دیکھیے میں اس پر زیادہ تبصرہ نہیں کرنا چاہوں گا۔۔ ابھی کیس چل "" رہا ہے،، اور بالفرض اگر وہ مجرم ہیں تو قانون کی نظر میں سب ایک ""ہیں۔۔ میرا تو یہی ماننا ہے باقی دیکھتے ہیں عدلیہ کیا فیصلہ سناتی ہے سیاسی جواب دے کر خاموشی اختیار کی تھی۔۔
سر ایک اور سوال۔۔""
پچھلے دنوں آپ کے استعفے کی خبریں زیر گردش تھیں،، اس میں کتنی ""سچائی ہے؟
ایک اور رپورٹر کی جانب سے سوال آیا تھا۔۔
اس میں کوئی صداقب نہیں ہے۔۔""
میرا ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے۔۔ بلکہ اس منصب پر بیٹھ کر اپنے فرائض کی ادائیگی کی کوشش کروں گا۔۔
اللّ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔۔
""شکریہ
رپورٹروں کے ناختم ہونے سوالات کا سلسلہ بیچ میں چھوڑنا وہ گاڑی کی طرف بڑھا تھا۔۔
جب فون کی چنگھاڑتی آواز نے قدم روکے۔۔
فون پر لکھا نمبر بے یقینی کی انتہاؤں پر پہنچا گیا۔۔ اس نمبر سے محض ایک دفعہ کال آئ تھی وہ بھی یب جب مرحا نے نوکری سے انکار کرنا تھا،، اور اب رات کے اس وقت اس کی کال۔۔
سب کاموں کو پس پشت ڈال کر فون کان کو لگایا تھا۔۔
""کیسی ہو ؟""
چھوٹتے ہی پوچھا تھا۔۔ کسی نہ کسی طرح بات کا آغاز کرنا بھی تو لازم تھا ۔۔
ٹھیک۔۔""
""ایک مدد چائیے تھی
ماتھا مسلتی وہ کمرے میں موجود کھڑکی کے پاس جا کھڑی ہوئی۔۔
""ضرور۔۔ کہو تو نارے نا تور دوں"" لہجے میں شوخی کی بجائے حسرت شامل تھی۔۔
مرحا کے چہرے کی رنگت پھیکی پڑی تھی۔
نارے میں خود بھی توڑ سکتی ہوں۔۔""
کل کراچی جانا ہے مجھے،، چھوڑ سکت ہو مجھے۔۔ اگر مصروف نہیں ہو تو "" نجانے کس مشکل سے یہ بات کہی تھی۔۔ اس سے ہرگز مدد نہیں لینا چاہتی تھی،، لیکن اس سے بات کرنا بھی ضروری تھا۔۔ اور حیدراباد سے کراچی کا سفر بات کرنے کیلئے کافی تھا۔۔
""کب"" کیوں ،، کہاں،، جیسا سوال نہیں کیا تھا،،،
""کل صبح 9 بجے""
""پر پہنچ جاؤں گا8:50""
مرحا مسکرا دی۔۔
دوسری طرف عالیہان بھی مسکرایا تھا۔۔
""منتظر رہوں گی"" آہستہ سے کہتے فون واپس رکھا تھا۔۔
کھڑکی سے جھانکتے چاند پر نظریں ٹکائے وہ کی لمحے سوچوں میں غرق رہی تھی۔۔
عالیہان مدھم سی مسکان ہونٹوں پر سجائے گاڑی کی طرف بڑھ گیا۔۔
""ارجنٹ فلائیٹ بک کرواؤ کراچی کی""
""سائیں ہم تو گاڑی پر جانے والے تھے'"
راجو حیرت سے بولا تھا۔۔
رات گی بات گی۔۔""
""جلدی کرو،،،
عجلت میں کہتے گاڑی سٹارٹ کرنے کا کہا تھا۔۔
اسلاماباد سے کراچی،، کراچی سے حیدراباد،، اور پھر حیداباد سے کراچی ،،، ۔ یقیناً ایک تکان ذدہ دن گزرنے والا تھا۔۔
گاڑی گاؤں کی حدود سے نکلتی اب سڑک پر رواں دواں تھی۔۔ اتنا سامان دیکھ کر شدید حیرت ہوئی تھی عالیہان کو ،،، لیکن پوچھا نہیں تھا۔۔
""سو کی سپیڈ پر گاڑی چلاؤ""
تیز رفتار گاڑی کو دیکھتے کہا تھا۔۔
""مادام،،، مرسیڈیر سو کی سپیڈ پر صرف رینگ سکتی ہے""
لطیف سا طنز کرتے سپیڈ ہلکی کی تھی۔۔
""میرے بارے میں کبھی جاننے کی کوشش نہیں کی تم نے"" اس کی طرف رخ موڑتے پوچھا تھا۔۔ عالیہان پھیکا سا مسکرایا۔۔
تم نے اپنے گرد ایسی دیواریں قائم کر رکھی ہیں کہ تمہیں جاننا "" ""آسان کام نہیں ہے۔۔
شکوہ نہیں تھا۔۔ بس بتایا تھا۔۔
ضروری ہیں یہ دیواریں۔۔""
ہم لڑکیاں ہیں کھلی کتاب نہیں کہ ہر کوئی پڑھ کر تبصرہ کر کے چلا ""جائے۔۔
ذہایب کا ایک اعلیہ شاہکار تھی ساتھ بیٹھی لڑکی۔۔ عالیہان کے دل نے تصدیق کی تھی۔۔
لندن جا رہی ہوں آج۔۔""
""شام چار بجے کی فلائیٹ سے۔
گاڑی جھٹکے سے رکی تھی۔۔ یٹیچتا ًپچھلی گاڑی بھی ان میں آ لگی۔۔ صد شکر تھا کہ زیادہ نقصان نہیں ہوا تھا۔۔
پیچھے موجود گارڈز ہرجانہ بھر رہے تھے۔۔
مرحا تلخی سے سر ہلا گی۔۔
"" How could you do this MIRHA KAMAL.. how could you ? ""تم کیسے کر سکتی ہو مرحا کمال۔۔ کیسے ؟( سبب پر سر ٹکاتے بے بسی سے کہا تھا۔۔
کر سکتی ہوں۔۔""
کس نے کہا نہیں کر سکتی۔۔ مرحوم باپ کی خواہش پوری کرنے کیلئے ""کچھ بھی کر سکتی ہوں سبب پر سر ٹکاتے جوابا ًبےبسی سے کہا تھا۔۔
عالیہان کو تو یقین ہی نہیں آ رہا تھا کہ ایسا بھی کچھ ہو سکتا ہے۔۔
گاڑی کسی کونے میں جا کر روکو۔۔""
""بیچ سڑک میں لوگوں کو مشکل ہو رہی ہو گی مردہ ہاتھوں سے بمشکل دو کلومیبر گاڑی چلا پایا تھا۔۔ سڑک کنارے گاڑی روکتے وہ سبییرنگ پر سر ٹکا گیا۔۔
میں ایک صحافی ہوں۔۔""
اور صحافی کا سب سے برا معاوضہ جانتے ہو کیا ہے،، جب لوگ اسے کھرا کہتے ہیں۔ سچا کہتے ہیں۔ سٹریب فارورڈ کہتے ہیں۔ منصف کہتے ہیں۔
یہی تو معاوضہ ہونا ہے۔۔
لیکن جانتے ہو۔۔ اگر تمہاری خواہش کے مطابق تم سے شادی کرتی ہوں نا تو میرے صحافی ہونے پر برا سوالیہ نسان لگ جائے گا۔۔ میرے منہ سے ادا ہونے والا جملہ سچا نہیں کہلائے گا۔۔ اگر میں ٹی وی سکرین پر بیٹھ کر تمہیں برا بھلا کہوں گی تو بھی میری بات پر یقین نہیں کیا جائے گا،، اور اگر تمہارے اچھے کاموں کو سراہوں گی تو بھی لوگ میری سچائی ""کو نشانہ بنائیں گی۔۔
سڑک پر نظریں جمائے آہستہ لہجے میں کہا تھا۔۔
میں سیاسی چھوڑنے کیلئے تیار ہوں ۔۔۔ نہ رہے گا بانس نہ بجے گی "" ""بانسری۔۔۔
اس کے عذر کا فورا سے پہلے حل پیش کیا تھا۔۔
اووو تو تم اپنی خواہش پوری کرنے کیلئے اتنے لوگوں کی امیدوں پر "" ""پانی پھیرنے کیلئے تیار ہو۔۔ کمال ہے نظریں سڑک سے ہٹا کر اس کے چہرے پر مرکوز کی تھیں۔۔
مجھے سمجھ نہیں آتی کہ لڑکیاں خواب اور محبت میں سے محبت کو چن "" کر خوابوں کی فربانی کیوں دیتی ہیں، وہ خواب جو کسی باپ کی آخری خواہش ہوں, کسی بھائ کا مان ہوں،، کسی ماں کی امید ہوں ،،، مانتی ہوں محبت کو نہیں دھنکارنا چاہیے لیکن محبت کی خاطر اپنی زندگی ""کے مقاصد سے دستبردار ہونا کونسی عقلمندی کی علامب ہے وہ آج ساری غلط فہمیاں دور کر کے ،،، سارے سوالات کے جوابات دے کر جانا چاہتی تھی۔۔ اس کے کسی سوال کو ادھورا چھوڑ کر نہیں جانا چاہتی تھی۔۔ کیونکہ ادھوری باتیں تکلیف دیتی ہیں۔
تمہیں پتا ہے میری زندگی میں شادی فلحال ایک نانوی سی چیز "" ہے۔۔
ابھی بہت سی منزلیں ہیں جو مرحا کمال کو طے کرنی ہیں،،،
بہت سے ستارے ہیں جنہیں توڑنا ہے،،،
بہت چوٹیاں ہیں جنہیں سر کرنا ہے۔۔
بہت سے گرھے ہیں جنہیں پھلانگنا ہے۔۔
بہت سی کہانیاں ہیں جن کا انجام لکھنا ہے۔۔
""اس سب میں شادی خودبخود پیچھے چلی جاتی ہے بے بسی سے کندھے ڈھیلے چھوڑتے کہا تھا۔۔ زندگی میں پہلی بار کوئی اس کی وجہ سے تکلیف میں تھا،،، یہ بات مرحا کمال کو دکھی کرنے کیلئے کافی تھی۔۔۔ وہ ہمیشہ کی طرح آج بھی صرف اسے سن رہا تھا۔۔
""کتنا وقت چاہیے تمہیں ؟""
وہ شاید اس کے ہر جملے سے اپنی مطلب کی بات اخد کر رہا تھا،،، یا شاید محبت ہوتی ہی بے حس اور خود غرض ہے۔۔
انتظار لاحاصل بہت تکلیف دہ ہونا ہے۔۔""
میں پہلے ہی بہت شرمندہ ہوں تم سے، تم ایک بہترین انسان ہو،،،
""لیکن افسوس میں تمہاری تکلیف کا سبب بن گی نجانے کب ،، کیسے
ایک باغی آنسو پلکوں کی باڑ پر اٹکا تھا،، جسے وہ آنکھیں ھپکنے چھپا گی۔
محبت کو تکلیف کا نام دے کر میری محبت کی توہین کر رہی ہو تم مرحا "" ""کمال اس کی آنکھ میں پھسلتا آنسو اس سے اوجھل نہیں رہا تھا۔۔ اس کی طرف بڑھا ہاتھ وہ آخری لمحے میں واپس کھینچ گیا۔۔ بے بسی ہی بے بسی تھی۔۔
سنو ،،، میں واپس آ کر اس خوبصورت لڑکی سے ملنا چاہوں گی جسے "" ہم ""تم اپنی سفر کے طور پر چنو گے ہلکے پھلکے لہجے میں کہتے گویا وہ تلخی کا ایر زائل کرنا چاہ رہی تھی۔۔
عالیہان آسودگی سے سر ہلا گیا۔۔
اس کے لیے آئینہ دیکھ لو۔۔۔ میری نظروں کو دنیا کی کوئی خوبصورتی "" نہیں بھائے گی کیونکہ ان آنکھوں کا کہنا ہے مرحا کمال چاہیے انہیں ،، میری آنکھیں چاہتی ہیں کہ وہ ان سبز آنکھوں میں ڈوب جائیں،،، اور ""واپس کبھی نہ ابھریں۔۔
وہ دم سادھے اسے دیکھے گی،،، جس کی نظروں کی تپش اپنے وجود پر محسوس ہو رہی تھی۔ اس کی آواز میں گھلی نمی اس کے دکھ کی عکاسی کر رہی تھی۔
""لائن اچھی مارتے ہو""
مشکل سے چند الفاظ کہتی وہ کھڑکی کی طرف منہ کر گی۔ اس کا لہجہ اس کی شوخ بات کا ساتھ دینے سے قاصر تھا۔۔ کیونکہ لہجے میں گھلی نمی بخوبی اس کی کیفیت بتا رہی تھیں۔۔
ہم مم ""م"" وہ محض سر ہلا گیا۔۔ اے سی کے باوجود گھٹن بڑھنے لگی تو وہ شیشے کھول گیا۔
شرٹ کے اوپری چند بٹن کھولتے وہ گہرے سانس لینے لگا۔۔
""،______اگر میں کہوں""
""رک نہیں سکتی""
اس کا جملہ ادھورا ہی تھا جب وہ جھٹکے سے مری تھی۔۔ آنکھیں چند لمحوں کیلئے اس کی سرخ آنکھوں سے ٹکرائی تو وہ بے بسی سے نفی میں سر ہلا گی۔۔
تمہیں خوشی نہیں ہو گی کہ تمہاری دوست ایک نامور صحافی کے "" ""طور پر ابھرے اس کے سامنے ہتھیلی پھیلاتے جیسے محبت کو دوستی میں بدلنے کی دعوت دی تھی۔۔
""ایک وقت میں دو رشتے نہیں نبھا پاؤں گا۔۔""
آسودگی سے اس کے سفید ہاتھ کو دیکھا تھا جس میں نازک سے گھڑی بندھی تھی۔
وہ آہستگی سے اپنا خالی ہاتھ پیچھے ہٹا گی۔۔
""چلیں""
نظریں چراتے کہا تھا۔۔
کوئی اس وقت میرے دل سے پوچھے جو شدت سے وقت کے "" تھمنے کی دعا کر رہا ہے۔۔
""پر افسوس وقت برا ہی بے وفا ہے۔
وہ شاید گاڑی چلانے کے قابل نہیں تھا۔۔ مرحا کو لگا اس کی محبت اس کے پیروں میں بیڑیاں باندھ دے گی،،، جبکہ اس موڑ پر آ کر وہ خود کو کسی زنجیر کا پابند نہیں کر سکتی تھی۔
""کب آؤ گی ؟""
نجانے کتنے لمحوں دونوں کی خاموشی محوِ گفتگو رہی تھی۔۔
لیکن حد سے زیادہ خاموشی عالیہان آفندی کو وحس دلا رہی تھی۔
دو سال جرنلزم پڑھوں گی،، پھر ایک بہترین تجربے کیلینے تین "" سال بی بی سی نیوز میں کام کروں گی۔۔
""اور پھر ہمیشہ ہمیشہ کیلئے واپس۔۔
اپنی ہی دھن میں وہ اسے پانچ سالا منصوبہ بتا رہی تھی،،، جب کچھ غیر معمولی سا محسوس ہوتے اس کی طرف دیکھا۔۔ وہ ویران نگاہوں سے اسے دیکھ رہا تھا۔۔
پانچ سال،، ایک لمبہ ٹرین عرصہ۔۔
ان پانچ سالا عرصے میں وہ ساتھ رہ کر نجانے کتنے خوبصورت پل کی ""سکت تھے۔۔
""میں منتظر رہوں گا""
گاڑی سٹارٹ کرتے محض اتنا کہا تھا۔۔
تم میرے پاؤں میں بیڑیاں باندھ رہے ہو۔۔""
پتا ہے کچھ تعلق ایسے ہوتے ہیں جو بے نام ہوتے ہیں،،، مرحا کمال کا بھی تم سے کچھ ایسا ہی تعلق تھا۔۔ اسے محبت تو نہیں کہ سکتی میں ،، لیکن ""ہاں روح کا تعلق ضرور ہے اس نے کوئی جواب نہیں دیا تھا۔۔ وہ بس خاموشی سے سامنے سڑک پر نظریں جمائے خود پر قابو پانے کی کوشش میں تھا۔۔ گاڑی کی رفتار حد سے تجاوز کر رہی تھی۔۔
لیکن دونوں ہی کچھ نہیں بول رہے تھے۔۔ بس خاموشیاں رقص کر رہی تھیں ۔۔۔
وہ تھک ہار کر سبب سے ٹیک لگا گئی۔۔
آنکھیں موندے سر کو تھاما تھا،،، جو نجانے کیوں درد کی شدت سے پھٹ رہا تھا۔۔
عالیہان کی نظریں اس کے چہرے کا طواف کرنے میں مصروف تھیں۔۔
زندگی کی خطرناک ٹرین ڈرائیونگ تھی جس میں نظروں کا مرکر سڑک کی بجائے صرف اور صرف ساتھ بیٹھی وہ لڑکی تھی۔۔ سبز گ آنکھیں ھتی پلکوں کی باڑ میں چھپی ہوئی تھیں لیکن عالیہان آفندی کے دل نے شدت سے اسے دیکھنے کی خواہش کی تھی۔
وہ سبز آنکھیں جو کل تک اسے سخت زہر لگتی تھیں، آج انکو دیکھ کر نجانے کیوں دل کی دیکھ کر دھڑکنیں تھم سی جاتی تھیں۔۔
Jinnah International Airport سامنے برے برے حروف میں لکھا تھا۔۔
عالیہان کا دل چاہا کاش یہ عمارت ہمیشہ ہمیشہ کیلئے اس دنیا سے ختم ہو جائے،،، یا فلائیٹ کینسل ہو جائے۔۔
وہ شاید سو رہی تھی،، جبکہ عالیہان کی ہمت ہی نہ ہوئ کہ اسے اٹھا سکے۔۔
""تمہاری منزل آ چکی ہے""
سامنے دیکھتے وہ سبب سے ٹیک لگا گیا۔۔ مرحا کی نیند میں خلل پڑا تھا۔۔
آنکھیں ھپکنے سامنے دیکھا تو لوگوں کی آمد و رفت جاری تھی۔۔
نظریں گھما کر ساتھ دیکھا تو وہ بھی سامنے ہی دیکھ رہا تھا۔۔
آنکھیں ضبط سے سرخ ہو رہی تھیں۔۔
اپنی طرف کا دروازہ کھول کر نیچے ایری تھی۔۔
سامان نکالنا چاہا ،،، جب وہ سر پر ٹوپی لیتا نیچے ایرا۔۔۔
ملازم سامان اٹھانے آگے برھے جب وہ ہاتھ اٹھا کر واپس بھیج گیا۔۔
""میں اٹھا لوں گی،، شکریہ""
اسکو سامان اٹھانا دیکھ کر وہ جلدی سے آگے بڑھی تھی۔۔
نجانے زندگی میں کب تمہارا سامان اٹھاوں گا،، ابھی اٹھا لینے دو پلیز"" "" سن کیپ سے اس کا چہرہ چھپ چکا تھا۔۔ بھورے بالوں پر دھوپ کی کرنیں پڑتی انہیں چمک دار بنا رہی تھیں۔
وہ ادھر ادھر دیکھنے میں مصروف تھی جب کوئی مخملی ڈبی سامنے آئ تھی۔ نظریں اٹھا کر دیکھا تو وہ سامنے ہاتھ پھیلائے کھڑا تھا۔۔
""کیا ہے یہ ؟""
جانتے بوجھتے پوچھا تھا،، یا شاید انجان بننا چاہا تھا۔۔
""رکھ لو۔۔ پلیز"" ""میں تحفے نہیں لیتی""
لاچاری سے کہتے ہاتھ باندھے تھے۔۔
تحفہ نہیں دے رہا۔۔ میں چاہتا ہوں کہ میں تمہیں کبھی نہ بھولوں"" "" جس قدر معصومیت سے کہا گیا تھا،،، وہ بے ساختہ تھام گی تھی۔
تتٹت تمہاری محبت کا فرض ہے مجھ پر،، بہت برا فرض،،، انار نہیں پاؤں "" گی۔۔
فرض اور فرض میں بری طرح پھنس گئی ہوں۔۔
سنو ""کوئی حل بتاؤ مجھے
پہلی بار بے بس ہوئی تھی۔۔ اس کے لہجے کی بے بسی عالیہان آفندی کو چونکا گی۔۔
مجھ سے حل پوچھ رہی ہو،،، میرے پاس تو اپنے برے مسائل "" ""ہیں۔
حیرانی کی انتہا نہ رہی تھی جب وہ ڈبی کھول کر اس نے انگوٹھی اپنے بائیں ہاتھ کی چوتھی انگلی میں ڈالی تھی۔۔
یہ میری طرف بڑھنے والے ہر ہاتھ سے پہلے مجھے یاد دلائے گی کہ "" میں کسی کی محبت کی فرضدار ہوں۔۔
میرا انتظار مت کرنا،،، یہ تو دل کو بہلانے کی خاطر ہے بس "٫ پھیکی سی ہنسی ہنستے اس خوبصورت انگوٹھی کو دیکھا جو شاید اس کے ہاتھ کیلئے ہی بنی تھی۔۔
امید کا سرا تھمایا ہے تم نے مرحا کمال،، اور عالیہان آفندی اس "" ""نازک سے سرے کو پکڑ کر ساری زندگی بھی گزار سکتا ہے وہ پہلی بار ہنسا تھا۔۔ پانچ سال پل بھر میں ایک مختصر سا عرصہ لگنے لگے تھے۔۔
""کالج کی تعمیر رکنی نہیں چاہیے،، ""
چہرہ صاف کرتے بولا تھا۔۔
""کبھی نہیں""
ہنسی اور غم کی ملی جلی سی کیفیت تھی۔۔
اور سڑک بن جانی چاہئے،، ورنہ واقعی تمہارے ساتھ سفر نہیں "" ""کروں گی سامان ٹرالی پر رکھتے قدم اندر کی طرف بڑھائے تھے۔۔ انداز دھمکی آمیز تھا۔۔
""انساللہ""
اس قدر خوبصورت جواب پر وہ مسکرائی تھی۔
""مرال کو اس کے گھر آنے پر پابندی مت لگانا""
ایک نیا حکم تھا یا شاید گزارش
""میری اتنی مجال"" جب بھی کرپشن کرنے لگو،، تو بس ایک دفعہ یاد کر لینا کہ ایک خدا "" ""بھی ہے جو تمہیں دیکھ رہا ہے قدم روک کر اس کے روبرو ہوئی تھی
""کبھی بھی نہیں""
اس کی آنکھوں کو حفظ کرتے کہا تھا۔۔
کوئی سفارش،، کوئی رشوت مت ماننا۔۔ اصولوں پر کچھی سمجھوتہ نہ ""
کرنا۔۔
لیکن اپنے غصے کو کبھی خود ہر حاوی کر کے انا کے پجاری مت بن جانا۔۔
کیونکہ اب مرحا کمال تھوڑی ہو گی تمہارے پاس،،، تمہیں سکھانے ""کیلئے
آہستگی سے کہتے آخر میں آسودگی سے کہا تھا۔۔
""تمہاری باتیں ہیں نہ میرے پاس،،، کافی ہیں"" وہ دونوں اپنے غم کو کرنے کی کوشش میں تھے۔۔
راجو سے مشورے مت لیا کرو،،، برا خراب بندہ ہے وہ،، اچھے ""
""خاصے انسان کو گدھا بنا دیتا ہے آنکھیں صاف کرتے کہا تو عالیہان آفندی کا بے ساختہ قہقہہ گونجا تھا۔۔
""جو حکم""
""____سیگریٹ اور شراب""
""حرام ہیں مجھ پر""
اس کا جملہ کاٹتے کہا تھا۔۔ ملازم سامان کی چیکنگ کیلئے جا چکے تھے،، اور وہ دونوں کرسیوں پر بیٹھے انتظار کرنے لگے۔۔
""سنو""
ہ مم ""م""
اس کی آواز پر نظریں لوگوں سے ہٹا کر اس پر ٹکائے تھیں۔
یہ انگوٹھی تمہیں خود پہنا سکتا ہوں۔۔""
مجھے احساس رہے گا کہ کوئی ہے جو میری منتظر ہے،،، کوئی ہے جو میری ""امایب ہے وہ کچھ کہے بغیر آرام سے اس کے ہاتھ میں انگوٹھی تھما گی۔۔
وہی انگوٹھی اس کے ہاتھ میں واپس پہنائی تھی۔۔ عالیہان آفندی کی ہفتوں کی تھکن،،، بے چینی، بے بسی،،، لاچاری اس ایک لمحے میں ہوا ہوئی تھی۔۔
واپس آ کر ایک سال صحافت کے فرائض سر انجام دوں گی۔۔ پھر "" ""سوچا جا سکتا ہے اس ایک جملے میں وہ اسے زندگی کی نوید سنا گی تھی۔
وہ واقعی کمال تھی،،، فرض اور محبت میں سے کسی ایک کو نہیں چنا تھا،،، دونوں کو ساتھ لے کر چلی تھی۔
زندگی میں بہت کم لوگ ہوتے ہیں جو ایسے فیصلے کرنے کے قابل ہوتے ہیں، اور مرحا کمال انہی میں سے ایک تھی۔۔
وہ بے ساختہ مسکرایا تھا۔۔ شاید ایک خوبصورت انعام اس کا منتظر تھا۔
انتظار تو پھر محبت کی شرط ہے نا۔۔
فلائیٹ کی اناوسمنٹ پر وہ اپنی جگہ سے اٹھی تھی۔۔
ہربری سی مچ گئی تھی۔
""خدا حافظ""
اسکو بغور دیکھتے ایک لفظی جملہ کہتے وہ بھیڑ میں گم ہو گی تھی۔۔
وہ وہیں کھڑا رہا تھا جب تک جہاز ائیرپورٹ سے روانہ نہیں ہوا تھا۔۔
ایک لمبا سفر باقی تھا،،، طویل انتظار،، لیکن انجام اچھا ہی تھا۔۔
سمندر پار موجود دو وجود اپنے اپنے فرض کی خاطر فربانی دے گئے تھے۔۔ ایک عظیم فربانی جس کے سامنے ایک خوبصورت زندگی منتظر تھا۔۔
چار سال بعد۔۔
"" Please have a big round of applause for muneeba ,,, for securing third highest marks in SSC part 1 ,, from زوردار تالیاں منیبہ کیلئے جنہوں نے نہم جماعب میں سندھ بورڈ سے ( "")تیسری پوزیشن حاصل کی ہے گورنمنٹ سکول کے احاطے میں بہار کے موسم کی آمد آمد تھی۔۔ جگہ جگہ پھول موجود تھے۔۔ فریباً ساتھ ساتھ کھڑی دو عمارتیں تھیں ایک لڑکیوں کیلینے ایک لڑکوں کیلئے۔
لیکن انعامی تقریب کیلئے ایک جگہ ہی انتظام کیا گیا تھا۔
مصنوعی سٹیج پر سفید شلوار قمیض کے ساتھ سندھی اجرک پہنے ہاتھ میں ایک شیلڈ اور لفافہ تھامے ہوئے تھا۔۔ ساتھ ہی پرنسپل ہاتھ میں گولڈ میڈل پکڑے ہوئے تھا۔۔
بورڈ کی طرف سے تقریب منعقد ہو چکی تھی،،، یہ عالیہان آفندی کی
جانب سے ایک چھوٹی سی انعامی تقریب تھی،،، جسکا سارا چرچہ اس کا ذاتی تھا۔۔
پونی لہراتی نہم جماعب کی منیبہ عرف منی تالیوں کی گونج میں سٹیج کی طرف بڑھی تھی۔۔
پیچھے ہی والدین کیلئے جگہ بنائ ہوئی تھی۔۔
ایک بوڑھا باپ اٹھ کر کھڑا ہوا اور تالیاں بجانے لگا تو عالیہان کو اندازہ ہوا کہ وہ اس کا باپ ہے۔۔ ایک پرنم مسکان ہونٹوں پر پھیلی تھی۔۔
پچاس ہرار روپے کی انعامی رقم دی گی تھی۔۔ اور وہ باپ جو کل تک سکول بھیجنے کے شدید خلاف تھا آج تشکر کے احساس سے آنکھوں سے آنسو رواں تھے۔۔
زندگی کے خوبصورت لمحات تھے،، والدین کے چہرے پر مسکان دیکھ کر سکون محسوس ہو رہا تھا۔۔
تقریب ختم ہوئی تو والدین اور بچوں سے انفرادی طور پر ملنے لگا۔۔ کوئی عہدہ یاد نہیں تھا،، کوئی پیسے کا فرق نہیں تھا۔۔
وہ صرف ایک انسان تھا۔۔ جسے مرحا کمال نے سدھار دیا تھا۔
کھانے کا دور چلا تو ان کے ساتھ کھڑے ہو کر ریفریسمنٹ کا سامان کھاتے دنیا کی مہنگی ٹرین چیز کا ذائقہ بھی جیسے مانند پڑ گیا تھا۔۔
""ماموں اج مجھے گھر چھوڑ کر آئیں"" تین سالہ چھونا سا بچہ کوئی اور نہیں مصطفیہ م کمال تھا۔۔
وہ جو باہر گاڑی کی طرف بڑھ رہا تھا،،، اسے دیکھ کر مصطفیہ بھاگتا ہوا آیا تھا۔۔
""کیوں موٹے تمہارا باپ کہاں ہے ؟""
اسکو گود میں اٹھاتے پوچھا تھا۔۔ اس کا بیگ کندھے سے انار کر ہاتھ میں پکڑا اور ٹسو سے پسینہ صاف کیا۔
میرا گلا خراب ہے لیکن میرا آئس کریم کھانے کو دل کر رہا ہے ،، "" ""سمجھا کریں نا اس کے کان کے پاس منہ لے جاتے رازدارانہ انداز میں کہا تھا۔۔
""واہ بیٹا واہ، تو اس عمر میں مجھے پٹوانا چاہتا ہے۔""
ابھی وہ باتیں کر ہی رہے تھے کہ کوئی گاڑی پاس آ کر رکی۔
""لو جی،، گی بھینس پانی میں""
م اور مرال کو دیکھتے سر پر ہاتھ مارتے افسوس سے کہا تھا۔ جبکہ اسے وہ کہیں سے بچہ نہیں لگا تھا۔۔ یا شاید صحافی باپ کی اولاد ایسی نمونی ہی ہوتی ہے۔
""چل پتر ،، اب کھا آئس کریم،، میں تو چلا""
اسے پچھلی سبب پر بٹھا کر چرانے کے سے انداز میں کہا تھا۔
کیا پلاننگ ہو رہی ہے،،، "" ""گربر لگ رہی ہے مجھے
صثغ دونوں کو شاکی نظروں سے گھورتے م نے پوچھا تھا۔۔
ہو تو رہی تھی بابا جانی،،، پر آپ نے رنگ میں بھنگ ڈال دیا۔۔""
"" صنغصنغ م کا منہ کھلا تھا،،، مصطفیہ م کمال کو بھی کچھ غلط بولنے کا اندازہ ہوا تو ماتھے پر ہاتھ مارا تھا۔ باقی جو بھی ہو ،،، باپ کے سامنے خاصا شریف واقع ہوا تھا۔۔
مرال نے م کی گھورتی نگاہیں خود پر محسوس کرتے بمشکل مسکراہٹ روکی تھی۔۔
میری بہن کو گھورنے کی بجائے،، گھر سے نیوز چینل بند کروا۔۔""
""تم لوگوں کی خوبصورت گفنو شنید سے ہی سیکھا ہے اس نے
آنکھوں پر چشمہ چرھائے وہ اپنی گاڑی کی طرف بڑھ گیا تھا۔۔ جاتے ہوئے صحافیوں کی بدزبانی پر طنز ضرور کیا تھا۔۔
مرال میڈیا کی فیلڈ چھوڑ کر کمال کالج آف سائنسز میں پرنسپل کے
فرائض سر انجام دے رہی تھی۔۔
اب گاڑی میں مرال اور مصطفیہ کی لاتعداد باتیں گونج رہی تھیں،،، جبکہ وہ صرف مسکراتے ہوئے ان دونوں کو دیکھ رہا تھا۔۔ جو اس کی کل کائنات تھے۔۔
ایک مکمل زندگی کے مکمل کردار تھے۔۔
""چھوٹے سائیں""
ابھی وہ بیٹھنے کو تھا کہ کوئی باریک سی آواز کانوں سے ٹکرائی۔۔
مرحا باجی سے بات کرنی ہے،،، انہیں بتانا ہے مجھے انعام ملا ہے"" "" سندھی لب وہ لہجے میں اردو بولتے وہ اسے معصوم لگی تھی۔
""ضرور""
فون نکال کر اس کا نمبر ملایا جو صرف انتہائی ضرورت کے وقت ہی ملانا تھا۔
وہ جو لانگ کوٹ پہن کر سکارف لے رہی تھی جلدی سے سیفٹی پن لگا کر سبب کیا اور فون کی طرف بڑھی۔
فون پر جگمگانا نمبر دیکھ کر حیرت ہوئی تھی۔
کان کو لگایا تو کوئی نسوانی آواز ابھری۔۔
فون یونہی کان سے لگائے فلیٹ سے باہر نکلی۔