م نے سر جھٹکا،،، جبکہ مرال نے پھٹی نگاہوں سے سامنے دیکھا تھا،،، چہرے پر مذاق کی رمق تک نہ تھی۔۔۔ وہ تو مکر گی تھی،، اصولاً ان کا بھی مکرنا بببا تھا،،، تو وہ کیوں ایفائے عہد کر رہے تھے۔۔۔
ہئہہہہ۔۔۔۔ یہ تو مکر گی تھی ،،،""
لیکن وہ کیا ہے نا کہ میں اس کی طرح دغا باز نہیں ہوں۔۔۔۔
جس دن اس کی بردلی ختم ہو گی،،، اور یہ اپنے حق کیلئے لڑ سکے گی،،، اس دن م کمال پوری دنیا کے سامنے اس سے شادی کرے گا۔۔۔۔
""اور اپنا وعدہ پورا کر دے گا۔۔۔۔
م نے کندھے اچکاتے آرام سے کہا تھا۔۔۔۔۔
میں نہیں ہوں مضبوط،،، تم کر لو کسی بہادر لڑکی سے شادی،،، "" میرے پیچھے کیوں پڑ گئے ہو ۔۔۔
""دے دی گواہی،،، اب جانے دو۔۔۔
وہ چلائ تھی،،، ۔ اپنی تضحیک محسوس ہو رہی تھی۔۔۔۔
دونوں بہن بھائیوں کو اندازہ نہ ہوا کے سامنے کھڑی لڑکی بے وقوف تھی یا پاگل۔۔۔۔ ۔
""کہاں جاؤ گی۔ ؟""
م نے لب بھینچے اس سے پوچھا تھا۔۔۔۔
""جہنم میں"" وہ چر کر بولی تھی۔۔۔۔
فکر نہ کرو،،، مجھ سے شادی کے بعد ہر جگہ جہنم ہی لگے گی۔۔۔۔""
شام کو نکاح ہو گا اور کل سے تم صرف میری اسسٹنٹ کے طور پر کام کرو گی۔۔۔۔
اور جب تم ایک مضبوط کردار بن کر ابھری یب آگے کا سوچا جا سکتا ہے۔۔۔۔ یب تک خود کو میری بیوی سمجھنے کی غلطی مت کرنا۔۔۔
Advance welcome to my life and the world of media… ""
مرحا مبہم سا مسکرا دی۔۔۔۔
وہ جا چکا تھا لیکن مرال ابھی بھی ہونقوں کی طرح دروازے کو دیکھ رہی تھی۔۔۔۔۔
کیا یہ اس کی سزا تھی۔۔۔ اتنی معمولی۔۔۔۔
دغا بازی کی اتنی چھوٹی سزا کیسے ہو سکتی ہے۔
اسے یقین نہ آیا۔۔۔۔۔۔
وہ کب اس کی ماں سے ملی،،، انہوں نے اس سے کیا کہا،،، اور مرال نے کیا جواب دیا،،، اسے کچھ یاد نہیں تھا۔۔۔۔
ہوش تو یب آیا جب وہ مرحا کا لایا ہوا جوڑا پہن کر نکاح کیلئے تیار ہوئی تھی۔۔۔
""سنو""
مرحا کو پکارا تھا،،، وہ مر کر اس تک آئ۔۔۔
""فون چاہیے مجھے""
انگلیاں چبحاتے مدعا بیان کیا۔۔،،، اس سے پہلے وجہ بھی بتاتی مرحا اس کے ہاتھ میں فون تھماتی باہر نکل گی۔۔۔۔
ایک نظر بند دروازے کو دیکھ کر نمبر ملایا۔۔۔
لیکن شاید فون بند تھا۔۔۔۔
اس سے پہلے اس کی آنکھیں چھلکتی ،،،، نکاح خواں کمرے میں آیا۔۔۔۔۔
اور مرال اعظم کو چند لمحے لگے تھے مرال م کمال بننے میں۔۔۔۔۔
دل میں خوف اور کی اندیشے جاگے لیکن مرحا اور اس کی ماں کا مسکرانا چہرہ دیکھ کر دل میں تھوڑا سا سکون ایرا۔۔۔۔
نکاح کے بعد اس نے م کمال کو نہیں دیکھا تھا مرحا بھی تھوڑی دیر بعد کہیں جا چکی تھی۔۔۔
گھر میں صرف وہ اور م کی ماں باقی تھے۔۔
ایک نئے رشتے میں بندھ چکی تھی،،، ایک نئی زندگی کا آغاز تھا۔۔۔
اور کوئی احساس نہیں تھا سوائے تحفظ کے احساس کے۔۔۔
اطمینان تھا دل میں۔۔۔ کہ وہ محفوظ ہے۔۔۔۔
اسے اپنے کیے پر کوئی پچھتاوا نہیں تھا،،، وہ کیسے اپنی بے بس ماں کی کردار کشی سہہ سکتی تھی ۔۔۔
وہ کیسے اس وقت ایک انجان آدمی کا ساتھ دیتی،،، جبکہ اس کا کردار ایک سوالیہ نسان بنا ہوا تھا۔۔۔۔۔
ہاں لیکن اسے شکوہ تھا،،، اپنے گھر والوں سے،،، جنہوں نے اس کے چھوٹے سے جھوٹ پر اسے کسی کے ساتھ بھیجا دیا۔۔۔۔
لیکن شاید یہ مرال کی خوقسمتی تھی کہ وہ محفوظ ہاتھوں میں آئ تھی۔۔۔۔۔
دنیا میں اچھے لوگ بھی ہوتے ہیں ،،، سیاسی کی دنیا سے تعلق ہونے کی وجہ سے اسے بات کا یقین نہیں تھا،،،، لیکن اب ہو گیا تھا،،، م کی ماں کا دوستانہ رویہ دیکھ کر اپنی ماں یاد آئ تھی ۔۔۔۔
وہ اگر خوش نہیں تھی تو ناخوش بھی نہیں تھی،،، ہاں لیکن پرسکون تھی۔۔۔۔۔
وہ دونوں گھر پر نہیں تھے جبکہ فوزیہ م سو چکی تھیں۔۔۔۔
وہ کمرے سے نکل کر فلیٹ کو دیکھنے لگی،،، دل میں استحقاق تھا کہ اب یہ گھر اس کا تھا۔۔۔
ک ایک ایک چیز دیکھتی وہ ہلکا سا مسکرا دی۔۔۔۔
صنغچپ مرحا اور م اس وقت یل کے مالک کے گھر بیٹھے تھے۔۔۔۔
""آئیے ڈنر کرتے ہیں"" تھوڑی دیر بات چبب کے بعد ڈنر لگنے پر حسان بولا۔۔۔
ارے حسان صاحب ۔۔۔۔""
ڈنر بھی کر لیتے ہیں،،، ہم پہلی بار آپ کے گھر آئے ہیں،،، خالی ہاتھ کیسے آ سکت تھے،،، ٹم اس لیے ہماری طرف سے یہ چھونا سا تحفہ ہے ۔۔۔۔
""قبول کیح ینے۔۔
مرحا نے ہاتھ میں پکڑا لفافہ اس کی طرف بڑھایا جسے حسان نے بخوشی قبول کر لیا۔۔۔۔
""ابھی کھول کر دیکھیں نا حسان صاحب۔۔۔""
مرحا چہرے پر معصومیت طاری کرتے ہوئے بولی جبکہ م مسکراہٹ چھپانے کی خاطر رخ موڑ گیا۔۔۔۔
""یی،،،، یہ ،،، کیا ہے ؟""
پگیپس دونوں کے ریرن لیٹر حسان کے سر پر بم بن کر گرے تھے۔۔۔
دونوں کے سنجیدہ چہروں پر مذاق کا شائبہ تک نہ تھا۔۔۔۔۔ یہ دونوں ہی تو چینل کی ریٹنگ کا ذریعہ تھے اور اب دنوں کا ایک ساتھ چینل چھوڑ کر جانا ان کے چینل کیلئے شدید نقصان دہ ثابت ہونے والا تھا۔۔۔۔۔ حسان کا تو آنے والے حالات دیکھ کر ہی دل بیٹھ رہا تھا۔۔۔
ان کا تو دیوالیہ ہی نکل جانا تھا۔۔۔
وہ کیا ہے نا حسان صاحب میری حراسب کے دوران میں منتظر تھا "" کہ کب یہ چینل میری ڈھال بنے گا،،، کب میرے کیس میں مجھے اخلاقی معاویب دے گا۔۔۔ کب میرے خلاف ہونے والی سازشوں پر چپ کا روزہ توڑے گا۔۔۔۔۔
لیکن انتظار انتظار ہی رہا۔۔۔۔
اب میں گدھا تھوڑی ہوں اور نہ ہی ٹی آر پی مشین جو آپکے چینل کو شہرت کی بلندیوں تک پہنچاؤں۔
ویسے بھی سنا ہو گا آپ نےکہ ۔ مومن ایک سوراخ سے دو بار نہیں ڈسا جا سکتا۔۔۔۔۔
لہذا ایک دفعہ یہ چینل مجھے ذلالی کی گہرائیوں میں پھینک چکا ہے۔۔۔۔ دوبارہ بے وقوف نہیں بنوں گا۔۔۔۔
سٹعلی اور مرحا نے افی ہکیوں دیا تو یہ آپ غوری صاحب سے پوچھ جیۓ ""گا۔۔۔۔ بتا دے گا آپ کو اچھے سے۔۔۔۔
نانگ پر نانگ جمائے وہ مغرور لہجے میں بولا۔۔۔۔
حسان کا تو مانو دل ہی بند ہونے کا تھا۔۔۔ ان دونوں کی موجودگی سے چینل دن دگنی اور رات چگپی ترقی کر رہا تھا اور اب۔۔۔۔۔۔۔
تو ڈنر پھر کبھی کریں گے ۔۔۔۔۔""
ویسے بھی ہمارے باپ کے چند اصولوں میں سے ایک اصول یہ بھی تھا کہ اپنے سے برے عہدیدار کے گھر کبھی دعوت پر مت جانا ،،، کیونکہ وہ جب بھی تمہیں اپنے گھر بلائے گا کوئی نہ کوئی غرض چھپی ہو گی۔۔۔۔
اب تو ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے آپکے چینل سے تو جب بھی آپ ڈنر ""کیلئے بلائیں گی۔ ضرور آئیں گے،،، ابھی کیلئے معذرت مرحا صوفے سے اٹھتی ہوئ دل جلانے والے انداز میں بولی۔۔۔ م بھی کوٹ جھاڑنا آٹھ کھڑا ہوا۔۔۔۔۔
حسان تو بے یقین سا کھڑا تھا۔۔۔۔ راتوں رات اتنی بری ناکامی اور اتنا برا نقصان اس نے سوچا تک نہیں تھا ۔۔
کل صبح تک یقیناً اس کے چینل کو بڑا دھچکا لگ چکا ہو گا جب ان دونوں بہن بھائیوں کے استعفے کی خبر اگ کی طرح پھیلے گی۔۔۔۔۔
وہ دونوں جا چکے تھے،، لیکن حسان ابھی بھی اپنی بربادی پر ساکت کھڑا تھا۔۔۔۔۔
""یہیں گاڑی میں رکو تم۔۔۔""
گاڑی جونہی فلیٹ کے سامنے رکی مرحا فورا بولی۔۔۔۔
""اب کیا ہوا ہے؟""
وہ چرتے ہوئے بولا تھا،،، ایک تکان ذدہ دن کے بعد آرام کرنا چاہتا تھا۔۔۔۔
میں مرال کو نیچے بھیج رہی ہوں،،، اسے شاپنگ کروا دو،،، کپڑے "" نہیں ہیں اس کے پاس۔۔۔اب رات کا بہانہ مت کرنا کیونکہ ابھی صرف دس بجے ہیں ،، اور کراچی جیسے شہر میں اس وقت دن کا سا سماں ہونا ""ہے۔۔۔
اس کے لب کھلتے دیکھ کر مرحا فورا سے بولی تھی مبادا وہ کوئی بہانہ کر کے انکار نہ کر دے۔۔۔
""یہ اتنا ضروری کام نہیں ہے جو میں نیند برباد کر دوں"" مرحا اس کی بات کو نظرانداز کرتی سر جھٹکتی فورا اندر کی طرف بھاگی تھی۔۔۔
اور م جھنجھلانا ہوا سبب سے ٹیک لگا گیا۔۔۔۔ آنکھیں مسل کر نیند
بھگانے کی ناکام کوشش کی تھی۔۔۔۔
کل مرحا اور اماں واپس گاؤں جا رہے تھے،،، کیونکہ شہر میں رہنا ابھی مرحا کیلئے مناسب نہیں تھا۔۔۔۔ الیکشن سر پر تھے اور مرحا کو ڈھیروں کام کرنے تھے۔۔۔۔
فریباً بیس منٹ بعد چادر سر پر لیے وہ فلیٹ سے نکلتی نظر آئی تھی۔۔۔۔
دوپٹے سے چہرہ ڈھکا ہوا تھا البتہ سرمئ آنکھیں رات کے اس پہر خوف کا ک شکار تھیں۔۔۔۔ ادھر ادھر دیکھتی وہ گاڑی کی طرف بڑھی ۔۔
پردے کو اپنے خوف چھپانے کا ذریعہ نہیں بنانا چاہیے۔۔۔ یہ "" عورت کی خوبصورتی ہے اسے عورت کی خوبصورتی ہی رہنا چاہیے۔۔۔
""
گاڑی سے نکلنے ہوئے اس کی چادر کو سر پر ٹھیک سے ڈالا تھا ،،، چادر کی درستگی سے وہ جو پہلے خوفزدہ سی عورت لگ رہی تھی ،،، اب پروقار لگ رہی تھی۔۔۔
جبکہ وہ اس کی اچانک آمد پر دل تھام کر رہ گئی۔۔۔۔
شاکی نظروں سے اسے گھورا جو جینز شرٹ میں اس کیلئے دروازہ کھولے کھڑا تھا۔۔۔۔۔ ہلکی سبز آنکھوں میں نیند کا خمار تھا۔۔۔ وہ پہلی دفعہ اسے بغور دیکھ رہی تھی ۔۔۔۔
مرحا کی آنکھوں کا رنگ زیادہ خوبصورت تھا لیکن سامنے والے کے چہرے پر ہلکی سبز آنکھیں غضب ڈھا رہی تھی۔۔۔، اس کا تفصیلی جائزہ لیتی وہ بنا کوئی جواب دیے گاڑی میں بیٹھ گی تھی۔۔۔
مرحا سے وہ جتنی بحث کر چکی تھی ،،، اب مزید بحث کی ہمت باقی نہیں تھی۔۔۔۔
""فون سن کر آ رہا ہوں،،، انتظار کرو یب تک"" اس کی طرف کا دروازہ بند کرتے وہ ذرا دور جا کھڑا ہوا ۔۔۔
عجیب آدمی ہے ،،، لڑکی سے دھوکا کھانے کے بعد ایسے آرام سے "" ""بات کر رہا ہے جیسے کچھ ہوا ہی نہیں اس کا نرم لہجہ ہضم نہیں ہوا تھا۔۔۔۔ شاید رہائ کی خوشی میں وہ سب کے ساتھ ہی اچھے سے بات کر رہا تھا۔۔۔۔
صنغبی لیکن جو بھی تھا مرال م کمال کو تو اس کے مارنے ینے والے جنونی انداز کا انتظار تھا۔۔۔۔۔
""کچھ کہا تم نے""
اسے اندازہ ہی نہ ہوا وہ کب فون سن کر واپس گاڑی میں آ کر بیٹھا ۔۔۔
""نہیں""
نفسی اپنے حواس قائم رکھتی وہ جلدی سے بولی،، مبادا وہ وہیں س نہ شروع کر دے۔۔۔
ویسے آپس کی بات ہے مجھے سخت زہر لگتے ہیں وہ نا مرد جو شادی کر "" کے اپنی مردانگی کا رعب جھاڑتے ہیں،،، نکاح جیسے مقدس رشتے کی آڑ میں پرانی دشمنیاں اور بدلے نکالتے ہیں۔۔۔۔
بندہ پوچھے جب اتنا ہی غصہ ہے تو شادی کی کونسی آگ لگی ہوئی تھی۔
بدلے لو،،، پالو دشمنیاں کس نے روکا ہے،،، لیکن نکاح کو بیچ میں گ ھسیٹنے کی کیا ضرورت ہے۔۔۔۔
""تمہارا کیا خیال ہے ؟
اپنی بات مکمل کر کے اس سے پوچھا تھا ،،، جو منہ کھولے اس دیکھ رہی تھی۔۔۔۔
یعنی وہ نا صرف سن چکا تھا بلکہ اچھا خاصا لیکچر بھی دے گیا۔۔۔۔۔
""مجھے کیا پتا""
آنکھیں گھما کر بولتی وہ کھڑکی کی طرف رخ کر گی ۔۔ جبکہ م اس کا انداز دیکھ کر رہ گیا۔۔۔۔
کل رات تک رونا دھونا ختم نہیں ہو رہا تھا اور اب۔۔۔
وہ سر ھبکیا گاڑی کی رفتار بڑھا گیا۔۔۔۔۔
الیکشن میں صرف دو دن باقی تھے۔۔۔۔
جبکہ انتخابی مہم ختم ہونے میں محض ایک دن۔۔۔
دونوں مخالف پارٹیاں زور و شور سے الیکشن مہم چلا رہی تھیں۔۔۔۔
گاؤں میں دلاور آفندی کی خاصے بدنام ہو چکے تھے ،، لوگ ایک ہفتے کے اندر اندر نجانے کیسے ان سے شدید بدظن ہو چکے تھے،،، لیکن عالیہان آفندی کے کان پر جوں تک نہیں رین تھی،،، وہ مطمئن تھا۔۔۔۔ جیسے یقین تھا کہ الیکشن وہی جیتے گا۔۔۔۔
دوسری طرف اس نے اپنے کی منجری مرال کی تلاش میں چھوڑے لیکن جب ملازموں سے معلوم ہوا کہ وہ ایک صحافی کے ساتھ جا چکی ہے تو اس معاملے سے ہاتھ کھینچ لیا۔۔۔۔
الیکشن کے دنوں میں صحافی سے الجھنا اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارنے کے برابر تھا۔۔۔۔۔
ہاں لیکن وہ اطمینان کرنا چاہتا تھا کہ وہ کس حال میں ہے، صرف اس رشتے کے ناطے جو ان کے بیچ تھا۔۔۔ کرن ہونے کے ناطے،،،، وہ ظالم اور مغرور تھا لیکن بے حس نہیں تھا اور نہ ہی سفاک۔۔۔۔۔
""راجو اس لڑکی کو بلا کر لاؤ،،، بولو حویلی سے بلاوا آیا ہے""
عالیہان کچھ سوچتا بولا۔۔۔۔
""سائیں وہ مرال بی بی کی دوست""
راجو پل بھر میں سمجھ گیا تھا۔۔۔۔
""ہاں وہی""
پورے دو گھں بعد ملازم کی آواز پر وہ نیچے گیا جہاں وہ چہرے پر بارہ بجائے نہایت بگڑے تاثرات لیے بیٹھی تھی۔۔۔۔۔
, بلاوا آیا تھا حویلی سے،"" ""خیریت
مرحا کمال کا تو غصہ سوا نیزے پر تھا۔۔۔۔ ابھی تھوڑی دیر پہلے ہی وہ گھر پہنچی تھی آرام کرنا چاہتی تھی لیکن حویلی سے بلاوا آ چکا تھا۔۔۔
اوپر سے الیکشن میں بھی محض دو دن باقی تھے اور اسے عالیہان کے خلاف مزید مواد اکٹھا کرنا تھا ،، لیکن حویلی سے آیا بلاوا اس کیلئے وقت کا ضیاع ثابت ہوا تھا۔۔۔۔
""مرال کہاں ہے؟""
اس کی کالی آنکھوں میں آنکھیں گاڑتے سرد لہجے میں پوچھا تھا۔۔۔۔
مرحا نے بمشکل تھوک نگلی،،، خوف سے نہیں بلکہ اپنی آنکھوں میں گرتی اس کی کھوجتی نگاہوں سے ۔۔
""اپنے گھر ہو گی۔۔""
نہ جھوٹ بولا تھا نہ سچ۔۔۔۔
وہ واقعی اپنے گھر تھی،،، کیونکہ شادی کے بعد تو شوہر کا گھر ہی اپنا گھر ہونا ہے،،، لیکن یہ اس نے جس انداز میں کہا تھا ،،، مطلب صاف تھا کہ وہ غلط بیانی کر رہی ہے۔۔۔۔
اگر اپنے گھر ہوتی تو مجھے کونسا پاگل کتے نے کانا ہے جو تمہیں "" دعوت نامہ بھیجتا۔
""۔۔
غصے سے کہتا وہ پاس پڑے صوفے پر بیٹھا تھا ۔۔۔۔۔
""اب میں جاؤں۔۔""
اس کے پاس واقعی وقت نہیں تھا۔۔۔۔
جبکہ اس کا مغرور انداز ایک بار پھر عالیہان آفندی کو شش و پنج میں مبتلا کر گیا۔۔۔۔
لیکن اس کی کالی آنکھیں جیسے شک میں ڈال دیتی تھیں۔۔۔۔
طرزِ مخاطب تقریباً وہی تھا ،،، لیکن اس کی آنکھوں کا رنگ سبز تھا جبکہ سامنے بیٹھی یہ لڑکی کالی آنکھوں کی حامل تھی۔۔۔۔
یہ تمہاری آنکھوں کا رنگ اصلی ہے یا وہ کیا کہتے ہیں اسے جو "" ""لڑکیاں لگاتی ہیں،، ہاں یاد آیا لینز تو نہیں لگائے تم نے اپنی جگہ چھوڑتے وہ اس کے فریب آیا تھا۔۔۔۔ مرحا ہونٹوں پر زبان پھیرتی کوئی کرارا سا جواب ڈھونڈنے لگی۔۔۔۔
لگتا ہے سابقہ محبوبہ کی بے وفائی کا کچھ زیادہ ہی دکھ لگ گیا ہے جو ہر "" ""لڑکی کی آنکھوں میں ڈوب کر اس کا عکس ڈھونڈ رہے ہو۔۔
اس کا جواب عالیہان آفندی کو اشتعال دلا گیا۔۔۔۔ لیکن اشتعال کو دباتے وہ اسے اسی کے انداز میں جواب دینے لگا تھا۔۔۔۔۔
سابقہ محبوبہ کی اتنی مجال کے مجھ سے بے وفائی کرے لیکن تمہیں "" ""اپنی محبوبہ بنا سکتا ہوں،،،، کیا کہتی ہو پھر مرحا نے غصے سے اسے دیکھا تھا۔۔۔۔ جو پاس پڑے میز سے کباب منہ میں ڈال کر مرے سے کھڑا تھا۔۔۔۔
سیاسی پر دھیان دیں،،، یہ نہ ہو ہار جائیں تو لینے کے دینے پڑ "" جائیں۔۔۔۔
سابقہ تو دور کی بات موجودہ محبوباؤں نے بھی گھاس نہیں ڈالنی ۔۔۔
""
اردگرد کا دھیان کیے بغیر وہ دبا دبا سا چلائ تھی ۔۔۔ ۔
عالیہان نے ابرو آچکا کر اسے دیکھا تھا۔ ۔۔۔
ویسے سنا ہے پاکستانی محبوبائیں بری کمال کی ہوتی ہیں۔۔۔۔""
پر یہ جو باہر کی ہیں بلکل بھی نہیں شرماتیں،،، میں سوچ رہا ہوں کوئی شرمیلی محبوبہ رکھ لوں،،، ""تم شرمیلی تو نہیں ہو پر میرا گزارا ہو جائے گا۔۔۔۔
مرحا نے حیرت سے سامنے کھڑے ڈھیٹ اور بے شرم انسان کو دیکھا تھا۔۔۔۔۔
گ ""ھٹیا انسان""
منہ ہی منہ میں بربراتی وہ باہر کی طرف بڑھنے لگی،،، یہاں کھڑے رہنا فضول بحث کو طوالب دینا اور وقت کے ضیاع کے علاوہ کچھ نہ تھا۔۔۔۔۔
تمہیں جانے کی اتنی جلدی کیوں ہے۔۔۔؟ تمہارے کونسے "" چھوٹے چھوٹے بچے گھر پر بھوکے بیٹھے ہیں جو تمہیں جلدی جا کر انہیں ""روٹیاں بنا کر دینی ہیں۔
مرحا نے جھٹکے سے رخ موڑ کر اسے دیکھا۔۔۔۔
آنکھوں کے سامنے کوئی منظر ابھرا جہاں وہ کی چھوٹے چھوٹے بچوں کے بیچ و بیچ روتی شکل بنا کر کھڑی روٹیاں بنا رہی تھی۔۔۔۔
""استغفرُللہ""
فورا سے آنکھیں ھپکنے اس نے باقاعدہ کانوں کو ہاتھ لگایا تھا ۔۔ ۔
عالیہان کا زوردار قہقہہ گونجا تھا اس کی اڑی رنگت دیکھ کر۔۔۔ ۔۔۔۔
بری ہی کوئی باتونی لڑکی ہو تم،،، وقت نہیں ہے میرے "" پاس۔۔۔۔ اور تمہاری فضول باتیں ہی ختم نہیں ہو رہی ہیں۔۔
""یہ بتاؤ مرال کہاں ہے ؟ ؟ ،،، کوئی رابطہ ہوا تمہارے ساتھ ؟ ؟
مرحا تو اس کے پہلے جملوں میں ہی پھنسی ہوئی تھی۔۔۔ غصے سے چہرے کا رنگ بدلنے لگا،،، باتوں میں وہ گھما رہا تھا اور مورد الزام اسے ٹھہرا ڈالا۔۔۔۔
پہلی بات وقت آپ ضائع کر رہے ہیں میرا ،،،،""
دوسری بات مرال کا نمبر لینے دیا تھا مجھے ؟ ؟؟ ،،، نہیں نا۔۔۔ تو میرا ""کیسے رابطہ ہوا ہو گا؟ ؟
دانت پیس کر یوں بولی جیسے دانتوں کے بیچ عالیہان آفندی ہو۔۔۔۔
یہ بات تو عقلمندی کی کی ہے تم نے۔۔۔۔""
لیکن کبھی اس نے ذکر کیا ہو تم سے کسی کا۔۔ کسی کو پسند کرتی ہو یا کچھ ""اور ؟ ؟؟ ؟
مرحا اسے کیا بتاتی کہ جس کے بارے میں وہ پوچھ رہا وہ اس کے متعلق صرف اتنا جانتی تھی کہ وہ سامنے کھڑے شخص کے خاندان سے تعلق رکھتی ہے اور اس کی بھابھی ہے ۔۔۔
ہم اتنے اچھے دوست نہیں تھے،،، بس ہیلو ہائے تھی۔۔۔ لہذا "" ""ذاتی گفتگو نہیں کی کبھی۔۔
مرحا سوچ سوچ کر جواب دے رہی تھی،،، شک کا کوئی موقع نہیں دینا چاہتی تھی اسے۔۔۔۔۔
حیرت ہے،،، میں نے تو سنا ہے کہ لڑکیاں پہلی ملاقات میں اپنے "" پردادا سے لے کر اپنے آنے والے بچوں تک کے نام بھی ایک دوسرے کو بتا دیتی ہیں۔۔۔۔ ساری معلومات یوں دیتی ہیں جیسے ""سامنے والی نادرا آفس کی بندی ہو۔۔۔
وہ اب دوبارہ سے صوفے پر بیٹھتا بولا تھا۔۔۔۔
جبکہ مرحا کمال کو اس کی فضول گفتگو شدید زہر لگ رہی تھی۔۔۔۔ کام سے کام رکھنے والی وہ لڑکی ان پندرہ منٹوں میں بری طرح زچ ہو چکی تھی۔۔۔
جبکہ عالیہان تو اب مرے لے کر کوئی سوٹ ڈش کھا رہا تھا۔۔۔۔۔
تم کھاؤ گی،،،، ہماری راشدہ نے بنائ ہے،،، زبان کی کروی ہے "" ""لیکن کھانا برا اچھا بناتی ہے۔۔۔۔
مرے سے کھاتے ہوئے اسے ثیسکس کی جسے وہ آنکھیں گھماتے صاف انکار کر چکی تھی۔۔۔ عالیہان بھی کندھے آچکا کر دوبارہ کھانے پر دھیان دینے لگا۔۔۔۔
کھڑے کھڑے مرحا کی ٹانگیں جواب دے چکی تھیں۔۔۔ جبکہ وہ اسے بیٹھنے کا کہنے کی بجائے ہر کام کہ چکا تھا۔۔۔
خود تو کبھی کھڑا ہو رہا تھا اور کبھی بیٹھ رہا تھا۔۔۔۔
لیکن نہ اسے بیٹھنے کا کہ رہا تھا نہ جانے دے رہا تھا۔۔۔۔۔ جب مزید کھڑا نہ ہوا گیا تو وہ اپنی انا کو ٹھوکر مارتی صوفے پر بیٹھ گی۔۔۔۔
اب تو شام کو ہی جاؤں گی۔۔۔۔""
""رات کا کھانا بھی یہیں سے کھاؤں گی۔۔
چرتے ہوئے وہ اپنا بیگ بھی پٹخنے کے انداز میں صوفے پر رکھ چکی تھی۔۔۔۔
عالیہان پہلے تو حیران ہوا لیکن حیرانی کو مسکراہٹ میں بدلنے میں محض چند لمحات لگے تھے۔۔۔۔۔
اس کی مسکراہٹ جلتی پر تیل کا کام کر گی۔۔۔ مرحا کا دل چاہا اس کا منہ نوچ ڈالے۔۔۔۔
خیر مجھے ضروری کام سے جانا ہے۔۔۔ تم تو فارغ ہو،،، بیٹھنا ہے تو "" بیٹھو،،، اور کھانے کی بلکل فکر مت کرنا چاہے تو محلے والوں کیلئے بھی ""لے جانا۔۔۔ ہمارے دل بہت کھلے ہیں۔۔۔
ٹھوس تپانے والا انداز،،، مرحا کا منہ اور آنکھیں دونوں کھل گئیں۔۔۔۔۔ اسے فارغ ہونے کا طعنہ دینے کے ساتھ ساتھ وہ اسے گھما پھرا کر بھوکی بھی کہ چکا تھا۔۔۔ پہلے اسے جانے نہیں دے رہا تھا اور جب وہ بیٹھ گئی تھی تو خود جا رہا تھا۔۔۔
اس کے نکلنے سے پہلے ہی وہ جھٹکے سے اٹھی تھی۔۔۔۔۔
""تمہارا کھانا تمہیں ہی مبارک""
ت ٹ پتچت غصے سے لال پیلی ہوتی وہ پیر ی باہر نکل گئی تھی۔۔۔۔۔۔۔
جبکہ عالیہان تو اس کے ' آپ ' اور 'تم ' کے امتزاج میں پھنسا ہوا تھا۔۔۔۔
ہوا سے لہرانا اس کا سبز آنچل یب تک میر عالیہان آفندی کی نگاہوں کا مرکر رہا تھا جب تک وہ گیٹ عبور نہ کر گی۔۔۔۔۔
تیز تیز چلتی شاید نہیں یقیناً وہ اپنے اندر اٹھتے وبال پر قابو پا رہی تھی۔۔۔۔۔
اس کے جاتے ہی عالیہان بھی سیٹی بجانا اوپر کی طرف بڑھ گیا۔۔۔۔۔
""ایک تو یہاں لان بھی نہیں ہے،،، بندہ ٹہل ہی لیتا ہے۔۔۔""
میز پر کہٹیاں ٹکائے وہ ایک ہی دن میں اکتا چکی تھی۔۔۔ مرحا اور فوزیہ بیگم صبح صبح ہی جا چکی تھیں اس کی لاکھ کوششوں کے باوجود وہ اسے ساتھ لے کر نہیں گئیں کیونکہ گاؤں میں اس کا رہنا خطرے سے خالی نہیں تھا۔۔۔۔۔
ویسے بھی م اسے اپنی اسسٹنٹ کے طور پر جلد ہی متعارف کروانے والا تھا۔۔۔۔
وہ بیٹھی بے زار ہو رہی تھی جبکہ م تو نجانے فون اور لیپ ناپ پر بیک وقت مصروف کیا کر رہا تھا۔۔۔۔۔
تیسری منزل پر لان کی امید رکھنا بے وقوفی کی بہت بری علامب "" ""ہے۔۔۔
سٹپٹاتے ہوئے وہ سیدھی ہو کر بیٹھی۔۔۔۔ یہ شخص جن کی طرح اچانک سے کبھی بھی کہیں بھی حاضر ہو جانا تھا۔۔۔۔ اب بھی ہاتھ میں کاغذوں کا انبار لیے نجانے کب نمودار ہوا تھا۔۔۔۔۔
""میں نے یہ تھوڑی کہا ہے ۔۔۔""
اس کی آواز اتنی آہستہ تھی کہ شاید اسے خود بھی سنائی نہ دی تھی۔۔۔۔
""میرے کانوں نے تو یہی سنا ہے۔۔۔۔۔""
اس کے ہونٹوں کی بربراہب سے وہ سمجھ چکا تھا کہ وہ کیا کہ رہی ہے۔۔۔
""کانوں کا علاج کروا لو۔""
چرتے ہوئے محض سوچا تھا ،،، کہنا تو آ بیل مجھے مار کے مصدق تھا۔۔۔۔
جبکہ اس دفعہ چپ رہنا بہتر سمجھا تھا۔۔۔۔
یہ چند اخبار ہیں،،، پچھلے ایک ماہ کے۔۔۔۔""
یہ والے انٹرنیشنل اخبار ہیں اور یہ والے پاکستانی ۔۔۔۔۔
ان سب کو شام تک پڑھو نہیں بلکہ دیکھ لو۔۔۔
""نا کہ تمہیں پتا چلے دنیا میں ہو کیا رہا ہے۔۔۔۔
اخباروں کو الگ الگ کرتے میز پر رکھا تھا۔۔۔۔ جبکہ مرال کا تو اتنے سارے اخبار دیکھ کر دل باہر آنے کو تھا۔۔۔۔
شوبر کے صفحات غائب تھے،،، صرف سیاسی حصہ باقی تھا۔۔۔۔
""اس سے کیا ہو گا ؟""
اخبار کو عجیب نظروں سے گھورتے ہوئے پوچھا۔۔۔ شاید کل نکاح سے
پہلے غصے میں کہے گئے الفاظ پر غور نہیں دیا تھا۔۔۔ م کو اس کی بے خبری پر حیرت ہوئی۔۔۔۔
کل سے تم اسسٹنٹ ہو گی میری۔۔۔۔""
یعنی پورے دن میں جو بھی کوئی نئ یا نازہ خبر ہو گی اس پر ایک رپورٹ لکھو گی،،، اور پھر اس رپورٹ کا استعمال کرتے ہوئے رات کے دس بجے نشر ہونے والے پروگرام میں میزبانی کے فرائض سر انجام دوں ""گا۔۔۔۔