جو تھوڑی دیر پہلے کہا۔ تمہیں برا لگا ہوا گا ظاہر ہے تمہاری شادی "" ہے ،، بہت کچھ سوچا ہو گا تم نے۔

لیکن یہ شان و شوکت،،، یہ نمود و نمائش ضروری تو نہیں۔ یہ بے دریغ پیسے کا ضیاع،،، مختلف اقسام کے کھانے،،، ہزاروں لوگوں کا مجمع ، اس سے کیا ہو گا؟

کچھ بھی تو نہیں البتہ یہ سب دکھاوے کے زمرے میں آئے گا۔ شادی چھ سو لوگوں کی موجودگی میں بھی ہو جائے گی ،، پندرہ ہرار لوگوں کی موجودگی میں بھی۔۔

ہم درجنوں کھانے بنوا لیں گی،،، اس سے کیا ہو گا؟

کھانے ضائع جائیں گی، جس طرح کے لوگ ہماری شادی ہر آئیں گی،

انہیں کھانوں سے غرض نہیں ہے۔ ڈایب کانسبس یہ لوگ اس طرح

شادیوں یا پارٹیوں پر کچھ نہیں کھاتے ۔۔۔۔ تو ہم کیوں بے تحاشا کھانے بنوا کر رزق کی ناقدری کریں۔

ہم عام انسان ہیں،، عام انسانوں کی طرح شادی کیوں نہیں کر سکت۔ میں وثوق سے کہہ سکتی ہوں کہ پندرہ ہرار مہمانوں میں سے گاؤں کا ایک شخص بھی نہیں ہو گا، کیا فایدہ اس شان و شوکت کا۔

سادگی میں حسن ہے،، چھ سو لوگ کافی ہوتے ہیں،، یا چلو تین سو ہماری ""طرف سے سات سو تم لوگوں کی طرف سے۔ اب ٹھیک ہے ؟

عاجری سے بولتے آخر میں وہ اس کی طرف سے مہمانوں کی تعداد میں اضافہ کر گی تھی۔ جبکہ وہ ساکت کھڑا یہ سوچنے کی کوشش کر رہا تھا کہ یہ لڑکی اس کی کونسی نیکی کا انعام تھی۔ بے حد پرکشش انداز میں معزرت کرتی وہ اسے ایک بار پھر اسیر کر گی تھی۔ وہ ٹھیک ہی تو کہہ رہی تھی کہ مہمانوں کو بلانے کا مقصد نمودونمائش کے سوا کچھ نہ تھا۔

سامنے کھڑی یہ لڑکی کوئی اپسرا تھی،، کوئی عجیب مخلوق۔

"" I am blessed to have you "". کی لمحوں کی خاموشی کے بعد اس کی گونجتی گھمبیر آواز مرحا کمال کے پریشان چہرے پر پرسکون مسکان بکھیر گی۔

ک ہویٹ بھینچتی وہ اسے دیکھتی رہی جو مسکرا کر اسے ہی دیکھ رہا تھا۔

مطلب کوئی اعتراض نہیں ہے تمہیں؟ "" وہ اس کے منہ سے سن کی "" خواہش مند تھی،، ورنہ شاید شرمندگی ختم نہ ہوتی۔

وہ فورا ًنفی میں سر ہلا گیا۔

چلتی ہوں میں ۔"" مسکراتے ہوئے وہ پلٹ گی تھی جبکہ وہ کی لمحے "" وہیں کھڑا شاید اس کی خوشبو کے حصار میں خود کر جکڑنا ہوا محسوس کر رہا تھا۔

ایک ماہ بعد۔

پورے سوشل میڈیا پر طوفان برپا تھا۔۔

میر عالیہان آفندی اور مرحا کمال کی شادی کی خبریں زیر گردش تھیں۔

جبکہ حیران کن بات تو یہ تھی کہ دونوں کی طرف سے مکمل خاموشی تھی۔۔

نا انکار کر رہے تھے نا افرار۔۔ جبکہ یو ٹیوبرز اور بلاگرز کے ساتھ ساتھ مختلف ویب سائیٹس نجانے کونسے کونسے ان کی عاشقی کے قصے نکال کر اپنی دکانیں چمکانے میں مگن تھے۔۔

مرحا کمرے میں بیٹھی سوشل میڈیا پر چلتی خبروں پر ہنس رہی تھی۔

اور ساتھ ساتھ سامنے بیٹھے مرال اور م کو بھی سنا رہی تھی۔

صحافی مرحا کمال کا حسن کام کر گیا۔ میر عالیہان آفندی ان کے آگے زیر "" ""ہو گئے۔ یاد رہے مرحا کمال کی ایک عدد بچی بھی ہے۔۔

ویدیو کا کیپشن دیکھ کر کمرے میں قہقہہ گونجا تھا۔۔

یار کہاں سے آتے ہیں یہ لوگ؟ "" م نے ہنستے ہوئے نفی میں سر "" ہلایا تھا۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.