اپنے کمرے سے ملحق بالکونی میں بیٹھا وہ سیگریٹ کے کش لگا رہا تھا۔۔۔
سائیں مرمب کا کام جاری ہے،،، اور جو دوسرا سکول ہے اس پر "" ""بھی کام تیزی سے جاری ہے۔۔
اس کے لئے چائے بناتے مؤدب لہجے میں کہا تھا۔۔۔
ایک بات تو بتا راجو،،، ""
""کیسے پتا چلتا ہے کہ انسان کو محبت ہو گی ہے۔۔
""سائیں مجھے کیسے پتا ہو گا۔۔""
وہ سٹپٹاتے ہوئے چائے کا کپ اسے تھما گیا۔ وہ تو پہلے ہی محبت کے معنی بتا کر پچھتا رہا تھا کجا اب احساس محبت سے آشکار کروانا۔۔۔
واہ راجو واہ، خود تو محبت کے امتحان میں کامیاب ہو گیا ہے اور میری "" باری میں نخرے دکھا رہا ہے۔۔ صدقے جاؤں تیرے۔۔۔
ابے سالے ایک بات بتا ،،،، میں کونسا تجھ سے پیپر کے سوال پوچھ رہا ""ہوں جو تو کمینے کتابی کیڑوں کی طرح نا نا کر رہا ہے۔۔
چائے کا کپ واپس میز پر رکھتے طنزیہ انداز میں عزت افزائی کر ڈالی۔۔۔
جبکہ راجو بیچارہ اپنا سا منہ لے کر رہ گیا۔۔۔
""سائیں ،،، وہ۔۔""
اس سے پہلے وہ کچھ بولتا کمرے کا دروازہ بجایا نہیں بلکہ مکمل طور پر پیٹا گیا۔۔۔۔
اس کے اشارے پر راجو دروازہ کھولنے کی غرض سے اندر بڑھ گیا ۔۔۔
""عالیہان""
باپ کی آواز پر وہ حیران ہونا صوفے سے اٹھ کھڑا ہوا۔۔۔
یہ پہلی دفعہ تھا کہ انہوں نے اس کے کمرے کا رخ کیا ہو۔۔
""بابا سائیں خیریت، مجھے بلا لیتے۔""
انکو بگڑے تاثرات کے ساتھ دیکھ کر خلاف معمول ذرا نرمی سے کہا تھا۔۔۔
تمہارے ہی سر پر اس ناہنجار کی ہمدردی کا بھوت سوار تھا،،، کچھ "" ک اندازہ ہے کس طرح وہ اور اس کا مییا یار ہمیں ذلیل کر کے گئے ہیں اس ""دو ٹکے کی جائیداد کیلئے۔۔
تہذیب ،، اور تمیز کو بالائے طاق رکھتے انسانیب سے گرے الفاظ استعمال کیے تھے۔۔۔
""آپ کس کے بارے میں بات کر رہے ہیں ؟""
عالیہان نے نا سمجھی سے انہیں دیکھا تھا۔۔
""اس مرال اعظم کی اور کس کی""
چرتے ہوئے جواب دیا تو عالیہان کے چہرے پر ناسمجھی کی جگہ غصے نے لے لی۔۔
بابا سائیں آپ کی بھانجی ہے وہ اور دوسری بات اس کا شوہر ہے وہ یار "" ""نہیں۔۔
نصپ سرد لہجے میں ان کی ج کرنا وہ نا صرف پاس کھڑے راجو بلکہ اپنے باپ کو بھی حیران کر گیا۔۔۔
""کب آئے وہ اور کیوں آئے، مجھے کیوں نہیں بتایا آپ نے""
ایک ساتھ کی سوال کیے تھے ،، جوابا زوار آفندی نے ہاتھ میں پکڑی فائل اس کی طرف برھائی۔۔
یہ صلہ دیا ہے ہماری پرورش کا،،، ہمارے احسانات کو یوں بے "" ""مول کر گئی ہے جس کے لیے تم مجھے بھاشن دے رہے ہو اس کا مرال کی سائیڈ لینا ابھی تک ہضم نہیں ہوا تھا۔۔۔
""تو ؟""
فائل پڑھ کر آرام سے کہا اور زوار آفندی کو لگا کمرے کی مضبوط چھت ان کے سر پر آ گری ہو۔۔
""دادا سائیں کہاں ہیں ؟""
زوار آفندی کیا جواب دیتے وہ تو ہکا بکا وہیں کھڑے قسمت کی بازی دیکھ رہے تھے۔۔
ان کی طرف سے کوئی جواب نا پا کر وہ خود ہی باہر کی جانب چل دیا۔۔۔
""دادا سائیں کہاں ہیں ؟""
ملازم سے پوچھا ،،،
""کمرے میں""
اس کا جملہ ادھورا چھوڑنا وہ تیز تیز سیڑھیاں ایرنا نیچے کی جانب چل دیا۔۔۔
""یہ کچھ دستخط چاہیے آپ کے دادا سائیں۔۔""
انکو میز پر بیٹھا دیکھ کر بغیر تمہید باندھے جلدی سے کہا تھا۔۔۔ وہ غالباً کوئی کتاب پڑھ رہے تھے۔۔
""کیا ہے یہ ؟""
فائل ہاتھ میں پکڑ کر اچنبھے سے پوچھا۔۔
مرال کو اس کی جائیداد واپس کرنی ہے،،، ""
جو اس کے باپ نے اس کے نام کروائی تھی،،، لیکن ہم اس پر قابض ہیں۔۔
""
فائل دلاور آفندی کے ہاتھ سے چھوٹتے چھوٹتے بچی تھی۔۔ دروازے کی طرف نظر دوڑائی تو زوار آفندی پریشان چہرہ لیے کھڑا تھا۔۔۔
تمہارا دماغ خراب ہے،،، ایسے کیسے منہ اٹھا کر جائیداد دے ""
دیں۔۔ وہ پتا نہیں کہاں اڑا دے اسے،، وہ ناسمجھ ہے تو کیا ہم بھی اس کی ""ضد مان لیں۔۔
بات کو بمشکل سمیٹا تھا ورنہ غصہ انگ انگ سے پھوٹ رہا تھا۔۔
جہاں تک مجھے یاد پڑنا ہے ہم ایک پریس کانفرنس کے ذریعے اس "" سے ہر تعلق ختم کرنے والے تھے،، یہ جانے بغیر کے وہ نا سمجھ ہے۔۔۔
دوسری بات تیبس سال کی ہے وہ،، اٹھارہ سال کا بچہ بھی سمجھدار ہونا ہے،،، اور اس کا شوہر ایک نامور صحافی ہے بے وقوف انسان نہیں جو ""فضول میں جائیداد اڑا دے گا۔۔
ساری دلیلیں نہایت خوبصورتی سے رد کرنا وہ ان دونوں کو آج حیرت سے مارنے کے در پے تھا۔۔۔
اور دادا سائیں، اس کی جائیداد ہے وہ جو بھی کرے ،، ہمیں اس سے "" کیا۔۔۔
""یا میں یہ سمجھوں کہ آپ کی نیب خراب ہو رہی ہے
آخری جملہ ان کے تن پر خنجر کی طرح لگا تھا۔۔۔
""عالیہان"" ان کی دھاڑ کا کوئی خاطر خواہ ایر نہیں ہوا تھا اس پر۔۔
گستاخی معاف لیکن مجھے کسی کا حق کھانا بلکل نہیں پسند،،، اس کی "" جائیداد واپس کریں،،، ہمیں قطعی ضرورت نہیں ہے اس کی،،، اتنا کچھ ہے ہمارے پاس۔۔
""دیوالیہ نہیں نکلے گا اس کی چند ارب کی جائیداد واپس کرنے سے۔۔
قدرت بھی کیسے کیسے رنگ دکھا رہی تھی انہیں،،، زمی خداؤں کی بربادی ان کے پوتے کے ہی ہاتھوں ہو رہی تھی۔۔۔۔
دلاور آفندی نے اس لمبے چوڑے مرد کو دیکھا جو ان کا پونا تھا ،،، اس سے مقابلہ کرنا آسان تھوڑی تھا،،، آج پہلی بار اسے الیکشن لڑوانے پر شدت سے افسوس ہوا تھا۔۔ کمازکم ان کے کام میں دخل اندازی تو نہ کرنا۔۔۔
میز پر پڑے خوبصورت قلم دان میں سے قلم نکالا،،، ہلکا سا یہ قلم منوں وزنی لگ رہا تھا۔۔۔
مرے مرے ہاتھوں سے دستخط کرتے فریباً کل ملا کر پانچ سے چھ ارب مالیت کی جائیداد ،، گھر اور بینک بیلنس اس کے حوالے کر گئے تھے ۔۔
عالیہان ایک لمحے کی ناخیر کیے بغیر وہ فائل لے کر باہر نکلا تھا۔۔۔۔
""راجو گاڑی نکالو،،، کراچی جا رہے ہیں ہم"" ہاتک لگانا وہ کمرے میں بند ہو گیا۔۔۔۔
فریباً بیس منٹ بعد گاڑی کراچی کے راستے پر رواں دواں تھی ۔۔
سنجیدہ تاثرات سے وہ سامنے سڑک کو دیکھنے میں مصروف تھا،، نیلے رنگ کی فائل سامنے ہی بری شان سے پڑی تھی ۔۔۔
م واپس آ کر نجانے کہاں چلا گیا تھا اور مرال گھر میں اکیلی تھی۔۔۔
اتنے عرصے بعد باپ کی موت کا حساب لینے والی تھی ،، م کیلئے محبت کے ساتھ ساتھ عزت بھی بڑھ گی تھی۔۔۔۔
ابھی وہ مرحا سے بات کر رہی تھی،، ان چند دنوں میں مرحا سے خاصی بے تکلفی ہو چکی تھی۔۔۔
جب تک اسے سارے دن کی روداد نہ سناتی کھانا ہضم نہ ہونا۔۔۔
واہ جی برے پر نکل آئے ہیں مرال م کمال کے،،، لگتا ہے "" ""کاٹنے پڑے گی۔۔
سپیکر سے گونجتی آواز پر مرال مسکرا دی۔۔۔ مرحا کے سنجیدہ چہرے کو دیکھ کر اندازہ لگانا واقعی مشکل ہونا کہ وہ اتنی ہنس مکھ اور شرارتی بھی ہو سکتی ہے۔۔۔
""کیا کریں گی نند صاحبہ"" بال کی لب کو انگلی کے گرد لپیٹتے ایک ادا سے کہا تھا۔۔۔
""خالص نندوں کی طرح تم دونوں کے بیچ پھڈا کرواؤں گی۔۔""
جوابا اًسکی شوخ آواز اُبھری۔۔۔
""میں بھی پھر م سے تمہاری جھوٹی شکایتیں لگاؤں گی۔۔""
جس مان سے کہا تھا ،،، اسے خود بھی اندازہ نہ ہوا۔۔۔
اوئے ہوئے،،، آج مجھے ایسا کیوں لگ رہا ہے کہ محبت کی پینگیں "" ""لڑائ جا رہی ہیں۔۔
اس کی شرارت سے بھرپور آواز پر وہ سرخ ہوتی فون کاٹ گی۔۔۔
اپنی بات کا اندازہ ہوا تو بے ساختہ مسکرا دی۔۔۔
ڈور بیل کی آواز پر وہ چونکی۔۔۔
""رضیہ دروازہ کھولیں""
ملازمہ کو آواز دی تھی،،، ""مرال""
مانوس آواز کانوں سے ٹکرائی تو فون چھوٹتے چھوٹتے بچا۔۔
فق رنگت سے لاونج کی طرف بڑھی،،، جہاں وہ شان سے نانگ پر نانگ جمائے صوفے پر براجمان تھا۔۔۔
مرال کے گلے میں گلٹی ابھر کر معدوم ہوئی۔۔ طائرانہ نگاہ اردگرد دوڑائی جہاں راجو بھی اس سے چند قدم کے فاصلے پر کھڑا تھا۔۔۔۔
شدت دل سے اس کے آ جانے کی دعا کی تھی ۔
""چائے پانی کا تو پوچھ لیں مسز م کمال"" اپنے مخصوص لہجے میں کہا تو مرال سٹپٹاتی اندر کی طرف بھاگی۔۔۔
فون اٹھا کر م کا کال ملانی چاہی۔۔ لیکن نمبر بند۔۔۔
مرال کو لگا آج تو وہ گی کام سے۔۔ لیکن پھر م کی نصیحتیں یاد آئ تو ھپٹ چہرے پر پانی کی یین مار کر باہر آئ۔۔ ملازمہ بھی اس کے پیچھے جوس کا گلاس اٹھائے اندر داخل ہوئی۔۔۔
""بری نوازش۔""
آرام سے جوس کا گلاس اٹھا کر منہ کو لگایا۔۔ مرال یرچھی نگاہوں سے صثغ دروازے کو دیکھ رہی تھی،، کہ شاید ابھی م آ جائے۔۔
""راجو وہ فائل پکڑانا۔۔""
جوس کا گلاس میز پر رکھتے راجو کو کہا۔۔۔
تمہاری ساری جائیداد اور جو کچھ بھی پھوپھا نے تمہارے نام کروایا "" ""سب واپس کر دیا ہے۔۔
مرال تو حیرت سے بے ہوش ہوتے ہوتے بچی۔۔۔
یقین مشکل تھا کہ وہ واقعی اسے واپس کر رہا ہے،،، یا پھر کوئی چال چل رہا ہے ۔
شاکی نظروں سے اسے گھورا جو جوس کا گلاس دوبارہ منہ کو لگا چکا تھا۔۔۔
""کیا؟ ؟ اس کے بھی پیسے چائیے کیا ؟""
اسکو گھورنا دیکھ کر جوس کی طرف اشارہ کیا تھا۔۔۔ مرال سٹپٹاتی نفی میں سر ہلا گی۔۔۔
""سب کچھ ہے نا""
فائل کے کاغذات پلٹتے ہوئے دیکھا ،، ہر جگہ دلاور آفندی کے دستخط موجود تھے۔۔۔
""ہاں ان جوس کے پیسوں کے علاؤہ سب کچھ موجود ہے۔""
کوٹ کے بٹن بند کرنا وہ اٹھ کھڑا ہوا۔۔۔
مرال بھی اس کی دیکھا دیکھی اٹھ کھڑی ہوئی۔۔۔
""شکریہ۔۔""
مرونا کہا تھا۔۔۔
""ضرورت نہیں ہے"" آرام سے جواب دیتا وہ باہر کا رخ کر گیا۔۔ جب اندر آتے م سے ٹکڑاتے ٹکڑاتے بچا۔۔۔
م جو پہلے ہی کھلے دروازے پر حیران تھا اس کی موجودگی پر آنکھیں پوری کی پوری کھل گئیں۔۔
نظریں گھما کر مرال کو دیکھنا چاہا تو وہ اس کے پیچھے ہی صحیح سلامت کھڑی تھی۔۔۔
م نے پرسکون سانس فضا کے سپرد کی۔۔۔
""ابے سالے کیسا ہے ؟""
چشمہ آنکھوں سے انارتے بے تکلفی سے کہا۔۔ جوابا م نے اس کے
طرزِ مخاطبت پر ناگواری سے اسے گھورا۔۔۔
یار تو میرا سالا ہے تو سالا ہی بولوں گا نا۔۔۔ چاچا تو کہنے سے رہا۔۔""
""
اس کے بے زار چہرے کو دیکھتے کہا تھا۔۔ لیکن م کے تاثرات میں کوئی فرق نہ آیا۔۔۔
عالیہان چشمہ واپس آنکھوں پر چرھانا جس طرح آیا تھا ویسے ہی نکل
گیا۔۔۔ جاتے جاتے م کو ہلکا سا دھکا دینا نہیں بھولا تھا۔۔۔
م بس دروازے کو گھور کر رہ گیا۔۔۔
""کچھ کیا تو نہیں اس نے"" مرال کے فریب جاتے اسے اپنے ساتھ لگاتے پریشانی سے پوچھا تھا۔۔۔ جوابا ًمرال نفی میں سر ہلاتی فائل اس کی طرف بڑھا گی۔۔
م نے اچنبھے سے ایک نظر اسے اور ایک نظر فائل کو دیکھا۔۔
جوابا ًمرحا کندھے آچکا کر رہ گی۔۔۔
""خیر اچھا ہی ہے شرافت سے دے دی۔۔""
لاونج کی طرف برھتے کہا تھا۔۔۔ مرال بھی خاموشی سے اس کے پیچھے
چل دی۔۔۔ البتہ م کے چہرے پر بے یقینی کے تاثرات ضرور تھے۔۔۔
اگر تم چاہو تو یہ جائیداد ایدھی فاؤیدیشن میں دے دیتے ہیں۔۔ ""
مجھے نہیں لگتا تمہیں اس کی ضرورت ہے،،، تمہاری ضروریات میں پوری کر سکتا ہوں،،، لیکن اگر تم نہیں دینا چاہتی تو بھی تمہاری مرضی ہے ""کیونکہ یہ تمہاری ہے،، تم اس کا جو بھی کرو۔۔
اس کا ہاتھ تھامے مشورہ دیا تھا،،، لیکن ساتھ ساتھ اپنے یقین کا مان بھی دیا تھا کہ اس کی مرضی پر سب کچھ منحصر ہو گا۔۔۔
""نہیں""
آہستہ سے انکار کیا تھا،، م کے تاثرات میں کوئی فرق نہیں پڑا تھا۔۔۔
""جیسے تمہاری مرضی""
اس کے بالوں کو کان کے پیچھے اڑیسٹے اطمینان سے کہا تھا۔۔۔
ایدھی فاؤیدیشن کو روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں امداد ملتی ہیں،،، میرا "" خیال ہے اس سے زیادہ ضرورت گاؤں کے مکینوں کو ہے،، ہمارے گاؤں کے آخر میں ہزاروں جھگیاں ہیں،، اگر ہم وہاں یہ پیسہ لگا دیں تو کیسا رہے گا۔۔۔ ویسے بھی نیک کام کی ابتدا اپنے اردگرد سے ""کرنی چاہیے۔۔۔
آنکھوں میں چمک لیے اس سے پوچھا تھا۔۔۔
م نے مسکراتے ہوئے اسے دیکھا تھا۔۔ اسے اس جگہ کا خیال اسے کیوں نہ آیا جہاں کافی غربب کے مارے گھرانے سردی گرمی میں جھونپڑی میں رہنے پر مجبور تھے۔۔۔
اس کی سوچ پر فخر محسوس ہوا۔۔ یہ لڑکی چہرے کے ساتھ ساتھ دل کی بھی خوبصورت تھی۔۔۔۔
""جیسے تم کہو""
آگے بڑھ کر اس کے ماتھے پر عقیدت اور محبت سے اپنے ہونٹ رکھے تھے۔۔۔ جبکہ مرال کا چہرہ پل بھر میں بدلا۔۔۔ سٹپٹاتے ہوئے وہ رخ موڑ گی۔۔
""اگر آپ کو برا نہ لگے تو مجھے میٹھی کافی بنا کر دے سکتی ہیں۔۔""
اس کے چہرے پر بکھرے اپنی فربب کے رنگوں کو دیکھتے دلفریب لہجے میں کہا تھا۔۔
ساتھ ہی ساتھ پچھلی دفعہ کا حوالا بھی دے ڈالا۔۔۔
مرال کھسیانی ہنسی ہنس دی۔۔۔
اس کے ہاتھ سے اپنا ہاتھ نکالتی وہ کچن کا رخ کر گی۔۔۔
جبکہ م مسکراتے ہوئے فائل اٹھا گئیا،،، یقین نہیں آ رہا تھا کہ وہ اتنی جلدی مان جائیں گی۔۔۔
لیکن جو بھی تھا،، اب مرال کی جائیداد اسے مل چکی تھی تو وہ جلد ہی مرال کے کہنے کے مطابق وہاں چھوٹی سی کالونی بنوانے کا ارادہ رکھ تھا۔۔
صوفے سے اٹھتا وہ اس کے پیچھے کچن میں چلا گیا مبادا آج بھی نمکین کافی نہ بنا ڈالے وہ۔۔
تمہاری عزت کرنا ہوں میں۔۔""
""تم چاہے مانو یا نا۔۔
اس کے چہرے کو اپنی آنکھوں کے ذریعے دل میں انارتے روٹھے بچے کی مانند کہا تھا۔۔
مرحا نے کاغذوں کے انبار سے سر اٹھا کر اسے گھورا جو کافی پیتے ہوئے اس زچ کر رہا تھا۔۔
""بری نوازش۔۔""
جلے کٹے انداز میں کہتی وہ واپس کاغذوں پر جھک گی۔۔
میں واقعی عزت کرنا ہوں یار،،، اب کیا تمہیں باجی بولوں تو یقین "" ""آئے گا۔۔
اپنی سوچ پر خود ہی توبہ کی تھی۔۔۔
مرحا نے دوبارہ نظریں اٹھا کر اسے دیکھا جو اسے ہی دیکھ رہا تھا۔۔۔
عزت کرنے کا مطلب یہ نہیں ہونا کہ صرف اپنے من پسند انسان "" کے ساتھ تمیز سے پیش آیا جائے۔۔۔
عزت کا مطلب ہونا ہے کہ ہر عورت سے تمیز سے بات کی جائے،،، اس کے بارے میں الٹے سیدھے الفاظ سے گریر کیا جائے۔۔
عورتوں کو ان کا حق دیا جائے،، ان کے ساتھ بدزبانی نہ کیا جائے۔۔
""یہ ہوتی ہے عزت۔۔
اسکو دیکھتے باور کروایا تھا۔۔
""کرنا تو ہوں یہ سب تمہارے ساتھ""
چرتے ہوئے کہا تھا،، سامنے بیٹھی یہ لڑکی اس کی کوئی بات مان لے سوال ہی پیدا نہیں ہونا تھا۔۔۔
""صرف میرے پر نہیں سب پر یہ فارمولا آزماؤ تو مانو۔۔""
اپنی جگہ چھوڑتے اس کے فریب آئ،، اور دونوں ہاتھ باندھتے چیلنج کیا تھا۔۔۔
یار یہ تھوڑا مشکل ہے۔۔ اس حاجن عرف سبز چریل کو عزت "" نہیں دے سکتا،، نہ مرال کو،، نہ وہ میری امیریکن چپکو دوست کو۔
نا میری کلاس فیلو ماہم کو،، نا ہماری ملازم راشدہ کو۔۔ اور ہاں ایک میری رشتہ دار رانیہ ہے،، پوری کی پوری میک اپ کی دکان ہے اسے تو بلکل بھی نہیں دے سکتا ،، اس کا تو بس چلے میری گود میں ہی ڈیرہ ڈال لے۔۔۔
""باقیوں کی خاطر چلو دل برا کر سکتا ہوں۔
سر کھجاتے پہلے بے زاری اور آخر میں احسان کرنے والے انداز میں کہا تھا ۔۔۔ مرحا نے اسے دیکھتے نفی میں سر ہلایا۔۔
""پھر تمہارا کچھ نہیں ہو سکتا۔۔""
اسے کہتے وہ واپس اپنی جگہ پر جا بیٹھی،،۔ عالیہان اسے شکایتی نظروں سے گھور کر رہ گیا جو اس سے بقول عالیہان کے ہر الٹا سیدھا کام کرواتی تھی۔۔
گاڑی کی پشت سے ٹیک لگائے وہ آنکھیں موندے اس کے بارے میں ,, سوچ رہا تھا۔۔ بے ساختہ ہونٹ مسکرانے کے سے انداز میں ڈھلے تمہاری باتوں کا آہستہ آہستہ ایر ہو رہا ہے مجھ پر،،، اس مرال سے "" ک اتنی تمیز سے بات کی میں نے،، تم دیکھتی تو بے ہوش ہو جاتی،،، اور اس کا حق بھی دلوا دیا۔۔
تم واقعی جادوگرنی ہو،، خودبخود اپنی ہر بات منوا لیتی ہو۔ بغیر کسی زور ""زبردستی کے۔۔ جادوگرنی۔۔
مسکراتے ہوئے آنکھیں موندے اس کے عکس سے مخاطب تھا۔۔۔
'ایک نیا نام بھی دے ڈالا تھا اسے ' جادوگرنی چہرے پر اتنے برے واقعے کے بعد بھی سکون تھا۔۔۔ وہ مرال جسے وہ جوتے کی نوک پر رکھ تھا آج اس کیلئے باپ دادا کے خلاف سینہ چوڑا کر کے کھڑا ہو گیا تھا۔۔۔ حیرت کی بات تھی۔۔
سائیں آپ پوچھ رہے تھے نا کہ کیسے پتا چلتا ہے کہ محبت ہوئ ہے یا "" …نہیں تو مجھے لگ گیا ہے پتا،،، آپکو ان ( مرحا کمال ) سے محبت ہو گی ہے۔۔
""
اسکو بے وجہ مسکراتے دیکھ کر راجو نے بے دھڑک کہا تھا۔۔۔ عالیہان نے آنکھیں کھول کر بے یقینی سے اسے دیکھا ،،، جیسے تصدیق کرنا چاہ رہا ہوں۔۔ راجو اسکو عزت سے دیکھتے سر ہلا گیا۔۔۔ اور عالیہان آفندی کو لگا اس نے مرحا کمال سے محبت کر کے دنیا فتح کر لی ہو۔۔
مجھے بھی یہی لگتا ہے راجو،،، زن مریدی محبت کی نسانی ہوتی "" ""ہے۔۔
آنکھ مارتے کہا تو راجو نے مسکراہٹ چھپائ۔۔ جانتا تھا کہ وہ مرحا کمال کی باتیں ماننے کی طرف اشارہ کر رہا تھا۔۔
اور مجھ جیسا کمینہ عورتوں سے عزت سے بات کر رہا تھا ،،، یہ محبت "" ""کا نشہ کچھ زیادہ ہی سر چرھ کر نہیں بول رہا ۔
خود کو کمینہ کہ کر خود ہی قہقہہ لگا گیا۔۔ آخر میں اس سے نائید چاہی تھی۔۔ راجو بمشکل اثبات میں سر ہلا گیا۔۔ ورنہ اس کا خود کو کمینہ کہنے والی بات پر وہ بلکل نائید نہیں کرنا چاہتا تھا۔۔۔
وہ پیے بغیر بھی نشے میں لگ رہا تھا،، مرحا کمال کی محبت کا نشہ واقعی میر علیہان آفندی کے سر چرھ کر بول رہا تھا۔۔۔
اس کے چہرے پر نا ختم ہونے والی مسکراہٹ اپنا ڈیرہ جما گی۔۔ سڑک پر چلتی گاڑیوں کو دیکھتے ہوئے وہ بلاوجہ مسکرا رہا تھا۔۔
سوچوں کا مرکر صرف اور صرف مرحا کمال تھی۔۔۔۔
ان چند دنوں میں اگر یہ کہا جائے کہ مرحا کمال کی فربت نے اسے بدل دیا تھا تو کچھ غلط نہ ہوگا۔۔۔
رات ہر سو اپنے پر پھیلائے ہوئے تھی،، چودھویں کا چاند پوری آب و ناب سے آسمان کے بیچ و بیچ شان سے جلوہ افروز تھا۔۔
دور کہیں گیدڑوں کی آوازیں پرسکون ماحول میں اشتعال برپا کرنے کیلئے کافی تھیں ۔۔۔
ایسے میں بالکونی میں موجود صوفے پر وہ رات کے ایک بجے لیپ ناپ کی سکرین پر نظریں جمائے ہوئے تھا۔۔۔
حد ہے۔۔ یہ گوگل بھی عین موقع پر دھوکا دے جانا ہے۔۔ سالا ہر "" کسی کو کونے کھدروں سے معلومات ڈھونڈ کر دیتا ہے اور مجھے اتنی اہم ""معلومات دیتے ہوئے اسے کمینگی سوجھ رہی ہے۔۔
ایک گھنٹے کی محنت کے بعد غصے سے لیپ ناپ کی لڈ گرائ تھی۔۔۔
کچھ سوچ کر گہری سانس کھینچی اور لیپ ناپ کو تنبیہی نظروں سے دیکھتے کی پیڈ پر انگلیاں چلانے لگا۔۔۔
"" How to propose a girl ? "" سرچ بار میں جلدی سے نایپ کرتے جمائ روکی۔۔
چند لمحوں میں سکرین پر مختلف ویب سائٹس نمودار ہوئیں۔۔۔ ایک
ایک کو توجہ اور بے زاری سے ملے جلے جذبات لیے دیکھا ۔۔۔
گوگل کے بچے آئیبد تجھ سے میں نے کچھ پوچھ لیا تو میرا نام بھی میر "" عالیہان آفندی نہیں۔
""چل پتر اب خود ہی کوئی جگاڑ کرنا پڑے گا۔۔
شیو زدہ گال کھجاتے لیپ ناپ سامنے پڑے میز پر پٹخا تھا۔۔۔۔
رات کی ناریکی میں وہ بری طرح ٹہلتا سوچوں کے گھوڑے دوڑا رہا تھا۔۔۔
کچھ سمجھ نہ آئ تو جھنجھلاتے ہوئے کمرے کا رخ کیا۔۔
سائیڈ دراز سے مخملی ڈبی نکالتے لب بے ساختہ پھیلے تھے۔۔ دلکشی سے
مسکراتے پہلی والی بات کا ایر زائل ہو رہا تھا۔۔۔
آہستگی سے ڈبی کھولی تو وسط میں جگمگاتی انگوٹھی مسکراہٹ گہری کر
گی۔۔۔
"" See you tomorrow lady…… ""
آنکھوں کے سامنے اس کا عکس لہرایا تو بے اختیار مسکراتے ڈبی بند کر کے واپس رکھی تھی۔۔ اور خود گرنے کے سے انداز میں بیڈ پر لیبا تھا۔۔۔
نیند آنکھوں سے کوسوں دور تھی،،، وہ کی لمحے جاگتی آنکھوں سے خواب دیکھتا رہا تھا۔۔۔ جاگتی آنکھوں کے خواب کب بند آنکھوں میں منتقل ہوئے اسے خود بھی اندازہ نہ ہوا۔۔۔۔
رات کی ناریکی میں وہ چھت پر موجود نارے گننے میں مگن تھی۔۔۔
سامنے ہی چند کاغذات پڑے تھے اور لیپ ناپ کی سکرین بھی روشن تھی۔۔۔
""تمہارا لیپ ناپ مل سکتا ہے۔ ؟""
عجلت میں پوچھا تھا ساتھ ساتھ اپنے لیپ ناپ پر انگلیاں چلاتی کوئی جگاڑ کر رہی تھی۔۔۔
ہ مم ""م لے لو""
سکول کی بجائے چونکہ کالج بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا لہذا مصروفیت حد سے بڑھ چکی تھی۔۔۔
نئے طریقے سے نقشے کے ڈیرائن بنانا آسان نہ تھا وہ بھی یب جب فریباً آدھی عمارت تعمیر ہو چکی ہو۔۔۔
اپنا لیپ ناپ بند کر کے اس کے لیپ ناپ پر کچھ سرچ کرنے لگی۔۔۔
تھوڑی دیر تک وہ اٹھ کر کہیں گیا تو مرحا کے ہاتھ کپکپائے۔۔۔ ایک نظر اردگرد ڈالتے دوپٹے میں چھپی یو ایس بی نکالی اور سارا ڈیٹا کاپی کرنے لگی۔۔
اس دوران نجانے کیوں بری طرح گواہ بھی ہو رہی تھی۔۔ سکھ کا سانس تو یب آیا جب فائلز مکمل طور پر کاپی ہوئیں۔۔۔
جلدی سے دوبارہ گوگل کھولا اور یو ایس بی واپس دوپٹے کی اوٹ میں چھپائ تھی۔۔
توقع کے عین مطابق الیکشن میں بری طرح دھاندلی کی گی تھی ۔۔۔
کچھ ویدیوز جو شاید اس نے اس لیے سنبھال کر رکھی تھیں کہ اگر وہ اسے بلیک میل کرنے کی کوشش کریں تو یہ جوابی وار کر سکے۔۔
کچھ الیکشن کمیشن کے ممبران کے نام اور معلومات بھی تھی جس کے ساتھ ملکر شفاف انتخابات کو دھاندلی زدہ بنایا گیا تھا۔۔۔
مرحا وہ منظر یاد کرتے سر جھٹکتی واپس چارپائی پر آ بیٹھی۔۔
اصلی کاغذات کے ساتھ ساتھ فوٹو کاپیاں بھی تھیں۔۔
نجانے اسے کیا سوجھی کہ بینک سٹیٹمنٹ کے کی ٹکڑے کر ڈالے۔۔۔
اور ہوا میں اچھال دیے۔۔ چھوٹے چھوٹے ٹکڑے منہ پر آ گرے لیکن اس کے تاثرات ہنوز سنجیدہ تھے۔۔۔
لیکن آج خدا کی قسم کھاتی ہوں میر عالیہان آفندی ،،، میں تمہیں "" برباد کر دوں گی۔۔۔۔
اور قیمت پوچھ رہے تھے نہ میری، تو سنو تمہاری بربادی،،، تمہیں تمہارے انجام تک پہنچانا ہی میری اصل قیمت ہو گی۔۔۔
""منتظر رہنا میرے۔۔۔۔۔
لیپ ناپ سے ملنے والی معلومات کا بھی یہی حشر کیا تھا۔۔۔ کانوں میں ہنوز اپنے الفاظ گونج رہے تھے اور وہ بے نایر چہرہ لیے بیٹھی تھی۔۔۔
تمہاری بربادی اب محض میری انا کا مسئلہ ہے۔۔۔ اور مرحا کمال ""
کسی بھی چیز کو انا کا مسئلہ نہیں بنایا کرتی۔۔۔
تمہیں برباد کرنے سے یہ جو صدیوں بعد یہاں ترقیاتی کاموں کا آغاز ہوا ہے نا یہ سب رک جائے گا۔۔۔ خسارا پھر گاؤں کے لوگوں کے حصے میں آئے گا۔۔۔ ان کی خاطر تم سے ٹکڑ لی تھی نہ ان کی خاطر ہی اپنی قسم ""توڑتی ہوں۔۔۔