Chapter 7: "عرشمان کیا سوچا تم نے پھر اب

"عرشمان کیا سوچا تم نے پھر اب کیا کرو گے ۔ " وہ ڈیرے پر آیا تھا جہاں اسفند پہلے ہی موجود تھا ۔

"ادا آپ کو تو پتا ہے میں اکیلا رہتا ہوں شہر میں اور آپ یہ بھی جانتے ہیں کہ میں کیا کرتا ہوں ۔ " اس نے آخری ملا شرمندگی سے کہا تھا ۔ شرمندہ اور عرشمان حیرت کی بات تھی ۔

"ہنہ تم غنڈہ گردی کرتے ہو یہ تو معلوم ہوگیا مجھے ۔ " اس کے جھکے سر کو دیکھ کر اس نے ہنسی دبائی ۔

"ٹھیک ہے ویسے تم حویلی میں ہی رہو فی الحال یہی کام کرو ڈرائیونگ کا کیونکہ میں تو ہوتا ہی کم ہوں گھر پر تو کسی کو کوئی ضرورت باہر لے جانا ہو تم کر لینا ۔۔ تم کر لوگے نہ عرشمان ۔ " سنجیدگی سے کہہ کر آخر میں اسفند نے اس کی تائید چاہی ۔

"میں واپس ۔ " اس نے کچھ کہنا چاہا جب بیچ میں ہی اسفند نے اس کی بات کاٹ دی ۔

"تم نہیں کرنا چاہتے یہ تو نہ کرو کوئی مسئلہ نہیں لیکن واپس تم ابھی نہیں جا سکتے جن لوگوں نے تمہارا یہ حال کیا ہے اب وہ واپس بھی تمہیں نقصان پہنچا سکتے ہیں اب واپس جانا تمہارے لئے خطرے سے خالی نہیں ہوگا ۔ " سب کیونکہ انہیں اپنے بیٹے پر بھروسہ تھا ۔ جو سیاست کر رہا تھا وہ اچھے سے لوگوں کی پہچان بھی کر سکتا تھا ۔

عرشمان کا منہ بن گیا اس کی بات پر ۔ لڑائی کیئے بنا تو وہ رہ نہیں سکتا تھا پتا نہیں یہ دن کیسے گذارے تھے اس نے وہ تو اسفند کا احسان تھا اس پر جس لئے وہ مجبور تھا اس کی بات ماننے پر ۔

اس لئے ابھی بھی وہ کچھ نہیں کہہ سکا ماسوائے رضامندی ظاہر کرنے کے ۔

***

یہ کوئی تیسری بار جھانکا تھا حمنا نے اس کے کمرے میں جو دجمیی سے تیار ہو رہی تھی اپنے مایوں کے لئے ۔ پیلے رنگ کا جوڑا میک آپ کے نام پر ہلکی سی گلابی پسنک اور آنکھوں میں کاجل ڈھیلی سادہ سی چوٹی بالوں کی جو آگے سے رکھی ہوئی تھی ۔

کچھ بالوں کی لٹیں آگے سے آزاد تھی جو اس کے چہرے کو چھو رہی تھیں ۔ آئینے کے سامنے بیٹھی اب وہ خود کا بھر پور جائزہ لے رہی تھی ۔

وہ واقعی نظر لگ جانے کی حد تک خوبصورت لگ رہی تھی ۔

"شکر ہے تم تیار تو ہو گئی اٹھو چلو امی والے بھی آ گئے ہیں ۔ " حمنا نے اس کے پاس آکر کہا ۔

"کیسی لگ رہی ہوں میں بھابھی ۔ " اس نے ڈوپٹہ سر پر جمایا اور اس کی طرف رخ موڑا ۔

"ماشاءاللہ بہت ہی پیاری لگ رہی ہو اللہ نظر بد سے بچائے تمہیں ۔ " اس نے سچے دل سے کہہ کر پر خلوص دعا مصنوعی پیلے پھولوں کی بنی لڑیوں سے سجے چھوٹے سے صوفے پر حمنا نے اس کو بٹھایا اور اس کے ہاتھ میں گجرے ڈالے ۔

اب بس رسم شروع کرنی تھی جو سب سے پہلے دولہے کی ماں نے کرنی تھی اس لئے حمنا نے رضیہ کو بلایا ۔

***

"ارے ایسے کیسے عامر تم نے ہی تو کہا تھا پہلے اور اب مکر رہے ہو اپنی بات سے وہ بھی ایسے وقت میں ۔۔ تم نے اس کی کمائی کھائی ہے اب ہمارا وقت ہے تو شادی کے بعد بھی وہ تم لوگوں ہی کما کر کھلائے ۔۔" "نہ ایسا نہیں ہوسکتا مرحا شادی کے بعد نوکری کرے گی اور اپنی ساری کمائی مجھے ہی دے گی ہر ماہ تم لوگوں کا اب کوئی حق نہیں اس کی کمائی پر ۔ " اس کی بات پر تو انہیں پتنگے لگ گئی تھی اس لئے فیصلہ کن لہجے میں بولیں ۔

"خالا مرحا کی ہی خواہش ہے یہ اور فرحان اس کے ساتھ ہے اس کی اجازت بھی ہے مرحا کو تو آپ کو کیا مسئلہ ہے ۔ " عامر نے ایک بار پھر اپنی ساس کو سمجھانا چاہا جو شاید سمجھنے کے موڈ میں نہیں تھیں ۔

"نہ بھئی ارے اس کی تو مت ماری گئی ہے لیکن میں ایسا نہیں ہونے دوں گی صاف بات ہے بھئی ۔ " انہوں نے ہاتھ نچا کر پر زور احتجاج کیا ۔

ان کی بات پر اور ایک نہ سننے پر عامر کو غصہ آیا ۔ دل میں چور جو تھا اس کے پھر غصہ آنا تو فطری بات تھی ۔

نہیں پر ہوگا وہی جو میری بہن چاہے گی ۔ " اس نے بندوق مرحا کے کندھوں پر رکھ کر چلانا چاہی تھی جو نشانے پر لگنی تھی یا نہیں ۔

اس کی ایسی بات پر رضیہ کا منہ کھل گیا اور حیرت سے اپنے داماد کو دیکھا جس نے ایک سیکنڈ میں بات ختم کر دی تھی ۔

"ٹھیک ہے میں بھی دیکھتی ہوں کون سا شہزادہ آتا ہے تمہاری بہن کو بیاہ نے ۔ " وہ بھی ضد اور انا میں آگئیں ۔

آج کے دور کے لوگوں کو اپنی انا بہت پیاری ہوتی ہے جس کو قائم اور اونچا رکھنے کے لئے رشتوں کی عمارتیں توڑنے میں دیر نہیں کرتے پھر چاہے اس کی اینٹیں کسی کے احساس محبت سے ہی کیوں نہ بنی ہو ۔

***

وہ تصویر تھامے کب سے اسے دیکھ رہا تھا ۔ بار بار دماغ میں بس یہی خیال آ رہا تھا " یہ تو خوبصورت ہے " ایک خوشی سے ہو رہی تھی اسے کہ ایسی خوبصورت لڑکی سے اس کی شادی ہونے والی ہے ۔

ہاں ارسا کے مقابلے میں وہ تھوڑا کم تھی کیونکہ تصویر میں وہ سر پر دوپٹہ لئے کچھ لکھنے میں مصروف تھی ۔ اس کے انداز سے سادگی جھلک رہی تھی ۔

جبکہ ارسا ماڈرن تھی کافی اور ہر وقت تیار رہتی تھی گھر تو کم ہی ہوتی تھی کیونکہ اس کا اپنا بوتیک تھا ۔

ہے خوبصورت ۔

یوسف ولی کو اپنی خود کی کیفیت سمجھ نہیں آرہی تھی وہ خوش ہے یا پریشان ۔ مرحا یا تو بہت خوبصورت ہے یا ارسا سے کم وہ فیصلہ نہیں کر پا رہا تھا ۔

***

ان کی بات پر لان میں سناٹا چھا گیا مرحا نے حیرت سے سر اٹھا کر انہیں دیکھا تھا جو خود غرضی کی تصویر بنی اس کے سامنے کھڑی تھیں ۔

"امی آب یہ کیا کہہ رہی ہیں ۔ " سب سے پہلے ہوش حمنا کو آیا تھا جس نے بے یقینی سے اپنی ماں کو دیکھ کر کہا ۔

"بس حمنا میں نے کہہ دیا سو کہہ دیا اب صرف جواب اگر کوئی دے گا تو وہ مرحا ہے ۔۔ اگر وہ فرحان سے شادی کرنا چاہتی ہے تو اسے اپنی نوکری سے ملی تنخواہ ہر ماہ میرے ہاتھ پر رکھنی ہوگی ۔ " انہوں نے قطعیت سے کہہ کر مرحا کو دیکھا ۔ جو اب افسوس سے انہیں ہی دیکھ رہی تھی ۔

"مجھے آپ کی یہ شرط منظور نہیں ۔ " وہ صوفے سے اٹھ کھڑی ہوئی اور ان کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بولی "ٹھیک ہے تو دو دن بعد جو بارات آنی تھی یہاں اب وہ نہیں آئے گی ۔ " ایک پل کے لئے مرحا کے مضبوط لہجے پر وہ ہچکچائی تھیں لیکن اب تو انا آڑے آگئی تھی ان کے ۔

بعد میں بیٹھ کر بات کرتے ہیں ۔ " آسیہ نے بات بگڑی دیکھ کر مصلحت سے کہا ۔

لڑکی کی ماں جو تھی اور لڑکی کے گھر والوں کو تو عاجزی سے پیش آنا پڑتا تھا اپنی بیٹی کے سسرال والوں سے ۔

"آسیہ تمہارے بچے ہی نہیں چاہ رہے ایسا تو رسم اب تب ہوگی جب میری شرط پوری کرے گی مرحا ورنہ نہ ہی سمجھیں آپ لوگ ہماری طرف سے ۔ " ان کے لہجے میں کسی بھی قسم کی رعایت کی گنجائش نہیں تھی ۔

حمنا نے فون کر کے فرحان کو آنے کا کہا ۔ اتنی جلدی میں بلانے پر اور فون سے اپنی ماں کی آواز سن کر وہ فوراً آگیا ۔

"امی آپ ۔ " اس نے حیرت سے سب کو دیکھا اور رضیہ کے پاس آیا ۔

"تم آگئے اچھا ہوا یہ انگوٹھی اتارو جلدی ۔ " اسے آتا دیکھ کر رضیہ نے کہا ۔

"امی آپ یہ کیا کہہ رہی ہیں ۔ " انہیں کندھوں سے تھام تا وہ سمجھانے لگا ۔

"جو کہا ہے وہ کرو جلدی دو یہ انگوٹھی ۔ " انہوں نے بھڑک کر کہا ۔

اس نے بے بسی سے اپنی ماں کو دیکھا پھر سامنے کھڑی مرحا کو جو انہیں ہی دیکھ رہی تھی ۔

فرحان کے چہرے پر رقم بے بسی دیکھ کر مرحا ساکت رہ گئی پھر سمجھ گئی ۔ سکتے سے نکل کر طنزیہ ہنسی اس کے سامنے ہنسی ۔

"لاؤ دو انگوٹھی تم کیا توڑوگے میں خود ہی یہ رشتہ توڑتی ہوں ۔ " اس نے فرحان کے سامنے اپنی ہتھیلی پھیلائی ۔ " کے انگوٹھی انگلی سے نکال کر اس کے ہاتھ پر رکھی ۔

کچھ لمحے پورے لان میں خاموشی چھا گئی مرحا بھی کچھ نہ بول سکی بس اس کا چہرہ خاموشی سے تکتی رہی ۔

پھر ایکدم اس کے سامنے سے ہٹ کر آسیہ کے سامنے آئی اور اپنی انگلی سے انگوٹھی نکال کر دونو انگوٹھیاں ان کے ہاتھ پر رکھ کر بنا کسی کی طرف دیکھے اندر چلی آئی ۔

انہوں نے نم آنکھوں سے اپنی بیٹی کی پشت کو دیکھا ۔ حمنا نے نظریں چرائیں ۔ سب لوگ کھسر پھسر کرتے لوٹ گئے ۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.