Chapter 26: آپ کا اگلا سوال ہو گا کہ

آپ کا اگلا سوال ہو گا کہ وہ سکول اور کالج بھی اس لڑکی کے کہنے پر بنوایا ہے تو اس کا جواب بھی پہلے ہی دے دیتا ہوں کہ کسی ( ایک گہری نظر مرحا پر ڈالی تھی ) نے آنکھیں کھولی تھیں بس،،، باقی کام خود کیا ہے "" دلاور آفندی نے صدمے سے اپنے واحد چشم وچراغ جو دیکھا جو چھٹاتک بھر کی لڑکی کے سامنے ان کی عزت دو کوڑی کی کر گیا تھا۔۔

پب غصے سے ببھرے شیر کی مانند وہ وہاں سے تن فن کرتے جا چکے تھے۔۔۔

مرحا نجانے کیوں مدھم سا مسکرا دی تھی۔۔ اس کی توقع کے برعکس

عالیہان آفندی نے اس دن والے واقع کو انا کا مسئلہ نہیں بنایا تھا۔۔

یہ سوچ اسے مطمئن کر گی تھی۔۔

""جا سکتی ہو"" وہ اس لڑکی کے سامنے کمزور پڑ کے ایک ہفتے کی محنت ضائع نہیں کر سکتا تھا۔۔ لہجہ مدھم تھا،، تلخی کی رمق تک نہ تھی۔۔

""جانے کیلئے نہیں آئ""

آرام سے کہا تھا۔۔ دل میں دکھ ہوا تھا۔۔ شاید پرانا عالیہان آفندی اس رات کھو گیا تھا۔۔۔

سٹعف ""ای ہکیوں دے رہے ہو ؟""

پورے حق سے سوال پوچھا تھا۔۔۔ لہجے میں ھلکپا مان اور ہلکے سے غصے کی رمق محسوس کرنا وہ استہزایہ مسکرایا تھا۔۔۔ وہ اس کے روبرو کھڑی استحقاق سے سوال گو تھی۔۔

کاش وہ بھی اس سے اتنے ہی حق سے کچھ پوچھ سکتا۔۔ دل نے بے اختیار دہائی دی تھی۔۔ لیکن وہ دل کو تھپک کر سلا گیا۔۔

""میری مرضی۔۔""

وہ روٹھا بچہ لگا تھا اس پل۔۔ نہ کوئی شکوہ نہ شکایب ،، بس ایک لفظ میں بات ختم کر کے اظہار ناراضگی کرنے والا۔۔

مرحا کے چہرے پر خفگی کے تاثرات ابھرے تھے۔۔ اس کی نظروں کا ارتکاز اپنی آنکھوں پر محسوس کرتے وہ آنکھیں چھپکا گئی۔۔

"" Green eyes are More pretty… why you are using lens then ? سبز آنکھیں زیادہ خوبصورت ہیں تو تم پھر تم نے لینز کیوں لگائے ہیں ( ""؟

مرحا نے چوتک کر اسے دیکھا تھا۔۔ آنکھوں میں بے یقینی پھیلی تھی۔

یوں جیسے اپنی سماعب پر شبہ ہوا تھا۔۔

عالیہان اس کی حیرانی سمجھتا ناسف سے مسکرانا پیچھے ہٹا اور صوفے پر جا بیٹھا تھا۔۔

وہ ہنوز وہیں کھڑی تھی۔۔ بالکل ساکت۔۔ پلکیں جھپکائے بنا۔۔

سیعف ""ای ہمب دو""

گہری سانس ہوا کے سپرد کرتے وہ پلٹی تھی۔۔

اس کے سامنے پڑے سنگل صوفے پر براجمان ہوتے کہا تھا۔۔۔

""تمہیں ایسا کیوں لگتا ہے کہ میں تمہاری بات مانوں گا"" اس کا لہجہ اس کے الفاظ کا ساتھ نہیں دے رہا تھا۔۔

""میرے سوال کو مت گھماؤ عالیہان آفندی""

آنکھیں گھماتے وہ زچ ہوئی تھی۔۔

""میں تو خود گھوما ہوا ہوں،، کسی اور چیز کو کیا گھماؤں گا۔""

بے بسی سے کندھے اچکاتے کہا۔۔ شام کا وقت تھا۔ گرمی کا زور ٹوٹ رہا تھا۔۔ ہلکی ہلکی ہوا ماحول کو پرسکون بنا رہی تھی۔۔

مرحا نے اسے گھورا تھا جو صحیح جواب دینے کی بجائے الف لیلوی داستان لے کر بیٹھ گیا تھا۔۔

""مجھے لگتا ہے میں اس عہدے کا اہل نہیں ہوں""

مرحا کو اس جواب کی امید نہ تھی۔۔۔ کی لمحے ساکت سی اسے دیکھتی رہی جو آج حد سے زیادہ صاف گوئی کا مظاہرہ کرنا تھکا ہارا مسافر لگا تھا،، لیکن افسوس کی بات تھی وہ اس کی مدد کرنے سے قاصر تھی۔۔

""اور تمہیں ایسا کیوں لگتا ہے؟""

خلاف معمول نرم لہجے میں پوچھا۔۔

ملازم کھانے کے لوازمات سے سجی ٹرالی لے آیا تھا۔۔

""شکریہ آپ جا سکت ہیں""

ملازم کو میز پر کھانے کا سامان لگاتے دیکھ کر ٹوکا۔۔

اس کے انداز پر عالیہان مسکرایا تھا ۔

جس عمارت کی بنیاد ہی بدعنوانی پر ہو وہ عمارت کیسے مضبوط ہو سکتی "" ""ہے۔

ھتصنغ مرحا ایک دفعہ پھر ھکی تھی۔۔ م کمال کے بعد سامنے بیٹھا شخص دوسرا مرد تھا جو اسے لاجواب کرنے کی صلاحیت رکھ تھا۔۔

صبح کا بھولا اگر شام کو گھر لوٹ آئے تو اسے بھولا نہیں کہتے ہیں۔۔""

""

بچپن میں پڑھا گیا سبق اس کے گوش گزارا۔۔ نجانے کیوں اس کے سامنے بیٹھی وہ اس کی سائیڈ لے رہی تھی۔۔ اس کے خلاف جا کر وہ اسے ہی ایک اچھا انسان ثابت کرنے کی کوشش میں تھی۔۔

تو کیا تم اسے بھولے کو منزل دے سکتی ہو۔۔""

""نہیں نا۔۔ تو پھر میں اس کہاوت پر بلکل یقین نہیں رکھ سکتا۔

گھما پھرا کر جو سوال پوچھا گیا تھا مرحا کو پل بھر کیلئے آنکھیں میچنے پر مجبور کر گیا۔

ہم دونوں نہر کے ان دو کناروں کی مانند ہیں جو ساتھ چل تو سکت "" ""ہیں پر مل نہیں سکت اسی کے انداز میں ڈھکے مگر واضح الفاظ میں جواب دیا تھا۔۔

عالیہان اثبات میں سر ہلانا مسکرایا جیسے خود کی بے بسی پر ہنسی آئی ہو۔۔

""چائے لو گے ؟""

بات بدلنے کی غرض سے پوچھا تھا،،، یا شاید وہ اس موضوع پر بات کرنے سے گریراں تھی۔۔

عالیہان اسکو دیکھ کر رہ گیا جو ہلکے گلابی رنگ کے سوٹ کے ساتھ مختلف رنگوں کا دوپٹہ سر پر اوڑھے چائے نکال رہی تھی۔۔

اس کا ہر عمل اس کی پر اعتمادی کا گواہ تھا۔۔۔

چائے بنا کر اسے تھمائی جبکہ عالیہان کے دل نے بے ساختہ ہمیشہ اس کے ہاتھ سے چائے پینے کی خواہش کی تھی۔۔

لیکن دل تو نادان ہونا ہے،، اور ایک بار پھر عالیہان نے دل پر کرے پہرے بٹھا دیے۔

تمہارے مستعفی ہونے سے گاؤں کے لوگوں کے دلوں میں جو "" تبدیلی کی امید پیدا ہوئی ہے وہ بجھ جائے گی،،، ترقیاتی کاموں کو دیکھ کر ان کے چہرے پر پھیلنے والی اچھوتی مسکان مانند پڑ جائے گی۔۔

تم بھی اچھے سے جانتے ہو اور میں بھی کہ یہ فریب کی دنیا ہے جہاں ہر کوئی برائیوں میں گھرا ہے۔۔

کوئی بھی دودھ کا دھلا نہیں ہے،، لیکن میں وثوق سے،،، تمہارے سامنے،،، تمہارے منہ پر،،، کہ سکتی ہوں کہ تم سے اچھا حاکم گاؤں ""والوں کو دوبارہ نہیں ملے گا۔

وہ دم سادھے اسے دیکھے گیا تھا۔ ہاتھ میں پکڑی چائے دونوں کے درمیان حائل میز پر رکھتے وہ ذرا سا آگے کو ہوا۔۔۔

""میرے بارے میں اتنا یقین کیوں ہے تمہیں؟ ؟""

مرحا مسکرائی تھی۔۔ اور عالیہان اسے دیکھ کر دل تھام کر رہ گیا۔

کہتے ہیں کسی کے بارے میں جاننا ہو تو اس کے ساتھ دن گزارو،، سفر "" کرو،،، اور کھانا کھاؤ۔۔

ان تینوں مرحلوں میں مرحا کمال نے جان لیا کے انا کا پجاری عالیہان ""آفندی دل کا اچھا ہے دلفریب لہجے میں کہتی وہ جیسے ماحول میں ساز بکھیر گی تھی۔۔ اس کی باتوں کے زیر ایر وہ بنا پلک جھپکائے اسے دیکھتا رہا۔

کیا فایدہ ایسی دل کی اچھائی کا جو تمہارا دل میری جانب راغب ہی نہ "" ""کر پائ۔۔

وہ بری طرح لاجواب ہوتی جواب ڈھونڈنے کی کوشش میں ناکام ہوتی

نظریں چرا گی۔۔

ہر عمل کی طرح اس کا یہ عمل بھی برا جان لیوا تھا۔

میری بات سے اپنی بات کا مطلب نکالنا اچھے سے آنا ہے تمہیں"" "" ہلکے پھلکے لہجے میں سابقہ بات کا ایر زائل کرنا چاہا تھا۔۔۔

""محبت ہے ایسی ظالم چیز"" دل پر ہاتھ رکھتے جیسے خود کو بری الزمہ فرار دے کر محبت کو قصوروار ٹھہرانا چاہا تھا۔۔۔

ک وہ ایک نظر اسے دیکھتی ،، نظریں چراتی بیگ سے کچھ ڈھویڈنے لگی۔

""یہ کیا ہے ؟""

اپنی طرف بڑھا ہوا خاکی لفافہ دیکھتے پوچھا تھا۔۔

تمہارے خلاف چند ثبوت اکٹھے کیے تھے۔۔""

لیکن پھر ارادہ بدل گیا کیونکہ جو راہ راسب پر آ جائیں انہیں اللّ مزید آزمائش میں نہیں ڈالتا۔ میں بس ایک وسیلہ تھی تمہیں اچھائ کی ""طرف لانے کا۔۔

عالیہان لفافہ چاک کرنا دیکھنے لگا،، بلاشبہ سامنے بیٹھی لڑکی بے تحاشہ ذہایب کی مالک تھی۔۔

تت ت اس سے پہلے وہ کوئی جواب دیتا گارڈ ہانپبا کانپبا اس تک پہنچا۔۔

""سائیں باہر میڈیا اور پولیس آئ ہے""

عالیہان جھٹکے سے اٹھا تھا۔ پولیس اور میڈیا کا ایک ساتھ ہونا خطرے کی علامب تھا۔۔

بے یقین نگاہیں سامنے پڑے ثبوتوں کے بعد بے ساختہ مرحا کمال کے وجود پر جا اٹکیں۔۔۔ لیکن اس کی آنکھیں پڑھ کر اطمینان کی ایک لہر عالیہان آفندی کے وجود میں دوڑ گی تھی۔۔۔

سامنے بیٹھی یہ لڑکی دغا باز ہر گز نہیں ہو سکتی تھی اور نہ ہی فریب دینے والوں میں سے تھی،، جو کرتی تھی ڈنکے کی چوٹ پر کرتی تھی۔۔

اس کی چہرے سے نظریں ہٹانا وہ گیٹ کی طرف بڑھا،، جہاں گارڈز اور پولیس کے درمیان دھکم پیل جاری تھی۔۔ میڈیا بھی کسی طرح اندر گھسنے کو بے ناب تھا۔۔

علاقوں کا ایس ایچ او بھاری پولیس نفری کے ساتھ موجود تھا۔۔

یہ کیا ہو رہا ہے ایس ایچ او صاحب۔۔""

""ایسے کسی کے گھر میں کون گھستا ہے۔۔

وہ غصے سے بولا تھا۔۔ گھر کے باہر تماشے کے باوجود لوگ اکھٹ ہونا شروع ہو چکے تھے۔۔

جبکہ دور بیٹھی مرحا کمال آرام سے جوس کا گلاس منہ کو لگا گی۔۔ جانتی تھی کہ مرال اور م بھی یہیں کہیں موجود ہوں گی۔۔

سائیں وہ زوار صاحب کی گرفتاری کے واریٹ ہیں ہمارے "" پاس۔۔

""اعظم چودھری قتل کیس میں انہیں ملزم نامرد کیا گیا ہے بے یقینی ہی بے یقینی تھی۔۔۔ اس کا باپ قاپل ہو سکتا ہے،، عالیہان کو یقین نہ آیا۔۔

اس کا باپ دادا کرپب تھے یہ تو اسے اندازہ ہو ہی گیا تھا۔۔۔ لیکن قتل،، یہ تو اس کے واہموں گمان میں بھی نہ تھا ۔۔۔۔

آپ لوگ چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال نہیں کر سکت۔۔ گھر "" گھ میں عورتیں بھی موجود ہیں،،، کس قانون کے تحت اندر س رہے ""ہیں آپ وہ مجرم نہ ہوتے ہوئے بھی شرمندگی سے سر جھکائے کھڑا تھا۔۔۔

دھکم پیل ناحال جاری تھی۔۔۔۔ جس میں لمحہ بہ لمحہ اضافہ ہو رہا تھا۔۔

جب مرحا کمال کی آواز پر سر اُٹھایا۔۔ وہ اس کی جگہ ڈٹ کر کھڑی پولیس کو روکنے میں کامیاب ہو چکی تھی۔۔۔

میڈم اگر وہ گرفتاری نہیں دیں گی تو مجبورا ًتقدسی پامال کرنا "" ""پڑے گا۔

ایس ایچ او نے عاجری سے کہا تھا۔

زوار آفندی خود گرفتاری دے گا،، یہیں گیٹ پر آ کر خود کو قانون "" کے حوالے کرے گا،،، لیکن یوں گھر کی دہلیز پار کر کے عورتوں کی ""عزت پر حرف نہیں آنے دے سکت ہم وہ اس وقت اجنبی نہیں لگی تھی،،، اس گھر کا ایک اہم حصہ لگی تھی،،، جو یوں ڈٹ کر کھڑی تھی جیسے طاقتور پہاڑ۔۔۔

عالیہان اس کا اشارہ سمجھتا اندر کی طرف بھاگا تھا۔۔

بابا سائیں،،، بابا سائیں"" کہاں ہیں آپ۔۔

""سب نیچے آئیں

لاونج میں کھڑا ہو کر وہ دھاڑا تھا۔۔ دل و دماغ میں عجیب سی جبکہ جاری تھی۔۔

پولیس بغیر کسی ثبوت کے کسی وفاقی وزیر کے گھر گرفتاری کیلئے نہیں آ سکتی تھی،،، یقیناً کوئی نہ کوئی سچائ ضرور تھی۔۔

ہمارے گھر کے باہر پولیس کھڑی ہے،، اور یہاں کے مکینوں کا "" سکون دیکھیں۔۔

""واہ کمال۔۔

تالی بجا کر جیسے اشتعال پر قابو پانے کی کوشش کی تھی۔۔ جبکہ دلاور آفندی اور زوار آفندی پر بجلی گری تھی،،، پولیس کی موجودگی ،، کیوں۔ ؟ اس سوال کا جواب تو یا پولیس دے سکتی تھی یا سامنے کھڑا شخص جسکا چہرے غصے سے سرخ پڑ رہا تھا۔۔

""کیوں آئ ہے پولیس ؟""

بولنے والا دلاور آفندی تھا،، جبکہ لہجہ نجانے کیوں لڑکھڑایا تھا۔۔

ارے نانا جان،، آپکے داماد کے قتل کے سلسلے میں مجرم کو گرفتار "" ""کرنے آئ ہے۔

اس کے جواب دینے سے پہلے ہی کوئی نامانوس آواز گونجی تھی۔۔۔

عالیہان سمیت سب گھر والوں نے پیچھے مر کر دیکھا تھا۔۔

م کمال کے پہلو میں کھڑی لڑکی کا اعتماد دلاور آفندی اور زوار آفندی کو قیامب کی خبر سنا گیا۔

""کیا بکواس ہے یہ ؟""

زوار آفندی غصے سے دھاڑا تھا۔۔

ایسٹ واریب موجود ہیں۔۔""

عالیہان صاحب جلدی کریں،، اس سے پہلے پولیس چادر اور چار دیواری گھ ""کا تقدس پامال کرتے ہوئے اندر س آئے۔

م کی بات پر عالیہان کا دل چاہا شرم سے ڈوب مرے۔ اس کے باپ دادا اس کے پھوپھا کے قاپل تھے،، یہ خبر شرمندہ کرنے کیلئے کافی تھی۔

""تم ایس۔ ایچ۔ او صاحب کو بلا سکت ہو"" سامنے دیکھتے عالیہان نے بے لچک لہجے میں کہا تھا۔۔ دلاور آفندی کو لگا ان کے کانوں نے کچھ غلط سنا ہے،، لیکن م کو باہر جاتے دیکھ کر اپنے بیٹے کو دیکھا جو اڑی رنگت کے ساتھ عالیہان کو ہی دیکھ رہا تھا۔۔

لمحوں کا کھیل تھا ،،، ایس ایچ او صاحب ہتھکڑی پہنا چکے تھے،،، زوار آفندی اپنی جگہ سے ہلا تک نہیں تھا،، بے یقینی ہی بے یقینی تھی۔۔

محض ایک خواب لگ رہا تھا،، یقین ہی نہ آ رہا تھا کہ اس کی سلطنت یوں اتنی جلدی الب جائے گی۔۔ قدرت کا انصاف اتنی جلدی حرکت میں آئے گا۔۔

ایک نظر اپنی بیوی پر ڈالی جو ہاتھ باندھے مطمئن کھڑی تھی۔۔ شاید وہ بھی چاہتی تھی کہ خس کم جہاں پاک ہو۔۔

بہن کی طرف نظر دوڑائی تو وہ رو رہی تھی،، سدا کی ڈرپوک یہ بہن آج بھی ڈر رہی تھی،،، شوہر کی موت پر جس طرح اس نے چپ سادھی تھی،،، اس کے صبر کو سلام تھا۔۔

ایس ایچ او اسے لے کر جانے لگا تھا،،، بے اختیار نظریں باپ پر جا ٹکیں۔۔ جو جھکے کندھوں کے ساتھ صدیوں کا لاغر لگ رہا تھا۔۔

قدرت کی بے آواز لاٹھی واقعی بری زور سے لگی تھی ۔۔۔ ہاں لیکن رسی جلنے کے باوجود بل نہ گیا تھا،، جس کا اندازہ ان کی شعلہ برساتی نگاہوں سے ہوا تھا۔۔

چلتے چلتے بیٹے کو دیکھا جس کی آنکھوں میں سوائے نفرت اور بے یقینی کے کوئی عنصر نظر نہ آیا۔۔ محبت کی سبیہہ تک نہ تھی۔۔

اور زوار آفندی کیلئے اس سے بڑھ کر سزا کیا ہو سکتی تھی۔۔

اپنی ڈرپوک بھانجی کو دیکھ کر بے یقینی ہوئی تھی جو کندھے پر شال لیے فاتح نگاہوں سے انہیں دیکھ رہی تھی۔۔ اس کے گرد بندھا اس کے شوہر کا مضبوط حصار چاہ کر بھی اسے گرنے نہیں دے سکتا تھا۔۔

جسے کال کوٹھری میں ہفتوں بند کیا جانا تھا آج وہی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر باپ کی موت کا بدلہ لینے آئ تھی۔۔ نہ صرف بدلہ بلکہ ان کی برسوں کی محنت اور ساکھ کو بری طرح متاثر کر گی تھی۔۔

ہتھکڑی پر کھنچاؤ محسوس کرتے نظریں اس کے چہرے سے ہٹائیں ،، لان سے گزرتے اس عالیشان گھر کو دیکھا جو آن بان سے کھڑا اس کو منہ چرا رہا تھا۔۔ میڈیا کی دھکم پیل ،، ان کی الزام یراشیوں،، مبالغہ آرائ میں لی حقائق اس کے منہ پر کالک مل رہے تھے۔۔ گاؤں کے باسی اس کے خلاف نعرے بازی کرنے میں مگن تھا۔۔۔

بیت پولیس وین میں ھنے ایک الوداعی نظر گھر پر ڈالی ،،، لیکن اس نظر میں افسوس نہیں تھا۔۔ اچھوتی چمک تھی۔۔ یہی تو دستور کائنات ہے،، انتقام کا جدبہ،، لالچ،،، حرص،، ہوس صرف قبر میں جا کر ختم ہوتی ہے۔۔

""کیسی ہو ؟""

دلاور آفندی وہاں موجود نہیں تھے،، وہ تو کمرے میں جا کر اپنے اسر و رسوخ استعمال کرنے میں مگن تھے۔۔

یہ فائر آفندی تھیں جو مرال کے پاس آئی تھیں۔۔ مرال مسکراتے ہوئے ان کے گلے لگی تھی،،، جبکہ م کونے میں کھڑا اس کا انتظار کرنے لگا۔۔

""امو جان"" روتے ہوئے وہ ماں کی طرح بڑھی تھی جو بے بس سی صوفے پر بیٹھی صدیوں کی بیمار لگی تھیں۔۔ ان کی گود میں سر رکھتے آج زندگی میں پہلی بار سکون کا سانس لیا تھا۔۔ یوں محسوس ہوا تھا جیسے کندھے پر سے کوئی بوجھ ہے گیا ہو۔۔ اپنے مسیحا کو خیال آتے ہی نظریں ادھر ادھر دوڑائی،، تو وہ دیوار کے ساتھ ٹیک لگائے کھڑا اسے ہی دیکھ رہا تھا۔۔

اسے اپنی طرف دکھ پا کر مسکراہٹ اچھالی تھی۔۔ مرال بھی جوابا ً آسودگی سے مسکرا دی۔۔ آنکھیں تشکر کے احساس سے ھپگنے لگیں تھیں۔۔جب اس کے اشارے پر وہ باہر کی طرف بڑھی تھی۔۔

""رکنا چاہتی ہو یہاں ؟'"

اس کے چہرے پر پھسلتے آنسوؤں کو دیکھتے پوچھا تھا۔۔ جبکہ اس کے اس قدر صحیح اندازے پر بے یقینی سے مرال نے اسے دیکھا تھا۔۔

وہ آگے برھتا اس کی پریشانی پر اپنے ہونٹ جما گیا۔ حیرت سے پھٹی آنکھیں شرم کے مارے لرز کر جھکی تھیں۔۔

"" Not more than one day my Lady…. Because I will miss you "")ایک دن سے زیادہ نہیں کیونکہ میں تمہیں مس کروں گا( وہ روتے ہوئے اس کے سن سے آ لگی تھی، وہ اس کی کیفیت بھانپبا اپنے بازو اس کے گرد باندھ گیا تھا۔۔

ٹھوڑی اس کے سر پر ٹکاتے احساس تشکر سے نگاہیں آسمان کی طرف اٹھی ہم تھیں،،، جس کی وجہ سے اس قدر خوبصورت سفر ملی تھی۔۔

عالیہان دکھتے سر کو تھامے صوفے پر بیٹھا تھا، جانتا تھا میڈیا میں طوفان مچ چکا ہو گا۔۔ کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہا تھا۔۔ ۔

مرحا کا خیال آتے ہی وہ باہر بھاگا جو لان میں رکھی کرسیوں پر نیچے منہ کیے بیٹھی تھی۔۔

""سوری"" مرحا نے حیرت بھری نظروں سے اسے دیکھا جو بلاوجہ اس سے معزرت کر رہا تھا۔۔

""کیوں؟""

حیرت سے پوچھا تھا۔۔

""پتا نہیں""

شاید وہ دماغی طور پر تھک چکا تھا۔۔ زندگی نے عجیب سے دوراہے پر لا کھڑا کیا تھا۔۔۔

وہ جو اسے کچھ بتانے کا ارادہ رکھتی تھی،،، نا چاہتے ہوئے بھی رک گی۔۔

""تم تھوڑی دیر رک سکتی ہو ؟""

آس سے پوچھا تھا۔۔

""نہیں""

ناچاہتے ہوئے بھی انکار کیا تھا۔۔ یہاں رکنے کا کوئی جواز ہی نہیں بببا تھا۔۔

وہ محض سر ہلانا،،، کرسی کی پشت سے ٹیک لگا کر آنکھیں موند گیا۔۔

جس راستے کی کوئی منزل نہ ہو اس پر چل کر خود کو تکلیف دینے کی "" ""بجائے راستہ بدل لینا چاہیے۔۔ زندگی آسان ہو جاتی ہے۔۔

اس ایک جملے میں کیا کچھ نہیں باور کروایا تھا۔۔ عالیہان نے جھٹکے سے آنکھیں کھولیں لیکن وہ جا چکی تھی۔۔ اندر کھڑی گاڑی میں م کمال اس کے لیے دروازہ کھولے کھڑا تھا۔

مرال نہیں تھی ساتھ،، یا شاید وہ ایک دن اپنی ماں کے پاس رکنے کا ارادہ رکھتی تھی۔۔

مرحا کمال نے پیچھے مر کر نہیں دیکھا تھا،، گاڑی گیٹ سے پار ہو گئی تھی،، جب کہ اس کی ایک جھلک کا منتظر وہ بے بسی سے کرسی کی پشت پر دوبارہ سر رکھ گیا۔۔ آنکھیں بند کرنے کی کوشش نہیں کی تھی،، کیونکہ آنکھیں جل رہی تھیں۔۔

زندگی حسین تو بلکل نہیں تھی عالیہان آفندی کیلئے۔۔

مرال وہ سبز سکارف بھی نکالو۔۔۔""

میرے جوتے کہاں ہیں کالے والے۔۔

دیکھا میں نے کہا تھا نہ کہ عین وقت پر تم میرے ساتھ بھابیوں والا ""سلوک کر کے سب گربر کرو گی۔

بستر پر بے تحاشا پھیلا ہوا سامان جس میں کپڑے جوتے تو آٹے میں نمک کے برابر تھے۔۔

کتابوں کا انبار،،، اخباروں کی بری تعداد اور بے شمار قلم۔۔

جب اپنا ضروری سامان ( کتابیں وغیرہ ) اکٹھا کر لیا تو بقول مرال اب اسے غیر ضروری سامان ( کپڑے جوتے ) اٹھاتے ہوئے چر ہو رہی تھی ۔۔

تم خالص نند نہ بنو،،، جب کتابیں سمیٹ رہی تھی یب پاس بھی "" بھیک ""نہیں نے دیا،، اور اب دیکھو کیسے مرال یاد آ گی۔۔

الماری سے سامان نکالتے مصنوعی خفگی سے کہا تھا۔۔

تم دونوں کے شور سے میں اٹھ کر آ گی ہوں،، "" ""مرحاااااا یہ کباڑ بھی لے کر جاؤ گی فائر بیگم جونہی کمرے میں داخل ہوئیں بیڈ پر پڑے کتابوں کے انبار کو دیکھ کر صدمہ ہی لگ گیا۔۔

جبکہ مرال ہنسی چھپاتی سامان اٹھا کر بیگ میں ڈالنے لگیں۔۔

اماں میری کتابوں کو کچھ نہ کہیں۔۔""

""میرا دل کٹ جانا یے

جس ادا سے اس نے کہا تھا،، فوزیہ بیگم بے اختیار مسکرائیں۔۔

واہ جی،، مجھے کھانا کھلا کر کمرے میں بھیج دیا اور خود یہاں محفل "" ""سجائی ہوئ ہے اندر اٹھنے والی شور سے وہ آنکھیں مسلتا کمرے میں آیا تھا۔۔ یقیناً نیند سے جاگا تھا۔

""اسے بول میری سوتنیں ( کتابیں ) یہیں چھوڑ کر جائے""

صنغصنغ م کی حمایب لینا چاہی تھی،، جبکہ مرحا کی گھوریوں کو دیکھتے م نے بمشکل تھوک نگلا۔۔

اماں اچھا ہے نہ آپ کی سوتنیں یہاں سے جا رہی ہیں،، ورنہ ایسے "" ""ہی یہاں پڑی آپ کے سن پر مونگ دلتی رہتیں۔۔

ان کے گرد بازو حائل کرتے مرحا کو آنکھ ماری تھی۔۔

""اماں ٹیم بن گئی ہے یہ۔۔""

بولنے والی مرال تھی،،، جبکہ اب م اور مرحا کی گھوریوں کا مرکر وہی تھی۔۔

سٹپٹاتے ہوئے وہ پلٹ کر الماری میں منہ دے گی۔۔

""اماں اسے چھوڑنے کون جائے گا ؟""

اس کے چند جوڑے بیگ میں رکھتے مرال نے پوچھا تھا۔۔

سٹعف میں خود چلی جاؤں گی،،، اور اپنا ای ہبھی تو دینا ہے عالیہان کو۔""

""

وہ فورا سے پہلے بولی تھی،، جبکہ م لمحے کے ہرارویں حصے سمجھ چکا تھا۔۔

ہاں تو دے دینا،، لیکن مرال اور م چھوڑ کر آئیں گی تمہیں"" "" اس کی بات کو فورا ًرد کیا تھا۔۔

مرال نے بے بسی سے مرحا کو دیکھا جسکا چہرہ بجھ چکا تھا۔۔

اماں کل کنسٹرکشن انڈسٹری کے مالک سے کالونی کا نقشہ بنوانا ہے،، "" تو ہم نہیں جا پائیں گی۔۔

اور ویسے بھی اس نے کچھ پرانی دوستوں سے بھی ملنا ہے تو چلی جائے ""گی۔

فوزیہ بیگم کا چہرہ بتا رہا تھا کہ وہ مان چکی ہیں۔۔ مرال بھی دھیما سا مسکرا دی۔۔۔

ایک نظر م کو دیکھا ،،، اور زندگی میں پہلی بار اس جیسے بھائی کی خواہش جاگی تھی۔۔

عالیہان سر ،،، آپ کے والد صاحب پر اپنے بہنوئی کے قتل کا الزام "" ""ہے ،، اس بارے میں کیا کہیں گی۔ ؟

وہ وفاقی کابینہ کے اجلاس سے واپس جا رہا تھا جب میڈیا نے آن گھا تھا۔۔

ناچاہتے ہوئے بھی رک کر جواب دینا پڑا تھا۔۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.