Chapter 30: let me play first.. Take this chocolate…

"" let me play first.. Take this chocolate… Aren't you my sweet sister? )پہلے مجھے کھیلنے دو،، تم یہ چاکلیٹ لے لو۔۔ میری پیاری بہن نہیں ہو۔( "" اس کی گود میں چاکلیٹ پھینکتے وہ آرام سے بیڈ پر جا بیٹھا۔۔ اور وہ صوفے پر ہونقوں کی طرح بیٹھی رہی۔۔

کبھی گود میں پڑی چاکلیٹ دیکھتی کبھی اسے جو مرے سے ٹانگیں جھلاتا اس کے ٹیبلٹ پر قابض تھا۔۔

الایا۔۔ "" مرال کی آواز پر وہ فورا سے بیڈ سے نیچے ایرا۔۔۔""

فون اسکو واپس پکڑاتے چاکلیٹ ھپٹنے جیب میں ڈالی۔۔

چینج کیوں نہیں کیا تم نے؟ "" اسکو یہاں بیٹھا دیکھ کر حیرت سے "" پوچھا تھا۔۔

یہ کہہ رہی تھی کہ میرے ساتھ گیم کھیلو۔ "" مرے سے سارا الزام "" اس کے سر ڈالا جو ان کو عجیب وغریب لہجے میں بولتا دیکھ کر بے زار ہو چکی تھی۔۔

اسے کوفت ہوتی تھی جب اس کے سامنے کوئی بولتا اور اسے سمجھ نہ آتی۔۔

عالی ماموں آنے والے ہیں۔۔ ۔ آپ ان کے ساتھ جا رہے ہو۔۔ ""

جلدی سے چینج کرو "" اسے کمرے سے بھیجتے وہ الایا کی طرف متوجہ ہوئی۔۔

"" Where is my Mom ? "")میری ماما کہاں ہیں ؟( مرال سے پوچھا تھا۔۔ اجنبی لوگوں میں وہ اسے تلاش کر رہی تھی۔

"" She will be back soon… Get ready you have to go somewhere . )وہ جلدی واپس آ جائیں گی۔۔ تیار ہو جاؤ آپ کو کہیں جانا ہے۔۔( "" اس کے کپڑے نکالتے کہا جبکہ وہ محض اثبات میں سر ہلا گی۔۔

کراچی اور حیدراباد میں ملیریا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا تھا۔۔

تقریباً ہر شہر ہر گاؤں کے سرکاری ہسپتالوں میں حکومت سندھ کی جانب سے مکمل ساز وسامان مہیا کیا گیا تھا۔۔

اسی سلسلے میں آج اس کا اپنے حلقے کے تمام سرکاری ہسپتالوں کا دورہ تھا۔

آغاز حیدراباد شہر سے کرنے کا ارادہ تھا۔۔

پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ ساتھ محکمہ صحت کے چند افسران، چند

فرایرک لیب کے افسران بھی اس دورہ کا حصہ تھے۔۔ میڈیا کو سختی سے دور رکھا گیا تھا۔۔ چند فوٹوگرافر کے علاوہ کوئی نہ تھا۔۔

سرکاری ہسپتال چمچما رہا تھا۔۔ مکمل صفائی ستھرائی تھی۔۔ اس کے لب بے ساختہ مسکراہٹ میں ڈھلے تھے۔۔

ان سرکاری دوروں کی حقیقت وہ اچھے سے جانتا تھا۔۔

تمہیں پتا ہے جب یہ دورے ہوتے ہیں نا تو دکان سے ادھار گملے اور "" سامان اٹھا کر سجا دیتے ہیں،،، اور جب دورہ ختم تو سب ختم۔۔

مجھے سمجھ نہیں آتی کہ یہ دورہ کرنے والے اندھے بہرے کیوں ہوتے ہیں۔۔ ارے ان پاگلوں کو یہ نہیں پتا کہ دورہ ہونا ہے اچاتک۔۔ نا کہ اصل صورتحال کا جائزہ لیا جا سکے۔۔

یہ بتا کر جو کیا جانا ہے یہ دورہ نہیں ہونا بلکہ جھوٹی شان و شوکت اور جھوٹی کارکردگی دیکھ کر دل خوش کرنے والی بات ہوتی ہے۔۔ اس طرح ان کو لگتا ہے کہ جیسے نجانے انہوں نے کتنا کام کر لیا ہے۔۔ خود پسندی کا شکار ہو ""جاتے ہیں۔۔ مغرور ہو جاتے ہیں یہ حکمران۔

کانوں میں اس کے چند سال پرانے جملے آج بھی روز اول کی طرح گونج رہے تھے۔۔

""فریبی گاؤں کا دورہ ہو گا۔۔ اس ہسپتال کا نہیں"" ساتھ موجود لوگوں کی ہوائیاں اڑ گئیں۔۔ یعنی یہ بھاگ دوڑ اور محنت ضائع گی تھی۔۔

سر لیکن شیڈیول ۔۔۔ "" محکمہ صحت سندھ کا افسر متمایا۔۔""

گاڑی موڑو ۔۔ یہاں کا ہنگامی دورہ بھی جلد کروں گا۔ آپ فکر نہ "" ""کریں۔

آنکھوں پر چشمہ چرھاتے وہ گاڑی میں جا بیٹھا۔۔

اب اس ہسپتال کے عملے کو اطلاع دینے کا کوئی فائیدہ نہیں تھا۔۔

کیونکہ محض دس منٹ کا راستہ تھا۔۔ لہذا خاموشی سے گاڑیاں روانہ ہو گئیں۔۔

توقع کے عین مطابق ناقص کارکردگی اور ناقص سہولیات اس کا منہ چرا رہی تھی۔۔ ناسف سے سر ہلایا۔۔ مریض لاچاروں کی طرح نیچے زمینوں پر پڑے تھے۔۔ ان کے ساتھ آئے ان کے فریبی رشتہ دار ہاتھ میں ڈرپ پکڑے بیٹھے تھے۔ وجہ بیڈز کی کمی تھی۔۔

پانی کی کمی،،، مہنگی ادویات،،، اور ڈاکٹروں کی غفلت مریضوں کیلئے سوحان روح تھا۔۔

وزیر کی وہاں موجودگی سے عملے میں ہربری سی مچ گئی۔۔

کامران۔ "" اپنے اسسٹنٹ کو بلایا تھا۔۔""

ہر ہسپتال کیلئے پچیس پچیس بیڈز ،،، تین تین واٹر کولرز،، ادوایات کا "" سٹاک،،، مچھر دانیوں کیلئے درخواسب لکھو۔۔ جلد ہی پہنچنا چاہیے۔۔ میں کبھی بھی ہنگامی دورہ کر سکتا ہوں کسی بھی ہسپتال کا ۔۔

""چاہے دن ہو یا رات

ایک ایک لفظ پر زور دیتا وہ وہاں سے غائب ہوا تھا۔

طوفان آ کر تھما نہیں تھا،، بلکہ پیچھے ہلچل مچا گیا تھا۔۔

پروٹوکول کے نام پر آئ گاڑیاں وہیں چھوڑتے وہ اکیلا اپنی گاڑی گاؤں کو جاتی سڑک پر موڑ گیا۔۔

گاڑی مصطفیہ ہاؤس کے باہر آ کر رکی تھی۔

چوکیدار نے دروازہ کھولنا چاہا جب وہ ہاتھ اٹھا کر روک گیا۔

بچوں کو بلائیں "" وہ اکیلا گاڑی میں موجود تھا۔۔ گارڈ کو آدھے راستے "" سے واپس بھیج چکا تھا،، کیونکہ اس کا ارادہ مصطفیہ اور الایا کو باہر لے کر جانے کا تھا۔

دو منٹ بعد مصطفیہ باہر آنا دکھائ دیا۔۔ وہ گاڑی سے ایر کر اسے بٹھانے لگا۔

الایا کہاں ہیں۔ "" ایک نظر خالی دروازے پر ڈالتے پوچھا تھا۔""

آ رہی ہے "" خلاف توقع سیدھا سا جواب دیا تھا۔""

وہ وہیں کھڑا ہو گیا۔۔

زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑا تھا کیونکہ وہ اسے مرحا کے ساتھ برا سا منہ بناتے آتے دکھائی دی جو عالیہان کو دیکھتے پل بھر میں کھل سا گیا تھا۔

اپنا فون دینا "" الایا کو گاڑی میں بٹھاتے اس سے کہا،، جبکہ وہ گربرا کر "" رہ گیا۔

کیوں ؟ "" خود کو نارمل ظاہر کرتے پوچھا۔۔ آواز میں رعب لانے کی "" کوشش کی تھی۔

نیا نمبر دے دوں۔۔ پرانا نمبر بند کر دیا ہے الایا شاید تنگ کرے تمہیں "" ""۔ اس لیے۔ ۔۔ اب یہ نہ پوچھنا کہ نمبر بند کیوں کیا ہے ؟

اس کے تاثرات دیکھتے آخری جملے پر سبز آنکھیں گھمائیں۔۔

بیٹ مرال مجھے مرحا کا نیا نمبر دو "" بیڈ پر ھنے لیپ ناپ کھولا تھا۔۔ ایک "" کان پر فون لگا تھا۔۔ جبکہ ہاتھوں کی انگلیاں لیپ ناپ پر تیزی سے حرکت کر رہی تھیں۔

کیوں؟ "" سوال آیا تھا۔۔ اس کی انگلیاں رکیں۔۔ گہری سانس "" کھینچی۔۔

کام ہے اس سے۔ اور کام کے علاوہ تمہاری نند بات کرتی بھی نہیں "" میس ہے۔ اب جلدی سے ج کرو مجھے "" اس کی بات سنے بغیر فون کاٹ دیا گیا تھا۔

مپ دو منٹ بعد موبائل کی سکرین پر سج کا نشان ابھرا۔۔

ہونٹ بے ساختہ مسکرائے تھے۔۔

دو بھی "" اس کی آواز پر وہ ہوش کی دنیا میں لونا۔۔ موبائل پر گرفت "" مضبوط ہوئی۔

تم بتا دو میں سیو کر لوں گا "" اس کی بات کو نظرانداز کرتے موبائل کا "" پاسورڈ کھولا۔ حیرت کی انتہا نہ رہی جب وہ فون آگے بڑھ کر ہاتھ سے کھینچ گی۔ اس کی حرکت وہ پہلے حیران ہوا اور پھر دلفریب سا مسکرایا تھا۔۔۔

خود کو ہر طرح کے حالات سے تیار رکھ کر وہ آرام سے پینٹ کی جیبوں میں ہاتھ ڈال کر کھڑا ہو گیا۔

اس کی نازک انگلیاں فون پر چل رہی تھیں،، جب اچانک رکیں۔۔ چہرے کے تاثرات بدلے تھے۔۔

فون سے نظریں ہٹا کر اسے دیکھا اور پھر دوبارہ فون کو دیکھا۔ عالیہان چہرے پر سنجیدگی سجائے کھڑا رہا ورنہ اس کے تاثرات پر قہقہہ لگا کر ہنسنے کا دل چاہ رہا تھا۔۔

ہلکا سا جھک کر دیکھا تو اس کی توقع کے عین مطابق موبائل پر اس کا پہلے سے محفوظ نمبر جگمگا رہا تھا۔

حیرت کی وجہ کچھ اور نہیں بلکہ نمبر کے ساتھ لکھا نام "" سبز چریل عرف حاجن "" تھا۔۔

حیرت پر قابو پاتے گہری سانس ہوا کے سپرد کی۔

نمبر کہاں سے لیا ؟ "" کم ازکم اس سوال کی توقع ہرگز نہیں تھی۔ وہ تو "" اس کے چرنے کا منتظر تھا اتنے الٹے جواب پر حیران ہوا۔۔

لیکن وہ مرحا کمال تھی نارمل جواب کی امید کرنا سراسر بے وقوفی تھی۔

"" Don't underestimate the power of a فون واپس ھپٹنے چڑانے کیلئے کہا تھا۔ وہ دایت کچکچا کر رہ گئی۔

جاؤں میں ؟ "" انداز ایسا تھا جیسے پوچھ رہا ہو کہ ' اور کچھ کہنا ہے تو کہہ "" لو' ۔

روکا ہے تمہیں ؟ "" سوال پر سوال آیا تھا۔۔ وہ پل بھر کیلئے لاجواب "" ہوا تھا۔

تمہارے کہنے سے رک تھوڑی جاؤں گا "" ناک پر سے مکھی اڑائی تھی "" جیسے ۔۔

مرحا نے ابرو اچکائے جیسا پوچھنا چاہا ہو ' واقعی'. وہ ہمیشہ کی طرح ایک بار پھر اس کی بولتی سبز آنکھوں کے سحر میں جکڑا تھا۔ لیکن ابھی اسے جانا تھا کیونکہ گاڑی میں بیٹھے دو نفوس کافی دیر سے اسے خونخوار نگاہوں سے گھور رہے تھے۔۔

چھوڑ جاؤں گا شام تک۔ "" آنکھوں پر کالا چشمہ چرھاتے بمشکل خود "" کو اس کی آنکھوں کے سحر سے آزاد کروایا۔۔۔

وہ چشمہ کے بغیر زیادہ اچھا لگ رہا تھا یا چشمے کے ساتھ۔ وہ اسے دھی کی لمحے سوچتی رہی۔۔ اور اگر میر عالیہان آفندی جان لیتا کہ سامنے کھڑی لڑکی اس کے بارے میں سوچ رہی ہے تو یقیناً بے ہوش ہو جاتی۔

زیادہ شودے ہونے کی ضرورت نہیں ہے،،، تمہارا نام ' مسٹر ٹھڑکی ' "" ""کے نام سے سیو ہے۔

وہ جو گاڑی کا دروازہ کھول چکا تھا،،، اس کی گوہر افشانی پر جھٹکے سے مرا۔

آنکھیں کیڑ کر بے یقینی سے اسے دیکھا۔ جو اب مسکراتی سبز آنکھوں سے اس کے تاثرات دیکھ رہی تھی۔۔

شام تک چھوڑ جانا "" ایک ایک لفظ چباتے کہا تھا۔۔ ہونٹوں پر "" مسکراہٹ رقصاں تھی۔۔

رکو۔۔ یہ تمہیں میں ٹھڑکی کہا سے لگتا ہوں۔ "" اسے تو یہ لفظ ہضم "" ہی نہیں ہوا تھا۔۔ لہذا دروازہ بند کرتے اس کی طرف لپ۔۔ جبکہ اندر بیٹھے دونوں وجود حیرت سے اس آنکھ مچولی کو دیکھ رہے تھے۔۔

تو یہاں تم ٹھڑک جھاڑنے کی بجائے درس دے رہے ہو کیا ؟ "" ہاتھ "" باندھتے حساب بے باک کیا تھا۔۔ سچ تو یہ تھا کہ سکرین پر لکھا نام دیکھ کر تن بدن میں آگ لگ گی تھی۔۔ اظہار نہیں کیا تھا یہ الگ بات تھی۔۔

عالی ماموں "" مصطفیہ کی جھنجھلائ ہوئ آواز پر وہ واپس جانے کیلئے "" مرا۔۔ جاتے جاتے گھوری سے ضرور نوازا تھا جس کا مرحا کمال پر رتی برابر بھی ایر نہیں ہوا تھا۔۔

آیا برا سبز چریل عرف حاجن۔۔""

ٹ ٹٹ ہئہہہہ۔۔ "" کمرے میں آتے ہی وہ برںرائ تھی۔۔ فون ڈھونڈنے کیلئے نگاہیں ادھر ادھر دوڑائیں ۔۔۔ بیڈ پر پڑا دیکھ کر فورا اس کی طرف لپک۔۔

فون کھولتے اس کا نمبر نکالا جہاں عالیہان آفندی لکھا نظر آ رہا تھا ۔۔

تیز تیز انگلیاں چلاتے ایک منٹ سے کم وقفے میں عالیہان آفندی کی جگہ مسٹر ٹھڑکی لکھ چکی تھی۔۔

سکرین پر مسٹر ٹھڑکی لکھا دیکھ کر ہونٹوں پر طنزیہ مسکراہٹ پھیلی جیسے اصل حساب تو اب بے باک کیا ہو۔۔

فون واپس پھینکتے الماری کی طرف بڑھی اور کل کیلئے کپڑے نکالنے لگی کیونکہ نوکری کا پہلا دن تھا۔۔

لندن اور پاکستان میں ایک واضح فرق تھا،،، لہذا پانچ سال بعد اس ماحول میں خود کو ایدجسٹ کرنا ایک مشکل امر ہی تھا۔

""م""

بالکونی میں کھڑے م کو پکارا جو چائے کا مگ ہاتھ میں پکڑے پاس ہی صوفے پر بیٹھا موبائل پر کچھ کر رہا تھا۔۔

اسے تو چھوڑ دیں "" اس کے لاپرواہ انداز پر ہمیشہ کی طرح وہ آج بھی "" چری تھی۔۔ لیکن ہمیشہ کی طرح آج بھی وہ پانچ منٹ کہتا بیس منٹ لگا گیا۔۔

ایک گہری نگاہ اس پر ڈالتے وہ بالکونی سے نیچے جھانکنے لگی۔۔

پانچ منٹ بعد وہ اسے اپنے پیچھے محسوس ہوا تھا۔۔ ہونٹوں پر دلفریب

مسکان اپنی جھلک دکھلا کر ناراضگی کو جگہ دے کر دور جا کھوئ۔۔

پورے پندرہ منٹ پہلے آیا ہوں "" گھڑی والا بازو اس کی آنکھوں کے "" سامنے کیا۔۔ وہ رخ موڑ گی۔ پندرہ منٹ بعد واپس آیا تھا اور اب اسے چرانے کا شوق پورا کر رہا تھا۔۔

بیوی اپنی باری جب مصطفیہ سے چپکتی ہو یب میں نے کچھ کہا ہے کبھی "" "" اس کے سفید جھوٹ پر وہ اسے گھور کر رہ گی۔

جھوٹے "" جب کچھ نہ بن پایا تو محض اتنا کہہ کر غصہ انارنا چاہا۔ اس کی "" حرکت پر وہ مسکراہٹ چھپا گیا۔

کچھ کہنا تھا تمہیں۔ "" ایک ہاتھ گرل پر ٹکاتے اس انداز میں کھڑا تھا "" کہ وہ اس کے آگے چھپ سی گی۔۔ نگاہوں کا مرکر حویلی تھی جس کا ایک حصہ جسے پارک کی شکل دے دی گی تھی ، وہ جگمگا رہا تھا۔۔

ممانی کہہ رہی تھیں کہ ان کی منگنی کر دیں۔ "" تمہید باندھنا یا باتیں "" گھمانا نہیں آنا تھا اسے۔۔

نا ممکن "" وہ چونکی تھی۔۔ رخ موڑ کر بمشکل اسے دیکھا جو ہنوز "" سامنے دیکھ رہا تھا۔

مرحا شادی سے پہلے تک یہ منگنی وغیرہ کا شوشہ نہیں چھوڑے گی۔۔ ""

کیونکہ بقول اس کے یہ سب فضولیات ہیں اور افیر کے زمرے میں آنا ہے۔

بندہ کرے تو سیدھا نکاح،،، منگنی کے نام پر لوگوں کو باتیں بنانے کا موقع نہیں دینا چاہتی وہ۔۔

اور جس فیلڈ سے ہمارا تعلق ہے نا وہاں منگنی کی خبر آگ بن کر ابھرے گی،، اور یہ ویب سائٹس اور بلاگرز نجانے کونسے کونسے میں گھڑت قصے بنا ""ڈالیں گی۔۔

اپنے مخصوص دھیمے مگر تیز لہجے میں اسے تفصیلاً بتایا تھا۔۔

وہ اتنے مدلل جواب پر کچھ پل بول ہی نہ پائ۔۔ اسے یاد نہیں پڑنا تھا کہ شادی کے ان چھ سالوں میں کبھی ان کے درمیان بحث ہوئی ہو۔ م کیونکہ وہ بحث کا موقع ہی نہیں دیتا تھا۔۔ مدلل جواب دینے کا عادی تھا وہ۔۔

وہ اب یہی ساری باتیں فائر آفندی کو بتانے کا ارادہ رکھتی تھی۔۔

تمہیں پتا ہے مصطفیہ کتنا چرنا ہے الایا سے "" ہنستے ہوئے موضوع "" بدلا۔۔ اب وہ اسے پوری کہانی بتانے کا ارادہ رکھتی تھی۔۔

تمہیں پتا ہے تمہارا شوہر کتنا چرنا ہے ہر وقت کے مصطفیہ نامے سے "" "" اسی کے انداز میں کہا تھا۔۔ آواز میں دنیا جہاں کا مصنوعی دکھ سموئے ہوئے تھا۔۔

معروف صحافی م کمال کو پاگلوں کے ڈاکٹر کی اشد ضرورت ہے"" ""

اپنی بات کاٹنا پسند نہیں آیا تھا۔۔ اسکو پرے دھکیلتے میز سے اس کی بکھری فائلیں سمیٹنے لگی۔۔ وہ چند پل حق دق سا کھڑا رہا ،، پھر مسکراتے ہوئے اپنا پھیلاوا خود سمیٹنے لگا۔۔ جبکہ اسے ایسا کرتے دیکھ کر وہ مگ ٹرے میں رکھ کر نیچے کی جانب بڑھ گی۔

یاسر یاسر "" سٹوڈیو میں اس کی آواز گونج رہی تھی۔۔ جبکہ اگلے لمحے "" اس کا سیکرٹری حاضر ہوا تھا۔۔

""جی میم""

اگلے ہفتے کا کیا شیڈول ہے ؟ ""آنکھوں سے کالے چشمے انار کر سامنے "" میز پر رکھے تھے اور خود پانی کی بوپل منہ کو لگا گی۔۔

میم انٹرویو ویک ہے،،، چند سیاستدانوں کے انٹرویو ہیں۔۔ "" وہ لیپ "" ناپ کھول چکی تھی جبکہ دھیان سارا کا سارا مینیجر کی طرف تھا۔۔

میم ایک نیوز یل سے آپ کو انٹرویو کیلئے کال آئ ہے "" وہ لیپ "" ناپ سے نگاہیں ہٹا کر اسے دیکھنے لگی۔۔

میرا انٹرویو ؟ "" انگلی سے اپنی طرف اشارہ کرتے تصدیق چاہی تھی۔""

جی ۔۔ "" وہ ابرو اچکاتی دوبارہ لیپ ناپ کی طرف متوجہ ہو گی۔۔""

ہاں بول دو۔۔ یہ پہلا اور آخری انٹرویو ہو گا ۔۔ "" مصروف سے انداز "" میں کہا تھا جبکہ لیپ ناپ پر وہ اب کوئی کالم پڑھ رہی تھی۔۔

ہوسب کون ہے ؟ "" کچھ سوچتے ہوئے پوچھا۔۔""

کامران صاحب "" اس کی آنکھیں حیرت کی زیادتی سے کھلی تھیں۔۔""

وہ واپس کب آیا ؟ "" جہاں تک اسے معلوم تھا م کے کیس کے "" دوران وہ ملک بدر ہو چکا تھا۔۔

وہ تو م کمال کے کیس کے ایک سال بعد ہی آ گئے تھے اور اب 21 "" نیوز ( چینل کا نام ) کے ساتھ منسلک ہیں۔۔ "" وہ بے دھیانی میں سر ہلا گی۔۔

ملک کی عدلیہ پر پھر سوالیہ نسان لگا تھا۔۔

ہم م ""م،،، ٹھیک ہے تم جاؤ،، اور ہاں انٹرویو کیلئے ہاں بول دو"" مینیجر اثبات میں سر ہلانا باہر نکل گیا۔ پیچھے وہ کرسی پرے دھکیلتی کھڑکی کے پاس جا کھڑی ہوئی۔۔

کچھ سزائیں شاید خدا نے آچرت کیلئے مختص کی ہوتی ہیں۔۔ خدا کے "" ""کاموں کو خدا ہی بہتر جانتا ہے

ٹھنڈی ہوا اندر کھینچتے سوچا تھا۔۔

موم ،، مصطفیہ کہاں ؟ "" وہ بالوں کی پونی پکڑتے مرحا کے پاس آئ "" تھی۔۔ جبکہ اس کے چہرے کے تاثرات بتا رہے تھے کہ یقیناً کوئی نہ کوئی جبکہ عظیم ہوئ ہو گی۔۔

اب تو اردو بھی تھوڑی بہت سیکھ چکی تھی ۔۔ بلاشبہ وہ ایک ذہین بچی تھی۔۔

۔۔ ان دونوں کی پچھلے چند ماہ کے دوران دوستی نہ ہو سکی۔

کیا ہوا ہے میری جان ؟ "" اخبار سائیڈ پر رکھتے اس کے پاس گھں کے "" بل بیٹھی تھی۔۔

الایا بال کھینچے۔۔ "" مرحا نے اس کی ٹوٹی پھوٹی اردو پر مسکراہٹ چھپائی "" ورنہ اس کی ناراضگی برداشت کرنی پڑتی۔۔ اسے لفظ کھانے کی عادت تھی یا شاید ابھی سیکھنے کا آغاز تھا۔۔

الایا نے کیوں بال کھینچے؟ "" ناسمجھی سے پوچھا تھا. آنکھوں میں "" شرارت چمک رہی تھی۔۔

الایا نہیں۔۔ مصطفیہ "" سر پر ہاتھ مارتے سمجھایا تھا۔۔""

آپ نے کیا کہا تھا اسے ؟ "" اتنا تو وہ بھی جانتی تھی کہ الایا معصوم اور "" شریف ہر گز نہیں ہے۔۔ اگر مصطفیہ سیر ہے تو یہ سوا سیر۔۔

وہ جو یہ سوچ کر آئ تھی کہ مرحا مصطفیہ کو ڈانٹے گی،، خور ہی برا پھنسی تھی۔۔ آنکھیں گھماتے مرحا کو وہ اپنی کاربن کاپی لگی۔۔

"" He is a bad boy "")وہ گندا بچہ ہے( یوں جیسے نجانے کتنی بری بات بتائ تھی۔۔

نہیں۔۔ الایا بھی اچھی بچی ہے اور مصطفیہ بھی۔۔ "" اس کے پاس سے "" اٹھتے اسے بھی صوفے پر بٹھایا تھا۔

""موم""

کی لمحوں کی خاموشی کے بعد اسے پکارا۔۔

ہمارا گھر کہاں ؟ "" اخبار نجانے کیوں ہاتھ سے پھسل کر گود میں گرا "" تھا۔۔

یہ ہمارا ہی گھر ہے میری جان "" مرحا کو اندازہ ہوا تھا کہ وہ لندن والی "" الایا نہیں رہی بلکہ ان چند ماہ میں شاید بری ہو چکی تھی۔۔

نہیں "" نفی میں سر ہلایا تھا۔۔ مرحا نے اچنبھے سے اسے دیکھا ۔""

یہ مصطفیہ ہاؤس ہے "" شاید نہیں یقیناً وہ گھر کے باہر لگی نیم پلیٹ کی "" بات کر رہی تھی۔۔

ہوم ورک کیا آپ نے ؟ "" وہ بات بدلنے کو بولی تھی،،، جبکہ اپنی "" بات نظرانداز ہوتے دیکھ کر اس کے تاثرات بگڑے۔۔

اسکو اپنے ساتھ لے کر وہ کمرے کی طرف بڑھنے لگی۔۔ پانچ سالا یہ بچی اس کی مشکلات میں دن بدن اضافہ کر رہی تھی۔۔

ہر جگہ جیتنے کے باجود وہ یہاں بری طرح خود کو بے بس اور ہارنا ہوا محسوس کر رہی تھی۔ الایا کی باتوں سے دل ڈوبتا محسوس ہونا تھا۔۔

""میم گاڑی ریدی ہے"" سیکریٹری کی آواز پر مرحا سر ہلاتی سٹوڈیو کی سیڑھیاں ایرتی باہر کی طرف جانے لگی۔۔

لائیو شو ہے نا ؟ "" تصدیق کرنا چاہی تھی۔۔""

""جی میم""

کل کا شو کونسے سیاستدان کے ساتھ ہے ؟"" اپنے پروگرام کی "" تفصیلات پوچھی تھی۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ،، ترقی اور خصوصی اقدامات۔۔۔ اور "" پرسوں وزیر سندھ۔۔"" مرحا نے رک کر اسے دیکھا۔۔

عالیہان صاحب کا تو حسان صاحب نے کرنا تھا۔ "" دوسرے صحافی کا "" نام لیا تھا۔

میم وزیر سندھ اسلاماباد گئے ہوئے ہیں اس لیے پہلے عالیہان صاحب "" ""کا لیا جائے گا۔۔ اور انہیں کوئی اعتراض بھی نہیں ہے وہ گہری سانس کھینچتی گاڑی میں جا بیٹھی۔ عالیہان آفندی کا انٹرویو لینا آسان تھوڑی تھا اور وہ بھی اس کے گھر جا کر۔۔

وہ تو پہلے ہی خوش تھی کہ اس کے پاس عالیہان کا نام نہیں آیا لیکن ساری خوشی پل بھر میں اڑن چھو ہوئی تھی۔

ارے آئیے مرحا کمال صاحبہ "" بیک سٹیج پر اس کے آتے ہی کامران "" نے ہاتھ آگے بڑھایا۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.