"زندگی ایک سفر ہے سہانا یہاں کل کیا ہو کس نے جانا آہاہاہا ہےہے ہے ہو ہو ہو ہو ۔ " گاڑی اپنے رستے پر گامزن تھی ۔ وہ کھڑکی سے باہر ہاتھ نکال کر خود کھڑکی سے غالباً چپک کر بیٹھی باہر دیکھ رہی تھی ۔
اس کی بے سری آواز ڈرائیو کرتے عرشمان کے سر میں درد کر رہی تھی ۔ وہ لب بھینچے ضبط سے اسے سامنے لگے مرر سے دیکھ رہا تھا ۔
آج وہ یونیورسٹی جارہی تھی اس نے ہوسٹل رہنے سے منع کر دیا تھا جبکہ شہر گاؤں سے آدھے گھنٹے کے فاصلے پر تھا اس لئے اسے لے جانے اور لے آنے کی ذمہ داری اس کی تھی ۔
پر وہ میڈم تو پہلے ہی دن اس کے سر میں درد کر چکی تھی آئندہ سے تو توبہ کر لی اس نے اس کو اپنے ساتھ کہیں "تمہیں کیا مسئلہ ہے لاش کہیں کے ۔ " اس نے تیکھے چتونوں سے اس کو دیکھ کر جواب دیا اور واپس سر کھڑکی پر ٹکا دیا ۔
"ایکسیڈنٹ ہو سکتا ہے ہمارا طوبیٰ بی بی اس لئے پیچھے ہو کر عزت سے بیٹھیں ۔ " اس کا دل کیا اسی کھڑکی سے طوبیٰ کو باہر پھینک دے ۔
"تم عزت سے گاڑی چلاؤ گے تو ایکسیڈنٹ نہیں ہوگا ۔ " وہ کون سا کم تھی دوبدو جواب دیا ۔
مرر سے ایک گھوڑی اس پر ڈالی جس نے سر کھڑکی کے اندر کر کے ڈبل گھوری سے نوازہ ۔
عرشمان نے چپ رہنے میں ہی عافیت جانی اس آفت سے بھرنا شیر کے منہ میں ہاتھ ڈالنے کے مترادف تھا ۔
***
بنا کسی کو دیکھے وہ پر وقار سی چال چلتی اپنی جگہ پر آ بیٹھی اور اپنے کام میں مصروف ہوگئی ۔
"ارے مرحا تمہاری تو شادی تھی نہ آج پھر آفس کیسے ۔ " اس کی آفس کولیگ اس کے پاس آکر حیرت سے پوچھنے لگی ۔ جس پر اس نے لب بھینچ لئے اور بمشکل مسکرا کر اس کو دیکھا ۔
"ہاں بس وہ کینسل ہو گئی ہے کچھ دن کے لئے ۔ " اپنی طرف سے جان چھڑانے کے لئے اس نے یہی جواب دیا تھوڑی دیر بعد سارے اسٹاف میں ہی چنہ مگوئیاں ہونے لگی ۔ چونکہ اس نے اپنے سارے اسٹاف کو انٹوائیٹ کیا گھر سے وہ جس تھوڑے سکون کے لئے آفس آگئی تھی یہ بھول کر کہ اس نے سب کو ہی انوائیٹ کیا تھا اور لیو لی ہوئی تھی اس نے اب یہاں بھی ہوتی چنہ مگوئیاں سن کر اس کا سر درد سے پھٹنے لگا ۔
"کیا ہوا ہے آج سارے اسٹاف کو کام کرو اپنا سب ۔ " ولی کا وہاں سے گزر ہوا تو سارے اسٹاف کو سر جوڑ کر بیٹھے دیکھ کر ڈانٹا ۔
"اور مس مرحا آپ تو چھٹی پر تھیں ؟ " ان کی نظر مرحا پر پڑی تو پوچھ لیا ۔ ان کی بات پر اس کا سر مزید جھک گیا ۔
"وہ سر بس ۔ " اس نے لب کاٹے ۔
"اٹس اوکے اینی وے شادی کی بہت بہت مبارک ہو میں خود تو نہیں آسکوں گا اس لئے ایڈوانس میں مبارکباد دے رہا ہوں ۔ " انہوں نے مسکرا کر کہہ کر ایک میٹھا سا طنز کیا تھا اس پر اپنی دانست میں ۔
"تھینک یو سر ۔ " ان کا مبارک باد دینا جیسے انہوں نے اس کے زخموں پر نمک چھڑکا ہو اس کو تو ایسا لگا ۔ اس لئے اس نے بس اتنا کہا جیسے خود کا مزاق اڑایا ہو ۔
ولی نے حیرت سے اس کو دیکھا ۔
وہ سب جانتے تھے لیکن مرحا کے منہ سے ایسا کچھ نہیں نکلا جس کے سننے کے وہ خواہشمند تھے ۔
"ویسے سر میری چھٹیاں ہیں میں بس ہاف ڈے کے لئے آئی تھی ۔ " اس نے واپس گھر جانے کا فیصلہ کیا ۔
اس سب سے ۔
***
تیز تیز چلتی وہ گھر کے اندر داخل ہوئی لیکن پیچھے سے بائیک کی آواز سن کر وہ پلٹی ۔
وہ بائیک سے اتر کر اس کے پاس آیا ۔
"مرحا مجھے تم سے بات کرنی ہے ۔ " "لیکن مجھے تم سے کوئی بات نہیں کرنی بہتر ہے یہاں نہ آیا کرو ۔ " اس نے ٹھنڈے لہجے میں جواباً کہا ۔
"آئی ایم سوری یار اس وقت حالات ایسے ہو گئے تھے لیکن میں امی کو منا کر لے آؤں گا واپس ایک دو دن میں تمہارے گھر ۔ " اس نے مرحا کے ہاتھ تھامنے چاہے جو اس نے تیزی سے جھٹک دیے ۔
"خبردار جو چھونے کی کوشش کی مجھے دور رہو مجھ سے اور کوئی ضرورت نہیں اپنی ماں کے سامنے منتیں کرنے کی مجھے ایسا سفر چاہیے ہی نہیں جو ہر معاملے میں بے بس ہو اور اپنے لئے کچھ نہیں کر سکتا ہو ۔ " "تو وہ بیوی کے لئے کیا اسٹینڈ لے گا ؟ سمجھ گئے آئندہ اگر یہاں آؤ تو اپنی بہن کے پاس آنا ہم تم لوگوں کے جیسے کم ظرف نہیں جو حمنا بھابھی سے اس کے رشتے داروں کو ملنے نہ دیں اس سب کے بعد ۔ " اپنی طرف سے اچھی خاصی سنا کر وہ گھر کے اندر چلی گئی ۔
فرحان نے حسرت سے اس کی پشت کو دیکھا ۔
میں ہینڈ فری لگائے کسی سے وہ باتوں میں مصروف تھی ۔
یوسف خاموشی سے آگے بڑھا اور ہاتھ میں پکڑا خالی جگ کاؤنٹر پر رکھ کر خود فرج کی طرف بڑھا ۔
وہ چونکی اور اس کی طرف دیکھا جو چور نگاہوں سے اسے ہی دیکھ رہا تھا ۔
سلیو لیس شرٹ پر جینز جو گھٹنوں سے گھسی ہوئی تھی بال کرل کیئے ہوئے کندھوں پر پڑے تھے وہ دیکھتا ہی رہ گیا اس کو ۔
خود پر اس کی نظریں محسوس کر کے ارسا نے طنزیہ آبرو اچکا کر اسے دیکھا ۔
جو گڑبڑا گیا ۔ اور فوراً پانی کی بوتل نکال کر جگ میں انڈیلنے لگا ۔
"دیکھ لو حسرت سے اب میرے جیسی تمہاری قسمت میں کہاں اس لئے حسرت سے ہی دیکھو گے نہ ۔ " اس کی طنزیہ آواز پر اس نے سر اوپر نہیں اٹھایا ۔
ایک ہاتھ سے شال کندھوں پر ٹھیک کی اور جگ ہاتھ میں لئے باہر کی طرف بڑھا ۔
"سنا ہے تم شادی کرنا چاہ رہے ہو وہ بھی خوبصورت لڑکی سے پر افسوس تمہاری قسمت میں تمہارے جیسی ہی کالی لکھی ہوگی ۔ " تمسخرانہ نظروں سے اس کو دیکھتی وہ اس سے پہلے آگے بڑھ گئی ۔
"ہاں شاید معذور بھی ہو اب مکمل لڑکی تو تمہیں منہ نہیں لگائے گی دونوں ایک دوسرے کو سہارہ دیتے رہنا ۔ " جاتے جاتے واپس پلٹ کر اس سے کہتی وہ ہنسی کے ساتھ واپس مڑ گئی ۔
ان کا محل ارسا چکنا چور کر گئی تھی ۔
***
"تھینک یو یار تم طوبیٰ کو یونی سے لے کر حویلی چلے جانا میری اپنی گاڑی ورک شاپ سے ڈرائیور لے آئے گا تو میں آجاؤں گا ۔ " اسفند کی گاڑی خراب ہو گئی تھی اس لئے وہ کل سے ورک شاپ پر چھوڑ کر آیا تھا ۔
آج وہ عرشمان کے ساتھ آگیا تھا جس کو طوبیٰ کو لینے جانا تھا ۔ وہ اس کو ریسٹورنٹ میں اتار کر خود طوبیٰ کو یونیورسٹی سے لینے چلا گیا ۔
اپنی میٹنگ کے حوالے سے وہ کچھ لوگوں سے ملنے یہاں آیا تھا ۔ سیاست کے ساتھ ساتھ اس کو آفس بھی دیکھنا پڑتا تھا ۔ وہاں اس کی سیکٹری پہلے سے ہی موجود تھی وہ بھی ان کے بیچ بیٹھ گیا جب نظر باتوں کے دوران ارسا پر پڑی جو کسی لڑکے کے ساتھ بیٹھی کھلکھلا رہی تھی ۔
اس کا حلیہ ایسا تھا کہ اسفند نے بے ساختہ نظریں چرائیں اس کے وجود سے ۔ ان کا خاندان تنگ نظر یا تنگ سوچ نہیں تھا آزادی تو روحی لوگوں کو بھی تھی لیکن کسی لڑکے سے ملنا یاں ایسے کپڑے پہننے کی اجازت نہیں تھی ۔
"تم یہاں کیا کر رہی ہو ۔ " وہ نا چاہتے ہوئے بھی اٹھ کر اس کے پاس آگیا اس کو پرواہ نہیں تھی کہ وہ لوگ کیا سوچ رہے ہوں گے ۔
دونوں کے بیچ ہمیشہ ایک سرد سی جنگ رہتی تھی ۔ کم ملتے تھے لیکن ہمیشہ جب بھی آمنا سامنا ہوتا تو یونہی چند جملوں میں بات کرتے جن میں طنز ہی طنز ہوتا تھا ۔
"غالباً وقت تو لنچ کا ہی ہے لیکن ہمارے خاندان کی لڑکیاں یوں آوازہ نہیں گھومتی ۔ " وہ بظاہر عام لہجے میں بولا پر اس کے لہجے میں تیش تھا ۔
"جبکہ غالباً نہیں بلکہ یقیناً میں تمہارے خاندان کی لڑکی نہیں اسفند آذر ۔ " اس نے خوش اخلاقی سے جواب دیا ۔
وجہ اس کے سامنے بیٹھا دوست تھا جو ان دونوں کو باتیں کرتا دیکھ کر اپنے موبائل میں مصروف ہوگیا تھا ۔