Chapter 6: سپاٹ چہرے سے وہ فرحان کے برابر

سپاٹ چہرے سے وہ فرحان کے برابر میں بیٹھی تھی آج وہ لوگ تاریخ پکی کرنے آئے تھے اور ساتھ ساتھ مرحا کو انگوٹھی بھی پہنائی گئی تھی۔

ان کا نکاح ایک ہفتے بعد ہونا طے پایا تھا ۔ اس نے سنجیدگی سے فرحان کو دیکھا ۔

"کیا یار ڈرا کیوں رہی ہو آج خوشی کا موقع ہے تھوڑا ہنس لو ۔ " اس کی گھوریوں سے وہ عاجز آکر بولا تھا "یہ خوشی کا موقع میری خوشی سے وابستہ سے نہیں ۔ " اس نے تیکھے انداز میں کہا ۔

"پھوپھو فلی ۔ " ہاشر بھاگتا ہاتھ میں حمنا کا موبائل لئے صوفے پر بیٹھی مرحا کی گود میں چڑھ گیا تھا ۔

***

"مجھے نہیں پڑھنا یونی وونی یار میں نے بس کالج میں پڑھا اتنا ہی کافی ہے ۔ " اس نے جھنجھلا کر ان سے کہا ۔

"یہ فیصلہ اسفند کا ہے جیسے روحی یونیورسٹی میں پڑھتی ہے تم نے بھی پڑھنا ہے ۔ " انہوں نے اس کو دیکھ کر کہا تھا جو آذر کو معصومیت سے دیکھ رہی تھی کہ شاید وہ اس کی طرف داری کر لیں ۔

"میں اس معاملے میں کچھ نہیں کہوں گا کیونکہ میں اسفند کے ساتھ ہوں ۔ " آذر نے باقاعدہ ہاتھ کھڑے کر لئے ۔

"ماموں ۔ " اس نے احتجاجاً انہیں پکارا ۔

"طوبیٰ ۔۔ یہ تمہارا فارم ہے اور تم نے اس کو فل کر کے مجھے دینا ہے ۔ " اسی وقت وہاں اسفند آیا اور لاونج میں بیٹھی طوبیٰ کے احتجاج وہ باقاعدہ سن چکا تھا ۔

"ادا اب یہ ظلم مت کریں یونیورسٹی کا اللہ اللہ کر کے تو کالج ختم ہوا ہے ۔ " اس نے مظلوم سی صورت بنا کر اس کو دیکھا ۔

"ہاں وہ تو دو سال کی کالج تمہاری چار سال میں اللہ اللہ کر کے ہی ختم ہوئی ہے نظر آرہا ہے ۔ " اس نے طنز کیا جس پر اس نے منہ بنا لیا ۔

"یہ لے کر جاؤ ۔ " وہ غصے میں پاؤں پٹخ کر جا ہی رہی تھی جب اسفند نے پیچھے سے ہانک لگائی ۔

اس نے مڑ کر پھاڑ کھانے والے انداز میں اس کے ہاتھ سے فارم لیا اور مڑی ہی تھی کہ ایک اور تصادم ہوگیا ۔

"اندھے ہو کیا مسٹر لاش ۔ " وہ تپی ہوئی تھی اس کے ٹکرانے پر اس کو موقع مل گیا اپنی بھڑاس نکالنے کا ۔

عرشمان پر غصہ چڑھ گیا ۔

جبکہ وہ خاموشی سے اس بدتمیز لڑکی کو دیکھ کم گھور زیادہ رہا تھا ۔

غصے سے اس نے اپنا پاؤں اس کے پاؤں پر زور سے مارا اور دھپ دھپ کرتی سیڑھیاں چڑھ کر اوپر چلی گئی ۔

عرشمان ڈی فائٹر اپنا پاؤں دیکھتا رہ گیا ۔

***

"تم آج خود چلو گے میرے ساتھ رشتہ دیکھنے ۔ " اس کو دیکھ کر نیناں نے نخوت سے رخ موڑ لیا ۔ جبکہ ولی نے اس کو بلایا تھا ۔

وہ کسی جاننے والے کے یہاں جا رہے تھے رشتہ بھی فائنل سمجھو ہوچکا تھا لڑکی والوں کو کوئی اعتراض نہیں تھا ۔

"کہاں ؟ ۔۔ میرا رشتہ ۔ " اس نے چور نگاہوں سے نیناں کو دیکھ کر پوچھا ۔

"میرے جاننے والے ہیں ہاں ہو چکی ہے انہیں کوئی اعتراض نہیں ۔ " انہیں کسی کی کال آرہی تھی موبائل پر اس لئے یوسف سے کہہ کر موبائل کان سے لگایا ۔

"ہاں بس ہم آرہے ہیں ۔ " انہوں نے فون پر کہا ۔

"مجھے وہاں ۔۔ نہیں جہاں آپ لوگ اس ۔۔ دن گئے تھے ۔۔ مجھے وہاں ۔۔ وہاں شادی کرنی ہے ۔ " اتنا کہہ کر ہی اس کا سانس پھول گیا تھا جیسے لمبا سفر طے کر آیا ہو ۔

نیناں بھی اس کی بات پر رخ موڑ کر اس کو دیکھنے پر مجبور ہوگئی ۔

وہ اندر سے کافی ڈرا ہوا تھا کہ اب وہ دونوں پھر سے اس کو دھتکار نہ سنا دیں ۔

"تم کیسے جانتے ہو ۔ " انہوں نے حیرت سے نکل کر پوچھا ۔ وہ جانتے تھے ان کا بیٹا احساس کمتری میں مبتلا ہے یہ بات سن کر اور ہوجائے گا ۔

"نیناں مما ۔۔ کہہ رہی ۔۔ تھیں ارسا سے ۔ " اس نے صاف گوئی سے کہا ۔

ولی نے ایک نظر نیناں کو دیکھا جس میں غصہ تھا ۔

"یوسف ان لوگوں نے منع کر دیا تھا کیونکہ ان کی بیٹی کا رشتہ پہلے ہی طے تھا اور کچھ دن بعد تو ویسے ہی اس لڑکی کی شادی ہے اور کوئی بھی ان کے منع کرنے کا جواز نہیں تھا ۔ " انہوں طریقے سے بات کی کہ کہیں وہ یہ نہ سمجھ لے کہ اس کی وجہ سے ان لوگوں نے انکار کیا تھا ۔

"ہاں انہوں نے تو اپنے بیٹے کا رشتہ لائیں ہیں سن کر ہی منع کر دیا تھا ۔ " انہوں نے بظاہر ولی کی بات میں ساتھ دیا لیکن ان کا انداز طنز بھرا تھا ۔

"مجھے وہی کرنی ہے شادی ۔۔ ورنہ نہیں کروں گا میں کبھی شادی ۔ " ضد میں آتا تھا تو بنا رکے بات کر لیتا تھا جیسے اس وقت ضدی انداز میں کہہ کر وہ اپنے کمرے میں چلا گیا ۔

انہوں نے اپنے بیٹے کو سکتے سے جاتے دیکھا ۔ پہلی بار اس نے کوئی ضد کی تھی ۔

اس وقت وہ لوگ جیولری کی شاپ پر تھے ۔

"نہیں یہ والا دکھاؤ ۔ " اس نے دوسرے سیٹ کی طرف اشارہ کیا ۔ اس کو وہ پسند آیا تھا ۔

اس کے بعد اس نے اپنا برائیڈل سوٹ لیا جو اس کی پسند کا ہی تھا ۔

اچھی خاصی شاپنگ کر کے وہ لوگ گھر لوٹ آئے تھے ان کے ساتھ رضیہ بھی تھی وہ بڑی خوشدلی سے اس کو ہر چیز لے کر دے رہی تھی ۔

آخر بہو ان کے گھر آرہی تھی وہ بھی کمانے والی ۔

***

"اسلام وعلیکم سر آپ نے مجھے بلایا ہے خیریت ۔ " وہ اجازت ملنے پر حیران سا ان کے سامنے رکھی کرسی پر بیٹھ گیا تھا ۔

"ہاں خیریت ہے آپ بتائیں کیا لیں گے ۔ " ولی نے خوشدلی سے کہا ۔

"کچھ نہیں سر ۔ " عامر نے نفی میں سر ہلایا ۔ اندر سے وہ کچھ نا سمجھ ہوا تھا ۔

"مجھے آپ سے ضروری بات کرنی تھی مسٹر عامر داؤد دراصل بات آپ کی بہن کے متعلق ہے ۔۔ میں اس دن بھی آیا تھا آپ کے گھر آپ کی والدہ سے کہا تھا کہ وہ غور و فکر کریں میری بات پر ۔ " ان کی بات پر وہ الجھا ۔

"سر آپ کھل کر بات کریں ۔ " اسے تو کسی نے کچھ نہیں بتایا تھا اس لئے ان کی بات نہیں سمجھ سکا ۔

میرے بیٹے کو بھی ماشاءاللہ کافی سلجھی ہوئی سمجھدار بچی ہے ۔ " انہوں نے پیپر ویٹ گھماتے ہوئے عامر کو نظروں میں رکھ کر کہا ۔

"ولی سر مرحا کا رشتہ دو سال پہلے ہوچکا ہے اور چار دن بعد تو اس کی شادی ہے آپ سمجھ ہی سکتے ہیں ۔ " وہ ابھی بھی الجھا ہوا تھا کہ جب ولی کو پتا ہے کہ مرحا کی شادی ہو رہی ہے تو اس کو بلا کر بات کرنے کا کیا تک بھلا ۔

"جانتا ہوں میں لیکن میرے بیٹے کی ضد ہے ویسے بھی اس سے اچھا رشتہ تو نہیں ملے گا آپ لوگوں کو تو ابھی بھی وقت ہے سوچ لیں آپ اس کے بدلے جو چاہیں آپ کو ملے گا جتنے پیسے چاہیے ۔ " انہوں نے آرام دہ انداز میں چیئر سے ٹیک لگا کر اس سے کہا ۔

"نہیں سر ایسا نہیں ہو سکتا ۔ " عامر نفی میں سر ہلا کر اٹھ کھڑا ہوا۔

"آپ کو یہاں نوکری بھی مل سکتی ہے وہ بھی اچھی پوسٹ والی جس سے فائدہ آپ ہی کا ہوگا عامر ۔۔ آفس کی طرف سے گاڑی گھر سب آپ کے بیٹے کا مستقبل بہترین ہوسکتا ہے اچھے اسکول میں پڑھے گا وہ تو ہی اچھی جاب ملے گی اس کو اپنے خواب پورے کرے گا ۔ " "تو اب بتائیں یہ آپ کے لئے گھاٹے کا سودا تو نہیں ہے نہ ۔۔ آج کا دن ہے آپ کے پاس سوچنے کے لئے ۔ " انہوں نے اطمینان سے کہا تھا ۔

ان کی بات پر عامر چپ سا ہوگیا وہ جو لان میں کھڑٹ رمیز کا انتظار کر رہی تھی آج ان کا میچ تھا اس کی آواز پر پلٹ کر اسے دیکھنے لگی ۔

"میرے لئے س ہیں ؟ " اس نے اشتیاق سے ان شاپنگ بیگز کو دیکھا ۔

"اسفند ادا نے دیے ہیں ان میں آپ کی کتابیں ہیں اور بھی یونیورسٹی کے لئے ضرورت کی چیزیں ہیں ۔ " عرشمان نے اس کے چمکتے چہرے کو دیکھ کر کہا جو اس کی بات سننے کے بعد افسردہ ہوگئی تھی ۔

اس کا منہ لٹک گیا تھا اب ۔ عجیب لڑکی تھی ۔

"میرے کمرے میں رکھ دو جا کر میرے سر پر کیوں کھڑے ہو گئے ہو انہیں لے کر ۔ " اب کہ بار وہ بولی تو لہجے میں بیزاری تھی ۔

"آپ کا نوکر نہیں ہوں میں یہ اپنے کمرے تک خود ہی لے جائیں آپ ۔ " اس کا شاہانہ انداز عرشمان کو ایک آنکھ نہ بھایا اس لئے بیگ زمین پر پٹخ کر اس سے بولا تھا ۔

"ہق ہاں ۔ " اس کی حرکت پر طوبیٰ کا منہ کھل گیا ۔ " نوکر نہیں ہو تم ؟ ڈرائیور کا یہی مطلب ہوتا ہے خود کو بڑی کوئی توپ چیز مت سمجھو ڈرائیور ہو مالک نہیں گاڑی کے جو یہ اوڈ دکھا رہے ہو ۔ " کمر پر دونوں ہاتھ ٹکائے اپنی چھوٹی سی ناک پر غصہ سجائے سر اوپر اٹھا کر وہ اسے گھور رہی تھی ۔

ایک سیکنڈ کے لئے وہ ٹھٹکا پر جلدی سے سر جھٹک کر اس بلا کو کوفت سے دیکھا ۔

"خود ہی لے آنا مجھے اور بھی کام ہیں بی بی ۔ " جان چھڑا کر وہ واپس الٹے پیر پلٹ گیا ۔

لاش نہ ملے ۔ " غصے سے تل ملاتی اونچی آواز میں اس کو وہ بد دعائیں دینے لگی ۔

"دماغ سے خالی ہے یہ لڑکی ۔ " اس کی بد دعاؤں پر افسوس کرتا وہ گیٹ پار کر گیا تھا ۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.