Chapter 2: کچھ لڑکیاں نہر میں پاؤں ڈالے بیٹھی

کچھ لڑکیاں نہر میں پاؤں ڈالے بیٹھی تھیں ۔ کہ کوئی چیز لڑھکتی ان کے پاؤں کے قریب آئی ۔ بھاری چیز اپنے پاؤں میں لگتے ہی ان کی چیخیں نکل گئیں ۔

آس پاس سے گزرتے لوگ بھی ان کی طرف متوجہ ہو گئے ۔ تو کچھ کھیتوں میں کام کرنے والے بھی ان کی طرف لپکے ۔

راستہ تنگ تھا اس لئے وہ چیز وہی رک گئی تھی ۔

کئی لوگوں نے جھک کر دیکھا تو کئی بچے بھی خوف سے مارے چیخنے لگے ۔

"لاش لاش ۔ " ہر طرف شور مچ گیا تھا ۔ کچھ مزدوروں نے کھینچ کر اسے پانی سے نکالا۔

"اسفند ادا کو بلا لاؤ جاؤ کوئی ۔ " ایک بوڑھے آدمی نے کہا تو کچھ لوگ اسے بلانے چلے گئے ۔

"کیا ہوا ؟ " اس نے معاملہ پوچھا ۔

"وہ ادا جی گاؤں کے نہر سے کوئی لاش ملی ہے ۔ " "کیا جلدی چلو ۔ " وہ حیرت سے بولتا ان کے ہمقدم ہوا ۔ ایسا تو کبھی نہیں ہوا تھا کہ وہاں کی نہر سے کوئی لاش ملی ہو ۔

"ہٹو ہٹو ۔ " وہ عجلت میں آتا لوگوں کی بھیڑ ہٹانے لگا ۔ اس لاش پر جھکا اس کی سانسیں چیک کی تو چل رہی تھیں ۔

لیکن چہرے پر نیل کے نشان تھے اس کے ۔

"اٹھاؤ اسے فوراً میری گاڑی میں ڈالو یہ زندہ ہے ۔ " وہ ان لوگوں سے کہتا عجلت میں اپنی گاڑی کی طرف بڑھا ۔

***

"طوبیٰ اری او طوبیٰ ۔۔ جا دیکھ تو یہ تمہارا ادا آیا تو تھا پھر اندر کیوں نہیں آیا گھر کے ۔ " ثروت اسے آواز لگاتی لان میں آ گئیں ۔

جو ٹوپی سر پر پہنے بیٹ ہاتھ میں لئے رن لینے کے لئے بھاگ رہی تھی ۔

"ہاں آئے تو تھے لیکن کچھ لوگ آئے تھے گاؤں کے ان کے ساتھ چلے گئے ہیں ۔ " بنا ان کی طرف دیکھے اس نے جواب دیا ۔

اس سے کہا ۔

"جی بی بی جی ابھی دیکھ کر آئی ۔ " وہ جھٹ سے اٹھی تھی ۔

"یہ کیا تم دونوں کو کوئی کام نہیں سارا دن صرف یہ موا کرکٹ کھیلتے ہو آ لینے دو آذر کو تم لوگوں کی بھر بھر کر شکایت کروں گی ان سے ۔ " وہ انہیں جھڑکتی واپس اندر چلی گئیں ۔

ان کی باتوں پر دھیان دیے بغیر وہ دونوں واپس اپنے کھیل میں مشغول ہوگئے تھے ۔

***

"کیسے ہو ؟ " وہ خود اس کے کمرے میں آئے تھے آج ۔ وہ بید پر بیٹھا کسی غیر مرئی نقطے کو دیکھ رہا تھا ۔

"ٹھیک ۔۔ ہوں ۔ " انہیں دیکھ کر وہ سیدھا ہو بیٹھا اور دھیمی آواز میں جواب دیا ۔

"دیکھو یوسف چوبیس کے ہو گئے ہو ماشاءاللہ سے کب تک یونہی بچوں کی طرح ایک کمرے میں بند رہوگے ۔۔

باہر نکلو دیکھو گھومو باہر بھی دنیا ہے تخلیق ہے خدا کی کب تک ایسے زندگی گزارو گے تمہارے سامنے ابھی بہت لمبا سفر پڑا ہے ۔ " وہ اس کے سامنے بیڈ پر بیٹھے جس پر یوسف نے ٹانگیں سمیٹیں ۔

اور بے حد نرم انداز میں اسے سمجھایا ۔ کچھ دنوں سے وہ یہی سمجھاتے آ رہے تھے اسے پہلے تو حال پوچھنے کی بھی زحمت نہیں کی تھی انہوں نے ۔

"یوسف ۔ " ان کے پکارنے پر اس نے جھکا سر اٹھا کر انہیں دیکھا ۔

"کیا تمہیں دوست چاہیے ؟ " انہوں نے کچھ سوچ کر پوچھا ۔

اس نے نفی میں سر ہلایا ۔

"کیوں ؟ وہ تمہارے ساتھ رہے گا تم سے باتیں کرے گا تمہاری ہر بات مانے گا ۔۔ ایسا دوست چاہیے تمہیں ؟

" انہوں نے بچوں کی طرح اسے پچکارا ۔

شاید وہ بھول گئے تھے وہ وقت گزر گیا تھا جب وہ بچہ تھا اور اس طرح پچکارے جانے کی ضرورت تھی اسے ۔

وہ خاموش ہی رہا ۔

"یوسف تم سے بات کر رہا ہوں میں جواب دے دیا کرو باپ ہوں تمہارا ۔ " اس بار انہیں اس کی خاموشی سے تیش آگیا ۔

جبکہ یوسف کی آنکھ ون سے آنسوں لڑھک کر گالوں پر آگئے ۔ اس کے رونے کی وجہ ان کا غصہ نہیں بلکہ دوستی والی بات تھی ۔

جب دوست کی ضرورت تھی اسے تب سب نے دھتکار دیا تھا اب تنہائی پسند تھی اسے تو اس کا باپ کہہ رہا تھا اسے دوست لاکر دیتے ہیں وہ ۔

"یوسف ۔۔ یوسف ۔۔ بچے نہیں ہو مرد ہو یوں بچوں کی طرح چھوٹی چھوٹی باتیں لے کر رو رہے ہو تم یوسف بس یہی تک ان کی برداشت تھی ۔ جبکہ یوسف کو تو بھرپور توجہ اور محبت چاہیے تھا بقول ان کے ۔

***

"بھابھی کب سے آپ کا فون بج رہا ہے ۔ " وہ ہاشر کو پڑھا رہی تھی جب قریب ہی صوفے پر پڑا حمنا کا موبائل بج رہا تھا ۔ خود وہ کچن میں تھی ۔

"اچھا مرحا اٹھا لو نہ تم میں مصروف ہوں ۔ " وہ روٹی بیلتی بولی ۔

"ایک منٹ تم یہ پورا کرو میں آتی ہوں ۔ " ہاشر سے کہتی وہ اٹھی ۔

"ہیلو ۔۔ " کال پک کر کے اس نے موبائل کان سے لگایا ۔

"زہے نصیب لیکن مجھے حمنا آپی سے بات کرنی ہے ۔ " آگے سے شوخ سی آواز میں جواب دیا گیا وہ سمجھ گئی ۔

"دفع ہو ۔ " اس کی بات پر مرحا کو پتنگے لگ گئے ۔

"بھابھی آپ کے باگڑ بلے میرا مطلب آپ کے بھائی کا فون ہے ۔ " وہ دل کی بھڑاس نکالنے کے لئے موبائل کان سے ہی لگا کر حمنا سے بولی ۔

"اچھا بس دو منٹ آئی میں ۔ " "اور سناؤ کیا حال ہے جناب کے ۔ " فرحان نے ہنسی دبائی ۔

"آپ کو اپنی آپی سے بات کرنی تھی ۔ " اس نے طنز کیا ۔ جب سامنے سے حمنا آتی دکھائی دی ۔ جو ہاتھ دھو کر خود واپس ہاشر کے پاس آ بیٹھی ۔

"ہاں بولو ۔۔ اچھا یہ تو اچھی بات ہے ۔۔ کب ۔ " اس نے بات کرتے کرتے مرحا کی طرف دیکھا جو ہاشر کو کچھ سمجھانے میں مصروف تھی لیکن اس کی ساری حسیات اس کی طرف ہی تھی ۔

"ہاں میں مشورہ کر لوں اظہر اور امی سے پہلے ۔۔ ویسے تو کوئی اعتراض نہیں ہوگا لیکن مرحا کی مرضی جاننا بھی تو ضروری ہے نہ ۔ " ان کی باتیں سنتی وہ کچھ کچھ بات سمجھ گئی ۔ اس لئے جھٹکے سے سر اٹھا کر حمنا کو دیکھا جو اپنے کمرے کی طرف بڑھ گئی تھی ۔

***

دنیا و جہاں سے بے خبر وہ آئے سی یو میں پڑا تھا جس پر ڈاکٹرز جھکے ہوئے تھے ۔

کافی تگ و دد کے بعد بھی وہ ہوش میں نہیں آرہا تھا ۔

"ان کے اندر کافی پانی چلا گیا ہے ۔ " ایک ڈاکٹر نے دوسرے سے کہا ۔

جس نے اس کے سینے پر ہاتھوں سے دباؤ ڈال کر پانی نکالنا چاہا ۔

اسے زور کے جھٹکے لگ رہے تھے جبکہ ڈاکٹر اپنا کام کر رہا تھا اچانک ایک جھٹکے سے اس کے منہ سے پانی پھوارے کی طرح نکلا ۔

اور اس کی سانسیں تیز ہو گئیں ڈاکٹرز کو بہتری کی امید ہوئی ۔ اس لئے انہوں نے اس کا علاج شروع کر دیا ۔

وہ بے ہوش تھا لیکن زندگی کی طرف لوٹنے کے پورے چانسز تھے اس کے ۔

انہوں نے باہر آکر اس کو لائے ہوئے لوگوں کو امید دلائی ۔

"کیسے بالوں کو چڑیا کا گھونسلا بنا دیا ہے مجال ہے جو یہ لڑکی کبھی میری بات سن لے ۔۔ روز کہتی ہوں بالوں میں تیل ڈالا کر لیکن اسے کوئی بات دماغ میں بیٹھے نہ ۔ " "اپنی طرح بالوں کا بھی حشر بگاڑ دیا ہے اس نے ۔ " اس کے بالوں میں تیل لگاتی ساتھ ساتھ اسے جھڑکتی جا رہی تھیں ۔

کہیں کہیں تو جذباتی ہو کر زور سے اس کے بال جھٹک دیتیں ۔

"اماں کیا کر رہی ہے آرام سے میرے بال ہیں کوئی جیل کی سلاخیں نہیں جنہیں جتنا جھٹکوں ٹوٹیں گی نہیں ۔ " وہ تپ کر ان کی طرف رخ کرتی بولی ۔

"زیادہ نہ سکھا ماں ہوں تمہاری میں چل سیدھی ہو بیٹھ ۔ " ان پے اثر نہیں ہوا بلکہ اور کھینچ کے بال اس کا رخ واپس ٹھیک کیا ۔

"اسلام وعلیکم ۔ " وہ تھکا ہوا گھر کے اندر داخل ہوا ۔

"وعلیکم السلام بچے ۔۔ طوبیٰ تھکا ہوا ہے تمہارا ادا جا اٹھ پانی لے آ اس کے لئے ۔ " نعیمہ نے اس کے بال چھوڑ دیے اور اسے اٹھایا ۔

اپنی جان خلاصی پر وہ تو خوشی سے اٹھ گئی ۔

"طوبیٰ فٹ بال کھیلیں ۔ " رمیز فٹ بال دونوں ہاتھوں میں جھلاتا اس سے مخاطب ہوا ۔

سے ۔ " وہ دونوں کو جھڑکتا نعیمہ سے مخاطب ہوا ۔

"ہاں؟ ادا اور کتنی بڑی ہوجاؤں ہمیشہ آپ لوگ یہی کہتے ہیں بڑی ہوجاؤ بڑی ہوجاؤ ۔ " اس نے منہ پھلا لیا ۔

"اسفند آگئے تم ۔۔ کھانا لگواؤں تمہارے لئے ۔ " ثروت اپنے کمرے سے نکلیں تو اسے لاؤنج میں وہ بیٹھا نظر آیا ۔

"ہاں بھوک لگی ہے بہت امی لگوا دیں کھانا ۔ " وہ ان سے بولا جبکہ اسے ان کی طرف متوجہ پاکر دونوں موقع پاتے ہی لان میں نکل گئے ۔

جبکہ وہ محسوس کر چکا تھا ان کا جانا اس لئے وہ سر افسوس سے ہلاتا رہ گیا ۔

"اس لڑکے کا کیا ہوا بچا بچارہ نجانے کب تک پانی میں پڑا رہا ہوگا ڈاکٹرز کیا کہہ رہے ہیں ۔ " نعیمہ نے کہتے ساتھ ہی باقاعدہ نادیدہ آنسوں پونچھے ۔

"نہیں پھوپھو وہ پاس والے ہی پل سے گرا تھا وہیں سے ادھر آگیا زیادہ وقت نہیں ہوا تھا شکر ہے اس لئے وہ ٹھیک ہے اب ڈاکٹر پر امید ہیں ایک دو دن میں ہوش آجائے گا اس کو ۔ " وہ سر صوفے کی پشت پر ٹکا کر آنکھیں موند گیا ۔

"اللہ بھلا کرے ۔ " وہ بڑبرائیں ۔ جب ثروت کی آواز آئی اسفند کو کہ آکر کھانا کھا لے ۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.