Chapter 9: "نہیں آپ کو معافی مانگنے کی ضرورت

"نہیں آپ کو معافی مانگنے کی ضرورت نہیں مجھ سے اس میں آپ کی کوئی غلطی نہیں تو مجھ سے شرمندہ ہوکر بھابھی مجھے شرمندہ مت کریں ۔ " اس نے کھانا کھاتی خود سے نظریں چراتی حمنا سے کہا ۔ جو اس کی اعلیٰ ظرفی کی قائل ہوگئی تھی ۔

"ہنہ حمنا اس وجہ سے تم سے کوئی کچھ نہیں کہے گا تو ریلیکس ہوکر رہو ۔ " اطمینان سے کھانا کھاتے عامر نے کہا ۔

حمنا ممنون نظروں سے انہیں دیکھنے لگی ۔

"مرحا ۔ " اب اس نے مرحا کو مخاطب کیا ۔ جس نے چمچ واپس پلیٹ میں رکھ کر اس کو سوالیہ نظروں سے دیکھا "مجھے تمہارے باس نے آفس بلایا تھا وجہ شاید تم لوگ جانتی ہی ہوگی ۔ " "کب ؟ " اس نے اچھنبے سے پوچھا ۔

۔ جس کا مطلب وہ لوگ سمجھ چکی تھیں ۔

"نہیں بھائی مجھے مزید تماشا نہیں بننا ویسے بھی ان کا اور ہمارا کوئی مقابلہ نہیں بالکل بھی اور وہ کون سا اب قبول کریں گے مجھ جیسی لڑکی کو جس کی شادی ٹوٹ گئی ہو شادی سے دو دن پہلے ہی اور اسی رشتے کے زعم پر ہم نے انہیں ٹھکرایا بھی تھا پہلے ۔ " وہ واپس سے کھانے کی طرف متوجہ ہوگئی ۔

اس کو کوئی دلچسپی نہیں تھی اب ان باتوں میں ۔

"وہ لوگ راضی ہیں کوئی اعتراض نہیں انہیں ۔ " عامر نے جلدی سے کہا تو سب نے اب کہ بار حیرت سے اس کو دیکھا ۔

"جہاں تک مجھے معلوم ہے ولی سر کو نہیں پتا اس سب کا تو وہ کیسے راضی ہوگئے ہیں ان کے خیال سے تو میری شادی ہو گئی ہے ۔ " اس نے طنزیہ نظروں سے اس کو دیکھ کر کہا ۔

"شام کو فون آیا تھا ان کا تمہارے لئے مبارکباد دے رہے تھے تمہیں تو میں نے انہیں بتا دیا تمہاری شادی نہیں ہوئی تو انہوں نے کہا وہ لوگ اب بھی رشتہ لانا چاہتے ہیں اپنے بیٹے کا ۔ " اس نے تفصیل سے ان کو بات بتائی ۔

کچھ دیر وہ سوچ میں پڑ گئی اور اپنی ماں کی طرف دیکھا ۔

"سوچ کے بتاؤں گی ۔ " چند لمحوں کی خاموشی کے بعد اس نے کندھے آچکا کر کہا ۔ اس کا لہجہ اس کی رضامندی پیچھے کا دروازہ کھول کر وہ شاہانہ انداز میں گاڑی میں بیٹھی ۔

"پہلے لنچ کرنا ہے بہت بھوک لگی ہے مجھے پھر مال چلنا مجھے کچھ ضروری سامان لینا ہے ۔ " اس کو حکم صادر کرتی وہ موبائل میں مصروف ہوگئی ۔

عرشمان نے اس کے حکم پر سر جھٹکا اور گاڑی گاؤں کے رستے پر ڈال دی ۔ تقریباً پندرہ منٹ کے بعد طوبیٰ نے سر اٹھا کر راستے کو دیکھا جو سنسان تھا ۔ مطلب وہ لوگ گاؤں کے راستے پر تھے ۔

"میں نے کیا کہا تم سے سنا نہیں لاش کے ساتھ ساتھ بہرے بھی ہوگئے ہو ۔۔ مجھے کچھ سامان لینا ہے ۔ " اسے جی بھر کر غصہ آیا تھا اس پر جو کان بند کیئے گاڑی ڈرائیو کر رہا تھا ۔

"واپس موڑو گاڑی میں کچھ کہہ رہی ہوں تم سے ۔ " اس کے کان پر جوں تنگ نہ رین تو وہ چیخی ۔ اس کے مغرور انداز پر طوبیٰ کو تپ چڑھ گئی ۔

غصے سے اس نے فون اسفند کو ملایا ۔ اس کا فون بند جا رہا تھا ۔ وہ اجازت لے کر آئی تھی اس سے اب عرشمان اس کی بات نہیں سن رہا تھا اس لئے اس نے اسفند کو فون ملایا تھا ۔

مسلسل کال کرنے کے باوجود بھی فون بند ہی جا رہا تھا ۔ اتنے میں گاڑی گاؤں کے حدود میں داخل ہوئی ۔ جھٹکا لگنے پر وہ ہوش میں آئی تو گاڑی گاؤں کے اندر تھی ۔ اس نے شعلہ بار نظروں سے عرشمان کو دیکھا جو سنجیدگی سے ڈرائیو کر رہا تھا ۔

سامنے آئی اور بنا سوچے سمجھے ایک تھپڑ اس کو رسید کیا ۔

جس کی آواز لاونج میں بیٹھے لوگوں نے بھی سنی تھی کیونکہ وہ لوگ حویلی کے اندرونی دروازے پر ہی کھڑے تھے ۔

اپنے گال پر ہاتھ رکھے اس نے بے یقینی سے سامنے کھڑی خود سے چھوٹی لڑکی کو دیکھا جو غصے سے اس کو ہی دیکھ رہی تھی ۔

وہ سب بھی ہقا بقا کھڑے تھے ۔ سب سے پہلے نعیمہ طوبیٰ کی طرف بڑھیں ۔

"تیرا دماغ خراب ہوگیا ہے ۔ " انہوں نے بازوں سے پکڑ کر اس کا رخ اپنی طرف کیا ۔

"نہیں اس کا دماغ خراب ہو گیا ہے نوکر ہے تو نوکر بن کے رہے پتا نہیں خود کو کیا سمجھتا ہے ۔ " وہ اس وقت غصے میں تھی جس کی وجہ سے کافی تیز آواز میں بولی ۔ اور ایسا پہلی بار ہوا تھا کہ وہ غصے میں تھی اور آواز اتنی تیز تھی ۔

"طوبیٰ تمیز میں رہو دن بدن منہ پھٹ اور تمیز بھولتی جا رہی ہو بڑا ہے وہ تم سے اور تم ۔ " انہوں نے اپنے پاؤں سے چپل اتار کر اس کے بازوں پر لگائی ایک نہیں بلکہ تین بار ۔

"اماں ۔ " وہ بازوں مسلتی روہانسی بولی ۔

"جاؤ اپنے کمرے میں تم ۔ " ثروت نے معاملہ بگڑتا دیکھا تو اس کو وہاں سے ہٹانا چاہا ۔

"نہیں پہلے معافی مانگو عرشمان سے ہاتھ اٹھایا ہے اس پر تم نے عزت کرنا تو بھول ہی گئی ہو جیسے ۔ " انہوں نے کے چلی گئی ۔

کیونکہ نعیمہ کا کوئی بھروسہ نہیں تھا اس بار وہ ہاتھوں سے کام لیتیں ۔

عرشمان احساس توہین سے سرخ آنکھیں لے کر الٹے پیر واپس لوٹ گیا ۔

***

وہ سوچوں کے بھنور میں پھنسی بیٹھی اپنے ہاتھ کی لکیروں کو دیکھ رہی تھی جو اس نے سوچا تھا وہ ہوا نہیں جو اس کے وہم وگمان میں نہ تھا وہ ہو رہا تھا ۔

اسے دھواں دھار محبت تو نہیں تھی فرحان سے لیکن جتنی بھی تھی اس کو محبت تو تھی نہ اس سے ۔

رشتہ جڑنے کی وجہ سے اس کے دل میں جذبات پیدا ہو گئے تھے اس کے لئے ۔ رشتہ منگنی واقعی یہ نام کا رشتہ تو ہے لیکن شرعی نہیں ۔

ہمارے یہاں منگنی کر لیں یا رشتہ ہوجائے کسی لڑکی کا تو بس سوچتے ہیں یہی سب کچھ ہے پھر باتیں کرتے ہیں محبتیں بڑھاتے ہیں یہ سوچ کر کہ اس سے ہی شادی ہوگی ۔

کیونکہ ہماری زندگی کی پلی ینگ میں کوئی دکھ پلین ہی نہیں ہوتا ہے بس ساری زندگی بنے خوابوں پر بسر کرنا چاہتے ہیں ۔ پر اس کو سب معلوم ہے جس نے ہماری قسمت لکھی ہے کب کیا کس پل ہوجائے اس کے علاوہ کسی کو نہیں معلوم ہوتا ۔ اس لئے ان کچے رشتوں پر اندھا اعتماد رکھنے سے بہتر ہے ایک مضبوط پائیدار رشتا بنائے جو نہیں تھکتی تھی اسے میری بیٹی میری بچی کہتے وہ اس قدر اس ذہنیت کی مالک تھیں ۔

ان کی نظر مرحا کی نوکری پر تھی جو وہ اپنی ماں کے لئے کر رہی تھی اور ان کے لئے ہی کرنا چاہتی تھی کیونکہ اس کی تنخواہ زیادہ تر آسیہ کی دوائیوں ماہانہ چیک آپ پر لگ جاتی تھی اگر عامر کے رحم و کرم پر انہیں چھوڑ دیتی تو مہینے مہینے گیپ آجاتے ان کے چیک آپ میں ۔

اور دوائیاں بھی کبھی آتی کبھی نہیں جو اسے گوارہ نہیں تھا بیٹا بیٹا ہوتا ہے ایک نہ ایک دن مجبوریوں اور ذمہ داریوں سے اکتا کر ہاتھ نکال لیتا ہے لیکن بیٹی اسی ذمہ داری میں ساری عمر تھکتی رہتی ہے ۔

"مرحا آجاؤ وہ لوگ انتظار کر رہے ہیں ۔ " اسے لاونج میں ٹکے بیٹھا پا کر آسیہ نے اس کے کندھے پر ہاتھ رکھا ۔

"جی امی ۔ " اس نے سوچوں کو بند باندھا اور انہیں مسکرا کر دیکھا لیکن وہ تو ماں تھیں اس کی مصنوعی مسکراہٹ کو سمجھ گئیں ۔

اس لئے جھک کر اس کے ماتھے پر بوسہ دیا انہوں نے بہت سمجھایا تھا اسے کہ وہ اپنا گھر بسائے نوکری والی ضد چھوڑ دے ۔ فرحان نے ان سے بات کی تھی وہ منا کر لے آتا اپنی ماں کو پر وہ اپنی بات سے ایک انچ نہیں ہلی تھی "اسلام وعلیکم ۔ " ڈرائنگ روم میں آسیہ کے سنگ داخل ہوکر اس نے دھیمی آواز میں سلام کیا ۔

"وعلیکم السلام ۔ " جواب ولی نے ہی دیا لیکن پہلے دن والی گرمجوشی مفقود تھی ۔ نیناں کا تو منہ ہی سیدھا نہیں تھا "جی جیسا آپ کو بہتر لگے ۔ " عامر نے آسیہ کہ طرف دیکھ کر کہا ۔

"آپ کا بیٹا نہیں آیا ساتھ اس سے مل لیتے ہم ۔ " آسیہ نے عاجزی سے کہا ۔

"اسے کچھ کام تھا اس لئے وہ نہیں آ سکا ۔ " ولی کے کہنے پر نیناں نے طنزیہ نظروں سے انہیں دیکھا ۔

کیونکہ کل سے یوسف پھر سے کمرے میں بند تھا وہ جو کبھی چہل قدمی کے لئے لان میں نکلتا تھا اب وہ بھی نہیں ۔

ولی نے بہت کہا تھا اس سے لیکن اس نے تو دروازہ ہی نہیں کھولا تھا ۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.