نظر بھی اس پر نہ ڈالی تھی وہ اپنے موبائل میں بزی تھی ۔
"ناشتہ کرو آج کے بعد تم ہمارے ساتھ ناشتہ کرو گے اور کھانا کھاؤ گے سمجھ گئے ۔۔ اور تم آج سے میرے ساتھ آفس بھی چلو گے ۔۔ سو جلدی ناشتہ کرو میں انتظار کر رہا ہوں ۔ " انہوں نے اخبار سائیڈ پر رکھا اور اس کی طرف متوجہ ہوئے ۔
جو براؤن شلوار قمیض میں کاندھوں پر شال لئے سر جھکائے بیٹھا تھا ۔
اس نے صرف سر ہلایا ۔ اور بنا انہیں دیکھے ایک ہاتھ سے پلیٹ اپنی طرف کھینچی ۔
وہ ناشتہ ہو یا کھانا اپنے کمرے میں ہی کھاتا تھا ہمیشہ سے آج ولی کے زبردستی سے بلائے جانے پر وہ نا چاہتے ہوئے بھی آگیا تھا ۔
اس نے ایک سلائس بریڈ کی ڈالی اور اسی ہاتھ سے کترنے لگا ۔ اسے ناشتہ کرتے دیکھ کر وہ اپنے کام کی طرف متوجہ ہو گئے ۔
وہ ناشتہ کر چکے تھے اور اب اس کا انتظار کر رہے تھے ۔ وہ ایسے مان نہیں رہا تھا تو انہوں نے زبردستی کرنا ہی صحیح سمجھا کم از کم ان کے رعب میں ان کے ساتھ آفس تو جائے گا ۔
اخبار پڑھتے وہ گاہے بگاہے اس پر بھی نظر ڈال رہے تھے جو ناشتے کے ساتھ چور نگاہوں سے اپنے سامنے بیٹھی ارسا کو بھی دیکھ رہا تھا ۔
مسکرا رہی تھی ۔
جوس پی کر اس نے ناشتے سے ہاتھ پیچھے کر لیا جس کا مطلب تھا اس نے ناشتہ کر لیا ہے ۔
وہ سنجیدگی سے اٹھ گئے تو وہ بھی ان کے پیچھے ہی اٹھ گیا ۔
ج ***************** آفس میں سب لوگ باس کے ساتھ ایک لڑکے کو دیکھ کر حیران تو کچھ نحس میں تھے ۔
ولی اسٹاف کا نحس دیکھ کر وہی رک گئے ۔
"یہ میرا بیٹا ہے یوسف ولی ۔۔ آج سے تم سب کا نیا باس اور میرا سارا کام یوسف سنبھالے گا ۔ " انہوں نے اس کے کندھے پر بازوں پھیلا کر سب سے اس کا تعارف کروایا ۔
"ویلکم سر ۔ " سارے اسٹاف کی خوشی بھری آواز گونجی ۔ وہ خاموش کھڑا اپنے پاؤں کے نیچے زمین پر لگی ماربل کو گھور رہا تھا ۔
"کچھ عجیب نہیں ہیں یہ نئے باس ۔ " اس کی کولیگ نے اس کے کان میں کہا ۔
وہ بھی کچھ عجیب نظروں سے دیکھ رہی تھی سامنے کھڑے نئے باس کو ۔
"مجھے بھی ۔ " مرحا نے اس کی بات کی تائید کی ۔ لیکن اس کی نظریں یوسف پر تھیں ۔ جو براؤن شلوار قمیض میں ملبوس بادامی رنگ کی شال کندھوں پر لئے زمین کو گھور رہا تھا ۔
وہ نجانے کس پر گیا تھا ۔
"یوسف اپنے اسٹاف سے ملو آج سے تم نے ہی یہ سب دیکھنا ہے ۔ " اس کی حرکت پر انہوں نے بمشکل اپنا لہجہ سخت کرنے سے خود کو روکا ۔
اس نے سر جھکائے ہی ہاں میں سر ہلایا ۔ وہ دانت پیس کر اسے اپنے آفس میں لے گئے ۔
وہ کتنی دیر سے اب آفس کے اندر بیٹھا باہر کام کرتے لوگوں کو دیکھ رہا تھا ۔ جبکہ ولی کا موڈ سخت خراب ہوگیا تھا اس کی حرکتوں پر اس نے شرمندہ کر دیا تھا ان کو سارے اسٹاف کے سامنے ۔
سب مطمئن تھے خوش تھے سب پر ایک ایک نظر ڈال کر ہر کسی کا جائزہ لے کر اسے پھر سے خود میں کمی محسوس ہوئی ۔
سب کتنے مکمل تھے اگر ادھورا تھا تو صرف وہ ۔ سب خوبصورت تھے سب کے ہاتھ کام کر رہے تھے پاؤں حرکت کر رہے تھے سب کے چہروں پر اطمینان سکون تھا ۔
بس ایک خلا اس کے ہی اندر تھی ۔
***
"نہیں ولی یہ کیا کہہ رہے ہو تم ایسا نہیں ہو سکتا تمہارے معذور بیٹے کے ساتھ میں اپنی خوبصورت اور مکمل بیٹی کی شادی کر دوں ۔ " وہ تو بھڑک اٹھی تھیں ۔ اپنے شوہر کی بات سن کر ۔
ٹھیک ہو جائے اور یہ یوسف کا من پسند شخص ہی کر سکتا ہے ۔۔ اور میں نے اس کی آنکھوں میں ارسا کے لئے پسندیدگی دیکھی ہے ۔ " انہوں نے لہجہ نرم کر لیا اور انہیں بات سمجھا نی چاہی ۔
"ولی ہر گز نہیں تمہارا بیٹا گھر کے دروازے سے باہر نہیں نکلا میری بیٹی کو کیا سنبھالے گا ۔۔ تم یوں کہو نہ تمہیں اس کے لئے کیئر ٹیکر چاہیے رکھ لو کوئی بھی لے آؤ کہیں سے بھی پر میں اپنی بیٹی کی قربانی نہیں دوں گی ۔ " انہوں نے دو ٹوک کہہ دیا ۔ ان کی بات پر ولی نے بے بسی سے خاموش نظر ان پر ڈالی ۔
***
"اور یہ لگا چھکا ۔ " بیڈ گھماتے ہی اس کی پرجوش چیخ حویلی کے لان میں گونجی ۔
لیکن وہ ہوا میں اڑتا بال اندر آتے اس کے سر پر لگا ۔ اسے تو دن میں ہی تارے نظر آگئے ۔
"طوبیٰ بچے یہ کیا حرکت ہے تم لوگوں کو منع کیا ہے نہ ایسے کھیل کھیلنے سے ۔ " اسفند جو اس کو تھام تا اندر لا رہا تھا ۔ طوبیٰ کی ہٹ کی بال اس بچارے کے پٹی والے سر پر لگی تھی ۔
"سو سوری ادا سوری ۔ " اسفند کو دیکھ کر وہ گھبرا گئی ۔ " مجھے نہیں دکھا تھا ۔ " "تم ٹھیک ہو ؟ " اس نے دونوں کو گھوری دے کر اس سے پوچھا ۔
جس پر اس نے ہولے سے سر ہلایا ۔
گئے تھے اس لئے چھوٹی آنکھیں کر کے اس شخص کو دیکھ کر کہا ۔
"وہ بھی کون ۔ " صدا کی ہر بات اور کام سے لاپرواہ طوبیٰ اس بار بھی بے خبر تھی ۔
"جس کی نہر سے لاش ملی تھی وہی ہے ۔ " اس کی اس کی عقل پر ماتم کیا ۔
"لاش ؟ مطلب یہ روح ہے اس کی ۔ " اس نے حیرت سے کہا تھا ۔
"ہو سکتا ہے ۔ " اس نے کندھے اچکائے ۔
"کیا مطلب ہوسکتا ہے ۔۔ اب تم مجھے ڈرا رہے ہو ۔ " اس نے رمیز کو گھوری سے نوازہ ۔
"اوہو میں کہہ رہا ہوں کہ ہو سکتا ہے وہ لاش ٹھیک ہو گئی ہو ۔ " اس نے طوبی کے سر پر چپٹ ماری ۔
"اچھا پھر چلو لاش کو دیکھتے ہیں ۔ " وہ دونوں ان کے پیچھے ہی لاونج میں آگئے ۔
جہاں نعیمہ اس لڑکے کی نظر اتار رہی تھی ۔
"میری صدا کی بھولی اماں ۔ " اس نے تاسف سے نعیمہ کو دیکھا جو کچھ پڑھ رہی تھی آنکھیں بند کر کے ۔
"اماں بچاری لاش تھک ہوگئی آپ بعد میں کر لینا یہ ۔ " اس نے اسفند اور اس کو دیکھ کر کہا ۔
اس لاش ( بقول طوبیٰ کے ) کے چہرے پر بیزاری تھی ۔
"ہاں جاکر آرام کر بیٹا ۔ " انہوں نے اس کی نظر اتار کر اس کی جان کی خلاصی کی ۔
***
وہ آفس سے آئی تو چھوٹا سا لاونج اسے بھرا بھرا محسوس ہوا ۔
کیونکہ سب ہی وہاں بیٹھے تھے ۔
"اسلام وعلیکم ۔ " اس نے تھکے تھکے چہرے سے انہیں سلام کیا ۔
"وعلیکم السلام بیٹا ادھر آؤ بیٹھو ۔ " رضیہ (فرحان کی ماں ) نے خوشدلی سے جواب دے کر اسے اپنے پاس بیٹھنے کا اشارہ دیا ۔
"اوہو امی ۔۔ مرحا تم جاؤ فریش ہوجاؤ پہلے ۔۔ امی وہ تھکی ہوئی آئی ہے آفس سے پہلے کچھ دیر آرام تو کر لے ۔ " حمنا نے اسے مخاطب کر کے پھر ان سے کہا ۔
وہ مشکور نظروں سے حمنا کو دیکھتی کمرے میں چلی گئی ۔
"پھر کیا سوچا تم نے آسیہ ۔ " وہ فریش ہو کر آئی تو رضیہ کو کہتے سنا ۔ جو منتظر نظروں سے اس کی ماں کو دیکھ رہی تھیں ۔
"جو آپ کو صحیح لگے بہن ۔ " انہوں نے مرحا کو دیکھ کر کہا ۔
جس کا چہرہ سپاٹ تھا ۔
"ٹھیک ہے پھر اسی مہینے کی آخری تاریخ رکھ لیتے ہیں ۔ " انہوں نے سب کو ایک نظر دیکھ کر تائید چاہی ۔
"اتنی جلدی ۔ " مرحا بے ساختہ بول پڑی ۔
نے سٹپٹا کر وضاحت کی ۔
فرحان نے سنجیدگی سے اسے گھورا تھا ۔
"ارے بیٹا تو شادی کے بعد بھی کر لینا جاب ۔ " رضیہ کو اس کا یوں ایکدم انکار کرنا پسند نہ آیا ۔
ان کی بات پر اس نے جتاتی نظروں سے فرحان کو دیکھا ۔
"نہیں امی شادی کے بعد مرحا کو جاب کرنے کی ضرورت نہیں ۔ " اس نے اس کی طنزیہ نگاہیں دیکھ کر فوراً ان سے کہا ۔
"کیوں نہیں بھلا یہ کیا بات ہوئی ۔۔ جب پہلے ہی کما رہی ہے تو شادی کے بعد کیا حرج ہے کمانے میں ۔ " انہیں اپنے بیٹے کی بات پسند نہیں آئی تھی ۔
"امی یہ باتیں بعد میں ہوتی رہیں گی اور مرحا کو اس کے علاوہ کوئی اعتراض نہیں نہ تو بس جو تاریخ امی نے رکھی ہے وہ بس صحیح ہے ۔ " حمنا نے رضیہ سے کہہ کر ۔ اسے کچھ نظروں ہی نظروں میں کہا ۔ جس پر وہ کچھ کہہ نہ سکی ۔