Chapter 14: م نے بھی نگاہیں اٹھا کر اس

م نے بھی نگاہیں اٹھا کر اس عورت کو دیکھا،،، ان کا جملہ غلط تھا ،،، وہ جانتا تھا،،، لیکن یہ بھی سچ تھا کہ سامنے بیٹھی یہ لڑکی ہر گز بھروسے کے قابل نہ تھی۔۔۔ اس سے بری دغا باز شاید ہی اس نے کبھی اپنی زندگی میں دیکھی ہو گی۔۔۔۔

مہمان خانہ خالی ہو چکا تھا،،، اب پورے کمرے میں اس کی سسکیاں گونج رہی تھیں۔۔۔۔

خون کی بوندیں بے داغ فرش پر گری ہوئی تھیں۔۔۔۔

جبکہ وہ زاروقطار رو رہی تھی۔۔۔۔

اس کا رونا م کمال کو طیش دلا گیا۔۔۔۔

اگلے لمحے وہ برے برے قدم اٹھانا اس تک پہنچا تھا،،،

بے دردی سے اس کے بازو کو پکڑ کر باہر کا رخ کیا۔۔۔۔

اس اچانک افتاد پر مناہل کا دل سکڑ کر رہ گیا۔۔۔۔۔ آنسوؤں میں روانی آ گی تھی۔۔۔۔

چھوڑو مجھے،،،، مجھے نہیں جانا تمہارے ساتھ،،،،"" اموو جان،، بچائیں ہمیں۔۔۔۔

نانا سائیں ہمیں معاف کر دیں،،، خدا کا واسطہ ہے ہمیں نہیں جانا اس کے ساتھ۔۔۔

ہمیں معاف کر دیں۔۔۔ ۔ نانا سائیں۔۔

""ماموں سائیں۔۔۔۔ اموو جان،،،،

وہ حلق کے بل چلاتے ہوئے اس کے ساتھ کھنچتی چلی جا رہی تھی۔۔۔۔

جونا تو وہیں کہیں رہ چکا تھا۔۔ ۔۔۔ پاؤں زخمی ہو چکے تھے،،، ماتھے سے بھی خون بہ رہا تھا لیکن دل کی تکلیف اتنی زیادہ تھی کہ یہ تکلیف تو جیسے محسوس ہی نہیں ہو رہی تھی۔۔۔۔۔

دوپٹہ بھی لڑھک کر راستے میں گر چکا تھا اور وہ جبکہ میں جیتی گی قیدی کی طرح بری طرح چلاتے ہوئے اس کے ساتھ کھینچتی چلی جا رہی تھی۔۔۔۔

م کمال سختی سے دانتوں پر دانت جمائے اس کی آہ و پکار سن ہوئے بھی بہرا بنا ہوا تھا۔۔۔۔

ملازم بھی کانوں کو ہاتھ لگاتے اپنے کاموں میں جب گئے۔۔۔۔

حویلی کا گیٹ عبور کرتے مرحا کمال کی آہ و سسکیاں دم توڑ گئیں،،، یوں جیسے روح کا دھاگہ اس حویلی میں ہی ٹوٹ گیا تھا۔۔۔ اور وہ ایک بے جان پتلے کی طرح کھنچتی چلی جا رہی تھی۔۔۔

گاڑی کا دروازہ کھول کر م نے پٹخنے کے سے انداز میں بٹھایا،،، لیکن اس کی آواز تک نہ نکلی،،،، وہ لب سیے بیٹھی رہی،، البتہ آنسوؤں پر اس کا زور نہیں چل رہا تھا،،، وہ اب بھی زاروقطار بہتے اس کا گال بھگو رہے تھے۔۔

م نے سارا غصہ دروازے پر نکالا،،،، وہ تو شکر تھا کہ ٹوٹنے سے بچ گیا۔۔۔۔۔

بیت دوسری طرف سے گاڑی میں ھنے ہوئے اس نے تیز رفتار میں گاڑی دوڑائی تھی۔۔۔ ۔

گاؤں کی اونچی نیچی سڑکوں پر تیز رفتار چلتی گاڑی ہچکولے کھا رہی تھی۔۔۔۔

م کی سبییرنگ پر گرفت مضبوط تھی، ہاتھوں کی رگیں ابھری ہوئی تھیں۔۔۔۔۔

اس کا فریب کسی صورت نہیں بھول رہا تھا۔۔۔ اپنی جان داؤ پر لگا کر وہ اس کے ساتھ آیا تھا اور اس لڑکی نے کیا کیا۔۔۔۔

اسے بلکل بھی ہمدردی محسوس نہیں ہو رہی تھی۔۔۔۔ بلکہ وہ تو چاہتا تھا کہ اس لڑکی کے ساتھ اس سے بھی برا ہو۔۔۔۔

کچھ سوچ کر اس نے فون نکال کر مرحا کو کال ملائ جو دوسری بیل پر اٹھا لی گی ۔۔۔۔۔

مرحا جلدی کراچی پہنچو ہمارے فلیٹ پر ،،، "" ہم رات وہیں رکیں گے ہم۔۔۔ اماں کو کوئی بہانہ بنا دینا۔۔۔

""جلدی مطلب جلدی۔۔۔

دوسری طرف سے کچھ بھی سنے بغیر م کمال نے فون پچھلی سبب پر پھینکا۔۔۔۔ گاڑی کی رفتار ایک بار پھر تیز کی تھی۔۔۔۔

دوپٹے سے بے نیاز وجود لیے ،،، بغیر جوتے کے وہ بکھرے حلی میں اس کے ساتھ والی سبب پر بیٹھی ماتم کناں تھی۔۔۔

لیکن م نے اس پر ایک بھی نگاہ غلط ڈالنا گوارا نہیں سمجھا تھا۔۔۔۔

عالیہان ابھی انتخابی مہم سے واپس لونا تھا ۔۔۔

گھر میں عجب سا سنانا تھا۔۔۔

""سب کہاں ہیں۔ ؟""

آج نجانے کیوں ، پر وہ خوش تھا تبھی گھر کا سنانا راس نہ آیا تو ملازم سے پوچھ بیٹھا۔۔۔۔

""سائیں سرکار کے کمرے میں ہیں سب ، چھوٹے سائیں۔۔۔""

""کیوں ،،، کچھ ہوا ہے کیا۔۔؟""

بٹ وہ ھھکا تھا،،، سب گھر والے ایک جمع تھے ضرور کچھ نہ کچھ ہوا ہو گا۔۔۔

وہ سائیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔""

۔۔۔۔۔۔۔۔

""۔۔۔۔۔

جوں جوں وہ سببا جا رہا تھا چہرے کا رنگ بدلتا جا رہا تھا،،، مٹھیاں بھینچ کر ٹتٹٹ وہ برے برے قدم اٹھانا اندر کی طرف بڑھا تھا۔۔۔۔۔

کیا سن رہا ہوں میں؟""

""مرال کے ساتھ کیا کیا ہے آپ لوگوں نے؟

فائر آفندی بہتی آنکھوں سے ایک شکوہ کناں نگاہ اس پر ڈال گی۔۔۔۔

جبکہ سایرہ اعظم کو تو مانو چپ ہی لگ گی تھی ۔۔۔۔۔

دلاور آفندی کو ڈرپ لگی ہوئی تھی اور وہ یدھال سے بیڈ پر لی تھے۔۔۔۔

تمہیں کیوں اتنی فکر ہو رہی ہے؟""

کونسی محبت جاگ رہی ہے؟

""شادی سے خود انکار کیا تھا نا،،، دلاور آفندی اس حالت میں بھی حلق کے بل چلائے۔۔۔۔

شادی سے انکار کیا تھا نا،،، یہ نہیں کہا تھا کہ اسے کسی کی رکھیل بنا "" کر بھیج دیں۔۔

اور کیوں کرنا شادی میں اس سے؟ ،،، کب تک یہ روایات چلیں گی ""؟۔۔۔۔۔

گھر کے مردوں کو آمنے سامنے دیکھ کر فائر آفندی دل تھام کر رہ گئیں۔۔۔۔۔

ہاں تو اب روایات کا خاتمہ کر دیا۔۔۔۔""

""بھیج دیا اسے اس کے عاشق کے ساتھ۔۔

بس کر دیں دادا سائیں،،،، ""

کچھ تو خدا کا خوف کریں۔۔۔۔ اچھا نہیں کیا آپ نے۔۔۔۔

بتا رہا ہوں میں آپکو،، اور یہ بھی نہ سوچا کہ اکلوتی نواسی تھی وہ آپکی۔۔۔

""

چلانا ہوا وہ کمرے سے باہر نکل گیا۔۔۔۔ دلاور آفندی اس کا باغی روپ دیکھ کر دنگ رہ گئے۔۔۔

باقی سب کا حال بھی کچھ مختلف نہ تھا۔۔۔

گاڑی رات کے نو بجے کراچی کی حدود میں داخل ہوئی۔۔۔ جس رفتار سے م نے گاڑی چلائی تھی،،، کوئی حادثہ نہ ہونا واقعی ایک معجزہ تھا۔۔۔۔

ساتھ بیٹھی مرال ایک لفظ نہ بولی،،، البتہ اس کے رونے میں کمی نہیں آئ تھی۔۔۔

فلیٹ کے سامنے گاڑی روک کر وہ اندر کی طرف بڑھ گیا ۔۔۔ مرال تٹٹ نے رخ موڑ کر دیکھا تو وہ برے برے قدم اُٹھانا کسی فلیٹ میں گم ہو چکا تھا۔۔۔۔۔

سارے زخم پھر سے نازہ ہو گئے تھے۔ اس کا دل چاہا کہ دھاڑیں مار مار کر اتنا روئے کہ دل کا سارا غبار نکل آئے۔۔۔۔

منہ پر ہاتھ رکھے وہ ایک بار پھر ہچکیوں سے رونے لگی۔۔۔۔۔

اپنی طرف کا دروازہ کھلنے پر ہوش میں آئ۔۔۔۔ چہرہ موڑ کر دیکھنا چاہا تو منہ پر کوئی چیز آ لگی،،، وہ بے ساختہ آنکھیں میچ گی۔۔۔۔

آنکھیں کھولیں تو گود میں کوئی دوپٹہ پڑا تھا ۔۔

تمہارے نانا نے کہا تھا کہ تمہیں چاہے تو کوٹھے پر بیچ دوں یا رکھیل "" بنا لوں۔۔

""پر کیا ہے ۔ نا میں بغیرت ہوں،، نا ہی دغا باز۔۔۔۔

اس کا بازو پکڑ کر باہر کی طرف کھینچا تھا ۔۔۔۔

پاؤں کے پاس جوتے بھی پڑے تھے ۔۔

وہ بنا چوں چراں کیے جوتے پہن کر دوپٹہ اپنے گرد لپیٹ گی ۔۔ ۔

م اس کا بازو پکڑ کر اپنے ساتھ تقریباً گھسیٹتا ہوا فلیٹ کی طرف بڑھ گیا۔۔۔۔

ماتھے سے نکلا خون اب جم چکا تھا۔۔۔۔۔

ایک کمرے میں لا کر اسکو بیڈ پر پٹخا۔۔۔۔۔

ت ٹ یہاں سے ہلی نہ تو تمہاری نانگوں کی سلامتی کی ضمانت نہیں دوں گا "" ""میں۔۔۔

سرد لہجے میں ھپکارنا وہ باہر نکل گیا۔۔۔۔

مرال ایک بار پھر کوئی راہ نہ پا کر بے آواز رونے لگی۔۔۔۔

فریباً آدھے گھنٹے بعد مرحا کمرے میں آئ تھی۔۔۔

یہ کیا ہے مرال،،،، اتنا خون کیسے بہ رہا ہے؟""

کہاں ہے م ؟

""تم کیسے آئ یہاں؟

آتے ہی کی سوالوں کی بوچھاڑ کر دی تھی۔۔۔۔

مرحا کی ہمدردی پاتے ہی اس کی آنکھیں پھر سے بھرنے لگیں۔۔۔۔

کہاں تھے تم؟""

""فرسب اید باکس نکالو میری الماری سے۔

م کو اپنے پیچھے دیکھ کر جلدی سے بولی۔۔۔۔

اس کی مدد کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے،،، اس نے بیچ راستے "" میں ہمیں تباہ کرنے کی کوئی قصر نہیں چھوڑی ۔۔۔۔۔

میں وہاں گدھوں کی طرح اس کے باپ دادا کے سامنے اس کی حمایب کر رہا ""تھا اور اس نے ایک لمحے میں سب کچھ اگل دیا۔۔۔

مرحا نے بے یقینی سے اسے دیکھا تھا،،، مرال بھی بے ساختہ نظریں چرا گی۔۔۔۔

""یی،،، یہ ،،، سچ ،،، کہ رہا ،،، ہے ،، کیا؟""

مرحا کمال جس کی آج تک زبان نہیں لڑکھڑائی تھی،،، اس لڑکی کی عین موقع پر دغا بازی سے اس کا لہجہ ڈگمگا گیا۔۔۔۔۔

اس کا حلیہ درست کرو،،،، اور اچھے سے اسے بیان یاد دلوا دو،،،، "" اچھے سے مطلب اچھے سے،،،، بھروسہ بھی تو نہیں ہے یا نہ ہو کہ مت ""عدالت کے سامنے ہمارے گلے کا پھندا بن جائے۔۔۔۔

سار لحاظ ساری تمیز بھلائے وہ زہر میں بھگوئے طنز کے تیر اس پر اچھال رہا تھا۔۔۔ اور مرال کو تو منہ چھپانے کی جگہ نہیں مل رہی تھی۔۔۔۔

مرحا بھی اس کے پاس سے اٹھ کر ماتھا مسلتی دور جا کھڑی ہوئی تھی۔۔۔

اور تم سنو لڑکی،،، تمہارے گھر والوں نے تمہیں مفت کا مال سمجھ "" کر مجھے دیا ہے۔۔۔

تت ٹٹ اگر کل کوئی گربر ہوئ نا تو رکھیل بنانے میں وقت نہیں لگے گا،،، تمہارے ساتھ جنگی قیدیوں والا سلوک ہو گا ،،،، فلحال تو کل کی پیشی ""کیلئے جیسے مرحا کہ رہی ہے ویسے کرو،،، آگے بڑھ کر اس کا منہ دبوچتا وہ سرد لہجے میں دھاڑا۔۔۔۔ مرال نے مدد طلب نگاہوں سے مرحا کی جانب دیکھ لیکن وہ اس کی آنکھوں میں چھپی گزارش کو نظرانداز کرتی پریشانی سے بہلنے لگی ۔۔۔۔

جھٹکے سے اس کا منہ چھوڑنا وہ کمرے سے نکل گیا۔۔۔

""کل پیشی سے پہلے آ جاؤں گا،،، کوئی گربر نا ہو۔۔""

جاتے جاتے مرحا کو باور کروانا نہیں بھولا تھا،،، البتہ اس کا لہجہ مرحا کیلئے خاصا نرم تھا جو مرال نے بخوبی محسوس کیا ۔۔۔

مرحا الماری سے فرسٹ اید باکس نکال کر اس کی طرف برھی۔۔۔۔

آرام سے اس کا زخم صاف کر کے پٹی باندھی۔۔۔

اس سارے عمل کے دوران اس کی طرف دیکھا تک نہیں تھا جبکہ مرال الفاظ ڈھویدتی رہی کہ اس سے بات کر سکے۔۔۔ لیکن اس کا سنجیدہ چہرہ دیکھ کر ہمت ٹوٹ جاتی۔۔۔۔

فرسب اید باکس واپس رکھ کر وہ باہر نکل گی۔۔۔ مرال گھں کے گرد بازو باندھے ایک بار پھر سے رو پڑی۔۔۔ اپنی ماں اور نانا سائیں کے جملے یاد آئے تو دل نے شدت سے دعا کی تھی کہ کاش وہ بہری ہوتی ،،، جن کے ساتھ دغا کیا تھا وہی اسے پناہ دیے ہوئے تھے،،،، ایک انجان لڑکی سے دھوکا کھا کر بھی ان دونوں بہن بھائیوں کا ضبط تھا کہ اس پر بھروسا کر رہے تھے۔۔

جبکہ جن کے ہاتھوں میں وہ پلی بڑھی تھی وہ تو رخ موڑ چکے تھے۔۔۔

بلکہ ایک انجان شخص کی رکھیل بنا کر بھیج دیا۔۔۔ وہ اتنے سفاک ہو سکت ہیں مرال اعظم کے لاشعور میں بھی نہ تھا۔۔۔۔

""یہ لو"" ہلدی والا دودھ دیکھ کر وہ نگاہیں اٹھا کر اسے دیکھ گی جو ابھی بھی سنجیدہ تھی۔۔

""سنو""

دوائی کھا کر سو جانا،،، اور جب اٹھو تو یہ کاغذ رکھا ہے اسے پڑھ لینا "" ،،، کل یہی بولنا ہے عدالت میں۔۔۔۔

کوشش کرنا اب کی بار ہمیں فریب نہ دینا،،،، ورنہ م کمال کے ""اعتاب سے نہیں بچ پاؤ گی۔۔

مرحا اذیت سے کہتی باہر نکل گی،،،، آنکھیں جل رہی تھیں اس لڑکی سے ہمدردی محسوس ہوئی تھی،،، اپنا مطلب تو وہ زور زبردستی بھی نکلوا سکت تھے لیکن وہ تو اسے عزت بنانا چاہ رہے تھے،،،، لیکن مرال نے ان کی عزت کی دھجیاں بکھیرنے کی کوئی قصر نہ چھوڑی تھی۔۔۔ وہ تو سامنے بیٹھے لڑکی کی بدقسمتی تھی کہ اپنوں نے ہی دھنکار دیا۔۔۔۔

ک مرال اس کی پشت کو دیکھتی بہتے آنسوؤں کے ساتھ کئی لمحے ساکت بیٹھی رہی۔ ۔

لیکن یہ تو آغاز تھا، اصل امتحان ،،، اصل سزا تو کل پیشی کے بعد سنانی تھی م کمال نے مرال اعظم کو،،، فریب کی سزا،،، دغے کی سزا،،، دھوکے کی سزا،،، بابا سائیں۔۔۔۔""

""آپ کا فیصلہ کچھ خاص سمجھ نہیں آیا مجھے۔

سب اپنے اپنے کمروں میں جا چکے تھے،،، اب صرف زوار آفندی اور دلاور آفندی باقی تھے۔۔۔۔

زوار تو نہیں سمجھے گا،،، یہ لڑکی تو ہمارا کام آسان کر گی۔۔۔""

جب سے عالیہان نے شادی سے انکار کیا تھا میری تو نیندیں ہی حرام ہو گی تھیں۔۔۔

ہماری روایات خطرے میں تھیں۔۔۔ عالیہان تو کسی صورت نہ ""مانتا۔۔۔ اچھا ہی ہوا ،،، شکر ہے میں نے موقعے پر چوکہ مار دیا۔۔

دلاور آفندی ہاتھ میں لگی جھوٹ موٹ کی ڈرپ کو انار کر پھینکتے ہوئے بولے۔۔۔۔

""اس سب کا مرال کو گھر سے نکالنے کا کیا تعلق ہے؟""

زوار آفندی اچنبھے سے بولے۔۔ وہاں حمایب تو کر دی تھی لیکن اس لڑکے کو سزا دینے کی بجائے مرال کو اس کے ساتھ بھیجنا کچھ خاص ہضم نہیں ہو رہا تھا۔۔۔۔

ارے اگر عالیہان نے شادی پہلے ہی نہیں کرنی تھی اس واقعے کے "" بعد تو ناممکن تھا۔۔۔

اب اگر یہ شادی نہ ہوتی تو خاندان میں کتنی بے عزتی ہوتی ،،، کچھی سوچا ہے تم نے۔۔۔

اب ہم الیکشن کے بعد کہ دیں گی کہ بیٹی باپ کی طرح نکلی،،، سرداروں کی طرح خودسر ہے اور ہمارے احسانوں کو ٹھوکر مارتی اپنی مرضی سے شادی کر چکی ہے۔۔۔،،، اب ہمارا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔۔۔

ایک جذباتی سی پریس کانفرنس اور مرال اعظم کا پتا صاف۔۔۔۔۔ اس کے ""بعد وہ میری طرف سے جیے یا مرے ہاتھ جھاڑتے ہوئے سفاکیت سے کہا تھا۔۔۔۔۔

""کیا دماغ ہے آپ کا بابا سائیں،،، کمال"" زوار آفندی کا چہرہ اتنی اچھی حکمت عملی پر کھل اٹھا تھا۔۔۔

بس اب ایک دفعہ یہ الیکشن جیت جائے عالیہان،،،، پھر پورے "" ""پانچ سال عیاشیاں ہی عیاشیاں ہوں گی۔۔

دلاور آفندی کے کہنے پر زوار آفندی مسکرا دیا۔۔۔۔۔

راہ میں حائل ہر رکاوٹ خود بخود صاف ہوتی جا رہی تھی۔۔۔۔۔

عبوری ضمانت آج بارہ بجے ختم ہو جانی تھی،،، بصورت دیگر اسے گرفتار کرنے کا حق پولیس محفوظ رکھتی تھی۔۔۔۔

م کمال مرال کو لیے اپنے وکیل ،،، گواہوں اور ثبوتوں کے ساتھ ضمانت ختم ہونے سے پہلے ہی عدالت پہنچ چکا تھا۔۔۔۔۔

مرحا کی ایک رات سر توڑ کوششوں کا نتیجہ تھا کہ مرال بیان دینے کے قابل ہو گی تھی۔۔۔۔۔

زخم کو بھی کافی حد تک حجاب سے چھپا دیا گیا تھا۔۔۔۔ جبکہ لہجے کی لڑکھڑاہئ میں بھی خاصی کمی تھی۔۔۔۔۔

ایک گھنٹہ دو گھنٹے تین گھنٹے۔۔۔۔

عدالت میں پچھلے تین گھنٹے سے غوری اور کامران کا انتظار کیا جا رہا تھا،،، لیکن وہ ابھی تک غیر حاضر تھے۔۔۔۔ جج صاحب کی تلخ اور غصے سے بھرپور ریمارکس دے چکے تھے۔۔۔۔

میڈیا کی ایک بری تعداد باہر کوریج کیلئے موجود تھی،،، نیوز چینلز پر شور مچا تھا،،، ہر کوئی تجسس میں تھا کہ آخر غوری اور کامران ابھی تک پہنچے کیوں نہیں۔۔

وکیل بری طرح گھاپا ہوا کالز پر کالز ملا رہا تھا لیکن نہ کال ریسیو ہونی تھی نہ ہوئی۔۔۔۔

رومیسہ بھی ایک کونے میں بیٹھی کسی غیر مرئی نقطے پر غور کر رہی تھی جبکہ مرال کی سوچوں کا مرکر تو صرف اور صرف بیان تھا جو اسے ابھی تھوڑی دیر تک دینا تھا۔۔۔۔

""کاروائی شروع کی جائے۔۔۔۔""

طویل انتظار کے بعد جج کی آواز گونجی تو م سیدھا ہو کر بیٹھا۔۔

جبکہ مخالف پارٹی کا وکیل بری طرح سٹپٹایا،،

مدعی کی غیر موجودگی میں جرح کرنا مشکل امر تھا،،، لیکن جج صاحب کے بگڑے تیور بتا رہے تھے کہ کیس شروع کرنا ہی پڑے گا۔۔۔۔

میں کچھ کہنا چاہتی ہوں جج صاحب،،،"" ""شاید پھر جرح کی ضرورت ہی نہ پڑے۔

م نے پیچھے مر کر دیکھا جہاں رومیسہ اپنی جگہ پر کھڑی تھی،،، چہرے سے اندازہ لگانا مشکل تھا کہ اس کے دماغ میں چل کیا رہا ہے۔۔

""اجازت ہے""

وہ سر ہلاتی وٹنس باکس کی طرف بڑھ گی۔۔۔

""غوری اور کامران ملک سے فرار ہو گئے ہیں۔۔۔""

یہ ایک جملہ عدالت میں بم بن کر گرا تھا۔۔۔

کیس کے آغاز میں ہی اس میں کلائمکس آ گیا تھا۔۔۔ کہانی شروع ہونے سے پہلے ہی ٹویسٹ آ چکا تھا۔۔۔۔

م کے لب طنزیہ انداز میں پھیلے۔۔۔ ہاتھ میں لگی ہتھکڑی کو یوں

دیکھا جیسے انسان کسی سے بچھڑنے سے پہلے اسے الوداعی نظروں سے دیکھتا ہے۔۔۔۔

کل رات دس بجے کی فلائیٹ سے اسلاماباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ "" سے وہ پی آئی اے کے ذریعے لندن جا چکے ہیں ،،،، ثبوتوں کیلئے آپ ایئرپورٹ کا ریکارڈ چیک کر سکت ہیں۔۔۔۔ اور اپنے ""تئیں کچھ ریکارڈ میں بھی عدالت میں پیش کرنا چاہتی ہوں۔۔۔

فائل جج صاحب کی طرف بڑھائی جہاں آنکہ فلائیٹ کا ریکارڈ تھا۔۔۔۔

میڈیا میں طوفان برپا ہو گیا تھا۔ ۔۔

سوشل میڈیا میں طرح طرح کی پوسٹس اور ٹویٹس ہو رہے تھے۔۔۔۔

م نے سامنے پڑے ثبوت پرے دھکیلے۔۔ اب ان کی ضرورت ہی باقی نہ تھی۔۔۔ ایک مسکراتی نظر اپنے وکیل پر ڈالی جو خود بھی مسکرا رہا تھا۔۔۔۔۔

اور میں یہاں افرار جرم کرنا چاہتی ہوں۔۔۔""

م کمال بے گناہ ہے،،، کامران اور غوری کے ساتھ مل کر اس کی عزت پر کیچڑ اچھالا۔۔۔۔

سب کچھ منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا تھا،،، ""سامنے بیٹھی وہ لڑکی اس پورے واقعے کی چشم دید گواہ ہے۔۔۔

کمرہ عدالت میں عجب سماں تھا۔۔۔۔

کیس شروع ہونے سے پہلے ہی تیزی کے ساتھ اختتام کی جانب گامزن تھا۔۔۔۔

مرال نے بھی حیرت سے سامنے دیکھا ۔۔۔۔

""اپنا بیان ریکارڈ کروائیں مرال اعظم""

جج کی بھاری آواز پر م نے مر کر اسے دیکھا جو اس وقت برقعے میں تھی ،،، حجاب کی طرح سکارف لپیٹا تھا ،،، بس نقاب نہیں کیا تھا۔۔۔۔

اپنی جگہ سے اٹھتی وہ وٹنس باکس کی طرف بڑھ گی۔۔۔۔

ایک یرچھی نگاہ م پر ڈالی جو بے فکر سا بیٹھا سامنے پڑے شو پیس سے کھیل رہا تھا۔۔۔۔۔

حیرت کی انتہا نہ رہی جب بغیر ڈرے بغیر لڑکھڑائے اور سب سے بڑھ کر بغیر آنسوؤں کے اس نے اس دن کی ساری کاروائی جوں کی توں بتائ۔۔۔۔

م نے طنزیہ مسکراہٹ لیے اسے دیکھا۔۔۔

""آپ کچھ کہنا چاہیں گی؟""

جج صاحب نے مخالف پارٹی کے وکیل سے پوچھا۔۔

وہ جیب سے رومال نکال کر ماتھے پر آیا پسینا صاف کرنے لگا۔۔۔۔

سپریم کورٹ کا وہ مشہور وکیل بری طرح ہار چکا تھا۔۔۔۔

وہ جس کا ریکارڈ تھا کہ ایک کیس بھی نہیں ہارنا یہاں تو پوری کی پوری کایا جادوئی انداز میں پلٹی تھی۔۔۔

اتنا برا کیس آدھے گھنٹے کے اندر فیصلہ کن انداز میں ختم ہوا تھا۔۔۔۔

باہر ایک شور سا مچا تھا،،، میڈیا میں رپورٹر چیخ چیخ کر م کی بے گباہی کی خبر سنا رہے تھے۔۔۔۔

کامران اور غوری کا کیس سے محض چند گھنٹے پہلے فرار ہونا ایک اہم پیش رفت ثابت ہوا تھا۔۔۔۔

رومیسہ پر م نے ہتک عزت کا دعوی ہدایر کیا ۔۔۔۔

لہذا اس کیس کی بھی فوری سماعب کر کے رومیسہ پر ہتک عزت اور عدالت کو گمراہ کرنے کے جرم میں ایک سال قید کی سزا سنائی گئی تھی لیکن وزیر اعلیہ سندھ ایک گھٹنے کے اندر اندر اس کی ضمانت کروا چکے تھے۔۔۔۔۔ یہ تھی پاکستانی عدلیہ اور یہ تھا عدلیہ کا ناقص نظام۔۔۔۔

ڈی آئی جی سندھ کمرہ عدالی سے نکلنے سے پہلے اس کے ہاتھ سے ہتھکڑیاں انارنے کیلئے آگے برھے لیکن وہ ہاتھ اٹھا کر منع کر گیا۔۔۔۔

سب کے سامنے لگائ تھیں نا ،،، اسلیے ایرے گی بھی سب کے "" سامنے وہ بھی شان سے،، دنیا نے یب بھی دیکھا تھا جب مجھے ہتھکڑی لگ رہی تھی اب بھی دیکھے ""گی۔۔

لوگوں کے ہجوم سے نکلا ہوا وہ باہر نکلا تو اس کے ہاتھوں میں لگی ہتھکڑیاں لوگوں کو حیران کر گئیں۔۔۔

میڈیا کے نمائندے جلدی سے آگے برھے،،، پریس کانفرنس کا انتظام کیا جا چکا تھا ۔۔ ۔

کیمروں کے ہجوم میں اور پولیس کے حصار میں وہ آگے بڑھا۔۔۔

احاطہ عدالت کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔۔۔۔

عام لوگ بھی م کمال میں حق میں نعرے بازی کر رہے تھے۔۔۔۔

ایک اشارے سے اپنے پیچھے کھڑے ڈی آئ جی کو آگے آنے کا کہا۔۔۔۔

ہتھکڑی میں بندھے ہاتھ آگے کیے تو ڈی آئ جی ضبط کیے اس کے ہاتھ سے ہتھکڑی نکالنے لگا۔۔۔۔

کیمرہ دھڑا دھڑ تصاویر کھینچنے لگے۔۔۔۔۔ رپورٹر بھی آگے برھے جبکہ لوگ تجسس سے اس کا ایک ایک عمل دیکھ رہے تھے۔۔۔

"" I am blessed to have Justice… and thankful to almighty Allah"" ہاتھ میں پکڑی ہتھکڑی زمین پر پھینکی تھی۔۔۔۔۔

پاؤں سے ہتھکڑی روندنا وہ ایک لفظی جملہ کہتا میڈیا کو سکت میں چھوڑ کر کونے میں کھڑی مرال کا بازو پکڑے عدالت سے نکل چکا تھا۔۔۔۔۔۔

""یا اللّ تیرا شکر ہے۔۔""

ٹی وی پر چلتی خبر سن کر مرحا اور اس کی ماں بے ساختہ سجدہ ریر ہوئی تھیں۔۔۔

ایک پر مسرت مسکان مرحا کے چہرے کا احاطہ کیے ہوئے تھی ۔۔۔

اماں صبح صبح ہی کراچی آ چکی تھیں۔۔ اور مرحا انہیں مرال سے متعلق بھی سب کچھ بتا چکی تھی۔۔۔۔

لیکن حیرت کی بات تھی کہ انہیں مرال سے نفرت کی بجائے ہمدردی

ہو گی تھی۔۔۔۔

ایک پر تعیش زندگی جینے والی لڑکی اتنی دکھوں کی ماری ہو سکتی ہے انہیں اندازہ نہیں تھا۔۔۔۔

انہیں بے ساختہ اپنے بچوں پر رشک آیا جو غربب کی زندگی گزارنے کی باوجود آزاد تھے۔۔۔ اپنی مرضی کے مالک تھے۔۔۔

دروازے پر بجنے والی گھنٹی سن وہ باہر کی طرف بھاگی تھی۔۔۔۔

م کو دیکھ کر خوبصورت مسکراہٹ کے ساتھ اس کے گلے لگی تھی۔۔۔۔۔

""مبارک ہو۔۔""

م اندر کی طرف بڑھا نا کہ ماں سے مل سکے۔۔۔۔

""اندر آؤ۔۔۔""

کل کی بنسبت آج اس کا لہجہ بہتر تھا۔۔۔۔

مرال بنا کچھ کہے اندر کی طرف بڑھ گی۔۔۔ لاونج سے آوازیں آ رہی تھیں لیکن وہ ادھر جانے کی بجائے کمرے کی جانب بڑھ گی۔۔۔۔

م اب کوئی ڈھنگ کا کام کرنا،،،"" ""میں تو کہتی ہوں گولی مارو اس میڈیا کو۔

م نے حیرت سے انہیں دیکھا۔۔۔۔

اس پر بحث نہیں کریں گی ہم،،، اور سیے بھی راہ حق میں "" مشکلات آتی ہیں،، یہ نئی بات تو نہیں لیکن ان مصایب سے ڈر کر گھر میں تو نہیں بیٹھا جا سکتا نا۔۔۔

م کمال اب ایک چٹان بن کر صحافت کے نقشے پر ابھرے گا۔۔۔۔

ایک ناقابل تسخیر شخصیت بن کر۔۔۔

""آپ بس دعا کریں۔۔۔

مرحا اس کی سوچ پر مسکرا دی۔۔۔ جانتی تھی کہ اب وہ میڈیا کی دنیا کا بے ناج بادشاہ بن کر رہی رہے گا۔۔۔۔۔

کامران اور غوری کا بچھایا گیا جال م کمال کے حق میں بہترین ثابت ہوا تھا۔۔۔

بے شک ہر کام میں اللّ کی مصلحت پوشیدہ ہوتی ہے۔۔۔۔۔

فون کی آواز نے ان کی باتوں میں خلل ڈالا۔۔۔۔

نام پڑھتے ہی م کا چہرہ مسکرا اٹھا۔۔۔۔

ارے فرمائیے حسان صاحب۔۔""

""کیسے مزاج ہیں ؟

مرحا نے حیرت سے اسے دیکھا،، وہ ییل کے مالک سے اتنے آرام سے بات کیوں کر رہا تھا۔۔۔۔۔

جی جی ،،، ""

دراصل میں شام کو ہی آنے والا تھا آپ ہے پاس،،، اپنی بہن کو بھی لے کر آؤں گا۔۔۔

""رہائی کی خوشی میں ڈنر کریں گے۔۔

مرحا نے بمشکل قہقہہ دبایا۔۔۔

ک جبکہ اماں تو پھر سے ان کی چالاکیاں دیکھتی منہ بنا کر رہ گئیں ۔۔۔

""جی پھر رات کو ملتے ہیں۔ خدا حافظ"" فون بند کر کے دونوں بہن بھائیوں کے قہقہے گونجے تھے۔۔۔۔۔

""میں آنا ہوں۔""

فون جیب میں ڈال کر وہ اندر کی طرف بڑھ گیا۔۔۔۔

جہاں وہ کھڑکی کے پاس کھڑی باہر جھاتک رہی تھی۔۔۔۔

حجاب انار دیا تھا لیکن عبایہ ابھی بھی پہنا ہوا تھا۔

موصوف کا اتنا برا احسان کیسے اناروں جو انہوں نے عدالت میں سچ "" ""بول کر مجھ پر کیا ہے؟

مرال نے چوتک کر اسے دیکھ جو اس سے چند قدموں کے فاصلے پر کھڑا تھا۔۔۔۔

نگاہیں باہر جمی تھیں جبکہ اسے بے پروا انداز پر مرال کو اندازہ نہ ہوا کہ وہ واقعی اس سے بات کر رہا ہے یا نہیں۔۔

اماں کو سارا واقعہ بتا چکی ہوں ،،، انہوں نے کہا ہے آج ہی نکاح ہو "" ""گا دونوں نے چوتک کر پیچھے دیکھا جہاں مرحا آرام سے دروازے کے ساتھ ٹیک لگائے کھڑی تھی۔۔۔۔۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.