راجو ،،، میرے یار،، میں کیسے بھول گیا کہ تیرے ہوتے ہوئے فکر "" کرنے کی ضرورت ہی نہیں ہے "" مسکراہٹ چھپاتے وہ فرط جذبات میں گاڑی سے ایرا تھا۔۔۔ لیکن لوگوں کا رش دیکھ کر واپس بیٹھ گیا۔۔ یہاں سپلف لوگ اسے دیکھ لیتے تو ی اور آٹو گراف کیلئے آئ عوام کا جم غفیر لگ جانا ، جو فلحال اس کے حق میں بلکل بھی اچھا نہیں تھا۔۔
""_________________سائیں وہ""
ایک ایک لفظ پر اس کے چہرے کی مسکراہٹ گہری ہوتی جا رہی تھی۔۔ راجو کی عقلمندی پر یا شاید کمینگی پر صدقے واری جا رہا تھا۔۔
آخر پلان ہی اتنا کامیاب تھا۔۔
گاڑی میں بے تحاشہ شور تھا۔۔ مصطفیہ کی نا ختم ہونے والی باتیں جو شاید وہ ابھی کے ابھی کرنا چاہ رہا تھا،،، زور وشور سے جاری تھیں۔۔۔
اور مرحا مسکرا کر اسے جواب دے رہی تھی۔۔ یہ پہلی بار تھا کہ وہ اس سے مل رہی تھی،، اسلئے ایرپوٹ پر اسکو اتنا پیار کیا کہ بیچارے کو خود ہی اردگرد کا ہوش دلانا پڑا۔۔ آخر شرم بھی تو بہت آتی تھی نا مصطفیہ م کمال کو۔۔
م تو بس الایا سے پتا نہیں کیا کیا پوچھنے میں لگا تھا،، اور وہ مکمل اعتماد کے ساتھ اسے جواب دینے میں مگن تھی۔
گریہ جیسی وہ بچی سوائے مصطفیہ کے سب کو بے حد پیاری لگی تھی،،، لیکن ایک وہ تھا کہ گھوریوں سے نواز رہا تھا جو اس کے ماں باپ پر قبضہ جمانے کی کوششوں میں تھی۔۔
گاڑی جھٹکے سے رکی تھی ۔
"" What happened Mom ? ""
جب کافی دیر م گاڑی کا معائنہ کرتے واپس نہ آیا تو الایا پریشان ہوتی پوچھنے لگی۔۔ جبکہ اس کے انداز گفتگو پر مصطفیہ نے منہ چرایا تھا۔۔ اور جان کر مرحا کے ساتھ چپکا تھا،،، نا کہ اسے احساس دلا سکے کہ یہ اس کی ملکیت ہے۔۔
یار نایر پنکچر ہو گیا ہے،،، چینج کرنا پڑے گا۔۔ "" آج پہلی بار اس کی بغیر "" گارڈز اور ڈرائیور کے سفر کرنے والی عادت پر مرال کو غصہ آیا تھا۔۔۔
کراچی جیسے علاقے میں باہر سڑک پر وہ بھی بچوں کے ساتھ کھڑا ہونا آسان کام تھوڑی تھا۔۔
بمشکل چند منٹ گذرے تھے کہ کوئی گاڑی پاس آ کر رکی تھی ۔
نیلے تھری پیس سوٹ میں نکلنے والی شخصیت کو دیکھ کر م نے ہاتھ میں پکڑے اوزار واپس رکھے تھے۔۔ مرحا کمال کو ایک لمحہ لگا تھا سمجھنے میں۔۔
مصنوعی خفگی سے اسے گھورا ۔۔۔
ارے آپ لوگ یہاں سڑک کنارے کیوں کھڑے ہیں ۔ ۔۔ اوووو "" ""ہووووو یہ کیسے ہوا۔۔ ؟
چہرے پر ہمدردی کی رمق تک نہ تھی۔۔ آنکھیں خوشی سے چمک رہی تھیں۔۔ ایک ہی سانس میں کی سوال پوچھتے خود کو انجان ظاہر کرنے کی ناکام کوشش کی تھی۔۔
کیسی ہو مرحا ؟ "" جان بوجھ کر اسے مخاطب کیا تھا،، اور وہ سوائے "" آنکھیں دکھانے کے کچھ کر بھی نہ سکی۔۔
م کے تاثرات دیکھتے مرحا نے مسکراہٹ چھپائی تھی جو اس کی فلاپ ایکٹنگ پر اسے گھور رہا تھا۔۔
اگر آپ لوگ کہتے ہیں تو چھوڑ دیتا ہوں آپ لوگوں کو۔۔ میری گاڑی "" بہت بری ہے "" فورا سے پہلے مدعے پر آیا تھا۔۔ اچھا منصوبہ تھا اس کا کیونکہ پروٹوکول کے نام پر ایک گاڑی بھی نہیں تھی اس کے پاس۔۔ شاید وہ مکمل منصوبے کے ساتھ آیا تھا۔۔
عالیہان نے ایک نظر مرحا پر ڈالی،، اور دوسری طرف ساتھ کھڑی چھوٹی لڑکی پر۔۔
""ہیلو سوٹ ہارٹ""
آگے بڑھ کر اسے گود میں اٹھایا تھا۔۔ جوابا ًوہ مسکرائی تھی۔۔ مصطفیہ کے تو تن بدن میں آگ لگ گئی۔۔ دانت کچکچا کر رہ گیا۔۔
جلدی کرو یار،،، راجو گاڑی پہنچا دے گا گھر تک "" الایا کو لے کر وہ "" گاڑی کی طرف بڑھ گیا تھا۔۔ جبکہ مجبورا باقیوں کو بھی جانا پڑا۔
مرحا آگے بیٹھ سکتی ہے ،، مجھے کوئی اعتراض نہیں ہے "" آنکھوں پر "" چشمہ چرھاتے بے نیازی سے کہا تھا۔۔
نہیں نہیں،،، آپ تکلف نہ کریں،، میں بیٹھ جاؤں گا تمہارے ساتھ "" "" اس کے ارمانوں پر پانی پھیرتے وہ آگے بیٹھا تھا۔۔ عالیہان کا چہرہ ایر گیا۔۔
م کو خونخوار گھوری سے نوازا جو آگے بیٹھ چکا تھا۔۔
مرحا جتاتی مسکراہٹ اچھالتی پیچھے بیٹھی تھی۔۔ جسے وہ سر خم کرنا ایک ادا سے قبول کر گیا۔۔۔
"" Alaya had kept her prmoise. But I feel bad when I lie to Mom الایا نے وعدے کا پاس رکھا ہے۔۔ لیکن موم کے ساتھ جھوٹ بولتے ( "")ہوئے مجھے برا لگتا ہے اس کے کان میں سرگوشی کرتے داد وصول کرنا چاہی تھی ساتھ ساتھ بے بسی سے اپنا مسئلہ بھی اس کے گوش گزار۔۔۔
عالیہان اس کی حرکت پر مسکرانا اس کے ماتھے پر بوسہ دے گیا ۔۔
"" You can tell it to your Mom now "")آپ اپنی موم کو بتا سکتی ہو اب( اس کے ماتھے پر بکھرے بالوں کو پیچھے ہٹایا تھا۔۔
"" Really (واقعی )"" گویا یقین کرنا چاہا ہو۔۔ عالیہان نے مسکراتے ہوئے اثبات میں سر ہلایا تھا۔۔
مرال کی طرف سے دروازہ کھولتے اسے اندر بٹھایا اور خود ڈرائیونگ سبب پر جا بیٹھا۔۔
بلاشبہ وہ ایک ذہین مرد تھا۔۔۔
کچھ کھاؤ گے تم لوگ ؟ ""۔ گاڑی چلاتے ہوئے پوچھا تھا،،، جبکہ اس کی "" اتنی آہستہ رفتار پر م کا دل چاہا اسے گاڑی سے باہر پھینک دے۔۔
تھوڑی سپیڈ تیز کر دو "" دانت پیستے کہا تھا،، ارادہ کچا چبانے کا تھا۔""
نہیں یار۔۔ مجھے آہستہ گاڑی چلانے کا مرہ آنا ہے "" سہولب سے انکار "" کیا تھا۔ م سوائے ضبط کے کچھ نہ کر سکا۔۔
مرحا ایک نظر اس پر ڈالتی باہر کی طرف منہ کر گی۔۔ مصطفیہ کی باتوں کا سلسلہ ناحال جاری تھا۔۔
گاڑی گاؤں میں داخل ہوئی تو بے ساختہ نظریں اس کی طرف اٹھیں،، وہ بھی شیشے سے اسے ہی دیکھ رہا تھا۔۔ اسے داد دینے کے سے انداز میں بھنویں اچکائیں،، جسے وہ ہلکا سا سر خم کرنا قبول کر گیا۔۔
گاؤں کافی خوبصورت لگ رہا تھا،،، وہ گہری سانس کھینچتی یہاں کی یرونازگی اور خوبصورتی کو محسوس کرنے لگی۔۔ ایک ایک چیز کو مسکراتے ہوئے دھی وہ سکون محسوس کر رہی تھی،،، اور اس کی مسکراہٹ عالیہان آفندی کو پرسکون کر گی۔
گاڑی ایک درمیانے سایر کے خوبصورت گھر کے سامنے آ کر رکی تھی جس کے باہر مصطفیہ ہاؤس کندہ تھا۔۔
گاڑی کی آواز سن فوزیہ بیگم باہر آئیں۔۔ مرحا جلدی سے باہر نکلتی ان سے ملنے لگی۔۔
م سامان نکالنے لگی جبکہ عالیہان وہیں گاڑی میں بیٹھا فون پر کچھ کرنے لگا۔۔ یرچھی نگاہیں مرحا کمال پر مرکوز تھیں۔
"" Alaya meet her,, She is your اسے اٹھاتے ہوئے تعارف کروایا تھا۔۔ جبکہ مصطفیہ آنکھیں گھما کر رہ گیا۔۔۔
شوخی "" منہ بناتے کہہ کر وہ گھر سے باہر بھاگا تھا۔۔""
مرحا نے ناسمجھی سے اسے جاتے دیکھا،، لیکن جب سمجھ آئی تو دلفریب سا جیل مسکرا دی۔۔ وہ س ہو رہا تھا اس سے،، اس کی معصوم حرکت پر وہ بعد میں پوچھ گچھ کرنے کا ارادہ رکھتی تھی۔۔
الایا کا ہاتھ مرال کو تھماتے وہ باہر کی طرف بڑھی،، جہاں وہ ابھی بھی گاڑی میں بیٹھا تھا۔ انداز ایسا تھا جیسے اپنے کمرے میں بیٹھا ہو۔۔
آپ گھر جا سکت ہیں ڈرائیور "" نیم وا شیشے پر کہنی ٹکاتے کہا تھا۔""
گھر ذرا کونے پر تھا لہذا لوگ نہ ہونے کے برابر تھے۔۔
جا ہی رہا ہوں،، ایک دن ایسا بھی آئے گا کہ میں بھی یہاں آؤں گا "" ""۔ گھر کو دیکھتے مصنوعی حسرت اور افسردگی سے کہا تھا۔۔
.کیوں جی ؟ "" ایک حیران نظر گھر پر ڈالی اور دوسری اس پر"" سسرال میں آنا ہی ہے بندہ،، میں بھی آؤں گا۔۔ اس میں کیا نئ بات "" ہے "" جلدی سے کہتے شیشہ اوپر کیا تھا اور گاڑی زن سے بھگا کر یہ جا وہ جا ۔۔ گویا جانتا ہو کہ اس کے بعد خیر نہیں۔۔۔۔ اور ایسا ہی ہوا تھا،، اس کا موڈ پل بھر میں بدلا تھا۔۔ غصے سے دانت پیس کر اسے گھورا لیکن وہ ہاتھ ہلانا وہاں سے غائب ہو چکا تھا۔۔
مرحا سر ھبکنے اندر کی طرف بڑھ گی۔
شام کا وقت تھا۔۔۔ سب اندر تھے،،، لیکن چونکہ وہ لندن میں تنہائی کی عادی تھی لہذا لان میں آ کر بیٹھ گی۔۔ نظر سامنے پڑے فٹبال پر پڑی تو اٹھا کر کرسی پر بیٹھ گی۔ بمشکل چند منٹ گزرے تھے کہ کسی نے فٹبال ہاتھ سے کھینچا تھا۔۔ اس کا سکوت ٹونا۔۔
""نام کیا ہے لڑکی ؟""
وہ شاید ابھی باہر سے آیا تھا تبھی مٹی سے لب پب تھا۔۔ سفید نیکر شرٹ اس وقت سترنگی سوٹ کا منظر پیش کر رہی تھی۔۔ انداز حاکموں والا تھا۔
سر پر ٹیڑھی ٹوپی رکھے وہ کسی زوایے سے کم از کم شریف نہیں لگ رہا تھا۔۔
الایا اس کی حرکت پر ناگواری سے اسے دیکھنے لگی۔۔ اس کی بات تو سمجھ نہیں آئی تھا ،،، لیکن اس کا گندا حلیہ دیکھ کر ناک ضرور چرھایا تھا۔۔
مدھم سی سرگوشی میں کہا تھا،، مبادا مقابل اسی فٹ بال کو سر پر نہ دے مارے جسے وہ اب زمین پر پٹخ رہا تھا۔۔
وہ تھا تو ایک سال چھونا لیکن اپنے لمبے قد کی وجہ سے برا ہی لگ رہا تھا۔۔۔
""بولو""
فٹ بال زمین پر ماہرانہ انداز میں پٹختے رعب سے کہا تھا۔۔۔ صبح سے ہی وہ مرحا کے ساتھ چپکی تھی اور یہ بات مصطفیہ م کمال کو سخت زہر لگی تھی۔۔۔ اوپر سے اس کے ماں باپ اور ماموں بھی اس لڑکی کی طرف ہو گئے تھے۔۔ اب وہ اتنی مشکلوں سے ہاتھ آئ تھی تھوڑی بہت خاطر تواضع تو بنتی تھی نا۔۔
ساتھ ساتھ ٹیڑھی نگاہوں سے ادھر ادھر بھی دیکھ رہا تھا۔۔ کہ کہیں کوئی آ کر ارمانوں پر پانی ہی نہ پھیر دے۔ لیکن صد شکر کہ لان میں اس وقت کوئی بھی نہ تھا۔۔
"" I can't understand.. "")مجھے سمجھ نہیں آئ( اس کا لہجہ خالص انگریروں والا تھا۔۔ بار بار اسکو ہلتے ہونٹ،، اور خود کو گھورتی نگاہوں سے اتنا تو پتا ہی لگ گیا تھا کہ وہ کچھ پوچھ رہا ہے اور اس کے کہ بتانے پر برہم بھی ہو رہا ہے۔۔ بے بسی سے کندھے اچکاتے نہایت معصومیت سے کہا تھا۔۔
""اووو""
مصطفیہ کے لب او کے سے انداز میں پھیلے تھے۔۔۔ ابھی کچھ دنوں پہلے ہی اس نے قائد اعظم پر مضمون یاد کیا تھا جس میں انگریروں کے خلاف ان کی جبکہ کا بھی ذکر تھا۔۔
اب قائد اعظم کی اس جبکہ کو آگے برھانا مصطفیہ م کمال کا اولین فرض تھا۔۔ آخر قائد اعظم کے فرمودات کو سلامت رکھنے کا ٹھیکہ مصطفیہ کا ہی تو تھا۔۔۔
ایک نظر ادھر ادھر گھما کر فٹ بال اٹھا کر سیدھا اس کے ماتھے پر مارا تھا اور خود نو دو گیارہ۔۔
پیچھے وہ پہلے تو یہ سمجھتی رہی کہ ہوا کیا ہے ،،، لیکن جب سمجھ آیا تو ماتھا مسلتے دانت پیسے تھے۔۔۔ کچھ زیادہ ہی زور سے لگ گیا تھا۔۔ وہ ایک ہی دن میں دو غلطیاں کر چکا تھا،، ایک اس کے ہاتھ سے فٹبال ھپٹنے کی،، دوسرا فٹبال مارنے کی۔۔
وہ مرحا کمال کی بیٹی تھی ،،، مار کھانا یا رونا کہاں سیکھا تھا۔۔۔ بقول اس کے روتے تو وہ ہیں جنہیں خود پر بھروسہ نہ ہو۔۔
اس کی چمکتی آنکھیں اور تیز تیز چلتا دماغ مصطفیہ م کمال کیلئے خطرے کی گھنٹیاں بجا رہا تھا۔۔۔
ٹتٹ زمین پر گرے فٹبال کو ٹھوکر مارتے اپنا غصہ انارا تھا اور اندر کی طرف بڑھ گی۔۔ جوگرز کی آواز آہستہ آہستہ مدھم ہوتی جا رہی تھی۔
مرحا کو اپنا کمرہ دیکھ کر حیرت ہوئی تھی۔ کھلا سا کمرہ جہاں دیوار میں نسب لکڑی کی الماریاں کتابوں سے بھری پڑی تھیں۔۔ یعنی اس کے یہاں نہ ہونے کے باوجود وہ یہیں تھی۔۔ ان سب کے بیچ۔۔۔ اس کی پسند آج بھی ان لوگوں کے دلوں میں گھری تھی۔ ظاہری فاصلوں کے باجود دل آج بھی ساتھ ساتھ تھے۔
"" Mom "" الایا کی آواز پر وہ چونکی تھی۔۔
"" Yess my dear "")جی میری جان(
اسے بیڈ پر بٹھاتے بالوں میں بندھی پونیاں کھولیں،، جو سر درد کا باعب بن رہی تھیں۔۔
"" I wanna sleep
(میں سونا چاہتی ہوں ) "" آنکھیں مسلتے کہا تھا۔۔
مرحا مسکرا دی۔۔
"" Mom "" وہ اس کے دانت صاف کروا رہی تھی جب کافی دیر بعد اس کی پھر سے آواز گونجی۔۔
""م""
آپ کو پتا ہے میں کس کے بارے میں بات کر رہی تھی لندن میں "" "" تولیے سے منہ صاف کرتے کہا تھا۔۔ مرحا کے کان کھڑے ہوئے ۔۔ یقینا وہ اسے بتانے کا ارادہ رکھتی تھی۔۔
پرامس نہیں توڑنا چاہئے "" اسے کمرے کی طرف لے جاتے کہا "" تھا۔۔
لیکن انہوں نے کہا بتا دو موم کو "" اچنبھے سے کہا تھا۔۔ جیسے سمجھ نہ "" آئ ہو کہ بتانا چاہیے یا نہیں۔۔
پھر بتا دو "" وہ اس کی طرف دھی اس کے بولنے کا انتظار کرنے لگی۔۔ ""
ہاتھ اس کے بالوں میں گردش کر رہے تھے۔۔
وہ بولنے ہی والی تھی جب کوئی دھاڑ سے دروازہ کھولتا اندر آیا تھا۔
وہ دونوں چونکیں۔
میں یہاں سوؤ گا آنی "" اسکو گھورتے وہ بیڈ پر چرھ چکا تھا۔۔ ""
مطلب صاف تھا کہ یہ اس کا آخری فیصلہ ہے۔۔
ایسا کرو تم دونوں سو جاؤ،، میں یہاں زمین پر بستر لگا لیتی ہوں "" وہ "" اٹھ کر مصطفیہ کے پاس آئ تھی۔۔
یہ یہاں کیوں سوئے گی ؟ "" مرحا کی بات کو سنجیدہ لیتے ہوئے فورا "" سے بستر سے اٹھتے اسے دیکھا جو بیڈ کے کونے پر بیٹھی ٹانگیں ہلا رہی تھی۔
البتہ منہ کے زاویے بگڑے ہوئے تھے، یقینا شام والے واقعے کا ایر ایرا نہیں تھا۔
بھی اپنی ماما کے پاس ہی سوئے گی "" ان دونوں سے بے نیاز وہ ہنوز "" ٹانگیں جھلا رہی تھی۔ اردو کی کچھ سمجھ نہیں آ رہی تھی۔۔ آنکھیں نیند سے سرخ ہو رہی تھیں،، ایک لمبی فلائیٹ اور اس کے بعد اتنا تکان زدہ دن۔۔
اس کے بابا کہاں ہیں "" وہ جو پانی پینے کیلئے گلاس اٹھانے والی تھی ،، جھٹکے "" سے مری۔۔ ایک نظر اسے دیکھا جو اس کے جواب کا منتظر تھا،، تو دوسری طرف بیڈ کے کونے پر بیٹھی الایا کو۔ جو نیند کے باوجود بمشکل آنکھیں کھول رہی تھی۔۔ آج پہلی بار اسے خوشی ہوئی تھی کہ الایا کو اردو سمجھ نہیں آتی۔۔
بے شک وہ خود کو جواب دینے کیلئے تیار کر کے آئ تھی لیکن اتنے چھوٹے بچے کے منہ سے سوال تیر کی طرح چبھا تھا۔
بتائیں نہ مرحا آنی "" وہ شاید اس لڑکی کے بارے میں مکمل معلومات "" لینا چاہ رہا تھا۔
کافی رات ہو گی ہے اس لیے اب کوئی سوال نہیں ہو گا۔۔""
سو جاؤ "" لہجے کو حتی الامکان دھیما رکھا تھا۔۔ وہ چھونا بچہ تھا،، اگر اس کے ذہن میں یہ سوال امڈ رہا تھا تو ظاہری سی بات تھی کہ ہر کسی کے ذہن میں یہ سوال امڈنا۔۔
صدشکر تھا کہ الایا اردو سے انجان تھی ورنہ اس کا ننھا ذہن کی سوالوں کے جواب ڈھونڈنے کی کوشش کرنا جو مرحا کمال کے پاس نہیں تھے۔۔
اسے ہٹائیں آنی۔ "" اسے کسی صورت الایا کا یہاں ہونا گوارا نہیں "" تھا۔ اسلیے اب کی بار ذرا غصے سے کہا تھا۔
مصطفیہ ،، میری جان۔۔ وہ بری ہے آپ سے۔ بہن ہے آپکی۔۔""
اسلیے اس کے ساتھ دوستی کر لو۔ کیونکہ اب وہ ہمیشہ یہیں رہے گی۔ "" اس کی جیلیس ی دیکھتے اب وہ سنجیدہ ہوئی تھی۔۔ وہ دونوں اس کے دل کے بے حد فریب تھے،، کسی ایک کی سائیڈ لے کر وہ دوسرے کا دل نہیں توڑنا چاہتی تھی۔
مصطفیہ کی بے وجہ جلن اسے پریشان کر رہی تھی،، ابھی محض ایک دن ہوا تھا انہیں آئے،، اور یہ حال تھا۔ بعد میں نجانے کیا ہونا۔۔۔
الایا اب بھی وہیں بیٹھی نجانے کیا بربرا رہی تھی۔
"" Mom "" دونوں کی باتیں ختم نہ ہوتے دیکھ کر تھک ہار کر اسے پکارا تھا۔
سونا ہے "" بے چارگی سے کہا تھا۔ مصطفیہ خفگی سے رخ موڑ کر خود پر "" کمفرٹر نان گیا۔۔ ناراضگی کا واضح اظہار تھا۔
بے بسی سے کندھے ڈھیلے چھوڑتے الایا کو اپنی دوسری طرف لٹایا تھا۔۔
مصطفیہ "" وہ جانتی تھی کہ وہ جاگ رہا ہو گا۔ لیکن کوئی جواب نہیں آیا "" ۔ شدید ناراضگی تھی۔
ایک نظر بائیں طرف ڈالی جہاں وہ اس کے بازو پر سر رکھے سو چکی تھی۔
ایک گہری سانس فضا کے سپرد کرتے وہ سونے کی کوشش کرنے لگی۔
موڈ کیوں خراب ہے تمہارا مصطفیہ "" ناشتے کی میز پر غیر معمولی "" خاموشی محسوس کرتے م نے پوچھا تھا۔۔
ویسے ہی "" ایدے کا ٹکڑا منہ میں رکھتے لاپرواہی سے کہا تھا۔""
الایا سے تم اب انگلش میں بات کیا کرو گے۔ وہ سیکھ جائے گی اردو،، "" لیکن وہ بری ہے تم سے اس لیے آپی کہا کرو "" اس کے خراب موڈ کی یہی وجہ اخد کر پایا تھا وہ۔
ہماری قومی زبان اردو ہے "" چھپے لفظوں میں انکار کیا تھا اس سے "" بات کرنے سے۔۔
جبکہ م نے اس کے انداز گفتگو پر دانت پیسے۔
کل تمہاری ساری جینز شرٹس کام والی کو دے دیتے ہیں۔۔ کیونکہ "" ہمارا قومی لباس تو شلوار قمیض ہے "" مرال نے اسکو دیکھتے عام انداز میں کہا تھا۔ جبکہ اس کا منہ ہی بن گیا۔
کر لوں گا دوستی۔ "" جمعے کے جمعے تو بمشکل شلوار قمیض پہنتا تھا وہ۔ ""
لہذا دوستی کرنا ہی مناسب سمجھا۔
مجھ سے کب کرو گے دوستی۔۔""
سوچ رہی تھی کہ تمہاری برھدے پر لیپ ناپ گفٹ کر دوں۔۔ ""
ناشتے کے بعد اس سے پوچھا تھا۔
سوچوں گا "" مسکراہٹ چھپاتے کہا تھا۔ البتہ دل تو خوشی سے اچھل "" رہا تھا۔۔ چلو فون نا سہی لیپ ناپ ہی سہی۔۔
جلدی سوچو ،، اس سے پہلے میرا ارادہ بدل جائے "" جتاتے ہوئے کہا "" تھا۔
نہیں نہیں۔ میں تو ناراض نہیں ہوں۔ "" فورا سے پہلے کہا تھا۔ مرحا "" کھل کر مسکرائ۔
وہ بھی خجل ہونا مسکرا دیا۔۔
فون کی چنگھاڑتی آواز پر اس نے میگرین پر سے نظریں ہٹائیں۔
"" Give me my phone Alaya "")الایا میرا فون دو(
فون پر جگمگاتے نمبر کو دیکھ کر آنکھیں گھمائیں۔۔
زہے نصیب،،، کتنی جلدی فون اٹھا لیا تم نے "" اس کے دیر سے فون "" اٹھانے پر طنز کیا تھا۔۔
وجہ جاننا چاہوں گی،، کہ جناب نے فون کیوں کیا ہے۔۔ "" میگرین "" میز پر رکھتے وہ لان کا رخ کر گی۔۔ جبکہ اس کے اتنے آرام سے جواب دینے پر عالیہان کو حیرانی ہوئی۔۔
الایا نے رات کو کچھ بتایا نہیں تمہیں "" وہ چونکی تھی۔۔ اس کی الایا سے "" کب اتنی جان پہچان ہوئی۔۔ بے اختیار سوچا تھا۔۔
بفسیس تمہیں کیسے پتا اس نے مجھے کچھ بتانا تھا۔ '" موڈ ایکدم ی ہوا تھا۔""
وہ دراصل بات یہ ہے کہ وہ مجھ سے کویٹیکٹ میں ہے دو سال سے "" "" حیرت اور بے یقینی کے ملے جلے جذبات لیے وہ کی لمحے ساکت رہی تھی۔
وہ کیسے اتنی لاپرواہ ہو سکتی تھی کہ ایک چھوٹی سی بچی اس کی آنکھوں میں دھول جھوتک دے۔
ایسا کونسا لمحہ تھا جب وہ غلط تھی۔ جب اس نے لاپرواہی برتی تھی۔
ہ ممم م مم م "" محض اتنا کہنے پر اکتفا کیا تھا۔۔ اسے کیا کہ سکتی تھی۔ جبکہ "" عالیہان نے اتنے غیر متوقع ردعمل پر فون کان سے ہٹا کر دیکھا۔
سوری۔۔ "" لب کچلتے کہا تھا۔۔۔""
ہونا بھی چاہئے "" پاس لگے درچب سے پتہ توڑتے بے حد سنجیدگی "" سے کہا تھا۔
مجھے لگا تھا اگر تم سے اجازت لوں گا اس سے بات کرنے کی تو تم منع کر "" دو گی "" عذر پیش کیا تھا۔۔
بعد میں بات کرتی ہوں۔۔ ابھی کراچی جانا ہے م کے ساتھ۔۔ ""
"" بات سہولب سے بدلی تھی۔۔ مزید اس موضوع پر بات کرنے کی سکت نہیں تھی۔۔
خدا حافظ "" وہ واقعی شرمندہ تھا۔ نہ وہ الایا کو وعدے کا پابند کرنا نہ "" آج مرحا اتنی دل برداشتہ ہوتی۔
خدا حافظ "" گہری سانس فضا کے سپرد کرتے اندر کی گھٹن کو کم کرنے "" کی کوشش کی تھی۔
حیرت ہے مجھ پر۔۔ خود کو ایک بہترین ماں سمجھتی رہی۔ اندازہ ہی نہ "" ہوا کب وہ مجھ سے باتیں چھپانے لگی۔ زندگی کتنی عجیب ہے۔۔ انسان ہر جگہ جیتتے جیتتے آخر میں اپنی اولاد سے ہار جانا ہے ۔ جھوٹ اور سچ کو منٹوں میں پہچاننے والی مرحا کمال اپنی بیٹی کا جھوٹ سچ نہ پہچان سکی۔۔ "" وہ ہس استہزایہ ی تھی،، خود پر اپنی لاپرواہی پر ""اگر عالیہان کی جگہ کوئی اور ہونا تو۔۔""
اس سے آگے وہ سوچنا نہیں چاہتی تھی۔
دکھتے سر کو دو انگلیوں سے دباتے وہ بری بہلنے لگی۔۔
تم واقعی ایک سال بعد صحافت سے مستعفی ہو جاؤ گی "" وہ دونوں ابھی "" کراچی سے واپس جا رہے تھے۔۔ مرحا کمال ایک نامور صحافی تھی جسے کی چپی چینلز نوکری کی پبسکس کر چکے تھے انہی میں سے ایک ل کے ساتھ وہ ایک سال کا کنٹریکٹ پیپر سائن کر کے آ رہی تھی۔۔
وہ جو فون میں مگن تھی،، م کی بات پر حیرت سے سر اُٹھایا۔۔
تمہیں کیا لگتا ہے ؟ "" الٹا سوال داغا تھا۔۔ ۔""
"" You are unpredictable "" گاڑی کا رخ موڑتے کہا تھا۔۔ اس کا اشارہ سمجھتے مسکراہٹ تھمی مگر وہ جلد ہی خود پر قابو پا گی۔۔
طعنے مارتے ہوئے میری ساس لگتے ہو۔ "" بات کو مذاق کا رخ دیا "" تھا۔۔ م نفی میں سر ہلاتے گاڑی کا رخ موڑنے لگا۔۔
جواب نہیں دیا تم نے "" پھر سے پوچھا تھا۔""
م چھوڑ دوں گی۔۔ جانتی ہوں منزل نہیں پائی لیکن یہ نہ ہو کہ "" میری منزل پانے کے چکر میں کوئی اور اپنی منزل کھو دے "" کھڑکی سے باہر رخ کرتے ہوئے چند سال پہلے کے مناظر ذہن کے پردے پر لہرائے جب وہ اسے انگوٹھی پہنا رہا تھا۔۔ نظر ھبکتی ہوئی گود میں پڑے ہاتھ پر گی۔۔
وہ بلاارادہ انگوٹھی کو گھمانے لگی۔۔
اور الایا ؟ "" وہ بے ساختہ آنکھیں میچ گی۔۔ الایا اس سے جڑی ایک "" سچائی تھی جسے جھٹلانا ناممکن تھا۔۔
وہ ویسے بھی اس سے کافی اٹیچ ہے۔ مجھ سے چوری چھپے اس سے رابطے "" میں تھی وہ۔ "" سوال کا جواب نہیں دیا تھا۔۔ یا شاید جواب تھا ہی نہیں۔۔
وہ میر عالیہان آفندی کو جاننے کا دعوی ہہی نہیں کر سکتی تھی تو کیسے جواب دیتی ۔۔۔
اسے اردو کی کلاسز دلاؤ ۔ ورنہ مشکل ہو گا اس کے لیے "" نظریں سڑک "" پر جمائے کہا تھا۔۔ لہجہ اس کیلئے خودبخود نرم ہوا تھا۔ مرحا نے ایک پرسکون سانس خارج کی۔
میں بھی یہی سوچ رہی ہوں "" آرام سے کہتے باہر کی طرف رخ موڑا "" تھا۔۔
م سامنے دھیان دینے لگا البتہ گاہے بگاہے اس پر بھی ایک نظر ڈال لیتا جو نجانے کن سوچوں میں گم تھی۔۔
وہ ابھی سکول سے آیا تھا جب مرحا جو ڈھویدتے ڈھویدتے اس کے کمرے تک گیا۔۔
مرحا تو نہیں تھی لیکن صوفے پر الایا ہاتھ میں ٹیبلٹ پکڑے کوئی گیم کھیل رہی تھی۔۔
جیل وہ متاثر کن انداز میں اسے دیکھے گیا۔۔ نجانے کیوں سی محسوس ہوئی تھی۔۔ دروازے پر ہی کھڑا وہ کی لمحے سوچوں میں مگن رہا۔۔
۔"" hello دوستانہ لہجے میں کہتا اس کی طرف بڑھا۔ وہ آنکھیں "" کیڑ کر اسے دیکھنے لگی گویا اس کا دماغ پڑھنا چاہا ہو۔
"" What are you doing friend ? "")کیا کر رہی ہو دوست؟( وہ کھسک کر پیچھے ہوئ ۔
"" I am not your friend "")میں تمہاری دوست نہیں ہوں(
صاف ہری جھنڈی دکھائی تھی۔۔ آنکھوں میں خوف بھی تھا کیونکہ مرحا اس وقت گھر نہیں تھی۔۔
"" Let me tell you how to play this game )آؤ میں تمہیں بتاؤں گیم کیسے کھیلتے ہیں( زبردستی ٹیبلٹ ھپٹنے کہا تھا۔۔ جبکہ اس کی گرفت اتنی ہی مضبوط تھی۔۔
ابھی تو پہلے والا بدلہ نہیں لیا تھا کہ وہ ایک بار پھر آ گیا تھا۔۔ بہادری یہ سوچ کر اڑن چھو ہوئ کہ مرحا گھر پر نہیں ہے اور یہ مصطفیہ کا گھر ہے۔۔
"" This is mine "")یہ میرا ہے(
اس پر زور ڈالتے باور کروایا۔۔