وہ اب بہتر تھا تھوڑا جلد ہی لیکن اس نے ریکو ور کر لیا تھا ۔ اب بھی وہ ملازم کے سہارے لان میں واک کر رہا تھا ۔
کیونکہ پانی میں گرنے والا شاک کا اثر اس پر کافی شدید ہوا تھا جس کی وجہ سے فی الحال تو اس کو گھومنے پھرنے میں دقت ہو رہی تھی ۔
"تم جاؤ میں خود کوشش کر رہا ہوں ۔ " اس نے ملازم سے کہہ کر خود اپنے زور پر قدم زمین پر آگے بڑھائے ۔
اسفند اندر ہی جارہا تھا اس کو دیکھ کر اس کی طرف آگیا اس کے پیچھے روحی بھی تھی ۔
"کیسے ہو اب کیسا محسوس کر رہے ہو ۔ " اسفند نے اس کو اپنے قدموں پر کھڑے دیکھ کر خوشی سے پوچھا ۔
تھی ۔
"تمہیں بتانا بھول گیا میں اینی وے ۔۔ عرشمان یہ میری چھوٹی بہن ہے ہوسٹل میں رہتی ہے پڑھائی کی وجہ سے آج اس کی چھٹی تھی تو میں لے آیا اس کو یہاں ۔ " اس سے کہہ کر اس نے عرشمان سے اس کا تعارف کروایا۔
جس پر اس نے رسمی مسکراہٹ سے سر ہلایا ۔
"ٹھیک ہے تم یہ جاری رکھو میں آتا ہوں ۔ " اس کا کندھا تھپتھپا کر وہ آگے بڑھ گیا ۔
عرشمان نے بھی قدم آگے بڑھائے جب فٹ بال سیدھا اس کے کندھے پر آ لگی ۔ آ آ ۔ " وہ کراہ کر رہ گیا ۔
وہ دونوں بھی جاتے جاتے پلٹے ۔
طوبیٰ جو بال کے پیچھے آئی تھی بال لینے کے لئے پر اس کو اس لاش کے سامنے پڑے دیکھ کر بس گھور کر رہ گئی ۔
"اوئے لاش میری بال پاس کراؤ ۔ " اس نے رعب سے تھوڑے فاصلے پر سے ہی ہانک لگائی ۔
"آ آ آ ۔ " جب اچانک وہ بھی کراہی ۔ اس کا کان نعیمہ کے ہاتھ میں تھا ۔
"تجھے لڑکیوں والے کام نہیں آتے صرف یہ کھیل کود کرتی رہتی ہو ۔۔ جب دیکھو اس بچارے کے پیچھے پڑی رہتی ہو اب بھی تیری یہ دو کلو کی بال اس کے زخم پر لگی ہے ۔۔ کب سدھرے گی تو طوبیٰ ۔ " انہوں نے اس کا کان مروڑا تھا ۔
اس کے سامنے اس عزت افزائی پر اس نے خشمگیں نظروں سے اسے ہی گھورا تھا ۔
سے اس کا کان آزاد کروایا ۔
"تم معافی مانگو عرشمان سے ۔ " اب کہ بار اس نے سنجیدگی سے کہا ۔
"کیا میں اس لاش سے ۔۔ میرا مطلب کہ میری کیا غلطی ہے ۔ " نعیمہ اور اسفند کی گھوری پر اس نے بات بدلی ۔
عرشمان بھی آہستہ آہستہ قدم اٹھاتا ان کے قریب آیا آج اس کو بھی ضد تھی اس کے منہ سے معافی سننے کی ۔
کتنے ہی دنوں سے جان عذاب میں ڈال رکھی تھی اس نے اس کی ۔
"سوری مجھے معاف کر دو ۔ " اپنی ماں کے گھورنے پر اس نے آخر کار دانت پیس کر عرشمان سے کہا تھا اور شکایتی نظر سے اپنے ادا یعنی اسفند کو دیکھ کر وہ اندر چلی گئی ۔
***
بالوں کا ڈھیلا سا جوڑا بنائے گلابی رنگ کی شرٹ اور ٹراؤزر میں ملبوس رف حلی میں کچن میں کھڑی چائے بنا رہی تھی ہاشر بھی اس کے قریب ہی سلیب پر بیٹھا اس سے باتیں کر رہا تھا ۔
تبھی ڈور بیل ہوئی ۔
"پاپا آگئے ۔ " یہ کہہ کر وہ سلیب سے جمپ لگا کر بھاگا ۔ وہ اس کی پھرتی دیکھ کر ہنسی ۔
اپنی اور اس کی چائے کا کپ لے کر وہ صحن میں آ بیٹھی ۔
ہاشر کو دروازے پر ہی کچھ دیر تک ٹکے پایا ۔
کھڑی تھیں ۔
"یس مس مرحا کیا اندر آنے کی اجازت دیں گی آپ ہمیں ۔ " وہ نرمی سے مسکرائے ۔
"جی جی سر آئیں ۔ " ان کی بات پر وہ شرمندگی سے ایک طرف ہوگئی اور ان کو اندر آنے کا راستہ دیا ۔
انہیں لے کر وہ ڈرائنگ روم میں آ بیٹھی ۔
"کوئی اور آپ کے گھر میں بڑا نہیں ہے ۔ " ولی نے ادھر ادھر نظریں دوڑائیں جبکہ نیناں اس کا جائزہ لے رہی تھی جو رف حلی میں بھی خوبصورت لگ رہی تھی ۔
"میری امی اور بھابھی ہیں میں بلاتی ہوں انہیں ۔ " اندر سے وہ تذبذب کا شکار تھی ان کی آنے کی وجہ بہت سوچ کر بھی اس کو سمجھ نہیں آئی تھی ۔
وہ ان کو بلانے کے لئے اٹھی ہی تھی جب آسیہ ہاتھ میں تسبیح پکڑے اس کے دانت گراتی اندر آئیں ۔
"اسلام وعلیکم ۔ " انہیں ہاشر نے اطلاع دے دی تھی کہ پھوپھو کے سر آئے ہیں ۔
"یہ میری امی ہیں ۔ " ان کے آنے پر مرحا نے ان کا ان سے تعارف کروایا ۔ آسیہ نے سوالیہ نظروں سے مرحا کو دیکھا جیسے پوچھ رہی ہو کہ وہ کیوں آئے ہیں ۔ جس نے اشارے سے ہی لاعلمی کا اظہار کیا ۔
ان کے اشارے ولی سے ڈھکے چھپے نہیں تھے ۔
"دراصل میں ایک بہت اہم بات کرنے کے لئے آیا تھا آپ سے یوں سمجھیں سوال لے کر آیا ہوں ۔۔ ہمیں جبکہ ان کی بات پر نیناں نے منہ بگاڑا تھا ۔
"مرحا تم نے انہیں نہیں بتایا ۔ " ان کی بات پر انہوں نے اس کو مخاطب کیا ۔
"نہیں ۔ " اس نے نفی میں سر ہلایا ۔ ایسی تو نوبت ہی نہیں آئی تھی کہ وہ انہیں بتائے کہ وہ پہلے سے ہی منگنی شدہ ہے ۔
"آپ لوگ کھل کر بات کر سکتے ہیں ۔ " ولی کو ان کی باتیں سمجھ نہیں آئی تھیں ۔
"ہاں ویسے بھی انکار تو کرنا نہیں آپ نے اتنا اچھا اور امیر گھرانے کا رشتہ جو آیا ہے آپ کے گھر ۔ " یہ طنز نیناں نے کیا تھا جو اب تک ساری بات میں خاموش تھیں لیکن مزید نہ رہ سکی تھیں اس لئے طنز کا تیر پھینکا ۔
مرحا اور آسیہ کو ان کی بات اچھی نہیں لگی تھی ۔
"ایسی کوئی بات نہیں میری بیٹی کی دو سال پہلے منگنی ہوگئی ہے اور اسی مہینے شادی ہے مرحا کی ۔ " انہوں ناگواری سے نیناں کی بات پر کہا ۔
ولی تو کچھ حیران ہو گئے ۔
"دیکھیں ہم خواہشمند ہیں آپ کی بیٹی کے انہیں ہمارا بیٹا خوش رکھے گا کسی چیز کی کمی نہیں ہونے دے گا آپ کی بیٹی کو سوچیں تو ۔ " انہوں نے رسانیت سے ان کو سمجھانا چاہا تھا سیدھا سیدھا کہیں تو قائل کرنا چاہا تھا ۔
نہ ہی ہمارے یہاں ایسا ہوتا ہے کہ ہم منگنی توڑ دیں ۔ " انہوں نے بہت اچھے طریقے سے ان تک اپنی بات پہنچائی ۔
حمنا چائے اور باقی کے لوازمات لے کر آئی جس کو آتے وقت آسیہ کہہ کر آئی تھی کہ مہمانوں کے لئے کھانے پینے کا انتظام کرے ۔
***
وہ اپنے کمرے میں بیٹھے سوچوں کے گرداب میں پھنسے ہوئے تھے جب دروازے پر دستک ہوئی ۔ ان کی اجات ملنے پر وہ دھیمی چال چلتا اندر آیا ۔
انہوں نے مڑ کر آنے والے کو دیکھنا چاہا لیکن وہ حیران ہوگئے اس کو اپنے کمرے میں آتے دیکھ کر ۔ بچپن کے بعد وہ پہلی بار آیا تھا ان کے کمرے میں ۔
"مجھے ۔۔ بات کک ۔۔ کرنی تھی ۔۔ آاپ سے ۔ " اس نے معمول کے بر خلاف آج خود سے بات کی تھی وہ بھی ایک چھوٹے سے جملے میں پھر چاہے رک رک کر ہی لیکن بات کی تھی ۔
"آؤ بیٹھو یہاں یوسف ۔ " انہوں نے حیرت سے نکل کر خوشگواری سے اس کو اپنے سامنے بیڈ پر بٹھایا ۔
"مجھے ۔۔ شش ۔۔ شادی کرنی ہے ۔ " اس میں یہ خوبی ازل سے تھی کہ وہ بات کرتا تو صاف کرتا تھا گھمانا پھر انا "جی آپ نے کہا تھا ۔۔ تو ہاں مجھے ۔۔ کرنی ہے شادی ۔ " اس نے سر جھکائے وضاحت دی ۔
اس کی بات پر ولی تو اب از حد حیران ہوگئے انہوں نے واضع طور پر اس سے شادی کی بات نہیں کی تھی انہوں نے تو بس دوست کا کہا تھا کہ اس کو چاہیے ۔
وہ اتنا بھی نادان نہیں تھا جتنا انہوں نے سمجھ لیا تھا اس کو وہ جب بھی اس کے لئے کوئی اندازہ لگاتے وہ ان کے اندازے کے بر خلاف ہوتا تھا وہ خود بھی اس کو سمجھ نہیں سکے تھے ۔
ان کا یہی ارادہ تھا دوست کا کہہ کر وہ اس کا نکاح کروائیں گے کیونکہ وہ کبھی گھر سے باہر ہی نہیں نکلا تھا کہ اس کو دنیا کا کہاں پتا لگتا ۔
"تم سچ میں شادی کرنا چاہتے ہو ۔ " انہوں نے کچھ سوچ کر پوچھا ۔ یوسف نے اس بار صرف سر ہلایا ۔
"کس سے کرنی ہے ۔ " انہوں نے اس کے دل کی بات جاننی چاہی شاید وہ کہہ دے کچھ ان کا دل خدشوں میں تھا کہ وہ ارسا کا نام نہ لے لے ۔
"جس سے ۔۔ بھی آپ ۔۔ آپ کروا ۔۔ دیں ۔ " اس کے جواب پر انہوں نے ٹھنڈی آہ بھری انہیں لگا شاید وہ نام لے گا ارسا کا ۔
"ٹھیک ہے تمہاری خواہش پوری کر دوں گا میں ۔ " ان کے کہتے ہی وہ اٹھ کر باہر چلا آیا ۔
رات ہی تو اس نے نیناں کی بات سنی تھی جو ارسا کو بتا رہی تھی ۔
معذور بیٹے کو ۔ " "ہاہاہا صحیح کہا مما اور وہ چلا تھا مجھ سے شادی کرنے ۔۔ پڑا رہے گا ساری عمر ایسے ہی کسی نے بیٹی نہیں دینی اگر مل بھی گئی تو اپنے جیسی کالی کلوٹی ہی ملے گی اس کو ۔ " تمسخر میں ڈوبی ارسا کی آواز تھی ۔
جو اب بھی یوسف کے کانوں میں گونج رہی تھی ۔ وہ بہت حساس تھا لیکن جب حساس لوگ ضد پر آئیں تو وہ سب کر کے دکھاتے ہیں جس کی توقع کسی کو نہیں ہوتی ان سے ۔
وہ بھی ضد میں تھا ابھی ۔