Chapter 24: چھوٹے چھوٹے کاغذ کے ٹکڑوں کو اکٹھا

چھوٹے چھوٹے کاغذ کے ٹکڑوں کو اکٹھا کر کے ماچس جلائ۔۔۔ آنچ چہرے کو جھلسانے لگی۔۔ وہ ساکت نگاہوں سے جلتی آگ کو دیکھ رہی تھی۔۔۔ ماچس ختم ہوتی ہاتھ تک آنے لگی ،،، جب جھٹکے سے سامنے پڑے کاغذ پر اچھالی تھی۔۔۔

کاغذ دیکھتے ہی دیکھتے راکھ کا ڈھیر بننے لگے۔۔ ان پر کندہ الفاظ گہرے ہوتے راکھ میں بدلتے جا رہے تھے۔۔۔

وہ واپس چارپائی کے پاس پڑے چھوٹے سے میز کی جانب برھی۔۔۔

بینک سٹیٹمنٹ کی کاپی اور دیگر فوٹو کاپیاں اکٹھی کیں،،، ویدیوز یو ایس بی میں ڈال کر لیپ ناپ سے ڈیلیٹ کر ڈالی۔۔۔

خاکی لفافے میں سب کچھ ڈالتے وہ واپس راکھ کے پاس چلی گی۔۔۔

یہ سامان اس لیئے سنبھالا ہے نا کہ کوئی یہ نہ سمجھے میں محض پھو "" پھاں کر کے خاموش ہو گی ہوں۔۔۔

کوئی عورت کی طاقت کو چیلنج نہ کر سکے۔۔۔یہ ہمیشہ میرے پاس محفوظ رہے گا ،، زندگی میں پہلی بار قسم اٹھائی وہ بھی دوسروں کیلئے ،،، توڑ بھی ""دوسروں کیلئے۔۔

آگ مکمل طور پر بجھ چکی تھی۔۔۔ راکھ کا ڈھیر تھا جو اس کی ایک پھوتک سے اڑ کر بکھر گیا تھا۔۔۔

سبز آنکھیں بے ساختہ آسمان کی طرف اٹھی تھیں اور وہ شرمندگی سے

نظریں جھکا گی۔۔۔

قسم توڑنے کا اتنا دکھ تھا لیکن پوری کرتی تو باعب نقصان ہوتی۔۔۔

وہ پھر پیسے کا بے دریغ استعمال کرنا ،، اور کیس لمبا ہونا ہونا ایک دن بس ریکارڈ کا حصہ بن جانا۔۔۔ وزیر ہونے کی وجہ سے اس کے رسوخ بھی اب زیادہ تھے،، ایسے میں اس کے ثبوت ردی کا حصہ بنتے بے کار ہو جاتے۔۔۔۔ اور عالیہان آفندی غصے اور انا کی آگ میں جلتا گاؤں کیا پوری وزارت کے ساتھ نا انصافی کرنا۔۔۔

اس فریب چشم کی دنیا میں کوئی ایک شخص بھی ایسا نہیں تھا جو دودھ کا دھلا ہو۔۔۔ یہ دھوکے اور بد عنوانی کی دنیا تھی جہاں ہر کوئی اپنے فائدے کی خاطر غلط کو صحیح کا رنگ ڈھالنے میں ماہر تھا۔۔۔ عالیہان آفندی کوی انوکھا نہیں تھا،، سب ایک سے بڑھ کر ایک تھے،،، آنکھ سے ایک آنسو چپکے سے بہتا گال میں جدب ہو گیا ۔۔

""یہاں کونسی میٹنگ ہو سکتی ہے؟""

اچنبھے سے ریسٹوریبٹ ہر طائرانہ نگاہ دوڑائی۔۔۔ حیدراباد شہر کا کوئی مشہور کافی ہاؤس تھا۔

شام کو بس اسے عالیہان کے پی اے کا فون آیا تھا اور فوری میٹنگ کیلئے حیدراباد پہنچنے کا کہا گیا تھا۔۔۔ عجلت میں وہ سوچ ہی نہ سکی کہ وہ کونسا کوئی حکومتی عہدیدار تھی جو کسی بھی قسم کی میٹنگ کا حصہ بنتی۔۔۔

لیکن اب تو آ چکی تھی تو سوائے انتظار کے کچھ کر بھی کیا کر سکتی تھی۔۔۔

عالیہان کو اکیلے اندر آتے دیکھ کر حیرت ہوئی۔۔ اس کے چہرے پر موجود مسکراہٹ پر وہ لمحے کے ہرارویں حصے میں اپنی یہاں موجودگی کا مقصد سمجھ چکی تھی۔۔۔

""یہ کیا بدتمیزی ہے ؟""

دھیمے لہجے میں کہا تھا۔۔۔ حالانکہ ان کے علاوہ وہاں کوئی موجود نہیں تھا۔۔۔

""ضروری کام تھا۔۔ بلا لیا۔۔""

کندھے آچکا کر لاپرواہی سے کہا۔۔

""بتاؤ""

کروا گھونٹ بھرتے پوچھا۔۔۔

جوابا ًوہ اسے اپنے ساتھ چلنے کا اشارہ کرنے لگا،،، مرحا نے اچنبھے سے اسے دیکھا لیکن وہ چل پڑا تھا،،، مجبورا ًمرحا بھی اس کے پیچھے چل دی۔۔۔

درمیانے سایر کا ہال نما یہ کمرہ غباروں اور پھولوں کی مدد سے نہایت خوبصورتی سے سجایا گیا تھا۔۔۔۔

مرحا نے چہرہ موڑ کر اسے دیکھا،، جو فرصت سے اس کا جائزہ لینے میں مگن تھا۔۔۔اس کی پر مرحا اسے گھور کر رہ گی۔۔

بہت سوچا کہ کیسے اظہار محبت کروں تمیز کے دایرے میں رہتے "" ہوئے،،، لیکن کچھ سمجھ نہ آیا۔۔۔۔

""اسلیے بس عام عاشقوں کی طرح یہ کر دیا۔۔۔۔

نظریں اس کے چہرے پر ٹکائے کسی بچے کی طرح بولا تھا،،، جبکہ مرحا کا دماغ تو جیسے سن ہو چکا تھا۔۔۔۔

""I am in love with you ""

کافی دیر بعد بولا تھا،،، آنکھیں جیسے امیدوں کا جہاں لیے ہوئے تھیں۔۔۔۔

ک مرحا کی لمحے اسے دیکھتی رہی پھر مسکراتے ہوئے پیچھے ہٹی۔۔۔۔

عالیہان نے اچنبھے سے اسے دیکھا۔۔

اس کا ہنسنا پل بھر کے لیے خوفزدہ کر گیا۔۔۔

""اس میں کیا بری بات ہے، "" ہنسی پر قابو پاتے اجنبی لہجے میں پوچھا۔۔۔ عالیہان کو اس کی ذہنی حالت پر شک ہوا۔۔

جہاں تک مجھے یاد پڑنا ہے محبت کی شرط تم نے ہی رکھی ہوئی تھی،، "" اور آج میں پورے ہوش و حواس میں تم سے اظہارِ محبت کر رہا ""ہوں۔۔۔۔

گویا اس کے ہوش میں ہونے پر شک تھا۔۔ اس کا انداز پریشان ہی تو کر گیا تھا۔۔۔

بلکل۔۔۔ میں نے کہا تھا۔۔۔""

بقول تمہارے محبت ہوئ ہے تمہیں ""کیا ضمانت ہے کہ یہ دل لگی نہیں ہے۔۔

اس کی طرف قدم بڑھاتے مضبوط لہجے میں پوچھا۔۔ عالیہان کو لگا جیسے سامنے کھڑی لڑکی مرحا کمال نہیں کوئی اور ہے۔۔ آنکھوں میں بے گانگی کا عنصر جھلک رہا تھا۔۔

قدموں میں سرخ غبارے حائل ہونے لگے تو وہ پاؤں سے انہیں پڑے

دھکیل گی۔۔۔ عالیہان نے پھٹی نگاہوں سے یہ منظر دیکھا۔۔۔ گویا اپنی بینائی پر شک ہوا ہو۔۔۔

""محبت کو آزمانا چاہتی ہو ؟""

اس کے عمل کو پل بھر کیلئے دل پر پتھر رکھ کر فراموش کیا تھا ،،، آنکھوں میں ہنوز بے یقینی تھی۔۔۔

وہ تلخ تھی،، جانتا تھا،، وہ بے حس تھی ،، جانتا تھا،، لیکن آج اس کی آنکھیں عالیہان آفندی کی بے بسی کا مذاق اُڑاتے محسوس ہو رہی تھیں۔۔۔ اور ایسا پہلی بار ہوا تھا،،، اس کی سرد نگاہیں عالیہان کو خوفزدہ کر رہی تھیں۔۔۔

بلکل۔۔۔ کیونکہ آج کل ٹکے ٹکے پر بکتی ہے یہ نام نہاد محبت۔۔""

ابھی بازار میں جا کر کھڑی ہو جاؤں یا سوشل میڈیا اکاؤیب پر اپنی تصویر لگا دوں تم جیسے سچی محبت ہے دعویداروں کی لائنیں لگ جائیں گی۔۔۔

"" عالیہان ہنسا تھا ،،، بے ساختہ ،،، بے تحاشہ ،،، وہ پیچھے ہٹا تھا،،، کی پھول پاؤں کے نیچے آ کر کچلے گئے،،، بے مول ہو گئے تھے،، بلکل اسی طرح جس طرح مرحا کمال کے سامنے اس کی محبت۔۔۔

""تم آزماؤ گی میری محبت،،، پتا بھی ہے محبت کیا ہوتی ہے ؟""

اس کی آنکھوں میں بمشکل آنکھیں ڈال کر بولتے نجانے کیوں اذیت سی محسوس ہوئی تھی۔۔۔

محبت جو بھی ہوتی ہے،،، لیکن کسی سے سیکھ کر تو بلکل بھی نہیں "" ""ہوتی،،، پھر چاہے وہ راجو ہی کیوں نہ ہو سثگ ادھار رکھنا تو شاید سیکھا ہی نہیں تھا،، فورا سے اس کا وار دری سے واپس پلٹا تھا۔۔۔

غبارے اور سجاوٹ اسے الجھن کا شکار کر رہی تھی۔۔۔ وہ پل بھر کیلئے رکی تھی اور جس جگہ وہ کھڑے تھے وہاں موجود سجاوٹ کو بری طرح ہٹایا تھا،،، آنکھیں اور چہرہ کسی بھی قسم کے احساس سے عاری تھا۔۔۔۔

ٹھیک کہا تم نے"" ۔ ،،، ورنہ یہاں ہر کوئی سچا عاشق ہونا۔۔۔ محبت جانتی ہو کیا ہے ،،، محبوب کے رنگ میں رنگ جانے کا نام ہے۔۔

اس کی ہر جایر نا جایر بات کو حرف آخر جان کر اپنے اصولوں کو ٹھوکر مارنے کا نام ہے۔۔

""اور یہ چیز سیکھی تو بلکل بھی نہیں جاتی۔۔

اس کا اجنبی رویہ ،، اس کے بدلے بدلے انداز،،، اس کا ہر عمل عالیہان آفندی کو تکلیف سے دو چار کر گیا تھا۔۔۔۔ حلق میں کانٹے چبھ رہے تھے،،، جواب دیتے ہوئے،،، وہ سجاوٹ ہٹاتے،،، ہاتھ جھاڑتی اس کی طرف پلٹ رہی تھی کہ اس کا جواب سنتی پل بھر کیلئے لاجواب ہو گی۔۔۔

ٹھیک ہی تو کہ رہا تھا وہ۔۔۔

ہئہہہ انسانی فطرت ہے کہ اپنی دسترس سے باہر موجود چیز کو "" حاصل کرنے کیلئے بہت سی چیزیں چھوڑ دیتا ہے ،،، کیونکہ اسے نئ چیز کا اشتیاق ہونا ہے۔۔۔ لیکن جب وہ چیز حاصل ہو جاتی ہے تو پھر اور کسی نئ چیز کا اشتیاق ہونا ہے۔۔۔۔

میرے نزدیک محبت سوائے فریب چشم کے کچھ بھی نہیں۔۔۔ یہ صرف ایک لاحاصل کی جستجو ہے۔۔۔ جو پوری ہو جائے تو بے مول نہ ""ہو تو انمول۔۔۔

وہ تھک رہا تھا۔۔ سامنے کھڑی یہ لڑکی اسے محبت کے دہانے پر لا کر بے دردی سے نیچے پٹخنے کے در پے تھی۔۔۔ ہر طریقہ آزما کر اسے خود تک محدود کرنا چاہتا تھا،، انا کا سر آج پوری طرح سے کچل ہی گیا تھا کیونکہ وہ اسے محبت کی پختگی کی صفائی پیش کر رہا تھا۔۔۔

طاقت اور اختیار کے باجود بھی اب تک تمہارے جواب کا منتظر ""

""ہوں،، یہ محبت کی نسانی نہیں ہے۔۔۔

بے چارگی اس کے لہجے میں واضح جھلک رہی تھی۔۔۔

کس نے کہا کہ تمہیں مجھ پر کوئی اختیار حاصل تھا،،،،"" اور دوسری بات مجھے حاصل کرنا اتنا آسان نہیں ہے میر عالیہان آفندی،،، اور تم نے جو کیا نا وہ کوئی نئ بات تو نہیں ہے،، محبت چراج مانگتی ہے۔۔۔

""تم نے تو اس چراج کا آدھا حصہ بھی ادا نہیں کیا۔۔

عالیہان کاندھے ڈھیلے چھوڑ گیا۔۔۔ بے ساختہ پیچھے ہٹا تھا۔۔ پھولوں کی دلفریب خوشبو اب سر میں بری طرح چبھ رہی ۔۔

""محبت ہو گی ہے مجھ سے ؟""

وہ ہاتھ پر ہاتھ باندھے اس سے پوچھنے لگی۔۔۔

وہ صرف اسے دیکھ رہا تھا صدمے سے ،،، بے بسی سے،،، بے یقینی سے،،، اس کی بے حسی پر دل دکھ رہا تھا۔۔۔

لب ہلنے سے انکاری تھے۔۔۔۔

""ایک سوال ہے تم سے""

وہ اب بھی صرف اسے دیکھ رہا تھا،،، خالی نگاہوں سے۔۔۔ جیسے ایک

ہارا جواری۔۔۔۔ ناکام عاشق۔

""حاجن عرف سبز چریل کو جانتے ہو ۔۔۔""

چار سو چالیس والب کا جھٹکا تو نہایت معمولی تھا اس کے لیے۔۔۔ لڑکھڑاتے قدموں سے پیچھے ہٹا تو سجاوٹ کیلئے رکھا گیا پھولوں سے سجا پلر نما شو پیس اپنے پورے قد سے زمین پر آ گرا تھا۔۔۔ ایک شور سا برپا ہوا تھا،، لیکن یہ شور اس کے اندر اٹھنے والے شور سے نہایت معمولی تھا۔۔۔۔

آنکھیں عالم حیرت میں یوں پھٹی تھیں کہ مرحا کو ایک پل کیلئے اس کے مردہ ہونے کا گمان ہوا ۔۔ وہ اس وقت اس نازک موقع پر اس کا نام کیوں لے رہی تھی،،،، عالیہان کا دل بے ساختہ دھڑکا تھا،، دل میں لاتعداد خدشات امڈنے لگے لیکن وہ گہرے سانس لیتا خود کو بمشکل پرسکون ظاہر کرنے لگا۔۔۔۔

سامنے بیٹھی لڑکی کے خوبصورت چہرے پر مسکراہٹ جو ایک وقت میں اسے حسین ٹرین لگتی تھی،،، آج نجانے کیوں وحس ہو رہی تھی۔۔۔ خوف محسوس ہو رہا تھا۔۔۔

ہاں وہ ڈر رہا تھا محبت میں ناکام ہونے سے۔۔

وہ ڈر رہا تھا یکطرفہ محبت کے روگ سے۔۔۔

وہ ڈر رہا تھا اسے کھونے سے۔۔۔

وہ ڈر رہا تھا اس کی زومعنی مسکراہٹ سے۔۔۔

عالیہان آفندی کا شدت سے دل چاہا تھا کہ سامنے بیٹھی لڑکی کی قوت گویائی کچھ پلوں کیلئے کھو جائے،، کیونکہ نجانے کیوں چھٹی حس کہ رہی تھی کہ اب وہ جو بھی بولے گی،، میر عالیہان آفندی کو ٹکڑوں ٹکڑوں میں بکھیر کر رکھ دے گا۔۔۔۔

""جانتے تو ہو گے نا اسے،،، اچھی طرح سے۔۔""

اس کی دعا پوری نہیں ہوئی تھی،،، وہ لڑکی بول رہی تھی،، بے دھڑک،،، بنا اٹکے۔۔۔

وہ بے ساختہ آنکھیں میچ گیا،،، ہاتھ کانوں تک گئے تھے جیسے یہ عمل اس کے اگلے الفاظ اس تک پہنچنے سے روک دے گا ۔۔

ک مرحا اس کی طرف دیکھتی استہزایہ ہنسی تھی۔۔۔۔

""کتنی نفرت کرتے ہو اس سے ؟""

بنا اٹکے یدر لہجے میں کہا تھا۔۔۔ وہ جانتا تھا کہ وہ کس کے بارے میں پوچھ رہی ہے۔۔۔عالیہان گہری سانس لیتا خود پر قابو پانے لگا ۔۔

""بے انتہا""

اس کا لہجہ لڑکھڑایا تھا، جواب دیتے ہوئے نہیں بلکہ اس ساری صورتحال پر۔۔

""کتنی محبت کرتے ہو مجھ سے ؟""

جانے وہ کیا جاننا چاہ رہی تھی ۔۔ عالیہان نے اچنبھے سے اسے دیکھا ۔

""محبت ناپنے کا کوئی پیمانہ نہیں ہے""

اسے کی لمحے دیکھنے کے بعد بمشکل خود پر قابو پاتے گویا ہوا تھا۔۔۔ یہ زندگی میں پہلی بار تھا کہ اس نے دل میں بے ساختہ خود کیلئے دعا کی تھی،، اسے مانگا تھا۔۔۔

مجھے بھلا کیا ضرورت ہے مانگنے کی۔۔۔""( ہاہاہاہاہاہاہاہا۔۔۔

میر عالیہان بھی کسی سے مانگ سکتا ہے کیا۔۔ میں تو خود مقدر کا سکندر ہوں، ہر چیز بغیر مانگے میرے مقدر میں لکھ دی گی ہے۔۔۔۔

)""ہاہاہاہاہاہاہاہا۔۔۔۔ پاگل ہیں لوگ جو مانگتے پھر رہے ہیں۔۔۔۔

اپنے الفاظ یاد آئے تو آنکھیں میچ گیا۔۔۔ اسے آج احساس ہوا تھا کہ اپنے الفاظ کیسے ہمیں منہ کے بل گراتے ہیں۔۔۔

درجے تو ہوتے ہیں نا محبت کے۔۔""

بے انتہا محبت۔

شدت سے کی جانے والی محبت۔

جنون کی حدوں کو چھوتی محبت۔

""دیوانگی کی حد تک محبت۔

اس کے چہرے کے تاثرات دیکھتے مرحا بولی تھی۔۔۔

عالیہان ہنسا تھا،، عجب انداز میں ہنسا تھا۔۔

محبت کو ناپتے وہی ہیں جو محبت سے انکاری ہوں۔۔۔""

""محبت تو ہوتی ہے یا نہیں ہوتی۔۔

مرحا لاجواب سی چند پل کیلئے ساکت ہوئی تھی۔۔ یہ پہلی ملاقات تھی جس میں وہ اسے لاجواب کرنے پر تلا تھا۔۔

""پھر نفرت بے انتہا کسیے ہو سکتی ہے؟""

اس کا چند لمحوں پہلے والا جملہ لونایا تھا۔۔۔

عالیہان دھیرے سے مگر اذیت سے بھرپور مسکرایا۔۔۔

""کیونکہ نفرت یا تو نہیں ہوتی،، یا بے انتہا ہوتی ہے"" وہ پھٹی نگاہوں سے اسے دیکھے گی جو اسے ازیب اور بے بسی سے دیکھ رہا تھا۔۔۔

چند نانیے خاموش رہنے کے بعد اس کے ہاتھ بے ساختہ لینز لگی آنکھوں پر گئے تھے۔۔ عالیہان سانس روکے اس کا ایک ایک عمل دیکھ رہا تھا۔۔۔

ییسٹ دل میں درد کی ی اٹھ رہی تھیں۔۔۔ نانگیں اپنا بوجھ اٹھانے سے ہی انکاری تھیں۔۔۔

عالیہان اس کا آنکھوں کی طرف برھتا ہاتھ دیکھ کر نا سمجھی سے اسے دیکھنے لگا۔۔۔

۔

دونوں ہاتھوں کو مہارت سے استعمال کرتے ایک لمحے کے اندر اندر لینز انارا تھا۔۔۔

عالیہان کو اب بھی سمجھ نہ آیا کہ ہو کیا رہا ہے۔۔

ایک لمحے کا کھیل تھا کہ یہی عمل دوسری آنکھ پر بھی دہرایا ۔۔ کالی آنکھیں سبز آنکھوں میں بدلیں تو عالیہان ساکت ہو گیا۔۔۔ سانسیں جیسے تھم سی گئی تھیں۔۔۔۔ سمندر میں ایک تیز طوفان آ کر یک دم تھم سا گیا۔۔ بلکل ساکت۔۔۔۔۔

لمحوں کا کھیل تھا جو آسمانوں پر بیٹھے عالیہان آفندی کو زمین پر پٹخ گیا۔۔۔

فریب چشم تھا یا حقیقت،، وہ نہیں جانتا تھا،،، بس بنا سانس لیے ،،، ساکت دل کے ساتھ سامنے دیکھ رہا تھا جہاں کھڑی لڑکی کوئی اور نہیں بلاشبہ مرحا کمال ہی تھی۔۔۔ آنکھوں کا رنگ وہی تھا جس سے اسے بے انتہا نفرت تھی۔۔۔

نفرت اور محبت کا جدبہ وہ بھی ایک وجود سے،،، اتنی بے یقینی تھی کہ مرحا کو اس کے مردہ ہونے کا گمان ہوا۔۔۔

""یب،،، ت،،،، تم""

گویا کائنات سے الفاظ ختم ہو گئے تھے،،، دو حروف پر مشتمل یہ لفظ جیسے اس کے لبوں سے ادا ہونے سے انکاری تھا۔۔۔۔

پیروں سے جان نکلتی محسوس ہوئی تھی۔۔۔ وہ اپنے توانا وجود کو گھسیٹتا اس کی طرف بڑھا،،، ""اب بھی اتنی ہی محبت ہے مجھ سے۔۔۔""

ساتوں آسمانوں یکے بعد دیگرے اس کے سر پر آ گرے۔۔۔۔ اسے مار کر وہ پوچھ رہی تھی کہ تم زندہ ہو یا مردہ۔۔۔

اس کا لہجہ لڑکھڑایا نا تھا،،، لیکن وہ مار گی تھی عالیہان آفندی کو۔۔۔

وہ مر ہی تو گیا تھا،،، لیکن آج خدا کی قسم کھاتی ہوں میر عالیہان آفندی ،،، میں ""( تمہیں برباد کر دوں گی۔۔۔۔

اور قیمت پوچھ رہے تھے نہ میری، تو سنو تمہاری بربادی،،، تمہیں تمہارے انجام تک پہنچانا ہی میری اصل قیمت ہو گی۔۔۔

)""منتظر رہنا میرے۔۔۔۔۔

پاس ہی کہیں یہ جملے گونجے تو عالیہان کا ہاتھ بے ساختہ سن پر گیا ۔۔

یوں جیسے سانس نہ آ رہی ہو۔۔۔ سینہ مسلتا وہ بری طرح سانس لینے کی کوشش میں تھا۔۔۔

مرحا کو اس کی حالت خوفزدہ کر گی۔۔۔ ہاتھ بے ساختہ منہ پر گیا تھا۔۔۔

ت،،، تم،،، م،،، مح،،، مجھے ،،، بب،،برباد ،،ک ،،کر،، کرنا ،، "" ""چاہتی تھی ،، تم نے ،،، ک،،کر ،،، دیا ،،، ہریانی انداز میں ٹوٹے پھوٹے الفاظ میں حلق کے بل چلانا وہ نیچے بیٹھتا چلا گیا۔۔۔

مرحا لڑکھڑاتے قدموں سے پیچھے ہٹی۔ مقابل کی سرخ آنکھیں نم ہونے لگی تھیں۔۔۔۔ اور مرحا کو لگا اس نے واقعی مقابل کو مار دیا ہے۔۔۔۔

بس یہی محبت تھی۔۔۔ محبت کا مان بھی نہ رکھنا آیا تمہیں میری "" عالیہان آفندی،،، تمہیں لگا کہ میں انا کی پجاری ہوں ،، جو اپنا بدلہ لوں گی تم سے۔۔۔ یہی ""بھروسہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

""تو پھر کیوں مجھے خود سے محبت پر مجبور کیا تم نے ،،، کیوں ؟""

اس کے الفاظ بیچ میں کاٹتا وہ پوری قوت سے چلایا تھا۔۔۔ مرحا ساکت ہو گی۔۔۔ مقابل کی آنکھوں کے گوشوں میں جھلکتی نمی واضح ہو رہی تھی۔۔۔

الفاظ ختم ہو گئے تھے،،، ایک رو رہا تھا تو دوسرا بے یقینی میں تھا ۔۔

""میں نے تمہیں نہیں کہا تھا محبت کرنے کو۔۔""

وہ نہیں جانتی تھی کہ یہ الفاظ کیسے بول گی ۔۔۔

وہ روتے ہوئے ہنسا تھا،،، ہنسی میں کیا کچھ نہیں تھا،،، دکھوں کا انبار،،، بے پناہ ازیب،،، تڑپ ہی تڑپ۔۔۔۔

مرحا کو لگا کہ جیسے اس کی زبان اسی کا ساتھ نہیں دے رہی۔ ۔

مجھے بتاؤ میں اب کیا کروں ؟ ہو گی ہے تم سے محبت،،، "" ""کیا کروں میں اس دل کا،،، کیسے نوچوں اسے اپنے وجود سے۔۔

منہ صاف کرنا وہ اٹھ کھڑا ہوا اور بے بسی سے پوچھنے لگا جیسے کوئی چھونا بچہ بے بسی کی انتہاؤں کو چھونا مدد مانگ رہا ہو۔۔۔ مرحا خوفزدہ سی پیچھے ہٹی۔۔۔ اسے وحس ہونے لگی تھی،، زندگی میں پہلی بار کسی مرد سے خوف محسوس ہوا تھا ،،، میر عالیہان آفندی سے،،، اس کی نم آنکھوں سے،،، جہاں محبت کے بکھرے ٹکڑے بری طرح پیوسب تھے ۔۔۔

کہا تھا نہ کہ تم میں محبت کرنے کی سکت نہیں ہے،،، اتنی سی "" ""آزمائش پر تمہاری محبت کا جنازہ نکل گیا۔۔۔

اس کا لہجہ لڑکھڑایا تھا۔۔۔ وہ صحیح ہوتے ہوئے بھی خوفزدہ ہو رہی تھی۔۔۔ وجہ صرف اور صرف مقابل کا لمحہ بہ لمحہ بکھرنا وجود تھا جسے وہ نجانے کس قدر اذیت سے سنبھالے کھڑا تھا۔۔۔۔

حیرت کی انتہا نہ رہی تھی،،، جب وہ بری طرح چلایا تھا ۔۔

""آہہہہہہ""

ہر چیز کو بری طرح تہس نہس کرنے لگا تھا،،، مرحا کو اس کی حالت پر یرس آیا تھا۔۔ وہ مضبوط مرد محبت میں ٹوٹ کر تنکا ہو گیا تھا۔۔ اپنے اندر جلتی آگ اور اذیت کو چیخوں کے ذریعے باہر نکالنے لگا تھا۔۔۔

چپتچ نے ہوئے وہ نیچے بیٹھ چکا تھا۔۔۔

یاد کرو میں تمہارے فریب نہیں آئ تھی،،، تم ہی اپنے ہر راستے "" کی منزل مجھے سمجھتے ہوئے مجھ تک آتے رہے تھے۔۔۔

یاد کرو تمہیں کہا تھا محبت کی سیڑھی پر قدم مت رکھو،،، شروع میں یہ بہت خوبصورت ہوتی ہے، لیکن جیسے جیسے اس پر قدم رکھتے جاؤ،، آگے برھتے جاو،، یہ کانٹوں بھرے راستے میں تبدیل ہو جاتی ہے،، جس پر ""چل کر انسان کا وہی حال ہونا ہے جو اس وقت تمہارا ہوا ہے۔۔

ایک بھولا بھنکا آنسو پلکوں کی مضبوط باڑ بے رحمی سے توڑنا مرحاکے رخسار پر پھسلتا چلا گیا۔۔۔

ت ٹ عالیہان جو ساکت نظروں سے گھں کے بل بیٹھا اسے تک رہا تھا،، یہ منظر اس کی آنکھوں سے چھپا نہ رہا تھا۔۔۔ اپنی تمام یر ہمت مجتمع کرنا وہ اس تک آیا تھا۔۔۔

ہاتھ بڑھا کر وہ آنسو صاف کرنا چاہا،، مرحا اس کا ارادہ بھانپتی فورا پیچھے ہٹی۔۔۔

""یہ خوشی کا آنسو ہے نا""

اذیت سے مسکرا کر کہا گیا تھا،،، لیکن آنکھیں مسکراہٹ کا ساتھ دینے سے انکاری تھیں۔۔ رگیں کرے ضبط کے باوجود تنی ہوئی تھیں۔۔۔

ہاں مسکرا رہی ہوں،،، تمہارے دعوہ محبت پر۔۔۔ بجائے اسے کہ "" تم اسے میرا دوسرا روپ سمجھ کر قبول کرتے ،، تم نے کیا کیا،، اگر اسے ""محبت کہتے ہیں کہ تو مرحا کمال ایسی محبت پر لعنت بھیجتی ہے۔۔

ازیب سے کہا تھا، عالیہان اس کی سبز آنکھوں کو ساکت نگاہوں سے دیکھنے لگا،،، وہ ڈوب رہا تھا،،، وہ ہر روپ میں اسے پاگل کر گی تھی،،، ان چند ہفتوں میں محبت نہیں کی تھی اس نے،،، اسے عشق ہو گیا تھا مرحا کمال سے،،، ہاں دل نے چیخ کر گواہی دی تھی ۔۔۔ دل کی ستم ظریفی پر اس کی آنکھیں جلنے لگیں تھیں۔۔۔۔ اگر وہ نقاب کی بجائے ایسے ہی اس سے ٹکڑ لیتی تو اسے یقین تھی کہ عالیہان اس کے نقوش میں ڈوب کر محبت کا مسافر بن جانا۔۔۔

""تم مجھے برباد کرنے آئ تھی،، ""

میں برباد چیزوں کو سنوارنے آئ تھی،،، حیرت کی بات ہے کہ ""

دونوں روپوں میں، میں نے ایک سی باتیں کی،، لیکن تمہاری انا اور ""تمہارا غرور تمہیں لے ڈوبا ۔۔

اس کی بات کو ٹوکتے مرحا نے کندھے ڈھیلے چھوڑتے بے بسی سے کہا تھا۔۔۔ اسے پہلی دفعہ سامنے کھڑے مرد کیلئے دکھ ہوا تھا۔۔۔۔

آنکھیں ھپکنے نمی اندر اناری اور کونے سے ہو کر نکلا چاہا جب وہ دیوار کی طرح حائل ہوا تھا۔۔۔۔ ۔

""پوری طرح برباد کیے بغیر جا رہی ہو۔۔""

عجیب سے لہجے میں کہا تھا ۔۔۔ مرحا ٹھٹکی۔۔۔ دل میں امڈتے خدشے کے تحت نفی میں سر ہلایا تھا۔۔۔

""مجھے سدھارنے آئ تھی نا،،، "" فریب پڑے خوبصورت میز پر سے شراب کی بوپل اٹھائ تھی۔۔۔۔

چپپ چنے کے باوجود گلا بیٹھ چکا تھا۔۔۔

""سدھر گیا۔۔۔""

خود ہی سوال کا جواب دیتے بوپل منہ کو لگائ۔۔۔ مرحا بے جان وجود لیے کھڑی رہ گی تھی۔۔۔ جسم نے ہلنے سے انکار کر ڈالا تھا۔۔۔

""برباد کرنا چاہتی تھی نا۔۔""

بوپل پھر سے منہ کو لگائ تھی۔۔۔ مرحا ہنوز ساکت کھڑی تھی۔۔۔

""ہو گیا۔۔""

بوپل کھینچ کر سامنے ماری تھی۔۔۔ نازک شیشہ چکپا چور ہوا تھا۔۔۔

مرحا آنکھیں میچ گی۔۔۔

دھیرے سے پلکیں اٹھا کر دیکھا تو وہ کوٹ کی چبب پاگلوں کی طرح کھنگال رہا تھا۔۔۔ مطلوبہ چیز ملنے پر آنکھوں میں خون ایرا تھا۔۔۔

کوئی مخملی ڈبی تھی، مرحا اندر موجود چیز کا اندازہ لگاتی سانس روک

گی۔۔۔

بے دردی سے ڈبی کھولتے انگوٹھی پیروں کے پاس پھینکی تھی۔۔۔

اس کا ہاتھ پکڑ کر انگوٹھی کے پاس لایا۔۔۔ مرحا کھنچتی چلی گی۔۔۔

""توڑو اسے""

مرحا ایک نظر اس خوبصورت انگوٹھی پر ڈال کر نفی میں سر ہلا گی۔۔۔

"" I said do this ""

اس کی چیخ پر مرحا اپنی جگہ سے اچھلی۔۔۔

""میں تمہارے حکم کی پابند نہیں ہوں۔۔""

اس کی طرف مرتے باور کرایا تھا۔۔۔

وہ اذیت سے ہنستا دوسری بوپل کھولنے لگا۔۔۔

""جاؤ""

مرحا نے بے یقینی سے اسے دیکھا۔۔ جو لہو چھلکاتی نظریں زمین پر گاڑے ہوئے تھا۔۔۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.