Chapter 25: I said get lost otherwise I will

"" I said get lost otherwise I will kill either one of us… And I would definitely do this… میں نے کہا جاؤ ورنہ میں ہم دونوں میں سے کسی ایک کو مار ڈالوں گا،، ( "")اور میں ایسا ضرور کروں گا۔۔۔۔

مرحا کو کانوں کے پردے پھٹتے محسوس ہوئے۔۔۔۔ ناسف بھری نگاہ اس پر ڈالتے وہ نکل گی۔۔۔ نجانے کیوں آنکھیں نم ہونے لگی تھیں۔۔۔

اس کے نکلنے ہی دوسری بوپل بھی پوری قوت سے سامنے دیوار پر جا لگی تھی۔۔۔

ایک چیز نوچتا وہ تکلیف سے چلانے لگا تھا۔۔۔

تن پر پہنا چاکلیٹ رنگ کا کوٹ انار کر پھینکا تھا۔۔۔

خوبصورتی سے سجایا گیا یہ ہال اب کباڑ خانے میں تبدیل ہو رہا تھا۔۔۔

""صرف میں کیوں۔۔""

وہ درد سے چلانے لگا تھا۔۔۔

""کیوں محبت ہوئ مجھے""

اندر آنا راجو قدم روک گیا۔۔۔ اس کی حالت لمحے کے ہرارویں حصے اس پر بیتی قیامب کی داستان سنا گی تھی۔۔۔

"تو نے،،، تو نے سکھائی تھی مجھے محبت""

راجو پر نظر پڑتے وہ پاگل ہونا اس تک پہنچا۔۔ اور اس کے چہرے پر پے در پے تھپڑ برسانے لگا۔۔ وہ خاموش کھڑا رہا تھا۔۔۔

عالیہان تھک ہار کر پیچھے ہٹا۔۔۔ شرٹ کے اوپری دو بٹن بے دردی سے کھولے ،،، وہ ٹوٹ کر زمین پر جا گرے تھے۔۔

یار وہ مجھے برباد کر گی۔۔۔""

اسے کہہ کہ محبت میں برباد نہ کرے۔۔ اور جس بھی طرح سے برباد کرتی،،، محبت میں تو نہ کرتی ۔۔

یار تو سمجھا اسے،،، برا انسان نہیں ہوں میں۔۔

""نہیں ہوں میں برا انسان

بے بسی سے بولتا وہ آخر میں چلایا تھا۔۔ اب کی بار میز پر پڑا کیک اس کے اعتاب کا نشانہ بنا تھا۔۔۔

مجھے عشق ہو گیا ہے اس سے،،،"" ارے اس نے محبت کا کہا تھا اور میں پاگل عشق کر بیٹھا۔۔۔

کوئی مجھ سا بے وقوف بھی ہو گا۔۔

""سن لو مرحا کمال یہ پاگل تجھ سے عشق کر بیٹھا ہے

ہال میں گھومتے ہریانی انداز میں چلانا وہ راجو کا دل چیر گیا۔۔۔

شرٹ کے باقی بٹن بھی بری طرح سے نوچے تھے۔۔ شاید اندر آگ برھتی جا رہی تھی۔۔۔

وہ ہوش میں نہیں تھا،،، آج وہ پیے بغیر نشے میں تھا۔۔۔

اب وہ تھک کر گہرے سانس لے رہا تھا۔۔۔ صوفے کے کونے پر ہاتھ رکھے وہ سانسیں ہموار کر رہا تھا۔ بکھرے بال ماتھے پر آ چکے تھے۔۔

""محبت بری ظالم ہے،،، ""

سرگوشیانہ انداز میں کہتا صوفے پر گرا تھا۔۔۔ راجو کو محض اس کے لب ہلتے محسوس ہوئے تھے ،، وہ وہیں قدم جمائے رو رہا تھا۔۔۔۔

""تجھے پتا ہے یہ وہی حاجن ہے""

کچھ یاد آنے پر وہ ہنسا تھا۔۔ آنکھیں بند ہو رہی تھیں،،، جنہیں وہ بمشکل کھول رہا تھا۔۔ اردگرد سب گھوم رہا تھا۔۔۔ راجو کو لگا کسی نے اس کے پیروں تلے زمین کھینچ لی ہو۔۔۔ اس کا اتنا سخت ردعمل واقعی بجا تھا۔۔۔۔

مجھے محبت کا علاج لا کر دے راجو،،،"" ""مجھے کوئی ایسی دوا لا کر دے کہ یہ مرض محبت ختم ہو جائے۔۔

وہ مدھم لہجے میں کہ رہا تھا۔۔ ہاتھ سن پر تھا ،،، جیسے گہرے سانس لینے کی کوشش میں ہو۔۔۔

وہ مریض محبت لاعلاج مرض کا شکار ہو کر دوا کا طلبگار تھا۔۔

آہ بے بسی کی انتہا تھی۔۔۔

اسے بول عالیہان نے دل لگی نہیں کی تھی۔۔۔""

عشق کیا تھا،،، اس نے کیوں کیا ایسا۔۔۔

اسے سب کا دکھ نظر آنا یے،، میرا دکھ کیوں نہیں سمیٹتی وہ۔۔ میری ""تکلیف کیوں نظر نہیں آتی،،، وہ کیوں مجھے نہیں سمیٹتی۔۔۔

وہ رو رہا تھا۔۔۔ مرحا کمال بری طرح یاد آرہی تھی۔۔ وہ اسے دیکھنا چاہتا تھا،، اسے سے شکوے کرنا چاہتا تھا،،، لیکن خود ہی تو اسے بھیجا تھا۔۔۔ راجو بھی رو رہا تھا۔۔ اس نے بچپن سے لے کر آج تک کسی چیز کیلئے اسے اتنا تڑپتے نہیں دیکھا تھا،،، لیکن آج وہ مر رہا تھا مرحا کمال کیلئے۔۔۔

""اسے بول میرا دل پھٹ رہا ہے۔۔""

اب کی بات صوفے پر پڑے کشن پھینکے تھے لیکن جسم میں جان جیسے ختم ہو رہی تھی۔۔ اور کشن پیروں کے پاس ہی جا گرا۔۔۔

عالیہان آفندی ہر میدان میں جیٹیا تھا،،، آج ہار گیا راجو،،،""

""میرا غرور میری انا مجھے لے ڈوبی۔۔

وہ دوبارہ آٹھ کھڑا ہوا تھا۔۔۔ لڑکھڑاتے قدموں کے ساتھ میز تک گیا جہاں شراب کی آخری بوپل باقی تھی۔۔۔ شرٹ کے کھلے بٹنوں میں وہ کوئی دیوانہ ہی لگ رہا تھا۔۔۔ لڑکھڑاتے ہاتھوں سے شراب گلاس میں ڈالی،، آدھی سے زیادہ میز پر بہ چکی تھی۔۔۔ گلاس میں بمشکل چند گھونٹ آئے تھے۔۔۔

)""مجھے شراب سخت زہر لگتی ہے۔۔""(

اس کا خفگی بھرا چہرہ یاد آیا تو دل پھر پھٹ پڑا۔۔۔ گلاس وہیں چھوڑتے وہ بے بسی سے لنگڑاتے ہوئے واپس آیا تھا،،، جب بے بسی اور اذیت کی انتہاؤں کو چھونا اپنا وجود مزید نہ سنبھال سکا اور بکھرنا چلا گیا۔۔

وہ وجیہہ مرد بے بسی کی مثال بببا زمین پر ہوش و چرد سے بیگانہ پڑا تھا۔۔

راجو جلدی سے آگے بڑھا تھا اس کی نبض ٹٹولی جو نہایت مدھم چل رہی تھی۔۔۔

اپنی حالت پر قابو پانا وہ گارڈز کو بلانے لگا۔۔۔

جبکہ زمین پر پڑا وجود ٹوٹ کر بکھر گیا تھا۔۔

کمرے میں نیم اندھیرا تھا۔۔۔ بھاری پردے اندر آنے والی کرنوں سے لڑتے انہیں واپس بھگا رہے تھے۔۔

اے سی کی ہلکی سی ٹھنڈک کمرے کا ماحول پرسکون بنا رہی تھی۔۔ دیوار پر لگی گھڑی بارہ بجا رہی تھی۔۔۔

ک بیڈ پر لیبا وجود ہلکا سا سمسایا۔۔۔ راجو جو ہاتھ باندھے کچھ ہی فاصلے پر کھڑا تھا،، فورا آگے بڑھا تھا۔۔

بیڈ پر لیبا وجود بلا شبہ کوئی اور نہیں عالیہان آفندی تھا جو کل والے حلی ک میں شرٹ کے بغیر مفرٹر خود تک اوڑھے لیبا ہوش کی دنیا میں آہستہ آہستہ لوٹ رہا تھا۔۔۔

""آہہہہہہ"" دکھتے سر کو پکڑتے وہ کروٹ بدل گیا۔۔

راجو خاموشی سے اس کے جاگنے کا منتظر تھا۔۔

حیدراباد کا ایک فارم ہاؤس تھا جہاں وہ اس وقت موجود تھے،،، اسے گھر لے کر جانے کا رسک راجو نے ہر گز نہیں لیا تھا۔۔

دکھتے سر کو تھامے وہ بلاچر اٹھ بیٹھا ,۔۔

خالی نگاہوں سے وہ کی لمحے بیڈ کراون سے ٹیک لگائے اردگرد دیکھتا رہا تھا۔۔۔

جب وہ کافی دیر ایسے دیکھتا رہا تو راجو کو تشویش ہوئی۔۔۔ آگے بڑھ کر اس کا کندھا ہلایا نا کہ اسے ہوش کی دنیا میں لونا سکے۔۔

""ہوش میں ہی ہوں"" پھیکا سا مسکرایا تھا وہ،، جبکہ راجو کو یقین نہ آیا کہ وہ اتنا پرسکون کیسے ہو سکتا ہے۔۔

""کپڑے نکالو میرے لئے""

بالوں میں ہاتھ پھیرتے کہا تھا۔۔ راجو بجائے حکم ماننے کے عجیب نظروں سے اسے دیکھتا رہا ۔۔۔

سنو ۔۔""

مجھے اس سبز آنکھوں والی لڑکی سے نفرت محسوس نہیں ہو رہی۔۔

""کیا کروں میں؟ ؟

وہ اپنی بے بسی پر مسکرایا تھا،،، چھوٹے بچے کی طرح شکایب کر رہا تھا۔۔

وہ مسئلہ کا حل مانگتا راجو کو اس دنیا کا سب سے معصوم شخص لگا تھا۔۔۔

""کل وہ کہہ رہی تھی کہ مجھے محبت کا مان رکھاں نہیں آنا۔""

ہنستے ہوئے اس کا چہرہ آنکھوں کے پردے پر دیکھا تھا۔۔۔

راجو کا دل چاہا کاش وہ طبیب ہونا تو اسے علاجِ محبت ڈھونڈ دیتا۔ لیکن ہائے یہ مجبوری۔۔

اسے کل کی سب باتیں ہو بہو یاد تھیں جبکہ راجو کو لگا تھا کہ شاید بے ہوش ہونے کے بعد وہ یا تو بھول چکا ہو گا،، یا دنیا کو ادھر دے ادھر کر دے گا۔۔

لیکن اس کا اس طرح پر سکون ہونا نجانے کیوں راجو کو بے سکون کر رہا تھا۔۔

اس سے زیادہ محبت کا مان کیا رکھوں کہ ایک رات نے مجھے اس کی "" سبز آنکھوں سے محبت کرنے پر مجبور کر دیا۔۔

اس کے چہرے پر اگر کوئی چیز کل سب سے خوبصورت لگ رہی تھی تو وہ اس کی بے خوف سبز آنکھیں تھیں جن میں بے یقینی ہلکورے کھا رہی ""تھی۔۔۔

آنکھیں موندتے ازیب سے کہا تھا۔۔ اس کے ذکر پر لب مسکرائے مگر پھر نجانے کیوں فورا سمٹ گئے تھے۔۔۔

کل میں اس لیے نہیں رویا تھا کہ اس کا دوسرا چہرہ میرے سامنے آیا "" تھا،،، بلکہ میں اس لیے رویا کیونکہ میری انا مجھے کے ڈوبی۔۔ یہ شان و شوکت یہ امارات یہ پیسہ اور اس پر بے پناہ غرور یہ سب مجھے برباد کر دیا۔۔۔

تمہیں پتا ہے یہ شہرت یہ پیسہ یہ سب بری گندی چیز ہے، انسان کو ""حیوان بنا دیتی ہے۔۔۔

کمفرٹر خود سے ہٹاتے وہ بیڈ سے اٹھ کھڑا ہوا۔۔ اور الماری کی طرف بڑھ گیا۔

وسیع و عریض رقبے پر مبنی یہ فارم ہاؤس زیر استعمال نہیں تھا مگر پھر بھی استعمال کی تمام اشیاء میسر تھیں۔۔

اسے کپڑے نکالتا دیکھ کر راجو اس کے پیچھے گیا،، ڈھیروں شرمندگی نے آن گھا۔۔

""سائیں معاف کر دیں،،، میں نکال دیتا ہوں۔۔""

وہ ہاتھ اٹھا کر انکار کر گیا۔۔۔ ماتھے پر بکھرے بھورے بال،، اور آنکھوں میں نیند کا خمار لیے بلاشبہ وہ ایک خوبرو مرد تھا جو ہر لڑکی کو دیوانہ کرنے کی صلاحیت رکھ تھا،، سوائے مرحا کمال کے،، وجہ صرف ایک تھی وہ یہ کہ وہ مرحا کمال تھی۔۔

ایک ہفتہ آرام کرنا چاہتا ہوں۔۔ ہم واپس حویلی جا رہے ہیں۔۔۔""

اس کے بعد واپس کام شروع کروں گا۔۔

یب تک کیلئے وفاقی کابینہ کے اجلاس اور قومی اسمبلی کے اجلاس میں بھی سپعف ""شرکت نہیں کروں گا۔۔ اور شاید ای ہدے دوں۔۔

حتمی فیصلہ سنانا وہ واشروم جا چکا تھا۔۔۔

راجو کی لمحے وہیں کھڑا رہا تھا۔۔۔

ایک ہفتے بعد۔۔۔۔۔۔۔

آپ اتنے برے فراڈ ہیں،، ھنے اور سیے بھی،،، بتایا ہی نہیں کہ "" ""آپ میرے ہی گاؤں کے ہیں،، اسکو نئے نئے القابات سے نوازتی وہ آخر میں رخ موڑ گی تھی،،، خفگی کی نسانی تھی۔۔

""بتا دیتا تو کیا ہو جانا۔ ؟""

کندھے آچکا کر لاپرواہی سے کہا گیا تھا۔۔ مرال کا دل چاہا اس کا خوبصورت منہ نوچ لے جو ہر بار اسے بے بس کر دیتا تھا۔۔ شاید نہیں واقعی صحافی کی بیوی ہونا برے دل جگرے کا کام ہے۔۔

""سوری تو بلکل نہیں کہوں گا ؟""

مرال اس کی طرف پلٹی تھی۔۔ وہ آنکھوں پر چشمہ چرھائے بظاہر سڑک پر دیکھ رہا تھا، لیکن وہ جانتی تھی کہ اس کا دھیان صرف اور صرف مرال پر ہی ہے۔۔

""سزا کے طور پر ایک سوال کا جواب دینا پڑے گا۔""

آنکھیں گھماتے دلفریب لہجے میں کہا تھا۔۔ م جانتا تھا کہ وہ کیا پوچھے گی۔۔

ایک گہری مسکان اپنی جھلک دکھا کر غائب ہوئی تھی۔۔

""میں ذاتی سوالوں کے جواب نہیں دیتا مرال بیگم""

مرال کا منہ ایر گیا۔۔

""کتنی دیر ہے ؟""

پانچ منٹ بعد اس کی اکتائے لہجے میں آواز گونجی تھی۔۔

""بیس منٹ۔""

تحمل سے جواب دیتے موڑ کانا تھا۔۔

""میں گاؤں میں ہی رہوں گی""

""وجہ""

فورا سے پہلے پوچھا تھا۔۔ شاید اس کی اتنی عادت ہو گی تھی کہ اسے اب وہ ہر وقت اپنے سامنے چاہیے تھی۔۔

""کالونی بنوانی شروع کرنی ہے،، تو کسی کو تو ہونا چاہیے نا وہاں"" اس کا بہانہ اتنا مضبوط تھا کہ م نا چاہتے ہوئے بھی افرار کر گیا۔۔

""ڈرپوک"" اسکو چھیڑنے کی غرض سے کہا تھا اور وہ واقعی بدک گی۔۔

ایسا کچھ نہیں ہے ،،، پوری کالونی اکیلے بنوا کر دکھاؤں گی۔۔ وہ بھی "" ""لوگوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کے۔

ایرا کر کہا گیا اس کا جواب م کے رگ وپے میں سکون کی لہر دوڑ گی۔۔

وہ دوبدو بولنے والی مرال واقعی اپنی حفاظت کرنے کے قابل ہو گی تھی۔۔

ایک گہری نظر اس پر ڈالی جو بالوں کی لب کو انگلیوں کے گرد لپیٹ کر کچھ گیگیا رہی تھی۔۔۔ جس کا اندازہ م کو اسے ہلتے لبوں سے ہوا تھا۔۔

ہلکا سا مسکرانا وہ سامنے کی طرف دیکھنا لگا،، کیونکہ گاڑی گاؤں کی حدود میں داخل ہو چکی تھی،، اور اونچے نیچے راستوں پر گاڑی چلانا ایک امتحان سے کم نہ تھا۔۔

وہ بستر پر لیٹی چھت کو گھورنے میں مصروف تھی۔۔۔ ستمبر کا مہینہ تھا ،، گرمی کا زور ہنوز قائم تھا۔۔

وہ پچھلے ایک ہفتے سے یہی تو کرتی تھی،،، اسی طرح چب لیٹی رہتی تھی،، وجہ عالیہان آفندی تھا جو پچھلے ایک ہفتے سے نجانے کہاں تھا۔۔ نہ خبروں میں اس کا یدکرہ تھا نہ ہی وہ کالج کی عمارت دیکھنے آیاتھا۔۔۔

محبت اس نے کی تھی،، میں نے نہیں،، اگر اس نے فربانی دی تو کیا "" ""بری بات ہے،، اپنے لیے دی ہے،، میرے لیے تھوڑی۔

اس کا نم چہرہ آنکھوں کے پردے پر لہرایا تو وہ نفی میں سر ہلاتی برںرائ۔۔۔

بے حس کیوں کہتا ہے وہ مجھے۔۔""

ہر محبت کے دعویدار کا ہاتھ پکڑ کر اگر میں اچھی بن جاؤں گی تو مرحا ""کمال ایسی اچھائی پر لعنت بھیجتی ہے۔۔

آنکھیں جھپک کر اس کے الفاظ یاد کیے تھے۔۔۔

اس کا چپتحا چلانا یاد آیا تو وہ ایک بار پھر بے اختیار نفی میں سر ہلا گی۔۔

انا اور غرور کی اس نام نہاد جبکہ میں وہ محبت کا روگ لے بیٹھا۔۔ ""

""شاید اس کا واقعی بہت نقصان ہو گیا ہے۔۔

اسے افسوس تھا،، ہمدردی تھی،،، دکھ تھا کیونکہ اس کی حالت کی زمہ دار وہ خود تھی۔۔۔

حیرت ہے سب کا اچھا سوچتے سوچتے تمہارے ساتھ برا کیسے کر دیا "" میں نے،، ایسا کونسا لمحہ تھا جہاں میں غلط تھی۔۔

کیونکہ نا تو میں نے اسے محبت کے وعدے کیے تھے اور نہ ہی شیریں لہجے میں اسے پھنسایا۔۔

""پھر کیوں،، کب ،، کیسے وہ ہار گیا۔۔

یہ وہ سوال تھا جہاں آ کر اس کی سوچیں مفلوج ہونے لگتیں۔۔

وہ اٹھ بیٹھی تھی،، اپنے بکھرے بالوں کو سمیٹا تھا۔۔

سبز آنکھیں جواب ڈھونڈنے کی سر توڑ کوششوں میں تھیں،، لیکن جواب ہونا تو ملتا،،، ""مرحا جلدی آ جا،، مرال اور م آتے ہی ہوں گی۔""

باہر سے آتی آواز پر بالوں کا جوڑا ہاتھ سے چھونا۔۔ بال بکھر کر پشت پر بکھر گئے۔۔

م میرا بھائ ہے،، یہ حقیقت بھی پتا چل چکی ہو گی تمہیں۔۔""

لیکن یہ بات اگر تم سے چھپائی ہے تو یہ بری بات تو نہیں ہے کیونکہ ""زیادہ یر لوگ نہیں جانتے ہمارا رشتہ۔۔

جیسے خود کو تسلی دی تھی۔۔۔ پھر خود ہی پھیکی سی دلیل پر مسکرا دی۔۔

بالوں کو پونی میں باندھتی وہ واشروم میں بند ہو گی تھی۔۔۔

""میں نے ٹھیک کیا نا ؟""

ناروں بھری خوبصورت رات تھی،،، ٹھنڈی ہوا سے رگ وپے میں سکون سا ایر رہا تھا۔۔۔

ایسے میں چارپائی پر وہ دونوں بیٹھے سامنے دیکھ رہے تھے۔

مرحا کمال جانتی تھی کہ م اسے کبھی بھی غلط مشورہ نہیں دیتا۔۔ وہ دل نہیں رکھ تھا بلکہ صاف اور کھری بات کہتا تھا۔۔۔

""نہیں""

وہ چونکی تھی،،، لیکن سوال نہیں کیا تھا۔۔

جانتی تھی کہ م کے انکار کے پیچھے کوئی وجہ ہو گی۔۔

بلکہ بہت اچھا کیا۔۔""

جہاں تک میں نے اندازہ لگایا ہے وہ اتنا برا بھی نہیں ہے۔۔

لیکن پھر بھی تمہارا عمل ٹھیک تھا۔۔۔ زندگی میں ہر کسی کا ہاتھ تھام کر نئی منزل پر نکلا کمزور نفس اور کمزور کردار والوں کی نسانی ہوتی ہے۔۔

یہ ٹھیک ہے کہ محبت کو دھنکارنا نہیں چاہیے لیکن ہر محبت کے دعویدار ""کے سامنے خود کو پیش کرنا نری بے وقوفی ہے ۔۔

مرحا کے لب بے ساختہ مسکراہٹ میں ڈھلے تھے۔۔

ایک نظر اسے دیکھا جو مسکرا رہا تھا۔۔

""ایک بات بتاؤں""

""ہمم"" ""پرسوں پولیس رید ہے آفندی ہاؤس میں"" وہ چونکی تھی۔۔ پولیس کا آفندی ہاؤس میں کیا کام تھا بھلا۔۔

مرال کے باپ کے قتل کے جرم میں زوار آفندی کو گرفتا کیا "" ""جائے گا ک مرحا افسوس سے سر ہلا گی۔۔ بے حسی کی انتہا دیکھتی ہو تو سیاست دانوں کے گھروں میں جھاتک لو۔۔ باسانی مل جائے گی۔۔

""چائے"" مرال کی آواز پر وہ چونکے۔۔

اس کا مطمئن چہرہ بتا رہا تھا کہ اپنے باپ کے قاتلوں کو سزا دلوانے پر خوش ہے۔۔ پراعتماد لہجہ دیکھ کر مرحا کو خوشی ہوئی تھی۔۔

""شکریہ""

ان کے سامنے ہی موڑھے پر بیٹھ چکی تھی وہ۔۔

""اماں سو گئیں""

م چائے کا مگ اٹھانا پوچھنے لگا۔۔

وہ کہہ رہی تھیں دونوں بہن بھائی اوپر مغز ماری کر رہے ہوں "" ""گی،،، تم ذرا ان پر نظر رکھو،، میں سونے لگی ہوں جھوٹ سچ کو ملا کر آنکھیں جھپک کر بولا تھا۔۔

""جھوٹی""

م نے لمحے سے پہلے اس کا جھوٹ پکڑا تھا،، جوابا ًمرال کے چہرے پر شاطرانہ مسکراہٹ دوڑی تھی۔۔

چائے کا گھونٹ بھرتے ہی م کمال کے چودہ طبق روشن ہوئے تھے۔۔ ایک نظر مرحا کو دیکھا جو آرام سے پی رہی تھی۔۔ یقیناً یہ بدلہ اسی سے لیا گیا تھا۔۔

""مرال""

محبت سے بلایا گیا،، جہاں مرال سٹپٹائ،، وہیں مرحا نے مسکراہٹ

چھپائی۔۔

اپنی کافی دینا،،، ایک دوسرے کا جھونا پینے سے محبت برھتی ہے نا"" "" مرال کے کپ پر گرفت مضبوط ہوئی تو مرحا کو دال میں کچھ کالا لگا۔۔

آپ لوگ محبت برھائیں۔۔""

""..میں کباب میں ہڈی نہیں بن سکتی

مسکرا کر کہتی وہ نیچے چلی گی تھی۔۔ مرال بھی بھاگنے کے چکروں میں تھی جب اگلے ہی لمحے م پھرتی سے اس کی کلائی تھما چکا تھا۔۔

نمک بھری چائے خاص میرے لیے بناتی ہو۔۔""

""کوئی خاص وجہ

اس کا کپ پکڑ کر منہ سے لگایا تھا۔۔ مرال تلملا کر رہ گی۔۔

""میرے سوال کا جواب دیا ۔۔""

غصے سے پوچھا تھا۔۔

یہ تم پیو اپنی خاص چائے۔۔۔""

""میں تو یہ والی پیووں گا۔

اس کا کپ ہاتھ میں پکڑتے اطمینان سے کہا تھا۔۔

مرال اپنی بازی پلٹنے پر کلس کر رہ گی۔۔ پیر پٹخ کر جانے کو تھی جب اس کے الفاظ دنیا بھر کی خوشی قدموں تلے رکھ گئے۔۔

"" I am in love with my wife ""

پیچھے مر کر ایک نظر اسے دیکھا اگلے ہی لمحے ہونٹوں پر مسکراہٹ بکھرنے لگی تھی۔۔۔

رات کے پرفسوں ماحول میں اس کا افرار محبت کتنا قیمتی تھا کوئی مرال م کمال سے پوچھتا۔۔

مسکراہٹ اچھالتے وہ خوشی سے بھرپور چال چلتی نیچے کا رخ کر گی تھی۔۔۔

م بھی اس کی حرکت پر مدھم سا مسکرا دیا۔۔

ناظرین اہم خبر سے آپ کو آگاہ کریں ،، اطلاعات کے مطابق وفاقی "" وزیر عالیہان آفندی کی عہدے سے مستعفی ہونے کی خبریں زیر گردش ہیں۔۔

ان کے سیکرٹری سے ہم نے رابطہ کرنے کی کوشش کی جنہوں نے نا تو اس خبر کی تصدیق کی ہے نا یردید۔۔ یعنی کہیں نہ کہیں اس خبر میں سچائ کی رمق ہے۔۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ عالیہان آفندی پچھلے ایک ہفتے سے قومی اسمبلی کے اجلاس اور وفاقی کابینہ ہے اجلاس سے بھی غیر حاضر ہیں۔۔

اب سوال یہ ہے کہ کیا وہ صرف وزارت سے مستعفی ہو رہے ہیں یا پھر ایم این کی سبب سے بھی یا پھر یہ ساری خبریں غلط ہیں۔۔

یہ تو وقت ہی بتائے گا۔۔

سیٹ ہمارے ساتھ موجود ہیں ییڑ تجزیہ کار حامد میر,,, ان سے جانیں ""_____________گیں۔۔ حامد صاحب بتائیے گا کہ وہ بد دلی سے لیپ ناپ کی لڈ گرا گی۔۔

سیعف وہ مستعفی ہو رہا تھا یعنی وہ خود پر بھروسہ نہیں کرنا تھا۔۔ وہ کیوں ای ہ دے کر اس حلقے کو اندھیرے میں جھونکنے کے در پے تھا۔۔

سٹعف وہ جانتی تھی کہ اگر اس نے ای ہدے دیا تو حسام چودھری کو ایم این کی نشست مل جائے گی،، جو اس سے بھی زیادہ بد یر تھا۔۔

بے شک عالیہان مغرور اور انا کو پجاری تھا لیکن اس سے بہتر شخص اس گاؤں والوں کو نہیں مل سکتا تھا۔۔

م اور مرال گاؤں میں بننے والی کالونی کی طرف گئے ہوئے تھے۔۔

اماں میں کام سے جا رہی ہوں،، دو گھں تک آ جاؤں گی۔۔""

""

سر پر دوپٹہ سلیقے سے لیتی وہ باہر کا رخ کر گی۔۔

قدم تیز تیز چلتے آفندی ہاؤس کی جانب گامزن تھے۔۔

وہ عالیہان کی سیکرٹری تھی،، بغیر سوال و جواب کے سیکورٹی چیکنگ کے بعد اسے اندر بھیج دیا گیا تھا۔۔

""کون ہو تم ؟""

لان سے گزرتے ہوئے دلاور آفندی کی آواز پر قدم تھمے۔۔

بتانا ضروری تو نہیں سمجھتی،،، لیکن بتا دیتی ہوں مرحا کمال نام ہے "" میرا۔۔ کالم نگار ہوں۔۔ پہلے صحافی تھی۔۔

عالیہان آفندی کہ ذاتی سیکرٹری ہوں۔۔

..م کمال بھائی ہے میرا،، اور مرال اعظم بھابھی

""اتنا تعارف کافی ہے یا اور ؟ ؟؟

دونوں ہاتھ باندھے وہ بولی تھی۔۔ دلاور آفندی کا وجود جھٹکوں کی زد میں تھا۔۔ یعنی عالیہان آفندی کے سدھرنے کی وجہ یہ لڑکی تھی۔۔

مرال کہ بھابھی کا صاف مطلب تھے اسے اتنا یدر بنانے میں ان بہن بھائیوں کا ہاتھ تھا۔۔ سامنے کھڑی لڑکی جتنی پر اعتماد اور بہادر لگ رہی تھی کسی کو بھی اپنے رنگ میں رنگنے کا ہنر رکھتی تھی۔۔

""تمہاری ہمت کیسے ہوئی یہاں آنے کی""

ھپت غصے سے مٹھیاں چنے وہ اس کے سر پر پہنچے تھے۔۔

ہمت تو اور بھی بہت کچھ کرنے کی ہے۔۔ فلحال آپ کے پوتے "" ""سے ملنے آئ ہوں۔

وہ تلخی سے کہتی اندر کی جانب ںرھنے لگی تھی جب سامنے ہی عالیہان آفندی سے ٹکڑاتے ٹکڑاتے بچی تھی۔۔

عالیہان اس لڑکی کی وجہ سے ہی مرال کو اتنی جائیداد دی ہے نا تم "" نے۔۔

""اور تم جانتے تھے کیا کہ یہ اس صحافی کی بہن ہے ؟ ؟

ھ عالیہان کا چہرہ ناریک ہوا۔ ایک نیا دحکہ لگا تھا لیکن وہ کمال ضبط کا مظاہرہ کرنا چہرے کے تاثرات دھیمے رکھنے لگا۔۔

""کیوں آئ ہو یہاں"" ان کے سوال کو یکسر نظر انداز کرتے اس سے پوچھا تھا۔۔ لہجہ چاہ کر بھی تلخ نہ ہو سکا۔۔

""عالیہان میں نے تم سے کچھ پوچھا ہے"" ان کی دھاڑ پر وہ آنکھیں میچتا غصہ قابو کرنے لگا۔۔

ہاں پتا تھا مجھے ،، اور رہی بات مرال کو جائیداد دینے کی تو وہ اس کا حق "" تھا۔۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.