اس کی بس ہو گی تھی اتنی خستہ حال سڑک پر چلتے ہوئے ۔۔۔۔ اونچی نیچی جگہوں پر چلتے ہوئے ٹانگیں دکھنے لگی تھیں۔۔۔۔۔
گ ٹھنڈا پانی حلق میں انارتے ہوئے وہ ھنے پیر کے سائے میں جا کھڑا ہوا۔۔۔۔
""راجو۔۔""
"حکم سائیں"" راجو فورا آگے بڑھا۔۔۔
باقی مہم کل یہیں سے شروع کریں گی۔۔۔""
""ڈرائیور کو بلاؤ،،، میں گھر جانا چاہتا ہوں۔۔۔
ٹسو سے منہ صاف کرتے ہوئے بولا تو دو منٹ کے اندر اندر لینڈ کروزر اس کے سامنے تھی۔۔۔۔
رش کو چیرنا وہ لینڈ کروزر کے اندر جا بیٹھا۔۔۔
اے سی کی ٹھنڈک سے گرمی کا زور تو ٹوٹ گیا تھا لیکن دل و دماغ میں مچی ہلچل کسی طور کم نہ ہوئی۔۔۔
تین دن بعد۔۔۔۔۔۔۔۔
مرحا کمال اس وقت کراچی کے مشہور ہسپتال میں کھڑی تھی۔۔۔
حس معمول خود کو برقعے میں چھپایا ہوا تھا۔۔۔
رومیسہ کو جان بوجھ کر ہسپتال رکھا گیا تھا نا کہ یہ ثابت کیا جا سکے کہ وہ ذہنی دباؤ میں ہے،، اس کے نروس بریک ڈاؤن کی جھوٹی خبر بھی میڈیا پر مرچ مسالہ لگا کر چلائ گی تھی۔ ۔
اپنے مخبری سے پہلے ہی وہ اس کے کمرے کا پتا لگوا چکی تھی۔۔۔
ہاتھ میں پکڑے فون کو وہ بے نابی سے بار بار دیکھ رہی تھی۔۔۔۔
""ہاں کمال،،،، ویدیو کی ایدیٹنگ ہو گی۔۔۔""
جیسے ہی فون بجا وہ فورا اٹھا کر بول پڑی۔۔۔۔۔
جی میڈم،،، اور پیسے دے کر وہ م صاحب کی رہائی والے دن کی "" ""ویدیو بھی نکلوا لی ہے۔۔
نقاب میں چھپے ہونٹوں پر تبسم پھیلا۔۔۔
""شاباش،،، میرے نمبر پر ویدیو بھیجو۔۔""
تین دن کی انتھک محنت کے بعد وہ کافی زیادہ ثبوت اکٹھے کر چکے تھے۔۔۔۔
کیس جتنا مضبوط لگ رہا تھا،، اتنا تھا نہیں،،، کیونکہ ناقص حکمت عملی کی وجہ سے ایسی بے وقوفیاں کی گی تھیں جو م کمال کے حق میں مثبت ثابت ہوئیں۔۔۔۔
رومیسہ عظیم۔۔۔""
""کیسی ہو؟
اپنے پیچھے دروازے کو لاک کرتے ہوئے اندر برھی۔۔۔
""کون ہو تم ؟""
دروازہ لاک کرنے والی حرکت اسکو خوفزدہ کر گی۔۔۔
""اسے چھوڑو ،،،، مبارکباد دینے آئ ہوں،،، "" کوئی میڈیکل فائل اس کی طرف برھائی ۔۔۔ جسکو پڑھتے ہی اس کا رنگ اڑا تھا ۔۔۔۔
بے یقینی سے سامنے کھڑی لڑکی کو دیکھا۔۔۔۔
""جھوٹ ہے یہ۔۔""
فائل زمین پر پھینکتے چلائ تھی۔۔۔۔
میں تو مان لیتی لیکن پہلے کچھ حقائق کی بات کرتے ہیں،،، یہ "" میڈیکل رپورٹ جو تمہیں حاملہ ثابت کر رہی ہے،،، ڈی این اے ٹیسٹ کے مطابق جو اصل رپورٹ آئ ہے وہ بھی یہی ""ثابت کر رہی ہے۔۔۔۔
""تم م کمال کو کیسے جانتی ہوں ؟""
رومیسہ اس کی تمہید سے ہی پہچان گی کہ م کمال کی ساتھی ہے۔۔۔
میں کیسے جانتی ہوں ،،، یہ جاننا تمہارے لیے ضروری نہیں "" ہے۔۔۔
تمہیں تو پتا ہی ہو گا کہ ڈی این اے رپورٹ کو بدل کر ایسی جعلی رپورٹ بنائ گی جو م کے ڈی این اے کے ساتھ مصنوعی طور پر میچ کی گی۔۔۔۔
لیکن افسوس کی بات ہے کہ وہ ڈی این اے سیمپل ہم نے حاصل کر لیے ہیں،،، یہ چال تو ہوئ ناکام کیونکہ ڈی این اے ٹیسٹ دوبارہ ہو گا۔۔۔۔۔ وہ بھی ہماری زیر نگرانی۔۔۔
اب بات کرتے ہیں اس میڈیکل رپورٹ کی،،،، عدالت اس کی بھی پوچھ
گچھ کرے گی نا۔۔۔ لیکن وہ کیا ہے نا کہ جب میڈیکل رپورٹ
تمہارے اس عاشق کامران لغاری کو دکھائ گی تو اس نے تو تمہیں جاننے سے انکار کر دیا۔۔۔۔
""ثبوت کے طور پر یہ ویدیو کلپ دیکھ سکتی ہو۔۔۔
لیپ ناپ اس کی طرف بڑھایا جہاں دھدندھلا سا منظر نظر آ رہا تھا البتہ آواز واضح تھی۔۔۔۔۔
آ گیا یقین،،،، پیسے والی مشین ہو تم اس کے لیے اور ہوس پوری کرنے کا "" ""ذریعہ،،، بہت افسوس ہوا۔۔۔۔
لیپ ناپ کی لڈ گرا کر پاس پڑے صوفے پر رکھا۔۔۔۔۔
اس سے پہلے کے تم بدنام ہو جاؤ،،،، اور یہ جو بچے والی بات ہے یہ "" ""بھی سب کے سامنے آئے،،، تمہارے لیے ایک آفر ہے۔۔۔
""میں کیوں مانوں تمہاری بات۔۔ جھوٹی عورت۔۔۔""
رومیسہ دبا دبا سا چلائی۔۔۔۔
اور تمہیں کس نے کہا میری بات ماننے کو،،، میں تو کچھ حقائق بتا "" رہی ہوں۔۔۔۔
اگر تم عدالت میں سچ بول دو کہ م کو پھنسانے کیلئے یہ سب چال چلی وہ بھی کامران ہے کہنے پر تو بچ جاؤ گی رسوائی سے ،، تمہارا ماموں وزیر اعلی ہہے تمہیں دو دن کے اندر رہا کروا دے گا۔۔۔
اس طرح فایدہ ہے تمہارا۔۔۔۔
ورنہ یہ تمام ثبوت جب ہم منظرعام پر لائے تو منہ چھپاتی پھرو گی ۔۔
""
تم جاؤ یہاں سے ،،، جو کرنا ہے کرو،،،، اور تمہیں کیا لگتا ہے میں "" پاگل ہوں جو تمہاری باتوں میں آ کر جو تم کہو گی وہ کروں۔۔۔۔
بھول ہے تمہاری میڈم۔۔۔
اور یہ جو ویدیو دکھائ ہے نا اس پر رتی برابر بھی یقین نہیں ہے۔۔۔۔
ہاں ہے یہ بچہ کامران کا،،، اور پتا ہے اگر میں اس کا یہ کام کروں گی تو وہ شادی کرے گا مجھ سے،،، مجھے سب کے سامنے اپنائے گا اور اس بچے کو اپنا نام بھی دے گا۔۔۔۔
اور تم چاہتی ہو تمہاری باتوں میں آ کر بنا بنایا کھیل بگاڑ دوں،،،، اور خود ""رسوائی کا داغ سجا لوں۔۔۔
فرط جذبات میں وہ کیا بول گی تھی اسے خود بھی اندازہ نہ ہوا۔۔۔۔ مرحا نے ایک نظر پردے کے پیچھے چھپے وجود کو دیکھا۔۔۔۔
ہونٹوں پر مسکان تو جیسے چپک ہی گی تھی۔۔۔ اس کا کام اتنی آسانی سے ہو جائے گا اسے امید نہ تھی۔۔۔
سامنے بیٹھی لڑکی کی بے وقوفی اور جلد بازی نے واقعی بنا بنایا کھیل بگاڑ دیا تھا۔۔۔۔
تمہیں کیا لگتا ہے کہ کیس کے بعد وہ کرے گا تم سے شادی۔ ؟""
"" مرحا نے جان کر یہ سوال پوچھا نا کہ وہ جوش میں آ کر مزید سچ اگل دے۔۔۔
لصنغ بکل کرے گا،،، ایک دفعہ م کمال جیل کے پیچھے چلا جائے وہ "" مجھے بھی اپنائے گا اور میرے بچے کو بھی ۔۔
اتنا پیسہ دیا ہے میں نے اسے ۔۔ اس کے پورے منصوبے میں ساتھ دیا ""اس کا،،، کیسے نہیں کرے گا مجھ سے شادی۔۔
ہریانی انداز میں وہ چلائ تھی۔۔۔۔
""اور اگر نہ کی تو؟""
ایک بار پھر ناک کر نشانہ مارا تھا۔۔۔۔
تو میں سب اس کا راز فاش کروں گی کہ کس طرح م کمال کی "" شہرت دیکھ کر اس نے چینل کے چیرمین غوری کے ساتھ مل کر اس کے ""خلاف کھیل رچایا۔۔۔۔
عورت واقعی جذباتی ہوتی ہے آج نابت ہو گیا تھا۔۔۔۔ فرط جذبات ک میں یہ تک نہیں دیکھتی کہ وہ کیا بول رہی ہے اور کس کے سامنے بول رہی ہے۔۔۔
عورت کی زبان عورت کو رسوا کر دیتی ہے۔۔۔۔ مرحا کمال کو یقین ہو چلا تھا کہ عورت کو رازدار بنانا کتنی بری غلطی ہے۔۔۔۔۔
""اشرف ذرا دیدار تو کرواؤ اپنا۔۔۔""
ھت اس کی مسکراتی آواز پر رومیسہ ھکی۔۔۔
پردے کے پیچھے سے کسی آدمی کو نکلا دیکھ کر زبان نالو سے چپک گی۔۔۔۔
موبائل اس کے ہاتھ سے پکڑ کر وہ تھوڑی دیر پہلے والی ویدیو چلانے لگی۔۔۔۔
""کافی خوبصورت لگ رہی ہو ،،، ہے نا"" فون اس کی طرف بڑھاتے ہوئے طنزیہ انداز میں پوچھا۔۔۔۔
لت رومیسہ کا چہرہ ھے کی مانند سفید ہو گیا۔۔۔ خون کی کوئی بوند باقی نہ رہی تھی۔۔۔۔۔
""مدد کرنے کا شکریہ۔۔۔""
دل جلانے کی کوئی قصر مرحا کمال چھوڑنا نہیں چاہتی تھی،،، جبکہ رومیسہ کو تو گھٹن محسوس ہونے لگی،،، سانس لینا محال تھا۔۔۔۔
مرے کی بات بتاؤں،،، وہ کامران والی ویدیو جھوٹی تھی۔۔۔۔""
تٹٹ خود سوچو بھلا ایک اتنے برے آدمی کے گھر جا کر کیسے اس کی ویدیو بنا سکت ہیں ہم،،،، ہاں البتہ تم جیسی بے وقوف لڑکی کی ویدیو ضرور بنا سکت تھے جو بنا لی۔۔۔۔
پرسوں کیلئے تیار رہنا،،، اور ایک سوال کیا تھا تم نے ،،،، کہ میں کون ہوں۔۔۔۔
""مرحا کمال نام ہے میرا ،،، م کمال کہ بہن ہوں۔۔۔
لیپ ناپ اور فائلز اپنے آدمی کو پکڑا کر مرحا اس کی طرف جھکتے ہوئے بولی جو ابھی بھی حیرت کے عالم میں منہ کھولے اپنی بربادی پر ماتم کناں تھی ۔۔۔۔
ایک مشورہ دوں،،، آئندہ جوش میں ہوش مت کھونا۔۔۔۔۔""
""خدا حافظ۔
نقاب ٹھیک کرتی وہ مغرور سی چال چلتی باہر نکل آئی۔۔۔۔
کیس مکمل ہو چکا تھا وہ بھی مقررہ وقت سے ایک دن پہلے۔۔۔۔
اس سے بری کامیابی کیا ہو سکتی تھی۔۔۔۔
ٹھیک ایک دن بعد پیشی تھی ،، لیکن مرحا کمال کو یقین تھا کہ جو ثبوت ان کے پاس موجود ہیں،،، م کو پہلی پیشی میں ہی باعزت بری کر دیا جانا تھا۔۔۔۔۔
آج پھر الیکشن مہم وہیں سے شروع کی تھی جہاں کل ختم کی گی تھی۔۔۔۔
عالیہان آفندی آج شلوار قمیض کی بجائے ٹی شرٹ اور جینز میں تھا،،،، لوگوں کا رش،،، جہاں جہاں وہ جانا تھا اس کے پیچھے پیچھے جانا ۔۔۔
کی لڑکیاں اور عورتیں چھتوں سے جھاتک کر اس خوبرو مرد کو دیکھ رہی تھیں جو آنکھوں پر کالا چشمہ لگائے گھر گھر جا رہا تھا۔۔۔۔
کیمرہ مین مختلف تصاویر کھینچ رہا تھا جبکہ میڈیا کے نمائندے بھی اس کے پیچھے پیچھے موجود تھے۔۔۔۔۔
دروازہ بجنے پر مرحا جو مرے سے لیٹی گانا سن رہی تھی ،،، شدید بدمرہ ہوا۔۔۔۔
ایک تو اماں پتا نہیں روز مرار کیوں چلی جاتی ہیں،،، جیسے اللہ گھر "" بیٹھے نہیں سنے گا،، ""اب دوازہ بھی میں خود کھولوں۔۔
سر پر دوپٹہ ٹکاتے وہ برںراتے ہوئے دروازہ کھولنے لگی۔۔۔۔
سامنے ہی عالیہان آفندی کو لوگوں کے ساتھ دیکھ کر جھٹکا لگا،،، اس کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئیں۔۔۔ جلدی سے اپنی آنکھیں جھپک کر لینز کی موجودگی محسوس کی۔۔ صد شکر تھا کہ آج سستی کے مارے تٹ ت لینز نہیں انارے تھے ورنہ کھڑے کھڑے بھایدا پھوٹ جانا۔۔۔
تو دوسری طرف عالیہان بھی چشمہ انار کر اسے دیکھنے لگا،،، گویا یقین
کرنا چاہ رہا ہو کہ واقعی یہ لڑکی اسی کے گاؤں تھی۔۔۔۔۔
اتنی پڑھی لکھی لڑکی اس کے گاؤں کہاں سے آئی۔۔۔؟
وہ حیران ہوا۔۔۔۔
""تم واقعی یہاں رہتی ہو؟""
وہ سب کے سامنے یہ پوچھے گا،، مرحا کو اندازہ نہیں تھا۔۔۔۔
اس کے ساتھ کھڑے باقی لوگوں کی نظریں بھی مرحا پر جم گئیں،،، ان کی نگاہیں مرحا پر جیسے چپک سی گی ہوں۔۔۔۔ مرحا ایک نظر سب کو دیکھ کر عالیہان کو دیکھنے لگی،،، نجانے کیوں اس کی نگاہیں ہوس سے پاک تھیں،،، البتہ باقی لوگوں کی اپنے وجود پر جمی نگاہیں محسوس کرتے حیرانی کی جگہ غصے نے لے لی۔۔۔
اگر آپ لوگ اپنی نگاہوں پر قابو نہیں رکھ سکت تو برائے مہربانی "" میرے گھر کی دہلیز پر کھڑے ہونے کا بھی کوئی حق نہیں ہے۔۔۔۔
""
عالیہان آفندی تو اس کی ہمت اور بہادری پر حیران رہ گیا۔۔۔۔
ایک نظر اپنے ساتھ کھڑے لوگوں کو دیکھا۔۔۔ نگاہ نہیں گھوری تھی جسے دیکھ کر وہ سٹپٹا کر نگاہیں جھکا گئے ۔۔۔۔
""ووٹ مانگنے آئے ہیں کیا؟""
دونوں ہاتھ باندھے وہ اطمینان سے دروازے میں کھڑی تھی۔۔۔۔۔
""ظاہر ہے،، ""
اس کے جواب پر مرحا سمیت سب نے اسے دیکھا،،، عالیہان سٹپٹانا سر کھجا گیا۔۔۔۔ اس لڑکی سے ووٹ مانگنا خاصا عجیب لگ رہا تھا۔۔۔۔
سوچوں گی۔۔۔""
بلکہ میرے ووٹ کی امید نہ رکھنا کیونکہ جب جب حکمران نا انصافی کرنا ہے گناہ کا حصہ دار وہ شخص بھی ہونا ہے جو اس کو حکمران بنانے کی وجہ بنا تھا۔۔۔۔
میں نہیں چاہتی کہ آپ کو ووٹ دوں،،، کل کلاں کو آپ کرپشن،،،
""فریب، اور نا انصافی کریں،، تو گنہگار تو میں بھی ہو جاؤں گی،، اس کا جواب عالیہان آفندی سمیت وہاں موجود ہر شخص کو اس کی طرف دیکھنے پر مجبور کر گیا۔۔۔۔
اب کی بار ہوس بھری نگاہ نہیں تھی بلکہ حیرت اور عقیدت سے بھری نگاہیں تھیں۔۔۔۔
عالیہان آفندی طنزیہ مسکرا دیا،،، مرحا اسے دیکھ کر رہ گی۔۔
وہ بغیر کوئی جواب دیے وہاں سے ہے گیا۔۔۔ اس کے پیچھے کھڑے ملازم نے مرحا کے ہاتھ میں کاغذ تھمایا جس پر اشتہار نما انداز میں اس کا انتخابی نسان،،، اور باقی معلومات لکھی تھی ،،، مرحا کی نگاہوں نے دور تک اس کا پیچھا کیا۔۔۔۔
لوگوں کا رش اس کے گھر کے سامنے سے ختم ہو چکا تھا لیکن وہ اب بھی کھڑی تھی وہاں،،، نجانے کیوں؟ ؟؟ ؟
سستے والے گھر کے سامنے رکنے سے پہلے عالیہان آفندی نے مر کر اسے دیکھا تھا،،، اگلے لمحے مرحا دروازہ بند کر کے نظروں سے اوجھل ہو گی تھی۔۔۔۔
گاڑی حیدراباد کے حدود میں داخل ہوتی گاؤں کی کچی سڑک پر رواں
دواں تھی۔۔۔ م کے ساتھ بیٹھی مرال باقاعدہ کانپ رہی تھی۔۔۔۔
خوف کے مارے ہونٹوں پر فرانی آیات کا ورد جاری تھا،،، اور م اس کا خوف دیکھ کر ماتھا پیٹ کر رہ گیا۔۔۔۔۔
حویلی کے سامنے جھٹکے سے گاڑی رکی تو مرال کا دل اچھل کر حلق میں آیا۔۔۔
""ایرو""
گاڑی بند کر کے وہ اسکو بولا جو حویلی کے گیٹ کو دیکھ کر سبب کے ساتھ جڑ کر بیٹھ گی تھی۔۔۔۔
م نفی میں سر ہلانا اس کی طرف آ کر دوازہ کھولنے لگا ۔۔۔۔
""ایرو بھی اب""
چرتے ہوئے ایک بار پھر کہا،،، لیکن وہ ٹس سے مس نہ ہوئی۔۔۔
میں اٹھا کے بھی لے جا سکتا ہوں،،، کیونکہ ہم یہاں میاں بیوی کا "" ""ڈرامہ رچانے والے ہیں۔۔۔
اس کی بات سن کر وہ سیکنڈ کے ہرارویں حصے میں اچھل کر باہر آئ۔۔۔
ایک خونخوار گھوری سے نوازتی اندر کی طرف بڑھنے لگی،،، لیکن پھر
رک گی،،، م مسکراہٹ چھپانا اس کے پیچھے چل دیا۔۔۔ وہ سر جھکائے اس کے ساتھ ساتھ چلنے لگی۔۔۔۔۔
""م کمال""
اپنا شناختی کارڈ گارڈ کی طرف بڑھاتے ہوئے تعارف کروایا۔۔۔۔۔
مرال اپنے دوپٹے سے منہ لپیٹ چکی تھی۔۔۔۔
سیکیورٹی چیکنگ کے بعد دونوں کو اندر جانے کی اجازت دی گی۔۔۔۔
""راستہ بتاؤ کہاں جانا ہے""
اسکو ہنوز اپنے پیچھے چلتا دیکھ کر م چرتے ہوئے بولا۔۔۔
""مجھے نہیں پتا"" جھنجھلاتے ہوئے بولتی وہ م کمال کو زچ کر گی۔۔۔۔
ملازم سے راستہ پوچھتا وہ مہمان خانے کا رخ کر گیا۔۔۔۔۔
مرال تو باقاعدہ کانپ رہی تھی۔۔۔۔
""نقاب انار دو""
اسکو ہنوز دوپٹہ لپیٹے دیکھ کر کہا ۔۔۔۔
خلاف معمول وہ اس کی بات مان کر دوپٹہ ہٹا گی۔۔۔
سرمئ آنکھوں میں خوف کے ڈورے تھے۔۔۔۔۔
""مرال""
زوار آفندی کی حیرت میں ڈوبی آواز سن کر مرال اپنی جگہ سے اٹھ کھڑی ہوئی۔۔۔۔ البتہ م اپنی جگہ پر نانگ پر نانگ جمائے بیٹھا رہا۔۔
""ماموں سائیں""
پٹ محض لب ھھرائے تھے،،، ان کی نگاہوں میں چھپا سوال دیکھ کر رہی سہی ہمت بھی جواب دے گی۔۔۔
افضل سب گھر والوں کو بلا کر لاؤ۔۔۔""
اور ملازموں کو یہاں آنے سے منع کر دو،،، ایک منٹ کے اندر اندر۔۔
""
زوار آفندی کی دھاڑ پر وہ گرنے کو تھی۔۔۔ معاملہ اس کی سوچ سے بھی زیادہ خطرناک تھا۔۔۔
البتہ م کے اطمینان میں کوئی فرق نہ آیا۔۔۔۔
اور واقعی ایک منٹ کے اندر اندر گھر کے تمام افراد مہمان خانے میں جمع تھے۔۔۔
مرال کی غیر ہوتی حالت ،،، اور ایک انجان آدمی کا اتنے سکون سے بیٹھنا انہیں بیت کچھ سمجھا گیا تھا۔۔۔۔۔ نجانے کیوں لگ رہا تھا کہ وہ اس شخص کو کہیں دیکھ چکے ہیں۔۔۔
""یہ تو صحافی ہے،،، یہاں مرال کے ساتھ کیا کر رہا ہے ؟""
دلاور آفندی کی حیرت میں ڈوبی آواز پر مرال کے قدم بے ساختہ پیچھے ہٹے ۔۔ زوار آفندی کو بھی شناسائی کی وجہ سمجھ آ گئی تھی۔۔۔
سب حیران تھے سوائے فائر آفندی کے،،، وہ مطمئن سی کھڑی تھیں،،، آنکھوں ہی آنکھوں میں حوصلہ بھی دے رہی تھیں۔۔۔
""کون ہے یہ مرال اعظم۔۔ ؟""
مہمان خانے میں زوار آفندی کے رعب دار آواز گونجی،،، مرال
آنکھیں میچ گی۔۔۔۔۔
م اطمینان سے کرنا جھاڑنا صوفے سے اٹھ کھڑا ہوا،،، آہستہ آہستہ قدم اٹھانا مرال پاس جا کھڑا ہوا۔۔۔
مرال اعظم نہیں،،، مرال م کمال،،، برائے مہربانی درستگی کر "" ""لیں۔۔۔۔۔
سایرہ اعظم لڑکھڑا کر پاس کھڑے میز کا سہارا لے گئیں۔۔۔۔
دلاور آفندی کا چہرہ سرخ ہو چکا تھا۔۔۔ جبکہ مرال تو باقاعدہ رونا شروع ہو چکی تھی۔۔۔۔۔
""دکھا دی نا تو نے اپنی اوقات،،،، جیسی ماں ویسی بیٹی۔۔۔""
م نے بے یقینی سے دلاور آفندی کو دیکھا،،، سامنے کھڑا شخص کیا اتنا بے حس تھا کہ اپنی بیٹی اور نواسی پر بنا ثبوت بنا پوچھ گچھ کے تہمت لگا دی تھی۔۔۔۔
آپ اپنی بیٹی کو جو مرضی کہیں وہ میرا سر درد نہیں ہے۔۔۔""
""لیکن اپنی بیوی کے خلاف ایک لفظ نہیں سنوں گا،،، انگلی اٹھا کہ تنبیہی انداز میں کہتا وہ وہاں کھڑے ہر شخص کو حیران کر گیا۔۔۔۔
لعنت ہے تم جیسی اولاد پر مرال۔۔۔""
""کاش میں بے اولاد ہوتی۔۔۔
سایرہ اعظم کی کرب سے بھری آواز مرال کا دل چیر گی۔۔۔ م کو بے اس پروقار عورت پر یرس آیا جو بے بسی کی داستان بنے بمشکل اپنے پیروں پر کھڑی تھی۔۔۔۔
""امو جان"" م کے ہاتھ سے اپنا بازو چھڑاتی وہ آگے کی طرف برھی۔۔۔۔
""مر گئی تمہاری ماں،،،، ""
آنسوؤں سے یر چہرہ لیے وہ بولین۔۔۔ مرال نے بمشکل اپنی سسکیوں کا گلا گھونٹا۔۔۔۔
تجھے ذرا شرم نہ آئ مرال،،، پڑھائ کے بہانے منہ کالا کرتی پھر "" رہی تھی،،، تبھی تو میں کہوں کہ شہر جانے کیلئے اتنی اناولی کیوں ""۔۔۔۔۔۔۔۔
سسسس سسسس ""س"" م کی دھاڑ پر دلاور آفندی کا جملہ بیچ میں ہی ادھورا رہ گیا تھا۔۔۔۔
آپ لوگوں کس نے اجازت دی ہے میری بیوی کی کردار کشی "" ""کرنے کی وہ بولا نہیں چیخا تھا۔۔۔۔۔
""بکواس بند کرو تم ۔۔۔۔ اس بد زات ۔۔۔۔۔""
دلاور آفندی کا جملہ اب کی بار مرال کی چیخ پر ادھورا رہ گیا ۔۔۔۔
""خاموش ہو جائیں سب،،، خدا کا واسطہ ہے چپ ہو جائیں۔۔""
کانوں پر ہاتھ رکھے وہ چلائ۔۔۔۔ سب نے حیرت سے اسے دیکھا تھا ۔۔۔
یہ جھوٹ بول رہا ہے،،، کوئی نکاح نہیں کیا ،،، سب جھوٹ ہے،، یہ " چاہتا ہے کہ میں اس کے حق گواہی دوں اسلیے یہ ڈرامہ رچایا۔۔۔
""میں سچ کہ رہی ہوں،،، میں نے کوئی نکاح نہیں کیا۔
وہ زاروقطار روتے ہوئے بولی تو م کمال نے بے یقینی سے اسے دیکھا تھا،،، ساتوں آسمان باری باری سر پر آ گرے تھے۔۔۔ بیچ راستے میں وہ اپنا دامن بچا کر اس کی زندگی داؤ پر لگا گی تھی۔۔۔۔
اس کا دل چاہا سامنے کھڑی اس دغا باز لڑکی کی جان اپنے ہاتھوں سے لے لے۔۔۔ غصے کی شدت سے چہرہ لہو چھلکا رہا تھا ۔۔۔
امو جان ،،،، آپ تو جانتی ہیں نا مجھے،،، میں آپ کا مان کیسے توڑ سکتی "" ""ہوں،،، نانا سائیں میں نے نکاح نہیں کیا۔۔۔۔
م کے ہاتھ سے جعلی نکاح نامہ لے کر وہ دلاور آفندی کی طرف برھی۔۔۔ جبکہ م بنا کوئی حرکت کیے اپنی جگہ پر جم سا گیا تھا۔۔۔۔
وہ جو اس کی ڈھال بن کر یہاں آیا تھا،،، اس کو قید سے آزادی دلوانے آیا تھا،،، یہ لڑکی اسے عین موقع پر دغا دے گی تھی۔۔۔۔
""______یہ دیکھیں اس نے جھونا نکاح نامہ بنوایا ہے اور"" ایک زوردار تھپڑ مرال اعظم کی پوری دنیا گھما گیا۔۔۔
وہ لڑکھڑا کر نیچے جا گری،،،، میز کا کونا ماتھے پر جا لگا ،،،، خون کی ایک دھار ماتھے سے نکلتی اس کے چہرے پر لکیر بنا گی۔۔۔
م اب بھی جوں کا توں کھڑا تھا۔۔۔۔۔
چہرے کسی بھی احساس سے عاری تھا،،، شاید وہ فریب کی دنیا میں رہ رہ کر عادی ہو گیا تھا۔۔۔۔
""مرال""
اس کا خون نکلا دیکھ فائر آفندی آگے برھیں۔۔۔۔
خبردار،،، کوئی اس ناہنجار کے پاس بھنکا،،، آفندی ہاؤس سے اس کا "" تعلق ختم۔۔۔۔۔
جس کو اس کے ساتھ ہمدردی ہے وہ اس بد ذات کے ساتھ جا سکتا ہے۔۔۔
اور اے لڑکے یہ ہم تمہیں دیتے ہیں مفت کا مال سمجھ کر اس کے ساتھ جو بھی کرو،،، چاہے تو رکھیل بنا لو۔
""چاہے تو کسی کوٹھے پر بیچ دو،،، ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہو گا۔۔۔۔
دلاور آفندی کے الفاظ تھے یا پگھلا ہوا سیسہ جو مرال کو اپنے کانوں میں ڈلتا ہوا محسوس ہوا۔۔۔۔
فائر آفندی نے پھٹی نگاہوں سے سفاکیت کی انتہا دیکھی تھی۔۔۔۔
سایرہ اعظم نے بھی تڑپ کر اسے دیکھا لیکن اس کی حمایب کر کے ایک بات پھر ماتھے پر بدنامی کا داغ نہیں سجا سکتی تھیں۔۔۔۔
م کو لگا وہ مزید سانس نہیں لے پائے گا۔۔۔ کوئی اتنا سفاک کیسے ہو سکتا ہے۔۔۔۔
سوائے فائر آفندی کے ہر شخص اس فیصلے پر مطمئن تھا۔۔۔۔ لیکن گ فائر آفندی کی مراحمت بھی کام نہ آئ،،، اور زوار آفندی انہیں ھسیٹنے ہوئے باہر لے گئے۔۔۔۔
مرال تو دم سادھے وہیں بیٹھی تھی۔۔
اس سے بچ کر رہنا،،، ارے جو اپنی سگی ماں کی نہ ہو سکی وہ کسی اور "" ""کی کیا ہو سکے گی۔۔۔
اب کی بار مرال کی قوت سماعب جیسے جواب دے گی تھی۔۔۔۔
چہرہ اٹھا کر دیکھا تو اس کی ماں مہمان خانے کا دروازہ عبور کر چکی تھی۔۔۔۔
ان کا جملہ تیز دھار خنجر کی طرح جسم میں پیوسب ہو گیا تھا ۔۔۔۔۔