Chapter 31: وہ ایک تیز نگاہ اس پر ڈالتی

وہ ایک تیز نگاہ اس پر ڈالتی صوفے پر جا بیٹھی۔۔ اہایب کے احساس سے اس کا چہرہ سرخ ہوا تھا۔۔ اردگرد بیٹھے لوگوں کے چہروں پر دبی دبی ہنسی نے جلتی پا تیل کا کام کیا تھا۔ پروگرام شروع ہونے میں پندرہ منٹ باقی تھے۔

مرحا صاحبہ آپ میک اپ روم میں چلی جائیں ،، شو شروع ہونے میں "" پندرہ منٹ باقی ہیں "" بمشکل اسے مخاطب کیا تھا ورنہ دل چاہ رہا تھا کہ اسے یہاں سے کیا پوری دنیا سے ہی غائب کر ڈالے۔

میرا نہیں خیال مجھے ضرورت ہے۔۔ ہاں البتہ آپ اپنا میک آپ "" ٹھیک کروا لیں،، غصے کی وجہ سے چہرے پر لائینز بن چکی ہوں اور چہرہ کافی بدنما لگ رہا ہے "" اطمینان سے کہتی وہ اسے سر نا پیر سلگا گی۔۔

مائ فٹ "" پیر پٹختا وہ سٹوڈیو کے اندر داخل ہو گیا۔۔ باقی کے پندرہ "" منٹ اس نے سیگریٹ پر سیگریٹ پھونکی تھی۔

سوالات دیکھنا چاہتی ہیں تو دیکھ لیں،،، آج کا شو کافی زبردسب ہونے "" والا ہے ،، ویسے آپ کا بھائ ہاتھ نہیں آیا،، آپ آ گئیں۔۔ واقعی عورت ""ذات کافی بے وقوف ہوتی ہے وہ کرسیوں پر ایک دوسرے کے سامنے براجمان تھے۔۔

سامنے ہی سکرین پر تین منٹ کا نائمر چل رہا تھا۔۔ کامران نے چند کاغذات اس کی طرف بڑھائے جس پر اس سے پوچھے جانے والے سوالات درج تھے۔

واقعی اس شو کی کافی ڈیماید تھی کیونکہ نامور صحافی مرحا کمال کے کیریئر کا پہلا انٹرویو تھا،، اس سے پہلے لوگوں کو سوائے اس کے نام اور کام کے کچھ خاص نہیں پتا تھا۔۔

اس سوال کا جواب آپ کو پورے ایک گھنٹے بعد یعنی شو کے اختتام پر "" دوں گی "" چائے کا کپ اٹھا کر منہ کو لگایا تھا جبکہ کامران کا چہرہ پل بھر کیلئے پھیکا پڑا۔ لیکن پھر آنے والے وقت کا سوچتا مطمئن ہو گیا۔۔

ٹی وی سکرین کے سامنے بیٹھے ناظرین کو پروگرام میں خوش آمدید۔۔ ""

میں ہوں آپ کا میزبان کامران اور ہمارے ساتھ آج موجود ہیں نامور صحافی مرحا کمال جنہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز چھ سال پہلے کیا۔۔ لیکن یب صرف الیکشن کوریج کرنے کے بعد یہ پانچ سال کیلئے لندن چلی گئیں ،، ان کی قابلیت تھی یا خومی کہ تین سال یہ بی بی سی نیوز میں صحافت کے فرائض سر انجام دے چکی ہیں۔

چند ماہ پہلے ہی یہ لندن سے واپس آئی ہیں اور اب ایک برے میڈیا ہاؤس سے منسلک ہیں۔

ان کے کیریئر کا یہ پہلا انٹرویو ہے جو آج آپ اپنی ٹی وی سکرین پر دیکھ رہے ہیں۔

تو چلیں آغاز کرتے ہیں پروگرام کا۔۔

""کیسی ہیں آپ۔ ؟

اس کے دوغلے پن پر مرحا اسے مسلسل گھورتی رہی۔۔ لیکن یہاں آنے پر پچھتاوا ہر گز نہیں ہوا تھا۔۔

انٹرویو کا آغاز کسی بھی قسم کی بدمرگی سے پاک تھا۔ جبکہ آہستہ آہستہ اب وہ اسے گھمانے لگا تھا،،، لیکن وہ مرحا کمال ہی کیا جو گھوم جائے۔۔

مرحا صاحبہ ہماری اطلاعات کے مطابق آپ نے لندن میں شادی کر "" ""رکھی تھی ؟ اور آپ کی ایک پانچ سالا بیٹی بھی ہے ؟

گ مییگ یہ پہلی بار تھا کہ اس کا چہرہ پھیکا پڑا۔ کامران چہرے پر ی سجائے اسے دیکھ رہا تھا۔ تیر سیدھا نسانے پر جا لگا تھا۔

کامران صاحب۔۔""

خاصے پڑھے لکھے لگتے ہیں آپ۔

بلاشبہ سائنس نے کافی ترقی کر لی ہے لیکن اتنی بھی ترقی نہیں کی کہ لندن جا کر میں نے شادی کی اور بچی بھی پانچ سال کی ہو گی۔۔ مرے کی بات تو یہ کہ میں لندن رہی بھی پانچ سال۔ میرے خیال میں صحافت چھوڑ کر ""تھوڑی سی بیالوجی بھی پڑھ لیں۔۔

مسکراتے ہوئے اسے سٹپٹانے پر مجبور کر گی۔۔ وہ جو اسے گھمانے کے چکروں میں تھا خود ہی گھوم گیا۔۔ یہ بات اس کے دماغ میں کیوں نہ آئ تھی۔۔

آپ لندن سے واپس آ گئیں حالانکہ وہاں زیادہ ترقی کے مواقع تھے "" ""کوئی خاص وجہ ؟

وہ اب لائن پر آیا تھا۔۔ مرحا نے اس کے تاثرات دیکھتے بمشکل مسکراہٹ چھپائی۔۔ بلاشبہ حسد انسان کو سوچنے کے قابل ہی نہیں چھوڑنا۔۔

کچھ ادھوری منزلیں اور کچھ ادھورے وعدے پورے کرنے آئ "" ہوں۔

ویسے آپ ہوسب ہیں،، لیکن پھر بھی ایک سوال پوچھنا چاہوں گی کہ آپ ""م کیس کے دوران مفرور ہو گئے تھے۔۔ خیریب ؟

وہ ماتھے پر آیا پسینہ صاف کرنے لگا۔۔ سارا کھیل الٹا ہو چکا تھا۔۔ اسے یقین تھا کہ م اسے اتنا ذلیل نہ کرنا جتنا سامنے بیٹھی یہ لڑکی اسے ذلیل کر گی تھی۔۔

ایسا نہیں ہے،، میری والدہ کی طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے جانا پڑا۔""

""

ماتھے پر آیا پسینہ صاف کرتے جو منہ میں آیا تھا بول دیا۔۔

پر میری پکی اطلاعات کے مطابق تو آپکی والدہ آج سے دس سال پہلے "" ایک کار حادثے میں انتقال کر چکی ہیں۔۔ اور یہ بات آپ اپنے متعدد ""انٹرویوز میں کہہ چکے ہیں۔۔

مسکراہٹ اب کی بار چھپائی نہیں تھی،، اور یہ بات اسے سلگا گی۔۔

ت ٹ آگے برھتے ہیں "" دانت کچکچاتے ایک ایک لفظ چبایا۔""

ضرور "" اس کی ہربراہب کو اب وہ انجوائے کر رہی تھی۔۔""

جیسے تیسے کر کے پروگرام ختم ہوا تو اس کی اٹکی سانس بحال ہوئی۔۔

کاش م ہاتھ آ جانا تمہارے،، اتنا ذلیل نہ ہوتے تم ۔۔""

مرد سے زیادہ عقلمند مخلوق نہیں ہے،،، لیکن تم جیسے نامرد اور بے وقوف ""مخلوق کی مثال بھی نہیں ملتی۔۔

ایک گھنٹے پہلے کہی گی بات کا جواب اب دیا تھا۔۔ جبکہ اس کا تو کاٹو تو بدن میں لہو والا حال تھا۔۔ وہ جو مرحا کو بدکردار ثابت کرنے کے درپے تھا،، اپنی ہی ذات پر سوالیہ نسان لگوا بیٹھا۔۔

جانتا تھا پانچ سال پرانا کیس اب دوبارہ میڈیا میں اچھالا جائے گا۔۔

ٹٹ ٹ موسب وانبد انٹرویو اب برننگ انٹرویو بن چکا تھا۔۔

پروگرام ختم ہو چکا تھا جبکہ وہ ہنوز کرسی پر بیٹھا تھا۔۔

مرحا آہستہ آہستہ چلتی اس تک پہنچی۔۔

اپنے سے برے کے ساتھ ٹکر نہیں لینی چاہیے۔۔ بچے ہو بچوں کے "" ساتھ مقابلے کیا کرو۔۔

اور ہاں لائیو شو تھا ورنہ میرا ارادہ تمہیں خود بیالوجی پڑھانے کا تھا۔۔ پر کوئی ""نہیں پڑھ لینا گھر جا کر۔۔ فائیدہ ہو گا تمہارا ت ٹ مسکراہٹ ہونٹوں پر سجائے اسکو سلگا گی۔۔ غصے اور اہایب کے احساس سے وہ سرخ پڑ رہا تھا لیکن اتنی ہمت نہ تھی کہ اسے جواب دیتا یا اسے روک سکتا۔۔

بہت اچھا انٹریو تھا۔۔ مجھے بہت مرہ آیا۔۔ م کو کہوں گی کہ تمہیں "" ضرور دے اپنا انٹرویو۔۔ "" جاتے جاتے بھی تیلی لگائ تھی۔۔

ہیل کی تک تک آہستہ آہستہ مدھم ہوتی جا رہی تھی جبکہ اس کے جاتے ہی میز پر پڑے سارے کاغذ الب ڈالے تھے اس نے۔

اس پروگرام کو یو ٹیوب اور گوگل سے ہٹوائیں ،، اور نہ ہی یہ کل "" ""رپیبب میں چلے فون اٹھا کر چینل کے مالک کو فون کیا تھا۔۔ غصے کی شدت سے لہجہ لڑکھڑایا تھا۔

""ایسا نہیں ہو سکتا،،، پروگرام کی ریٹنگ بہت زیادہ آئ ہے ۔""

آگے سے آنا جواب اسے حیران کر گیا۔۔

یہ آپ کہہ رہے ہیں۔ اور جانتے بھی ہیں کہ کتنی بے عزتی کی ہے اس "" ""نے حیرت زدہ سے لہجے میں کہا تھا۔۔

تو تم کیوں ایسے سوال کر رہے تھے۔ ؟ پورے میڈیا انڈسٹری میں وہ "" مشہور ہے۔۔ جانتے ہو کہ حقائق پر مبنی بات کرتی یے،، اپنے بارے میں بات نہیں سنتی بلکہ بولنے والے کو اس کی اوقات یاد دلا دیتی ہے۔ اور ڈرتی تو کسی کے باپ سے بھی نہیں ہے۔۔

اب یہ تمہاری غلطی تھی کہ اسے بدنام کرنے کے چکر میں خود بدنام ہو گئے ""۔۔ ذاتی مسائل کی وجہ سے چینل اپنا نقصان تو کروانے سے رہا۔

اس کی بات سنے بغیر فون بند ہو چکا تھا۔ جبکہ وہ بے یقینی سے فون کی سکرین دیکھنے لگا۔۔

ایک گھنٹے کے اندر اندر وہ اسے زمین پر پٹخ کر جا چکی تھی۔۔

سنا ہے برے برے لوگ کل ہمارے غریب خانے پر تشریف لانے "" ""والے ہیں وہ سٹوڈیو سے واپس گھر جا رہی تھی جب عالیہان کا فون آیا تھا۔ اس کے ' غریب خانے ' کہنے پر مرحا کی نگاہوں کے سامنے اس کا عالیشان محل نما گھر گھوما۔ جبکہ اس کا اشارہ انٹریو کی طرف تھا۔۔

ہاں جی۔۔ تو کرو انبطامات "" شاید وہ تھوڑی دیر پہلے والے واقعے کی "" وجہ سے خوشگوار موڈ میں تھی۔

پلکیں تو لڑکیاں بچھاتی ہیں محبوب کی راہوں میں۔""

""میں رید کارپب بچھوا سکتا ہوں اس کی بات پر وہ بے ساختہ ہنسی تھی۔

یہ اتنے آرام سے اور اتنی تمیز سے بات کر رہی ہو،،، اوپر سے ہنس بھی "" رہی ہو۔۔

خیریت تو ہے جناب "" وہ جو بالکونی میں بیٹھا تھا،، اس کی ہنسی پر صوفے سے اٹھ کر کھڑا ہوا تھا۔

ٹی وی دیکھو،، پتا لگ جائے گا "" ہنستے ہوئے بتایا تھا۔ کامران کا ہواس "" باختہ چہرہ آنکھوں کے سامنے آیا تو ہنسی قہقہے میں بدلی تھی۔

اچھا جی۔۔ چلیں دیکھتا ہوں۔۔ "" وہ لیپ ناپ کھولتا ہوا بولا۔۔""

کل ملتے ہیں پھر۔۔ اور ہاں شو ادھورا مت چھوڑنا "" مسکراہٹ ""

چھپاتے پچھلی بار کا حوالہ دیا تھا جب وہ م کا شو ادھورا چھوڑ کر گیا تھا۔۔

تم آؤ کل۔۔ یہ نہ ہو کہ خود شو ادھورا چھوڑ دو "" جس وثوق سے اس "" نے کہا تھا مرحا دانت کچکچا گی۔۔

میں ہار نہیں مانتی "" آنکھیں گھماتے کہا۔۔""

توبہ ضرور کر لو گی "" فورا جواب آیا تھا۔""

کامران کا حال دیکھو۔۔ یہ نہ ہو کل تمہارا بھی یہی حال ہو "" ہنستے "" ہوئے فون رکھا تھا۔۔

جبکہ وہ اس کی بات پر اچنبھے سے فون کو دیکھ کر رہ گیا۔۔

یہ تو طے تھا کہ یقینا کوئی برا کارنامہ سر انجام دیا ہو گا اس نے۔۔

یو ٹیوب پر سامنے ہی ٹرینڈنگ ویدیوز میں سامنے ہی اس کا انٹرویو تھا۔

وہ مسکراتے ہوئے ویدیو کھول گیا۔۔ اور جیسے جیسے دیکھتا جا رہا تھا چہرے کے تاثرات بدلتے جا رہے تھے۔۔ اس کے الایا سے متعلق جواب پر ایک زوردار قہقہہ ماحول میں جلترنگ بکھیر گیا۔۔

پاگل لڑکی "" برںراتے ہوئے نفی میں سر ہلایا تھا۔۔""

یہ تو آدھی پکچر ( فلم ) تھی "" ویدیو ختم ہوئی تو اسے فون کیا۔۔""

چٹی پورا ہی ہے نیب پر "" وہ حیران ہوئی تھی۔۔ اتنا تو جانتی تھی کہ ل "" اس پروگرام کو ایدیب کرنے کی غلطی نہیں کر سکتا۔۔

شو ختم ہونے کے بعد جو تم نے اسے کہا ہو گا وہ پوچھ رہا ہوں "" "" شرارت سے پوچھا تھا،، جبکہ اس کا بے ساختہ قہقہہ فون کے سپیکر سے ابھرا۔۔

کچھ خاص نہیں کہا۔۔""

صرف بیالوجی پڑھانے کی آفر کی۔۔ "" ناخنوں کو دیکھتے کہا تھا۔

اب کی بار عالیہان کا قہقہہ گونجا تھا۔۔

زندگی کا سب سے یادگار شو ہو گا۔۔ "" ہنستے ہوئے کہا۔۔""

نہیں۔ کل کا شو زندگی کا یادگار شو ہو گا "" نفی میں سر ہلاتے درستگی "" کی۔۔ وہ ابرو آچکا گی۔۔

دیکھتے ہیں "" ہنستے ہوئے فون بند کیا تھا۔۔ کیونکہ گھر آ چکا تھا۔۔""

عالیہان بھی مسکراتے ہوئے بہلنے لگا۔۔

عالی ماموں تو کہہ رہے تھے آپ ان کے گھر جا رہی ہیں ؟ "" وہ تیار ہو "" رہی تھی جبکہ مصطفیہ اسے تگڑی کا ناچ نچا رہا تھا۔۔

میری جان ،،، جاب پر جا رہی ہوں "" اسے بہلاتے ہوئے اپنا لیپ "" ناپ اور چارجر اٹھایا۔۔

نہیں نا۔۔ آپ وہیں جا رہی ہیں۔۔ مجھے پتا ہے "" وہ رک کر مصطفیہ کو "" دیکھنے لگی جو اس کے ساتھ جانے کی ضد کر رہا تھا۔ اس لمحے اس شخص پر شدید غصہ آیا جو ان دونوں کے ذریعے اسے زچ کرنا تھا۔۔

آپ کل چلے جانا اپنی ماما کے ساتھ۔ ٹھیک ہے "" وہ منہ بسور گیا۔""

موم میں آؤں "" وہ جو دوپٹہ کندھے پر رکھ رہی تھی روہانسی ہو گی۔۔""

کدھر ؟"" کرے ضبط سے پوچھا تھا۔ بس اسی کی کمی تو باقی تھی۔""

آپ کے ساتھ "" لاڈ سے اس کے پاس آئ تھی جبکہ مرحا نے ایک نظر "" مصطفیہ پر ڈالی جو ناراض بیٹھا تھا۔۔

میں آتی ہوں "" اپنا فون اٹھا کر وہ باہر نکل گی۔۔""

عالیہان کیا کیا ہے تم نے ؟ "" غصے کی بجائے لاچاری سے پوچھا،،، "" کیونکہ غصے کا فایدہ نہیں تھا۔۔

کیا کیا ہے ؟ "" جوابا ًوہ خود پر پرفیوم چھڑکتے ہوئے کمال بے نیازی "" سے بولا۔۔ مرحا کا منہ کھلا تھا۔

ان کو لارا تم نے لگایا ہے میرے ساتھ آنے کا ؟ "" دانت پیستے سیدھا "" سیدھا پوچھا۔

کن کو؟ "" بالوں کو جیل سے سبب کرتے پھر سے اسے تپایا۔۔ وہ "" آنکھیں بند کر کے کھول گئی جیسے خود کو پرسکون رکھنا چاہا ہو۔

""تم سے بعد میں نبٹوں گی""

میں انتظار کروں گا تمہارے مجھ سے بی ٹنے کا "" دل جلانے کا جیسے آج "" اس نے بھیکا اٹھا رکھا تھا۔۔

فون بند ہونے کی آواز پر اس کا منہ کھلا۔۔ وہ فون کاٹ چکا تھا۔

اووو ۔ اییینوڈ۔۔""

ت ٹ پتچت صبر کرو تم زرا۔۔ "" اس کی حرکت ایک آنکھ نہ بھائ تھی۔ پیر ی وہ م کا آوازیں لگانے لگی۔

م اپنی اولاد کو سنبھالو۔۔ مجھے دیر ہو رہی ہے۔ اور الایا کو بھی دیکھ "" ""لینا م نے اسے یوں دیکھا جیسے پوچھنا چاہ رہا ہو " واقعی ".. بچوں کو سنبھالنا آسان تھوڑی تھا۔۔ جبکہ مرحا کندھے اچکاتی وہاں سے جا چکی تھی۔۔

وہ دونوں ہنوز اس کے کمرے میں منہ لپئے بیٹھے تھے جبکہ ان کو اس وقت منانے کا مطلب آ بیل مجھے مار کے مصدق تھا۔۔

چینل کی طرف سے ٹیم آفندی ہاؤس پہنچ چکی تھی۔۔ حال نما کمرہ جہاں اکثر میٹنگز اور اجلاس وغیرہ ہوتے تھے وہ اس شو کیلئے مختص کیا گیا تھا۔۔

ٹیم کیمرہ اور مائیک سبب کر رہی تھی جبکہ وہ لان میں بیٹھا بظاہر فون میں مگن تھا ،، لیکن درحقیقت وہ اس کا منتظر تھا۔

انتظار زیادہ نہیں کرنا پڑا تھا کیونکہ بیس منٹ کے بعد دو گاڑیاں گیٹ سے آ کر رکی تھیں۔ وہ ہنوز وہیں بیٹھا رہا جانتا تھا کہ وہ سیدھا یہیں آئے گی۔۔

پچھلی گاڑی سے گارڑز ایر کر اس کی طرف کا دروازہ کھولنے لگے۔۔

ایک طرف دوپٹہ رکھے بالوں کو اچھے سے باندھے وہ آنکھوں پر کالا چشمہ لگائے ہوئے تھی۔

اس کی توقع کے عین مطابق اس کا رخ لان کی طرف تھا۔ پورے پانچ سال بعد وہ یہاں آئ تھی،،، آخری بار جب وہ یہاں سے گی تھی یب بھی وہ لان میں بیٹھا اسے الوداع کر رہا تھا آج بھی اسی لان میں بیٹھا وہ اسے لاشعوری طور پر خوش آمدید کہہ رہا تھا۔

ہونٹ بے ساختہ مسکراہٹ میں ڈھلے جنہیں وہ جلد کیڑ گی۔۔

لیکن اس کی یہ حرکت عالیہان آفندی کی نگاہوں سے چھپی نہ تھی۔

حکومت اتنی بھی ظالم نہیں ہے کہ ہنسنے پر ٹیکس لگا دے "" اس کے "" آتے ہی وہ کھڑا ہوا تھا ساتھ ساتھ اس کی مسکراہٹ چھپانے والی حرکت پر چوٹ بھی کر ڈالی۔

تم نے جو کیا ہے نے صبح صبح،، اس کے لئے چھوڑوں گی نہیں۔""

دونوں کو ناراض چھوڑ کر آئ ہوں "" خفگی سے کہا تھا۔۔ اسے جقیقیا ًبرا لگا تھا دونوں کو یوں چھوڑ کر آنا۔

""وہ آتے ہی ہوں گی۔۔ میں نے ڈرائیور بھیج دیا ہے"" اس کی بات پر مرحا اپنی کرسی سے اچھلی۔

کس خوشی میں؟ "" آنکھوں میں آنکھیں گاڑے پوچھا۔""

میری مرضی "" جوابا ًوہ بھی اس کے انداز میں بولا۔""

میں یہاں ڈیوٹی پر ہوں "" باور کروایا تھا کہ یہ کوئی فیملی پکنک نہیں "" ہے۔

پتا ہے مجھے۔ اور ویسے بھی اماں سائیں کے پاس ہوں گی یا راجو دیکھ "" لے گا انہیں۔۔ "" ناک پر سے مکھی اڑائی جیسے قطعی فرق نہ پڑا ہو۔

مشہور زمانہ ڈھیٹ ہو "" جب کچھ نہ سوجھا تو غصے سے بول کر مٹھیاں "" بھینچ گی۔

مابدولب نے لقب قبول کیا "" سن پر ہاتھ رکھتے ایک ادا سے کہا تھا۔۔""

وہ اسے ناراضگی سے گھور کر رہ گی۔

سوری تو نہیں بولوں گا "" عالیہان آفندی نے صاف ہری جھنڈی "" دکھائی تھی۔

مجھے چاہ ینے بھی نہیں "" چڑانے والی مسکراہٹ ہونٹوں پر سجائے کہا "" تھا۔

شاباش! "" وہ بھی کہاں پیچھے رہ سکتا تھا۔""

پی تو نہیں ہے تم نے "" اسکو جانچتی نگاہوں سے دیکھتے پوچھا تھا۔""

لاحولا ولاقوۃ۔""

مانا کے میری آنکھیں نشیلی ہیں،،، لہجہ آفت ہے،، مسکراہٹ غضب ہے،، لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ میں نشے میں ہوں۔ "" آنکھیں شرارت سے چمک رہی تھیں۔ جبکہ لہجہ سنجیدہ تھا۔۔

وہ بے ساختہ مسکرائی تھی۔ جبکہ وہ اسے دیکھ کر رہ گیا۔

اندر آؤ ذرا "" کرسی سے اٹھ کر اس کی طرح ہاتھ بڑھایا۔""

ابھی بیس منٹ ہیں "" گھڑی دیکھتے ہوئے اچنبھے سے کہا۔۔""

ایک تو لڑکیوں کے سوالات "" نفی میں سر ہلاتے جیسے افسوس کا "" اظہار کیا تھا۔

وہ برںراتے ہوئے اس کے ساتھ چل دی۔

بتانے میں بل آنا ہے تمہارا؟ "" گھر کے انداز داخل ہوتے ہوئے "" پوچھا تھا۔

چپ ہونے کے کتنے لو گی ؟ "" مختلف راہداریوں سے گزرتے پوچھا "" تھا۔ ۔

سوال کا جواب "" دوبدو آنا جواب عالیہان آفندی کو لاجواب کر گیا۔""

مرغی کی وہی ایک نانگ "" کچھ لمحوں کے توقف کے بعد کہا تھا۔""

تمیز سے اچھا ۔۔ صحافی سے پنگا کتنا مہنگا پڑ سکتا ہے ،، تمہیں اندازہ نہیں "" ہے مسٹر وزیر۔ "" دھمکی دی تھی۔ جس کا مقابل پر قطعی ایر نہ ہوا۔

تمیز سے اچھا۔ ایک وفاقی وزیر سے الجھنا کتنا مہنگا پڑ سکتا ہے تمہیں "" اندازہ نہیں ہے مس صحافی "" ملازم کو کوئی اشارہ کرتے وہ حال نما کمرے میں موجود صوفے پر بیٹھا تھا۔

میری کاپی مت کیا کرو "" غصے سے ناک چرائ تھی۔ آج وہ اسے "" جقیقیا ًزچ کرنے پر تلا تھا۔۔

اگر اس نے کہا تھا کہ اج کے بعد وہ اس کے انٹرویو سے توبہ کر لے گی تو بالکل ٹھیک کہا تھا۔

انٹرویو سے پہلے ہی وہ دل میں ہرار بار توبہ کر چکی تھی۔

اسے اندازہ ہوا کہ سامنے بیٹھا شخص میر عالیہان آفندی ہے جو جھکتا صرف اس کے سامنے ہے ورنہ عام انسان کو پل بھر میں دو ٹکے کا کر سکتا تھا۔

وہ یہ بھی جانتی تھی کہ وہ اگر کسی کی باتیں خاموشی سے سن لیتا ہے تو وہ صرف مرحا کمال ہے ورنہ سببا تو وہ اپنے باپ کی بھی نہیں تھا۔۔ اگر سن لیتا تو شاید نہیں یقیناً آج اس کا باپ اعظم قتل کیس سے بری ہو چکا ہونا۔

وہ یہ بھی جانتی تھی کہ مقدر کے سکندر کو انبطار کرنا پسند نہیں ہے،،، اگر وہ کسی کا پچھلے پانچ سال سے منتظر تھا تو وہ صرف اور صرف مرحا کمال تھی۔

اسکو دیکھتے نجانے کیوں ہونٹوں پر دلکش مسکراہٹ مچلی تھی۔

وہ خود پر اس کی نظریں اور مسکراہٹ محسوس کرنا بھی خاموش رہا ،، جانتا تھا کہ اگر اسے ٹوکا تو وہ مسکرانا تو دور کی بات بلکہ اسے کاٹ کھانے کو دوڑے گی۔۔

کمرے میں لوگوں کی موجودگی سے اس کی نظروں کا ارتکاز ٹونا۔

تو کیا اس نے ملازم کو اسلیے اشارہ کیا تھا،، مرحا نے بےساختہ سوچا۔

وہ اچنبھے سے اندر آئے ہوئے اس کے باپ دادا اور ماں کو دیکھنے لگی۔

فائر آفندی کو دیکھتے مسکراہٹ اچھالی،، کیونکہ ان سے اکثر اس کی بات چبب ہوتی رہتی تھی۔۔

اندر آئے دلاور آفندی اور زوار آفندی اسے پہچان چکے تھے تبھی چہرے پر ناگواری چھائ ۔۔

کیوں بلایا ہے عالیہان ؟ اور یہ لڑکی یہاں کیا کر رہی ہے ؟ "" اس پر "" ایک اچٹتی نگاہ ڈالتے دلاور آفندی نے پوچھا تھا۔

مرحا خاموشی سے کھڑی رہی گویا سکے بولنے کی منتظر ہو۔

گھڑی پر نظر ڈالی جہاں پندرہ منٹ باقی تھے۔

مرحا کمال ہے یہ۔۔ م کمال کی بہن ،، ابھی تو یہ یہاں میرے "" ""انٹرویو کیلئے آئ ہے،، لیکن عنقریب آپ کی بہو کے طور پر آئے گی فون جیب میں ڈالتے وہ اس کے ساتھ ذرا سے فاصلے پر جا کھڑا ہوا۔۔ چہرے پر سنجیدگی ہی سنجیدگی تھی۔۔ یہ وہ عالیہان آفندی تو نہ تھا جو اس کے سامنے ہونا تھا۔۔

ہوش میں تو ہو؟ "" دلاور آفندی کی دھاڑ پر وہ مرحا کو دیکھ کر رہ گیا۔""

جیسے پوچھنا چاہا ہو کہ آج سب کو اس کے ہوش میں ہونے پر شک کیوں ہے؟

آپ کو میں کہاں سے نشے میں لگ رہا ہوں "" الٹا سوال داغا تھا۔۔""

ہمیں تمہارا فیصلہ ہر گز قبول نہیں ہے،،، تم سڑک چھاپ لڑکی لے "" آؤ ہم مان جائیں گی لیکن اس لڑکی کیلئے قطعی نہیں۔ "" اپل لہجے میں کہی جیلب گی ان کی بات پر مرحا نے چیگ نگاہوں سے انہیں گھورا۔۔

ایک نگاہ دوبارہ سے ہاتھ میں بندھی گھڑی پر ڈالی جہاں تیرہ منٹ باقی تھے۔

شادی میں نے کرنی ہے، تو کسی کے قبول کرنے یا نہ کرنے سے مجھے "" بلکل فرق نہیں پڑنا ۔۔ "" اس کا لہجہ ،،، اس کا انداز بتا رہا تھا کہ اسے واقعی کوئی فرق نہیں پڑ رہا تھا۔

جب سے اعظم قتل کیس کے حقائق پتا چلے تھے وہ ایسا ہی ہو گیا تھا۔ ان کا مقام پہلے والا نہیں رہا تھا۔

تمہارا دماغ خراب ہے؟ ہمارے سے بغاوت کر رہے ہو ؟ "" اس "" پرائی لڑکی کے سامنے اپنی بے عزتی برداشت نہیں ہوئی تھی۔ اوپر سے اس کی مسکراہٹ جلتی پر تیل ڈال رہی تھی۔

اس سے پہلے وہ جواب دیتے باہر جوتوں کی آواز آئ تھی یوں جیسے کوئی بھاگ رہا ہو۔۔

مرحا کو ایک پل لگا تھا سمجھنے میں کہ دونوں آفتوں کی آمد ہو چکی ہے۔

خفگی سے عالیہان کو گھورا ،،، جو کندھے اچکانا مسکرا گیا۔۔۔

""موم""

""مرحا آنی۔ ،،، عالی ماموں"" الایا اور مصطفیہ آگے پیچھے بھاگتے ہوئے لاونج میں داخل ہوئے تھے۔۔۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.