میں اچھال کر کیچ کرنا ) ابھی بھی وہ ایسا ہی کرتی گنگناتی راہداری سے گزر رہی تھی ۔
جب نظر ادھ کھلے دروازے پر پڑی اور کمرے کا منظر نظر آیا ۔ جہاں وہ پانی گلاس میں انڈیل رہا تھا ۔
اسے شرارت سوجھی ۔
"ہائے لاش ۔ " وہ بنا ناک کیئے ادھ کھلے دروازے کو پورا کھولتی اندر داخل ہوئی ۔
وہ اپنے ہی دھیان میں تھا اس لئے چونک کر اس آواز پر اس طرف دیکھا ۔ جہاں وہ شرارت بھری نظروں سے اس کا ہی جائزہ لے رہی تھی ۔
"ڈوبے پانی میں تھے سوجا بوتھا ہوا ہے تمہارا ۔۔ سر پر بھی ہتھوڑا مارا ہے کسی نے لگتا ہے ۔۔ پانی میں مچھلیوں نے کاٹا ہے تمہیں یا کسی سے مار کھا کر ڈوبے تھے ۔ " وہ بظاہر سنجیدگی سے اس کا جائزہ لیتی بول رہی تھی ۔ جس کے سر پر پٹی بندھی ہوئی تھی اور منہ سوجا ہوا تھا واقعی کیونکہ وہاں نیل کے نشان تھے ۔
"یہ آپ کا مسنلا نہیں ۔ " اس نے نظر انداز کرنا بہتر سمجھا اور ناگوار نظروں سے اس کے تمسخر بھرے انداز کو دیکھا تھا ۔
"میرا مسئلہ ؟ ۔۔ تم جانتے ہو یہ میرا گھر ہے تم اس وقت طوبیٰ شاہ کے گھر میں ہو اور مجھ سے کہہ رہے ہو میرا مسئلہ نہیں شکل سے تو ڈاکو اور چور لگتے ہو اس لئے سچ سچ بتاؤ شرافت سے ۔ " اس کے نظر انداز کرنے پر وہ جل "جس کو بتانا ضروری تھا میں نے بتا دیا ہے آپ پلیز جائیں اب مجھے آرام کرنا ہے ۔ " اس کے رعب کا اثر لئے بنا وہ بولا ۔
"یہ کس لہجے میں بات کر رہے ہو مجھ سے ہاں مردہ لاش کہیں کے ۔۔ تم اب سوچ کے رہو کہ سکون سے رہنے دوں گی میں تمہیں یہاں ۔ " عرشمان کو پتا ہی نہیں تھا انجانے میں ہی اس نے طوبیٰ شاہ سے دشمنی مول لی تھی ۔
جبکہ وہ اس سے کہتی پیر پٹخ کر باہر چلی گئی تھی ۔ وہ انجان ہی رہ گیا کہ اس نے ایسا بھی کیا کہا تھا اس سے ۔
***
اس وقت کوئی بھی گھر میں نہیں ہوتا تھا اس لئے وہ لان میں ٹہلنے کے لئے باہر آگیا ۔ حسب عادت شال کندھوں پر تھی اس کے ۔
پر آج بد قسمتی سے لان میں نیناں اور ارسا بیٹھی تھیں اس نے انہیں دیکھ کر قدم واپس لینے چاہے ۔
"سنو ادھر آؤ ۔ " نیناں کی بات سنتے سنتے اس کی نظر اندر سے آتے یوسف پر پڑی تو تازہ تازہ غصے سے اس کو اپنے پاس بلایا ۔
ناچار بچارے کو اس کے پاس جانا پڑا ۔
منہ سے کچھ نہیں بولا لیکن اس کے سامنے سر جھکائے کھڑا تھا جیسے منتظر ہو اس کی باب کا ۔
"تمہاری شکل ہے مجھ سے شادی کرنے کی ۔۔ ہاں تم نے سوچا بھی کیسے یہ بلکہ میری انسلٹ کر دی ہے تم نے ۔ " چھوٹے سے بھی چھوٹے کام کے لئے تم ان ملازموں کے محتاج ہو اور خواب اتنے بڑے بڑے دیکھتے ہو ۔۔" "اور حسرتیں مجھے پانے کی یہ اپنے دل میں ہی حسرت دبائے رکھنا ۔۔ تمہاری شکل تو کیا تم خود بھی میرے لائق نہیں ہو ۔ " نیناں اسے ابھی یہی بات بتا رہی تھی کہ ولی نے کہا تھا کہ وہ یوسف سے اس کی شادی کرنا چاہتے ہیں ۔
جبکہ نیناں نے تو منع کر دیا تھا ولی کو لیکن پھر بھی یہ سب سن کر اسے غصہ آگیا تھا یوسف پر جو وہ اب اس وقت اس پر ہی نکال رہی تھی ۔
وہ دھواں دھواں چہرہ لئے اسے دیکھ رہا تھا ۔ وہ اس کی باتوں سے جیسے اپنی ہی نظروں میں ہی گر گیا تھا ارسا نے اسے سیدھے منہ کبھی مخاطب ہی نہیں کیا تھا ۔ نیناں بھی کم ہی اس سے مخاطب ہوتی تھی ۔
ان کی نظروں میں اپنے لئے حقارت دیکھ کر وہ اندر ہی اندر احساس کمتری میں مبتلا ہوگیا تھا اور ظاہری طور پر بھی اس کی شخصیت مسخ ہو گئی تھی ۔
لیکن آج کھلے لفظوں میں ارسا علی نے اس کی ذات کے بخیرے ادھیڑ دیے تھے تنفر بھری نظر اس پر ڈال کر وہ اندر چلی گئی نیناں بھی تمسخر نظروں سے اس کو دیکھ کر سر جھٹک کر اندر چلی گئیں ۔
***
خفگی سے اس سے کہا تھا ۔
"مرحا تمہارا اصل والا مسئلہ کیا ہے یار دو سال ہو گئے ہیں ہماری منگنی کو جبکہ میں بھی اپنے پیروں پر کھڑا ہوں کما رہا ہوں اچھی نوکری ہے تو تمہیں کیا اعتراض ہے شادی سے ۔ " وہ زچ ہوگیا تھا ۔
ایک طرف رضیہ اور دوسری طرف وہ دونوں کے بیچ پسنا نہیں چاہتا تھا وہ ۔
"میں ابھی جاب کر رہی ہوں اور وقت ہی کتنا ہوا ہے میری جاب کو جہاں اتنا انتظار کیا ہے مزید اور صحیح یاں پھر میری شرط مان لو ۔ " اس نے دو ٹوک کہا ۔
"عامر بھائی اچھا کماتے ہیں کس چیز کی ضرورت نہیں میری بہن کو خوش حال ہے اپنے گھر میں تو تمہیں کیوں میری اور اپنی زندگی برباد کرنی ہے ۔ " اس نے جیسے اس کی عقل پر ماتم کیا تھا جس کی یہی ضد تھی ۔ یاں تو شادی کے بعد جاب کرے گی لیکن اپنی کمائی ماں کو دے گی یا پھر وہ مزید انتظار کر لے ۔
اب اس کو وہ کیا بتاتی بھائی تو اچھا کماتے ہیں اس کی بہن بھی ان کے ساتھ خوش ہے لیکن اس کا بھائی کبھی کبھی کچھ چیزیں نظر انداز کر دیتا تھا جس کے لئے وہ خود کما رہی تھی ۔
ہر مہینے اپنی ماں کا چیک آپ ان کی بیماری کا علاج کروا رہی تھی ہر ہفتے دوائیں آتی تھیں ان کی ۔ ان کو دمہ کی بیماری تھی ۔
"میں جانتی ہوں لیکن میں یہ جاب اپنی ماں کے لئے کر رہی ہوں ۔ " "میں بھی ان کی اتنی ہی عزت کرتا ہوں جتنی تم بس تمہاری عقل پر ماتم کر رہا تھا ۔ " شروع میں احترام سے آخری بات پر فرحان نے دانت پیسے تھے ۔
"اپنی عقل پر ماتم کرو میرے کرنے کے بجائے شاید عقل آجائے تمہیں ۔ " اس نے جل کر کہہ کر کھڑاک سے فون بند کر دیا ۔
***
"تم نے آج آفس چلنا تھا میرے ساتھ اور تم صاحب کمرے سے ہی نہیں نکلے میں نے کہا تھا نہ کہ اب سے تم لنچ ڈنر ناشتہ سب کے ساتھ کرو گے ۔ " ملازمہ کے دو بار ناکام لوٹ آنے پر ولی اس بار خود اس کے کمرے میں آئے تھے ۔
"مجھے ۔۔ نہ۔۔ نہیں جانا ۔۔ آافس ۔ " اس نے نظریں جھکائے ہی کہا ۔ " اور ۔۔ اور میں ۔۔ اپنا ناشتہ کھانا سب ۔۔ سب کمرے میں کک۔۔ کروں گا ۔ " اس نے کبھی اتنی لمبی بات نہیں کی تھی اس لئے رک رک بات پوری کی ۔
انہوں نے حیرت سے یوسف کو دیکھا جس کے سانولے چہرے پر سنجیدگی چھائی تھی لیکن حیرت کی وجہ یہ نہیں تھی ۔ معمول کے برعکس اس نے ایک لفظ کی بجائے الفاظ استعمال کیئے تھے ۔
"کیوں نہیں کرنا اور جانا ۔ " اس بار وہ نرمی سے کہہ کر بیڈ پر اس کے قریب بیٹھ گئے ۔
کندھوں کی بجائے بیڈ پر پڑی تھی ۔
بازوں سے ہوتی اس کی نظریں اس کے ہاتھ پر گئی جو دوسرے ہاتھ کے مقابلے میں چھوٹا تھا اور تکیے پر پڑا تھا ۔
اپنے بیٹے کو پہلی بار انہوں نے آج غور سے دیکھا تھا اور انہیں آج احساس ہوا کہ ان کا بیٹا کس قدر تکلیف میں ہے ۔
"اوکے ایز یو وش ۔ " پر میں تم سے کچھ اور بھی کہا تھا ۔ " انہوں نے نرمی سے کہہ کر اب اسے دیکھا جس نے سوالیہ نظریں ان پر جمائیں ۔
"تمہیں دوست چاہیے ایک ؟ ۔۔ جو ہر وقت تمہارے ساتھ رہے بات کرے محبت کرے تم سے ۔ " اس دن کہی جانے والی بات انہوں نے پھر دوہرائی ۔
"سوچ کر ۔۔ بتاؤں ۔۔ گا ۔ " اس نے بس اتنا کہہ کر نظریں واپس جھکا دیں ۔
ان کو ٹوٹ کر پیار آیا تھا اپنے معصوم بیٹے پر ساتھ میں دل بھی کٹ کر رہ گیا اس کی حالت پر ۔