منی کی خوشی سے کھنکتی آواز پر صبح ہی صبح وجود میں سکون کی لہر دوڑ گئی۔۔ نجانے کتنی دیر وہ اسے اپنی کامیابی کی داستان سناتی رہی اور وہ اپنی کالونی کے اندر ہی لندن کی سڑکوں پر پیدل چلتے اسے سنتی رہی تھی۔۔
جانتی تھی کہ وہ بھی کہیں آس پاس ہی ہو گا۔۔ نظریں بے ساختہ اپنے ٹھنڈ سے سرخ پڑتے ہاتھ پر گی جہاں انگوٹھی آج بھی اپنی شان سے جگمگا رہی تھی۔
ہونٹوں پر مسکراہٹ پھیلی تھی۔
""مبارک ہو""
دوسری طرف منی نے کب اسے فون دیا،، اسے اندازہ نہیں ہوا۔
""شکریہ۔۔ یہ سب تمہاری محنت کا صلہ ہے۔""
بی بی سی نیوز کی سرکاری گاڑی اس کے پاس آ کر رکی تھی۔
فون ہنوز کان سے لگائے وہ اندر بیٹھی تھی۔
دوسری طرف عالیہان آفندی کی گاڑی بھی گاؤں کی خوبصورت اور
آرام دہ سڑک پر آرام سے چلتی حویلی کی جانب گامزن تھی،، جس کے آدھے حصے کو پارک میں بدل دیا گیا تھا۔
راستے میں گاؤں کے بیچ و بیچ کمال کالج آف سائنسز شان سے کھڑا تھا۔۔چھٹی کا وقت تھا،، اس لیے لڑکے لڑکیاں مہذب طریقے سے اپنی اپنی منزلوں کی جانب رواں دواں تھے۔
کو ایجوکیشن بھی مرحا کا ہی مشورہ تھا،، نا کہ عورتیں مردوں کے شانہ بسانہ چل کر ترقی کا سفر طے کر سکیں۔۔
گاڑی مری تو اعظم ہاؤسنگ سوسائٹی پر نظر پڑی جو آدھی سے زائد مکمل ہو چکی تھی،، تھوڑا سا حصہ زیر تعمیر تھا۔۔
لوگوں کی ایک بری تعداد وہاں رہائش پریر تھی۔۔
وہ دلکشی سے مسکرایا تھا۔
""ایک سال باقی ہے صرف""
اس کی پر امید آواز ابھری تھی۔
وہ گاڑی سے ایر کر حویلی میں داخل ہو رہا تھا،، تو دوسری طرف مرحا کمال کے قدم بی بی سی نیوز کے ایک وسیع و عریض سٹوڈیو کے اندر کی طرف تیز تیز بڑھ رہے تھے۔۔
""دو سال"" نصی اس کی ج کی تھی۔
""ہاں لیکن یب تم پاکستان تو ہو گی نہ"" وہ دروازہ کھول کر کمرے میں داخل ہوا،،، اور کھڑکی کے پاس جا کھڑا ہوا ۔۔
مرحا مسکرائی تھی،، ہاتھ سٹوڈیو کے دروازے پر تھے۔۔ کیمروں سے بھرا ایک خوبصورت سٹوڈیو تھا،، جہاں اس نے قدم رکھے تھے۔۔
سامنے ہی بری سکرین نصب تھی جس پر پانچ منٹ کا کاؤیب ڈاؤن لگا ہوا تھا۔۔
لمحہ بہ لمحہ سیکنڈز کم ہو رہے تھے۔
"" I have to be live in 5 minutes.. Talk to you later..
پانچ منٹ میں مجھے لائیو آنا ہے،،، بعد میں بات کروں گی،، اپنا خیال ( "")رکھنا،، اللّ حافظ عالیہان فون بیڈ پر اچھالتا ٹی وی چلانے لگا،، جہاں سکارف سر پر لیئے ایک پر اعتماد خاتون کے روپ میں بے بے شمار کیمروں کے سامنے موجود لڑکی کوئی اور نہیں مرحا کمال تھی۔ پورے ملک میں دیکھے جانے والے اس نیوز چینل کے ذریعے وہ اپنی صلاحیتوں کو لوہا منوا چکی تھی ریموٹ صوفے پر رکھتے وہ آرام سے بیٹھ گیا۔ یقینا اب وہ اس کا پورا پروگرام دیکھنے کا ارادہ رکھ تھا۔
اگر کوئی مجھ سے کہے نا کہ عورت کو ایک لفظ میں بیان کرو،، تو میں "" ""بلا جھجک،، بغیر سوچے،، "" مرحا کمال "" بولوں گا۔۔
دوسری طرف وہ مسکرائی تھی۔
اور اگر کوئی مجھ سے کہے کہ مرد کو ایک لفظ میں بیان کرو تو میں بلا "" ""جھجک،، بغیر سوچے سمجھے "" م کمال "" کا نام لوں گی
بلکل ٹھیک کرو گی،، وہ ایک کامیاب مرد ہے،، ہر روپ میں ،، "" چاہے وہ صحافی ہو،، چاہے وہ بیٹے کے روپ میں ہو،، چاہے شوہر کے یا،، ""چاہے بھائ کے یا ،، پھر چاہے سالے کے اس کے آخری جملے پر وہ گہرا مسکرائی تھی۔
""بد تمیز"" ایک لفظ کہتے وہ فون رکھ گی تھی۔
ٹی وی پر اسے دیکھتے بے ساختہ چند ماہ پہلے کی گفتگو یاد آئ تو لب مسکراہٹ میں ڈھلے تھے۔۔
وہ سچی اور کھری تھی کیونکہ وہ مرحا کمال تھی۔
وہ مضبوط عورت تھی کیونکہ وہ مرحا کمال تھی۔
وہ یدر تھی کیونکہ وہ مرحا کمال تھی۔
وہ خوشامدی نہیں تھی کیونکہ وہ مرحا کمال تھی وہ رشتے نبھانا جانتی تھی کیونکہ وہ مرحا کمال تھی اس سب سے بڑھ کر وہ ایک عورت تھی۔
مضبوط عورت۔۔
جس کا ایک قدم کی لوگوں کی زندگیاں بدل گیا۔
ٹی وہ کی آواز اب بھی کمرے میں گونج رہی تھی اور وہ پرسکون سا صوفے پر بیٹھا اسے دیکھ رہا تھا۔۔
ختم شد
سیزن 2
""موم ہم پاکستان کب جائیں گی؟""
لندن کے مشہور مال میں کوئی ستائیس سالا لڑکی ایک پانچ سالا بچی کا ہاتھ پکڑے شاپنگ کرنے میں مگن تھی۔۔ ٹھنڈ کے باوجود دونوں نے لانگ کوٹ پہن رکھے تھے۔۔
بچی کے نا ختم ہونے سوالات کے وہ انتہائی تحمل سے جوابات دیتی جا رہی تھی۔۔۔
انگلش میں جواب دیتے وہ اس کے لیے کپڑے دیکھنے لگی۔۔ جبکہ اتنا مختصر جواب اس بچی کو پسند نہیں آیا تھا۔۔
کب ؟ "" شاید وہ دن اور وقت بھی پوچھنا چاہ رہی تھی۔""
مرحا کمال کے ہونٹ مسکراہٹ میں ڈھلے تھے۔۔
"" 11 March at 4 pm ""
مسکراہٹ چھپاتے کہا تھا۔۔ توقع کے عین مطابق وہ اچھلی تھی۔۔۔
"" You mean the day after tomorrow… Love you Mom )آپ کا مطلب ہے پرسوں ۔۔۔ لو یو موم( وہ پتا نہیں کیوں اتنی پرجوش تھی۔۔ مرحا سے پاکستان کی اتنی باتیں سن چکی تھی کہ وہ پاکستان جانے کو اناولی ہو رہی تھی۔۔۔
بچوں کی واقعی کوئی پسند نا پسند نہیں ہوتی،،، والدین پر منحصر ہے کہ وہ ان کی پسند کا رخ جس طرف مرضی موڑ دیں۔۔
وہ اب مال سے باہر نکل رہے تھے۔۔۔
اس سے پہلے وہ پارکنگ کی طرف برھتے پانچ سالا الایا نفی میں سر ہلاتی پلے ایریا کی طرف بھاگی تھی۔۔
"" Wait Alaya,,, I am coming ""
لندن کی ڈھلتی شام میں اس کی آواز بھی آہستہ آہستہ دور ہوتی جا رہی تھی۔۔۔ اس کے ساتھ پارک میں کھیلتے زندگی سے بھرپور مسکراہٹ اس کے چہرے پر رقصاں تھی۔۔
کمرے میں نیم اندھیرا تھا۔۔۔ کوئی آہستگی سے دروازہ کھولتا اندر داخل ہوا
تھا۔۔۔ ایک طائرانہ نگاہ پورے کمرے پر ڈالی تھی۔۔۔
مطلوبہ شے کی تلاش میں بیڈ کی طرف رخ گیا۔۔۔
دبے قدموں پہنچا تھا،،، ابھی موبائل جیب میں رکھا ہی تھا کہ قسمت کی ستم ظریفی تھی کہ موبائل کی چنگھاڑتی آواز پورے کمرے میں ایٹسار پیدا کر گی۔۔۔
بدحواسی کے عالم میں اندر آیا وجود بیڈ پر سوئے انسان پر جا گرا۔۔
""آہہہہہہ""
دونوں کہ چیخیں بلند ہوئیں تھیں ۔
عالیہان نے سائیڈ لیمپ چلایا تھا۔۔ خود پر گرے مصطفیہ کو دیکھ کر ناسف سے سر ہلایا تھا۔۔۔ وہ کیسے بھول گیا تھا،، کہ چار سال پہلے ایک آفت بھی نازل ہوئی تھی،،، جس کا مقصد العین عالیہان کی ناک میں دم کرنا تھا۔۔
یہ کیا تھا دوست ؟ "" اپنی نیند خراب ہونے کا غصہ بھی نہیں نکال پایا "" تھا۔۔ اس پر کبھی غصہ کر ہی نہیں سکتا تھا۔۔
""کچھ نہیں،، بس ایسے ہی سوچا آپ کے کمرے کا چکر لگا لوں""
توتلا پن تو تھا ہی نہیں،،، جتنا تیز اور فرفر اس کا باپ بولتا تھا،، یہ اس سے بھی دو ہاتھ آگے تھا۔۔
میرا کمرہ پکنک پوائنٹ نہیں ہے "" اسکو اپنے ساتھ لٹاتے کہا تھا۔۔ ""
جب ایک دفعہ پھر فون بجا تھا۔۔۔ مصطفیہ ایک ہی حس میں بیڈ سے ایرا تٹٹ تھا،،، عالیہان گربر محسوس کرنا اسے پکڑ گیا۔۔ پتا نہیں کون پاگل تھا جو مس کالز پر مس کالز کر رہا تھا،، جو بھی تھا مس کال کرنے والے کیلئے مصطفیہ کے دل سے دعائیں ضرور نکل رہی تھیں۔۔
""عالی ماموں جانے دیں،،، مجھے واشروم جانا ہے""
ماموں کو ماموں بنائے گا،،، پاگل سمجھا ہے،،، چل بیٹا فون نکال اور "" بھاگ "" اس کی نیکر سے فون نکال کر خود باہر چھوڑ کر آیا تھا ۔۔
عالی ماموں پلیز نا،،، بابا بھی نہیں دیتے "" وہ اب منتوں پر ایر آیا "" تھا۔۔
پہلے ہی تیرا باپ مجھے طعنے مارنا ہے کہ تجھے بگاڑا ہے،، تیری نظر میری "" وجہ سے خراب ہوئی ہے۔ میں نے نہیں دینا، "" صاف صاف انکار کیا تھا۔
جبکہ سامنے کھڑے مصطفیہ کا منہ لٹک گیا۔۔
مرحا آنی کو آنے دیں ،، میں نے آپ سے ملنا بھی نہیں ہے،، پھر کہنا "" 'مصطفیہ میرے دوست میری جان میرے پاس آؤ،، آئیس کریم لے کر 'دوں گا۔۔ فون دوں گا۔۔
""لیکن میں بتا رہا ہوں عالی ماموں میں نے نہیں آنا مصنوعی خفگی سے کہا تھا۔۔ شاید مقابل کو یرس آ جائے۔
تمہاری اس مرحا آنی کے آنے پر میں نے خود کو نہیں ملنا،،، تجھ سے کیا "" ملوں گا موٹو "" اس کے ذکر پر ہمیشہ کی طرح ٹھنڈی آہ بھری تھی۔۔ یہ پانچ سال بہت سست رفتاری سے گزرے تھے۔۔ ایک ایک لمحہ کتنا محال تھا کوئی اس سے پوچھتا۔۔
آج کے ترقی یافتہ دور میں فون اور ویدیو کالز عام ہوتے ہوئے بھی سوائے کسی ضروری کام کے ان دونوں کے درمیان بات نہیں ہوئی تھی۔۔ وہ عام لڑکی ہوتی تو یہ سب کرتی،،، لیکن وہ عام نہیں تھی۔۔ محبت میں بھی پاکیزگی کی قائل تھی۔۔
سر ھبکنے سامنے دیکھا تو مصطفیہ اس کی بات کو سمجھنے کی نگ و دود میں تھا۔۔۔
اتنا زور مت ڈالو اپنے کمزور دماغ پر۔۔ کریک ہو جائے گا۔ "" سر پر "" تٹت چپیت رسید کرنا وہ واپس مر گیا تھا۔۔ جبکہ وہ منہ پھلانا جس طرح آیا تھا،، واپس مر گیا۔۔
موبائل پر تو جیسے سب نے کرفیو لگا رکھا تھا۔۔ بے جا لاڈ پیار کا نتیجہ تھا کہ ہر کسی کا فون استعمال کر کر کے نظر کمزور ہو گی تھی۔۔
اور اب فون اس کی پہنچ سے بہت دور تھا۔۔
آخری امید صرف مرحا کمال تھی،، جس کہ دھمکی وہ اجکل ہر کسی کو دے رہا تھا۔۔
""مرال ،، مرال""
وہ زور و شور سے آواز پر آواز لگا رہا تھا،، لیکن وہ مرال ہی کیا جو اپنے لاڈلے کے پاس ہوتے ہوئے اس کی بات سن لے۔۔
میں تمہیں بلا رہا تھا۔۔ میری نائ نہیں مل رہی۔۔ "" مصطفیہ کو گھوری "" سے نوازتے مرال کو کہا تھا۔۔
اپنی ماما سے کہیں بابا جانی۔۔ ابھی میں کھیل رہا ہوں۔ "" اس کے نادر "" مشورے پر م نے خونخوار گھوری سے اسے نوازا تھا۔۔
""دو منٹ میں آؤ تم"" یہ کہہ کر وہ رکا نہیں تھا،، بلکہ جا چکا تھا۔۔
مرال محض آنکھیں گھما کر رہ گی۔۔ مصطفیہ کو یونیفارم پہناتے وہ کمرے کی طرف گی تھی۔۔ وہ چند دنوں کیلئے کراچی جا رہا تھا،،، اور یہی وجہ تھی کہ ناراضگی کا بھرپور اظہار کرتے ہوئے وہ اس کے پاس جانے سے گریراں تھی۔۔
کمرے میں پہنچی تو وہ گرے تھری پیس سوٹ میں مکمل تیار کھڑا کسی کو فون کر رہا تھا۔۔ وہ بلاوجہ الماری کھنگالتے اس کی باتیں سن لگی۔ کیونکہ کام کے متعلق کوئی بھی بات وہ بتانے کا عادی نہیں تھا۔۔ ایسا ہی تھا وہ ،، مغرور،، کام سے کام رکھنے والا،، محبت کرنے والا،، خیال رکھنے والا۔ کی روپ تھے اس کے۔۔۔
الماری کو دو گھنٹے بھی سبب کرو گی تو بھی ایسی ہی دکھے گی "" فون رکھتے "" اس کی طرف متوجہ ہوا تھا۔۔
مجھ سے کچھ کہا "" کمال بے نیازی تھی۔۔""
نہیں غفور صاحب کی بیوی سے "" شرارت سے کہتے وہ خود پر پرفیوم "" چھڑکنے لگا۔۔ مرال " ہئہہہہ " کر کے رہ گی۔
میں بتا رہی ہوں،،، کل ہم جا رہے ہیں مرحا کو لینے۔۔ چاہے جو بھی ہو "" جائے۔۔ "" انگلی دکھاتے جیسے حتمی اعلان کیا تھا۔۔
کام کے وقت صرف کام۔۔ کوئی ماں باپ بہن بھائ بیوی بچے "" نہیں۔۔ یہ میرا اصول ہے "" حتمی انداز میں کہتے وہ چند کاغذات بیگ میں ڈالنے لگا۔۔
تم اور مصطفیہ ڈرائیور کے ساتھ چلے جانا۔۔ اماں تو نہیں جا پائیں گی "" "" مشورہ دیا تھا جسکی قطعی ضرورت نہیں تھی۔۔
بری نوازش ۔۔ "" طنزیہ مسکراہٹ اچھالتے کہا تھا۔۔ اس کے ہاتھ سے "" سامان پکڑتے خود بیگ میں ڈالنے لگی۔۔
وہ مسکراہٹ چھپانا پیچھے ہٹا تھا۔ کیونکہ فلحال اسے چھیڑنا ایک ناختم ہونے والی بحث کو دعوت دینا تھا،،، جو وہ بلکل نہیں چاہتا تھا۔۔
ایک نظر گھڑی پر ڈالتے اس کے سر پر بوسہ دیا تھا اور باہر نکل گیا۔۔
وہ ہلکا سا مسکرا دی۔۔ ناراضگی پل بھر میں اڑن چھو ہوئی تھی۔ وہ اس شخص سے ناراض ہو ہی نہیں سکتی تھی۔
""موم پاکستان کیوں جا رہے ہیں ہم ؟""
لندن ایرپوٹ پر پہنچتے ہی ایک بات پھر اس کے نا ختم ہونے والے سوالات کا سلسلہ شروع ہو چکا تھا۔۔ پہلے پاکستان جانے کی جلدی اور اب کیوں جانا ہے،، اس سوال کا جواب جاننے کے جلدی۔۔
اس کے ساتھ گزارا کرنا واقعی صرف مرحا کمال کے بس کی بات تھی۔۔
کیونکہ لندن میں ہمارا گھر نہیں یے۔۔ "" اس سے زیادہ آسان جواب "" نہیں دے سکتی تھی وہ۔۔
ہے تو صحیح "" اپنی ماں کا جھوٹ بولنا پسند نہیں آیا تھا،، لہذا خفگی سے "" ٹھنڈ سے سرخ پڑتی ناک چرائ تھی۔۔
وہ ہمارا نہیں تھا میری جان۔۔ آفس کا تھا۔۔۔ جاب ختم گھر بھی گیا۔۔ ""
اب ہم اپنے گھر میں رہیں گی ۔۔ ہمارا گھر پاکستان میں ہے "" موبائل پر انگلیاں چلاتے اسکو تفصیلی جواب دیا تھا۔۔ ویٹنگ ایریا میں بیٹھے لوگ ان دونوں کو مگن دیکھ کر مسکرائے تھے۔۔
ہ ممم م مم اوووووووووووو۔۔۔ وہاں تو وہ بھی ہوں گی۔۔ م مرہ آئے "" گا۔۔ "" مرحا کو فون میں مگن دیکھ کر خود سے ہی خوش ہوتے بربرائ تھی۔۔ لیکن اس کی غلط فہمی تھی کیونکہ مرحا کمال کبھی بھی الایا سے غافل نہیں ہو سکتی تھی۔۔
کون ہو گا ؟ ""۔ فون بیگ میں رکھتے خفگی سے پوچھا تھا۔۔۔""
موم،، میں تو مذاق کر رہی تھی۔۔ کوئی بھی نہیں ہو گا۔ "" اس کے "" سوال پر وہ گربرائ تھی۔۔ لیکن انگلش میں چلتی اس کی فر فر زبان مرحا کمال کو مطمئن نہ کر پائ تھی۔۔
ٹھیک ہے۔۔ ماما ناراض ہیں پھر "" ہلکا سا رخ موڑ کر بیٹھ گی تھی وہ،، "" جبکہ الایا کی جان پر بن آئی۔ لیکن وعدے کا پاس بھی تو ضروری تھا جو ' اس ' سے کیا تھا۔۔
موم۔ الایا پرامس نہیں توڑتی "" بے بسی سے کہا تھا۔۔ جیسے وہ بری "" 'طرح پھنس گئی ہو۔۔ ایک طرف ماں دوسری طرف ' وہ بچوں کی پرورش دنیا کا سب سے مشکل کام تھا،،، اس بات کا اندازہ مرحا کمال کو بخوبی ہو چکا تھا۔۔ ہر بار کی طرح وہ اب بھی پھنس گئی تھی۔۔ اگر وہ زبردستی پوچھتی تو ساتھ بیٹھی یہ چھوٹی سی لڑکی وعدے کا پاس رکھنے والی بات سے یقین کھو دیتی۔۔
میری جان۔۔ دوبارہ ماما سے پوچھے بغیر کسی سے پرامس نہیں کرنا۔۔ ""
اور ماما سے کچھ نہیں چھپانا۔۔ "" معاملہ کو نہایت خوبصورتی سے سمیٹنے کا ہنر تھا اس کے پاس۔۔ یقیناً وہ اچھی ماں تھی۔۔ زور زبردستی کی قائل نہیں تھی۔۔ انگلش میں ایک دوسرے سے بات کرتی وہ دنیا جہاں سے غافل تھیں ۔۔
اوکے ،، الایا نہیں کرے گی " زور زور سے سر ہلانے کی وجہ سے پونی "" میں مقید سنہری بال جھولنے لگے تھے۔۔ آنکھیں بپٹپاتے جیسے وعدہ کیا تھا۔۔ یہ اس کا انداز تھا۔۔ انوکھا انداز۔۔
آج پھر اعظم قتل کیس کی سنوائ تھی۔۔ پچھلے پانچ سالوں سے جتنا اس کیس کو گھسیٹا گیا تھا۔۔ پاکستانی عدلیہ نظام پر سوالیہ نسان تھا۔۔ لیکن یہ کوئی پہلا کیس تھوڑی تھا۔۔ اس طرح کے ہزاروں کیس تھے جو محض ریکارڈ کا حصہ بن کر رہ جاتے تھے۔۔
توقع کے عین مطابق دلاور آفندی نے ایک ہفتے کے اندر اندر اپنے بیٹے کی صپغ ضمانت کروا لی تھی۔۔۔ اگر م کمال کا وکیل طاقتور نہ ہونا تو شاید یہ کیس بھی صرف کاغذ کا حصہ بن کر رہ جانا ۔ لیکن یہ وکیل کی ہمت تھی کہ وہ گ پچھلے پانچ سالوں سے کیس کو ھسیٹنے ہوئے آ رہا تھا۔۔
لیکن جانتا تھا کہ یہ کیس یا تو چلتا رہے گا، یا زوار آفندی کے حق میں ٹھہرے گا ۔۔
یہ نظام ایسا ہی تھا ،، کبھی کبھار تو آنکھوں کے سامنے بندہ بھی مر جائے تو عدلیہ سوئی رہتی ہے،، اور کبھی آنکھوں کے سامنے چیونٹی بھی مسلی جائے تو یہ عدلیہ اس شخص کو قبر تک انار کر آتی ہے۔۔
انصاف۔۔
پانچ حرفی یہ لفظ تقریروں اور کتابوں میں بہت خوبصورت لگتا ہے،،
حقیقت میں اس کے وجود پر یقین کرنا بالکل ایسا ہے جیسے جنوں اور پریوں کی کہانیوں پر یقین رکھنا۔۔
عالیہان بے بسی سے عدالت سے نکلا تھا۔۔ گاڑی پاس آ کر رکی تھی۔۔ پہلے زوار آفندی بیٹھے۔۔
""تم کیوں نہیں آ رہے ؟""
مجھے کام ہے ۔۔۔ شام تک آ جاؤں گا "" مختصر سا جواب دیتے وہ پچھلی "" گاڑی میں بیٹھا تھا۔۔ اس کی دیکھا دیکھی راجو بھی پیچھے بھاگا تھا۔۔
وہ جانتا تھا کہ اس کا باپ قاپل ہے،، لیکن نجانے عدلیہ کیوں جانتے بوجھتے اندھی ہو چکی تھی۔۔۔
اگر باپ سے برے تعلقات نہیں تھے تو پہلے جیسے بھی نہیں تھے۔
مپس مرال لوگ پہنچ گئے؟ "" فون پر کسی کو ج کرنا راجو سے پوچھنے لگا۔۔""
سائیں آدھے گھنٹے تک پہنچ جائیں گی۔ "" گاڑی چلاتے اسے بیک "" مرر سے دیکھا تھا جو آنکھوں پر چشمہ چرھائے پورے ماحول پر اپنا سحر چھوڑے ہوئے تھا۔۔
ہم ممصنغ ""م۔۔ اور م ؟""
""وہ نہیں ہے سائیں۔۔""
ہونٹ بے ساختہ مسکراہٹ میں ڈھلے تھے۔
سالے صاحب عقلمند ہو گئے ہیں۔ "" برںراتے ہوئے فون سبب پر "" پھینکا تھا۔۔ اور آنکھیں موند گیا۔۔
ایک طویل انتظار کے بعد وہ واپس آ رہی تھی،،، ہر طرح جیسے شادابی سی چھا گی تھی۔۔ ماحول میں ٹھنڈک پھیل رہی تھی۔
یہ سال زندگی کے سب سے طویل سال تھے "" گہری سانس کھینچتے "" گویا اسے اپنی کیفیت بتائی تھی۔۔
ایسا ہے کیا؟ مجھے تو لگتا ہے جیسے وقت پر لگ کر اڑ گیا۔۔ اور بہت سی "" منازل ایسی تھیں جنہیں ابھی چھوا بھی نہیں۔۔ "" چھیڑنے کی غرض سے ایک آہ بھری تھی۔۔ عالیہان آفندی اس ظالم حسینہ کی بات پر نفی میں سر ہلا گیا۔۔
ظالم "" دل میں امڈنا لقب زبان پر آیا تھا۔۔ وہ محفوظ ہوئی تھی اس "" نئے لقب سے۔۔
مابدولب نے قبول کیا "" ادائے بے نیازی تھی۔۔""
""سنو۔۔""
ہ ممم مم م ""م""
میں تمہیں لینے آ سکتا ہوں ؟ "" امید سے پوچھا تھا۔۔ دوسری طرف "" ھت وہ ایک پل کیلئے ھکی تھی ۔
وجہ ؟ "" سیدھا سیدھا جواب عالیہان آفندی کو گربرانے پر مجبور کر "" گیا۔
ویسے ہی۔۔۔ "" کان کھجاتے کہا تھا۔۔""
سوچنا بھی مت "" گویا بیبیہہ کی تھی۔""
تمہیں ایسا کیوں لگتا ہے کہ میں تمہاری بات مانوں گا "" ابرو اچکاتے "" پوچھا تھا۔۔
ہم مم م۔ مشہورِ زمانہ ڈھیٹ ہو تم ۔ "" دوسری طرف سے فون کاٹ دیا "" گیا تھا۔۔ بے وجہ بحث کو طول دینے کی بجائے وہ بات ختم کر دینے کی عادی تھی۔۔
وہ گہرا مسکرایا تھا۔ انکار میں چھپی افرار کی ہلکی سی رمق اسے اندر تک سرشار کر گی تھی۔۔۔۔
اسے سوچتے آنکھیں کھولی تھیں۔۔۔ منظر مختلف تھا۔۔ گاڑی ائیرپورٹ کے سامنے رکی تھی۔۔۔ پانچ سال پہلے کے واقعات دماغ پر ابھرنے لگے تھے۔۔
سیگریٹ سلگاتے وہ گاڑی میں ہی بیٹھ کر وقت کاٹنے لگا۔۔ فلایٹ لینڈ ہو چکی تھی۔۔۔ یقیناً کچھ ہی دیر میں وہ باہر آنے والے تھے۔۔۔
نظر سامنے پڑی جہاں پانچ سال پہلے بیٹھ کر اس کے ہاتھ میں انگوٹھی پہنائی تھی ۔۔ دل کھول کر مسکرایا تھا۔۔۔
بے اختیار وہ ہاتھ دیکھنے کی خواہش جاگی تھی جہاں آج بھی وہ انگوٹھی موجود ہو۔۔
اسے زندگی میں پہلی بار کسی لڑکی نے بری طرح اپنے سحر میں جکڑا تھا۔
اپنے الفاظ میں جکڑا تھا۔۔ اور وہ بلاشبہ مرحا کمال تھی۔
مجھے سمجھ نہیں آتی کہ لڑکیاں خواب اور محبت میں سے محبت کو چن کر "" خوابوں کی فربانی کیوں دیتی ہیں، وہ خواب جو کسی باپ کی آخری خواہش ہوں, کسی بھائ کا مان ہوں،، کسی ماں کی امید ہوں ،،، مانتی ہوں محبت کو نہیں دھنکارنا چاہیے لیکن محبت کی خاطر اپنی زندگی کے ""مقاصد سے دستبردار ہونا کونسی عقلمندی کی علامب ہے شاید وہ پہلی لڑکی تھی جو اعتدال کی راہ پر چل کر سرچرو ہوئی تھی۔۔ آج کیا نہیں تھا اس کے پاس ،،، نام ،، شہرت،،، پیسہ،،، رشتے،،، اور محبت بھی۔۔
محبت تو ہے ہی انتظار کا نام۔۔۔
ہاں عالیہان آفندی کو اس کا یہ فیصلہ بہترین لگا تھا۔۔۔
وہ ہر چیز کو اعتدال میں لے کر چلتی کامیاب ٹھہری تھی۔۔۔
سائیں "" راجو کی آواز پر وہ سوچوں کے بھنور سے نکلا تھا ۔""
سائیں وہ م صاحب بھی ساتھ ہی آئیں ہیں "" عالیہان سخت بد مرہ "" ہوا تھا۔۔
سالے صاحب کبھی کبھی اتنے کمینے لگتے ہیں کہ میں بتا نہیں سکتا۔۔ ""
اب وہ تو ظالم سماج بن جائے گا۔۔ "" سیگریٹ گاڑی میں پڑی ایش ٹرے میں مسلی تھی۔۔ ساتھ ساتھ بربراہب بھی جاری تھی۔۔
سائیں ایک طریقہ ہے "" ڈرتے ڈرتے بولا تھا۔۔ عالیہان کا چہرہ چمکا "" تھا۔۔۔